Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • سردی آنے سے پہلے ہی انڈے،گرم، قیمتیں انتہاء کو پہنچ گئی

    سردی آنے سے پہلے ہی انڈے،گرم، قیمتیں انتہاء کو پہنچ گئی

    قصور
    سردی سے پہلے ہی انڈوں کو آگ لگ گئی،انڈے بغیر آگ جلائے ہی گرم،فی انڈہ 30 روپیہ،درجن 360 روپیہ

    تفصیلات کے مطابق قصور میں انڈوں کو اگ لگ چکی ہے سردی آئی نہیں مگر اس کے باوجود انڈے کی قیمتیں اتنی زیادہ گرم ہیں کہ انڈا بہت گرم لگتا ہے لوگوں کا انڈے کو ہاتھ لگانے کو دل ہی نہیں کرتا
    اس وقت قصور میں انڈے 360 روپیہ فی درجن کے حساب سے فروخت کئے جا رہے ہیں جو کہ تاریخ پاکستان کے لحاظ سے سب سے بلند ترین قیمت ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر قیمت یہی رہی تو سردیوں میں انڈے کھانا ایسے ناممکن ہو گا جیسے ابلتے پانی سے گرم انڈا نکال کر فوری کھانا لہٰذہ سرکار مرغیوں کو زیادہ انڈے دینے بارے سمجھانے کیساتھ بلیک مارکیٹنگ مافیا کو پٹہ ڈالے اور انڈے کی قیمتیں کنٹرول کرے

  • پولیس ناکام،خود چور ڈاکو پکڑنے لگی عوام

    پولیس ناکام،خود چور ڈاکو پکڑنے لگی عوام

    قصور
    عوام اپنی مدد اپکے تحت چور ڈاکو پکڑنے پہ مجبور، حراست میں لئے گئے چور کی اطلاع
    ریسکیو 15 پہ دینے کے باوجود پولیس 3 گھنٹے بعد آئی

    تفصیلات کے مطابق قصور میں لوگ چوروں ڈاکوؤں کو اپنی مدد آپ کے تحت پکڑنے پہ مجبور ہیں
    محمد ریحان ولد قاری عبدالجبار سکنہ کوٹ اندرون موری گیٹ قصور نے تھانہ صدر قصور میں درخواست دی کہ قادر آباد سٹی قصور میں وہ ایک نیا مکان تعمیر کر رہا ہے جس میں چند دن قبل چوری کی واردات ہوئی اور جس کی پولیس کو تحریری درخواست دی گئی تاہم کوئی شنوائی نا ہوئی اسی دوران مورخہ 27/9/23 کو میں اپنے زیر تعمیر مکان سکنہ قادر آباد میں صبح کے وقت چکر لگانے گیا تو دو نامعلوم ملزمان سامان چوری کر رہے تھے جن میں سے ایک کو میں نے موقع پہ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پولیس کو بذریعہ ریسکیو 15 اطلاع کی کہ میں نے نامعلوم چور کو پکڑا ہے تاہم اطلاع کے تین گھنٹوں بعد پولیس آئی اور ملزم کو حراست میں لے کر چلی گئی
    مدعی نے ڈی پی او قصور سے درخواست کی ہے کہ میری پہلی درخواست پہ ابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں ہوا اور میں نے خود چور کو پکڑ کر حوالہ پولیس کیا ہے لہذہ میری موجودہ درخواست پہ مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کیا جائے اور مجھے میرا قیمتی سامان واپس دلوایا جائے

  • شہری سیوریج ملا گندہ پانی پینے پہ مجبور،نوٹس کی اپیل

    شہری سیوریج ملا گندہ پانی پینے پہ مجبور،نوٹس کی اپیل

    قصور
    بیرون کوٹ غلام محمد قصور کے رہائشی عرصہ دراز سے سیوریج ملا پانی پینے پہ مجبور،بار بار تحریری درخواستوں کے بھی شنوائی نا ہو سکی،انتظامیہ کے دعوے بے نقاب

    تفصیلات کے مطابق بیرون کوٹ غلام محمد کچہری روڈ قصور کے رہائشی عرصہ دراز سے واٹر سپلائی کے پانی میں سیوریج ملا پانی پینے پہ مجبور ہیں جس کی آگاہی ضلعی انتظامیہ،میونسیپل کارپوریشن کو بار بار تحریری طور پہ کی گئی ہے تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور طفل تسلیاں دے کر واپس موڑ دیا جاتا ہے جس پہ شہری سراپا احتجاج ہیں
    سیوریج ملا گندہ پانی پینے سے شہری مختلف قسم کی خطرناک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں تاہم انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے
    ایک طرف تو ضلعی انتظامیہ و میونسپل کارپوریشن صفائی کے دعویدار ہیں تو دوسری جانب بلکل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز آفسز و میونسپل کارپوریشن دفتر کی ناک کے تلے قریب ترین محلے میں لوگ گندا پانی پی کر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جو کہ محکموں کی کارکردگی پہ سوالیہ نشان ہے
    اہلیان علاقہ نے کمشنر لاہور سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • آشوب چشم کی وباء میں اضافہ،سکولوں میں حاضری کم ہو گئی

    آشوب چشم کی وباء میں اضافہ،سکولوں میں حاضری کم ہو گئی

    قصور
    آشوب چشم سے متاثرہ افراد میں اضافہ،سکولوں میں حاضری کم ہو گئی

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں دو ہفتے سے آشوب چشم کا وار جاری ہے جو تیز سے تیز تر ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث ہزاروں بچے ،بوڑھے اور جوان آشوب چشم کا شکار ہو کر کام ،کاروبار سے محروم گھروں میں بیٹھے ہیں جبکہ اس بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر
    محکمہ صحت پنجاب نے عوام الناس کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا کہا ہے اور تنبیہہ کی ہے کہ ہینڈ سینیٹائزرز کا استعمال لازمی شروع کیا جائے اور ہاتھ دھوئے بغیر آنکھوں کو ہاتھ مت لگائیں
    اور آنکھوں کے انفیکشن والے مریض کی چیزیں استعمال نہ کی جائیں مریض کا تکیہ، کپڑے، ادویات، عینک کو الگ رکھا جائے، مریض انفیکشن کے دوران چہرے کے استعمال کی چیزوں کو دوبارہ استعمال نہ کرے اور تازے پانی سے آنکھوں کو دھویا جائے

  • آشوب چشم کی وباء سے لوگ سخت پریشان

    قصور
    ضلع بھر میں آشوب چشم کی وباء سے لوگ متاثر،ادویات بھی مہنگی اور ڈاکٹروں کی فیسیں بھی لوگوں کی پہنچ سے دور

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں گزشتہ چند دنوں سے آشوب چشم نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جس کے باعث لوگ سخت پریشان ہیں
    بچے،بوڑھے،جوان،مرد و عورت آنکھوں کی بیماری سے سخت پریشان ہیں
    آشوب چشم کے مریضوں کی آنکھوں سے پانی بہنا،درد،آنکھوں کی سرخی قابل تکلیف ہے
    مہنگائی کے اس دور میں ایک تو ادویات بہت مہنگی ہیں تو اوپر سے ڈاکٹروں کی فیسیں بھی بہت زیادہ ہیں جس سے مریض سخت پریشان ہیں نیز بیماری بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے
    شہریوں نے محکمہ صحت سے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے

  • 18 سالہ لڑکے کے قاتل تاحال فرار،انصاف کی اپیل

    18 سالہ لڑکے کے قاتل تاحال فرار،انصاف کی اپیل

    18 سالہ بڈھا ڈوگر کے قاتل گرفتار نہ کرنے پر وارثان کا احتجاج وزیر اعلیٰ آئی جی پنجاب پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ مرحلہ وار تین قتل کرنے کے باوجود ملزمان کا آزاد دندناتے پھرنا لمحہ فکریہ ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملزمان ضیغم عرف باؤ ڈوگر ۔اصف ڈوگر اور جمال ڈوگر نے 18سالہ بڈھا ڈوگر نامی نوجوان کو اپنی اکلوتی بہن کے ساتھ راہ جاتے ہوئے سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا جسپر تھانہ گنڈا سنگھ والا مقدمہ نمبر399/23 تو درج ہوگیا تاہم مقامی پولیس اب تک ملزمان کو گرفتار نہ سکی مدعی مقدمہ محمد اکرم ڈوگر نے میڈیا کو بتایا کہ قبل ازیں ملزمان نے زمین ہتھیانے کے لئے مقتول کے والد یاسین نامی کو بھی قتل کر دیا تھا جو بعد ازاں ملزمان نے مقتول کی بیوہ کو اسکے بیٹے کو مار دینے کی دھمکیاں دیں تو بیوہ نے اپنے اکلوتے بیٹے کی جان بچانے کے لئے ملزمان سے صلح کرلی مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ان کے خاندان کے تین لوگوں کو ناحق قتل کردیا گیا جبکہ ایک بھی ملزم گرفتار نہ ھے ملزمان مختلف طریقوں سے انہیں حراساں کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں اور مقامی سیاست دان بھی ان کی پشت پناہی میں مشغول ہیں متاثرین و اہلیان علاقہ معززین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی اپیل کی ھے ۔مقامی پولیس ایس ایچ او مہر عبدالرشید نے اپنے موقف میں بتایا کہ دو نامزد ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں اور ایک ملزم کی گرفتاری کے لئے کوشش کر رہے ہیں جسے جلد گرفتار کر لیں گے ۔

  • کھاد نایاب،من مانی قیمتوں پہ فروخت،کسان پریشان

    کھاد نایاب،من مانی قیمتوں پہ فروخت،کسان پریشان

    قصور
    یوریا کھاد بلیک میں فروخت،من مانی قیمتیں وصول،کسان سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے
    نئی تیار فصل دهان و مکئی کیلئے یوریا کھاد نایاب ہو گئی ہے
    ضلع قصور میں یوریا کھاد 4700 تک فی تھیلہ بلیک میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ یوریا کھاد کی اصلی قیمت 3100 روپیہ کے قریب ہے
    ڈیلروں نے کھاد بلیک کرکے من مانے ریٹوں پر فروخت شروع کر رکھی ہے
    نیز جعلی کھاد کی فروخت بھی جاری ہے محکمہ زراعت و پرائس کنٹرول کا عملہ محض فوٹو سیشن تک محدود ہے
    اس ساری صورتحال پہ کسان سخت پریشان ہیں حکومت پنجاب کے دعوے اور نعرے بھی محض نعرے ہی نظر آئے عملی طور پہ کچھ بھی نہیں

  • لرزتے ہاتھوں اشک بار آنکھوں سے پیٹرولیم بم گرایا

    لرزتے ہاتھوں اشک بار آنکھوں سے پیٹرولیم بم گرایا

    قصور
    نگران گورنمنٹ کی مہنگائی پہ کڑی نگرانی،سابقہ ادوار کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پیٹرولیم بم پھینکا گیا، غریبیت مار پروگرام کو مذید تیز کرتے ہوئے پیٹرولیم بم گرایا گیا

    تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی نگرانی کرنے والی نگران کاکڑ گورنمنٹ نے مہنگائی کی نگرانی سخت کرتے ہوئے غریبیت مار پروگرام تیز کر دیا ہے تاکہ جلد سے جلد ملکی آبادی میں کمی لائی جائے اور اشرافیہ بھرپور طریقے سے زندگیاں گزار سکے
    سابقہ ادوار کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کاکڑ گورنمنٹ نے لزرتے ہاتھوں اور اشک بار انکھوں سے ایک بار پھر پیٹرولیم بم عوام پہ پھینکا ہے تاکہ غریبیت میں کمی ہو اور امارت بڑھے تاکہ دنیا کو پتہ چلے غربت پاکستان میں نہیں بلکہ پاکستان میں صرف امارت ہے
    اس اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آ گیا ہے اور عوام کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے
    امید کی جاتی ہے کہ جلد چوری ڈکیتی کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گا جس میں غریب ہی غریب کو لوٹے گا کیونکہ وی ائی پی کانواؤں پہ حملے اور لوٹ مار عام چور ڈکیت کی پہنچ سے دور ہے
    اس لئے غریب بمقابلہ غریب ہو گا جس میں بہت سے غریب مال سے محروم ہونگے اور کچھ اعمال سے تو کچھ جان سے
    پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کے درمیان کئی مقامات پر تلخ کلامیاں بھی ہوئی ہیں
    نجی ٹرانسپورٹ کے علاوہ تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد جبکہ مال گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ پہلے ہی ہو چکا ہے
    پیٹرول کی قیمتوں کا اثر دوسری اشیاء پر بھی ہوتا ہے اس لیے یہ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے کہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی بڑھ گئی ہیں
    کاکڑ گورنمنٹ نے سابقہ گورنمنٹوں کو بھی مات دے دی ہے اور اپنے مشن میں خوب کامیابی سمیٹ رہی ہے

  • پرانا چوکیدارا سسٹم بحال،نوٹیفیکیشن جاری

    پرانا چوکیدارا سسٹم بحال،نوٹیفیکیشن جاری

    قصور

    پرانا چوکیدارا سسٹم بحال،نوٹیفیکشن جاری

    تفصیلات کے پنجاب میں پرانا چوکیدارا سسٹم بحال کر دیا گیا ہے
    بورڈ اف ریونیو پنجاب لینڈریونیو نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت پنجاب کے دیہاتوں میں چوکیدار رات کو پہرا بھی دیا کریں گے اور دن میں اپنے فرائض منصبی بھی سر انجام دیں گے
    پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے
    جن دیہاتوں میں چوکیداروں کی سیٹیں خالی ہیں وہاں پر نئے چوکیدار رکھے جائیں گے
    جن کی نگرانی گاؤں کے نمبردار کریں گے

  • نائٹ ایس ایچ اوز تعینات کرنے کا فیصلہ

    نائٹ ایس ایچ اوز تعینات کرنے کا فیصلہ

    قصور

    ڈی ائی جی آپریشنز کا نگران ایس ایچ اوز لگانے کا فیصلہ
    رات دس بجے کے بعد نگران ایس ایچ اوز تعینات کیے جائیں گے

    تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے نگران ایس ایچ او لگانے کا فیصلہ کیا ہے جسے نائٹ پٹرولنگ آفیسر کا نام دیا گیا ہےجو کہ ناکوں ، چوکیوں اور کسی بھی کرائم کا زمہ دار ہو گا
    لاہور شہر کے تمام 84 تھانوں میں نائٹ پٹرولنگ آفیسر تعینات کئے جائیں گے اور
    نائٹ پٹرولنگ آفیسر ایسے افسران کو تعینات کیا جائے گا جو ایس ایچ او لگنے کی قابلیت رکھتے ہو گا اور بطور
    نائٹ پٹرولنگ آفیسر اچھی کارکردگی رکھنے والے افسران کو مستقل ایس ایچ او بھی لگایا جائے گا
    فی الوقت پہلے مرحلے میں لاہور شہر میں نائٹ ایس ایچ اوز تعینات ہونگے اس کے بعد پنجاب بھر میں سلسلہ شروع کیا جائے گا