Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ہندی سینما کے بہت سے اعلیٰ فلمسازوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز میرے ساتھ کیا    کنگنا رناوت کا دعویٰ

    ہندی سینما کے بہت سے اعلیٰ فلمسازوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز میرے ساتھ کیا کنگنا رناوت کا دعویٰ

    بالی وڈ کوئین کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت سے مشہور فلمسازوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز مجھ سے کیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کوئین کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت سے مشہور فلمسازوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز میرے ساتھ کیا تھا-

    اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی فلم دھاکڑ کے ہدایتکار رجنیش گھئی کے بارے میں ایک نوٹ شیئر کیا۔

    انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھے اپنے نوٹ میں کہا کہ بالی وڈ کے بہت سے نامور فلمسازوں نےاپنے کیرئیر کی ابتدا میرے ساتھ کی۔

    کنگنا رناوت نے کہا کہ میرے ساتھ اپنے کیرئیر کی شروعات کرنے والے یہ ہدایتکار جب کامیاب ہوجاتے ہیں تو اُن کی پوری توجہ خانوں، کپورز اور کماروں پر ہوتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پیارے دوستوں، جب یہ رجنیش گھئی مشہور فلمساز بن جائیں تو انہیں یاد دہانی کرائیں کہ وہ ایک بار خواتین مرکز فلم بھی کریں۔

  • اسرابلجیک نے پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تصدیق کردی؟

    اسرابلجیک نے پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تصدیق کردی؟

    سلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اسرا بلجیک نے پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے کی تصدیق کردی۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے اسرا بلجیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں جاری کیے گئے پیغام میں لکھا ’نئی شروعات۔‘
    https://twitter.com/esbilgic/status/1359574689643921409?s=20
    اسرا بلجیک نے اپنے ٹوئٹ میں پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور پشاور زلمی کے آفیشل اکاؤنٹ کو بھی ٹیگ کیا۔


    دوسری جانب جاوید آفریدی نے بھی اسرا بلجیک کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ’نئی شروعات‘ لکھا۔

    اسرا بلجیک اور جاوید آفریدی کے ٹوئٹس دیکھنے کے بعد اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ تُرک اداکارہ پی ایس ایل سیزن 6 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والی ہیں۔
    https://twitter.com/divorched_/status/1359581266539143172?s=20
    جبکہ ایک صارف نے جاوید آفریدی کی ٹوئٹ کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کہیں نئی زندگی کی شروعات تو نہیں؟

    واضح رہے کہ گزشتہ سال پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اسرا بلجیک کو فرنچائز کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کے حوالے سے صارفین سے مشورہ مانگا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے جاوید آفریدی کے اس فیصلے پر بےحد خوشی کا اظہار کیا تھا۔

  • ’زندگی تماشا‘ آسکر کی دوڑ سے باہر

    ’زندگی تماشا‘ آسکر کی دوڑ سے باہر

    ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ آسکر ایوارڈز 2021 کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی فیچر فلم ایوارڈز کی کیٹیگری میں پاکستان کی جانب سے منتخب کی جانے والی فلم ’زندگی تماشا‘ 93 اکیڈمی ایوارڈز کی نامزدگی کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

    ایک گھنٹہ اور38 منٹ دورانیے کی اس فلم کو نومبر2020 میں پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے ’انٹرنیشنل فیچر فلم ایوارڈ‘ کیٹیگری کے تحت آسکرنامزدگی پرغورکے لیے منتخب کیا تھا۔

    تاہم اب ’زندگی تماشا‘ منگل کے روز جاری ہونے والی 15 بین الاقوامی فیچر فلموں کی فہرست میں شامل نہیں ہے منتخب ہونے والی 15 فلمیں اگلے مرحلے میں ووٹنگ کے لیے بھیجی جائیں گی ووٹنگ کا عمل 5 سے 9 مارچ کے درمیان ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ کو پاکستان کی جانب سے آسکر ایوارڈز کی نامزدگی میں بھیجنے کے لیے نومبر 2020 کو منتخب کیا تھا ۔

    یہ حساس موضوع پر بنائی گئی فلم ہے فلم میں راحت خواجہ نامی ایک نعت خواں اور ان کے اہل خانہ کی کہانی بیان کی گئی ہے جو خواجہ کی ویڈیو منظر عام پرآنے پربرادری سے بےدخل ہوجاتے ہیں ۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد راحت خواجہ کی اپنی بیٹی تک اس فعل پر شرمندہ ہوتی ہے نرمل بانو کی تحریرکردہ اس فلم کی ڈائریکشن سرمد کھوسٹ نے دی ہیں فلم کے مرکزی کرداروں میں عارف حسین، سمیعہ ممتاز، علی قریشی اور ایمان سلیمان شامل ہیں۔

    فلم ’ زندگی تماشا‘ریلیز سے قبل ہی بوسان فلم فیسٹیول میں پیش کی جاچکی ہے فلم نے ’ کم جی سیوک ‘ ایوارڈ بھی حاصل کیا پاکستان میں فلم کو پاکستان میں بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا سول سوسائٹی اور تحریک لبیک کی جانب سے اعتراضات اٹھائے جانے کے بعد زندگی تماشا کی ریلیزپر پابندی عائد کردی گئی تھی-

  • بھارت آسکرز ایوارڈز 2021 کی شارٹ لسٹ سے باہر

    بھارت آسکرز ایوارڈز 2021 کی شارٹ لسٹ سے باہر

    بھارتی فلم فلمی دنیا کےمعتبر ترین ایوارڈز آسکر ایوارڈز کی نامزدگی کی دوڑ سے باہر ہو گئی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملیالم زبان کی فیچر فلم ’جلّی کٹو‘ کو بھارت کی جانب سے غیرملکی فیچر فلم کی کیٹیگری کے لیے بھیجا گیا تھا۔

    اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز (اے ایم پی اے ایس) نے اعلان کیا کہ 93ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے 15 فلموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا جن میں سے بھارت کی جلی کٹو کو نکال دیا گیا۔

    تاہم اب اس شارٹ لسٹ ہونے کے بعد اب بھارت ایک مرتبہ پھر آسکر کی دوڑ سے باہر ہوگیا آخری 15 فیچر فلموں میں روس، جمہوریہ چیک، چلی، رومانیہ، بوسنیا ہرزیگوینیا، فرانس، گوئٹے مالا، ہانگ کانگ، ایران، آئیوری کوسٹ، میکسیکو، ناروے، تائیوان اور تیونس کی فلمیں شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ آج تک کسی بھارتی فلم نے آسکر ایوارڈ نہیں جیتا، جبکہ آخری مرتبہ 2001 میں عامر خان کی فلم لگان 5 بہترین فلموں میں شامل ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ اکیڈمی ایوارڈز کے بین الاقوامی فیچر فلموں کی نامزدگی کے لیے 93 ممالک کی فلمیں اہل تھیں اور یہ تعداد آسکر کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ اکیڈمی ایوارڈز کے تمام ممبران کو ووٹنگ کے ابتدائی دور میں حصہ لینے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ آسکر ایوارڈز کی فائنل نامزدگیوں کا اعلان 15 مارچ کو کیا جائے گا جب کہ ایوارڈ کی تقریب 25 اپریل کو منعقد کی جائے گی۔

  • سلمان خان نے2003 میں جعلی حلف نامہ پیش کرنے پر عدالت سے معذرت کرلی

    سلمان خان نے2003 میں جعلی حلف نامہ پیش کرنے پر عدالت سے معذرت کرلی

    بالی وڈ سُپراسٹار سلمان خان راجستھان میں 2 نایاب کالے ہرنوں کے شکار کے کیس میں جودھ پور سیشن کورٹ میں بذریعہ ویڈیو کانفرنس پیش ہوئے –

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان راجستھان میں 2 نایاب کالے ہرنوں کے شکار کے کیس میں جودھ پور سیشن کورٹ میں بذریعہ ویڈیو کانفرنس پیش ہوئے اور کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں 2003 میں غلطی سے جعلی حلف نامہ پیش کرنے پر معذرت کی۔

    سلمان خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ 8 اگست 2003 کو جمع کرایا گیا حلف نامہ غلطی سے دیا گیا تھا کیونکہ سلمان بھول چکے تھے کہ ان کا اسلحے کا لائسنس تجدید کے لیے متعلقہ ادارے میں گیا ہوا ہے تاہم مصروفیت کے باعث حلف نامے میں کہہ دیا کہ لائسنس تو عدالت میں ہی گم گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق عدالت کی جانب سے حتمی فیصلہ آج جاری کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ 1998 میں راجستھان میں فلم کی شوٹنگ کے دوران 2 کالے نایاب ہرنوں کے شکار کے الزام میں سلمان خان کو گرفتار کیا گیا تھا اور ابتدائی طور پر ان کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    اس کیس میں 2003 میں عدالت نے اداکار سے اسلحہ لائسنس طلب کیا تھا جس پر انہوں نے حلف نامے میں کہا تھا کہ وہ ان سے کھو گیا ہے اس سلسلے میں سلمان نے ممبئی کے ایک تھانے میں لائسنس گمشدگی کی ایف آئی آر بھی درج کرائی تھی۔

    2018 میں ایک عدالت نے ہرن کے غیر قانونی شکار کے جرم میں سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی اور انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا تاہم وہ 2 راتیں جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوگئے تھے۔

    سلمان خان ٹائیگر سیریز کے تیسرے سیکوئیل کی شوٹنگ ترکی میں کریں گے

    سلمان خان کا دوست کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دینے کا منفرد انداز

  • آسکرز ایوراڈز کی تقریب ایک بار پھر تاخیر کا شکار

    آسکرز ایوراڈز کی تقریب ایک بار پھر تاخیر کا شکار

    فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈز آسکرز کی تقریب ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈز آسکرز کی تقریب ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی اب یہ تقریب 25 اپریل کو ہوگی ۔

    رپورٹس کے مطابق آسکرز ایوارڈز تقریب میں مہمان شرکت کریں گےمگر یہ کورونا کے باعث مختلف مقامات سے براہ راست نشر کی جائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق اکیڈمی ایوارڈز کے ترجمان نے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں اور نہ ہی اب تک تقریب کےمیزبان کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پہلے یہ تقریب 28فروری کو ہونی تھی تاہم اب یہ تقریب پھر آگے بڑھا دی گئی ہے اور اب 25 اپریل کو منعقد کی جائے گی-

  • نعمان اعجاز کے بڑے بیٹے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار

    نعمان اعجاز کے بڑے بیٹے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار

    پاکستان کے نامور اداکار نعمان اعجاز کے بڑے بیٹے زاویار نعمان والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔

    باغی ٹی وی : چند روز قبل 18ویں ہم برائیڈل کوچیور ویک کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں نہ صرف ماڈلز نے ریمپ پر واک کی بلکہ اس میں گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا تھا اسی فیشن ویک میں اداکار نعمان اعجاز نے اپنے بڑے بیٹے زاویار کے ساتھ پہلی مرتبہ کسی فیشن شو میں ماڈلنگ کی تھی۔

    نعمان اعجاز نے حال ہی میں اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ 18ویں ہم برائیڈل کوچیور ویک (بی سی ڈبلیو) میں ریمپ پر واک کی تھی۔

    نعمان اعجاز اور ان کے بڑے بیٹے برائیڈل کوچیور ویک کے 18 ویں ایڈیشن میں یونی ورتھ ڈریس کارپوریشن کے تیار کردہ لباس کی ماڈلنگ کی تھی۔

    برائیڈل کوچیور ویک کی میزبان کے ساتھ مختصر گفتگو میں زاویار نعمان نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں زاویار نعمان نے کہا تھا کہ جب میرے والد(نعمان اعجاز) کی صلاحیتوں کے ساتھ لفظ ‘حیرت انگیز’ کی بات آئے تو میں بڑے بول نہیں بولوں گا۔

    زاویار نعمان کا کہنا تھا کہ میں صرف امید کرسکتا ہوں کہ جتنے وہ اچھے ہیں اس کا آدھا اچھا ثابت ہوں اور یہی میرا مقصد ہے تاہم انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ مستقبل میں اداکاری کریں گے۔

    بعدازاں سوشل میڈیا پر نعمان اعجاز نے اپنے بیٹے کو مستقبل کا ہیرو قرار دیا تھا جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے یہ سوال بھی اٹھایا گیا تھا کہ کیا ہم اقربا پروری کے لیے تیار رہیں تو اس کا جواب انہوں نے ‘ ہاں ‘ میں دیا تھا۔

    پاکستانی ڈیزائنر کے درمیان ڈیزائنز چوری کرنے کا تنازع سوشل میڈیا پر زیر بحث

    ’نمائش‘ لگانا بند کرو ،برائیڈل کوچیوراور جہیز پر پابندی لگاؤ

    برائیڈل کیٹور ویک 2021: ڈیزائنر علی ذیشان کی حاملہ بیوی کے ساتھ ریمپ واک

  • اذان سمیع خان کے نئے البم کا ٹائٹل گانا ریلیز

    اذان سمیع خان کے نئے البم کا ٹائٹل گانا ریلیز

    پاکستانی نژاد بھارتی معروف موسیقار عدنان سمعیع اور زیبا بختیار کے بیٹے گلوکار، موسیقار اور اداکار اذان سمیع خان کے پہلے سولو میوزک البم ’میں تیرا‘ کا ٹائٹل گانا ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر ریلیز کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی :اذان سمیع نے گزشتہ ہفتے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ جلد ہی وہ پہلا سولو البم ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔

    اذان سمیع خان نے بتایا تھا کہ ان کے پہلے میوزک ایلبم کو فروری کے آخری ہفتے میں ریلیز کیا جائے گا، تاہم البم کا ٹائٹل گانا 10 فروری کو ریلیز ہوگا۔

    اب البم کا ٹائٹل گانا ’میں تیرا‘ ہوں ریلیز کردیا گیا، جسے شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے-

    گانے میں اگرچہ رومانوی سین دکھائے گئے ہیں، تاہم گانے میں اذان سمیع خان اور کینیڈین نژاد پاکستانی ماڈل ماہین صدیقی کے رومانس کو کافی سراہا جا رہا ہے۔

    ’میں تیرا‘ کی ہدایت کاری احتشام الدین نے دی ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی بھارتی موسیقار مغدیب بوس نے دی ہے۔

    گانا ریلیز ہونے کے بعد کچھ لوگوں نے اذان سمیع خان کو والد کی کاپی قرار دیا اور کہا کہ وہ ویڈیو میں بلکل والد کی جوانی کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اذان سمیع خان کے پہلے سولو البم کو رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ریلیز کیا جائے گا، جس میں مجموعی طور پر 9 گانے ’میں تیرا‘ سمیت ’ماہیا، ڈھولنا، جادوگری، عاشقی، میرے سجنا رے، زما، تو اور دیگر گانے شامل ہیں۔

    اپنے پہلے سولو میوزک البم کا کور اور ٹریک لسٹ کے حوالے سے اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ میوزک البم میں انہوں نے ناصرف اپنی آواز کا جادو جگایا ہے بلکہ گیتوں کے بول میری زندگی سے جڑی سچی کہانیوں اور جذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔

    اپنے البم کے حوالے سے گلوکار کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے پہلےمیوزک البم پر کافی محنت کی ہے اور ان کے البم کو سننے والوں کے لیے بہتر تحفہ بنانے کے لیے ان کا دنیا کے 5 ممالک کے 63 موسیقاروں و تکنیکی عملے کے ارکان نے ساتھ دیا ہے۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ البم میں ان کے ساتھ پاکستان کے علاوہ بھارت، ترکی، مکدونیا اور برطانیہ کے موسیقاروں اور تکنیکی افراد نے کام کیا ہے۔

    نئے البم کے گیتوں کے بول میری زندگی سے جڑی سچی کہانیوں اور جذبات کی عکاسی ہیں اذان سمیع

  • غیراخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں ‌گرفتار بھارتی اداکارہ میں کورونا وائرس کی تشخیص

    غیراخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں ‌گرفتار بھارتی اداکارہ میں کورونا وائرس کی تشخیص

    غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار بھارتی اداکار گیہانا واسستھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ دنوں ممبئی پولیس کے کرائم برانچ نے بھارتی فلم و ٹی وی کی مشہور اداکارہ گیہانا واسستھ کو فحش فلمیں بنانے اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر نے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    بعد ازاں عدالت نےاداکارہ اور دیگر ملزمان کو 10 فروری تک پولیس ر یمانڈ میں دیا تھا تاہم اب پولیس ریمانڈ کے دوران بھارتی اداکارہ گیہانا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اداکارہ میں کورونا کی تشخیص کے بعد قرنطینہ کردیا گیا ہے اور اب انہیں 14 روز بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ اداکارہ سے تحقیقات کرنے والے 6 پولیس افسران کو بھی قرنطینہ کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اداکارہ کی نشاندہی پر پولیس نے ایک اور شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ بیرون ملک فحش فلمیں پورٹل پر اپ لوڈ کراتا تھا۔

    واضح رہے کہ ممبئی کرائم برانچ نے مدھ آئلینڈ میں ایک بنگلے پر چھاپا مارا تھا جہاں فحش فلم کی شوٹنگ رکوائی اور ایک خاتون کو بھی بازیاب کروایا گیا۔

    پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اداکارہ گیہانا اور دیگر ماڈلز سمیت کچھ پروڈکشن ہاؤسز نے 87 نامناسب/فحش ویڈیوز شوٹ کیں اور اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیں لہذا تمام افراد کے خلاف غیر اخلاقی مواد سے متعلق تحقیقات جاری ہیں –

    رپورٹ کے مطابق اداکارہ کو پولیس نے تحقیقات کے لیے 6 فروری کو طلب کیا تھا اور بعدازاں گرفتار کیا تھا –

    خیال رہے کہ اداکارہ گیہانا واسستھ نے تیلگو فلم انڈسٹری، ٹی وی کمرشلز کیے اور کرائم تھرلر ویب سیریزجن میں ’گندی بات‘ بھی شامل ہے میں اداکاری کی ان کی فلموں میں ’دال میں کچھ کالا ہے‘،’لکھنوی عشق‘ سمیت کئی شامل ہیں-

    2019 میں وہ مدھ آئی لینڈ پر ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا 32 سالہ اداکارہ کو انتہائی کم بلڈ پریشر اور اسٹروک کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا تھا-

    بھارتی اداکارہ غیراخلاقی ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار

  • انٹر ٹینمنٹ کی دنیا میں نیا دھماکا ،جلد آ رہا ہے نیا شو مبشر لقمان کے آفیشل یوٹیوب چینل پر

    انٹر ٹینمنٹ کی دنیا میں نیا دھماکا ،جلد آ رہا ہے نیا شو مبشر لقمان کے آفیشل یوٹیوب چینل پر

    سینئیر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان اب اپنے چاہنے والوں کو اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل پر انٹر ٹینمنٹ کی دنیا میں منفرد اور دلچسپ شو میں نظر آئیں گے-

    باغی ٹی وی :مبشر لقمان کے آفیشل یو ٹیوب چینل پر سبسکرائبر کی تعداد 18 لاکھ ہیں اور اپنے یو ٹیوب چینلز کے ذریعے سیاسی ، معاشی ، سائنسی و دینی ،ملکی اور غیر ملکی حالات کے حوالے سے معلوماتی ویڈیوز شئیر اور اپنے تجزیے شئیر کرتے رہتے ہیں جن کو عوام کی جانب سے کافی پسند کیا جاتا ہے-

    تاہم اب وہ اپنے چاہنے والوں اور سوشل میڈیا صارفین کے لئے ایک منفرد اور دلچسپ شو لے کر آرہے ہیں-

    مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ اعلان اپنے ٹوئٹ میں اپنے نئے شو کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے کیا انہوں نے اپنے شو نیور مائنڈ شو کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے بس یہی لکھا کہ جلد ہی آ رہا ہے-


    انہوں نے اپنے شو کے متعلق زیادہ تفصیلات تو نہیں بتائیں تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شو میں سیاست، اور حالات حاضرہ پو دلچسپ اور منفرد طریقے سے تجزیے کئے جائیں گے-

    شو میں پاکستان کے نامور کامیڈین بھی نظر آئیں گے اور اپنی دلچسپ باتوں ،لطیفوں اور چٹکلوں سے شائقین کو محفوظ کریں گے جن میں کامیڈین طاہر نوشاد ، گلفام خان ، اکمل راہی اور ہنی شہزادی شامل ہیں-

    شو کی میزبانی کے فرائض کائنات کاظمی سرانجام دیں گی جبکہ شو میں سینئیر صحافی مبشر لقمان تجزیہ کار کے طور نظر آئیں گے اور شو کی ہر قسط میں معروف شخصیات بھی جلوہ گر ہوں گی جن سے دلچسپ سوالات و جوابات کئے جائیں گے-

    نیور مائنڈ شو ہر ہفتے کی شام 7 بجے مبشر لقمان کے آفیشل یوٹویب چینل پر ریلیز کیا جائے گا تو انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں تہلکہ مچانے والے اس شو کو دیکھنے معروف کامیڈین کی باتوں سے لطف اندوز ہونے اور دنیا بھر کے حالات حاضرہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے مبشر لقمان آفیشل یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں-