Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ریحانہ کی بھارتی کسانوں کی حمایت: علی گل پیر اور کنگنا رناوت میں تکرار

    ریحانہ کی بھارتی کسانوں کی حمایت: علی گل پیر اور کنگنا رناوت میں تکرار

    معروف امریکی پاپ اسٹارریحانہ نے بھارتی کسانوں کے حق میں اٹھائی گئی آوازپر بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت طیش میں آگئیں اور گلوکارہ کو بے وقوف کہہ دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی کسانوں کی حمایت کرنے پر اداکارہ کنگنا رناوت نےگلوکارہ ریحانہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد پاکستان کے کامیڈین گلوکار علی گل پیر نے کنگنا رناوت کو نشانے پر رکھ لیا۔

    گزشتہ روز کنگنا نے ریحانہ کو بیوقوف کہا اور پھر اداکارہ نے کینیڈا کی دوسری بڑی سیاسی جماعت این ڈی پی کے لیڈر اور بھارتی نژاد جگمیت سنگھ کی ایک ویڈیو ری شیئر کرتے ہوئے ریحانہ کے خلاف ایک اور ٹوئٹ کی۔


    کنگنا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’یہ دہشت گرد (جگمیت سنگھ )فحش گلوکارہ کا دوست ہے اس پر دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کا الزام ہے اس کے دماغ میں بھی خالصتان ہے ایک فحش گلوکارہ اس کو فولو کررہی ہے جو اس کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔


    کنگنا کی ٹوئٹ پر علی گل پیر نے تبصرہ کرتے ہوئےسوال کیا کہ فحش گلوکارہ؟کیا یہ گلوکارہ صرف فحش فلموں کے لیے موسیقی بناتی ہے؟ وہ عام فلموں میں گانے سے انکار کردیں گی؟ مہربانی کرکے مزید وضاحت کریں، میں نہیں جانتا تھا کہ ایسا بھی ہے، صرف متجسس ہوں۔
    https://twitter.com/KanganaTeam/status/1356891798011052032?s=20
    کنگنا نے علی گل پیر کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسا شخص جو اپنے میوزک میں جنسیت شامل کیے بغیر اسے نہیں بیچ سکتا، وہ کلاسک اور حقیقی گلوکاروں کی طرح نہیں جن کے جسم کی کوئی اہمیت نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک پورن گلوکار زیادہ تر اپنے جسم کے حصوں کی نمائش پر انحصار کرتا ہے اور یہ چیزیں اسے مزید گندہ بنادیتی ہیں۔


    کنگنا کے تبصرے پر علی گل پیر نے اداکارہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اوہ ٹھیک ہے! میں سمجھ گیا کسی ایسے شخص کی طرح جس میں صلاحیت نہ ہوں ، زیادہ کام نہ کرتا ہو، تنازع پر انحصار کرتا ہو اور لوگوں کو خبروں میں دبا کر رکھتا ہو، مجھے یہ واضح کرنےکا شکریہ۔

    علی گل پیر نے ساتھ ہی اپنی ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ استعمال کیا کہ غریب کسان مررہے ہیں، جاؤ کنگنا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا مسئلہ اب بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے اور کئی عالمی شہرت یافتہ شخصیات اس مسئلے پر اپنی آواز بُلند کر رہی ہیں –

    بھارت میں زرعی اصلاحات کے معاملے پر کسانوں کا احتجاج 5 ماہ سے جاری ہے اور ہزاروں کسانوں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں دھرنے دے رکھے ہیں جب کہ 26 جنوری کے روز کسانوں اور پولیس کے درمیان شدید تصادم بھی ہوا تھا، کسانوں کا دعویٰ ہے کہ 26 جنوری سے اب تک 100 سے زیادہ مظاہرین لاپتہ ہیں۔

    کسانوں کے احتجاج نے اب بین الاقوامی توجہ حاصل کرلی ہے اور ان کے حق میں امریکی گلوکارہ ریحانہ اور اداکارہ میا خلیفہ سمیت دیگر نامور شخصیات بھی آواز اٹھارہی ہیں جس کے باعث مودی حکومت کی بدنامی میں اضافہ ہورہا ہے۔

    امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بُلند کر دی

    بھارتی کسانوں کیلئے آواز بلند کرنے پر کنگنا رناوت امریکی گلوکارہ پر پھٹ پڑیں

    بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں میا خلیفہ

  • بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی: ریچا چڈھا ماحولیاتی تبدیلی کی کارکن گریٹا تھنبرگ کی شکر گزار

    بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی: ریچا چڈھا ماحولیاتی تبدیلی کی کارکن گریٹا تھنبرگ کی شکر گزار

    بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا مسئلہ اب بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے اور کئی عالمی شہرت یافتہ شخصیات اس مسئلے پر اپنی آواز بُلند کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج بھارتی کسانوں کے حق میں عالمی سطح پر معروف متعدد اہم شخصیات نے اس معاملے پر آواز اٹھائی ہے حال ہی میں سویڈن سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی تبدیلی کی نوجوان کارکن گریٹا تھنبرگ نے بھی اس موضوع پر ٹوئٹ کی ہے۔

    گریٹا تھنبرگ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک خبر شیئر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ کسانوں کے زیر اہتمام 26 جنوری کو نئی دہلی میں ‘ٹریکٹر ریلی’ احتجاج کیا گیا تھا اور اس دوران مظاہرین نے نئی دہلی میں داخلے کے لیے رکاوٹیں توڑ دی تھیں جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ بھی ہوئی تھی اور پھر بھارتی حکومت نے نئی دہلی کے اطراف میں دھرنوں پر بیٹھے کسانوں کی آواز دبانے کے لیے متعلقہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی معطل کردی ہے جبکہ ہریانہ کے متعدد اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی جس کے خلاف مودی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    گریٹا تھنبرگ نے اس حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک رپورٹ کو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم بھارت میں احتجاج کرنے والے کسانوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں۔
    https://twitter.com/RichaChadha/status/1356787158565097473?s=20
    بالی وڈ اداکارہ رچا چڈھا نے گریٹا تھنبرگ کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا ہے اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

    واضح رہےکہ بھارت میں زرعی اصلاحات کے معاملے پر کسانوں کا احتجاج 5 ماہ سے جاری ہے اور ہزاروں کسانوں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں دھرنے دے رکھے ہیں جب کہ 26 جنوری کے روز کسانوں اور پولیس کے درمیان شدید تصادم بھی ہوا تھا، کسانوں کا دعویٰ ہے کہ 26 جنوری سے اب تک 100 سے زیادہ مظاہرین لاپتہ ہیں۔

    کسانوں کے احتجاج نے اب بین الاقوامی توجہ حاصل کرلی ہے اور ان کے حق میں امریکی گلوکارہ ریحانہ اور اداکارہ میا خلیفہ سمیت دیگر نامور شخصیات بھی آواز اٹھارہی ہیں جس کے باعث مودی حکومت کی بدنامی میں اضافہ ہورہا ہے۔

    جبکہ گلوکارہ ریحانہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں پاکستان اور بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی طیش میں آکر انہیں بے وقوف قرار دے دیا۔

    کنگنا نے ریحانہ کے ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اس بارے میں کوئی اس لیے بات نہیں کر رہا کیوں کہ یہ کسان نہیں دہشت گرد ہیں جو بھارت کو توڑنا چاہتے ہیں تا کہ چین اس ٹوٹی ہوئی قوم پر قبضہ کر لے اور اسے امریکا کی طرح ایک چینی کالونی بنا لے تم بیٹھ جاؤ بے وقوف، ہم اپنی قوم کو تم جیسی ڈمیوں کی طرح نہیں بیچ سکتے-

    بھارتی ٹوئٹر صارفین ہمیشہ کی طرح اس معاملے میں زبردستی پاکستان کو درمیان میں لے آئے ہیں۔ یہاں تک کہ گلوکارہ ریحانہ کو پاکستانی اور آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے یہ الزام تک لگادیا کہ ریحانہ نے کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے کے لیے پاکستان سے پیسے لیے ہیں۔

    جبکہ بھارت نے ریحانہ سمیت متعدد غیر ملکی افراد پر الزام لگایا ہے کہ وہ ملک میں کسانوں کے احتجاج پر سنسنی پھیلارہے ہیں۔ جب کہ متعدد بالی ووڈ اداکاروں نے بھی ڈھکے چھپے الفاظوں میں کہا ہے کہ غیر ملکی فنکاروں کو بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے۔

    امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بُلند کر دی

    بھارتی کسانوں کیلئے آواز بلند کرنے پر کنگنا رناوت امریکی گلوکارہ پر پھٹ پڑیں

    بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں میا خلیفہ

  • کسانوں کے مسئلے پر حکومت کی ترجمانی کرکے بالی وڈ اداکاروں نے مصیبت مول لی

    کسانوں کے مسئلے پر حکومت کی ترجمانی کرکے بالی وڈ اداکاروں نے مصیبت مول لی

    بھارت میں کسانوں کے مسئلے پر حکومت کی ترجمانی کرکے بالی وڈ اداکار سخت تنقید کی زد میں آگئے-

    باغی ٹی وی :بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج کے باعث دنیا بھر میں جمہوریت کے عالمی چمپئین بھارت کی جگ ہنسائی ہورہی ہے، پہلے اس حتجاج نے عالمی میڈیا میں اپنی جگہ بنائی اور اب غیر ملکی اداکار بھی کسانوں کے احتجاج پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

    امریکی گلوکارہ ریانہ کی جانب سے کسانوں کے احتجاج پر ٹوئٹ نے پوری بھارتی حکومت کو تلمالا کر رکھ دیا جس کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے کسانوں کے احتجاج پر غیرملکی شخصیات کے تبصروں کو ملک توڑنے اور پراپگینڈا سے جوڑتے ہوئے بالی وڈ اداکاروں کے ذریعے سوشل میڈیا پر پیسے دیکر مہم شروع کرائی لیکن خود بھارتی عوام نے اپنی ہی حکومت اور مہم میں حصہ لینے والے اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے ٹوئٹر پر کسانوں کے احتجاج سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا گیا جس میں #IndiaTogether #IndiaAgainstPropaganda کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا جب کہ کچھ ہی دیر بعد متعدد بھارتی اداکاروں نے جن میں اکشے کمار، اجے دیوگن، کرن جوہر،سچن ٹنڈولکر، لتا منگیشکر ، ایکتا کپور،روہت شرما اور سنیل شیٹی شامل ہیں، اپنے ٹوئٹر ہینڈلر سے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو ری ٹوئٹ کیا اور کہا کہ یہ ہمارے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی سازش ہے۔

    بھارتی اداکاروں کی جانب سے ایک ساتھ ٹوئٹ سامنے آنے کے بعد خود بھارتی عوام نے سوشل میڈیا پر اپنی ہی حکومت اور اداکاروں کو شدید تنقید کا نشانا بنایا، بھارتی عوام نے کہا کہ حکومت سے پیسے لیکر یہ اداکار مہم چلانے کے لیے میدان میں آگئے اور انہیں اپنے اس رویہ پر شرم آنی چاہیے۔


    اکشے کمار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کسان ہمارے ملک کا ایک انتہائی اہم حصہ ہیں۔ اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے جو کوششیں کی جارہی ہیں وہ عیاں ہیں۔ آئیے اختلاف رائے پیدا کرنے والے کسی پر دھیان دینے کے بجائے ، ایک دوستانہ قرارداد کی حمایت کرتے ہیں۔


    https://twitter.com/pirate_knightk/status/1356884989158203398?s=20
    بھارتی عوام نے اکشے کمار کو ہی غیر ملکی قرار دیتے ہوئے اس معاملے پر بولنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کا معاملہ ہے اور اس میں کسی کینیڈین کو بولنے کا کوئی حق نہیں۔کینڈین ہمارے مسئلے میں کیوں انٹر فئیر کر رہے ہیں-


    اجے دیوگن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہندوستان یا ہندوستانی پالیسیوں کے خلاف کسی بھی طرح کے غلط پروپیگنڈے میں نہ پڑیں۔ کسی بھی طرح کی لڑائی میں اس وقت متحدہ کا کھڑا ہونا اہم ہے-


    اجے دیوگن کو ٹوئٹر صارف نے حکومت کا چمچہ کہتے ہوئے کہا کہ آرام سے بیٹھ کر ٹوئٹ کرنا بہت آسان ہے تاہم تم نہیں جانتے کہ کسانوں پر کیا گزر رہی ہے، غیر ملکی اداکار اس پر بات کررہے ہیں اور بالی ووڈ کو خاموش رہنے پر شرم آنی چاہیے۔


    ایکتا کپور نے کہا کہ کسی بھی پروپیگنڈہ کے خلاف متحد رہیں ایک ساتھ مل کر ہم کر سکتے ہیں اور ہم کریں گے-


    ایکتا کپور کو بھارتی عوام نے تنقید کا نشانا بناتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کو پیسے مل گئے، ایک اور صارف نے کہا کہ جب کسانوں پر لاٹھی چارج ہورہا تھا تب بھارتی اداکار کہاں تھے۔


    سنیل سیٹھی نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ چیزوں کے بارے میں ایک جامع نظریہ اپنانا چاہئے ، کیونکہ آدھی سچائی سے زیادہ خطرناک کوئی اور نہیں ہے-


    روہت شرما نے لکھا کہ ہندوستان ہمیشہ مضبوط رہا جب ہم سب مل کر کھڑے ہوں اور حل تلاش کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ہمارے کسان ہماری قوم کی فلاح و بہبود میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ سب مل کر ایک حل تلاش کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
    https://twitter.com/ermegha19/status/1357032859106648067?s=20
    https://twitter.com/shashib033/status/1357030599291097090?s=20
    سچن ٹنڈولکر نے لکھا کہ ہندوستان کی خودمختاری سے سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ بیرونی قوتیں تماشائی تو ہوسکتی ہیں لیکن شریک نہیں۔
    ہندوستانی ہندوستان کو جانتے ہیں اور انہیں ہندوستان کے لئے فیصلہ کرنا چاہئے۔ آئیے بحیثیت قوم متحد رہیں۔
    https://twitter.com/Cryptic_Miind/status/1356962785880498178?s=20


    https://twitter.com/karanjohar/status/1356897467850059780?s=20
    کرن جوہر نے لکھا کہ ہم پریشان کن وقت میں ہیں اور اس وقت ہر موڑ پر حکمت اور صبرکی ضرورت ہے۔ آئیے ہم ایک ساتھ مل کر ، ہر حل تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ ہمارے کسان ہندوستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ آئیں ہم کسی کو تقسیم نہ ہونے دیں-

    واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ کئی ماہ سے کسان ذرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ لیکن مودی حکومت ان کے مطالبات ماننے پر تیار نہیں۔ الٹا مودی حکومت مظاہرے اور احتجاج کرنے پر اپنے ہی کسانوں پر تشدد کررہی ہے۔ کسانوں کے احتجاج پر ابھی تک پوری بالی وڈ انڈسٹری خاموش تھی، لیکن انٹرنیشنل گلوکارہ ریحانہ کے بھارتی کسانوں کے حق میں کیے جانے والے ایک ٹوئٹ نے جیسے بھارتی کسانوں کے احتجاج میں نہ صرف جان ڈال دی بلکہ سوئی ہوئی بالی ووڈ انڈسٹری کو بھی جگادیا۔

    جبکہ بھارت نے ریحانہ سمیت متعدد غیر ملکی افراد پر الزام لگایا ہے کہ وہ ملک میں کسانوں کے احتجاج پر سنسنی پھیلارہے ہیں۔ جب کہ متعدد بالی ووڈ اداکاروں نے بھی ڈھکے چھپے الفاظوں میں کہا ہے کہ غیر ملکی فنکاروں کو بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے۔

    دوسری جانب ٹوئٹر پر بھی کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے کی وجہ سے ریحانہ بھارتی اور پاکستانی ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ میں رہیں۔ بھارتی ٹوئٹر صارفین ہمیشہ کی طرح اس معاملے میں زبردستی پاکستان کو درمیان میں لے آئے ہیں۔ یہاں تک کہ گلوکارہ ریحانہ کو پاکستانی اور آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے یہ الزام تک لگادیا کہ ریحانہ نے کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے کے لیے پاکستان سے پیسے لیے ہیں۔

    بھارتی کسانوں کیلئے آواز بلند کرنے پر کنگنا رناوت امریکی گلوکارہ پر پھٹ پڑیں

    امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بُلند کر دی

    سیف علی خان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی

    بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں میا خلیفہ

  • سونامی پراجیکٹ

    سونامی پراجیکٹ

    سونامی پراجیکٹ

    سونامی ٹری پراجیکٹ کے حوالے سے منفی و مثبت بہت سی باتیں زبان زد عام ہیں، تنقید کرنے والوں کی بات میں کچھ حقیقت بھی ہے لیکن اس وقت ہم اسی پراجیکٹ کو ایک دوسرے زاویہ سے دیکھتے ہیں۔

    اس پراجیکٹ پر مبینہ طور پر اربوں روپئے خرچ ہوئے اور اس کا حاصل کتنا ہوا ہم اس بحث میں نہیں پڑتےہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ حکومت اگر اس پراجیکٹ کا ایک چوتھائی بھی چائے کی کاشت کے لئے مختص کرتی تو اس کے بہت مثبت نتائج سامنے آتے۔

    محکمہ جنگلات اپنی ہی نرسریوں میں چائے کی پنیری تیار کرتا اور اگلے ہی سال اس نرسری کو جنگلات کے رقبہ پر لگا دیتا یا این ٹی آر آئی سے چائے کی تیار نرسری لگاتا اور پہاڑی جنگلات پر بلاک پلانٹیشن کرتا تو اس وقت یہ پودے تھوڑی بہت چنائی کے قابل ہوجاتے جسے محکمہ جنگلات این ٹی آر آئی کو فروخت کرتا تو اسے آمدن بھی ہوجاتی، بہرحال اب بھی وقت وقت ہے آج کل شجر کاری کا موسم ہے این ٹی آر آئی سے نرسری حاصل کرکے اسے فوری لگایا جائے اور این ٹی آر آئی سے اگلی شجر کاری کے لئے معاہدہ کیا جائے جو اسی سال جولائی میں ہوگی۔

    چائے کے پودے کو جانور بھی زیادہ نقصان نہیں دیتے جبکہ دیگر پودوں کو جانور زیادہ نقصان دیتے ہیں۔ چائے ایک جھاڑی ہے درخت نہیں۔ ویسے بھی دنیا بھر میں اسے جنگلات اور پہاڑی ڈھلوانوں پر ہی لگایا جاتا ہے جس سے زرعی زمین بھی متاثر نہیں ہوتی اور بنجر زمینیں بھی آباد ہوجاتی ہیں۔

    ایگری ٹورزم والے اس منصوبہ کو سیاحتی نقطہ نظر کے ساتھ آمدنی کا ذریعہ بھی بنا سکتے ہیں کیونکہ جب پہاڑوں پر یہ پودے لگیں گے تو خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔ سیاح اس جانب توجہ مبذول کریں گے تو آمدن بھی ہوگی اور مقامی لوگوں کی معاشی حالت بھی بہتر ہوگی۔

    یہ منصوبہ آسانی سے کیسے پروان چڑھے گا اس پر کسی اور وقت بات کریں۔ سر دست اتنا ہی آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اس میں دلچسپی لی اس مہم میں ہمارا ساتھ دیجئے۔ملک اور قوم کی خوشحالی کے لئے۔

  • خوابوں کی تعبیر

    خوابوں کی تعبیر

    مرے ہوئے سانپ

    ساجد : کاہنہ نو لاہور

    خواب :میں اور میری ہونے والی بیوی کھیتوں کے ساتھ ساتھ جا رہے تھے میں نے وہاں پر نالے میں بیت سارے سانپ دیکھے جو مر چکے تھے لیکن مگرمچھ وغیرہ ہم سے ڈر کر بھاگ گئے ہیں-

    تعبیر:آپ کے خواب کی تعبیر اچھی ہے ان کے اوپر کچھ جادو کے اثرات تھے جو نماز یا ذکر و اذکار کی وجہ سے اور جب ان کی شادی ہوئی اس وجہ سے وہ تمام اثرات زائل ہو گئے جو شیاطین تھے چھوٹے چھوٹے وہ مر گئے یا بھاگ گئے اور مگر مچھ وہ بڑا شیطان تھا جو انہیں اس ان کی طرف لا رہا تھا یہ ان لوگوں سے خلاصی پائیں گے جو ان کو اذیت دینا چاہ رہا تھا اللہ تعالیٰ نے اس سے نجات دے دی ہے-

    پُرانا گھر دیکھنا

    شعیب مسعود:لاہور

    خواب: میں نے دیکھا ہے کہ میں رات کے وقت پرانے گھر میں جاتا ہوں اور ساتھ تمام پرانی چیزوں اور پرانی جگہوں کو دیکھتا ہوں-

    تعبیر: یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے حالات بدتر ہو سکتے ہیں ان پر مصیبتیں آ سکتی ہیں اور پرانے گھر سے مراد قبرستان بھی ہے موت کی طرف بھی اشارہ ہو سکتا ہے پرانے گھر سے ویران گھر بھی مراد ہے حالات کا بگڑ جانا اور خستہ حالی افسردہ حالی اور روزانہ کی بنیاد پر مصیبیتیں آنا شروع ہو جانا مراد ہے کسی نہ کسی مصیبت میں گرفتار ہونا پڑے گااس کے برعکس اگر نیا گھر دیکھیں تو اس کا مطلب اچھے حالات کی طرف اشارہ ہوگا-

    خواب کی تعبیر جاننے کے لئے اپنا خواب اپنے نام اور شہر کے نام کے ساتھ 03030204604 پر واٹس ایپ کریں-

  • سوشل میڈیا صارفین نے حرامانی کو کرینہ کپور سے بہترین اداکارہ قرار دیا

    سوشل میڈیا صارفین نے حرامانی کو کرینہ کپور سے بہترین اداکارہ قرار دیا

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل حرا مانی کو سوشل میڈیا صارفین نے بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور سے زیادہ بہتر اداکارہ اور با صلاحیت قرار دے دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں حرا مانی کو کرینہ کپور کا مداح قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ حرا مانی کبھی بھی کرینہ کپور کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دینے سے نہیں کترائی ہیں۔

    دوسری جانب انسٹا گرام صارفین کی جانب سے حرا مانی کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں اور اُن کی اداکارانہ صلاحیتوں اور جادوئی آواز کو سراہتے ہوئے اُنہیں کرینہ کپور سے بہتر اور با صلاحیت اداکارہ قرار دیا جا رہا ہے ۔

    انٹرنیٹ صارفین کا اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ حرا مانی کے اداکاری کے دوران کرینہ کپور سے بھی بہتر چہرے کے تاثرات ہوتے ہیں جبکہ اُن کی آواز بھی بہترین ہے۔

    انسٹا گرام صارفین نے حرا مانی کو ملٹی ٹالنٹڈ فنکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حرامانی کرینہ کپور سے ہزار درجے بہترین اداکارہ ہیں-

  • مصر:سنہری زبانوں والی دو ہزار سال پُرانی حنوط شدہ لاشیں دریافت

    مصر:سنہری زبانوں والی دو ہزار سال پُرانی حنوط شدہ لاشیں دریافت

    مصر کی وزارت آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ ماہرین نے ملک کے شمالی حصے میں دو ہزار سال پرانی ایسی حنوط شدہ لاشیں دریافت کی ہیں جن کے جبڑوں کے درمیان سنہری زبان رکھی ہوئی تھیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق مصر اور ڈومینک رپبلک کے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم نے اسکندریہ کے شہر کے قریب تاپوسیریس میگنا کے مندر میں سولہ ایسے مقبرے دریافت کئے ہیں جو پتھر کی چٹانیں کاٹ کر بنائے گئے تھے۔

    اس طرح کے مقبرے یونانیوں اور رومیوں کے دورے میں بنائے جاتے تھے ان مقبروں میں سے ایسی مخروط شدہ لاشیں برآمد ہوئیں جنھیں محفوظ بنانے میں احتیاط نہیں برتی گئی تھی۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ مرنے والوں کی زبانوں کی جگہ سونے کا ملمع چڑھا زبان کی شکل کا تعویذ رکھ دیا جاتا تھا تاکہ وہ بعد از مرگ اپنے دیوتا اوسائرس کی عدالت میں بول سکیں قدیم مصر میں اوسائرس مُردوں کو انصاف دینے والا اور زمین کے اندر کا دیوتا تصور کیا جاتا تھا۔

    سانتو ڈیمنگو یونیورسٹی کے رکن اورمذکورہ مقبرے دریافت کرنے والے ماہرین کی ٹیم کے سربراہ کیتھلین مارٹنیز نے بتایا کہ اس دیوتا کا عکس ایک ڈبے پر بھی بنا ہوا تھا جس میں ایک مخروط شدہ لاش رکھی گئی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ اس مخروط شدہ لاش کا سر اس ڈبے میں رکھا ہوا تھا جس پر ایک تاج، سینگھ اور کوبرا سانپ کے عکس بھی بنے ہوئے تھےتابوت کے اوپر بنے نقش و نگار میں ایک ہار کی تصویر بھی شامل تھی جس میں ایک باز یا شاہین کا سر لٹکا ہوا تھا جو کہ دیوتا ہورس کی علامت ہے۔

    اسکندریہ کے آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر جنرل خالد ابو الحمد نے کہا کہ تاپوسیریس مگنا میں آثار قدیمہ کی کھدائی میں انھیں ایک خاتون کے جنازوں پر پہنے جانے والے نقاب، آٹھ طلائی پھولوں کی چادر کی سونے کی پتیاں اور سنگ مرمر کی سلیں بھی ملیں جو یونانی اور رومی دور کی ہیں۔

    آثار قدیمہ کی وزارت کا کہنا ہے کہ اس ہی مقبرے سے ایسے سکے بھی ملے تھے جن پر ملکہ کلوپطرہ ہفتم کی تصویر بنی ہوئی تھی۔

    کلوپطرہ ہفتم یونانی زبان بولنے والی پطلیموسی سطلنت کی آخری ملکہ تھیں جو مصر میں 51 قبل از مسیحی سے 30 قبل از مسیح تک قائم رہی۔ کلوپطرہ کی موت کے بعد مصر روم کے دائر اختیار میں چلا گیا۔

  • کوشش کرتی ہوں کہ ٹرولنگ کا جواب اپنی عزت اور وقار برقرار رکھتے ہوئے دوں   تاپسی پنوں

    کوشش کرتی ہوں کہ ٹرولنگ کا جواب اپنی عزت اور وقار برقرار رکھتے ہوئے دوں تاپسی پنوں

    بالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ تاپسی پنوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اپنے لیے نظر آنے والی نفرتوں کی عادی ہو چکی ہیں لیکن ان کے گھر والے متاثر ہوتے ہیں۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں اداکارہ تاپسی پنوں نے بھارت کے 72 ویں یوم جمہوریہ پر 71 ویں یوم جمہوریہ کی مبارکباد دے دی تھی جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    تاہم اب اپنے ایک انٹرویو میں سوشل میڈیا پر ٹرولز اور منفی تبصروں کا مناسب جواب دینے والی اداکارہ تاپسی پنوں کا کہنا ہے کہ وہ اب سوشل میڈیا پر اپنے لیے نظر آنے والی نفرتوں کی عادی ہو چکی ہیں لیکن ان کے گھر والے ابھی بھی اس کے عادی نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ٹرولنگ سے میرے گھر والے متاثر ہوتے ہیں کیونکہ وہ شوبز انڈسٹری کا حصہ نہیں ہیں، ان کو اس سب کی عادت نہیں ہے لیکن یہ میری زندگی کا حصہ ہے تو انہیں بھی اس سب کی عادت ڈالنی پڑے گی میں اس معاملے میں گھر والوں سے اکثر بات کرتی ہوں۔

    تاپسی کا کہنا تھا کہ شاید ٹرول کرنے والے انہیں چپ کرانے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ ان کے پاس ایک طاقت ہے اور کہیں نہ کہیں ان کی بات کا اثرورسوخ بھی ہے۔

    بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ ٹرول کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے اس بات کو یقینی بناتی ہوں کہ اپنی عزت اور وقار برقرار رکھتے ہوئے انہیں جواب دوں۔

    تاپشی پنوں اورشلپا شیٹھی خود کو محب وطن ظاہر کرنے کی کوشش میں اپنا ہی مذاق بنوا بیٹھیں

  • بگ باس 10 کے کنٹسٹنٹ سوامی اوم فالج کے باعث انتقال کر گئے

    بگ باس 10 کے کنٹسٹنٹ سوامی اوم فالج کے باعث انتقال کر گئے

    بھارت کے شہرہ آفاق رئیلیٹی شو ‘بگ باس’ کے سیزن 10 میں شامل متنازع کنٹسٹنٹ سوامی اوم فالج کے باعث انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوامی اوم کو گزشتہ دنوں فالج کا دورہ پڑا تھا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور وہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    سوامی اوم کے دوست مکیش جین کے بیٹے ارجن جین کے مطابق سوامی اوم کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے باوجود بھی بیمار تھے اور کمزوری کی وجہ سے انہیں چلنے پھر میں بھی دشواری کا سامنا تھا۔

    بعدازاں انہیں فالج کا دورہ پڑا اور 15 دن کے اندر اندر ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور آج وہ انتقال کر گئے۔

    سوامی اوم کی آخری رسومات آج دہلی کے نگم بودھ گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ سوامی اوم کا شمار بگ باس سیزن 10 کے متنازع کنٹسٹنٹ میں کیا جاتا ہے اور انہیں شو میں غیر مناسب حرکت کرنے کے باعث نکال دیا گیا تھا۔

    جاوید اختر کا کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج،عدالت نے کنگنا کو طلب کر…

  • بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں    میا خلیفہ

    بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں میا خلیفہ

    عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ ریحانہ کے بعد میا خلیفہ نے بھی بھارتی کسانوں کے حق میں ایک پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : انڈیا نے ‘غیر ملکی افراد’ اور عالمی سطح پر معروف شخصیات پر الزام لگایا ہے کہ وہ ملک میں کسانوں کے احتجاج پر ‘سنسنی پھیلا رہے ہیں۔’ انڈیا کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے کہ جب امریکی گلوکارہ ریحانہ نے دلی میں کسانوں کی حمایت پر ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جسے پورے دنیا میں توجہ حاصل ہوئی۔

    گلوکارہ ریحانہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک خبر شیئر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ کسانوں کے زیر اہتمام 26 جنوری کو نئی دہلی میں ‘ٹریکٹر ریلی’ احتجاج کیا گیا تھا اور اس دوران مظاہرین نے نئی دہلی میں داخلے کے لیے رکاوٹیں توڑ دی تھیں جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ بھی ہوئی تھی اور پھر ہریانہ کے متعدد اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔

    گلوکارہ نے اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی اس بارے میں بات کیوں نہیں کر رہا؟-

    پاپ گلوکارہ ریحانہ نے اس ٹوئٹ میں فارمرز پروٹیسٹ کا ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔

    ریحانہ کے اس ٹوئٹ کے بعد جہاں بے جی پی کے حمائتیوں کو آگ لگ گئی انہوں نے ریحانہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی طیش میں آکر انہیں بے وقوف قرار دے دیا۔

    کنگنا نے ریحانہ کے ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اس بارے میں کوئی اس لیے بات نہیں کر رہا کیوں کہ یہ کسان نہیں دہشت گرد ہیں جو بھارت کو توڑنا چاہتے ہیں تا کہ چین اس ٹوٹی ہوئی قوم پر قبضہ کر لے اور اسے امریکا کی طرح ایک چینی کالونی بنا لے تم بیٹھ جاؤ بے وقوف، ہم اپنی قوم کو تم جیسی ڈمیوں کی طرح نہیں بیچ سکتے۔

    ریحانہ کے ٹویٹ کے بعد ماحولیاتی تبدیلی کی نوجوان کارکن گریٹا تھنبرگ، امریکہ نائب صدر کی بھانجی مینا ہیرس اور سابق پورن سٹار میا خلیفہ نے بھی انڈین کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

    تاہم ریحانہ کے بعد اب میا خلیفہ نے بھی انڈیا میں کسانوں کی حمایت میں ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔


    ان کا کہنا تھا کہ ‘یہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیسے ہو رہی ہیں؟ کیا انھوں نے نئی دہلی میں انٹرنیٹ معطل کر دیا ہے؟’

    انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ معاوضہ لینے والے اداکار کہاں ہیں ؟ کافی حد تک کاسٹنگ ڈائریکٹر ، مجھے امید ہے کہ ایوارڈ سیزن کے دوران ان کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔


    میا نے مزید کہا کہ وہ کسانوں کے ساتھ کھڑ ی ہیں۔

    امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بُلند کر دی

    بھارتی کسانوں کیلئے آواز بلند کرنے پر کنگنا رناوت امریکی گلوکارہ پر پھٹ پڑیں

    بھارتی اداکارہ کو ہوٹل ملازم کی جانب سے جنسی ہراسانی کا سامنا

    جاوید اختر کا کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج،عدالت نے کنگنا کو طلب کر…