Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اچھا میزبان وہی ہے جو مہمانوں سے باتیں نکلوانے کا ہنر جانتا ہو   ندا یاسر

    اچھا میزبان وہی ہے جو مہمانوں سے باتیں نکلوانے کا ہنر جانتا ہو ندا یاسر

    مارننگ شو کی مقبول و معرف میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہا اچھا میزبان وہی ہے جو مہمانوں سے باتیں نکلوانے کا ہنر جانتا ہو-

    باغی ٹی وی : مارننگ شو میزبان ندا یاسرنے حال ہی میں دیئے گئے انٹرویو میں اپنے شوبز کے حوالے سے کیرئیر اور پاکستانی ڈراموں کے حوالے سے کُھل کر بات کی انٹرویو کے دوران اداکاری کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جوب میں ندا یاسر نے کہا کہ اداکاری وہ اس لیے نہیں کررہی ہیں کیونکہ وہ مارننگ شومیزبان ہونے کے باعث اپنے بچوں اور گھر کو زیادہ وقت دے سکتی ہیں۔

    ندا نے کہا کہ آج تک سیکھ رہی ہوں شروع میں میزبانی سے متعلق کچھ نہیں معلوم تھا۔ اداکاری کے مقابلے میں میزبانی آسان ہوتی ہے، یہاں اسکرپٹ نہیں پڑھنا ہوتا، آپ جیسے ہوتے ہو ویسے ہی نظر آتے ہو، اچھا میزبان وہی ہے جو مہمانوں سے باتیں نکلوانے کا ہنر جانتا ہو۔

    ندا نے کہا کہ وہ پاکستانی ڈراموں کی مداح ہیں ہمارے ڈرامے آج بھی بہت اچھے ہیں اوربھارتی آج بھی ہمارے ڈرامے کو دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ میں اپنے شوہرکی ہدایتکاری میں بننے والے ڈراموں میں کام کرنا چاہوں گی کیونکہ اس سے ایک فائدہ یہ ہوگا کہ شوہر بچوں کی مصروفیت کو مد نطررکھتے ہوئے کام لیں گے۔

    ندا یاسر نے کہا کہ پروگرام کے ذریعے وہ خواتین میں آگاہی پیدا کرنا چاہتی ہیں جو مختلف شعبوں سے وابستہ ہوتی ہے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اور میری باتیں خواتین کے لیے متاثر کن ہوں۔ خواتین میرا پروگرام بہت پسند کرتی ہیں ورنہ وہ اب تک بند ہوجاتا۔

    ندا یاسر نے کہاکہ ہر کسی کو پسند نہ پسند کا اختیار ہے لیکن اکثر اوقات لوگ اس حد تک پہنچ جاتے ہیں کہ گالیاں اور بد دعائیں دیتے ہیں، مداح پسند کریں یا نہ کریں لیکن بد دعائیں نہ دیا کریں۔

    انڈسٹری میں ماہرہ خان کی سب سے پہلی دوست کون ہیں؟

    عورت میں اتنی طاقت ہے کہ وہ کسی بھی مرد کی پوری شخصیت تبدیل کر سکتی ہے فیصل…

  • دیپیکا پڈوکون نے سال نو پر اپنی تمام سوشل میڈیا پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں

    دیپیکا پڈوکون نے سال نو پر اپنی تمام سوشل میڈیا پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں

    سالِ نو 2021 کے موقع پر بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنی تمام سوشل میڈیا پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون جو سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں انہوں نے اچانک اپنی تمام انسٹاگرام اور ٹوئٹر پوسٹس ڈیلیٹ کردی۔

    دیپیکا پڈوکون نے سال نو کے موقع پر تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں-

    ابتدائی طور پر دپیکا پڈوکون کی جانب سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی اور صارفین کی جانب سے اندازے لگائے جارہے تھے کہ آخر اداکارہ نے ایسا کیوں کیا؟

    اکثر مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ شاید دپیکا پڈوکون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوگئے ہیں۔

    بعدازاں دپیکا پڈوکون نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک آڈیو ڈائری کا آغاز کیا اور مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔


    انہوں نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ میری آڈیو ڈائری میں خوش آمدید، جو میرے خیالات اور احساسات کا ریکارڈ ہے-
    https://www.instagram.com/p/CJfiMikHv54/?igshid=1a5egly48c1x1
    دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ ‘سب کے لیے 2020 غیر یقینی سال تھا لیکن میرے لیے یہ سال تشکر اور موجود رہنے سے متعلق بھی تھا’۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ 2021 میں، میں خود کے لیے اور دوسروں کے لیے اچھی صحت اور ذہنی سکون کی خواہش کرسکتی ہوں، نیا سال مبارک۔

    خیال رہے کہ انسٹاگرام پر دپیکا پڈوکون کے 5 کروڑ 25 لاکھ اور ٹوئٹر پر 2 کروڑ 77 لاکھ فالوورز ہیں۔

    وہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال رہتی تھیں اور اپنی ہر فلم کی اینورسری پر وہ سوشل میڈیا پر اس کی مناسبت سے تصاویر بھی پوسٹ کرتی تھیں۔


    دپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک آڈیو ڈائری کا آغاز کیا اور مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔

  • علی ظفر اور آئمہ بیگ کا سال نو پر گانا ‘وے ماہیا’ ریلیز ہوتے ہی مقبول

    علی ظفر اور آئمہ بیگ کا سال نو پر گانا ‘وے ماہیا’ ریلیز ہوتے ہی مقبول

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار و گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا گزشتہ روز سالِ نو کے موقع پر مداحوں کے لیے نیا گانا ‘وے ماہیا’ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہو گیا-

    باغی ٹی وی : دونوں فنکاروں کی جانب سے سالِ نو پر گانا ریلیز کرکے مداحوں کو نئے سال کا تحفہ دیا گیا ہے چند روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر علی ظفر اور آئمہ بیگ نے ‘وے ماہیا’ کا ٹیزر جاری کیا تھا-
    https://www.instagram.com/p/CJgVgTpgVoV/?igshid=echzun51ecn9
    ویڈیو میں علی ظفر اور آئمہ بیگ کو برف پوش پہاڑوں میں ملتے اور بچھڑتے دکھایا گیا تھا۔
    https://www.instagram.com/p/CJg_ZNeh-8h/?igshid=6bnap1jvl13q
    اس کے ساتھ ہی ٹیزر میں علی ظفر کی آواز بھی شامل ہے جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ٹوٹ جاتے ہیں دل عشق کے درباروں میں، لوٹ جاتے ہیں عاشق برف کے انگاروں میں، سنا ہے ڈھونڈنے سے خدا بھی مل جاتا ہے، شاید ہم بھی مل جائیں اک دن تمہیں ٹوٹے ہوئے ستاروں میں۔

    علی ظفر اور آئمہ بیگ کے نئے پروجیکٹ ‘وے ماہیا’ کا ٹیزر جاری

    اپنی پوسٹس میں علی ظفر اور آئمہ بیگ نے بتایا تھا کہ ‘وے ماہیا’ کو سالِ نو کے موقع پر یکم جنوری 2021 کو ریلیز کیا جائے گا لہذا گزشتہ شام میں انہوں نے یہ گانا ریلیز کردیا۔

    وے ماہیا کا آغاز علی ظفر کے انہی بولوں سے کیا گیا ہے جس میں وہ برف پوش پہاڑوں میں اداس بیٹھے دکھائی دیتے ہیں۔

    علی ظفر اور آئمہ بیگ کے پہلے ڈوئٹ سانگ کی ہدایات عدنان قاضی نے دی ہیں جبکہ اس کی شاعری حسن بادشاہ نے ترتیب دی ہے۔

    آئمہ بیگ خوبصورت ترین،عالی ظرف اور مکمل طور پر ایک شاندار انسان ہیں شہباز شگری

    گلوکار علی ظفر نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں اپنا گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا یہ میری طرف سے تمام محبت کرنے والوں کو خراض تحسین ہے جو تمام مشکلات کے باوجود ایک دوسرے کو پالیتے ہیں۔

    دوسری جانب آئمہ بیگ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں اپنے گانے کی ویڈیو جاری کی۔

    گانے کے حوالے سے آئمہ بیگ نے کیپشن میں لکھا کہ انہیں گانے کی شوٹنگ بہت خوبصورت جگہ پر کی گئی اور وہاں بہت زیادہ ٹھنڈ بھی تھی۔

    انہوں نے علی ظفر کے ساتھ گانے کی شوٹنگ ٹیم اور ہدایت کار کی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

    دونوں کے اس نئے گانے کو مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور اس کی یوٹیوب ویڈیو کو صرف 17 گھنٹے میں 2 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    آئمہ بیگ کے انگریزی گانے کا ٹیزر جاری

  • سعودی عرب میں پہلی بار میوزک و تھیٹر کی تربیت کے لیے 2 اداروں کو باضابطہ طور پر لائسنس جاری

    سعودی عرب میں پہلی بار میوزک و تھیٹر کی تربیت کے لیے 2 اداروں کو باضابطہ طور پر لائسنس جاری

    سعودی عرب کی حکومت نے پہلی بار مملکت میں موسیقی، تھیٹر اداکاری، پرفارمنگ آرٹ، فیشن، ادب اور میوزیم سمیت فنون لطیفہ کے دیگر شعبہ جات کی تربیت فراہم کرنے کے لیے 2 اداروں کو باضابطہ طور پر لائسنس جاری کردیے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ 5 سال میں سعودی عرب میں نمایاں تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں اور اب وہاں پر نہ صرف اداکاری، فیشن اور گلوکاری کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے بلکہ اب وہاں خواتین کو غیر محرم مرد حضرات کے ساتھ بھی ان شعبوں میں پرفارمنگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    اسی سلسلے کے تحت اب سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے 2 مختلف اداروں کو موسیقی، تھیٹر، پرفارمنگ آرٹ، میوزیم اور فیشن سمیت اسی طرح کے دیگر شعبوں کی تربیت فراہم کرنے کے لیے باضابطہ طور پر لائسنس جاری کردیئے ہیں-

    عرب اخبار سعودی گزٹ کے مطابق وزیر ثقافت نے اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ حکومت نے دی انٹرنیشنل میوزک ٹریننگ سینٹر اور میوزک ہاؤس انسٹی ٹیوٹ فار ٹریننگ کو تربیت کے لائسنس جاری کردیے۔

    اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ اعلان کرتے ہوئے پرنس بدر نے دوسرے اداروں سے لائسنس کے لئے درخواست دینے کا مطالبہ کیا۔

    وزیر ثقافت نے کہا ، "میں نجی اور غیر منافع بخش شعبوں میں دلچسپی رکھنے والے تمام افراد کو خصوصی ثقافتی پلیٹ فارم پر مختلف ثقافتی شعبوں میں اداروں کے لائسنسوں کے لئے درخواستیں پیش کرنے کی دعوت دیتا ہوں جو 90 دن کے بعد اپنا کام شروع کرے گا۔” ابتدائی طور پر دونوں ادارے کورونا کے پیش نظر آن لائن تربیت کا آغاز کریں گے۔

    حکومتی اعلان کے بعد متعدد اداروں اور شخصیات نے لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرائیں، جن میں سے دو اداروں کو تربیت دینے کے لیے لائسنس کا اجرا کردیا گیا۔

    وزارت ثقافت کے ذریعہ ثقافت اور فنون لطیفہ کے شعبوں میں خصوصی تربیت یافتہ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کے منصوبے کے تحت لائسنسوں کا اجراء اس منصوبے کے حصے کے طور پر آیا ہے۔ وزارت ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن (ٹی وی ٹی سی) اور تعلیم و تربیت تشخیص کمیشن کے تعاون سے ، سعودی صلاحیتوں کو تقویت بخش اور تعاون اور ثقافتی اور فنکارانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے علاوہ تعلیمی اور تربیتی مواقع پیدا کرکے مختلف تخلیقی شعبوں میں فنکارانہ صنعت کو ترقی دینے کے لئے بھی کام کر رہی ہے۔

    وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ ثقافتی اور آرٹ انسٹی ٹیوٹ کا لائسنس حاصل کرنے کے لئے درخواستیں پیش کرنے کے طریقہ کار کا اعلان کریں۔ ادارہ اور تربیتی مراکز جو ثقافت اور فن کے شعبوں میں تربیتی پروگرام پیش کرنے کے خواہاں ہیں اور ساتھ ہی ثقافتی اور فنکارانہ سرگرمیوں پر عمل کرنے کے لئے لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند افراد ایک الیکٹرانک پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں جس کی وزارت فی الحال تیار کررہی ہے اور اس کا مقصد خصوصی طور پر لائسنس جاری کرنا ہے۔ پلیٹ فارم تین ماہ کے بعد ان درخواستوں کو حاصل کرنے کے لئے تیار ہوگا۔

    لائسنس حاصل کرنے والے دونوں ادارے اب مشترکہ طور پر مرد و خواتین کو میوزک، تھیٹر، پرفارمنگ آرٹ اور فیشن سمیت دیگر شعبہ جات کی تربیت دیں گے۔

    آسکر ایوارڈ کے لئے سعودی فیچر فلم ‘لیڈی آف دی سی’ منتخب

  • صباٰ فیصل کا نئے سال کے حوالے سے خوبصورت پیغام

    صباٰ فیصل کا نئے سال کے حوالے سے خوبصورت پیغام

    پاکستان کی براڈ کاسٹر اور سینئیر اور معروف اداکارصباء فیصل نے نئے سال کے حوالے سے مداحوں کے لئے خوبصورت پیغام شئیر کیا ہے-

    باغی ٹی وی :اداکارہ صبا فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک وییو شئیر کی جس کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے وہ کسی ڈرامے کے شوٹ کے دوران کی ویڈیو ہے اور وہ اپنے سین کے لئے نئے سال اور سال 2020 کے لئے پیغام ریکارڈ کروارہی ہیں-

    اداکارہ نے ویڈیو میں کہا کہ ریشمی ڈور کی طرح ہاتھ سے پھسلتا ہوا یہ سال بھی جا رہا ہے گزرتے اس سال سے حساب کچھ لینا ہے-

    ماؤں کو مرنا نہیں چاہئے ان کے مرنے سے زندگی کا مفہوم بھی مرجاتا ہے صبا فیصل

    صباء فیصل نے ویڈیو میں کہا کہ زخم جو دیئے ہیں اس نے ان کا مرہم پوچھنا ہے اور پوچھنا ہے جو کھو دیا اسے پائیں کہاں یادوں کو ساری دفنائیں آگہی اپنی سلائیں کہاں –

    انہوں نے مزید کہا کہ یا یوں کر لیں کہاں روٹھا پچھلا سال بھلا کر آنے والے سال سے دوستی کرلیں-

    انہوں نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ڈھیروں امیدیں بہت ساری دعائیں اور اللہ پر توکل-

    اس سے قبل سینئیر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ دعا ہے کہ آنے والا نیا سال جانے والے سال کے دکھوں کا مداوا کر دے-

    دعا ہے کہ آنے والا سال جانے والے سال کے دکھوں کا مداوا کرے شگفتہ اعجاز

    جبکہ سینئیر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی سال نو کے لئے انسٹاگرام پر اپنا پیغام جاری کیا تھا بشریٰ انصاری نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نیا سال آنے والا اور مجھے اُمید ہے کہ انشاءاللہ 2021 ہمارے لیے ڈھیر ساری خوشیاں اور خوشخبریاں لیکر آئے گا۔

    اداکارہ نے کہا تھا کہ للہ تعالیٰ کے حکم سے ایک مرتبہ پھر اچھے دن آئیں گے اور کورونا نے ہمیں جو پریشانی دی ہے اللہ کے حکم سے ہم اس سے نکل جائیں گے یہ کورونا وائرس ختم ہوجائے گا۔

    نشریٰ انصاری نے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ نیا سال خوشیوں سے بھرے سال میں تبدیل کردے، آمین۔

    نیا سال انشاٰاللہ دُنیا بھر میں خوشیاں اور نئی خبریں لے کر آئے گا بشرٰی انصاری

  • عمران عباس علیزے شاہ کے ساتھ شادی کی خبروں پر بول پڑے

    عمران عباس علیزے شاہ کے ساتھ شادی کی خبروں پر بول پڑے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اور پُرکشش اداکار عمران عباس نے اپنی اور اداکارہ علیزے شاہ کی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

    باغی ٹی وی : چند روز قبل سوشل میڈیا پر عمران عباس اور علیزے شاہ کی شادی کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم تاہم اداکار عمران عباس نے اب ان خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنی اور علیزے شاہ کی شادی کی تردید کردی ہے۔

    عمران عباس نے انسٹاگرام اسٹوری پر چند اسکرین شاٹس شیئرکیے جو کہ ان کی شادی کے حوالے سے چند یوٹیوب ویڈیوزکے تھے۔ ان اسکرین شاٹس کے ساتھ انہوں نے غصے والا ایموجی بناتے ہوئے لکھا اس ہفتے یوٹیوب پر چلنے والی بے بنیاد افواہیں۔

    جبکہ دوسری جانب علیزے شاہ کی جانب سے فی الحال عمران عباس کے ساتھ شادی کی خبروں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کی شادی کی خبروں کا آغازاس وقت ہوا جب دونوں نے ڈراما سیریل ’جو تو چاہے‘ میں کام کیا ڈرامے میں دونوں کی جوڑی کو لوگوں نے خوب پسند کیاعمران عباس اور علیزے شاہ نے ڈرامے کے علاوہ آف اسکرین بھی اپنی مزاحیہ ویڈیوز سے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔ دونوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دونوں بھارتی فلم’جب وی میٹ‘ کا مشہور ڈائیلاگ بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    دوسری جانب حال ہی میں انسٹاگرام پر لائیو سوالات جوابت کے سیشن میں عمران عباس نے بتایا تھا کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ اور اسی وقت سے عمران اور علیزے شاہ کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

    سوشل میڈیا پرعمران عباس اور علیزے شاہ کی شادی کی خبریں وائرل

  • ماؤں کو مرنا نہیں چاہئے ان کے مرنے سے زندگی کا مفہوم بھی مرجاتا ہے   صبا فیصل

    ماؤں کو مرنا نہیں چاہئے ان کے مرنے سے زندگی کا مفہوم بھی مرجاتا ہے صبا فیصل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئیراداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ ماؤں کے مرنے سے زندگی کا مفہوم بھی مرجاتا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ صبا فیصل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر دنیا کی حسین ترین ہستی ماں سے متعلق دل کو چھو لینے والی ایک پوسٹ شیئر کی اداکارہ کی اس پوسٹ کو انسٹا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے-

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ماؤں کو مرنا نہیں چاہئے کیوں کہ اُن کے مرنے سے زندگی کا مفہوم مرجاتا ہے۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ پر ماں سے متعلق یہ بھی لکھا کہ آج میرے پاس زندگی میں سب کچھ ہے، اللہ تعالی نے دنیا کی ہر آسائش سے نوازا ہوا ہے، اب زندگی میں کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہے، بس کمی ہے تو صرف ماں کی ہے۔

    صبا فیصل نے اپنی والدہ کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کی بخشش و مغفرت عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

    صبا فیصل نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ گزرے کئی سال اور نہ جانے آنے والے کتنے سال ماں تیرے بغیر-

    اس قبل بھی ایک ایسی ہی دل کو چھو لینے والی پوسٹ اداکارہ نے شئیر کی تھی جس پر لکھا تھا کہ مائے اج پرانی پیٹی وچوں تیریاں یاداں کڈھ کے دُھپے پائیاں نیں اکھاں بھر آئیاں نیں-

    اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ چلیاں جان اک وار تے مُڑ کے آندیاں نئی، ماواں ٹھنڈیاں چھاواں –

  • سوائے پاکستان کے دنیا بھر میں میرے جیسےادھیڑ عمر کے لوگ ہیرو آتے ہیں   عدنان صدیقی

    سوائے پاکستان کے دنیا بھر میں میرے جیسےادھیڑ عمر کے لوگ ہیرو آتے ہیں عدنان صدیقی

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے باصلاحیت سینئیر اور ناموراداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ میرے پاس تم ہو‘ جیسا ڈراما کوئی 10 سال میں آتا ہے-

    باغی ٹی وی : عدنان صدیقی نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے میگا ہٹ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘سمیت فلموں میں اداکاری کرنے کے حوالے سے کئی باتیں کیں اس ڈرامے نے پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے تھے-

    اس ڈرامے کے ڈائیلاگز جتنے ہٹ ہوئے اتنے ہی اس کے کردار دانش، مہوش اور شہوار نے مقبولیت حاصل کی ڈرامے میں عدنان صدیقی نے شہوار کا منفی کردار ادا کیا تھا۔

    انٹرویو کے دوران عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ اب اگر وہ کوئی ڈرامہ کریں گے بھی تو وہ ‘میرے پاس تم ہو’ نہیں ہو سکتا اور اگر کوئی ایسا ڈرامہ آتا ہے جسے وہی پذیرائی ملتی ہے تو ان سے زیادہ کوئی خوش قسمت آدمی نہیں ہوگا میرے پاس تم ہو‘ جیسا ڈراما کوئی 10 سال میں آتا ہے۔ کچھ سال قبل ’’ہم سفر‘‘ آیا تھااس کے بھی آٹھ، دس سال بعد تو یہ ڈراما آیا ہوگا تو مجھے نہیں لگتا کہ اس نوعیت کا اس پائے کا کوئی ڈرامہ میں کر پاؤں گا۔

    عدنان صدیقی کے نزدیک یہ ڈرامہ اتنا مقبول کیوں ہے؟ اس سوال پران کا کہنا تھا کہ اس کی مقبولیت کی وجہ اس کی لکھائی تھی، وہ ایک انداز جو جملوں کا ہوا کرتا تھا کسی زمانے میں، وہ لگتا تھا کہ واپس آ گیا ہے۔

    عدنان صدیقی نے مزید کہا کہ دوسری کامیابی اس کی یہ تھی کہ اس میں کردار کم تھے کہانی صرف تین لوگوں کی تھی بیچ میں ایک اور خاتون آتی ہیں جن کی کہانی شروع ہوجاتی ہے، اور اس کے بعد ہدایت کاری کمال کی تھی۔

    عدنان صدیقی کے بعد عمران عباس نے بھی سال 2020 کی سب سے اچھی بات بتا دی

    ان کا کہنا تھا کہ اگر مجموعی طور پر دیکھا جائے تو اس کی کامیابی ہر شعبے میں رہی، چاہے لکھائی ہو، ہدایت کاری ہو، اداکاری ہو، لوکیشنز ہوں، اور پھر وہ موضوع ہی ایسا تھا کہ لوگوں کو پسند آیا۔

    عدنان صدیقی پاکستان ٹی وی کا جانا پہچانا نام ہیں اور کئی ڈراموں میں یاد گار پرفارمنس دے چکے ہیں۔ تاہم وہ پاکستانی فلموں میں نظر نہیں آتے۔ اس حوالے سے عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ انہیں خود سمجھ نہیں آتا کہ انہیں فلم کی پیشکش ہی نہیں کی جاتی۔ عدنان صدیقی نے مذاقاً کہا ’’کیا میرے والدین پہلے غریب تھے اس لیے مجھے فلم میں نہیں لیتے؟ کیا وجہ ہے مجھے خود سمجھ نہیں آتا۔

    ڈرامہ ڈنک ان تمام متاثرین کو خراج تحسین ہے جو ہراسانی کے جھوٹے الزامات کا شکار…

    وہ کہتے ہیں کہ انھیں چھوٹے کرداروں کے لیے فلموں کی پیشکش بہت ہوتی ہیں مگر انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس کے لیے پیسے لیں گے ورنہ نہیں کریں گے۔

    ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اب ان کی ہیرو جتنی عمر بھی نہیں رہی اور ہر کوئی ہمایوں بھی نہیں ہو سکتا دنیا بھر میں میری جیسی ادھیڑ عمر کے لوگ ہیرو ہی آتے ہیں، سوائے اِدھر کے۔ اب جو عوام کو پسند ہو۔

    واضح رہے کہ ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘سے قبل اداکار ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور عائزہ خان کے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘نے پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے تھے جہاں اسے عوام میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی تو وہیں اس کے مصنف خلیل الرحمان قمر کے خواتین کے حوالے سے متنازع بیانات اور اس ڈرامے کے چند ڈائیلاگز کی وجہ سے یہ ڈرامہ تنقید کا نشانہ بھی بنا۔

    ایک عہد تھا جو تمام ہوا ،ارطغرل غازی کی موت ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

  • حدیقہ کیانی اور ہادیہ ہاشمی پہلی مرتبہ ایک ساتھ گلوکاری کریں گی

    حدیقہ کیانی اور ہادیہ ہاشمی پہلی مرتبہ ایک ساتھ گلوکاری کریں گی

    نیس کیفے بیسمنٹ سیزن 5 کے گانے ‘بول ہو’ سے شہرت حاصل کرنے والی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی کے ساتھ میوزک ویڈیو میں نظر آئیں گی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی اور 9 سالہ ہانیہ ہاشمی اپنے مداحوں کے لیے ایک ساتھ آنے والی میوزک ویڈیو پر کام کررہے ہیں۔

    دونوں گلوکارائیں ‘الہٰی’ گانے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی جسے اذان سمیع خان پروڈیوس کررہے ہیں اور اس کی موسیقی بھی انہوں نے ترتیب دی ہے جبکہ گانے کی ہدایات ہدایات شاہ زیب نے دی ہیں ہادیہ ہاشمی اور حدیقہ کیانی کے ساتھ ویڈیو میں نئے گلوکار علی طارق بھی ہوں گے۔

    حدیقہ کیانی نے ہادیہ کے ساتھ کام کرنے پرخوشی کا اظہار کیا حدیقہ کیانی نے کہا کہ ہادیہ کو دیکھ کر میں اپنا آپ یاد کرتی ہوں کہ جب میں بچپن میں پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) پر مقابلوں میں پرفارم کرتی تھی۔

    ان کی میوزک ویڈیو آج 31 دسمبر کو ریلیز ہونے کو تیار ہے۔

    حدیقہ کیانی نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ہادیہ کے ساتھ لی گئیں تصاوی شئیر کیں اور ہادیہ کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا-

    واضح رہے کہ خیال رہے کہ رواں برس اگست میں بھارتی گلوکار سونو نگم نے سوشل میڈیا پر ننھی ہادیہ کی آواز میں گائے گانے ‘بول ہو’ کو شیئر کیا تھا اور گانے کی تعریف کی تھی۔

    انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ بہت دنوں بعد کوئی اچھی چیز سننے کو ملی ہے اور اس گانے نے میرے دل کو چھولیا ہےمیں تصور نہیں کیا تھا کہ ابھی بھی ایسا کام ہوسکتا ہے کہ جب کوئی گانا گارہا ہو انسان اسے سن کر پھوٹ پھوٹ کر روئے انہوں نے ہادیہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا-

    علی ظفر اور آئمہ بیگ کے نئے پروجیکٹ ‘وے ماہیا’ کا ٹیزر جاری

  • ہم اپنے بچے کوعوام کی نگاہوں سے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے  انوشکا شرما

    ہم اپنے بچے کوعوام کی نگاہوں سے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے انوشکا شرما

    بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور معروف و مقبول کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں آئندہ ماہ جنوری میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے باھرت کی معروف جوڑی اپنے بچے کو ہر ایک کی عزت اور احترام سکھانے کی خواہش مند ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھاترتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ووگ میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بچے کو ہر ایک کی عزت اور احترام سکھانے کے خواہش مند ہیں یہ وہ تعلیم ہے جو مجھے اپنے والدین سے ملی اور اب یہی تعلیم میں اپنے بچے کو دینے کی خواہش مند ہوں ۔

    انہوں نے کہا تھا کہ میں اور ویرات اپنے بچے کو بدتمیز نہیں بنانا چاہتے اس لیے بچے کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں گے-

    انوشکا کا کہنا تھا کہ ہم نے اس بارے میں بہت سوچا اور ہم یقینی طور پر اپنے بچے کو عوام کی نگاہوں سے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے لہٰذا ہم اپنے بچے کوسوشل میڈیا میں شامل نہیں ہونے دیں گے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ محبت ہمارے گھر کا بنیادی عنصر ہے اور ہمارے لیے یہ اہم ہے کہ ہمارا بچہ بھی دوسروں کا احترام کرے۔

    انوشکا کا کہنا تھا کہ میں ویرات کے ساتھ اپنے بچے کی پرورش کی منتظر ہوں اور ہم اولاد کو ماں باپ کی ذمہ داری کے بجائے خاندان کی اکائی کے طور پر لیتے ہیں اس لیے ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہمارے بچے کی پرورش متوازن نقطہ نظر سے کی جائے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ایک فیشن جریدےکو دیےگئے انٹرویو میں انوشکا نے کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن کو اپنے لیے رحمت قرار دیا۔

    انوشکا کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ویرات کوہلی گھر پہ تھے اور ہم دونوں کے گھر پہ ہونے کے باعث کسی کو پتہ نہں چل سکا کہ میں امید سے ہوں جب تک کہ ہم نے اس کا اعلان نہیں کیا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ دونوں صرف ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے گھر سے نکلتے تھے اور سڑکیں خالی ہونے کے باعث ہمیں کوئی دیکھ بھی نہیں پایا اسی طرح فلم سے متعلق بعض کام بھی ویڈیو کانفرنس پر کیے اور حمل کے آغاز میں ہم یہ خبر چھپانے میں کامیاب رہے۔

    خیال رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی دسمبر 2017 میں ہوئی تھی –

    انوشکا شرما نے عالمی وبا کو اپنے اور شوہر ویرات کوہلی کے لئے رحمت قرار دیا