Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • شیخ رشید کیسی خاتون سے شادی کرنا چاہتے ہیں ؟ علی گل پیر کی مزاحیہ پیروڈی

    شیخ رشید کیسی خاتون سے شادی کرنا چاہتے ہیں ؟ علی گل پیر کی مزاحیہ پیروڈی

    پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار و کامیڈین علی گُل پیر کی جانب سے معروف سیاست دان شیخ رشید احمد کے ایک انٹرویو کی پیروڈی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے-

    باغی ٹی وی :علی گُل پیر کی جانب سے معروف شخصیات کے انٹرویوز یا بیانا ت پر بنائی جانے والی ان مزاحیہ ویڈیوز کو انٹرنیٹ صارفین خوب پسند کیا جاتا ہے-

    حال ہی میں انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ اور سابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے انٹرویو پر ایک پیروڈی ویڈیو بنائی ہے جو کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر خوب مقبول ہو رہی ہے ویڈیو میں صحافی خاتون اور شیخ رشید احمد کا کردار علی گُل پیر ہی ادا کر رہے ہیں۔

    اصل انٹرویو کے دوران صحافی خاتون شیخ رشید احمد سے دوستی سے متعلق سوال کرتی ہیں جس کے جواب میں شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اُن کی نظر میں دوستی کچھ بھی نہیں ہے اُن کا کوئی دوست بھی نہیں ہے وہ تنہا اور اکیلے ہیں۔

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ’شاید اُنہیں لگتا ہے اُنہیں اُن کے لیے ہی بنایا گیا ہے، ایک بار ٹرین یعنی وقت چھوٹ جائے تو پلٹ کر نہیں آتی اور اب اُن کی ٹرین چھوٹ چکی ہےانہوں نے مثال دی کہ ایکسپریس ٹرین کبھی کسی مسافر کا انتظار نہیں کرتی-

    خاتون صحافی کی جانب سے مزید سوال کیا گیا کہ اُن کے پاس ابھی بھی شادی کا وقت ہوتا تو اُن کی آئیڈیل خاتون کیسی ہوتیں؟

    اس کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’وہ قدرتی خوبصورتی پر یقین رکھتے ہیں اور اُنہیں قدرتی خوبصورتی ہی پسند آتی ہے، اور اگر ’بیوٹی وِد برین‘ یعنی خوبصورتی کے ساتھ ذہانت بھی ہو تو انہیں بہت پسند آتی ہے۔

    شیخ رشید سے انٹرویو کے دوران خاتون صحافی کا مزید پوچھنا تھا کہ کیا خاتون سانولی سلونی سی ہو ؟

    جس پر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کوئی خون خوار سی خاتون ہو جسے دیکھ کر پتہ لگے کے کوئی خاتون ہے۔

  • شہرت حاصل کرنے کے بعد ہریتھک روشن کیوں رو ئے تھے؟

    شہرت حاصل کرنے کے بعد ہریتھک روشن کیوں رو ئے تھے؟

    بالی وڈ انڈسٹری کے معروف اداکار ہریتھک روشن کے والد اور فلمساز راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ ہریتھک روشن کی بلاک بسٹر فلم ‘کہو نا پیار ہے’ کی کامیابی کے بعد ایک دن ہریتھک روشن رو پڑے تھے-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران اداکار ہریتھک روشن کے والد اور فلمساز راکیش روشن نے بتایا کہ ہریتھک روشن کی بلاک بسٹر فلم ‘کہو نا پیار ہے’ کی کامیابی کے بعد ایک دن ہریتھک اپنے کمرے میں بیٹھا رو رہا تھا۔

    راکیش روشن نے بتایا کہ جب میں نے ہریتھک سے رونے کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ مجھ سے شہرت نہیں سنبھل رہی لڑکوں اور لڑکیوں سے بھری بسیں صرف مجھ سے ملنے کے لیے آتی تھیں۔

    راکیش روشن کا کہنا تھا ہریتھک نے بتایا کہ اس شہرت کی وجہ سے وہ کچھ سیکھنے، اداکاری اور اپنے کام پر توجہ نہیں دے پا رہے تھے۔

    اس واقعے کے بعد فلمساز راکیش روشن نے اپنے بیٹے ہریتھک روشن کو نصیحت کی کہ زندگی میں کسی بھی آنے والی تبدیلی کو کبھی بھی بوجھ نہ سمجھو بلکہ اسے قبول کر کے اس میں ہی جینا سیکھو۔

    خیال رہے کہ اداکار ہریتھک روشن جلد ہی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم ‘فائٹر’ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے-

    سیف علی خان اورکرینہ کپور کی دوسری اولاد سے متعلق پنڈتوں کی حیران کن پیش گوئی

    عامر خان نے موبائل فون کو ہاتھ نہ لگانے کی قسم کیوں کھائی؟

  • ماہرہ خان کی پروڈکشن تلے بننے والی پہلی فلم میں کون سے اداکار جلوہ گر ہوں گے

    ماہرہ خان کی پروڈکشن تلے بننے والی پہلی فلم میں کون سے اداکار جلوہ گر ہوں گے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور ورسٹائل اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز اپنے پرڈوکشن ہاؤس کے بارے میں اطلاع دی تھی تاہم اب انہوں نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم’بارہواں کھلاڑی‘ کا پوسٹر جاری کر دیا ہے

    باغی ٹی وی :ماہرہ خان کی جانب سے یہ پوسٹر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم بارہواں کھلاڑی میں پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر اور اداکارہ کنزہ ہاشمی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    معروف میگزین ہیلو پاکستان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس کے مطابق ماہرہ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں دانیال ظفر اور اداکارہ کنزہ ہاشمی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    دوسری جانب اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر بارہواں کھلاڑی کے شیئر کیے گئے پوسٹر سے متعلق پوسٹ میں دانیال ظفر اورپاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شاہویر جعفری کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔


    ماہرہ خان نے فلم کے پوسٹر کے ساتھ ایک کیپشن بھی درج کیا جس میں اداکارہ نے لکھا کہ فلم کی کہانی دوستی، رشتہ، اتحاد، ناکامی، کامیابی، ناکامی، محبت اور حوصلہ افزائی پر مبنی ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ مرحلہ محبت بھری مشقت اور سخت محنت سے طے کیا ہے، ہماری یہ کوشش آپ کے لیے ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ماہرہ خن نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہر چیز کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہےاور میں کہانیوں کے لیے زندہ رہتی ہوں، انہیں سنتی ہوں اور سناتی ہوںپروڈکشن میں اپنی پہلی بار قسمت آزمائی کو مداحوں سے شیئر کرنے پر گھبرائی ہوئی ہوں اور پرجوش بھی ہوں اس سفر میں نینا کاشف سے بہتر میرے پاس کوئی نہیں ہے سول فرائی فلم میں آپ کو خوش آمدید ،آپ کا اور آپ کی کہانیوں کا ہمیشہ استقبال کیا جائے گا۔

    ماہرہ خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کا پہلا پروجیکٹ مداحوں کے ساتھ شئیر کر دیا

    اداکارہ ماہرہ خان نے اپنا پروڈکشن ہاؤس کھول لیا

  • بھارتی اداکارہ کو ہوٹل ملازم کی جانب سے جنسی ہراسانی کا سامنا

    بھارتی اداکارہ کو ہوٹل ملازم کی جانب سے جنسی ہراسانی کا سامنا

    ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران بھارتی اداکارہ کو ہوٹل ملازم کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا پولیس کی جانب سے اداکارہ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں اداکارہ کی جانب سے ہوٹل ملازم کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے-

    اداکارہ نے ہوٹل ملاز کے خلاف درج کرائے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل میں ویب سیریز کی شوٹنگ کے بعد جیسے ہی اداکارہ کپڑے تبدیل کرنے کے لیے واش روم میں گئیں اسی دوران ہوٹل کا ایک ملازم وہاں گھس گیا اور اداکارہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔

    اداکارہ کے مطابق ہوٹل کے ملازم نے ان کے منہ میں کپڑا بھی ٹھونس دیا تاکہ ان کے چیخنے کی آواز واش روم سے باہر نہ جاسکے تاہم اداکارہ ملازم کو دھکا دیکر تیزی سے باہر بھاگ گئی اور الارم بجادیا۔

    پولیس کی جانب سے اداکارہ کی شناخت تو ظاہر نہیں کی گئی تاہم ہوٹل ملازم کی شناخت دلیشور مہانت کے نام سے ہوئی ہے جس کے خلاف اداکارہ کو جنسی ہراساں کرنے سمیت دیگر مقدمات درج کرلئے گئے ہیں تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

  • عائزہ خان نئے پروجیکٹ کے لئے ترکی پہنچ گئیں

    عائزہ خان نئے پروجیکٹ کے لئے ترکی پہنچ گئیں

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اور ماڈل عائزہ خان کے بارے میں خیال کیا جا رہا ے کہ وہ ترکش پراجیکٹ کا حصہ بننے جارہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : چند دن قبل اداکارہ نے انسٹا گرام پرایک پوسٹ شیئر کی اورلکھا کہ کچھ بہت دلچسپ آنے والا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پراجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ رہنے کے لیے میرے ساتھ رہیں-

    عائزہ خان کی انسٹا اسٹوری دیکھنے کے بعد اُن کے مداح یہ جاننے کے لیے بےچین ہورہے ہیں کہ آخر وہ اصل میں کونسا پراجیکٹ کرنے والی ہیں۔

    کچھ لوگ قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ عائزہ خان کسی ترکی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے جا رہی ہیں جبکہ بعض کا کہنا تھا کہ وہ ترک لالہ پروجیکٹ کا حصہ بننے جا رہی ہیں تاہم اداکارہ کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

    گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کا اعزاز حاصل کرنے والی اداکارہ نے بے حد خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب مداحوں کی محبت کا نتیجہ ہے لیکن انہوں نے کوئی تفصیل نہیں بتائی-

    تاہم اب اداکارہ عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کچھ ویڈیوز اور تصاویر شئیر کی ہیں جس میں وہ ترکی میں موجود ہیں اور ارطغرل غازی میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی ترکش اداکارہ گلثوم علی کے ساتھ موجود ہیں جبکہ ایک ویڈیو میں دیکھا میں وہ کسی برانڈ کی تشہیر کے لئے فوٹو شوٹ کراتی نظر آ رہی ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں واضح کیا کہ وہ کس برانڈ کی تشہیر کی شوٹنگ کے لئے ترکی میں موجود ہیں-



    انسٹاگرام پوسٹ میں عائزہ خان نے گلثوم علی کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی اور کیپشن میں دل والا ایمو جی اس کے ردعمل میں ترکش اداکارہ گلثوم علی نے عائزہ خان کو خوبصورت قرار دیا جبکہ پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی نے عائزہ خان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

    دوسری جانب ماریہ بی کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر کچھ ویڈیوز شئیر کی گئیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ماریہ بی برانڈ کی لان کولیکشن کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں نہ صرف عائزہ خان بلکہ ترکش اداکارہ گلثوم علی بھی برانڈ کی تشہیر کیا حصہ ہیں جس کے لئے عائزہ خان ماریہ بی برانڈ کی ٹیم کے ساتھ ترکی موجود ہیں اور اپنے اس نئے پروجیکٹ کے لئے انتہائی پرجوش اور خوش دکھائی دے رہی ہیں-

    حلیمہ خاتون کے بعد اصلحان خاتون بھی پاکستانی معروف برانڈ کی ایمبیسیڈر مقرر

    عائزہ خان کسی ترکش پروجیکٹ کا حصہ بننے والی ہیں؟

    اصلحان خاتون کی جانب سے پاکستانی مداحوں کے لئے خوشخبری

    سوشل میڈیا پرفالوورز کی بڑھتی ہوئی تعداد طویل مدتی کامیابی کی ضمانت نہیں

  • حلیمہ خاتون کے بعد اصلحان خاتون بھی پاکستانی معروف برانڈ کی ایمبیسیڈر مقرر

    حلیمہ خاتون کے بعد اصلحان خاتون بھی پاکستانی معروف برانڈ کی ایمبیسیڈر مقرر

    شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ گلثوم علی پاکستانی معروف برانڈ ماریہ بی کی ایمبیسیڈر بن گئیں-

    باغی ٹی وی : چند روز قبل گلثوم علی نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیے جانے والے پیغام میں کہا تھا ’پاکستان میں موجود میرے تمام دوستوں اور مداحوں میرے پاس آپ سب کے لیے ایک زبردست خبر ہے۔بہت جلد میں آپ کو یہ خبر سناؤں گی انشااللہ۔ ترکی کی طرف سے آپ سب کو ڈھیر سارا پیار۔‘

    گلثوم علی نے اس ویڈیو کے ساتھ ’ترک پاکستان دوستی زندہ باد‘ لکھا تھا-

    تاہم اب ماریہ بی کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر کچھ ویڈیوز شئیر کی گئیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ماریہ بی برانڈ کی لان کولیکشن کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں نہ صرف عائزہ خان بلکہ ترکش اداکارہ گلثوم علی بھی برانڈ کی تشہیر کیا حصہ ہیں جس کے لئے عائزہ خان ماریہ بی برانڈ کی ٹیم کے ساتھ ترکی موجود ہیں-

    دوسری جانب اداکارہ عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کچھ ویڈیوز اور تصاویر شئیر کی ہیں جس میں وہ ترکی میں موجود ہیں اور ارطغرل غازی میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی ترکش اداکارہ گلثوم علی کے ساتھ موجود ہیں جبکہ ایک ویڈیو میں دیکھا میں وہ کسی برانڈ کی تشہیر کے لئے فوٹو شوٹ کراتی نظر آ رہی ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں واضح کیا کہ وہ کس برانڈ کی تشہیر کی شوٹنگ کے لئے ترکی میں موجود ہیں-

    واضح رہے کہ ارطغرل غازی ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں سے ایک کردار اصلحان حاتون کا بھی ہے۔ جو ارطغرل کے قریبی دوست ترگت کی بیوی اور ڈرامے کی دیگر خواتین کی طرح بہت بہادر اور عقلمند خاتون ہیں۔ یہ کردار ترک اداکارہ گلثوم علی نے ادا کیا ہے۔

    اصلحان خاتون کی جانب سے پاکستانی مداحوں کے لئے خوشخبری

  • ذاتی تشہیرکیلئے مختلف حربے آزمانے کے بجائے اپنےکام سے جگہ بنانے پر یقین رکھتی ہوں    پریتی زنٹا

    ذاتی تشہیرکیلئے مختلف حربے آزمانے کے بجائے اپنےکام سے جگہ بنانے پر یقین رکھتی ہوں پریتی زنٹا

    بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا کافی عرصے سے بڑی اسکرین سے دور ہیں-

    باغی ٹی وی : شادی کے بعد امریکا منتقل ہوگئی ہیں اور کافی عرصے سے بڑی سکرین سے دور ہیں اس حوالے سے ایک حالیہ انٹرویو میں پوچھے گئے سوال پرپریتی زنٹا کا کہنا تھا کہ میں بالی وڈ سے اس لیے دور ہوں کیونکہ میں خود کو ‘بیچ’ نہیں رہی، میری عادت نہیں کہ میں لوگوں سے شکوہ شکایت کروں، مجھے کسی سے بھی شکایت نہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریتی زنٹاکا کہنا تھاکہ انہیں بالی وڈ سے غائب رہنے پرکوئی دکھ نہیں، وہ ذاتی تشہیرکےلیے مختلف حربے آزمانے کے بجائے اپنےکام سے جگہ بنانے پر یقین رکھتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ مجھے کبھی خود پرکچھ لکھوانے کے لیے پیسہ خرچ کرتا نہیں دیکھیں گے کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ مجھے میرے کام سے سراہا جائے میں نے کبھی اپنی میڈیا کوریج کے لیے رقم خرچ نہیں کی۔

    خیال رہے کہ سن 2000ء میں شوبز میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی پریتی زنٹا کا شمار بالی وڈ کی خوبرو اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور آخری بار وہ طویل وقفے کے بعد 2018 میں ‘بھائی جی سپرہٹ’ نامی فلم میں دکھائی دی تھیں۔

    ادکارہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کنگز الیون پنجاب کی شریک مالک بھی ہیں اور آئی پی ایل میچز کے دوران اسٹیڈیم میں دکھائی دیتی ہیں۔

    پریتی زنٹا کا اپنے فلمی کیرئیر سے متعلق دلچسپ انکشاف

    شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان کی عکس بندی کی ویڈیوز وائرل

  • ماہرہ خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کا پہلا پروجیکٹ مداحوں کے ساتھ شئیر کر دیا

    ماہرہ خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کا پہلا پروجیکٹ مداحوں کے ساتھ شئیر کر دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور ورسٹائل اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز اپنے پرڈوکشن ہاؤس کے بارے میں اطلاع دی تھی اور اب انہوں نے اپنے نئے پروجیکٹ کو مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : فوٹوز اینڈیو ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے ایک تصویر شیئر کی جو ممکنہ طور پر کسی فلم کا پوسٹر دکھائی دے رہا ہے۔

    ماہرہ خان نے اپنے پیغام میں بتایا کہ یہ ایک او ٹی پی کی ویب سیریز ہے، جبکہ اس کا نام ’بارہواں کھلاڑی‘ ہے۔

    اداکارہ نے بتایا کہ اس ویب سیریز کی کہانی کرکٹ کے کھیل سے متعلق ہے جبکہ یہ دوستی، تعلقات، اتحاد، ناکامی، کامیابی، پیار اور بہادری کی کہانی ہے۔

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ہم سب کی جانب سے آپ سب کے لیے ہے۔

    ان کے اس پیغام پر ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر،سموں سکینہ ،نومی انصاری،ہارون شاہد اور حریم فاروق نے ماہرہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کے لیے ہم بہت پرجوش ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ماہرہ خن نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہر چیز کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہےاور میں کہانیوں کے لیے زندہ رہتی ہوں، انہیں سنتی ہوں اور سناتی ہوںپروڈکشن میں اپنی پہلی بار قسمت آزمائی کو مداحوں سے شیئر کرنے پر گھبرائی ہوئی ہوں اور پرجوش بھی ہوں اس سفر میں نینا کاشف سے بہتر میرے پاس کوئی نہیں ہے سول فرائی فلم میں آپ کو خوش آمدید ،آپ کا اور آپ کی کہانیوں کا ہمیشہ استقبال کیا جائے گا۔

  • جاوید اختر کا  کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج،عدالت نے کنگنا کو طلب کر لیا

    جاوید اختر کا کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج،عدالت نے کنگنا کو طلب کر لیا

    بھارت کے مشہور شاعر، مصنف اور موسیقار جاوید اختر نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا ہے جس پر ممبئی کی عدالت نے اداکارہ کو طلب کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی :بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنے متنازع اور بے باک بیانات کی وجہ سے مسلسل اسکینڈلز کی زد میں رہتی ہیں اور ان پر کئی ایک مقدمات بھی درج کئے جا چکے ہیں تاہم اس کے باوجود وہ دوسروں پر الزامات اور بے سروپا بیانات سے باز نہیں آتیں، جس کی وجہ سے وہ ایک بار پھر مشکل میں پڑ گئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس مرتبہ مشہور شاعر، مصنف اور موسیقار جاوید اختر نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا ہے جس پر ممبئی کی عدالت نے اداکارہ کو طلب کرلیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے الزام لگایا تھا کہ جاوید اختر نے انہیں اپنے گھر بلا کر دھمکی دی کہ وہ ہریتھیک روشن سے متعلق اپنے مبینہ تعلقات پر بیان بازی مت کریں۔

    ممبئی کی مقامی عدالت نے پولیس کو معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد پولیس نے آج عدالت میں اپنی رپورٹ جمع کروادی جس کے بعد عدالت کی جانب سے کنگنا رناوت کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

    عدالت کی جانب سے جاری نوٹس میں اداکارہ کو یکم مارچ کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

    بھارتی عدالت نےمسلمان کامیڈین منور فاروقی کی درخواست ضمانت مسترد کردی

    بھارتی پولیس کی انتہا پسندی عروج پر،ہندو دیوتاؤں پر لطیفے سنانے کےجھوٹے الزام میں…

    بھارت میں جاری سکھوں کی کسان تحریک پر کنگنا رناوت سیخ پا،اپنے ہی کسانوں کو دہشت گرد کہہ ڈالا

  • پاکستانی ’چارلی چپلن‘ کے دنیا بھر میں چرچے

    پاکستانی ’چارلی چپلن‘ کے دنیا بھر میں چرچے

    خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے 28 سالہ پاکستانی نوجوان عثمان خان کی جانب سے شہرہ آفاق برطانوی اداکار ’چارلی چپلن‘ کا روپ دھارے جانے کے بعد دنیا بھر میں ان کے چرچے ہو رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : برطانوی اداکار’چارلی چپلن‘ کا اصل نام سر چارلز اسپینسر "چارلی چپلن” تھا اور انہوں نے آواز کے بغیر کامیڈی کرکے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کے کردار ادا کیے تھے۔

    ’چارلی چپلن‘ نے اگرچہ کم عمری میں ہی اداکاری و فنکاری شروع کردی تھی تاہم جنگ عظیم اول کے اختتام پر 1919 میں ان کی پہلی فلم سامنے آئی جس میں ان کے کردار نے کوئی بھی ڈائیلاگ بولے بغیر مزاحیہ اندازوں سے شائقین کو ہنسانا شروع کیا۔

    اسی وجہ سے ہی انہیں شہرت ملی اور ان کا شمار دنیا کے مشہور ترین اداکاروں میں ہوتا ہے وہ 88 سال کی عمر میں 1977 میں سوئٹزرلینڈ میں چل بسے تھے۔

    اگرچہ چارلی چپلن کے کردار کو دنیا کے دیگر ممالک کے فنکاروں نے بھی کاپی کرنے کی کوشش کی تاہم پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی) کے دارالحکومت پشاور کے بچوں کے کھلونے بیچ کر اپنا گزر سفر کرنے والے 28 سالہ نوجوان عثمان خان کو ہوبہو ان کی کاپی قرار دیا جا رہا ہے۔


    غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عثمان خان کے ’چارلی چپلن‘ کے روپ کو بہت سراہا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں انہیں معروف اداکار کا دوسرا روپ قرار دیا جا رہا ہے۔

    عثمان خان نے رائٹرز کو بتایا کہ وہ ایک سال قبل تک سڑک کنارے بچوں کے کھلونے بیچنے کا اسٹال لگاتے تھے تاہم کورونا کی وجہ سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے بعد انہوں نے پریشان لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہی انہوں نے چارلی چپلن کا روپ دھارا اور کوئی بھی ڈائیلاگ بولے بغیر لوگوں کو ہنسانا شروع کردیا۔

    جلد ہی عثمان خان پورے علاقے میں مشہور ہوگئے اور انہوں نے اپنے نئی روپ سے زیادہ لوگوں کو ہنسانے کے لیے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر بھی ویڈیوز ڈالنا شروع کیں۔

    پقاکستانی چارلی چپلن کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد جہاں وہ خود بھی پریشان تھے وہیں باقی لوگ بھی پریشان ہوگئے تھے، اس لیے انہوں نے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے چارلی چپلن کا کردار ادا کیا۔

    پاکستانی ’چارلی چپلن‘ یعنی پشاور شہر کی مختلف سڑکوں، شاپنگ مالز، دکانوں اور عوامی مقامات پر معروف کردار جیسا روپ دھار کر وہاں کوئی بھی ڈائیلاگ بولے بغیر اپنی حرکتوں اور اداکاری سے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں۔