Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • شہر و گردونواح میں سموگ کا راج،بیماریاں عام

    شہر و گردونواح میں سموگ کا راج،بیماریاں عام

    قصور
    شہر قصور و گردونواح میں سموگ کا راج،آنکھوں،جلد و گلہ کی بیماریاں عام،عوام پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور گردونواح میں سموگ کا راج ہو چکا ہے جس کے باعث لوگ گلہ،جلد و آنکھوں کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں
    گورنمنٹ نے کسانوں پہ دھان کی باقیات جلانے پہ پابندی تو لگا دی مگر دھواں چھوڑتی گاڑیوں,زہر آلود دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں ،کارخانوں و گاڑیوں کو پابند نہیں کیا گیا جس کے باعث ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی ہے اور سموگ پیدا ہونے سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں
    شہر قصور میں اگر گاڑیوں کو چیک کیا جائے تو پبلک ٹرانسپورٹ و نجی گاڑیاں تو ایک طرف خود سرکار کی گاڑیاں بشمول پولیس و دیگر اداروں کی گاڑیاں تک خرابی کے باعث زہریلا دھواں چھوڑ رہی ہیں جس سے سموگ پیدا ہو رہی ہے

    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ سموگ کو بڑھنے سے روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ لوگ بیماریوں سے بچ سکیں

  • صحافی پہ قاتلانہ حملہ،ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

    صحافی پہ قاتلانہ حملہ،ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

    قصور
    سنیئر صحافی چوہدری مشتاق پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں، محمد عمران سلفی ،ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں فوری گرفتار کیا جائے، مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے سنیئر صحافی مشتاق چوہدری پر دن دہاڑے غنڈا گرد عناصر کی طرف سے قاتلانہ حملہ پر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ، یونین آف جرنلسٹ، ایمرا جرنلسٹ فرینڈ گروپ قصور، الیکٹرونک میڈیا مصطفی آباد کا ہنگامی اجلاس صدر پریس کلب محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں غنڈا گرد عناصر کے خلاف اپنے قلم سے جہاد کرنے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، قاتلانہ حملہ کرکے غنڈا گرد عناصر نے ثابت کر دیا کہ مشتاق چوہدری جو کچھ لکھ رہا تھا وہ حقیقت پر مبنی تھا ، اس واقع پر پریس کلب مصطفی آباد سمیت ضلع بھر کے صحافی سراپہ احتجاج ہیں، دن دہاڑے قاتلانہ حملہ قصور پولیس کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے، ہم آئی جی پنجاب، وزیر اعلی پنجاب، آر پی او شیخوپورہ رینج ودیگر اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو جلد ازجلد مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کیا جائے ، اس واقع کی وجہ سے ضلع بھر کے صحافیوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے،دن دہاڑے قاتلانہ حملہ کرنے والے با اثر ملزمان کو با اثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے پولیس تا حال خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ہنگامی اجلاس میں جزل سیکرٹری سہیل قمر سندھو، سرپرست اعلی ڈاکٹر اصغر علی شہزاد ،چیئرمین بابا طارق مقبول ،چیئرمین سپریم کونسل ملک محمد اقبال،سنیئر نائب صدر سیٹھ محمد حسین ، زرار علی خاں صدر یونین آف جرنلسٹ، ارشد علی شامی صدر الیکٹرونک میڈیا،شاہد عمر، عمر حیات خاں، محمد طاہر میو ، محمد جمیل سندھو، مہر مراد علی ایڈووکیٹ، عبدالقیوم ،ناصر سندھو ، چوہدری اشتیاق ،محمد اکمل کھوکھر، جمشید رشید میو،الیاس ملک ، واحد ملک، محمد جمیل رحمانی ، ارشد علی جوئیہ، رانا توقیر احمد، ملک اصغرعلی ، عبدالمنان سلفی، مہر علی مہران، حافظ محمد طاہر اقبال، حاجی عبدالقادر ، آصف امین، عمر شاہین، مہر صداقت علی ، عادل نعمان مہر ودیگر صحافیوں نے ہنگامی بنیادوں پر کاروائی کا مطالبہ کیا۔
    ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

  • خلاف ورزی پہ پچاس ہزار جرمانہ دو سال قید

    خلاف ورزی پہ پچاس ہزار جرمانہ دو سال قید

    قصور
    مونجی کی باقیات کو آگ لگانے سے سموگ کے بڑھنے کا خدشہ،باقیات کو آگ لگانے پہ 50 ہزار جرمانہ اور دو سال قید،مساجدوں میں اعلانات

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی مونجی ( دھان) کی کٹائی جاری ہے
    مونجی کی کٹائی کے بعد بچ جانے والی باقیات کو آگ لگانے سے اٹھنے والے دھوئیں سے سموگ میں اضافے کا خدشہ ہے اور اسی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے کسانوں کو خبر دار کیا ہے کہ اگر کسی نے مونجی کی باقیات کو آگ لگائی تو اس کے خلاف پرچہ کاٹا جائے گا جس سے 50 ہزار جرمانہ اور دو سال تک کی قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
    ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کی طرف سے گاؤں گاؤں جا کر اعلانات کئے جا رہے ہیں کہ مونجی کی باقیات کو آگ نا لگائی جائے تاکہ سموگ کو بڑھنے سے روکا جا سکے
    نیز پٹواری صاحبان کو بھی متحرک کیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا گیا ہے

  • شہید اے ایس آئی کا قاتل گرفتار

    شہید اے ایس آئی کا قاتل گرفتار

    قصور
    تھانہ صدر پتوکی پولیس کی کاروائی،قصور پولیس کے شہید اے ایس آئی محمد رفیق کا قاتل گرفتار،ناجائز اسلحہ و چرس برآمد

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او طارق محمود کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی میں تھانہ سرائے مغل کی چوکی کے اے ایس آئی محمد رفیق کو شہید کرنے والا انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا
    ملزم وارث نے کچھ عرصہ قبل اے ایس آئی محمد رفیق کو شہید کر دیا تھا اور اشتہاری تھا
    دوران مفروری ملزم وارداتیں کرتا رہا اور منشیات فروشی بھی کرتا رہا
    ملزم کے قبضہ سے 3 کلوگرام چرس بھی برآمد کی گئی ہے
    ملزم وارث تھانہ سٹی پتوکی،تھانہ صدر پتوکی،تھانہ مصطفی آباد،تھانہ سرائے مغل،تھانہ الہ آباد کو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا

  • ڈینگی سکواڈ کے زیر سایہ مچھروں کی پروازیں

    ڈینگی سکواڈ کے زیر سایہ مچھروں کی پروازیں

    قصور
    ڈینگی سکواڈ غیر فعال،قوم کا لاکھوں ماہانہ خرچ کرنے والا سکواڈ کئی ماہ سے مچھر مار سپرے نا کر سکا،پورے شہر میں ڈینگی مچھروں کی پروازیں

    تفصیلات کے مطابق ڈینگی سکواڈ قصور لاکھوں روپیہ ماہانہ قوم کا کھا کر ڈکار بھی نہیں رہا
    سارا کام خاموشی سے کئے جا رہا ہے
    عرصہ دراز سے ڈینگی سکواڈ قصور کی طرف سے مچھر مار سپرے نہیں کی گئی جس کے باعث مچھروں کی افزائشِ نسل بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے خاص کر ڈینگی مچھر کی بہتات ہو رہی ہے اور قصور شہر و قرب و جوار میں ڈینگی مچھروں کی پروازیں دیکھی جا رہی ہیں
    ڈینگی سکواڈ قصور نے محض گلی محلوں میں اعلانات اور سیمینارز کروا لینا ہی اپنا اصل کام سمجھ لیا ہے اور عملی کچھ نا کرنے کی قسم کھا لی ہے جس کے باعث درجنوں لوگ ڈینگی کا شکار ہو کر ہسپتال میں پڑے ہیں
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • مہنگائی کا ٹاپ گئیر،بیکری پراڈکٹس مہنگی

    مہنگائی کا ٹاپ گئیر،بیکری پراڈکٹس مہنگی

    قصور
    مہنگائی کا نیا طوفان ،بیکری پراڈکٹس ایک بار پھر مہنگی،غریب عوام کی پہنچ سے دور،حکمران خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ سالوں سے مہنگائی کو لگا ٹاپ گئیر ختم نا ہو سکا بلکہ مہنگائی نے مزید سپیڈ پکڑ لی ہے جس سے غرباء بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہوتے جا رہے ہیں
    سابقہ گورنمنٹ کی طرح موجودہ گورنمنٹ بھی محض دعوؤں تک ہی محدود ہے اور نااہلی کی حدوں کو چھو رہی ہے
    بیکری کی اشیاء میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے
    گزشتہ سال 70 روپیہ میں ملنے والی ڈبل روٹی 110, 15 روپیہ والا بن 30 روپیہ کا ہو گیا ہے جبکہ بسکٹ و دیگر پراڈکٹس کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے جس پہ گورنمنٹ کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا
    غریب لوگ مہنگے آٹے کے باعث پہلے ہی سخت پریشان تھے اوپر سے بیکری پراڈکٹس غرباء کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں
    آئے دن قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے اور گورنمنٹ خاموشی سے تماشہ دیکھتی ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ گورنمنٹ کی طرح اس گورنمنٹ کی بھی بلیک میلروں سے ڈیل ہو گئی ہے کہ ہمارا حصہ ہمیں دو اور جب چاہو جیسے چاہو عوام کو رج کے لوٹو اور مال بناؤ

  • ایک روزہ فری آئی کیمپ میں سیکنڑوں مریضوں کا مفت چیک اپ

    قصور
    موضع اٹھیل پور میں خدمت کمیٹی کے زیر اہتمام لگائے گئے آئی کیمپ میں سینکڑوں مریضوں نے مفت چیک اپ کروایا اور ادویات حاصل کیں،مریضوں کی ڈاکٹرز و خدمت کمیٹی کو دعائیں

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں اٹھیل پور میں گزشتہ دن ایک روزہ فری ائی کیمپ لگایا گیا
    کیمپ خدمت کمیٹی اٹھیل پور نے عبدالرحمن ساجد،قاری عابد،عبدالغفار گجر،حبیب اللہ مہر کی قیادت میں لگایا گیا
    آئی کیمپ میں خدمات ڈاکٹر حذیفہ ماہر امراض چشم اقبال پولی کلینک و ان کے اسسٹنٹ محمد ندیم نے سر انجام دیں
    آئی کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور ان کو مفت ادویات مہیا کی گئیں اور لوگوں کو آنکھوں بارے مفید مشورے دیئے گئے
    اہلیان علاقہ نے فری آئی کیمپ لگانے پہ خدمت کمیٹی اٹھیل پور کے کارکنان اور ڈاکٹر حذیفہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دعائیں دیں

  • موضع اٹھیل پور میں ایک روزہ آئی کیمپ کل لگایا جائے گا

    موضع اٹھیل پور میں ایک روزہ آئی کیمپ کل لگایا جائے گا

    قصور
    خدمت کمیٹی اٹھیل پور کے زیر اہتمام ایک روزہ فری ائی کیمپ لگایا جائے گا،فری چیک کیا جائے گا اور فری ادویات بھی دی جائیں گی

    تفصیلات کے مطابق خدمت کمیٹی اٹھیل پور کے زیر اہتمام عبدالرحمن ساجد کے زیر سایہ کل بروز اتوار موضع اٹھیل پور میں ایک روزہ آئی کیمپ لگایا جائے گا جس میں امراض چشم کے ماہر ڈاکٹرز مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے اور مفت ادویات بھی دی جائیں گی
    فری آئی کیمپ کل 16 اکتوبر بروز اتوار کو موضع اٹھیل پور قصور رائیونڈ روڈ میں صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک لگایا جائے گا
    خدمت کمیٹی اٹھیل پور کی طرف سے اہلیان علاقہ کو گزارش کی گئی ہے کہ مستحق افراد اپنی آنکھوں کا مفت علاج کروانے کیلئے کل تشریف لائیں

  • مصروف ترین شاہراہ پہ صبح سویرے واردات

    مصروف ترین شاہراہ پہ صبح سویرے واردات

    قصور
    مصروف ترین شاہراہ قصور رائیونڈ روڈ بمقام نول سٹاپ نزد نرسری برف کارخانہ والہ پہ صبح سات بجے واردات،ڈاکو ناکہ لگا کے لوگوں کو لوٹتے رہے

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں وارداتوں کا سلسلہ تیز تر ہو گیا ہے جس کے باعث لوگ دن رات ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے پہ مجبور ہیں جبکہ پولیس ڈاکوؤں کو پکڑنے میں مکمل ناکام ہے
    آج صبح سات بجے کے قریب تھانہ صدر کی حدود میں تین مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے قصور رائیونڈ روڈ پہ نول سٹاپ بمقام برف والہ کارخانہ والی نرسری پہ عین رائیونڈ روڈ پہ دو موٹر سائیکل سوار طالب علموں کو گن پوائنٹ پہ روکا اور ایک عدد موبائل آئی فون مالیت 2 لاکھ و ایک سادا موبائل کیساتھ نقدی چھینی اور کوٹ رہنہ والا راستہ کی طرف ریلوے پھاٹک پہ مذید چار اور لوگوں کو لوٹا جن سے نقدی اور موبائل فون چھین کر ڈاکو بآسانی فرار ہو گئے
    اسی جگہ پہ چند ماہ میں چوتھی مرتبہ لٹنے والے کوٹ رہنہ کے رہائشی شرافت علی مئیو نے بتایا کہ میں اسی جگہ پہ چند ماہ میں چار مرتبہ لٹ چکا ہوں اور ایف آئی آر بھی درج ہوئی ہے تاہم ڈاکو پکڑے نہیں گئے
    لوگوں نے بتایا کہ ہر روز واردات ہوتی ہے جس کے باعث ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت ناکہ لگانا شروع کیا تو آج ناکہ کے پندرہویں روز رات کو کوئی واردات نا ہوئی مگر ڈاکوؤں نے آج ٹائم بدل کر رات کی بجائے دن کا کر لیا اور لوگوں کو ناکہ لگا کر لوٹتے رہے جس پہ انتہائی افسوس ہے کہ ہم اپنے کام کاج کریں کہ دن رات سڑکوں پہ پہرہ دیں؟
    لوگوں نے ڈی پی او قصور سے ازخود نوٹس لے کر جلد سے جلد ڈاکوؤں کو پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے

  • حرمین شریفین کانفرنس 27 اکتوبر تا 28 اکتوبر کو ہو گی

    حرمین شریفین کانفرنس 27 اکتوبر تا 28 اکتوبر کو ہو گی

    قصور
    حرمین شریفین کانفرنس 27 اکتوبر تا 28 اکتوبر مرکز ابن الخطاب الاسلامی چونیاں روڈ الہ آباد میں ہو گی

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبہ الہ آباد میں واقع مرکز ابن الخطاب الاسلامی میں حرمین شریفین کانفرنس 27 اکتوبر تا 28 اکتوبر تک ہو گی
    مرکز ابن الخطاب الاسلامی کے رئیس علامہ احسان اکبر ظہیری فاضل کنگ سعود یونیورسٹی سعودی عربیہ نے اہلیان علاقہ کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ناموس رسالت پہ ہماری جان بھی قربان ہے اور شان مصطفیٰ کا پیغام پہنچانا ہم پہ بہت بڑا فرض بھی ہے اور قرض بھی لہذہ اہلیان علاقہ 27 اکتوبر بروز جمعرات کو مرکز ابن الخطاب الاسلامی بمقام چونیاں روڈ الہ آباد میں ذوق اور شوق سے پہنچیں اور اپنے ایمان کو تازہ کریں
    کانفرنس 27 اکتوبر بعد از نماز مغرب شروع ہو گی اور 28 اکتوبر بروز جمعہ نماز جمعہ تک جاری رہے گی
    کانفرنس میں علامہ زبیر الہی ظہیر،ضیاء اللہ شاہ بخاری،مطیع اللہ باجوہ،محمد اسحاق اوکاڑوی،عبدالرزاق طاہر ،ہارون یاسر بگووی،شیخ عاطف احمد،عبدالرؤف المناوی،محمد یوسف پسروری،محمد اسمعیل عتیق،معظم الہی ظہیر و ملک بھر سے آئے دیگر جید علماء کرام خطاب فرمائیں گے
    کانفرنس کا اختتام مولانا عبید الرحمن محسن کے خطبہ جمعہ کے بعد ہو گا