Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے

    یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے

    قومی کرکٹر یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی اسپنر بن گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے لیجنڈ اسپنر عبدالقادر کا ریکاارڈ توڑ دیا، یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی اسپنر بن گئےانہوں نے یہ اعزاز سری لنکا کے بیٹر اینجلیو میتھوز کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنے نام کیا-

    سال 2014 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے یاسر شاہ نے 47 ٹیسٹ میچز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا جبکہ لیجنڈ اسپنرعبدالقادرنے67 ٹیسٹ میچوں میں 236 وکٹیں اپنے نام کیں تھی،تاہم دانش کنیریا بدستور پہلےنمبر پرموجود ہیں جنہوں نے پاکستان کے لئے 61 ٹیسٹ میچز میں 261 وکٹیں حاصل کررکھیں ہیں۔

    یاسر شاہ کی بہترین باؤلنگ 41 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرنا ہیں ، اس کے علاوہ ٹیسٹ میچز میں دس وکٹیں 3 بار، 16 مرتبہ 5،5 وکٹیں اور 9 مرتبہ 4،4 وکٹیں لینا شامل ہے۔

    یاسر شاہ نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ اگست 2021 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلا تھا جس کے بعد وہ انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، یاسر شاہ نے سری لنکا میں ہی 50 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیں تھی۔

    واضح رہے کہ گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے شروع ہوا۔

    میچ کے آغاز سے قبل سری لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے کوشش ہوگی پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل لگائیں اور پاکستانی ٹیم کو پریشر میں لائیں۔

    اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستان کیلئے آل راؤنڈر سلمان علی آغا ڈیبیو کررہے ہیں جبکہ محمد نواز اور یاسر شاہ قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے فواد عالم سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی فائنل الیون میں شامل نہیں۔

    پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، یاسر شاہ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

    سری لنکا کے اسکواڈ میں کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشادا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دھننجایا ڈی سلوا، دنیش چندیمل، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، مہیش تھیکشنا، پربت جے سوریا اور کسن راجیتھا شامل ہیں۔

  • پاکستان ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان

    پاکستان ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان

    وفاقی وزیر ریلوے اورہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کی اکنامی کلاس اورپی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرویڈیو پیغام میں وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان ریلویز کی اکانومی کلاس اور پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کی دونوں کلاسز پر کرایوں میں 10 فی صد رعایت دی جائے گی کرایوں میں کمی کا اطلاق آج رات بارہ بجے کے بعد سے ہوگا اور فی الحال یہ رعایت اگلے 30 روز کے لیے ہے۔

    پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں غائب


    سعد رفیق نے مزید کہا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق 17 جولائی سے اگلے 30 روز کے لئے ہوگا کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔

    پاکستان ہیومن رائٹس کا سندھ میں نسلی اورسیاسی تناؤ میں اضافے پر تشویش کا اظہار

    وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے میں 90 فیصد سے زائد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کا فائدہ اپنے مسافروں تک منتقل کرنے کے لیے کرایوں میں رعایت کا فیصلہ کیا گیا۔

    ایشیا کپ کا انعقاد: پاکستان کی سری لنکا کی حمایت کا فیصلہ

  • امریکا کا تیران  اورصنافیرجزائر سے امن افواج واپس بلانے کا اعلان

    امریکا کا تیران اورصنافیرجزائر سے امن افواج واپس بلانے کا اعلان

    امریکا نے تیران اور صنافیر جزائر سے امن افواج واپس بلانے کا اعلان کر دیا۔

    بغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل، مصر اور سعودی عرب کے قریب بحیرہ احمر میں واقع جزائر بڑی اہمیت کے حامل ہیں، سعودی عرب اور مصر کے درمیان نصف صدی سے زائد عرصے سے ان جزائرپر ملکیت کا تنازع ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اسرائیل نے بھی جزائر کو سعودی عرب کو واپس کرنے سے متعلق اعتراض واپس لے لیا ہے، اسے اسرائیل سعودی عرب تعلقات میں بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق مطابق تیران اور صنافیر جزائر سے امریکی افواج واپسی بلانے کے اعلان سے علاقے کی سیاحت کو فروغ ملے گا۔

    بلوم برگ کے مطابق بحیرہ احمر میں تزویراتی طور پر واقع جزیرے پر امن دستوں کے طور پر خدمات انجام دینے والے امریکی فوجی ایک معاہدے کے حصے کے طور پر روانہ ہوں گے جو سعودی عرب کے لیے اسے کنٹرول کرنے اور اسے ترقی دینے کی راہ ہموار کرے گا۔

    وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی افواج، جن میں امریکی فوجی شامل ہیں، سال کے آخر تک تیران سے نکل جائیں گے۔ اس میں کہا گیا کہ اس میں شامل تمام ممالک بشمول اسرائیل نے اس تبدیلی پر اتفاق کیا ہے۔

    مصر نے 2017 میں تیران اور پڑوسی جزیرے صنافیر کی خودمختاری سعودی عرب کو دینے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ یہ دونوں جزیرے اسرائیل کے مصر کے ساتھ 1979 کے امن معاہدے کا حصہ ہیں، تاہم، اور حفاظتی انتظامات پر اسرائیل کی منظوری درکار ہے اور اس کی بحری جہاز رانی کی آزادی کی ضمانت ہوگی۔

    تیران سعودی عرب اور مصر کی ساحلی پٹیوں کے درمیان واقع ہے اور اسے گزشتہ علاقائی تنازعات میں بحیرہ احمر تک اسرائیل کی رسائی روکنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ بین الاقوامی امن دستے کئی دہائیوں سے وہاں تعینات ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے علاقے میں تمام موجودہ وعدوں اور طریقہ کار کو برقرار رکھنے اور جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے بائیڈن نے اس انتظام کا خیرمقدم کیا، جس پر کئی مہینوں میں بات چیت ہوئی اور اسرائیل سمیت تمام فریقین کے مفادات کو مکمل طور پر مدنظر رکھا گیا۔

    یہ معاہدہ اگرچہ امریکہ کی ثالثی میں کیا گیا تھا، یہ ان متعدد اقدامات میں سے ایک ہے جو امریکی اور اسرائیلی حکام نے تعلقات کو ممکنہ معمول پر لانے کی جانب ابتدائی اقدامات کے طور پر پینٹ کیے ہیں۔ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

    غیر آباد جزیرے بحیرہ احمر پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے 500 بلین ڈالر کے میگا پروجیکٹ نیوم کے قریب ہیں۔ نیوم کے ایگزیکٹوز نے کہا ہے کہ وہ پروجیکٹ کے جزیروں کو اعلیٰ درجے کے سیاحتی مقامات میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

  • بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیغام کیوں جاری کیا؟

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیغام کیوں جاری کیا؟

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے سابق کپتان اور آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کے لیے پیغام جاری کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کھلاڑی کی حیثیت سے پتہ ہے کہ مشکل صورتحال سے کیسے گزرا اور نکلا جاتا ہے، کھلاڑیوں کو ایسے وقت میں سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میں نے کوہلی کے لیے اس لیے پیغام دیا کہ کچھ سپورٹ ہو جائے ویرات کوہلی ایک بہترین کھلاڑی ہے، اس نے بہت کرکٹ کھیلی ہے، ویرات کوہلی کو علم ہے کہ ان چیزوں سے کیسے نکلنا ہے، وقت ضرور لگتا ہے لیکن جتنا سپورٹ کریں گے اتنا اچھا ہے۔

    سری لنکا کے خلاف سیریز سے متعلق کپتان نے کہا کہ سری لنکا میں ہمارا بہت اچھا خیال رکھا جا رہا ہے، سری لنکا کی عوام کرکٹ سے محبت کرتی ہے، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی لوگوں کا بہت جوش دیکھا، امید ہے کہ اس سیریز میں بھی شائقین اسٹیڈیم میں آئیں گے۔

    بابر اعطم کا کہنا تھا کہ مجھے گال کا گراؤنڈ بہت پسند ہے، سیریز کے لیے اچھی تیاری کی ہے، سری لنکا کی ٹیم ہوم کنڈیشنز میں بہت ٹف ٹیم ہوتی ہے، آسٹریلیا کی سیریز پہلے ہونے سے ہمیں اندازہ ہو گیا کہ کیسی کنڈیشنز ہوں گی، ہم کافی عرصے بعد یہاں کھیلنے آئے ہیں لیکن ہمارا ہوم ورک مکمل ہےیاسر شاہ کا کم بیک ہوا ہے، انہوں نے واپسی کے لیے بہت کام کیا ہے، وہ حریف ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے۔


    دوسری جانب بابر اعظم کے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے لیے پیغام کے بعد سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان بھی میدان میں آگئے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کے حق میں پیغام پر آپ کو یاد رکھا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ان دنوں ویرات کوہلی آؤٹ آف فارم ہیں جس وجہ سے ان پر تنقید کی جارہی ہے اور انہیں دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

  • امریکا میں خودکشی کے رجحان کو روکنے کیلئے ہیلپ لائن متعارف

    امریکا میں خودکشی کے رجحان کو روکنے کیلئے ہیلپ لائن متعارف

    واشنگٹن: امریکا میں خودکشی کا رجحان روکنے اور ذہنی دباؤ کا شکار افراد کی فوری مدد کیلئے تین ہندسوں پر مشتمل ہیلپ لائن988 متعارف کروادی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکا میں مذکورہ ہیلپ لائن کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہےہیلپ لائن کا استعمال 911 کی طرح ہوگا،لیکن واضح طور پر911 کی طرح پولیس،فائر فائٹرزیاپیرامیڈکس کی بجائے 988 پر کال کرنے والا شہری فوری طور پر ایک بہترین معالج سے رابطے میں ہوگا۔

    ملک بھر میں متعارف کرائی جانے والی ہیلپ لائن پر کال یا میسج کے ذریعے متعلقہ شہری کو ذہنی صحت کے حوالے سے بہترین صلاحیت رکھنے والے ماہرین تک رسائی فراہم کی جائے گی۔

    ڈائریکٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف اسٹیٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر برائن ہیپبرن کا کہنا ہے کہ ذہنی صحت کی بہبود کے حوالے سے یہ ایک تاریخ سازاقدام ہے، جس کا فائدہ ہر متاثرہ شخص کو منتقل کرنے کیلئے برسوں درکار ہیں۔

    امریکا میں ذہنی صحت سے متاثرہ افراد کی فلاح بہبود کیلئے ایک خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے جس کا مقصد ہر سطح پر لوگوں کی رہنمائی کرنا اور انہیں الجھاؤ کا شکار ذہنی کیفیت سے باہر نکالنا ہے۔

    اگرچہ کچھ علاقے فی الحال 988 ڈائل کرکے لائف لائن سے منسلک ہونے کے قابل ہو سکتے ہیں، یہ ڈائلنگ کوڈ 16 جولائی 2022 سے ریاستہائے متحدہ میں ہر کسی کے لیے دستیاب ہوگا۔

    میکسیکومیں نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 اہلکار ہلاک

    جب لوگ 988 پر کال کریں گے، ٹیکسٹ کریں گے یا چیٹ کریں گے، تو وہ تربیت یافتہ مشیروں سے منسلک ہوں گے جو موجودہ نیشنل سوسائڈ پریونشن لائف لائن نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ یہ تربیت یافتہ مشیر سنیں گے، سمجھیں گے کہ ان کے مسائل ان پر کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں، مدد فراہم کریں گے، اور اگر ضرورت ہو تو انہیں وسائل سے جوڑیں گے۔

    موجودہ لائف لائن فون نمبر (1-800-273-8255) جذباتی پریشانی یا خودکشی کے بحران میں مبتلا لوگوں کے لیے ہمیشہ دستیاب رہے گا، یہاں تک کہ 988 کو قومی سطح پر لانچ کرنے کے بعد بھی۔

    لائف لائن کا 200 سے زیادہ کرائسس سینٹرز کا نیٹ ورک 2005 سے کام کر رہا ہے، اور مؤثر ثابت ہوا ہے۔ یہ ان مقامی بحرانی مراکز کے مشیر ہیں جو لائف لائن کو روزانہ موصول ہونے والے رابطوں کا جواب دیتے ہیں۔ متعدد مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ لائف لائن کونسلر سے بات کرنے کے بعد کال کرنے والے کم خودکشی، کم افسردہ، کم مغلوب اور زیادہ پر امید محسوس کرتے ہیں988 ابھی تک ریاستہائے متحدہ میں تمام مواصلاتی رسائی کے مقامات پر فعال نہیں ہے۔

    بیلٹ اینڈ روڈکی تعمیر سےسنکیانگ ایک کلیدی علاقہ بن چکا ہے:چینی صدر

  • ایشیا کپ کا انعقاد: پاکستان کی سری لنکا کی حمایت کا فیصلہ

    ایشیا کپ کا انعقاد: پاکستان کی سری لنکا کی حمایت کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایشیاکپ کے انعقاد کیلئے سری لنکا کی حمایت کرے گا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین کا کہنا ہےکہ پاکستان چاہتا ہے کہ ایشیا کپ سری لنکا میں ہی ہو، آسٹریلیا کی کامیاب سیریز کے بعد اب ہماری ٹیم بھی سری لنکا میں موجود ہے، تاہم ٹورنامنٹ کے وینیو کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کو کرنا ہےایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) حکام سے بات ہوئی ہے وہ صورتحال کا جائزہ لے رہے، ان کا ہر فیصلہ قبول کریں گے-


    انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کی اہم میٹنگز آئندہ ہفتے ہونے جا رہی ہیں، جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے تو ہم نے ان اہم اجلاسوں کے لیے دو چیزیں ایجنڈے پر رکھی ہیں چیئرمین رمیز راجا کےہمراہ آئندہ ہفتےآئی سی سی کی سالانہ جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کروں گا، یہ اجلاس آئندہ 8 سالہ فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) کی تیاری کے لیے بہت اہم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایجنڈے میں پہلی چیز تو یہ ہے کہ فیوچر ٹور پروگرام پر بات ہو گی اور ہم اپنے حوالے سے دیگر بورڈز سے معاملات کو حتمی شکل دیں گے، 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے باقی 20 فیصد کو فائنل کریں گے کہ کون کب کہاں کھیلے گا اور کون میزبانی کرے گا، دوسرے بورڈز سے باہمی سیریز کو حتمی شکل دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں فرنچائز ٹی20 لیگز بڑھنےسے انٹرنیشنل کرکٹ کیلنڈر شدید متاثر ہورہا ہے،آئے روز لیگز سامنے آ رہی ہیں اورکچھ لیگز کی مدت بڑھ رہی ہے،یہ لیگزانٹرنیشنل کرکٹ کا وقت لے رہی ہیں جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ سے بورڈ ریونیو حاصل کرتا ہےلیکن اب لیگز انٹرنیشنل کرکٹ کا وقت لے رہی ہیں، پاکستان کو اس پر تحفظات ہیں اور فکر مندی ہے اس معاملے پر پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ایک مجوزہ پلان بھیج چکا ہے-

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی نےکہا کہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر کرکٹ آسٹریلیا، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور سری لنکا سمیت دیگر بورڈز حتیٰ کہ سعودیہ کرکٹ بورڈ سے باہمی دلچسپی کے امور پر چیزوں کو حتمی شکل دیں گے جس میں فور نیشن اور ٹرائی نیشن ٹورنامنٹس کے ایجنڈے زیر غور ہوں گے۔

    ان کا کہنا ہے ہم چاہتے ہیں کہ آئی سی سی میٹنگز میں اس معاملے پر بات چیت ہو اور اس کا ایک طریقہ کار بنایا جائے اور نئی تجاویز رکھی جائیں اور معاملے کو ہر صورت میں ایگزیکٹوز کی میٹنگ میں زیر بحث لایا جائے، خوشی کی بات یہ ہے کہ دو اور بورڈز نے بھی آئی سی سی کو اس حوالے سے لکھا ہے کہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے اور اس پر بحث ہونی چاہیے۔

  • پہلا ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 222 رنزبناکر آؤٹ

    پہلا ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 222 رنزبناکر آؤٹ

    گال: گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 222 رنزبناکر آؤٹ ہو گئی-

    باغی ٹی وی : گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے تاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کی، لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 222 رنزبناکر آؤٹ ہو گئی ہے سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل نے 76 اور لوئر مڈل آرڈر میں مہیش تھیکشنا 38 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 222 رنز تک پہنچایا۔


    پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں یاسر شاہ اور حسن علی نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    سری لنکن کپتان دیمتھ کرونا رتنے کو 1 رن پر بولڈ کیا، جب کہ ٹیم کو یاسر شاہ نے کوشال مینڈس کو 21 رنز پر آؤٹ کیا یاسر شاہ نے ہی انجیلو میتھیوز کو بھی پویلین کی راہ دکھائی بغیر کوئی رن بنائے ہی آؤٹ ہوئے جب کہ حسن علی نے اوپنر اوشادہ فرنینڈو کو آؤٹ کیا انہوں نے 49 گیندیں کھیلیں اور 5 چوکے لگائے –


    پانچویں کھلاڑی دھانجا ڈی سلوا کو شاہین شاہ آفریدی نے 14 رنز بنانے کےبعد کلین بولڈ کر دیا چھٹی وکٹ 103 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب شاہین آفریدی نے ہی ڈک ویلا کو آؤٹ کر دیا۔ ڈک ویلا 4 بالز پر 4 رنز ہی بنا سکے تھے۔ ساتویں وکٹ بھی یاسر شاہ نے حاصل کی انہوں نے رمیش مینڈس کو ان کے 11 رنز پر آؤٹ کیا آٹھویں وکٹ پراباتھ جے سوریا کی گری وہ محمد نواز کی گیند پر 3 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے شروع ہوا۔

    میچ کے آغاز سے قبل سری لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے کوشش ہوگی پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل لگائیں اور پاکستانی ٹیم کو پریشر میں لائیں۔

    اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستان کیلئے آل راؤنڈر سلمان علی آغا ڈیبیو کررہے ہیں جبکہ محمد نواز اور یاسر شاہ قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے فواد عالم سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی فائنل الیون میں شامل نہیں۔

    پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، یاسر شاہ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

    سری لنکا کے اسکواڈ میں کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشادا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دھننجایا ڈی سلوا، دنیش چندیمل، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، مہیش تھیکشنا، پربت جے سوریا اور کسن راجیتھا شامل ہیں۔

  • بچے کو گڑھے سے نکالنے میں ناکامی ، ہتھنی صدمے سے بےہوش،ویڈیو وائرل

    بچے کو گڑھے سے نکالنے میں ناکامی ، ہتھنی صدمے سے بےہوش،ویڈیو وائرل

    بنکاک: ماں چاہے جانور کی ہو انسان کی اپنی اولاد کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتی اور مشکل ترین حالات میں بھی مدد کرتی ہے۔

    ایسا ہی ایک واقعہ وسطی تھائی لینڈ کے شہر ناکھون نائوک کے نیشنل پارک میں پیش آیا کل دوپہر کو 10 سالہ ہتھنی اور اس کا بچہ ایک کنکریٹ کے نالے میں پھسل کر گر گئے تھے ہتھنی گڑھے میں گرے اپنے بچے کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے اور گڑھے سے نہ نکال پانے پر بے ہوش ہوجاتی ہے۔

    طوفان نے گھاس کو گیلی اور کیچڑ بنا دیا تھا، جس کی وجہ سے جوڑا 7 فٹ گہرے سوراخ میں گر گیا مون سون کی طوفانی بارش نے اس جوڑے کو بازیافت کرنا قریب قریب ناممکن بنا دیا، ہتھنی گڑھے میں گرے اپنے بچے کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتی رہی اور گڑھے سے نہ نکال پانے پر بے ہوش ہوگئی۔

    ہتھنی کے بے ہوش ہونے اور محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں کی جانب سے ہتھنی کو سی پی آر دے کر جگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہتھنی کا بچہ ایک گڑھے میں گرا شور مچا رہا ہے، بے بس ہتھنی مدد نہ کر پانے کی صورت میں اپنے بچےکو روتا دیکھ کر گڑھے میں ہی بےہوش ہوگئی۔

    ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ ریسکیو ٹیم ہتھنی کو کرین کی مدد سے گڑھے سے باہر نکالتی ہے اور مصنوعی تنفس کے ذریعے اسے بچانے کی کوشش کرتی ہے۔

    اس دوران بچے کو گڑھے سے باہر نکالا جاچکا ہے جو ریسکیو ٹیم کے ہمراہ اپنی ماں کو جگانے کی بہت کوشش کرتا ہے اور باالآخر ہتھنی اپنے بچے کی موجودگی کا احساس ہوتے ہی ہوش میں آتی ہے اور بچے کے ہمراہ جنگل میں واپس چلی جاتی ہے۔

    ناقابل یقین ویڈیو میں ہاتھیوں کو باہر نکالنے اور پھر ماں کو بچانے کے لیے تین گھنٹے کا بڑا آپریشن دکھایا گیا ہے۔

    نیشنل پارک کی لیڈ ڈاکٹر چنانیا کنچناسرک نے کہا: ‘بچے کے قریب پہنچنا ناممکن تھا جب کہ ماں قریب ہی تھی اس لیے ہم نے اسے ٹرنکولائزر کی تین خوراکیں دیں لیکن وہ باہر نکلنے سے پہلے اپنے بچے کی طرف بڑھی اور اس کے سر پر ٹکر ماری ماں ‘میرے اور بچے دونوں کی حوصلہ افزائی کے بعد ہوش میں آئی’۔

    پارک کے رینجرز کو خدشہ تھا کہ اگر ماں نے بچے کو کھینچنے پر مجبور کیا تو وہ قریب کے 30 ہاتھیوں کے ریوڑ سے مدد کے لیے پکارے گی، اس لیے انھوں نے جانوروں کے ڈاکٹروں کو بلایا۔

    ایک ٹیم نے حفاظتی اور ممکنہ طور پر متشدد ریوڑ کو قریب آنے سے روکنے کے لیے ایک عارضی رکاوٹ قائم کی۔جب ماں سوراخ میں سے باہر نکل گئی تھی، ہاتھی کا بچہ – جو ایک رات پہلے پھنس گیا تھا نے دودھ پیا، جس سے جانوروں کے ڈاکٹروں کو کچھ سکون ملا

    جانوروں کے ڈاکٹروں کے کام جاری رکھنے سے پہلے کیچڑ والے نالے سے ہتھنی کو نکالنے کے لیے کرین کا استعمال کیا گیا۔

    جیسے ہی ماں نے محفوظ زمین کو چھو لیا، تین ڈاکٹروں نے اس پر چھلانگ لگا دی تاکہ اسے زندہ کر سکیں اور اسے بیدار کر سکیں کیونکہ اس کے سر پر گرنے کا اثر اسے زخمی کر سکتا تھا خوش قسمتی سے ہاتھی کی ماں جاگ گئی۔

    پارک کے رینجرز اور ڈاکٹروں نے جمبوز کو دوبارہ متحد ہونے کی اجازت دینے کے لیے جائے وقوعہ کو چھوڑ دیا – اور بہت بڑے ریوڑ کے ساتھ شامل ہو گئے۔

    ڈاکٹر چنانیہ نے مزید کہا: ‘رکاوٹوں کے باوجود ماں نے اپنے بچے کا ساتھ نہیں چھوڑا یہ تجربہ ہمارے دلوں کو چھو گیا اور یہ سب سے یادگار ریسکیو میں سے ایک ہو گا جو ہم نے کیا ہے۔’

    ڈاکٹر نے کہا کہ ‘ماں اور بچہ دونوں محفوظ ہیں’ اور اس نے ‘ریسکیو میں شامل تمام فریقین کی محنت’ کے لیے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

    تھائی لینڈ میں ایک اندازے کے مطابق 4000 ہاتھی ہیں ان میں سے تقریباً نصف جانوروں کے کیمپوں، چڑیا گھروں اور پناہ گاہوں میں قید میں رہتے ہیں۔ باقی قومی وائلڈ لائف پارکوں میں گھومتے ہوئے مل سکتے ہیں-

  • میکسیکومیں نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 اہلکار ہلاک،امریکا کو انتہائی مطلوب منشیات ڈیلربھی گرفتار

    میکسیکومیں نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 اہلکار ہلاک،امریکا کو انتہائی مطلوب منشیات ڈیلربھی گرفتار

    نیو میکسیکو: میکسیکو میں نیوی کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 نیوی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا-

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے شمالی علاقے سینالوآ میں میکسیکن نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 نیوی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اہکار کو زدید چوٹیں آئیں جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    میکسیکن بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر شمالی ساحلی علاقے میں گر کرتباہ ہوا ہیلی کاپٹر میں 15 نیوی اہلکار سوارتھے یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ کیا ہوا ہے۔

    زندہ بچ جانے والے ایک اہلکار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا حادثے کی وجوہات جاننے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

    بحریہ نے کہا کہ ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے جس سے پتہ چلتا ہو کہ یہ حادثہ منشیات کے بدنام زمانہ مالک رافیل کیرو کوئنٹرو کی جمعہ کو گرفتاری سے متعلق تھا۔ چھاپے کا سراغ لگانے والے ایک امریکی اہلکار نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ حادثے کا تعلق آپریشن سے تھا، لیکن کہا کہ کوئنٹرو جہاز میں نہیں تھا۔

    حادثے کے بارے میں فوری طور پر کوئی اضافی معلومات دستیاب نہیں تھیں۔

    میکسیکن بحریہ نے امریکا کو انتہائی مطلوب مفرور بدنام زمانہ ڈرگ ڈیلر رافیل کیرو کوئنٹرو کو گرفتار کر لیا بحریہ نے کہا کہ کیرو کوئنٹرو، جو 1985 میں ایک امریکی ڈی ای اے ایجنٹ کے قتل کے پیچھے تھا، میکسیکو کی جیل سے باہر نکلنے اور منشیات کی اسمگلنگ میں واپس آنے کے تقریباً ایک دہائی بعد پکڑا گیا تھا۔

    میکسیکو کی نیوی نے 1985 میں ایک امریکی انسداد منشیات ایجنٹ کے قتل کے الزام میں بدنام زمانہ منشیات سمگل کرنے والے گروہ کے سرغنہ رافیل کیرو کوئنٹرو کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو شمال مغربی ریاست سینالووا کی میونسپلٹی چوئکس سے حراست میں لیا گیا جسے میکسیکو میں منشیات اسمگلنگ کا گڑھ تصور کیا جاتاہے۔

    بحریہ کے ایک بیان کے مطابق، Caro Quintero کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب "Max” نامی تلاشی کتے نے اسے سینالوا ریاست کے قصبے سان سائمن میں برش میں چھپا ہوا پایا، بحریہ اور اٹارنی جنرل آفس کے مشترکہ آپریشن کے دوران، بحریہ کے ایک بیان کے مطابق۔ یہ سائٹ شمالی سرحدی ریاست چیہواہوا کے ساتھ سینالووا کی سرحد کے قریب پہاڑوں میں تھی۔

    میکسیکو کی قومی گرفتاری رجسٹری میں کیرو کوئنٹرو کی گرفتاری کا وقت دوپہر کے قریب درج کیا گیا ہے۔ اس کے لیے دو زیر التواء گرفتاری کے احکامات کے ساتھ ساتھ امریکی حکومت کی جانب سے حوالگی کی درخواست بھی تھی۔

    کارو کوئنٹرو 28 سال قید کے بعد 2013 میں رہا ہوا، جب ایک عدالت نے 1985 میں امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن ایجنٹ اینریک "کیکی” کیمارینا کے اغوا اور قتل کے الزام میں اس کی 40 سال کی سزا کو کالعدم کردیا وحشیانہ قتل نے امریکہ اور میکسیکو کے تعلقات میں ایک نچلی سطح کی نشاندہی کی۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم رافیل کیرو امریکا کے اینٹی ڈرگ ایجنٹ کے قتل کے جرم میں 28 سال کی قید کاٹ چکا ہے، ملزم کو میکسیکو کے جج نے تکنیکی بنیادوں پر 2013 میں رہا کیا تھا۔

    ایک اپیل کورٹ نے کیرو کوئنٹرو کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا، لیکن سپریم کورٹ نے سزا کو برقرار رکھا۔ تب تک بہت دیر ہو چکی تھی کارو کوئنٹرو، گواڈالاجارا کارٹیل کے سابق رہنما، اس کے بعد سے منشیات کی اسمگلنگ میں واپس آگئے تھے اور شمالی میکسیکو کی سرحدی ریاست سونورا میں خونی ٹرف لڑائیاں شروع کی تھیں۔

    ملزم 1980 کی دہائی کی منشیات اسمگل کرنے والی انتہائی بااثر تنظیم کا سرغنہ ہے جس کی گرفتاری کے لیے امریکا نے بھی قیمت مقرر کر رکھی ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے سنئیر ایڈوائزر نے میکسیکو کی اس کامیابی کو سہراتے ہوئے کہا کہ امریکا ملزم کو واشنگٹن کے حوالے کرنے کی درخواست میں بالکل بھی وقت ضائع نہیں کرے گا۔

    امریکی حکام کے مطابق ملزم ایف بی آئی کی 10 انتہائی مطلوب مفرور افراد کی فہرست میں شامل ہے اور اس کی گرفتاری پر 20 ملین ڈالر کی انعامی رقم بھی رکھی گئی ہے۔

  • پاکستان ہیومن رائٹس کا سندھ میں نسلی اورسیاسی تناؤ میں اضافے پر تشویش کا اظہار

    پاکستان ہیومن رائٹس کا سندھ میں نسلی اورسیاسی تناؤ میں اضافے پر تشویش کا اظہار

    ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں نسلی اور سیاسی تناؤ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے اپنے ایک بیان میں حیدرآباد میں بلال کا کا کے قتل کے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نسل پرستانہ بیانیہ مسترد کرنا انتظامیہ اور تمام ترقی پسند آوازوں کی ذمہ داری ہے۔

    یاد رہے کہ حیدر آباد بائی پاس کے قریب 12 جولائی کو رات گئے ہوٹل میں مبینہ طور پر بل کی ادائیگی پر عملے اور نوجوان بلال کاکا کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ سے بلال جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے تھے بعدازاں شہری بلال کاکا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی تھی-

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بلال کاکا کے جسم پرگولی کے نشانات نہیں ملے جبکہ سر پر زیادہ چوٹیں آنے اور پھیپھڑے پھٹنے سے بلال کی موت ہوئی بلال کاکا کے کندھوں،کمر سمیت جسم پر تشدد کے نشانات تھے بلال کو 12 جولائی کی صبح 4 بج کر 25 منٹ پر مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔

    علاہ ازیں بلال کاکا کے قتل کے واقعےمیں غفلت برتنے پر 5 پولیس اہلکارو ں کو معطل کردیا گیا تھا ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا تھا کہ ہوٹل مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واردات کے وقت موقع پر موجود پولیس موبائل میں موجود اہلکاروں نے کارروائی کیوں نہیں کی اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

    بعد ازاں مقتول کے ورثا نےقاسم آباد اور مٹیاری ہالہ بائی پاس پر میت کے ہمراہ احتجاج کیا ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا تھا کہ 5 نامزد ملزمان سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ قتل کے محرکات اور واردات کے موقع پر پولیس موبائل کی کارروائی نہ کرنے تحقیقات کی جائے گی ۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں احتجاج کے دوران بس ٹرمنل پر حملہ آور ملزمان نے ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس افسر سے سرکاری اسلحہ، گولیاں اور موبائل فون چھین لیا۔