Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سابق صدر آصف علی زرداری فلم میں بھی اداکاری کر چکے ہیں

    سابق صدر آصف علی زرداری فلم میں بھی اداکاری کر چکے ہیں

    پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بارے میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ ماضی میں ایک فلم میں بھی کام کر چکے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کس پاکستانی فلم میں اداکاری کی ہے؟ جی ہاں سابق صدر آصف زرداری بچپن میں ایک پاکستانی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

    حال ہی میں سینئر اداکار جاوید شیخ نے ایک یوٹیوب پر ناشپاتی نام سے بنے ویب شو ٹو بی اونیسٹ میں بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری سے ان کے تعلقات بہت پرانے ہیں۔

    جاوید شیخ نے بتایا سابق صدر آصف زرداری بطور چائلڈ سٹار ایک پاکستانی فلم میں کام کر چکے ہیں۔

    آصف علی زرداری نے بطور چائلڈ اسٹار پاکستانی فلم سالگرہ میں اداکاری کی تھی جو غالباً 1969 میں ریلیز ہوئی تھی۔ پاکستانی فلم سالگرہ میں آصف علی زرداری نے لیجنڈری اداکار وحید مراد کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔

  • علی ظفر کے ریپ اینتھم  بھائی حاضر ہے کے ٹیزر نے دھوم مچا دی

    علی ظفر کے ریپ اینتھم بھائی حاضر ہے کے ٹیزر نے دھوم مچا دی

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور عالمی شہرت یافتہ اداکار و گلوکار علی ظفر کے نئے ریپ ٹیزر ’بھائی حاضر ہے‘ نے دھوم مچادی ہے-

    باغی ٹی وی : چند روز قبل گلوکار علی ظفر نے عروج فاطمہ کے ساتھ ایک سندھی گیت ’الے‘ جاری کیا تھا جو اتنا مقبول ہوا تھا کہ یوٹیوب کی ٹرینڈنگ ویڈیوز میں آگیا تھا۔

    تاہم اب علی ظفر نے ایک مرتبہ پھر اپنے نئے آنے والے ریپ انتھم کا ٹیزر جاری کر کے دھوم مچا دی ہے اور ان کے چاہنے والوں کو علی ظفر کے ریپ اینتھم کا انتظار ہے۔

    علی ظفر نے گزشتہ روزسماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ایک ٹیزر جاری کیا ہے جو اُن کےنئے آنے والے ریپ ’بھائی حاضر ہے‘ کا ٹیزر ہے۔


    اس ٹیزر میں گلوکار علی ظفر کا بالکل منفرد انداز دیکھا گیا ہے علی ظفر نے اپنے ریپ اینتھم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ جلد ریلیز کیا جائے گا-

  • کنگنا رناوت نے توپوں کا رخ پریانکا چوپڑا اور دلجیت دوسانجھ کی جانب موڑ لیا

    کنگنا رناوت نے توپوں کا رخ پریانکا چوپڑا اور دلجیت دوسانجھ کی جانب موڑ لیا

    بالی وڈ کوئین کنگنا رناوت نے استفسار کیا کہ حب الوطنی میں دئیے گئے میرے بیانات کو سیاست قرار دینے والے پریانکا چوپڑا اور دلجیت دوسانجھ سے ان کے ارادوں سے متعلق سوال کیوں نہیں پوچھتے ؟

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کنگنا رناوت نے کئی یوٹرن لیے اور ساتھ اپنے بیانات کو حب وطنی قرار دیا متنازع بیانات کے حوالے سے شہرت کی حامل بالی وڈ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو اپنی میں کہاکہ کسان احتجاج پر متعلق میرے خیالات کو نشانہ بنانے والے پریانکا چوپڑا اور دلجیت دوسانجھ سے ان کے ارادوں کے متعلق کیوں نہیں پوچھتے؟

    کنگنا نے میں کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکی تھی کہ شاہین باغ کی طرز پر جب کسانوں کی احتجاجی تحریک کا بھانڈا پھوٹ جائے گا تو اس پر بات کروں گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ 10 تا 12 دن کے دوران میں نے ذہنی اور جذباتی اذیت میں نے برداشت کی ہے اور عصمت دری سے متعلق دھمکیوں کو میں نے سنا ہے اس پر کچھ سوالات پوچھنا میرا حق بنتا ہے۔

    بالی وڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے سب کچھ واضح ہوجانے کے بعد کسی قسم کے شبہات کی گنجائش نہیں بچی اور ثابت ہوچکا کہ یہ پوری تحریک سیاسی موٹی ویٹڈ تھی، جس میں دہشت گرد بھی شریک ہوگئے تھے۔


    گزشتہ روز ایک بیان میں کنگنا رناوت نے کہا تھاکہ مجھ سے سب سے زیادہ سکھ نفرت کرتے ہیں تاہم آج انہوں نے انہیں محب وطن قرار دیا اور کہا کہ میں پنجاب میں رہی، پلی اور بڑی وہاں ہوئی ہوں، میری اسکولنگ وہاں کی ہے، میں جانتی ہوں پنجاب کے 99 فیصد لوگ خالستان نہیں چاہتےعلیحدگی نہیں چاہتے وہ ایک چھوٹا سا ٹکڑا نہیں چاہتے وہ پورے ملک میں ہیں ارونا چل پردیش سے مہاراشٹر اور دہلی تک وہ پھیلے ہوئے ہیں، یہ سب ہی محب وطن ہیں۔

    کمل ہاسن کی وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید

    کنگنا نے کہا کہ مجھے شکایت ودیشیوں اور دہشت گردوں سے نہیں ہے مجھے شکایت ان سے ہے جو آندولن کر رہے ہیں جو ودیشیوں اور آنتک وادیوں کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں-

    بالی وڈ اداکارہ جنہوں نے کسانوں کے ملک گیر احتجاج کو ’سیاسی محرک‘ قرار دیا اور ساتھ ہی سوال اٹھایا کہ میری حب الوطنی کا ثبوت مانگنے والوں نے کبھی پریانکا اور دلجیت دوسانجھ اور ان جیسے لوگوں سے کبھی اُن کے ارادوں کے متعلق پوچھ گچھ کی ہے کہ وہ کونسی سیاست کر رہے ہیں؟

    ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سیف علی خان کے خلاف مقدمہ درج

    بالی ووڈ‌کی معروف بھارتی اداکارہ خواتین کے پرس چوری کرتے ہوئےپکڑی گئی

    بالی وڈ میں صرف مردوں کی اجارہ داری ہے دیا مرزا

  • اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا ڈرائیو-اِن سینما کھول دیا گیا

    اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا ڈرائیو-اِن سینما کھول دیا گیا

    پاکستان میں پہلا ڈرائیو-اِن سینما دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز 18 دسمبر سے کھول دیا گیا –

    باغی ٹی وی : دنیا میں رواں برس فروری سے کورونا کی وبا کے باعث جب سینما تھیٹرز بند ہوئے تو کئی ممالک میں ڈرائیو-اِن سینما کھولے گئے یورپ، امریکا، مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے 18 دسمبر سے پہلا ڈرائیو-اِن سینما اسلام آباد میں کھول دیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے ڈرائیو-اِن سینما کا افتتاح وزیر داخلہ شیخ رشید نے کیا اور پہلے ہی دن لوگوں کی بہت بڑی تعداد اپنی گاڑیوں پر فلم دیکھنے پہنچی۔

    ڈرائیو-اِن سینما کے افتتاح کے موقع پر وزیر داخلہ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ سینما کا ٹکٹ کو ایک ہزار روپے سے کم کرکے 50 روپے تک لے آئیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک ہزار روپے بہت زیادہ ہیں اس لیے وہ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) حکام کو بطور وزیر داخلہ حکم دے رہے ہیں کہ ٹکٹ 50 روپے تک کردی جائے۔

    انہوں نے ڈرائیو-اِن سینما کھولے جانے پر سی ڈی اے چیئرمین کی تعریف بھی کی اور کہا کہ مزید ایسے انتظامات کیے جائیں۔

    ملک کے پہلے ڈرائیو-اِن سینما کومحض ایک ماہ کے لیے نجی موبائل کمپنی جاز اور ایکٹو میڈیا کے تعاون سے اسلام آباد کے علاقے ایف-9 پارک کے خالی گراؤنڈ میں کھولا گیا ہے جہاں بیک وقت درجنوں گاڑیوں کے کھڑے ہونے کی گنجائش موجود ہے۔

    ڈرائیو-اِن سینما میں ہفتے کے تین دن یعنی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو شام 5 بجے سے لے کر رات دیر گئے تک کھلا رہے گا۔


    ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے بھی سینما کھولے جانے کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ پہلے ہی دن لوگوں کا رش لگ گیا ہمیں امید ہے کہ آنے والے وقتوں میں اس میں مزید بہتری آئے گی۔ اسلام آباد محفوظ رہیں اور لطف اٹھائیں-

    واضح رہے کہ ڈرائیو-اِن سینما میں کھلے میدان میں بڑی اسکرین نصب کی جاتی ہے جب کہ اسکرین دیکھنے والے افراد اپنی گاڑیوں میں ہی موجود رہتے ہیں ٹیکنالوجی کے ذریعے گاڑیوں میں بیٹھے افراد وہیں پر اپنی گاڑیوں کے اسپیکرز میں فلم کی آواز سنتے ہیں جب کہ تصویر کے لیے انہیں اسکرین کی جانب دیکھنا پڑتا ہے۔

  • جسٹن بیبر نے کرسمس گیت ریلیز کر دیا

    جسٹن بیبر نے کرسمس گیت ریلیز کر دیا

    کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے این ایچ ایس کوائر کے ساتھ مل کر کرسمس گیت ہولی جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی :جسٹن بیبر اپنے کرسمس گیت ‘ہولی کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرکے برطانیہ کی سرکاری ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کو کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد فراہم کریں گے۔

    جسٹن بیبر نے کہا کہ خاص طور پر ان مشکل وقتوں میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔

    برطانیہ میں کوویڈ ۔19 سے ہونے والی انفیکشن اور اموات کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے اور حکومت نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ اس وبا میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہےاس سے قبل کرسمس تہوارکے لئے لاک ڈاؤن میں پانچ دن کی نرمی کامنصوبہ کیا گیا تھا-

    اس سال کے شروع میں بیبر نے اسٹاک ویڈیو سے فرسٹ ریسپڈرس چلڈرنز فاؤنڈیشن کو منافع دیا جو ایک ایسا چیریٹی اداراہ ہے جو ریاستہائے متحدہ میں فرنٹ لائن ورکرز کی حمایت کرتا ہے جس میں دنیا میں COVID-19 اموات اور انفیکشن کے اعداد و شمار ہیں۔

    جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم کی شوٹنگ کا لندن میں آغاز

    ٹام کروز فلم کے سیٹ پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پرعملے پر پھٹ پڑے

  • وزیراعظم عمران خان نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو کیوں ڈانٹا تھا؟

    وزیراعظم عمران خان نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو کیوں ڈانٹا تھا؟

    بالی وڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ جب وزیراعظم عمران خان نے ان کو ڈانٹا تھا تو انہیں کافی غصہ آیا تھا۔

    باغی ٹی وی :بالی وڈ کے کنگ خان کے پرانے انٹریو کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے توپوری دنیا میں مداح موجود ہیں لیکن کیا آپ پاکستان میں کسی بھی شخص کے مداح ہیں؟

    انٹرویو میں پوچھے جانے والے اس سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ جس شخص کے مداح ہیں وہ پہلے کرکٹر تھے اور اب وہ سیاست دان بن گئے ہیں اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ عمران خان ہیں۔

    اداکارنے کہا ایک میچ کے دوران عمران خان کم اسکوربنا کرآؤٹ ہوئے اسی میچ کے بعد میں نے ان سے آٹو گراف مانگا تو انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا شاید وہ پہلے سے ہی غصہ تھے۔

    شاہ رخ خان نے کہا کہ انہیں عمران خان کے ڈانٹنے پربہت غصہ آیا تھا اور اس بات کا اظہارشاہ رخ خان نے عمران خان سے بھی کیا تھا جب بعد میں ان سے ایک ملاقات ہوئی تھی۔

    نیتو کپور کورونا سے صحتیاب

    بھارتی فلمساز اور اداکاروں کو افغان طالبان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکی

  • ار طغرل غازی نے بھارت میں بھی نیا اعزاز اپنے نام کر لیا

    ار طغرل غازی نے بھارت میں بھی نیا اعزاز اپنے نام کر لیا

    دنیا بھر میں مقبول ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ نے رواں برس اپریل سے اب تک پاکستان میں کئی نئے ریکارڈز بھی بنائے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان میں اس ڈرامے کو نہ صرف سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈرامے کا اعزاز حاصل ہوا بلکہ پی ٹی وی کی جانب سے اس ڈرامے کے بنائے گئے یوٹیوب چینل نے بھی کئی ریکارڈز بنائے اور اس کے کرداروں کو بھی پاکستان میں خوب محبت اور مقبولیت حاصل ہوئی-

    تاہم حیران کن طور پر ’ارطغرل غازی‘ کی اردو میں یوٹیوب پر جاری کی گئی پہلی قسط کی ویڈیو نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھارت میں بھی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو بن گئی ہے ۔

    یوٹیوب کی جانب سے جاری کردہ بھارت میں سال 2020 کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز کے مطابق ’ارطغرل غازی‘ کی پہلی قسط وہاں دیکھی جانے والی پہلی 10 ویڈیوز میں شامل ہے’ارطغرل غازی‘ کی پہلی قسط کی ویڈیو نے کئی بھارتی ڈراموں، فلموں اور گانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور بھارت میں چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو بنی۔

    ’ارطغرل غازی‘ کی پہلی قسط کی ویڈیو کو 18 دسمبر تک 8 کروڑ 59 لاکھ 2 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے-

    بھارت میں سال 2020 میں پہلے نمبر پر ایک غیر معروف شخص کی ویڈیو رہی جس میں اس نے بھارت میں یوٹیوب اور ٹک ٹاک بند کرنے کے معاملے پر بات کی تھی دوسرے نمبر پر ویڈیو کامیڈی ویڈیو چھوٹو دادا بنی تیسرے نمبر پر اینمیٹڈ ویڈیو لاک ڈاؤن ، چوتھے نمبر پر ارطغرل غازی کی پہلی قسط کی ویڈیو رہی۔
    https://www.youtube.com/watch?v=fa89NxhAKis&feature=youtu.be
    پانچویں نمبر پر چاکلیٹ کیک بنانے کی ترکیب کی ویڈیو، چھٹے نمبر پر ڈانس کے مقابلے کی ویڈیو، ساتویں نمبر پر کوہ نور ہیرے پر بنائی گئی فکشن ویڈیو، آٹھویں نمبر پر کورونا کے دور میں امتحانات اور ویکسین کی تیاری سے متعلق بنی ویڈیو، نویں نمبر پر بی بی کی وائنس اور دسویں نمبر پر تارک مہتا کا الٹا چشما کی ایک قسط کی ویڈیو رہی۔

    ارطغرل ہمارے لئے خطرہ نہیں بلکہ موقع ہے ، سینیٹر فیصل جاوید اینگن کی حمایت میں بول…

    اسرا بلجیک ایک اور پاکستانی برانڈ کی ایمبیسیڈر مقرر

    ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سیف علی خان کے خلاف مقدمہ درج

  • بابرہ شریف نے کرائے دار کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا

    بابرہ شریف نے کرائے دار کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا

    پاکستان کی ماضی کی معروف اداکارہ بابرہ شریف نے مکان کا کرایہ ادا نہ کرنے پر کرائے دار کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق اداکارہ بابرہ شریف کی جانب سے لاہور کی سول کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایم ایم عالم روڈ گلبرگ لاہور کے گھر میں مقیم کرائے دار نے نہ صرف کرایہ ادا کرنے سے انکار کردیا ہے بلکہ گھر بھی خالی نہیں کررہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بابرہ شریف نے درخواست میں کہا کہ گھر کا کرایہ 5 لاکھ ماہانہ ہے شروع میں تو کرائے دار نے کرایہ ادا کیا تاہم بعد میں پیسے دینے سے انکار کردیا لہذا عدالت کرائے دار کو فوری طور پر گھر کے تمام اخراجات اداکرنے کا حکم دے۔

    جج سول کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مقدمے کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

  • علی ظفرمیشا شفیع ہراسگی کیس: سماعت کے بعد گواہ عفت عمر میڈیا سے "بھاگ”گئیں

    علی ظفرمیشا شفیع ہراسگی کیس: سماعت کے بعد گواہ عفت عمر میڈیا سے "بھاگ”گئیں

    سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی

    عدالت میں میشا شفیع کے گواہ عفت عمر پر جرح شروع ہو گئی،علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ آپ نے کبھی ڈاکٹر سے ذہنی توازن اپنا چیک کروایا ہے ۔عفت عمر نے جواب دیا کہ میں نے ذہنی توازن چیک کروایا ہے وہ ٹھیک ہے ۔علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ جب آپ نے ذہنی توازن چیک کروایا تو کوئی ڈاکٹر نے میڈیسن دی تھی ۔جس پر عفت عمر نے کہا کہ جی مجھے ڈاکٹر نے بلڈ پریشر اور ڈپریشن کی دوائی دی

    علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ آپکو انڈسٹری میں گالیاں کس نے دی ہیں جس پر عفت عمر نے کہا کہ جی مجھے گالیاں ملی ہیں انڈسٹری سے۔ علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ کوئی واقعہ یاد ہو جس میں سوسائٹی نے آپکو برا بھلا کہا ہو ۔،عفت عمر نے کہا کہ ایک چینل نے میرے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کیا تھا ۔جس میں کہا گیا کہ مین نے شوہر سے طلاق لے رہی ہوں کیونکہ میں اپنی بیٹی کی بہتر دیکھ بھال نہیں کرتی۔

    علی ظفر کے خلاف میشا شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح جاری ہے،علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ آپکے گھر دعوت میں میشا شفیع ہنس رہی تھی یا رو رہی تھی،عفت عمر نے جواب دیا کہ میرے سامنے وہ شدید پریشان تھیں۔

    علی ظفر کے وکیل نے عفت عمر کے گھر کھانے کی تصویر عدالت میں پیش کردی اور وکیل نے سوال کیا کہ آپ کے گھر کھانے کی تصویر میں میشا شفیع خوش کھڑی ہیں۔ عفت عمر کا کہنا تھا کہ وہ سب کے سامنے خوش ہی کھڑی ہیں لیکن میرے سامنے وہ پریشان تھی ۔

    دوران سماعت علی ظفر اور میشا شفیع کے وکلاء کے درمیان تلخ کلامی ہوئی،علی ظفر کے وکیل نے اعتراض کیا کہ میشا شفیع کے وکیل گواہ کو بتا رہے ہیں یہ غلط ہو رہا ہے ۔

    علی ظفر میشا شفیع کیس: عفت عمرکو جرح کے دوران ایک بار پھر چکر آ گئے

    تاہم علی ظفر کے وکیل کے تندو تیز جرح پر عفت عمر گھبرا گئیں جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں چکر آ گئے ہیں،عفت عمر نے عدالت میں کہا کہ کچھ دیر کے لیے سماعت ملتوی کردیں میں کٹہرے میں کھڑی تھک گئی ہوں جس پر فاضل جج نے کہا کہ ہم آپ کو کرسی فراہم کردیتے ہیں بیٹھ کر جواب دیں،عفت عمر نے کہا کہ برائے مہربانی مجھے کچھ وقفہ دیں ،جج نے سماعت کچھ دیر کےلیے ملتوی کردی-
    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1340233003549790211?s=08
    کیس کی سماعت کے بعد باغی ٹی وی کے رپورٹر فیض چغتائی نے عدالت میں کی گئی جرح اور علی ظفر کے وکیل کی جانب سے پوچھے گئے سوالات پر اداکارہ کا موقف پوچھنا چاہا تو عفت عمر نے بات کرنے سے انکار کر دیا اور یہ کہتے ہوئے چلی گئیں کہ آپ سے تو میں نے بات ہی نہیں کرنی-

    عفت عمر کے گھر کھانے کی تصویر عدالت میں پیش،علی ظفر اور میشا شفیع کے وکلاء میں تلخ…

    انڈسٹری میں گالیاں کس نے دیں؟ میشا شفیع کی گواہ عفت عمر سے وکیل کی جرح،کیا ملا…

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

    علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی

    لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا

    گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل…

    علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت…

  • سوشل میڈیا نے دوسروں پر تنقید کرنے والوں کی زندگیاں آسان کردی ہیں   علیزے شاہ

    سوشل میڈیا نے دوسروں پر تنقید کرنے والوں کی زندگیاں آسان کردی ہیں علیزے شاہ

    مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘ سے شہرت پانے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا نے دوسروں پر تنقید کرنے والے لوگوں کی زندگیاں آسان کردی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کر کے مداحوں کے دل جیتنے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

    مذکورہ تصویروں میں علیزے شاہ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ وہ اپنے کمرے میں موجود ہیں۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پہلی تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ علیزے شاہ کو کسی کا خوف ہے۔

    علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی یہ تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی کیپشن لکھا۔

    اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ سوشل میڈیا نے بہت سارے لوگوں کو دوسروں کی بے عزتی کرنے اور اُن پر تنقید کرنے میں بہت آسانی پیدا کردی ہیں۔

    علیزے شاہ کا یہ کیپشن پڑھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ تنقید کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین سے بہت خفا ہیں۔

    واضح رہے کہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اوراکثر و بیشتر اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹس کرتی رہتی ہیں جبکہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ مبینہ طور پر علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لی ہیں کیونکہ دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ترک کر دیا تھا-