Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستانی ڈراموں میں ہندوؤں کے مذہب کی ترویج

    پاکستانی ڈراموں میں ہندوؤں کے مذہب کی ترویج

    ان دنوں نجی چینل اے آر وائی پر نشر ہونے والے پاکستانی ڈرامہ سیریل ’نند‘ کے کافی چرچے ہیں اور عوام کی جانب سے ڈرامے کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستانی ڈرامہ سیریل ’نند‘ نجی ٹی وی چینل اے آر وائے پر پیر سے جمعرات شام 7 بجے نشر کیا جا تا ہے اس ڈرامے کے مرکزی کردار’نند‘ کو فائزہ حسن ادا کر رہی ہیں فائزہ حسن کے اس کردار کو شائقین کی جانب سے خوب پذیارائی ملی تاہم اس ڈرامے نے تب ایک نیا رخ اختیار کیا جب اس میں گوہر کے کردار کو بھارتی ڈراموں کی طرح دوبارہ زندہ کیا گیا-

    بھارتی ڈراموں میں ان کے عقیدے یعنی سات جنموں کے مطابق کردار کو مار کر دوبارہ زندہ کیا جاتا ہے اور بعض دفعہ مرے ہوئے کردار کو پلاسٹک سرجری کے ذریعے دوبارہ زندہ کر دیا جاتا ہے تاہم پاکستانی ڈرامے نند میں بھی کچھ اس طرح سے ہی دکھایا گیا ہے جو کہ بہت ہی حیران کن ہے-

    مذکورہ ڈرامے میں گوہر کا کردار فائزہ حسن ادا کر رہی تھیں ان کی موت کے بعد زندہ کر دیا گیا اور پلاسٹک سرجری کے بعد انہیں نئے چہرے کے ساتھ پیش کیا گیا اب گوہر کا کردار جویریہ سعود ادا کر رہی ہیں۔

    اس بارے میں ایک ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے فائزہ حسن کا کہنا تھا کہ کہ مجھے دکھائے گئے اسکرپٹ کے مطابق میرا کام صرف گوہر کی موت کے اختتام تک تھاجس کو کرنے کے لیے میں نے رضامندی ظاہر کردی تھی گوہر کا کردار ایک بہت بڑا چیلنج تھا جسے نبھانے کے لیے میں نے بھرپور کوشش کی۔

    اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں واقف ہوں کہ میری اداکاری کی وجہ سے ڈرامے کی ریٹنگ میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے اس ڈرامے کو مزید آگے بڑھا دیا گیا۔

    فائزہ حسن نے یہ بھی کہا کہ میرے مطابق ڈرامے کا اختتام گوہر کی موت پرہی ہوجانا تھا لیکن ڈرامے کی اقساط کو مزید بڑھا دیا گیا لیکن یہ بات بھی اہم ہے کہ میرے لیے طویل عرصے تک کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنا بہت مشکل ہے جس کی وجہ میرے چھوٹے بچے ہیں جو کہ توجہ مانگتے ہیں، لہٰذا میں نے ڈرامے میں مزید کام کرنے سے انکار کر دیا۔

    ’نند‘ کو ثمینہ اعجاز نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کے ڈائریکٹر ذیشان علی زیدی ہیں جبکہ اس کی کاسٹ میں اعجازاسلم ،شہروز سبز واری ،منال خان (فائزہ حسن) اور اب جویریہ سعود، سمبل انصاری ،ایاز سمو، ٹیپو شریف اور مہوش قریشی شامل ہیں-

  • ڈرامہ سیریل ’نند‘ میں فائزہ حسن کی جگہ جویریہ سعود کوکیو ں دی گئی، فائزہ حسن نے وجہ بتا دی

    ڈرامہ سیریل ’نند‘ میں فائزہ حسن کی جگہ جویریہ سعود کوکیو ں دی گئی، فائزہ حسن نے وجہ بتا دی

    اداکارہ فائزہ حسن نے نجی چینل پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ’نند‘ چھوڑنے کی وجہ بتا تے ہوئے کہا کہ میرے لیے طویل عرصے تک کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنا بہت مشکل ہے جس کی وجہ میرے چھوٹے بچے ہیں جو کہ توجہ مانگتے ہیں-

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ ان دنوں نجی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’نند‘ نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے وہ یہ ہے کہ ڈرامے میں گوہر کا کردار فائزہ حسن ادا کر رہی تھیں جن کی موت کے بعد انہیں انہیں بھارتی ڈراموں کی طرح دوبارہ زندہ کر کے اورپلاسٹک سرجری کے بعد انہیں نئے چہرے کے ساتھ پیش کیا گیا اب گوہر کا کردار جویریہ سعود ادا کر رہی ہیں۔

    ڈرامہ سیریل نند میں اب گوہر کا کردار جویریہ سعود کر رہی ہیں-

    فائزہ حسن نے ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں نے کردار چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے دکھائے گئے اسکرپٹ کے مطابق میرا کام صرف گوہر کی موت کے اختتام تک تھاجس کو کرنے کے لیے میں نے رضامندی ظاہر کردی تھی گوہر کا کردار ایک بہت بڑا چیلنج تھا جسے نبھانے کے لیے میں نے بھرپور کوشش کی۔

    میرے لیے طویل عرصے تک کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنا بہت مشکل ہے فائزہ حسن
    اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں واقف ہوں کہ میری اداکاری کی وجہ سے ڈرامے کی ریٹنگ میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے اس ڈرامے کو مزید آگے بڑھا دیا گیا۔

    فائزہ حسن نے یہ بھی کہا کہ میرے مطابق ڈرامے کا اختتام گوہر کی موت پرہی ہوجانا تھا لیکن ڈرامے کی اقساط کو مزید بڑھا دیا گیا لیکن یہ بات بھی اہم ہے کہ میرے لیے طویل عرصے تک کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنا بہت مشکل ہے جس کی وجہ میرے چھوٹے بچے ہیں جو کہ توجہ مانگتے ہیں، لہٰذا میں نے ڈرامے میں مزید کام کرنے سے انکار کر دیا۔

  • اداکارہ و میزبان صنم جنگ کی طلاق کی خبریں وائرل

    اداکارہ و میزبان صنم جنگ کی طلاق کی خبریں وائرل

    سال 2021 کا آغاز ہوتے ہی اداکارہ و میزبان صنم جنگ اور ان کے شوہر کے درمیان طلاق کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ سال عروہ حسین اور فرحان سیعد ، فیروز خان اور علیزے سلطان کی علیحدگی کی خبریں وائرل ہوئیں تھیں دلچسپ بات یہ ہے کہ فیروز خان اور علیزے سلطان نے بھی اپنی علیحدگی و طلاق کی افواہوں پر کوئی بھی وضاحت نہیں کی تھی۔

    اور نہ ہی گلوکار فرحان سعید و اداکارہ عروہ حسین نے اپنی علیحدگی سے متعلق کوئی وضاحت جاری کی تھی اور تاحال دونوں جوڑوں نے ایک ساتھ سوشل میڈیا پر بھی تصاویر شیئر نہیں کیں۔

    جہاں فرحان سعید و عروہ حسین اور فیروز خان و علیزے سلطان کے درمیان علیحدگی کی تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی وہیں اب اداکارہ صنم جنگ کی طلاق کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

    اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے بھی راہیں جدا کر لیں؟

    فرحان سعید اور عروہ حسین نے شادی کےچار سال بعد راستے جدا کر لئے

    صنم جنگ کی طلاق کی خبریں اس وقت گردش کرنے لگیں، جب انہوں نے یکم جنوری 2021 کو انسٹاگرام پر اپنی تنہا تصویر شیئر کی۔

    اداکارہ نے کافی پینے کی اپنی تنہا تصویر انسٹاگرام ویب سائٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ صوفے پر بیٹھ کر کافی پیتے ہوئے 2020 کو الوداع اور 2021 کو خوش آمدید کر رہی ہیں ساتھ ہی انہوں نے دعا کی کہ نیا سال سب کے لیے بہتر اور خوشیوں بھرا ثابت ہو-

    تاہم اداکارہ کی جانب سے تنہا تصویر شیئر کیے جانے پر جلد ہی مداحوں نے سوالات کرنا شروع کیے کہ ان کے دیگر اہل خانہ کہاں ہیں اور بعض افراد نے تو سوال کیا کہ کیا ان کی بھی طلاق ہوگئی؟


    اداکارہ کی تنہا تصاویر پر مداحوں نے کمنٹس کرنا شروع کردیے اور اندازوں سے دعوے کیے کہ صنم جنگ کی بھی طلاق ہوچکی ہے-

    جہاں بعض مداحوں نے اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا واقعی آپ کی طلاق ہوگئی ہے، وہیں بعض مداحوں نے سوال کرنے والے افراد کو جواب دیا کہ انہوں نے بھی سنا ہے کہ اداکارہ کی طلاق ہوچکی ہے۔

    اداکارہ کی طلاق کی خبریں مختلف سوشل میڈیاپیجز پر بھی شئیر کی گئیں ہیں-

    واضح رہے کہ صنم جنگ نے 2016 کے آغاز میں سید عبدل قسام جعفری سے شادی کی تھی، جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں۔

    صنم جنگ کو شوہر سے پہلی بیٹی 2016 کے اختتام پر ہی ہوئی تھی اور گزشتہ برس اداکارہ اور ان کی بیٹی الایا جعفری میں کورونا کی تشخیص بھی ہوئی تھی، تاہم دونوں 2 ہفتوں میں صحت یاب ہوگئی تھیں۔

    صنم جنگ نے ایک اشتہار میں کام کرکے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد پلے ٹی وی پر وی جے کی حیثیت سے کام کیا صنم نے اپنے کیریئر میں متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا، جن میں ‘دل مضطر’، ‘محبت صبح کا ستارہ’، ‘میرے ہم دم میرے دوست’ اور ‘الوداع’ شامل ہیں تاہم اور انہیں ان کے مارننگ شو کی وجہ سے کافی شہرت ملی-

    عروہ حسین کے والد کا بیٹی کی طلاق کے بارے میں بیان سامنے آ گیا

    فیروز خان کے بعد اہلیہ علیزے فاطمہ نے بھی علیحدگی کی خبر پر خاموشی توڑ دی

    فیروز خان نے اہلیہ علیزے فاطمہ سےعلیحدگی کی خبر پر خاموشی توڑ دی

    فیروز خان اور علیزے فاطمہ کی علیحدگی کی وجہ ہانیہ عامرہیں سوشل میڈیا صارفین

  • ماڈل فروا علی اسقاط حمل کی وجہ سے غمزدہ

    ماڈل فروا علی اسقاط حمل کی وجہ سے غمزدہ

    پاکستانی معروف ماڈل فروا علی کاظمی نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انکشاف کیا کہ ان کا 3 ماہ کا حمل ضائع ہو گیا ہے-

    باغی ٹی وی : ماڈل فروا علی کاظمی نے نئے سال 2021 کے پہلے ہی دن انکشاف کیا کہ 2020 میں ان کا تین ماہ کا حمل ضائع ہوگیا فروا علی کاظمی نے حمل ضائع ہونے کا اعتراف کیا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کا حمل کب ضائع ہوا۔

    فروا علی نے انسٹاگرام پوسٹ میں دو ایکسرے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل کیپشن میں پچھلے سال کے اپنے سب سے بڑے غم پر بات کرکے خواتین کو حوصلہ دیا ہے کہ اگر ان کے ساتھ بھی حمل کے دوران کوئی پیچیدگیاں آجائیں تو وہ بھی ان پر کھل کر بات کریں۔

    گزشتہ سل 2020 میں کورونا وائرس کا شکار ہونےوالی ماڈل فروا علی کاظمی نے لکھا کہ جب سب اس سال کو الوداع کہتے ہوئے اور نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے اچھی یادیں شئیر کرتے ہیں ، میں اپنی کہانی شیئر کر رہی ہوں جس کا اختتام خوشگوار نہیں ہے۔

    فروا علی کاظمی نے حمل ضائع ہونے کی تفصیلات لکھیں جن کے مطابق ان کا حمل تیسرے مہینے ضائع ہوا لکھا کہ وہ ایک ایسے درد سے گزری ہیں جسے اسقاط حمل کہا جاتا ہے-

    انہوں نے لکھا کہ خواتین اسقاط حمل کے بارے میں شاذ و نادر ہی بات کرتی ہیں کیونکہ اس میں بہت زیادہ جرم ، شرم اور تکلیف شامل ہوتی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں غیر آرام دہ اور مشکل موضوعات کے بارے میں مزید بات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے بارے میں بات نہ کرنے سے یہ اور بھی پچیدہ ہو جاتا ہے۔ کسی بچے کا کھو جانا تکلیف دہ ہے اور جب تک کوئی چاہے غمزدہ رہے رکھے۔ یہ ماں کی غلطی نہیں اور نہ ہی اس کے اختیار میں ہے-

    فروا علی کاظمی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کبھی پیدا نہ ہونے والے بچے کے لیے پیار بھرے خطوط بھی لکھے تھے اور اب وہ ان خطوط کی طرف دیکھنے کی ہمت بھی نہیں کرتیں۔

    ماڈل نے لکھا کہ انہیں امید تھی کہ وہ 7 ماہ بعد اپنے بچے کو گھر لے آئیں گی لیکن اگلے ہی روز انہیں معلوم ہوا کہ ان کے پیٹ میں پلنے والے جنین کے دل نے تین ماہ بعد بھی دھڑکنا شروع نہیں کیا اور پھر ایسی ہی بعض پیچیدگیوں کے باعث ان کا حمل ضائع ہوگیا۔

    فروا نے لکھا کہ وہ اس ضمن میں کسی اور موقع پر تفصیلی پوسٹ لکھیں گی۔

    انہوں نے سال نو کے حوالے سے کہا کہ اگرچہ پچھلے سال نے ہمیں کوئی ایسا موقع نہیں دیا کہ ہم خوشی سے نئے سال کو خوش آمدید کہہ سکیں لیکن اس کے باوجود ہمیں مثبت رہنا چاہیے اور مستقبل کے اچھے ہونے کی امید رکھنی چاہیے۔

    پوسٹ کے آخر میں انہوں سب کے لیے دعا کی کہ 2021 سب کو خوشیاں عطا کرے۔

    فروا علی کاظمی کی پوسٹ پر کئی مداحوں اور اہم شخصیات نے کمنٹ کرکے ان کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا اور انہیں بہادر بھی قرار دیا۔

    خیال رہے کہ فروا علی کاظمی نے میر علی احمد کے ساتھ چند سال قبل شادی کی تھی –

  • بھارتی اداکارہ  اہانا کرشنا بھی کورونا وائرس کا شکار

    بھارتی اداکارہ اہانا کرشنا بھی کورونا وائرس کا شکار

    نئے سال میں ایک اور بھارتی اداکارہ اہانا کرشنا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری مالی وڈ کی اداکارہ اہانا کرشنا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے مداحوں کو کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے سے آگاہ کیا۔

    اہانا کرشنا کا کہنا ہے کہ ان کا چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھااور اب وہ آئسولیشن میں ہیں تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ’بالکل صحت مند ‘ ہیں۔

    اداکارہ نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ان کا ٹیسٹ منفی آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ گذشتہ ایک مہینے سے اپنی فیملی سے دور ہیں لہٰذا وہ سب محفوظ ہیں

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث متعدد پاکستانی اور بھارتی اداکار وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، پاکستان میں نیلم منیر ، ماہرہ خان، سینئیر اداکارہ سنگیتا ، بہروز سبز واری،مریم نفیس،عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبی عامر ،اداکار امیر گیلانی ،گلوکارجواد احمد ،عثمان مختار ، فروا علی کاظمی ،ماڈل صحیفہ جبار ، روبینہ اشرف ، اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر ،واسع چوہدری اور دیگر شامل ہیں-

    بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    جب کہ بھارت میں اداکار ورون دھون، نیتو سنگھ، منیش پول اور ہریتھک روشن کی والدہ، راکول پریت سنگھ ،امیتابھ بچن ،ایشوریہ بچن ،ابھیشیک بچن ، کریتی سینن،ملائکہ اروڑا ،ارجن کپور سمیت دیگر اداکار کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

    اداکارہ نیلم منیر کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

    کریتی سینن کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئیں

     

  • سوشل میڈیا پر سعودی ارب پتی خاتون کے پاکستانی ڈرائیور سے شادی کے چرچے

    سوشل میڈیا پر سعودی ارب پتی خاتون کے پاکستانی ڈرائیور سے شادی کے چرچے

    سعودی ارب پتی خاتون نے اپنے ہی پاکستانی ڈرائیور سے شادی کر لی-

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک عرب جوڑے کی شادی کی ہے ویڈیو میں دکھائی جانے والی خاتون سعودی عرب کی ارب پتی بزنس وومن ساہو بنت عبداللہ المحبوب ہیں جب کہ ان ہی کے ایک پاکستانی ڈرائیور ہیں۔
    https://twitter.com/KhaleejMag/status/1345153040735756289
    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر تصدیقی خبر کے مطابق خاتون ساہو کی دولت کی مالیت تقریباً 8 بلین ڈالر ہے۔ خاتون کے مکہ اور مدینہ میں کئی ہوٹلز اور رہائشی املاک ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے فرانس میں ٹاورز سمیت مختلف ممالک میں بھی جائیدادیں موجود ہیں۔

    سعودی خاتون اور اس کا ڈرائیور کورونا وبا کے باعث سادہ سی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے۔ سوشل میڈیا پر ساہو اور اس کے ڈرائیور کی شادی کی ویڈیو گردش کررہی ہے۔ مختلف ویب سائٹس کے مطابق ساہو بنت عبدااللہ کا شمار متحدہ عرب امارات کی امیرترین خواتین میں ہوتا ہے۔

    تاہم رپورٹس کے مطابق گوگل پر سرچ کیے جانے پر ساہو بنت عبدااللہ المحبوب کے نام سے کوئی عرب دولت مند کاروباری عورت کا نام سامنے نہیں آتا تاہم جب آپ اس نام کو گوگل پر سرچ کریں تو سرچ رزلٹ میں وہ ویب سائٹس سامنے آ جاتی ہیں جہاں اس خاتون اور مرد کی شادی کے بارے میں خبر شائع کی گئی ہے۔

    ٹوئٹر پر بہت سے لوگوں نے اس خبر کو جعلی قرار دیا ہے۔ جب کہ کچھ ویب سائٹس کے مطابق یہ سعودی عرب میں ہونے والی ایک عام شادی کی ویڈیو ہے جس کے ساتھ لوگوں نے جعلی تفصیلات درج کرکے اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔
    https://twitter.com/Ashoo55679133/status/1345241260190216194?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ جعلی خبریں۔ خاتون ارب پتی نہیں ہے جبکہ ویڈیو میں دکھائی دینے والا لڑکا عرب ہے-


    https://twitter.com/waqarkauravi/status/1345233978224218118?s=20


    https://twitter.com/FIN_222/status/1345277738685493248?s=20
    جبکہ بعض لوگوں نے اسے مذاق کا نشانہ بنایا اور کچھ صارفین نے مابرکباد بھی دی-


    https://twitter.com/Salmanilyas995/status/1345168438185107457?s=20
    https://twitter.com/Aisha_ACCA_CMA/status/1345204409165373441?s=20


    https://twitter.com/Salmanilyas995/status/1345168241543553024?s=20

  • خیبرپختونخواحکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی مکانات خریدنے کی منظوری دے دی

    خیبرپختونخواحکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی مکانات خریدنے کی منظوری دے دی

    خیبر پختونخوا (کے پی) کی حکومت نے بالی وڈ کے لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کی قیمتوں کا تعین کرلیا ہے جنہیں میوزیم میں تبدیل کرنے کے لیے جلد خریدا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : رواں برس ستمبر میں خیبر پختونخوا (کے پی) کی حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت پشاور میں واقع دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اب حکومت خیبرپختونخوا نے بولی وڈ کے لیجنڈ اداکاروں کے آبائی گھروں کی قیمتوں کا تعین کرلیا ہے جنہیں میوزیم میں تبدیل کرنے کے لیے جلد خریدا جائے گا اس سلسلے میں محکمہ آثار قدیمہ نے فنڈز کی فراہمی کے لیے سیکریٹری ثقافت کو مراسلہ بھی ارسال کیا گیا تھا-

    تاہم اب اس حوالے سے سیکریٹری محکمہ ثقافت عابد مجید کا کہنا ہے کہ اداکار دلیپ کمار کے مکان کی قیمت 80لاکھ روپے لگائی گئی ہے جبکہ اداکار راج کپور کے مکان کی قیمت2 کروڑ 35 لاکھ روپے لگائی گئی ہے-

    سیکریٹری محکمہ ثقافت عابد مجید نے بتایا کہ مکانات کا تخمینہ ڈی سی پشاور اور محکمہ سی ایم ڈبلیو کی رپورٹ پر لگایا گیا جس کے مطابق دلیپ کمار کے مکان کی قیمت 8 ملین روپے لگائی گئیراج کپور کے مکان کی قیمت 15 ملین روپے لگائی گئی –

    کے پی حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کی قیمتوں کا تعین کر لیا

    محکمہ ثقافت کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان نے مکانات خریدنے کے لیے 23 ملین روپے کافنڈ منظور کرلیا ہے جس کے بعد خیبرپختونخواحکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی مکانات خریدنے کی منظوری دے دی ہے-

    واضح رہے کہ رواں سال ستمبر کے آخر میں خیبرپختونخوا کے محکمہ آثار قدیمہ و میوزیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد کا کہنا تھا کہ دونوں بقلی وڈ لیجنڈز کے آبائی گھروں کو خریدنے کے لیے سرکاری سطح پر کارروائی شروع کردی گئی ہے

    خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں موجود دلیپ کمار اور راج کمار کے گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

    ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق دونوں اداکاروں کے گھروں کے حالیہ مالکان وہاں کمرشل پلازہ بنانے کے خواہاں ہیں اور انہوں نے اسی سلسلے میں دونوں تاریخی عمارتوں کی توڑ پھوڑ بھی شروع کردی تھی۔

    اس سلسلے میں محکمہ آثار قدیمہ و میوزیم کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کو ایک مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں مذکورہ دونوں گھروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار اور راج کمار کے آبائی گھروں کے حالیہ مالکان کی جانب سے توڑ پھوڑ شروع کیے جانے کے بعد کارروائی کرکے 10 افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے اور دونوں گھروں کو خریدنے کے لیے ضروری کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا۔

    مجھے پشاور میں واقع اپنے گھر کا وہ کمرہ یاد ہے جہاں خواتین عبادت کیا کرتی تھیں دلیپ کمار

    انہوں نے کہا تھا کہ دلیپ اور راج کمار کے گھروں کو حکومت خرید کر وہاں تزئین و آرائش کے بعد دونوں جگہوں کو میوزیم میں تبدیل کرکے سیاحت کو فروغ دے گی۔

    ڈاکٹر عبد الصمد نے کہا تھا کہ ڈپٹی کمشنر پشاور کو دونوں گھروں کی قیمت بھی بتانے کی ہدایات کی گئی ہیں تاکہ اس ضمن میں کوششیں کرکے گھروں کو خریدا جا سکے۔

    دلیپ کمارنے کی پی حکومت سے پشاور میں واقع آبائی گھر کی تصاویر شیئر کرنے کی درخواست کردی

    بعدازاں اکتوبر ہی میں صوبائی حکومت نے دلیپ کمار کے گھر اور کپور حویلی پر سیکشن فور نافذ کردیا تھا جس کے مطابق اب یہ اراضی حکومت کی جانب سے خریدی جائے گی۔

    خیال رہے کہ دلیپ اور راج کمار تقسیم ہند سے قبل متحدہ ہندوستان میں پشاور میں پیدا ہوئے تھے دلیپ کمار کی پیدائش پشاور کے حالیہ علاقے قصہ خوانی بازار میں 1922 میں مسلمان گھرانے میں ہوئی تھی اور ان کا اصل نام محمد یوسف ہےدلیپ کمار کو ان کی فلمی خدمات پر حکومت پاکستان نشان امتیاز سے بھی نواز چکی ہے۔

    جبکہ راج کمار کی پیدائش پشاور کے حالیہ علاقے حویلی دلگران میں ہندو خاندان میں 1924 میں ہوئی تھی-

    دلیپ کمار کے آبائی گھر کو میو زیم میں تبدیل کرنے پر اہلیہ سائرہ بانو کی خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف

  • مہوش حیات نے اپنی خوبصورتی کا راز سردیوں کو قرار دیا

    مہوش حیات نے اپنی خوبصورتی کا راز سردیوں کو قرار دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی تمغہ امتیاز اور معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی خوبصورتی کا راز سردیوں کی بھر پور نیند کو قرار دیا-

    باغی ٹی وی : مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے مہوش حیات سے پوچھا کہ وہ کیا کھاتی ہیں کہ وہ دن بدن خوبصورت ہوتی جا رہی ہیں؟ ساتھ ہی صارف نےحقارت آمیز سخت کمنٹ نہ دینے کی سرخواست بھی کی-


    صارف کے اس کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ یہ سردیوں کا گلو ہے اور روزانہ14گھنٹے نیند کا اثر ہے۔

    انہوں نے مداح کا اچھے کمنٹ کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ آپ کے اس خوبصورت کمنٹ نے میرا دن خوشگوار بنا دیا میری جانب سے آپ کیلئے بہت سا پیار۔
    https://twitter.com/LadyBibliovert/status/1344344391108984838?s=20
    جواب میں صارف نے مہوش ضیات کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کمنٹ نے میرا دن بھی دن خوشگوار بنا دیا ہے-

  • آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کی بالی وڈ میں واپسی

    آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کی بالی وڈ میں واپسی

    آنجہانی بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی جلد بالی وڈ فلموں میں نظر آئیں گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار و مصنف رومی جعفری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اداکارہ ریا چکرورتی جلد بالی وڈ میں واپس آئیں گی۔

    رومی جعفری نے بتایا کہ ریا چکرورتی 2021 کے آغاز میں اپنے کام پر واپس لوٹ آئیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے حال ہی میں ریا چکرورتی سے ملاقات کی ہے اور وہ اب بے حد خاموش ہو گئی ہیں انہوں نے زیادہ بات نہیں کی۔

    خیال رہے کہ رواں سال 14 جون کو 34 سالہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے پر سی بی آئی سے تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

    بعد ازاں سوشانت سنگھ کے گھر والوں نے ان کی دوست ریا چکرورتی کو اداکارکی خودکشی کی وجہ قرار دیا تھا اور ان کے خلاف بہار میں مقدمہ بھی درج کرایا تھا جس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا تھا۔

    سشانت کے گھر والوں نے ریا چکرورتی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے سشانت سے پیسے کیلئے تعلقات قائم کیے اسے نشے کا عادی بنایا ، اپنے فائدے کیلئے استعمال کیا اور ایسے حالات کا شکار کردیا کہ وہ خود کشی کرنے پر مجبور ہو گئے-

    بعد ازاں ریا چکرورتی کو سوشانت سنگھ کو منشیات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جہاں ریا چکرورتی کے بیانات نے کیس کو ایک نیا موڑ دے دیا جس میں بالی وڈ کی معروف شخصیات جب میں صف اول کی اداکارائیں دپیکا پڈوکون ، سارہ علی خان، شردھاکپوراداکار ارجن رامپال و دیگر کو این سی بی نے منشیات کے الزام میں طلب کیا گیا اور ان کے خلاف تحقیقات کی گئیں بھارتی شوبز میں منشیات کے تہلکہ خیش انکشافات کا سلسلہ تاحال جاری ہے-

    دیپیکا پڈوکون نے سال نو پر اپنی تمام سوشل میڈیا پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں

     

    ہم اپنے بچے کوعوام کی نگاہوں سے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے انوشکا شرما

  • سعودی عرب بدل گیا، سال نو کا جشن،مردو خواتین کے رقص کی ویڈیو وائرل

    سعودی عرب بدل گیا، سال نو کا جشن،مردو خواتین کے رقص کی ویڈیو وائرل

    پانچ سال قبل سعودی عرب میں حکومتی سطح پر ہر قسم کے میوزک، تھیٹر، فیشن، نئے سال کی تقریبات اور فنون لطیفہ کے دیگر شعبہ جات کے پروگرامات کو عوامی سطح پر منعقد کرنا نہ صرف جرم تھا بلکہ اسے معیوب بھی سمجھا جاتا تھا۔

    باغی ٹی وی : تاہم گزشتہ 5 سال میں سعودی عرب میں نمایاں تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں اور اب وہاں پر نہ صرف اداکاری، فیشن اور گلوکاری کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے نہ صرف اب وہاں خواتین کو غیر محرم مرد حضرات کے ساتھ بھی ان شعبوں میں پرفارمنگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے بلکہ نئے سال کے موقع پر مدینہ منورہ میں نئے سال کا جشن بھی منایا گیا جس میں مرد و خواتین بڑی تعداد میں شامل تھے-
    https://www.youtube.com/watch?v=3z_wWccp6X8&feature=youtu.be
    سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے شہر مدینہ منوہ میں نئے سال کے جشن کی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک بڑی تعداد میں مرد و خواتین مغربی طرز کے مطابق نئے سال کو خوش آمدید کر رہے ہیں –

    مدینہ منورہ میں موجود کلب میں سال نو کے موقع پر منعقد تقریب میں ڈانس اور میوزک کا اہتمام کیا گیا-

    اس ویڈیو پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور موجودہ سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے-

    صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ شاہ سلمان کا مستقبل تاریک نظر آتا ہے کیونکہ اس کے ملک نے اس طرح کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے-

    سعودی عرب میں پہلی بار میوزک و تھیٹر کی تربیت کے لیے 2 اداروں کو باضابطہ طور پر لائسنس جاری

    آسکر ایوارڈ کے لئے سعودی فیچر فلم ‘لیڈی آف دی سی’ منتخب