Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • ڈی پی او کا دورہ پتوکی،موقعہ پہ احکامات جاری کئے

    ڈی پی او کا دورہ پتوکی،موقعہ پہ احکامات جاری کئے

    قصور
    گزشتہ دن ڈی پی او قصور سید عمران کرامت نے پتوکی کا دورہ کیا،عوامی مسائل سنے اور احکامات جاری کئے

    تفصیلات کے مطابق
    ڈی پی او قصور سید عمران کرامت بخاری نے گزشتہ دن تحصیل پتوکی کا دورہ کیا اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا
    ڈی پی او قصور نے
    ڈی ایس پی آفس پتوکی میں سرکل کے ایس ایچ اوز کیساتھ کرائم میٹنگ کی اور اہم ایشوز کو زیر بحث لایا گیا
    ڈی ایس پی آفس پتوکی آمد پر تاجروں اور شہریوں نے ڈی پی او قصور کا زبردست استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جبکہ تاجروں، صحافیوں، وکلا، شہری و سماجی حلقوں نے سانحہ پتوکی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر قصور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا
    ڈی پی او سید عمران کرامت بخاری نے ڈی ایس پی آفس پتوکی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل کو سنا
    ڈی پی اوسید عمران کرامت بخاری نے شہریوں کی شکایات پر موقعہ پر ہی احکامات جاری کیے جبکہ میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے شہریوں کا تحفظ چاہیے
    پولیس افسران بغیر اونچ نیچ دیکھے غریبوں کو انصاف دیں اور عوام کا سہارا بنیں
    سرکل افسران اور ایس ایچ اوز خود فیلڈ میں جا کر بدمعاشوں، غنڈوں اور جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کاروائیاں کریں فرض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے

  • ڈینگی کا وار تیز،کئی شہری ہسپتال پہنچ گئے،انتظامیہ نے سپرے نا کیا

    ڈینگی کا وار تیز،کئی شہری ہسپتال پہنچ گئے،انتظامیہ نے سپرے نا کیا

    قصور
    ڈینگی کا وار تیز ،کئی شہری ڈینگی سے متاثر ہو کر ہسپتال پہنچ گئے،انتظامیہ نے تاحال تدراک ڈینگی سپرے نہیں کی

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور و گردونواح میں بھی ڈینگی کا وار تیز ہو گیا ہے جس کے باعث چند دنوں میں ہی کئی شہری ڈینگی کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ چکے ہیں جن کا علاج مختلف ہسپتالوں میں جاری ہے
    قابل افسوس بات یہ ہے کہ انتظامیہ نے ابھی تک ڈینگی سے بچاؤ کی سپرے نہیں کی ہے جس کے باعث ڈینگی مچھر کی تیزی سے افزائش کا خدشہ ہے
    قصور شہر بھر و گردونواح میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر بھی ڈینگی مچھر کی افزائش کا سبب ہیں جنہیں اٹھایا نہیں جا رہا بلکہ ڈینگی کی افزائش بننے دیا جا رہا ہے
    ڈینگی کی سپرے نا کرنے پہ شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد ڈینگی سے بچاؤ کی سپرے کی جائے تاکہ مچھروں کی افزائش میں کمی واقع ہو

    شہریوں نے ڈی سی قصور و سی ای او ہیلتھ قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈینگی سے بچاؤ کی مہم اور ڈینگی مچھر ختم کرنے کی سپرے کی جائے تاکہ لوگ ڈینگی جیسے خطرناک مرض سے محفوظ رہ سکیں

  • مٹی والی ٹرالیوں سے کارپٹ سڑکیں کچی بن گئیں

    مٹی والی ٹرالیوں سے کارپٹ سڑکیں کچی بن گئیں

    قصور
    سڑکوں پہ ٹرالیوں کا راج,تارکول سے بنی کارپٹ سڑکیں مٹی کہ تہہ جمنے سے کچی سڑکوں میں تبدیل،دھول مٹی اڑنے سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر اور خاص کر تحصیل قصور کے قرب و جوار کے گاؤں دیہات کی سڑکوں پہ مٹی سے لدے ٹریکٹر ٹرالی والوں کا راج ہے جنہوں نے سڑکوں کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھ رکھا ہے
    مٹی سے لدی بغیر ترپال ٹرالیوں سے مٹی گرتی رہتی ہے جس کے باعث تارکول سے بنی کارپٹ سڑکیں مٹی کی تہہ جمنے سے کچی سڑکصں میں تبدیل ہو رہی ہیں اور مٹی کے جمنے کے باعث سڑکیں ٹوٹ رہی ہیں
    قصور کے نواحی گاؤں کھارا میں چند سال قبل بننے والی رائیونڈ قصور روڈ ڈرین کیساتھ سے گاؤں آنے والی تارکول کی پختہ سڑک مٹی کی ٹرالیوں کے باعث ٹوٹ چکی ہے اور ساری سڑک پہ مٹی کی کئی تہیں بن گئی ہیں
    اس سڑک پہ دن رات مٹی والی ٹرالیاں گزرتی ہیں اور مٹی گراتی رہتی ہیں جس کے باعث لوگوں کا گزرنا دشوار ہے اور دھول مٹی اڑنے سے لوگ کئی طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں

    اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور،اسسٹنٹ کمشنر قصور سے ٹرالی مالکان کی طرف سے سرکاری سڑک کو نقصان پہنچا کر لوگوں کو بیمار کرنے اور راستوں میں رکاوٹ ڈالنے پر ازخود نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

  • سکول وین کا ڈرائیور دوران ڈرائیونگ جانبحق،وین حادثے سے محفوظ

    سکول وین کا ڈرائیور دوران ڈرائیونگ جانبحق،وین حادثے سے محفوظ

    قصور

    گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چونیاں سکول وین کا ڈرائیور ظفر اقبال دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے علاقے چونیاں میں سکول وین کا ڈرائیور ظفراقبال سکول کی گاڑی چلاتے ہوئے اچانک طبیعت خراب ہوئی۔

    اس دوران متوفی نے ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ سے گاڑی کو بریک لگائی اور مین چھانگا مانگا روڈ پر انتقال کر گئے۔
    ڈرائیور ظفر اقبال سکول کے بچوں کو لینے کے لیے چونیاں سے چھانگامانگاجا رہے تھے نزد واپڈا آفس چونیاں گو پٹرول پمپ کے پاس دوران ڈرائیونگ ہارٹ اٹیک ہوا۔ سکول وین حادثے سے محفوظ رہی۔ ظفر اقبال کو کارڈیک سینٹر چونیاں منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق سکول ملازم کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی۔
    پرنسپل گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چونیاں تبسم ناز، احمد رضا و دیگر سٹاف، صدر شاہین لیبر یونین چونیاں طارق عمانوئیل خان، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا گیا۔

  • غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ،شہری پریشان

    غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ،شہری پریشان

    قصور
    غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،بیشتر علاقوں میں رات سے بجلی غائب،شہری پریشان،موسم کی تبدیلی کے باعث بجلی کی کم کھپت کے باوجود لوڈشیڈنگ باعث تشویش

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں لیسکو واپڈا قصور کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس سے لوگ سخت پریشان ہو گئے ہیں حالانکہ موسم کی تبدیلی سے بجلی کی کھپت میں نمایا کمی واقع ہوئی ہے مگر اس کے باوجود لوڈشیڈنگ باعث تشویش ہے
    بیشتر علاقوں میں گزشتہ رات سے بجلی بند ہے
    لیسکو سب ڈویژن بلہے شاہ کے بہادر پورہ فیڈر میں رات نو بجے سے بجلی بند ہے جس کے باعث سکول جانے والے بچوں اور دفتری لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعض مساجد میں رات سے بجلی نا ہونے کے باعث پانی کی عدم دستیابی سے نمازی حضرات بھی پریشان ہوئے
    شہریوں نے ایس ای لیسکو واپڈا قصور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • نجی پلانٹس شدید خطرے کا باعث

    نجی پلانٹس شدید خطرے کا باعث

    قصور
    پتوکی شہر بھر اور گردونواح میں درجنوں منی پٹرول پمپس قائم ہیں جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہے
    ،اے سی پتوکی اور سول ڈیفنس حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان متعدد بار ہائی لائٹ ہونے کے باوجود انتظامیہ کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے

    تفصیلات کے مطاق ضلع قصور کی تحصیل پتوکی و پتوکی شہر بھر میں درجنوں منی پٹرول پمپس قائم ہیں جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہے ،اے سی پتوکی اور سول ڈیفنس حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ،جبکہ محکمہ ڈیفنس حکام کے افسران کاغزی کاروائیوں کیلئے شہر سے باہر جا کر دیہاتی علاقوں میں چھوٹی موٹی تیل ایجنسیوں اور سلنڈروں والوں کو پکڑ لیتے ہیں اور جو خود کش بمبار کی شکل میں بیٹھے منی پیٹرول پمپ والے انکو پوچھتے ہی نہیں انکے اس عمل سے کتنا بڑا جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے حقائق کا علم ہونے کے باوجود خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے ،پتوکی شہر بھر میں غیر قانونی پٹرول پمپس لگانے کی کھلی چھوٹ دینا کسی کو موت کا کاروبار کرنے کی اجازت دینے کے مترادف ہے جو کہ پتوکی کی عوام کیساتھ سراسر ظلم زیادتی ہے لہذا اس غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے اس جان لیوا کام سے پتوکی عوام کو محفوظ بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اہلیان شہر کی اے سی پتوکی اور اعلی حکام سے خصوصی اپیل کی ہے کہ ان غیر قانونی منی پٹرول پمپ کو فوری طور پر بند کروا کہ قانونی کارروائی کی جاۓ

  • ڈیزل نایاب، گندم کی بوائی والے کاشتکار سخت پریشان

    ڈیزل نایاب، گندم کی بوائی والے کاشتکار سخت پریشان

    قصور
    کئی دنوں سے بننے والا ڈیزل کا بحران تاحال جاری،گندم کی بوائی کرنے والے کاشتکار سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ چند دنوں سے ڈیزل کا بحران ہے جو کہ تاحال برقرار ہے جس کے باعث گندم کی بوائی کرنے والے کاشتکار سخت پریشان ہیں کیونکہ بیشتر پیٹرول پمپوں پہ ڈیزل دستیاب نہیں اور جن کے پاس ڈیزل موجود ہے وہ اپنے مستقل گاہگوں کو فروخت کرتے ہیں
    پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈیزل 240 روپیہ فی لیٹر مل رہا ہے جس کے باعث ہم نہیں خرید رہے اگر خرید بھی لیں تو مجبوراً مہنگا فروخت کرنا پڑتا ہے لہذہ گورنمنٹ ایکشن لے اور ڈیزل کی دستیابی یقینی بنائے کیونکہ گندم کی بوائی کا سیزن ہے کاشتکار کیساتھ پیٹرول پمپ مالکان بھی ڈیزل کی عدم دستیابی سے سخت پریشان ہیں

  • محمکہ صفائی کام کرے دکھلاوہ نہیں،ریاض سوھڈل

    محمکہ صفائی کام کرے دکھلاوہ نہیں،ریاض سوھڈل

    قصور
    میونسپل کمیٹی قصور کی ملی بگھت اور نااہلیت نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے جگہ جگہ کھڑا گندہ پانی شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا ہے، تعفن سے ڈینگی وائرس جیسی مزید خطرناک ترین بیماریاں پیدا ہوئے کے خدشات ہیں
    قصور شہر میں کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر تمام ذمہ داروں اور بلدیہ قصور کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
    قصور شہر میں کوڑا کرکٹ اور اور گندگی کے ڈھیر بلدیہ ایڈمنسٹریشن اور ان کے ساتھ ذمہ داروں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں
    ان خیالات کا اظہار قصور شہر کے معروف سیاستدان اور سماجی کارکن ڈاکٹر محمد ریاض سوھڈل نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران نے کیا
    ان کا مذید کہنا تھا کہ جب تک بلدیاتی الیکشن کا انعقاد نہیں کیا جاتا اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں ہو جاتے قصور شہر کا حال مزید بدترین ہو جائے گا
    اور گلی محلوں میں پھیلا ہوا کوڑا کرکٹ اور صفائی کا انتظام بہتر نہیں ہو جاتا بیماریوں کا باعث بنے گا
    موجودہ قصور شہر کے سیاستدانوں کی کارکردگی صرف فوٹو سیشن اور دکھاوے پر مبنی ہے قصور شہر کو ایک عوامی نمائندے کی ضرورت ہے عوام کو پچھلے بیس سالوں سے لولی پاپ اور کھوکھلے نعروں سے بیوقوف بنایا جا رہا ہے لیکن اب وقت ہے قصور کی باشعور عوام شعور دینے کا
    اب عوام کو مذید بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا کبھی برادری کا جھانسا دے کر اور کبھی جذباتی بلیک میلنگ اب یہ سب کچھ نہیں چلے گا
    قصور کی عوام اب بالکل جاگ چکی ہے ان موجودہ مداریوں کی ڈگڈیوں کا ڈرامہ نہیں چلنے والا قصور ایک قدیم ضلع ہے اس کی چار تحصیلوں پر غور کیا جائے تو بھی ہمارے شہر قصور کی طرح یتیموں مسکینوں میں شامل ہے تحصیل کوٹ رادھا کشن میں بھی جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں ظاہر سی بات ہے جب قصور شہر ایک ضلع میں میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ ناکام رہی ہے تو اس کی تحصیلیں میں کیا حال ہو گا میں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ڈی سی او قصور سے اپیل کرتا ہوں کہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی درستگی ضروری ہے جس طرح اپنے مزاج اور اخلاق کی ضرورت ہے مین بازاروں کے راستے صاف کرنے سے شہر کی صفائی نہیں ہو جاتی شہر کے محلہ کی گلیوں میں جانا پڑتا ہے لہذہ ادارہ صفائی کام کرے دکھلاوا نہیں

  • سستا ماڈل بازار شہریوں کے لئے وبال جان

    سستا ماڈل بازار شہریوں کے لئے وبال جان

    قصور
    ماڈل بازار ،منگل،جمعہ اور اتوار شہریوں کے لئے وبال جان، ٹریفک جام گزرنا محال،شہری پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور پرانا لاڑی اڈا میں واقع ماڈل بازار جہاں شہریوں کے لئے بچت کی ایک صورت ہے وہاں شہریوں کے لئے وبال جان بھی بن چکا ہے
    انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ماڈل بازار کے باہر سڑک پہ تجاوزات سے ٹریفک گھنٹوں جام رہتی ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بروز
    منگل،جمعہ اور اتوار ماڈل بازار میں لگی دکانوں کے باعث شہری سستے بازار کا رخ کرتے ہیں اور بہت سے دکاندار اپنی دکانیں ماڈل بازار میں لگاتے ہیں مگر انتظامیہ کی نااہلی سے ریڑھی والے سڑک پہ ریڑھیاں لگا لیتے ہیں اور رکشہ والے سڑک کے وسط میں رکشے کھڑے کرتے ہیں جس کے باعث ٹریفک جام ہو جاتی ہے اور گزرنے والوں کو مشکل اٹھانی پڑتی ہے
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • جعلی کرنسی نوٹ چھاپنے والا گینگ گرفتار

    جعلی کرنسی نوٹ چھاپنے والا گینگ گرفتار

    قصور
    ڈی پی او صاحب قصور سید عمران کرامت بخاری اور ایس ڈی پی او چونیاں سرکل فتح احمد کاھلوں کی خصوصی ہدایت پر جعلی کرنسی گینگ گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کنگن پور نے جعلی کرنسی بنانے والے ملزمان سرفراز عرف ڈان سکنہ بستی قطب شاہ اور اسکے ساتھی ملزم عثمان سکنہ اٹاری آکیکے کو گرفتار کر لیا
    ملزمان نے عرصہ دراز سے علاقہ میں جعلی کرنسی کا کالا دھندا شروع کر رکھا تھا
    جس کے سبب کئ دکانداروں اور سادہ لوح شہریوں کے ساتھ بذریعہ جعلی کرنسی ھاتھ ھونے کی شکایات تھیں
    مگر یہ ملزمان اس قدر چالاک, ھوشیار تھے کہ ان کے بارے کبھی کسی کو شک تک نہ ھو سکا
    اس سنگین صورتحال کو ایک چیلنج سمجھ کر اس پر مسلسل محنت کے بعد اس گینگ کو رنگے ھاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضہ سے تقریبا ایک لاکھ روپے کی جعلی کرنسی برآمدکر کے مقدمہ درج کر دیا گیا ھے
    ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے
    عرصہ دراز سے اس دھندہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر اہل علاقہ بالخصوص تاجر برادری نے سکھ کا سانس لیا ھے
    جبکہ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ علاقہ کو منشیات فروشوں، ڈاکوؤں، رسہ گیروں اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کی مہم جاری و ساری ھے عوام کنگن پور کو جرائم سے پاک کرنے میں پولیس کی مدد کریں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائیوں میں آپ سب کا تعاون درکار ھے سکے