Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے طلاق کی تصدیق کر دی

    عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے طلاق کی تصدیق کر دی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اینکر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے طلاق کی تصدیق کردی- عامر لیاقت نے دوسری شادی طوبیٰ عامر سے کی۔

    باغی ٹی وی :اینکر عامر لیاقت حسین دوسری شادی طوبیٰ عامر سے کی جس کی انہوں نے تصدیق دسمبر 2018 میں کی تھی تاہم اب عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال کی جانب سے ایک ٹوئٹ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے تصدیق کی ہے کہ عامر لیاقت انہیں طلاق دے چکے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بشریٰ اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے خیال میں یہ وقت میرے سابقہ شوہر عامر لیاقت حسین کے ساتھ میرے تعلقات کی وضاحت کا ہے، انہوں نے مجھے طلاق دے دی ہے۔


    بشریٰ اقبال نے کہا کہ مجھے طلاق دینا ایک الگ بات ہے لیکن طوبیٰ کو کال پر لے کر اس کی درخواست پر ایسا کرنا میرے اور بچوں کے لیے بہت تکلیف دہ اور صدمے کی بات تھی۔

    سیدہ بشریٰ اقبال نے مزید لکھا کہ میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں۔ بیشک اللہ بہترین کارساز ہے-

    میزبان فرح سعدیہ نے ان کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک بات ہے-


    انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ طلاق شدہ خواتین اور ان کے بچے بغیر کسی وجہ کے ایک تکلیف دہ عرصے سے گزرتے ہیں لیکن آپ ایک بہادر ماں ہیں آپ اور بچوں کی طاقت اور کامیابی کے لئے میری دعائیں ، یہ وقت بھی گزرجائے گا مضبوط رہو.


    سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سمع جونیجو نے لکھا کہ بشریٰ ، میری بہن۔ میں کل رات بہت پریشان تھی میں نے آپ کو فون کیا ، آپ نہیں اٹھایا۔ میں دل سے آپ اور بچوں کے ساتھ ہوں میری پیاری بہن ۔
    https://twitter.com/mAsiddiquiES/status/1344526117236043777?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ اللہ تمام مطلقہ اور بیوہ خواتین کو بہترین نعم البدل عطا کرے اور صبرِ جمیل دے۔آمین۔
    ہوسکتا ہے اسی میں آپ کی اور آپ کے بچوں کی بہتری ہو۔

    واضح رہے کہ میزبان فرح سعدیہ کی دوسری شادی بھی ناکام ہوگئی فرح سعدیہ نے 2012 میں خاموشی سے پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری توقیر احمد سے دوسری شادی کرلی تھی تاہم رواں برس توقیر احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں میزبان فرح سے مکمل طورپر علیحدگی کی تصدیق کی تھی-

  • ایمن اور منال خان کے والد انتقال کر گئے

    ایمن اور منال خان کے والد انتقال کر گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بہنیں منال خان اور ایمن خان کے والد مبین خان انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی :اداکاراؤں کے والد کے انتقال کی خبر ایمن خان کے شوہر منیب بٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی۔

    منیب بٹ کی جانب سے جاری پیغام میں بتایا گیا کہ ایمن خان اور منال خان کے والد انتقال کر گئے ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ نمازِ جنازہ کے اوقات کار جلد بتادیے جائیں گے۔

    اس سے قبل گزشتہ دنوں منال خان نے مداحوں سے اپنے والد کے لیے دعاؤں کی درخواست کی تھی منال خان کا اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہنا تھا کہ برائے مہربانی میرے والد کے لیے دعا کریں وہ شدید بیمار ہیں-

  • سال 2020 میں علیحدگی اختیار کرنے والے فنکار

    سال 2020 میں علیحدگی اختیار کرنے والے فنکار

    سال 2020 کے دوران جہاں شوبز کی کئی اہم شخصیات کورونا وبا کے باوجود لاک ڈاؤن رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے ساتھ ایک نئی زندگی کا آغاز کیا وہیں بہت سی مقبول جوڑیاں ایسی بھی تھیں جو اس برس جدا ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : لاک ڈاؤن میں فن کاروں کی شادیاں ہوئیں، مگر نہ بارات، نہ باجا، نہ مہندی کے رنگ فن کاروں نے اس لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے شادیاں کرلیں اور اپنی شادیوں کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی جہاں مداح پسندیدہ فنکاروں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہوئے وہیں کچھ فنکاروں نے علیحدگی اختیار کر کے مداحوں کو مایوس بھی کیا-

    آئیے جانتے ہیں شوبز کی وہ مقبول جوڑیاں کون سی تھیں جنہوں نے اس برس راہیں جدا کرکے مداحوں کو بھی حیران کردیا ۔

    شہروز سبز واری اور سائرہ یوسف : کئی ماہ کی قیاس آرائیوں کے بعد رواں برس مارچ میں مقبول اداکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں دونوں اداکاروں کی جانب سے ازدواجی تعلق کے اختتام کی تصدیق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کے ذریعے کی گئی تھی سائرہ یوسف 2012 میں اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

    فرح سعید اور چوہدری توقیر احمد :رواں برس ٹی وی کی کامیاب میزبان فرح سعدیہ کی دوسری شادی بھی ناکام ہوگئی فرح سعدیہ نے 2012 میں خاموشی سے پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری توقیر احمد سے دوسری شادی کرلی تھی جن کا بزنس پاکستان اور امریکا میں پھیلا ہوا ہے تاہم رواں برس توقیر احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں میزبان فرح سے مکمل طورپر علیحدگی کی تصدیق کردی۔

    انجم شاہین عرف انجمن اور میاں وسیم: رواں برس پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ انجم شاہین عرف انجمن اور ان کے دوسرے شوہر فلم پرڈیوسر اور اداکار میاں وسیم احمد عرف لکی علی کی راہیں بھی جدا ہوگئیں انجمن کے شوہر لکی علی نے اپریل میں ویڈیو پیغام میں اداکارہ کو طلاق دی اداکارہ انجمن نے فلم پرڈیوسر اور اداکار میاں وسیم احمد عرف لکی علی سے گزشتہ برس شادی کی تھی۔

    میکال حسن اور ربیا چوہدری : 2016 میں گلوکار میکال حسن سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی ماڈل واداکارہ ربیا چوہدری نے بھی اس برس رواں ماہ دسمبر میں سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کی تصدیق کی-

    سال 2020 میں دنیا سے رخصت ہونے والے پاکستانی فنکار

    2020 میں بریک اپ کرنے والی شوبز جوڑیاں
    گزشتہ سال سے سوشل میڈیا پر ساتھ ساتھ نظر آنے والے گلوکار عاصم اظہر اور ہانیہ عامر نے بھی اس برس شادی سے قبل ہی ایک دوسرے سے دوری اختیار کرلی تھی-

    ہانیہ عامر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران اپنے اور عاصم کے درمیان تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے انکشاف کیا کہ ‘عاصم اور میں صرف دوست ہیں، ہم دونوں ایک ساتھ نہیں ہیں، ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے اور نہ ہی ہمارے درمیان کوئی تعلقات ہیں-

    رواں برس ستمبر میں ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ اور نئے اداکار نعمان سمیع نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ختم کردیا جس کے تحت قیاس آرائیاں کی جاتی رہی کہ دونوں نے راہیں جدا کر لی ہیں اس سے قبل علیزے اور نعمان کی قریبی دوستی کے چرچے زبان زد عام تھے، دونوں ڈراموں کے علاوہ متعدد تقریبات میں بھی اکٹھے دکھائی دیتے تھے اور ایک دوسرے کے لئے انسٹاگرام پر پوسٹس بھی شئیر کرتے تھے-

    سوشل میڈیا پرعمران عباس اور علیزے شاہ کی شادی کی خبریں وائرل

    شوبزشخصیات نے سال 2020 میں کیا سیکھا ؟

    2020 میں سب زیادہ سنے اور سرچ کئے جانے والے پاکستانی گانے

  • سارہ خان اور ورون دھون کی فلم قلی نمبر 1  شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

    سارہ خان اور ورون دھون کی فلم قلی نمبر 1 شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

    بالی وڈ کے ماضی کے معروف اداکار گووندا کی 1995 کی سپر ہٹ فلم ’قلی نمبر 1 ‘میں شاندار اداکاری اور کامیڈی کی سے یہ فلم خوب مشہور بھی ہوئی تھی تاہم اب اس کا ری میک ورژن بنایا گیا ہے جس میں اداکار ورون دھون اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ خان شامل ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ورون دھون اور سارہ علی خان کی فلم کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا جو کہ مداحوں کے معیار پر پورا نہ اتر سکی۔ فلم کی ریلیز کے پہلے ہی دن انٹرنیٹ پر اس کے ایک سین پر لوگوں نے خوب تنقید کی اور اس کا بےحد مذاق بھی اڑایا تھا۔

    تاہم آئی ایم ڈی بی پر سارہ خان اور ورون دھون کی فلم قلی نمبر 1 کو انتہائی کم ریٹنگ ملی ہے اور صارفین کی جانب سے اس فلم کو 1.4 ریٹ کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ آئی ایم ڈی بی ایک ایسا آن لائن ڈیٹا بیس پلیٹ فارم ہے جہاں فلم، ٹی وی پروگرامز اور دیگر مواد پر صارفین ریویوز دیتے ہیں اور آئی ایم ڈی بی پر آنے والی ریٹنگ سے کسی بھی فلم کی کامیابی اور ناکامی ظاہر ہو جاتی ہے۔

    واضح رہے کہ فلمساز ڈیوڈ دھون 1995 ء میں قلی نمبر 1 فلم بنائی تھی جس میں اداکار گووندا ، کرشمہ کپور اور قادر خان نے مرکزی کردار ادا کئے تھے اور فلم باکس آفس پر خوب چھائی تھی گووندا کی مزاحیہ اداکاری کی بنا ء پر فلم ہٹ ہوئی تھی تاہم اب اس کا ری میک ورژن بنایا گیا ہے جس کو ڈیویڈ دھون نے ہی پروڈویس کیا ہے اور اس میں گوندا کی جگہ ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون دھون اور کرشمہ کی جگہ اداکار سیف علی خان کی جگہ سارہ علی خان نے اداکاری کی ہے-

  • کفار کے ہاتھوں مسلمانوں کی شہادتیں اور نیو ائیر نائٹ   ازقلم :غنی محمود قصوری

    کفار کے ہاتھوں مسلمانوں کی شہادتیں اور نیو ائیر نائٹ ازقلم :غنی محمود قصوری

    کفار کے ہاتھوں مسلمانوں کی شہادتیں اور نیو ائیر نائٹ

    ازقلم غنی محمود قصوری

    آج عیسوی سال 2020 کا اختتام ہو رہا ہے جس کی خوشی میں دنیا بھر میں نیو ائیر نائٹ کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور ہم پاکستانی بھی اسے منانے میں کسی سے کم نہیں نیو ائیر نائٹ منانا کفار کا طریقہ ہے مسلمانوں کا نہیں اگر نئے سال پر جشن منانا جائز ہوتا تو میرے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور اصحاب محمد کریم ضرور مناتےمسلمانوں کے سال کا آغاز محرم سے ہوتا ہے اور رواں ماہ جمادی الاول ہے-

    یہ کفار سارا سال مسلمانوں پر کشمیر سے فلسطین ،شام سے افغانستان، عراق تک ظلم ہی ظلم کرتے رہے ہیں ہزاروں ماؤں کے لال،سہاگنوں کے سہاگ بزرگوں کے سہارے اور بچوں سے ان کے والدین چھین کر مسلمانوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا گیا جبکہ ہزاروں کو زندگی بھر کیلئے اپاہج کر دیا گیا –

    اس وقت پوری دنیا عالم اسلام پر ایسے ٹوٹ پڑی ہیں جیسے کوئی بھوکا کھانے پر ٹوٹتا ہے حالانکہ ان غنڈہ ممالک کے مذاہب ایک نہیں ان کے مسالک ایک نہیں مگر جب مسلمانوں کو یہ شہید کرتے ہیں اور ان کے علاقوں پر قبضے کرتے ہیں تو یہ ایک ہو جاتے ہیں ان کا کوئی مسلک کوئی مذہب نہیں ہوتا –
    یہ فرمان نبوی کے مطابق
    ، الکفر ملت واحدہ
    کافر ایک ملت ہیں،
    ایک ہو جاتے ہیں میرے رب کا وعدہ تو سچا ہے کہ یہ کافر لوگ تم سے ہرگز خوش نا ہون گے یہاں تک کہ تم دین اسلام چھوڑ کر ان کا مذہب اختیار نا کر لو اور یہ کافر تمہارے ہمدرد نہیں بلکہ اپنے کافروں کے ہمدرد ہیں اسی لئے میرے رب نے ان کفار سے دوستیاں لگانے سے منع فرمایا ہے-

    مگر افسوس آج ہمارے مسلمان حکمران اپنا کھانا تک ان کافروں کے بغیر نہیں کھاتے اور ان کے ساتھ کھانا کھانا باعث اعزاز سمجھتے ہیں
    اس نظام جمہوریت میں ہمارے حکمران پستی کی ہر حدیں کراس کر رہے ہیں حالانکہ مسلمان غالب ہونے کیلئے ہوتا ہے مغلوب ہونے کیلئے نہیں-

    سلام ان مغلوب مسلمان اقوام پر کہ جنہوں نے نا کل ان کفار کی غلامی کو قبول کیا تھا اور نا آج کیا ہے اور نا کل کرینگے کیونکہ ان کو فرمان الٰہی یاد ہے
    ،وجاھدو حق جہاد ،
    یہ مظلوم تو مار کھا کر سینوں پر گولیاں کھا کر ڈٹے ہیں مگر افسوس دولت اور دنیاوی آسائشوں کے لالچ میں مسلمان اندھے حکمرانوں نے کفار سے پینگیں بڑھانے کو ہی کامیابی جانا اور اخروی کامیابی کو بھول گئے اور ساتھ ہی عیاشی میں مبتلا آزاد مسلم ریاستوں کی عوام بھی کچھ پیچھے نہیں ان کفار کو خوش کرنے کیلئے آج ان کا دن نیو ائیر نائٹ منایا جائیگا حتی کہ سرکاری عمارتوں تک کو سرکاری سرپرستی میں سجایا جائے گا تاہم ہم عالم کفر کو اپنے روشن خیال ہونے کا عندیہ دیں اور ان کی امداد سے استفادہ حاصل کریں-

    آج نیو ائیر نائٹ پر ساری رات رقص و سرو کی محافل چلیں گیں کفار کے کلچر کو پروان چڑھایا جائیگا ہمسایوں کو ڈھول کی تھاپ پر تنگ کرکے مزہ لیا جائیگا موٹر سائیکل کا سائلنسر نکال کر سڑکوں پر کارڈیک،انجائنہ،اینگزائتی کے مریضوں کر پریشان کیا جائے گا ہوائی فائرنگ کرکے لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کیساتھ ان کو موت کے منہ میں دھکیلا جائے گا اور خود بھی ون ویلنگ کرتے ہوئے کسی دوسرے سے ٹکڑا کر ہسپتال پہنچنے پر آخر دعائیں اللہ سے ہی مانگی جائیں گی کیونکہ ہم کو پتہ ہے کہ کفار کے تہوار اثر نہیں کرتے ان کی یاریاں کام نہیں آتیں اگر کام آتی ہیں تو اپنے مسلمان بھائیوں کی دعائیں اور رب رحیم کا فضل و کرم-

    یہاں میں اپنے ہمسایہ کافر ملک ہندوستان کا رواں سال 2020 میں ہونے والا ظلم بتاؤ تو 5 اگست 2019 سے ہندو نجس نے آرٹیکل 370 ختم کرکے پوری مقبوضہ وادی کشمیر کو ایک جیل بنایا ہوا ہے جہاں زیادہ تر موبائل و انٹرنیٹ سروس بند رکھی جاتی ہے لوگوں کو ایک سے دوسری جگہ جانے کیلئے تھانے سے کرفیوں پاس لینا پڑتا ہے-

    صرف رواں سال 2020 میں ہندو دہشت گرد فوج کی طرف سے 225 آزادی پسند مجاھدین اور 70 عام شہریوں کو شہید اور 200 سے اوپر عام شہریوں کو زخمی کیا گیا ہے اس کے علاوہ سینکڑوں مسلمانوں کی املاک کو نذر آتش اور ہزاروں کشمیری عورتوں کی عصمت دری کی گئی آئے روز انٹرنیٹ و موبائل فون سروس بند ہونے کے باعث اصل تعداد رقم سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے-

    انڈین فوج اس قدر ظالم ہے کہ رواں سال کئی کشمیریوں کو ناجائز شہید کیا گیا جس کی سب سے بڑی مثال کل یعنی 30 دسمبر کو ہونے والے جعلی مقابلے میں 3 کشمیری نوجوانوں کی شہادت ہے جنہیں سری نگر سے اغوا کیا گیا اور دھماکہ خیز مواد کیساتھ شہید کیا گیا یہ تینوں دوست پلوامہ سے سری نگر یونیورسٹی میں فارم بھرنے آئے تھے اور نہتے تھے-

    افسوس کی بات ہے کہ ایک طرف تو یہ کافر ہمارے ہی مسلمان بھائیوں کو بے دردی سے شہید کریں اور پھر ہم انہی کفار کے تہوار نیو ائیر نائٹ منا کر ان مظلوم مسلمانوں کے سینوں پر مونگ دلنے کیساتھ ہوائی فائرنگ،شراب،رقص و سرو کی محافل اور ون ویلنگ سے اپنے ہی محلہ داروں،شہریوں،رشتہ داروں کو تننگ کریں-

    افسوس ہم بھول گئے یہ کافر ہمارے دوست نہیں ان کے تہوار منانا دین نہیں بلکہ دین کی نفی اور گناہ ہے-

  • انوشکا شرما نے عالمی وبا کو اپنے اور شوہر ویرات کوہلی کے لئے رحمت قرار دیا

    انوشکا شرما نے عالمی وبا کو اپنے اور شوہر ویرات کوہلی کے لئے رحمت قرار دیا

    بالی وڈ اداکارہ اور پروڈیوسر انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں جنوری میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے معروف فیشن جریدے کے لیے حال ہی میں فیشن شوٹ کروایا ہے اور جریدے کے سرورق پر موجود اپنی تصویر انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کی ہے۔

    جریدےکو دیےگئے انٹرویو میں انوشکا نے کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن کو اپنے لیے رحمت قرار دیا۔

    انوشکا کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ویرات کوہلی گھر پہ تھے اور ہم دونوں کے گھر پہ ہونے کے باعث کسی کو پتہ نہں چل سکا کہ میں امید سے ہوں جب تک کہ ہم نے اس کا اعلان نہیں کیا۔

    اداکارہ کے مطابق وہ دونوں صرف ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے گھر سے نکلتے تھے اور سڑکیں خالی ہونے کے باعث ہمیں کوئی دیکھ بھی نہیں پایا اسی طرح فلم سے متعلق بعض کام بھی ویڈیو کانفرنس پر کیے اور حمل کے آغاز میں ہم یہ خبر چھپانے میں کامیاب رہے۔

    خیال رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی دسمبر 2017 میں ہوئی تھی –

    شوبزشخصیات نے سال 2020 میں کیا سیکھا ؟

    کوریوگرافر فرح خان اور اداکار وکرانت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہو گئے

  • عمران اشرف نے شوٹنگ کے دوران سیٹ پر لگا دروازہ کیوں توڑا؟

    عمران اشرف نے شوٹنگ کے دوران سیٹ پر لگا دروازہ کیوں توڑا؟

    پاکستان بھر میں مقبول ہونے والے ڈرامے ‘رانجھا رانجھا کردی’ میں بھولے کے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ادکار عمران اشرف کے حال ہی میں ‘رقصِ بسمل’ میں ان کے کردار موسیٰ کے بھی کافی چرچے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکار عمران اشرف نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے ‘رقصِ بسمل’ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر لگا دروازہ توڑدیا۔

    عمران اشرف نے اپنی پوسٹ کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ٹوٹ گیا، ٹوٹ گیا دروازہ ٹوٹ گیا، موسی کی کِک’۔

    اداکار نے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ‘ میری شکل پر صاف لکھا ہے (اوہ نو)’۔

    عمران اشرف کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں اداکار کو پردہ ہٹاکر دروازے سے باہر آتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن ان کے باہر آنے سے پہلے سیٹ پر لگا دروازہ ہی گر کر زمین بوس ہوگیا۔

    اداکار کی پوسٹ کے کیپشن سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں اپنے جارح مزاج کردار کی مناسبت سے دروازے کو ٹھوکر مار کر کھولنا تھا لیکن لگتا ہے کہ عمران اشرف نے کچھ زیادہ ہی زوردار کِک ماری کہ دروازہ ٹوٹنے کے بجائے الگ ہی ہوگیا۔

    قبل ازیں عمران اشرف نے اپنی ایک علیحدہ پوسٹ میں ہاشم ندیم کے لکھے گئے ڈرامے کا حصہ بننے پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

    انہوں نے اکتوبر میں کہا تھا کہ شکر ہے وقت بدل چکا ہے، میں آپ کا تعارف اپنے اگلے کردارموسیٰ سے کرواتاہوں جس کا میں انتظارکررہا تھا، مجھے اپنے ماسٹرپیس اسکرپٹ کا حصہ بننے کا موقع دینے پر شکریہ ہاشم ندیم ۔

    ‘رقص بسمل’ ڈرامے کی کہانی پاکستان کے معروف مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے جس میں اداکار عمران اشرف اور سارہ خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا تقریب میں 15 منٹ کی شرکت کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟

    بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا تقریب میں 15 منٹ کی شرکت کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟

    بالی وڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روتیلا نیوائیر پارٹی میں 15 منٹ کی شرکت کیلئے 4 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کریں گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ اداکارہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں سال نو کی تقریب میں 15 منٹ شرکت کریں گی جس کیلئے وہ 4 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کریں گی۔

    اداکارہ نے 2013 میں بالی وڈ میں ڈیبیو کیا اور متعدد فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔ وہ 2015 میں مس دیوا یونیورس بھی رہ چکی ہیں اروشی روتیلا نے متعدد اشتہاروں میں بھی کام کیا ہے ساتھ ہی بھارتی فلم نگری میں بھی قدم رکھا ہے۔

    اداکارہ نے 2013 میں بالی وڈ میں ڈیبیو کیا اور متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ان کی فلموں میں ’صنم رے‘، ’گریٹ گرینڈ مستی‘ اور ’ہیٹ اسٹوری 4‘ شامل ہیں۔

    والد راجیش کھنہ نے ایک وقت میں 4 بوائے فرینڈ رکھنے کا مشورہ دیا ٹوئنکل کھنہ

    عالیہ اور رنبیر کی شادی کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں رندھیر کپور

  • اداکارہ صرحا اصغر  بھی خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک

    اداکارہ صرحا اصغر بھی خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک

    سال 2020 میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث کئی پاکستانی شوبز ستاروں نے لاک ڈاؤن کے دوران اچانک شادی کرکے مداحوں کو حیران کیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ صرحا اصغر نے بھی سال کے آخری دنوں میں خاموشی سے نکاح کرکے مداحؤں کو حیران کر دیا ہے-

    اداکارہ صرحا اصغر نے بھی اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے نکاح کی تصاویر اور مختلف ویڈیوز شیئر کیں۔

    صرحا اصغر کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں جن میں انہوں سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہے۔

    انہوں نے اپنی نکاح کی تقریب کے لیے ڈیزائنر ہانیہ کامران کے تیار کردہ لباس کا انتخاب کیا تھا-

    صرحا اصغر نے اپنے شوہر عمر کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی اداکارہ کی شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے اپنے نکاح کے خاص دن پر سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اداکارہ کے شوہر نے بھی سیاہ رنگ کا لباس اور میرون رنگ کی واسکٹ پہنی ہوئی ہے۔

    قبل ازیں اداکارہ صرحا اصغر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں مایوں کی سادہ سی تقریب کی تصویریں شیئر کی تھیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے انہتائی سادگی سے شادی کی ہے۔


    ساتھی اداکاراؤں اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی زندگی کے نئے سفر پر نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے.

    خیال رہے کہ صرحا اصغر نے 2015 میں شوبز انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے ‘کھوٹ’ میں اداکاری کی تھی۔

    صرحا اصغر نے رواں برس ڈراما ‘پیار کے صدقے’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بلال عباس خان کی بہن کا کردار بھی ادا کیا تھا جس سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔

  • آئمہ بیگ خوبصورت ترین،عالی ظرف اور مکمل طور پر ایک شاندار انسان ہیں  شہباز شگری

    آئمہ بیگ خوبصورت ترین،عالی ظرف اور مکمل طور پر ایک شاندار انسان ہیں شہباز شگری

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل شہباز شگری کا کہنا ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ حیران کن، عالی ظرف اور مکمل طور پر ایک شاندار انسان ہیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شہباز شگری نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ زندگی میں جس خوبصورت ترین، حیران کن، عالی ظرف اور مکمل طور پر ایک شاندار انسان سے ملاقات ہوئی وہ گلوکارہ آئمہ بیگ ہیں۔

    اداکار نے مزید لکھا کہ میں مذاق کر رہا ہوں جو وضاحتی الفاظ آئمہ بیگ کے لیے کہے جا سکتے ہیں وہ پھر بھی ناکافی ہیں۔

    اداکار شہباز شگری نے انہیں برداشت کرنے پر آئمہ بیگ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور ماڈل شہباز شگری کی دوستی کی قیاس آرائیاں کافی عرصے سے جاری تھیں تاہم ماڈل و اداکار شہباز شگری کی جانب سے رواں برس اپنی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی آئمہ بیگ تصویر کے کیپشن میں بھی آئمہ کے لیے ’بیٹر ہاف‘ کی اصطلاح استعمال کرنے پر مداحوں کی قیاس آرائیاں حقیقت میں بدل گئیں-

    جبکہ اداکار شہباز شگری کی پہلی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم جون 2018 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔

    آئمہ بیگ کے انگریزی گانے کا ٹیزر جاری

    علی ظفر اور آئمہ بیگ کے نئے پروجیکٹ ‘وے ماہیا’ کا ٹیزر جاری