Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • میرا نیا گانا نوجوانوں کیلئے محبتوں کے عالمی دن پر خاص تحفہ ثابت ہوگا   سائرہ پیٹر

    میرا نیا گانا نوجوانوں کیلئے محبتوں کے عالمی دن پر خاص تحفہ ثابت ہوگا سائرہ پیٹر

    حال ہی میں پاکستان برطانوی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے اپنے نئے گانے ’یہ زندگی کبھی ہار نہ مانے‘ کی جھلک جاری کی تھی جسے شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا تاہم اب انہوں نے ویلنٹائن ڈے کے لئے مخصوص گانا ریلیز کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : گانے کی ویڈیو میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈانسر گروپ نے حصہ لیا اور گانے کی موسیقی نامور فلمی موسیقار توفیق قریشی نے دی ہے۔

    سائرہ پیٹر کا یہ پارٹی سونگ نوجوانوں کے لیے محبتوں کے عالمی دن پر خاص تحفہ ثابت ہوگا۔

    اس گانے ’زندگی کبھی ہار نہ مانے‘ کے بارے میں پاکستان کی پہلی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر کا کہنا ہے کہ میں نے اب تک سنجیدہ گیت اور صوفیانہ کلام زیادہ گائے ہیں۔ پہلی بار نوجوانوں کی پسند کو سامنے رکھتے ہوئے یہ گانا ریلیز کیا ہے۔

    سائرہ پیٹر نے اپنے نئے گانے کے بارے میں کہا کہ یہ زندگی کبھی ہار نہ مانے‘ میں ایک خاص پیغام دیا گیا ہے کہ نوجوان زندگی سے بھرپور پیار کریں۔

    انہوں نے کہا کہ زندگی ایک بار ملتی ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے اور زندگی میں امید کا دامن تھام کر آگے بڑھنا چاہیے اُمید کا دامن ہرگز نہ چھوڑیں اور اپنی صلاحیتوں سےدنیا بھر میں نام روشن کریں۔

    سائرہ نے کہا کہ موسقار توفیق قریشی نے کمال کی موسیقی ترتیب دی ہے میں نے کوشش کی کہ یہ گانا نوجوانوں کے دل جیت لے گا کیونکہ موسیقی سننے والوں میں سب سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے جو کسی بھی گانے کو سپر ہٹ کروانے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں-

    زندگی ایک بار ملتی ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے ،سائرہ پیٹرکا نئے گانے میں نوجوانوں کو پیغام

  • سلمان خان ٹائیگر سیریز کے تیسرے سیکوئیل کی شوٹنگ ترکی میں کریں گے

    سلمان خان ٹائیگر سیریز کے تیسرے سیکوئیل کی شوٹنگ ترکی میں کریں گے

    بالی وڈ سلطان سلمان خان نے ٹائیگر سیریز کے تیسرے سیکوئیل کیلئے شوٹنگ کا آغاز آغاز مارچ میں کیا جائے گا۔ یہ فلم بھارت کے علاوہ یورپی ممالک میں بھی شوٹ کی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی زیادہ تر شوٹنگ متحدہ عرب امارات میں کی گئی تھی اور تیسرے سیکوئل کی شوٹنگ بھی دبئی میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم کورونا وائرس کے باعث وہاں فوراً شوٹنگ کا آغاز کرنا ممکن نہیں اس لیے فلم میکرز نے ’ٹائیگر تھری‘ کی ابتدائی شوٹنگ ترکی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی سلمان خان کی کامیاب ترین فلم ٹائیگر کے تیسرے سیکوئل میں دبنگ خان نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کا کردار ادا کیا تھا اور ان کے ساتھ کترینہ کیف نے پاکستانی خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کیا تھا جو بعد ازاں سلمان خان کی بیوی بن جاتی ہیں۔

    تاہم اب بھی کترینہ کیف ہی سلمان خان کے ہمراہ مرکزی کردار نبھائیں گی تاہم فلم میکرز ولن کیلیے کسی نئے چہرے کی تلاش میں ہیں جیسے ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں ایرانی اداکار سجاد دل افروز نے ابو عثمان کا کردار ادا کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف کے کچھ سینز مارچ میں ممبئی کے اسٹوڈیو میں شوٹ کئے جائیں گے۔ یہ شوٹنگ ایک ماہ تک جاری رہے گی۔

    اپریل میں فلم کی شوٹنگ روک دی جائے گی کیونکہ سلمان خان اپنی فلم ’رادھے‘ کی پروموشن کریں گے جو اسی سال عید پر ریلیز ہوگی۔ جبکہ کترینہ کیف بھی اپنی دوسری فلم کی شوٹنگ شروع کرائیں گی۔

    جون میں فلم ’ٹائیگر3‘ کی ٹیم 40 سے 45 دنوں کے لئے یورپ جائے گی جہاں اس فلم کا مرکزی اور زیادہ تر حصہ شوٹ کیا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ ستمبر میں مکمل کرلی جائے گی۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم کا بجٹ350 کروڑ رکھا گیا ہے۔

    ابتدائی طور پر فلم کو اسی سال دسمبر میں ریلیز کرنے کی اطلاعات تھیں لیکن اس سال بالی وڈ کی کئی بڑی فلموں کے ریلیز ہونے کی وجہ سے اب ’ٹائیگر3‘ کو اگلے سال عید پر ریلیز کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ نے2012 میں فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ میں ساتھ کام کیا تھا۔ جس کے 5سال بعد اس فلم کا دوسرا حصہ ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بھی انہیں دونوں اداکاروں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    خیال رہے کہ سلمان خان ان دنوں ایکشن کامیڈی فلم ’انتم‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ سکھ آفیسر کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ کترینہ کیف ’فون بھوت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    ‘صنم تیری قسم’ فلم میں ہندو تیلگو لڑکی کے کردار کے لیے ماوراحسین کو…

    تحفظ کے لئے سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی تھی، پاکستانی نژاد سابق بالی وڈ اداکارہ…

    سلمان خان کا دوست کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دینے کا منفرد انداز

    سلمان خان راکھی ساونت پر برہم، شو سے نکل جانے کا کہہ دیا

    تحفظ کے لئے سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی تھی، پاکستانی نژاد سابق بالی وڈ اداکارہ سومی علی

  • علیزے شاہ کی ویب سیریز ’ دُلہن اور ایک رات ‘ کا ٹریلر جاری

    علیزے شاہ کی ویب سیریز ’ دُلہن اور ایک رات ‘ کا ٹریلر جاری

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کی ویب سیریز’ دُلہن اور ایک رات ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے –

    باغی ٹی وی :نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کی ویب سیریز’ دُلہن اور ایک رات ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے علیزے شاہ کی ویب سیریز کا اُن کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا جو کہ اب ختم ہونے کو ہے۔

    علیزے شاہ کی فلم ’ دُلہن اور ایک رات ‘ کا ٹریلر یو ٹیوب سمیت سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا ہے جسے دیکھنے کے بعد شائقین دنگ رہ گئے ہیں اداکارہ علیزے ویب سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

    ’ دُلہن اور ایک رات ‘ ایک ویب سیریز ہے جسے اوور دی ٹاپ ’ٹی ٹی پی‘ پلیٹ فارم اردو فلکس پر نشر کیا جائے گا۔

    سامعہ کے کردار نے مجھے کافی تبدیل کیا ہے رمشا خان

    سامعہ کے کردار نے مجھے کافی تبدیل کیا ہے رمشا خان

  • لباس پر تنقید :منال خان نے صارف کو کھری کھری سنا دیں

    لباس پر تنقید :منال خان نے صارف کو کھری کھری سنا دیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ و ماڈل منال خان لباس اور میک اپ پر تنقید کرنے پر صارف پر بھڑک گئیں۔

    باغی ٹی وی : منال خان نے حال ہی میں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے زوئی خان نامی صارف کا ان کے لباس پر کیا گیا کمنٹ شئیر کیا-

    زوئی خان نامی صارف نے منال خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کمنٹ کیا کہ ‘استغفراللہ اس شوٹ میں آپ کا لباس نامناسب ہے، آپ کتنی بے شرم ہیں کہ آپ کو اپنے والد کی بھی فکر نہیں ہے۔

    صارف نے مزید لکھا تھا کہ تمام تر سلیبرٹیز بہتر ہو رہی ہیں لیکن آپ دن بہ دن عجیب ہوتی جا رہی ہیں، آپ خوبصورت نہیں ہیں’۔

    صارف کے اس کمنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے منال خان نے لکھا کہ یہ لوگ آکر بغیر کسی خاص وجہ کے آپ پر تنقید کریں گے وہ بھی صفر فالوور کے ساتھ۔

    منال نے صارف کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ان کی پروفائل کا بھی اسکرین شاٹ شیئر کیا جس کے صفر فالوور تھے۔

  • تُرک اداکار چنگیز جوشقون حمزہ علی عباسی کی بہن کے اسکن لائن برانڈ کے ایمبیسڈر مقرر

    تُرک اداکار چنگیز جوشقون حمزہ علی عباسی کی بہن کے اسکن لائن برانڈ کے ایمبیسڈر مقرر

    مشہور تُرک اداکار چنگیز جوشقون اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے اسکن لائن برانڈ کے ایمبیسڈر بنیں گے-

    باغی ٹی وی : حمزہ علی عباسی کی بہن اور اسکن اسپیشلسٹ فضیلہ عباسی پاکستان اور بیرون ملک اسکن ٹریٹمنٹ دیتی ہیں فضیلہ عباسی کی جانب سے اب پاکستان میں بھی اپنا برانڈ متعارف کروایا جا رہا۔

    فضیلہ عباسی نے اپنے اسکن لائن برانڈ کے ایمبیسڈر کے لیے تُرکی کے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ میں’ تُرگُت سپاہی‘ کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار چنگیز جوشقون کا انتخاب کیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں –

    جبکہ فضیلہ عباسی کی جانب سے بھی ان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں چنگیز جوشقون کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

    فضیلہ عباسی کا اپنی پوسٹ میں کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار اب وہ پاکستان میں مرد حضرات کے لیے ایکسکلوزیو اسکن کیئر لائن کھولنے جا رہی ہیں، اور اس کے برانڈ ایمبیسڈر چنگیز جوشقون ہوں گے۔

    فضیلہ عباسی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دونوں معاہدے پر خوشگوار موڈ میں دستخط کر رہے ہیں، فضیلہ عباسی کی اس پوسٹ پر پاکستان میں موجود چنگیز جوشقوں کے مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب یہی تصویر چنگیز جوشقون کی جانب سے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس پر اُنہوں نے جَلد پاکستان آنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

  • یاسر حسین ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں

    یاسر حسین ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں

    پاکستان شونز انڈسٹری کے نامور اداکار بغیرہیلمٹ اسکوٹی چلانے پر ایک بار مداحوں کے نشانے پر آ گئے-

    باغی ٹی وی :اداکار یاسر حسین آئے دن سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں اور صارفین کی جانب سے یاسر حسین کے لئے ناپسندیدگی ارطغرل غازی کی مخالفت کی وجہ بنی علاوہ ازیں اداکارکسی نہ کسی موضوع پر ایسے بیانات دے دیتے ہیں کہ جس پرانہیں تنقیدی نگاہ سے دیکھا جائے۔

    اب ان کی جانب سے کوئی بیان تونہیں آیا تاہم انہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پراہلیہ واداکارہ اقراعزیزکے ہمراہ اسکوٹی چلاتے ہوئے ایک وڈیو شیئرکی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز کراچی کی سڑکوں پر ہیں اور خوب انجوائے کر رہے ہیں-

    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ بیگم کے ساتھ بے غم ہوکراسکوٹی چلانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ ساتھ ساتھ انہوں نے ازراہ مذاق یہ بھی لکھا کہ اسکوٹی پربیگم کچھ بھی کہتی رہے آوازہی نہیں آتی۔

    ویڈیوکچھ مداحوں کوخوب پسند آئی اور انہوں نے جوڑی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا لیکن کچھ مداحوں نے انہیں اسکوٹی چلاتے ہوئے ہیلمٹ نہ پہننے پرتنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ حفاظت سب سے پہلے ہے، ہیلمیٹ استعمال کیا کریں جس کے جواب میں یاسر حسین نے کہا کہ وہ ہیلمٹ ہی خریدنے جا رہے ہیں-

    جبکہ ایک مداح کے کمنٹ میں یاسر حیسن نے لکھا کہ وہ ہیلمٹ خریدنے جا رہے ہیں لیکن مداح کو ہی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یاسر حسین نے لکھا کہ خود آپ ڈی پی میں سگریٹ پی رہے ہو کمال ہی ہے نصیحت کا-

    ایک مداح نے مذاق میں لکھا کہ اقرا عزیزکو ہیلمٹ پہنائیں، کیونکہ انہیں کچھ ہوگیا تونقصان زیادہ ہوگا، آپ کی توخیرہے۔

  • اداکار راحیل بٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

    اداکار راحیل بٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار راحیل بٹ نے شادی کر لی-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے ڈرامے ’ڈولی کی آئے گی بارات‘ میں ’نبیل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار راحیل بٹ نے شادی رمشاء نامی لڑکی سے کرلی راحیل بٹ کی اہلیہ کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں۔

    راحیل بٹ نے بطور وی جے اپنے کریئر کا آغاز کیا اور جلد ہی اس فیلڈ میں اپنا نام بنانے کے بعد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔

    انہوں نے جیو ٹی وی کی کامیڈی ڈرامہ سیریز ’کس کی آئے گی بارات‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، اور اس ڈرامے کے سیکویلز میں بھی دکھائی دیئے۔

    ڈرامہ سیریز ’ڈولی کی آئے گی بارات میں‘ راحیل نے نتاشا علی کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا۔

    علی انصاری کی بہن اداکارہ مریم انصاری نے خاموشی سے نکاح کرلیا

  • سندھ ہائیکورٹ نے ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو “ میں خواتین کی تضحیک کے خلاف مقدمہ نمٹا دیا

    سندھ ہائیکورٹ نے ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو “ میں خواتین کی تضحیک کے خلاف مقدمہ نمٹا دیا

    سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ برس کا مقبول اور متنازع ترین ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو “ میں خواتین کی تضحیک کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد علی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو “ میں خواتین کی تضحیک کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت نجی ٹی وی کے وکیل نے مؤقف دیا کہ ڈرامہ ختم ہوئے سال ہوگیا درخواست غیر مؤثر ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عدالت پیمرا کیلئے گائیڈ لائن جاری کرے تاکہ آئندہ غیر اخلاقی ڈرامے نہ بنیں۔

    پیمرا کے وکیل نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ کونسل آف کمپلینٹ موجود ہے وہاں رجوع کیا جاسکتا ہے۔

    جس پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ کہا گیا وکیل جب چاہے کسی کے چیتھڑے اڑا سکتا ہے 3 سو روپے میں بندا مروایا جاسکتا ہے۔

    وکیل کے اس موقف پر عدالت نے ریمارکس دیئے اب تو حالات ٹھیک ہیں اس طرح کی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہورہی۔

    جسٹس محمد علی مظہر نے درخواست نمٹاتے ہوئے ریمارکس دیئے ہم بھی چاہتے ہیں ڈرامے اخلاقیات کے دائرے میں بنیں اس کیلئے پیمرا موجود ہےدرخواست گزار پیمرا سے مطمئن نہ ہوں تو عدالت سے دوبارہ رجوع کرسکتے ہیں۔

  • عمران خان اوران کےزیادہ ترساتھی صرف کرپٹ ہی نہیں بلکہ بےحد مکاراورجھوٹے ہیں   جواد احمد

    عمران خان اوران کےزیادہ ترساتھی صرف کرپٹ ہی نہیں بلکہ بےحد مکاراورجھوٹے ہیں جواد احمد

    گلوکار ،سیاستدان اور برابری پارٹی کے رہنما جواد احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان اوران کےزیادہ ترساتھی صرف کرپٹ ہی نہیں بلکہ بےحد مکاراورجھوٹے ہیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں 2018 کے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت کی مبینہ ویڈیو منظرعام پرآئی ہے ویڈیو میں اراکین اسمبلی کو پیسے گنتے اور بیگ میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔2018کی اس وڈیو میں موجودہ وزیرقانون خیبرپختونخوا سلطان محمد خان بھی موجود ہیں

    منظرعام پرآنے والی اس ویڈیو میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے محمد علی باچا رقم پی ٹی آئی ارکان کو دیتےنظرآرہے ہیں، ویڈیو میں سلطان محمد خان رقم وصول کرکے بیگ میں رکھ لیتے ہیں، پی ٹی آئی کے سردار ادریس بھی وڈیو میں موجود ہیں اور رقم وصول کرتےنظر آرہے ہیں۔

    اس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمود خان سے استعفی لے لیا ہے استعفے میں انہوں ںے لکھا ہے کہ جوویڈیو منظرعام پرآئی ہے اس کے بعد میرافرض بنتاہے کہ مستعفی ہوجائوں۔ آپ کی ٹیم اوروزیراعظم عمران خان کے پیروکارکے طورپرکام کرنامیرے لیے باعث عزت رہا۔ میں غیرمشروط طوپرہرقسم کی انکوائری کے لیے خودکوپیش کرتاہوں,ان شاء اللہ میں اس معاملے میں سرخ رو رہوں گا اورانصاف ہوکررہے گا۔

    جبکہ وزیراعظم عمران خان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسوں کے بدلے ووٹ دینے کی ویڈیو ظاہر کرتی ہے کہ ہمارے سیاستدان سینیٹ الیکشن میں کس شرمناک طریقے سے ووٹوں کی خرید و فروخت کرتے ہیں -یہ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ حکمران اشرافیہ نے کس طرح قوم کی اخلاقیات کو تباہ کر کے اسے قرضوں میں ڈبو دیا کرپشن اور منی لانڈرنگ حکمران اشرفیہ کا خاصہ ہے-


    عمران خان کی اس ٹوئٹ پر جاری خبر کو شئیر کرتے ہوئے جواد احمد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سینٹ میں ہارس ٹریننگ پرعمران خان بڑےایمانداربن رہےہیں توجب جہانگیر ترین جہازبھربھرجنوبی پنجاب سےلوگ لاۓتھےجس کےنتیجےمیں عمران خان کی وزیراعظم بننےکی خواہش پوری ہوئی توکیاوہ لوگ مفت میں آۓتھے؟

    گلوکار و سیاستدان نے لکھا کہ اصل بات یہ ہےکہ عمران خان اورانکےزیادہ ترساتھی صرف کرپٹ ہی نہیں بلکہ بےحدمکاراورجھوٹےہیں۔

    واضح رہے کہ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے ووٹ فروخت کرنے پر20ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالا تھا۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سینیٹ انتخابات 2021اوپن بیلٹنگ سے کرانا چاہتے ہیں ۔حکومت اوپن بیلٹ کیلئے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس بھی دائر کر چکی ہے اور اوپن بیلٹنگ کے لئے ایک آرڈیننس بھی جاری کرچکے ہیں جو سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے مشروط ہے۔

    جبکہ اپوزیشن جماعتیں جن میں پاکستان مسلم لیگ(ن)،پیپلزپارٹی اور جے یوآئی(ف) ہیں ، ان جماعتوں نے سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ صدارتی ریفرنس کیس میں جواب جمع کراتے ہوئے اوپن بیلٹ کی مخالفت کردی ہوئی ہے۔

    وزیراعظم نےوزیر قانون خیبرپختونخوا سلطان محمود سےاستعفی لے لیا

  • شہزاد رائے کے نئے گانے نے نامورسیاستدانوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کر لیا

    شہزاد رائے کے نئے گانے نے نامورسیاستدانوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کر لیا

    معروف گلوکار و سوشل ورکرشہزاد رائے نے اپنے نئے ریپ سانگ ’کون کس کا آدمی ہے‘ میں بھارتی وزیراعظم مودی کی کھنچائی کی جو نہ صرف سوشل میڈیا صارفین کو بھا گئی ہے سیاستدان بھی گانے سے خوب محفوظ ہو رہے ہیں-

    باغی ٹی وی :شہزاد رائے ایک بار پھر سیاسی حالات کو سر اور ساز میں سمیٹ لائے ہیں، اُن کے نئے گانے کے دلچسپ بول ہیں ’کون کس کا آدمی ہے‘اس گانے نے سب کو اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے، قومی سطح پر جانے مانے سیاستدانوں نے بھی اس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    اپنے ریپ سانگ میں شہزاد رائے خود بھی شامل ہیں اورگانے کے ایک حصے میں انہوں نے مودی کی طرح ایک شخص کو بھی اپنی وڈیومیں شامل کیا ہے۔


    پورے ریپ سانگ میں مودی حکومت کی جانب سے پاک بھارت تعلقات میں نفرت عام کرنے سمیت فلموں پرپابندی سے متعلق فیصلوں پرمودی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    مداحوں کی جانب سے ریپ سانگ بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی اسی لائق ہیں جب کہ ایک اورصارف نے شہزاد رائے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ زبردست کام کردیا۔

    ایک اورصارف نے گلوکارکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میوزک کے ذریعے اصل مسائل کو اجاگرکرنا بہترین ہے۔

    وڈیو میں مودی کو لگنے والی سی پیک کی کک کو بھی مداحوں نے خوب سراہا گانے میں یہ بھی دکھایا گیا کہ پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان کی طرف سے جذبہ خیر سگالی کے تحت کس طرح رہا کیا گیا تھا۔

    شہزاد رائے کے نئے گانے کو سیاستدانوں کی جانب سے بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے سیاستدانوں نے شہزاد رائے کے گیت ’کون کس کا آدمی ہے؟‘ کو خوب پسند کیا اور ساتھ ہی اس بات کی حمایت کردی کہ یہ جاننا لازمی ہے کہ کون کس کا آدمی ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، سابق وزیرداخلہ اور پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما رحمٰن ملک، ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ اور وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے گانے کی تعریف کی-