Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اردو فلکس نے اپنی پہلی اوریجنل ویب سیریز کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا

    اردو فلکس نے اپنی پہلی اوریجنل ویب سیریز کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا

    رواں ماہ اردو فلکس کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ای میکس میڈیا آئندہ سال 2021 میں جنوری میں اردو سروس لانچ کردے گا۔

    باغی ٹی وی : آئندہ سال جنوری 2021 میں ممکنہ طور پر لانچ ہونے والے اردو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ‘اردو فلکس’ نے اپنی پہلی اوریجنل ویب سیریز کی جھلک جاری کردی۔

    رواں ماہ اردو فلکس کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ای میکس میڈیا آئندہ سال 2021 میں جنوری میں اردو سروس لانچ کردے گا۔

    پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم کردہ ڈیجیٹل نیٹ ورک ای میکس میڈیا نے پاکستان میں پہلے اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے اعلان کے ساتھ آن-ڈیمانڈ اسٹریمنگ سیگمنٹ کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے اس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دنیا بھر میں اردو زبان میں اصل اور خصوصی مواد پیش کیا جائے گا۔

    نجی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم اردو فلکس متعارف کرانے کو تیار

    پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم جنوری 2021 کے وسط میں باضابطہ طور پر لانچ ہونے کا امکان ہے۔

    علاوہ ازیں اردو فلکس کی ویب سائٹ بھی متعارف کرادی گئی ہے جس کے مطابق اردو فلکس کے صارفین کو اوریجنل اردو سیریز، فلمز، ویب سیریز، ڈراما سیریز اور اردو میں ڈَب کیے گیے ترک ڈراموں تک رسائی حاصل ہوگی۔

    تاہم اب اردو فلکس نے اپنے انسٹاگراپ اکاؤنٹ پر اپنی پہلی اوریجنل ویب سیریز کی پہلی جھلک جاری کردی ہے۔

    پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرز پر پہلی تیز ترین او ٹی ٹی سروس شروع کرنے کے اعلان پر شوبز ستارے فواد چوہدری کے متعرف

    پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس کی جانب سے اوریجنل سیریز ‘دلہن اور 1 رات’ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔

    اس حوالے سے اردو فلکس نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اردو فلکس کی اوریجنل سیریز ‘ دلہن اور ایک رات ‘ کا پوسٹر پیش کردیا گیا ہے۔

    اردو فلکس کی اس سیریز میں اداکارہ علیزے شاہ موجود ہیں جس کی ہدایات راؤ ایاز شہزاد نے دی ہیں۔

    اس ویب سیریز ‘ کی کہانی منصور سید نے لکھی ہے اور اسے ایلے 14 فلمز کی جانب سے اردو فلکس پر پیش کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ علیزے شاہ کی ایک تصویر جاری کی گئی تھی جس میں وہ کسی کردار کے لیے شوٹ کروارہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی پوسٹ میں ویب سیریز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ ایسی ویب سائٹس پر صارف اس وقت ہی کوئی ڈراما یا فلم دیکھ سکتا ہے جب وہ اس ویب سائٹ کی پیسوں کے عوض سبسکرپشن کرواتا ہے صارف کو ماہانہ فیس ادا کرنی پڑتی ہے، جس کے عوض مذکورہ ویب سائٹ صارف کو فلموں، ڈراموں اور شوز دیکھنے تک رسائی دیتی ہے۔

    پاکستان میں اردو فلکس لانچ کرنے کی تاریخ سامنے آ گئی

    عام طور پر ایسی ویب سائٹس کی ماہانہ فیس پاکستانی ایک ہزار روپے سے 1500 تک ہوتی ہے، تاہم حالیہ کچھ عرصے میں ٹی وی اور سینما کے مقابلے اسٹریمنگ ویب سائٹس کے رجحان میں اضافے کے باعث ان کی فیس میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ‘اردو فلکس’ کی ماہانہ فیس کتنی ہوگی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کی ماہانہ فیس 750 سے لے کر 1200 تک ہوسکتی ہے۔

  • مسلسل 3 ایوارڈ :بیگم اقرا عزیز ایسی ہیٹ ٹرک تو لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے بھی نہیں کی  یاسر حسین

    مسلسل 3 ایوارڈ :بیگم اقرا عزیز ایسی ہیٹ ٹرک تو لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے بھی نہیں کی یاسر حسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اقرا عزیز کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا فخر قرار دیا-

    باغی ٹی وی : اداکار یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ اداکارہ اقرار عزیز کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں بہترین اداکارہ کا ایوراڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد کا پیغام جاری کیا-

    یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آپ بہترین اداکارہ کے ساتھ ساتھ ایک اچھی دوست اور بیوی بھی ہیں، مجھے آپ پر فخر ہے-

    اداکار یاسر حسین نے لکھا کہ کسی بھی سطح پر ہیٹ ٹرک کرنا، زبردست کامیابی ہے۔

    انہوں نے لکھا ’بیگم اقرا عزیز‘ آپ کو 2 سال میں 3 بہترین اداکارہ کے ایوارڈز لینے پر مبارکباد، ایسی ہیٹ ٹرک تو لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے بھی نہیں کی۔

    لکس اسٹائل ایوارڈ: خلیل الرحمن قمر کا تحریر کردہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو بہترین ڈرامہ قرار


    دوسری جانب اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے شوہر کے جانب سے اس پذیرائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ مجھے ہمیشہ سپورٹ کرنے کا شکریہ، تم نے مجھے اتنی طاقت اور پیار دیا کہ یہ سب غیر حقیقی محسوس ہوتا ہے‘۔

    یاسر حسین کی اس پوسٹ پر اداکار اعجاز اسلم نے بھی رد عمل دیتے ہوئے مبارکباد دی-

    واضح رہے اداکارہ کو 2019 میں ڈرامہ سیریل ’سنو چندا‘ کے لیے بیسٹ ویورز چوائس اور کریٹکس چوائس میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ اقرا کو رواں سال ڈرامہ سیریل ’رانجھا رانجھا کردی‘ کیلیے کریٹکس چوائس میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں دنیا بھر میں پھیلی کورونا وبا کے باعث رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈ آن لائن منعقد ہوئے۔ 19 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کو آن لائن اگلے ہفتے نشرکیا جائے گا جن میں ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کر دی نے 4 ایوارڈ اپنے نام کئے جن میں بہترین ڈرامہ ہدایتکار: کاشف نثار (رانجھا رانجھا کردی)،بہترین ڈرامہ مصنف: فائزہ افتخار (رانجھا رانجھا کردی)،بہترین ٹی وی اداکارہ (کرٹکس): اقرا عزیز (رانجھا رانجھا کردی)،بہٹرین ٹی وی اداکار(کرٹکس): عمران اشرف (رانجھا رانجھا کردی) شامل ہیں-

    سوشل میڈیا نے دوسروں پر تنقید کرنے والوں کی زندگیاں آسان کردی ہیں علیزے شاہ

  • علی ظفر کا نئے ریپرز کے لئے آن لائن مقابلے کا اعلان

    علی ظفر کا نئے ریپرز کے لئے آن لائن مقابلے کا اعلان

    پاکستان کے معروف ہر دلعزیز اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے نئے گانے ’بھائی حاضر ہے‘ میں نئے ریپرز کو موقع دینے کے لئے آن لائن مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : گلوکار و اداکار علی ظفر نئے ٹیلنٹ کو ہمیشہ سے ہی سپورٹ کرتے ہیں اور نئے نئے ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے کوشاں رہتے ہیں تام اب بھی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر علی ظفر نےایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے آن لائن مقابلے کا اعلان کیا ہے-


    سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی ویڈیو کے آغاز میں اُن کے نئے گانے بھائی حاضر ہے کا میوزک بج رہا ہے۔

    علی ظفر نے ویڈیو کے آغاز کے چند سیکنڈ بعد اعلان کیا کہ ’بھائی حاضر ہے‘ کے حوالے سے ہم ایک مقابلے کا انعقاد کرنے جارہے ہیں جس میں ریپ گانے والے گلوکار حصہ لے سکتے ہیں۔

    علی ظفر کے ریپ اینتھم بھائی حاضر ہے کے ٹیزر نے دھوم مچا دی

    علی ظفر نے کہا کہ بھائی کا ریپ پبس مناسب ہی ہے لیکن ہم اب ایکچوئل ریپرز کو سامنے لانا چاہتے ہیں اس کے لئے ہم کریں گے کیا کہ تمام ریپرز علی ظفر کے یو ٹیوب چینل پر جائیں اور اس کو سبسکرائب کر کے ’بھائی حاضر ہے‘ کی بیٹ کو ڈاؤن لوڈ کر کے اُس پر ریپنگ کریں‌ اور ویڈیو ریکارڈ‌ کر کے اُسے اپنے فیس بک پیج پر اپلوڈ کریں۔

    گلوکار نے کہا کہ اپنے فیس بک پیج پر اپلوڈ کر کے theraprevolution کو ٹیگ کریں اور اس کے نیچے کمنٹس اور لائک کے ذریعے جو ووٹنگ ہو گی اس کے ذرعیے ہم دیکھیں گے کہ عوام کا ری ایکشن کس پر زیادہ آ رہا ہے اور ساتھ میں ہم خود بھی اسٹوڈیو میں دیکھیں اور ہمارے سینئیر پروڈیوسر دیکھیں گے کہ کون شاطر ہے-

    دھمکی دینا بند کرو میں ہر بار حقائق اور ثبوتوں کے ساتھ عدالت میں حقیقت کو بے نقاب…

    علی ظفر نے اعلان کیا کہ اس حساب سے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے ریپر کو ایک لاکھ، دوسرے پر آنے والے کو پچاس ہزار اور تیسرے نمبر پر آنے والے ریپر کو 25 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔

    گلوکار نے کہا کہ نئے ریپرز کو نقد انعام کے ساتھ ’بھائی حاضر ہے‘ میں پرفارم کرنے کا موقع ملے گا اور ویڈیو میں وہ بھی شامل ہوں گے اور اپ لوگ ہوں گے اسٹارز-


    علی طفر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہ میرے الفاظ یاد رکھنا. یہ سال کا سب سے بڑا میوزک انقلاب اور پاکستان میں پہلا ریپ انقلاب ہونے جا رہا ہے۔ سپر دلچسپ!

  • عدنان صدیقی نے سال 2020 کو بہترین سال قرار دیا

    عدنان صدیقی نے سال 2020 کو بہترین سال قرار دیا

    عالمی وبا کورونا وائرس کی وبا کے باعث جہاں دنیا بھر میں سال 2020 کو انسانی تاریخ کا مشکل ترین سال قرار دیا گیا ہے، وہیں پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اس سال کو بہترین قرار دے رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں عدنان صدیقی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں رواں سال کی کچھ اچھی باتیں شیئر کرتے ہوئے دلیل دی کہ کیوں 2020 ان کی نظر میں بہترین سال ہے۔

    اداکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ جلد سال 2020 ماضی کا قصہ بن جائے گا تاہم یہ سال ان سمیت ہر کسی کی زندگی کے لیے اہم سبق چھوڑ جائے گا۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اب سے تین ہفتوں میں ، 2020 ماضی ہو جائے گا۔ ایک انتہائی غیر معمولی سال۔ جب ہم اس کی بات کرتے ہیں تو ، مجھے نہیں لگتا کہ کسی کو بھی مبہم خیال تھا کہ اس میں تین ماہ اور ہماری زندگی ، جیسے ہم جانتے ہیں ، رک جائیں گے۔ ایک فروغ پزیر دنیا اچانک رک گئی اور ہم اب بھی معمول کی واپسی کے منتظر ہیں۔ تعجب کی بات نہیں ، مارچ 2020 کے بعد سے ہماری سب سے عام سوچ یہ ہے کہ ، ’’ زندگی کب معمول پر آئے گی ‘‘۔

    نعمان اعجاز نے خوابوں کو سچ کرنے کا بہترین طریقہ بتادیا

    انہوں نے لکھا کہ رواں برس ان سے اکثر پوچھا گیا کہ وہ 2020 کو بہترین سال کیوں قرار دیتے ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اس لیے اس سال کورونا کی وجہ سے ‘لاک ڈاؤن’ نافذ ہونے سے انہیں مصروفیت سے چھٹکارہ حاصل ہوا اور انہوں نے بچوں کے ساتھ اچھا وقت گزارا۔

    انہوں نے لکھا کہ ‘لاک ڈاؤن’ کو خدا نے ہی بھیجا تھا اور وہ ان کے لیے نیند مکمل کرنے، کتابیں پڑھنے، شاعری لکھنے، موسیقی سننے اور اپنی اولاد کے ساتھ بہترین وقت گزارنے کا ذریعہ بنا۔

    اداکارہ نے بتایا کہ صرف تین ماہ کے ‘لاک ڈاؤن’ نے اس سال دنیا کو بہت کچھ سکھایا اور کاروبار زندگی معطل ہوتے ہی ہم سب کا یہی سوال تھا کہ زندگی معمول پر کب آئے گی؟

    عثمان مختار کی عوام کوکورونا ایس اوپیز پر عمل کرنے کی تلقین

    انہوں نے بتایا کہ سال 2020 میں انہیں زندگی اور دنیا کو دوسرے زاویے سے دیکھنے کا موقع دیا اور اس سال ان سمیت ہر کسی نے کچھ ایسے کام کیے، جو ‘لاک ڈاؤن’ کے بغیر کرنا ممکن نہیں تھے۔

    رواں سال میں نے یہ سیکھا کہ انسان ، چاہے وہ خود کو قادر مطلق قرار دے ، فطرت کو کبھی فتح نہیں کرسکتا۔ 2020 میں بھی مجھے تھوڑا سا آہستہ ہونا ، اپنے پیاروں کو قریب رکھنا ، دعا کرنا ، اور زندگی کو کبھی بھی حرام نہیں سمجھنا سکھایا گیا۔

    اداکار نے مداحوں سے بھی سوال کیا کہ 2020 سے آپ نے کیا سیکھا ہے؟

    سابق صدر آصف علی زرداری فلم میں بھی اداکاری کر چکے ہیں

    ساتھ ہی انہوں نے اپنی ایک مسکراتی تصویر شیئر کرتے ہوئے وبا، یادیں اور سال 2020 کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

    اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا ڈرائیو-اِن سینما کھول دیا گیا

  • اداکارہ نیلم منیر کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

    اداکارہ نیلم منیر کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور با صلاحیت اداکارہ نیلم منیر نے 11 دن میں ہی کورونا کو شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : نیلم منیر میں رواں ماہ 9 دسمبر کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

    اداکارہ کی جانب سے خود میں کورونا کی تشخیص کی تصدیق سے دو دن قبل ہی سوشل میڈیا پر ان کے بیمار ہونے کی خبریں گردش میں تھیں تاہم انہوں نے خود 9 دسمبر کو تصدیق کی تھی کہ انہیں کورونا ہوگیا۔

    کورونا کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا اور بتایا تھا کہ ان میں کورونا کی شدید علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

    اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا وبا کا شکار ہو گئیں

    اداکارہ نیلم منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک نوٹ شئیر کیا جس پر انہوں نے لکھا ہے کہ میں آپ سب کو کچھ ضروری باتیں بتانا چاہتی ہوں جن سے پچھلے چند روز سے میں گزر رہی تھی-

    انہوں نے بتایا تھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہےجبکہ میرے تمام گھر والے بالکل صحت منداور محفوظ ہیں۔

    اداکارہ نیلم منیر نے لکھا تھا کہ میرے اور میرے اہل خانہ کے لیےیہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے ہم سب اس وقت ایک مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہےاور الحمداللہ میں اب بہت بہتر محسوس کررہی ہوں۔

    صنم جنگ بیٹی سمیت کورونا وائرس کا شکار

    اداکارہ نے بتایا تھا کہ اگرچہ انہوں نے خود کو محفوظ کرنے کے لیے تمام لازمی اقدامات کر رکھے تھے،تاہم اس باوجود وہ کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔

    کورونا کی تصدیق کرنے کے 11 دن بعد ہی اب نیلم منیر نے بتایا کہ ان کا کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ منفی آگیا اور وہ اب صحت مند ہیں۔

    اداکارہ نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو میں اپنا کورونا ٹیسٹ منفی ہونے کا بتایا اور وہ ویڈیو میں بلکل صحت مند اور خوش دکھائی دیں۔

    اداکارہ و فلمساز سنگیتا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    اداکارہ نے بتایا کہ ان میں قرنطینہ کے دوران کورونا کی کون سی علامات ظاہر ہوئی تھیں اور انہوں نے ان سے کیسے خود کو بچایا اور قرنطینہ میں انہوں نے کیا کھایا، کیا پیا، اس متعلق وہ جلد ہی ویڈیوجاری کریں گی۔

    اداکارہ نے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی تمام افراد کو کورونا سے احتیاط کرنے کی اپیل بھی کی۔

    واضح رہے کہ داکارہ نیلم منیر کے علاوہ ماہرہ خان، سینئیر اداکارہ سنگیتا ، بہروز سبز واری،مریم نفیس،عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبی عامر ،اداکار امیر گیلانی ،گلوکارجواد احمد ،عثمان مختار ، فروا علی کاظمی ،ماڈل صحیفہ جبار ، روبینہ اشرف ، اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر ،واسع چوہدری اور دیگر شامل ہیں-

    کورونا کوئی مزاق نہیں بلکہ جان لیوا وبا ہے اس سے بچنے کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیرکوسختی سے اپنانا ہوگا شوبز فنکار

    عامر لیاقت حسین نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی

    عامر لیاقت حسین کورونا وائرس کے باعث طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

    ڈاکٹرعامر لیاقت اہلیہ طوبیٰ عامر سمیت کرونا وائرس کا شکار

    ایک اوراداکار امیر گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    جواد احمد عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    عثمان مختار کے بعد ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

    عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    ماڈل صحیفہ جبار بھی کورونا وائرس کا شکار

    اداکارہ مریم نفیس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    اداکارہ نیلم منیر بھی کورونا وائرس کا شکار

    اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

  • ماہرہ خان کی سالگرہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    ماہرہ خان کی سالگرہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی سالگرہ کا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کی صف اول اداکارہ ماہرہ خان آج اپنی 36ویں سالگرہ منا رہی ہیں اور اِس ضمن میں گزشتہ رات 12بجتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ’ہیپی برتھ ڈے ماہرہ خان‘ ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر رہا۔

    ٹوئٹر پر ماہرہ خان کے مداح اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔


    اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے محمد وحید نامی صارف نے لکھا کہ ’پاکستان کی سُپر اسٹار اور فخر کو سالگرہ مبارک ہو،آپ ہمیشہ روشن رہیں، آپ کو بہت ساری کامیابیاں ملیں اور نیا سال آپ کے لیے خوش آئند ثابت ہو۔
    https://twitter.com/Prince_Rana_/status/1340891183954989057?s=20
    پرنس رانا نامی صارف نے ماہرہ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی کامیابیوں کے لئے دعا کی-
    https://twitter.com/dramavrama/status/1340766639005024259?s=20


    ایک صارف نے لکھا کہ ’میری پسندیدہ سُپر اسٹار اور ہمارے ستارہ کو سالگرہ مبارک ہو، آپ ہمیشہ محبت، حقیقی ہنسی اور خوشیوں سے گِھری رہیں-


    دل والے خان نامی صارف نے فلم ’رئیس‘ کے ایک منظر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’رئیس کی آسیہ آپ کو جنم دن مبارک ہو۔


    زوہیب لطیف نامی صارف نے کورونا میں مبتلا ماہرہ خان کو جلدی ٹھیک ہونے کی دعا کی اور لکھا کہ خوبصورت اور بہت زیادہ ٹیلنٹڈ اداکارہ کو سالگرہ مبارک-


    ایک صارف نے ماہرہ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کا فخر قرارا دیا-


    فرید نامی صارف نے اس ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے ماہرہ خان کی تصویر شئیر کی جس میں وہ مسکرا رہی ہیں اور اپنی پسندیدہ اداکارہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ماہرہ خان آپ ہزراوں سال یسے ہی مسکراتی رہیں-


    https://twitter.com/sidk24/status/1340723956236611593?s=20
    https://twitter.com/FarahNa90673228/status/1340895549462093824?s=20


    فرید نامی صارف نے ماہرہ خان کو چاندی کی گڑیا قرار دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ور لکھا کہ آپ کے لئے خوشی ، صحت ، امن اور کامیابی کی دعا ہے۔اسی طرح خوشی اور محبت سے بھرپور بہت سی سالگراہیں آپ کی منتظر ہیں-۔ انشاء اللہ

  • مصباح الحق اور وقار یونس سے قومی ٹیم کی جان چھڑائیں، پاکستانی عوام کا مطالبہ

    مصباح الحق اور وقار یونس سے قومی ٹیم کی جان چھڑائیں، پاکستانی عوام کا مطالبہ

    پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کو مسلسل دوسری بار میچ ہارنے کی وجہ سےعوام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے یہاں تک کہ پاکستان ٹوئٹر پینل پر پاک و نیوزی لینڈ ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں پاکستانی عوام قومی ٹیم کے کوچز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ٹیم سے باہر نکالنے کا مطالبہ کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی :یاد رہے کہ دوسر ے ٹی 20 میچ میں‌ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی. کیویز نے پاکستان کو 9وکٹوں سے شکست دی. نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ84 رنز، کپتان کین ولیمسن 57 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے . نیوزی لینڈ کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی۔

    قومی ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ نے شاندار اننگز کھیلی لیکن وہ بھی کام نہ آسکی اور99 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔20ویں اوور کی آخری گیند پر انہوں نےچھکا لگا کر ٹیم کا اسکور163 تک پہنچایا۔

    گراؤنڈ بدلی لیکن گرین شرٹس کی ادا نہ بدلی

    محمد حفیظ نے 57گیندوں پر 5چھکوں کی مدد سے 99رنز بنائے۔ اوپنر محمد رضوان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
    کپتان شاداب خان4، حیدر علی 8اورخوشدل شاہ نے14رنز بنائے۔ عبداللہ شفیق بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    ہوا کچھ یوں کہ ہملٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹونٹی میں ٹاس کی جیت پاکستان کے حصے میں آئی تو کپتان شاداب خان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاہینوں نے میزبان ٹیم کو 164 رنز کا ہدف دیا۔ کیوی اوپنرز مارٹن گپٹل اور ٹیم سیورٹ ہدف کے تعاقب میں کریز پر آئے تو رنز بنانے کے مشن میں زوردار شاٹس کھیلے۔ مارٹن کے آغاز میں ہی 2 چھکوں نے کیوی شائقین میں جوش بھر دیا تاہم ان کوفہیم اشرف نے 22 رنز پر پویلین کی راہ دکھا دی-

    تاہم پاکستانی اپنی کرکٹ ٹیم کی مسلسل دوسری شکست قبول نہیں کر پارہے اور ٹوئٹر پر ٹرینڈ کے ذریعے ٹیم اور ان کے کوچز کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں-

    آج پھر شکست سے کیوں دو چار ہونا پڑا شاداب خان نے بتا ہی دیا

    ٹوئٹر صارفین شدید غم و غصے کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کر رہے ہیں کہ مصباح اور وقار یونس سے قومی ٹیم کی جان چھڑانی چاہیئے انہوں نے ٹیم کا نقصان کر دیا ہے ہماری ٹیم نمبر ون ٹیم تھی ان کی وجہ سے ٹیم کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے لگاتار دوسرے میچ میں ہار رہے ہیں ٹاپ ہولڈر فیل ہو رہا ہے دوسری جانب صارفین نے آج کے میچ کو ون مین شواور محمد حفیظ کو پروفیسر قرار دیا –
    https://twitter.com/itsLaryb/status/1340626582407421953?s=20
    لاریب اطہر نامی خاتون صارف نے اس ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ مستقبل پر توجہ نہ دیں ہمیں پریزنٹ پر فوکس کی ضرورت ہے ہمیں آج سرفراز کی کمی محسوس ہوئی مصباح نے کامیابی کے ساتھ ٹیم کو تباہ کردیا!
    مصباح نے ملک کو گرا کر غلطی کی جبکہ محمد حفیظ نے چالیس سال کی عمر میں یہ آسانی کے ساتھ کیا ، مصباح کو ان سے کچھ سیکھنا چاہئے۔


    محمد حسنین نمی صارف نے مصباح الحق اور وقار یونس کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کرکٹ کی دنیا کے لیجنڈز نمبر ون کرکٹ ٹیم کو تباہ کرنے کے بعد-


    https://twitter.com/RahylaChattha/status/1340564445467209729?s=20
    راحیلہ نامی صارف نے لکھا کہ انڈین کرکٹ ٹیم دو مرتبہ بھی کھیل لے پھر بھی حفیظ کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتی-


    https://twitter.com/MAwaisJajja/status/1340571651277250561?s=20

  • 2020 میں یو ٹیوب پر کمائی میں 9 سالہ بچہ سب سے آگے

    2020 میں یو ٹیوب پر کمائی میں 9 سالہ بچہ سب سے آگے

    امریکی جریدے ‘فوربز’ نے دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو ویب سائٹ ’یوٹیوب‘ پر ایک سال میں ریکارڈ کمائی کرنے والے افراد کی فہرست جاری کردی ہے جس میں 9 سالہ ریان کجی اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں-

    باغی ٹی وی : فوربز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد میں 9 سالہ ریان کجی ہی سرفہرست رہے۔

    ٹیکساس کے رہائشی 9 سالہ ریان کجی یوٹیوب پر نہ صرف کھِلونوں اور گیمز پر تبصرے کرتے ہیں بلکہ دیگر ویڈیوز بھی اپلوڈ کرتے ہیں جو کافی پسند کی جاتی ہیں۔

    ریان کجی ریانز ورلڈ (Ryan’s World) کے نام سے ایک یوٹیوب چینل چلاتے ہیں انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل سے نہ صرف 2 کروڑ 95 لاکھ ڈالر (4 ارب 72 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کمائے بلکہ انہوں نے ریانز ورلڈ کے برانڈڈ ٹوائز اور کپڑوں جن میں مارکس اینڈ اسپینسر بھی شامل ہیں سے 20 کروڑ ڈالر (32 ارب پاکستانی روپے) کمائے۔

    ماہرہ خان سمیت 3 پاکستانی فنکار ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین ڈیجیٹل اسٹارز کی…

    علاوہ ازیں حال ہی میں انہوں نے نکلوڈین پر اپنی ٹی وی سیریز کے لیے ایک معاہدہ بھی کیا۔

    ریان کجی کی سب سے مقبول ویڈیو ہیوج ایگز سرپرائز ٹوائز چیلنج ہے جسے 2 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور یہ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی 60 ویڈیوز میں سے ایک ہے۔

    ایمن خان کا فوربز ایشیا 2021 کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار

    فوربز کی فہرست کے مطابق سال 2020 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد میں دوسرے نمبر پر جمی ڈونلڈ سن ہیں جو مسٹر بیسٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

    انہوں نے سال 2020 میں 2 کروڑ 40 لاکھ (3 ارب 84 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کمائے اور وہ اس فہرست میں شامل ہونے والے نئے فرد ہیں۔

    تیسرے نمبر پر ڈوڈ پرفیکٹ یوٹیوب چینل ہے جس نے اس سال 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر (3 ارب 68 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کمائے-

    2020 پاکستان کی کون سی شخصیات کو گوگل پر زیادہ سرچ کیا گیا گوگل نے فہرست جاری کر…

    چوتھے نمبر پر ریٹ اینڈ لنک ہیں جنہوں نے 2 کروڑ ڈالر (3 ارب 20 کروڑ پاکستانی روپے) کمائے اور پانچویں نمبر مارک پلر نے ایک کروڑ 95 لاکھ ڈالر (3 ارب 12 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کی کمائی کی۔

    اس فہرست میں چھٹے نمبر پر پریسٹن آرسمنٹ ہیں جنہوں نے ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر (3 ارب سے زائد پاکستانی روپے) کمائے۔

    ساتویں نمبر پر 6 سالہ روسی یوٹیوبر اناستاسیا ہیں جو ‘ناستیا’ کے نام سے جانی جاتی ہیں، انہوں نے ایک کروڑ 85 لاکھ ڈالر (2 ارب 96 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کمائے۔

    2020 میں پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے ڈرامے اور فلمیں

    اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر اسٹیون جان ہیں جنہوں نے ایک کروڑ 70 لاکھ (2 ارب 72 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کمائے۔

    نویں نمبر پر ڈیوڈ ڈوبرک ہیں جنہوں نے ایک کروڑ 55 لاکھ ڈالر (2 ارب 48 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کی کمائی کی۔

    دسویں نمبر پر جیفری اسٹار ہیں جنہوں نے اس سال ڈیڑھ کروڑ امریکی ڈالر (2 ارب 40 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کمائے۔

    ار طغرل غازی نے بھارت میں بھی نیا اعزاز اپنے نام کر لیا

  • نعمان اعجاز نے خوابوں کو سچ کرنے کا بہترین طریقہ بتادیا

    نعمان اعجاز نے خوابوں کو سچ کرنے کا بہترین طریقہ بتادیا

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پیغام جاری کیا لکھا کہ مشکل وقت میں کوئی کسی کا ساتھ دینے اور اُسے بچانے نہیں آتا۔

    باغی ٹی وی : اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اکثر اوقات معنی خیز اور دلوں کو چُھو لینے والے سبق آ موز پیغامات جاری کرتے رہتے ہیں جنہیں ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی سراہا جاتا ہے –

    تاہم نعمان اعجاز نے ایک بار پھر اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکار کی آنکھوں میں ایک مایوسی اور چہرے پر پریشانی نظر آرہی ہے۔

    نعمان اعجاز نے تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مشکل وقت میں کوئی آپ کو بچانے نہیں آئے گا کیونکہ یہ زندگی سو فیصد صرف آپ کی ذمہ داری ہے۔

    اُنہوں نے مزید لکھا کہ لہٰذا براہِ کرم خود اپنے آپ کی دیکھ بھال کریں۔

    ایک اور پوسٹ میں نعمان اعجاز نے اپنی تصویر شئیر کی جس میں وہ کافی غصے اور خراب موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ کہتے ہیں سب لوگ دل کے برے نہیں ہوتے کچھ کا دماغ بھی خراب ہوتا ہے-

    جبکہ ایک اور تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ اپنے خوابوں کو سچ کرنے کا بہترین طریقہ وقت پرجاگنا ہے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی یاد میں ایک جذباتی پیغام جاری کیا تھا اداکار نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ماں کی دُعا، جنت کی ہوا۔

    اُنہوں نے اپنی والدہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ امّی مجھے آپ کی بہت یاد آرہی ہے۔

  • دھمکی دینا بند کرو میں ہر بار حقائق اور ثبوتوں کے ساتھ عدالت میں حقیقت کو بے نقاب کروں گا  علی ظفر کا گلالئی اسماعیل کو منہ توڑ جواب

    دھمکی دینا بند کرو میں ہر بار حقائق اور ثبوتوں کے ساتھ عدالت میں حقیقت کو بے نقاب کروں گا علی ظفر کا گلالئی اسماعیل کو منہ توڑ جواب

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکارو اداکار علی ظفر نے اپنی ساتھی گلوکارہ میشا شفیع کے جھوٹے ہراساں کیے جانے والے الزامات کے خلاف خود کو سچا ثابت کر لیا ہے-

    باغی ٹی وی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ، علی ظفر اپنی استقامت کے ساتھ ، مافیا کو بے نقاب کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو پاکستان میں عالمی ’می ٹو‘ تحریک کو غلط استعمال کررہے تھے۔

    باغی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گلوکارہ میشا شفیع اور آٹھ دیگر افراد کو گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر منحرف مہم چلانے کے الزام میں سزا سنائی ہے ، اور مقدمے کی سماعت کے بعد ان کے خلاف کاروائی شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

    ایف آئی اے کے ذریعہ شفیع کو قصوروار ثابت کرنے کے بعد ، ان کے وکیل نگہت داد جنہوں نے معروف گلوکار-اداکار علی ظفر کے خلاف مشہور ‘می ٹو’ تحریک میں اپنے مقدمے کی نمائندگی کی تھی ، ایک غیر قانونی این جی او چلاتی پائی گئی۔

    سوشل میڈیا پر لوگ اس وقت مشتعل ہوگئے جب کچھ کارکنوں اور سوشل میڈیا ایکیٹویسٹ نے نے میشا شفیع اور ان کے وکیل نگہت داد کے کہنے پر علی ظفر کے خلاف ہراسانی کی جھوٹی خبریں پھیلا کر علی ظفر کو بدنام کیا۔


    علی ظفر نے گلالئی اسماعیل کو ایک اچھا جواب دیا ، جس نے آواز اٹھائی کہ نگہت داد کو سوشل میڈیا پر نامعلوم ہونے کے خلاف قانونی کارروائی کرنا ضروری ہے۔

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

    ان کی اس ویڈیو کا جواب علی ظفر نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر شیئر کیا جس کے جواب میں گلالئی اسماعیل نے لکھا کہ "مجھے امید ہے کہ نگہت داد ان صفحات کے خلاف ڈس انفو پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہیں اور جو اس طرح کے جھوٹ کو تیزی سے پھیلا رہے ہیں۔”


    اس پر علی ظفر نے جواب دیا کہ وہ ہر بار حقائق کے ساتھ عدالت میں حقیقت کو بے نقاب کریں گے۔


    انہوں نے لکھا ، “دھمکی دینا بند کرو! جتنے چاہیں معاملات کرو۔ میں ہر بار حقائق اور ثبوتوں کے ساتھ عدالت میں حقیقت کو بے نقاب کروں گا! اس پر لاؤ! اور پہلے پاکستان واپس آجائیں اور پھر پاکستان کے امور کے بارے میں بات کریں۔

    ملک میں انسانی حقوق کے کارکن کو پاکستان کے معاملات پر اظہار خیال کرنے کے لئے ، گلوکار نے اپنی بات واضح کردی۔


    گلالئی اسماعیل نے مزید لکھا ، "کچھ طاقتور شیرنیاں پہلے ہی آپ کے پاس ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ پہلے ہی عدالت میں تمام جھوٹے الزامات کو ختم کر دیں گی۔ وہ آپ سے نمٹنے کے لئے کافی ہیں۔

    گلالئی اسماعیل کی ان ٹوئٹس کے بعد ٹوئٹر صارفین بھی میدان میں آئے اور اس معاملے کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے اپنے پسندیدہ سپر اسٹار کی حمایت کی:
    https://twitter.com/Ali0103Ali/status/1340285043881742339?s=20
    علی نامی صارف نے لکھا کہ اوہ آپ کا مطلب شیرنی ہے جو عدالت میں نہیں جاتی۔ براہ کرم لڑائی کے اس نئے انداز کی وضاحت کریں جہاں آپ رنگ میں قدم بھی نہیں رکھتے ہیں۔
    https://twitter.com/JRapharh/status/1340319266696998914?s=20
    ایک صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ مطلب آپ نے واپس نہیں آنا بڑی انقلابن-


    ایک صارف نے لکھا کہ علی ظفر کو یہ سمجھنا چاہئے کہ گلالئی جیسے لوزرز کے ساتھ غیرضروری دلائل میں پڑ کر وقت ضائع کرنا فائدہ مند نہیں ہے-


    عدنان صدیقی نامی صارف نے بھی گلالئی کو مذاق کا نشانہ بنایا-
    https://twitter.com/Aabekosar/status/1340300922250010624?s=20
    آبی کوثر نامی خاتون صارف نے لکھا کہ اسکی یہ اوقات ہے،یعنی اس نے اپنے تویٹر اکاؤنٹ پرائیویٹ کر لیا ہے یہ ٹویٹر پر جواب دینے سے کتراتی ہے، آپ اسے پاکستان آکر عدالت کا سامنا کرنے کو کہہ رہے ہیں۔ اسکے تو والد محترم نے بھی بھاگنا چاہا تھا مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پکڑلیا، اسکی چیخیں اس دن مریخ تک گئی تھی۔ ہر بار عدالت پیشی پر انکے ڈرامے دیکھنے لائق ہوتے-

    علی ظفرمیشا شفیع ہراسگی کیس: سماعت کے بعد گواہ عفت عمر میڈیا سے "بھاگ”گئیں

    سوشل میڈیا پر صارفین نے الزام لگایا ہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے کبھی بھی عدالت کی سماعتوں میں پیش نہیں کیا لیکن وہ کوک اسٹوڈیو اور ویلو ساؤنڈ اسٹیشن پر اپنی میوزک پرفارمنس کے لئے آنے پر ہمیشہ تیار رہتی ہیں-

    واضح رہے کہ میشا شفیع نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پابندی عائد کردی ہے کیونکہ وہ اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ردعمل ظاہر کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنا اکاؤنٹ پرائیویٹ کر لیا ہے تاکہ صارفین ان کی پروفائل اور ٹویٹس نی دیکھ سکیں-

    علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی