Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سنہری یادیں   تحریر:اختر نعیم مانسہرہ

    سنہری یادیں تحریر:اختر نعیم مانسہرہ

    سنہری یادیں

    ادبی تقاریب میں اب وہ پہلے جیسی چاشنی نہیں رہی، وجوہات کیا ہیں اس پر ہم کبھی تفصیل سے لکھیں گے کہ قصور کس کا ہے ؟
    ہزارہ ڈویژن میں 1980 کی دہائی میں مینگل ادبی تقاریب کا عروج تھا، ہری پور، ایبٹ آباد، حویلیاں، بفہ، شنکیاری اور مانسہرہ کے مشاعروں میں شاعروں کے ساتھ ساتھ ادب نواز احباب بھی بھرپور شرکت کیا کرتے تھے۔ ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے لالہ یعقوب اعوان ایک صحافی تھے شاعر تو نہ تھے لیکن شاعروں کو داد دینے میں ان کا کوئی ثانی نہ تھا ان کے داد دینے کا انداز شاعر کو حوصلہ دیتا اور سامعین بھی ان کے داد دینے کے انداز سے بہت محظوظ ہوا کرتے تھے، میں اس پر بھی آئندہ تفصیلی بات کروں گا۔
    ہمارے بہت ہی مہربان اور مزاح نگار شاعر نیاز سواتی مرحوم جن کا نام برصغیر پاک و ہند میں کسی تعارف کا محتاج نہ تھا یہاں بھی محفلوں کی جان ہوا کرتے تھے جب ان کا نام سٹیج سے پکارا جاتا تو سامعین ہمہ تن گوش ہوجایا کرتے تھے۔
    ایبٹ آباد میں ایک طرحی مشاعرہ تھا، مصرع یوں تھا۔
    شاعر ہوں میں شاعر کی نوا ڈھونڈ رہا ہوں۔
    اس نیاز سواتی مرحوم نے یوں گرہ لگائی۔
    ملتان میں مری کی ہوا ڈھونڈ رہا ہوں
    شاعر ہوں میں شاعر کی نوا ڈھونڈ رہا ہوں
    محفل تو بس ان کی پوری غزل سے جھوم اٹھی تھی۔
    ایبٹ آباد کے ہمارے بزرگ شاعر شعلہ بجنوری صاحب تھے جن کی بڑی بڑی مونچھیں تھیں۔
    ایک مشاعرہ میں نیاز سواتی سٹیج پر آئے سامنے شعلہ بجنوری صاحب بھی بیٹھے تھے، نیاز سواتی نے شعلہ صاحب سے پہلے بہت ہی معذرت کی اور اپنی غزل کا آغاز کیا جس کا ایک شعر کچھ یوں تھا
    مونچھوں کا کل مقابلہ ہے مال روڈ پر
    ساتھ اپنے ایک آدھ مچھندر بھی لے چلیں
    محفل تو لوٹ پوٹ ہوگئی اور نیاز سواتی مرحوم بار بار شعلہ بجنوری سے معذرت کرتے رہے۔

    ان تمام شعراء کے بارے میں بہت سی باتیں میری زیر ترتیب کتاب میں ہیں لیکن گاہے بگاہے کچھ باتیں یہاں بھی شئیر کرتا رہونگا۔
    اختر نعیم مانسہرہ

  • مجسمہ اقبال و اضافی نمبر  تحریر : حفیظ اللہ سعید

    مجسمہ اقبال و اضافی نمبر تحریر : حفیظ اللہ سعید

    مجسمہ اقبال و اضافی نمبر

    تحریر :- حفیظ اللہ سعید

    کہتے ہیں کہ ایک مصور نے تصویر کو بیچ چوراہے لٹکا دیا برائے اصلاح تو یار لوگوں نے شام تک اس تصویر پہ حاشیہ نشینی کر کر کے اس کا حلیہ بگاڑ دیا-

    دوسرے روز مصور صاحب نے اسی طرح کی تصویر بنا کے پھر چوراہے میں لٹکا دی اس نوٹ کے ساتھ اس میں جو غلطیاں ہیں ان کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی تصویر بنا دے کوئی اللہ کا بندا.لیکن حرام کی حد ہے کسی نے ہمت بھی کی ہو-

    سوشل میڈیا پہ وائرل ایک تصویر پہ نظر پڑی جس پہ لوگ تنقید کے نشتر لے کے چڑھ دوڑے نظر آئے.بھائیوں تھوڑا دھیرج تھوڑا سکون سانس لیجئے اور پہلے یہ جان لیجئے کہ یہ بنانے والے وہ اشخاص ہیں جو پیشے کے لحاظ سے مالی ہیں ان کا کام پھول بوٹے لگانا اور ان کی نگہداشت کرنا ہے لیکن حب اقبال رحمہ اللہ میں ان محبت کے ماروں نے اپنے خرچے سے اقبال کا ایک مجسمہ کیا بنایا لوگ تنقید کے نشتر لے کر چڑھ دوڑے-

    اللہ کے بندوں اس تصویر میں اپنی بہار دیکھاتے خوبصورت پھول اصل فن ہے ان محبت کے ماروں مالیوں کا ان کے اس فن و محنت کے نمبر میرے حساب سے سو بٹا سو ہیں باقی اقبال رحمہ اللہ کا مجسمہ حفظ کے امتحان کی مانند وہ ایک اضافی نمبر ہے جو استاد خوش الحانی پہ بطور انعام و حوصلہ افزائی طالب علم کو عنایت فرماتا ہے-

  • بھارتی کسانوں کیلئے آواز بلند کرنے پر کنگنا رناوت امریکی گلوکارہ پر پھٹ پڑیں

    بھارتی کسانوں کیلئے آواز بلند کرنے پر کنگنا رناوت امریکی گلوکارہ پر پھٹ پڑیں

    عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ریحانہ نے حال ہی میں بھارت میں احتجاج کرنے والے کسانوں سے متعلق اپنے ردِ عمل کا کا اظہارکیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گلوکارہ ریحانہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک خبر شیئر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ کسانوں کے زیر اہتمام 26 جنوری کو نئی دہلی میں ‘ٹریکٹر ریلی’ احتجاج کیا گیا تھا اور اس دوران مظاہرین نے نئی دہلی میں داخلے کے لیے رکاوٹیں توڑ دی تھیں جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ بھی ہوئی تھی اور پھر ہریانہ کے متعدد اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔

    گلوکارہ نے اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘کوئی اس بارے میں بات کیوں نہیں کر رہا؟’

    پاپ گلوکارہ ریحانہ نے اس ٹوئٹ میں ‘فارمرز پروٹیسٹ’ کا ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔

    https://twitter.com/KanganaTeam/status/1356640083546406913?s=20

    ریحانہ کے اس ٹوئٹ کے بعد جہاں بے جی پی کے حمائتیوں کو آگ لگ گئی انہوں نے ریحانہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی طیش میں آکر انہیں بے وقوف قرار دے دیا۔

    کنگنا نے ریحانہ کے ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اس بارے میں کوئی اس لیے بات نہیں کر رہا کیوں کہ یہ کسان نہیں دہشت گرد ہیں جو بھارت کو توڑنا چاہتے ہیں تا کہ چین اس ٹوٹی ہوئی قوم پر قبضہ کر لے اور اسے امریکا کی طرح ایک چینی کالونی بنا لے تم بیٹھ جاؤ بے وقوف، ہم اپنی قوم کو تم جیسی ڈمیوں کی طرح نہیں بیچ سکتے۔

  • امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بُلند کر دی

    امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بُلند کر دی

    معروف امریکی گلوکارہ ریحانہ بھی بھارتی کسانوں کے حق میں بول پڑیں۔

    باغی ٹی وی : عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریحانہ نے کسانوں پر تشدد سے متعلق مضمون کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کرتے


    ریحانہ کا ٹوئٹ سامنے آتے ہی بی جے پی کے حامی بھڑک اٹھے اور ریحانہ کو اس ٹوئٹ پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا یہاں تک کہ بھارت میں سوشل میڈیا پر ریحانہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
    https://twitter.com/KanganaTeam/status/1356640083546406913?s=20
    نریندر مودی کی حامی بالی وڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے ریحانہ کو جواب دیتے ہوئے کسان مظاہرین کو دہشت گرد قرار دیا کہا کہ کوئی بھی اس کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہے کیونکہ وہ کسان نہیں ہیں وہ دہشتگرد ہیں جو ہندوستان کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، تاکہ چین ہماری کمزور ٹوٹی ہوئی قوم کو سنبھال سکے اور امریکہ کی طرح اسے چینی کالونی بنا سکے بیوقوف بیٹھو ، ہم آپ ڈمیوں کی طرح اپنی قوم کو نہیں بیچ رہے ہیں۔


    دوسری جانب بھارتی اداکار گپی گریوال نے ان کے ٹوئٹ پر ’احترام‘ کا لفظ لکھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو میں کنگنا رناوت نے کہا تھا کہ ان لوگوں نے سارے ملک کو پریشان کردیا ہے یہ لوگ جو خود کو کسان کہتے ہیں یہ دہشت گرد ہیں-

    اداکارہ نے کہا تھا کہ سب کے سامنے یہ تماشا لگا ہوا ہے اور دنیا میں ہم مذاق بن گئے ہیں جب دیکھو ہر کوئی احتجاج کرنے لگتا ہے اس ملک کا کچھ نہیں ہونے والا اگر کوئی ملک کو ایک قدم آگے لیکر جاتاہے تو دس قدم پیچھے کردیا جاتا ہے-

    بالی وڈ اداکارہ نے کہا تھا کہ لہذا ان تمام لوگوں کو جیلوں میں ڈالا جائے جو اس کسان تحریک کو سپورٹ کررہے ہیں۔

    بھارت میں جاری سکھوں کی کسان تحریک پر کنگنا رناوت سیخ پا،اپنے ہی کسانوں کو دہشت گرد کہہ ڈالا

    ہندو انتہا پسندتنظیم کا’تانڈو‘کے فلمسازوں کی زبان کاٹنے والے کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • سیف علی خان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی

    سیف علی خان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی

    بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور پربھاس کی فلم ’آدیپورش‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

    باغی ٹی وی : اداکار سیف علی خان ایک کے بعد ایک پریشانی کا شکار ہو رہے ہیں اداکار کی حال ہی میں رہیلز ہونے والی ویب سیریز تانڈو انتہا پسند ہندوؤں کی انتہا پسندی کا شکار ہو گئی تھی سیاسی حالات پر مبنی اس ویب سیریز میں ڈائیلاگز کی وجہ سے سیف علی خا ن اور پروڈیوسر علی عباس ظفر سمیت پوری ٹیم انتہا پسند یندو سیاسی جماعتوں کے غضب کے نشانے پر ہیں-

    تاہم اب سیف علی خان کی نئی آنے والی فلم آدیپورش کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر خوفناک حادثہ پیش آگیا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں اداکار سیف علی خان اور مشہور فلم بہو بلی کے ہیرو پربھاس کی فلم ’آدیپورش‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث سیٹ مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا۔

    ممبئی فائر بریگیڈ کے مطابق آگ دوسرے درجے کی تھی جو کہ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر قابو پالیا گیا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آگ اس قدر خوفناک تھی کہ آسمان پر دھویں کے گہرے بادل چھاگئے جب کہ دور دور تک لوگوں کو دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا تھا۔

    واضح رہے کہ فلم ’آدیپورش‘ میں اداکار سیف علی خان اور پربھاس مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم کی شوٹنگ کا آج پہلا دن تھا اور صبح افتتاحی تقریب کے کچھ ہی دیر بعد سیٹ پر آگ لگ گئی تاہم سیف علی خان اور پربھاس دونوں سیٹ پر موجود نہیں تھے۔

    بھارتیو اپنا برداشت کا لیول بڑھاؤ ، عدنان صدیقی کا بھارتیوں کو پیغام

    بھارتی عدالت نےمسلمان کامیڈین منور فاروقی کی درخواست ضمانت مسترد کردی

    جب رانی مکھر جی نے سیف علی خان کو کرینہ کپور سے شادی کرنے سے پہلے نصیحت کی

    علامہ خادم حسین رضوی ،آر ایس ایس اور تانڈو ویب سیریز

    سپریم کورٹ نے بالی ووڈ شہنشاہ سیف علی کی گرفتاری پراپنا ردعمل کیسے دیا؟اہم خبرآگئی

    ہندو انتہا پسندتنظیم کا’تانڈو‘کے فلمسازوں کی زبان کاٹنے والے کیلئے ایک کروڑ روپے…

  • ڈرامہ ’خدا اور محبت‘ کے ہدایت کار پاکستان کے سنجے لیلا بھنسالی ہیں   اقرا عزیز

    ڈرامہ ’خدا اور محبت‘ کے ہدایت کار پاکستان کے سنجے لیلا بھنسالی ہیں اقرا عزیز

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ اقرا عزیز نے ڈرامہ ’خدا اور محبت‘ کے ہدایت کار وجاہت حسین کو پاکستان کا سنجے لیلا بھنسالی قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ اقرا عزیز خدا اور محبت ڈرامے کے تیسرے سیکوئل میں فیروز علی خان کے ہمرای مرکزی کردار میں نظر آئیں ڈرامے کے جاری ہوئے ٹیزرز کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا اور اب انہیں ڈرامے کے نشر ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے نہ صرف ڈرامے کے ٹیزر بلکہ راحت فتح علی خان کی آواز میں گائے گئے ڈرامے کے ٹائٹل گیت کو بھی بے حد پسند کیا جا رہا ہے-

    تاہم گزشتہ روز اداکارہ اقرا عزیز نے ڈرامہ سیریل ’ خدا اور محبت‘ کی تمام انتظامیہ کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی اور لکھا کہ اس ڈرامے میں کام کرنے کا لمحہ میرے لیے حسین سفر ثات ہوا اس ڈرامے میں شامل ہونے پر عبداللہ قادوانی اور اسد قریشی کی مشکور ہوں۔

    اقرا عزیز نے ڈرامے کے ہدایت کار کی تعریف میں لکھا کہ وجاہت حسین آپ پاکستان کے سنجے لیلا بھنسالی ہیں آپ کی خاص بات یہ ہے کہ آپ کسی بھی سین کو غیر معمولی بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔

    انہوں نے ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے فیروز خان سے متعلق کہا کہ آپ کے ساتھ کام کرکے مجھے خوشی سی ہوئی ہے، اُمید ہے کہ یہ پروجیکٹ مستقبل کے دیگر پروجیکٹ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

    اقرا عزیز نے ڈیزائنر فائزہ ثقلین کا بھی شکریہ اداکیا کہا کہ وہ ان کے کام کی مداح ہیں ساتھ ہی اداکارہ نے میک اپ آرٹسٹ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنا بہترین دوست قرار دیا-

    اداکارہ نے مزید کہا کہ ڈرامے کی ٹیم جو اس تصویر کا حصہ نہیں ان سب کا بھی شکریہ ٹیم کے ساتھ کئے گئے کام اور گزارے گئے ہنسی خوشی کے لمحات ان کو ہمیشہ یاد رہیں گے اور ساتھ ہیں بہاولپور کی سردی اور ملتان کی گرمی بھی یاد رہے کی-

    ڈرامے کی کہانی معروف مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے اور ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے ‘خدا اور محبت’ کا سیزن 3 سیونتھ اسکائی کے نامور پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی سربراہی میں بنایا گیا ہے –

    خیال رہے کہ ڈرامہ ‘خدا اور محبت 3′ کی کہانی عشق حقیقی اور عشق مجازی کے گرد گھومتی ہے خدا اور محبت’ کے تیسرے سیزن میں معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقراء عزیز مرکزی کردار کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔۔

    راحت فتح علی خان کی آوز میں ‘خدا اور محبت’ 3 کا ٹائٹل گیت مقبول

    ڈراموں کی کہانیاں ایسی ہونی چاہیئں کہ دیکھنے والے اس سے سبق سیکھیں اقرا عزیز

    اقرا عزیز اورفیروز خان کا ڈرامہ ‘خدا اور محبت’ 3 ریلیز ہونے سے قبل ہی…

  • سلمان خان نے فلم ’ انشاء اللہ ‘ میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

    سلمان خان نے فلم ’ انشاء اللہ ‘ میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

    بالی وڈ سُپر اسٹارسلمان خان نے ہدایت کار سے جھگڑے کے بعد فلم ’ انشاء اللہ ‘ سے کام کرنے سے انکار کر دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے لیلی بھنسالی کی فلم میں سلمان خان اور عالیہ بھٹ فلم انشاء اللہ میں ایک ساتھ نظر آنے والے تھے جس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا گیا تھا تاہم ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور بالی وڈ سلطان کے درمیان کسی معاملے پربحث اس حد تک بڑھ گئی کہ اب سلمان نے یہ فلم کرنے سے ہی انکار کردیا۔

    سلمان خان کے انکار کے بعد سنجے لیلا بھنسالی نے فلم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب سلمان کی جگہ شاہ رخ خان کو اس فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اداکارہ کے لیے عالیہ بھٹ کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

    فلم ’انشاءاللہ‘ میں عالیہ بھٹ 20 سالہ اداکارہ جب کہ ان کے مقابل سلمان خان 40 سال کے بزنس مین کا کردار ادا کررہے فلم 2022ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ اس سے قبل بھی فلم ’ڈیئر زندگی‘ میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں-

    امریکی معروف گلوکارہ کا سلمان خان سے اظہار محبت؟

    آپ نے اپنے رویئے سے اپنی پرورش پر سوال کھڑا کردیا ہے ،سلمان خان معروف اداکارہ پر…

  • مجھے ارطغرل غازی سے نہیں پی ٹی وی سے مسئلہ ہے   یاسر حسین

    مجھے ارطغرل غازی سے نہیں پی ٹی وی سے مسئلہ ہے یاسر حسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور کامیڈین اداکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ انہیں ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ سے مسئلہ نہیں بلکہ پی ٹی وی سے مسئلہ ہے کیونکہ پی ٹی وی ہمارا ادارہ ہے اسے غیر ملکی ڈرامے نشر کرنے کے بجائے اپنا نیا مواد بنانا چاہئے۔

    باغی ٹی وی : ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد جہاں کچھ لوگ خوش ہوئے وہیں چند ایک اداکاروں سمیت اداکار یاسر حسین نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان میں نشر کرنے کے خلاف ہیں۔

    اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں تو انہوں نے ترکی کے فنکاروں کو ’کچرا‘ تک بھی کہا تھا اس کے علاوہ وہ ترک فنکاروں کے پاکستانی اشتہارات میں کام کرنے کے بھی سخت مخالف رہے ہیں جس پر انہیں سوشل میڈیا پرنہ صرف پاکسانی عوام بلکہ ساتھی فنکاروں کی جانب سے بھی تنقید اور ٹرول کا سامنا کرنا پڑا-

    تاہم حال ہی میں انہوں نے اداکار احسن خان کے پروگرام ’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘ میں شرکت کی اور ارطغرل غازی ڈرامے کے حوالے سے یوٹرن لیا- شو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔ جس میں احسن خان یاسر حسین سے پوچھتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ یاسر آپ کو ’ارطغرل‘ سے کیا مسئلہ ہے؟

    جس پر یاسر حسین جواب دیتے ہیں میرا تو ’ارطغرل‘ سے آج تک کوئی مسئلہ نہیں رہا میرا تو پی ٹی وی سے مسئلہ ہے پی ٹی وی ہمارا ادارہ ہے اسے غیر ملکی ڈرامے نشر کرنے کے بجائے اپنا نیا مواد بنانا چاہئے۔

    یاسر حسین نے مزید کہا ’ارطغرل‘ اسلامی تاریخ پر مبنی ڈراما ہے جسے ہمیں خود بنانا چاہئے احسن خان نے یاسر حسین سے سوال پو

    اچھا کیا آپ کو لگتا ہے پاکستان میں ’ارطغرل‘ جیسے ڈرامے پروڈیوس ہوسکتے ہیں؟

    جس پر یاسر حسین نے کہا کیوں نہیں آج ہم ماضی کے مقابلے ٹیکنالوجی میں بہت آگے ہیں آج ہمارے شوز کے جس طرح کے سیٹس ہوتے ہیں جوکیمرے ہم استعمال کررہے ہیں۔ماضی میں ہم اس طرح سیٹس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ کام نہیں کرتے تھے۔

    یاسر حسین نے پی ٹی وی کے دور کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا جب پی ٹی وی پر شوز ہوا کرتے تھے تو صرف چار لائٹیں لگی ہوتی تھیں اور سامنے انور مقصود صاحب بیٹھے ہوتے تھے ماضی کے مقابلے میں ہمارے پاس آج اچھا مواد بھی ہے سیٹس بھی ہیں اور ٹیکنالوجی بھی ہے تو ہمیں اپنے ڈرامے خود پروڈیوس کرنے چاہئیں۔

    واضح رہے کہ ترک ڈراما سیریل ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خآن کی ہدایت پر گزشتہ برس اپریل میں پاکستان کے سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) پر اردو میں ڈب کر کے نشر کیا گیا اور اس نے کئی ریکارڈ اپنے نا م کئے پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈراما بن چکا ہے۔

    حلیمہ خاتون کے بعد اصلحان خاتون بھی پاکستانی معروف برانڈ کی ایمبیسیڈر مقرر

    عائزہ خان نئے پروجیکٹ کے لئے ترکی پہنچ گئیں

    عائزہ خان کسی ترکش پروجیکٹ کا حصہ بننے والی ہیں؟

    ڈراموں کی کہانیاں ایسی ہونی چاہیئں کہ دیکھنے والے اس سے سبق سیکھیں اقرا عزیز

    اصلحان خاتون کی جانب سے پاکستانی مداحوں کے لئے خوشخبری

  • واٹس ایپ سے ٹیلی گرام پر اپنی چیٹ باآسانی منتقل کرنے کا طریقہ

    واٹس ایپ سے ٹیلی گرام پر اپنی چیٹ باآسانی منتقل کرنے کا طریقہ

    واٹس ایپ کی جانب سے پرائیویٹ پالیسی میں تبدیلی کے اعلان کے بعد ٹیلی گرام انتظامیہ نے ایپ کی مقبولیت کو مزید فروغ دینے کے لیے واٹس ایپ صارفین کو چیٹ ہسٹری واٹس ایپ سے ٹیلی گرام پر منتقل کرنے کا آپشن دیا ہے-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے اعلان کے بعد واٹس ایپ صارفین متبادل ایپس کی تلاش میں ہیں اور ان ہی بہترین متبادل ایپس میں سے ایک ایپ ٹیلی گرام ہے جو صارفین کو واٹس ایپ کی ہی طرح اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ فیچرز فراہم کرتی ہے۔

    اب ٹیلی گرام انتظامیہ نے ایپ کی مقبولیت کو مزید فروغ دینے کے لیے واٹس ایپ صارفین کو چیٹ ہسٹری واٹس ایپ سے ٹیلی گرام پر منتقل کرنے کا آپشن دیا ہے اس سے قبل یہ آپشن صرف IOS صارفین کے لیے دستیاب تھا تاہم اب ایپ انتطامیہ نے اینڈرائیڈ صارفین کو بھی اس آپشن کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

    ٹیلی گرام نے گزشتہ روز اپنے IOS ایپ پر ’نیو میسج ہسٹری امپورٹ ٹول ‘متعارف کرایا ہے۔ جو ایپ کے 7.4 ورژن کے ساتھ ہے۔

    ٹیلی گرام نے حالیہ ورژن نمبر 7.4.1 کے ساتھ ایک اور اپ ڈیٹ جاری کی ہے جس میں منتقل آلہ (migration tool’s)کو حذف کر دیا گیا ہے جس کے بعد صارفین واٹس ایپ چیٹ کو ٹیلی گرام پر منتقل کر سکیں گے لیکن صارف کو واٹس ایپ چیٹ ہسٹری منتقل کرنے کے لیے دونوں ایپس کے تازہ ترین ورژن کی ضرورت ہوگی۔

    واٹس ایپ سے ٹیلی گرام پر اپنی چیٹ ہسٹری باآسانی منتقل کرنے کا طریقہ:

    واٹس ایپ اوپن کرنے کے بعد اس چیٹ کو ٹیپ کریں جسے آپ ٹیلی گرام پر منتقل کرنا چاہتے ہیں پھر اب کانٹیکٹ انفو مینو میں جائیں اور’’ ایکسپورٹ چیٹ‘‘ کا آپشن منتخب کریں۔

    آپشن منتخب کرنے کے بعد آپ کو’’ Attach Media ‘‘اور ’’ “Without Media ‘‘ کا آپشن نظر آئے گا اب آپ ا پنی مرضی کا آپشن منتخب کریں۔

    پھر شیئرنگ مینو سے ٹیلی گرام کا انتخاب کریں اور جس کانٹیکٹ پر آپ درآمد شدہ چیٹ منتقل کرنا چاہتے ہیں اسے منتخب کریں اب آپ کو چیٹ منتقلی کے لیے امپورٹ کا آپشن نظر آئے گا لہٰذا "امپورٹ” کو منتخب کریں-

    فیس بُک کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کتنی ہے؟ فیس بُک نے ڈیٹا جاری کر دیا

    این ایبلرز کے وفد کی صدر عارف علوی سے ملاقات، ای کامرس کے امور پر تبادلہ خیال

  • واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ ورژن کیلئے نئی ویب اپ ڈیٹ متعارف کروادی

    واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ ورژن کیلئے نئی ویب اپ ڈیٹ متعارف کروادی

    گزشتہ دنوں اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہنے والی معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ ورژن کے لیے ایک نئی ویب اپ ڈیٹ متعارف کروادی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلا ت کے مطابق واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والے سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق پچھلے بیٹا ورژن میں جو نقائص تھے ان سب کو دور کر دیا گیا ہے اور اسے پلے اسٹور پر بھی ڈال دیا گیا ہے۔

    ویب بیٹا انفو کے مطابق اگر صارفین بیٹا ٹیسٹر نہیں ہیں تو ہم اس ورژن کو اپ ڈیٹ کرنے کی تجویز کرتے ہیں اگر آپ بیٹا ٹیسٹر ہیں تو آپ کو 2.21.2.19 کو اپ ڈیٹ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اسے تمام عام صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

    ویب بیٹا انفو کے مطابق نان بیٹا صارف بھی اینڈرائڈ پیج پر جا کر 2.21.2.19 اپ میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق جان سکتے ہیں ۔

    تاہم یہاں یہ بات بھی غور طلب ہے اگراس فیچر کو پچھلے بیٹا ورژن کے لیے متعارف کروایا گیا ہے تو ، یہ بات وثوق سے نہیں کہی جاسکتی ہے اپ ڈیٹ 2.21.2.19 ہر ایک کے لیے دستیاب ہوگی یا نہیں۔

    دنیا بھر میں جن خدشات کا ڈر تھا سامنے آنا شروع ہو گئے،ٹیلی گرام پرفیس بک کے 50 کروڑ موبائل فون نمبر…

    واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی:صارفین کے رد عمل نے واٹس ایپ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر…

    ترک مسابقتی اتھارٹی کا فیس بک اور واٹس ایپ کے خلاف تحقیقات کا آغاز

    پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی:واٹس ایپ کی دو بہترین متبادل ایپس دستیاب

    واٹس ایپ کے سربراہ کا نئی پرائیویسی پا لیسی پر وضاحتی بیان