Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کریتی سینن کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئیں

    کریتی سینن کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئیں

    بالی وڈ کی باصلاحیت اداکارہ کریتی سینن کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ کریتی سینن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ سب کو یہ خبر دیتے ہوئے خوشی ہور ہی ہے کہ آخر کار میرا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔


    اداکارہ کہا کہ میں اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہوں۔

    اُنہوں نے اپنی اس فتح پر تمام ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور اُن تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اداکارہ کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کیے تھے۔

    بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن بھی کورونا وائرس کا شکار

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا رپورٹس کے مطابق کریتی سینن کے قریبی ذرائع نے اُن کے وبائی مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔

    کریتی سینن چندی گڑھ میں راج کمار راؤ کے ساتھ اپنے نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف رہیں، وہاں سے واپسی پر فلائٹ کی ایک تصویر پر کریتی سینن نے لکھا تھا کہ چندی گڑھ میں اپنا کام ختم کرنے کے بعد گھر لوٹ رہی ہوں۔

    کریتی سینن سے قبل چندی گڑھ میں ہی اپنی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ورون دھون، نیتو کپور، منیش پال اور ہدایتکار راج مہتا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

    نیتو کپور کورونا سے صحتیاب

    نیتو کپور کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئی ہیں جبکہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون اور راج مہتا کی طبیعت بھی کافی بہتر ہے اور وہ دوبارہ فلم کی شوٹنگ پر جانے کے لیے تیار ہیں تاہم وہ ڈاکٹرز کی تجاویز اور منفی ٹیسٹ آنے کے منتظر ہیں۔

    ساتھی اداکار کورونا وائرس کا شکار،انیل کپور شوٹنگ چھوڑ کر ممبئی واپس آگئے

  • تیمور خان کی سالگرہ پر کرینہ کپور خان کا بیٹے کے لئے جذباتی پیغام

    تیمور خان کی سالگرہ پر کرینہ کپور خان کا بیٹے کے لئے جذباتی پیغام

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے بیٹے تیمور کی چوتھی سالگرہ پر سوشل میڈیا پر تیمور کے لئے نصیحت بھرا پیغام شئیر کیا ہے-

    باغی ٹی وی :بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے تیمور خان آج اپنی چوتھی سالگرہ منا رہے ہیں اور موقع پر جہاں تیمور کو پورے بھارت سے محبت بھرے پیغامات موصول ہو رہے ہیں تو وہیں اُن کی والدہ کرینہ کپور نے بھی اپنے بیٹے کے لیے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

    اس حوالے سے کرینہ کپور خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر تیمور کی ایک تصویر اور مختصر ویڈیو شیئر کی۔

    مذکورہ پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیمور ہاتھ میں گھاس اٹھائے ہوئے ہیں اور بڑے ہی پیار سے گائے کو گھاس کھلا رہے ہیں-

    کرینہ کپور نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میرے بچے میں آپ کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر بہت زیادہ خوش ہوں کیونکہ آپ کے پاس عزم اور لگن ہے اور آپ جو کرنا چاہتے ہیں آپ اس پر دل و دماغ سے توجہ دیتے ہیں جسے دیکھ کر مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ جس طرح آپ گھاس اُٹھا کر گائے کو کھلا رہے ہیں تو اُسے دیکھ میرے دل سے یہی دُعا نکلتی ہے خدا آپ کو ہمیشہ اسی طرح ایک محنتی انسان بنا کر رکھے۔

    14 سال کی عمرمیں تالاتوڑکرگھرسے ایک لڑکے کوملنے کے لیے نکل گئی تھیں:کرینہ کپورکے…

    اُنہوں نے تیمور کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ راستے میں برف کا مزہ چکھتے ہوئے، پھولوں سے چھلانگ لگاتے ہوئے، اوپر سے نیچے کودتے ہوئے، درختوں پر چڑھتے ہوئے اور اپنا سارا کیک کھاتے ہوئے آپ اپنا بچپن بھرپور طریقے سے انجوائے کرنا۔

    کرینہ کپور نے لکھا کہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے خوب محنت کرنا اور وہ کام کرنا جس سے آپ کو خوشی ملے۔

    آخر میں اداکارہ نے تیمور کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی امّاں سے زیادہ آپ سے کوئی پیار نہیں کرسکتا ہے۔

    بیٹے تیمور کی پیدائش پرکرینہ کپورکیوں روپڑیں:خبرسن کرمداح بھی روپڑے

    واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، بالی وڈکی اس جوڑی کا ایک بیٹا ہے جس کانام تیمور ہے-

  • اسرابلجیک کو ریما خان سے مشابہہ قرار دینے پرسوشل میڈیا صارفین عائزہ خان پر برس پڑے

    اسرابلجیک کو ریما خان سے مشابہہ قرار دینے پرسوشل میڈیا صارفین عائزہ خان پر برس پڑے

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان نے ترک اداکارہ اسرا بلجیک جو شہرہ‌آفاق ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں نبھائے گئے اپنے کرادر حلیمہ سلطان کے نام سے بھی مشہور ہیں کو پاکستانی اداکارہ ریما خان سے مشابہہ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : عائزہ خان نے ترک اداکارہ اسرا بلجیک کی ایک تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں ریما خان سے مشابہہ قرار دیا تھا اور عائزہ خان کا یہ کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    عائزہ خان کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ملا جلا رد عمل دیا سوشل میڈیا صارفین کا خیال کچھ اور ہی ہے کچھ نے تو عائزہ خان کے ساتھ اتفاق کیا جبکہ کچھ صارفین نے ریما کو اسر سے زیادہ خوبصورت قرار دیا-

    بعض صارفین کو ریما خان اور اسرا بلجیک کے درمیان کیا جانے والا موازنہ زیادہ پسند نہیں آیا۔

    ایک خاتون صارف نے کہا دو فنکاروں کا آپس میں موازنہ کرنا انتہائی بدترین چیز ہے۔ یہ دونوں اپنی اپنی جگہ خوبصورت اور باصلاحیت ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ریما اسرا سے کہیں زیادہ خوبصورت ہیں فرحان نامی صارف نے بھی ریما اور اسرا کے درمیان مشابہت کو زیادہ پسند نہیں کیا اور کہا مذاق کی بھی حد ہوتی ہے آمنہ نامی صارف نے کہا کہ دونوں کا کوئی موازنہ نہیں –

    ایک صارف نے لکھا کہ دونوں ہی خوبصورت ہیں ایک صارف نے لکھا کہ عائزہ کہتی ہیں لوگ انہیں ریما کی مشابہت قرار دیتے ہیں تو یہ اصل میں ان کے کہنے کا مطلب ہے کہ اسرا ان کی طرح دکھتی ہے-ایک صارف نے دونوں کو اعلی پائے کی ایکٹریس قرار دیا-

    کچھ لوگوں نے تو عائزہ خان کو ہی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غصے میں انہیں نابینا قرار دے دیا اور کہا کہ عائزہ خان کو اپنی آنکھیں چیک کروانی چاہئیں۔

  • فیروز خان نے خود کو اقبال کا شاہین قرار دیا

    فیروز خان نے خود کو اقبال کا شاہین قرار دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے اپنی تصویر پر شاعر مشرق علامہ اقبال کی مشہور نظم لکھ کر خود کو اقبال کا شاہین قرار دیا-

    باغی ٹی وی :اداکار فیروز خان نے ویڈیو اینڈ فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی پہاڑی علاقے میں موجود ہیں اور فیروز خان نے موسم سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ آنکھوں پر کالا چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔

    فیروز خان نے اپنی تصویر کے کیپشن میں شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی مشہور نظم کے چند سطر کچھ یوں لکھے:

    تو شاہین ہے پرواز ہے کام تیرا
    تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں
    اسی روز شب میں الجھ کر نہ رہ جا
    تیرے زمان اور مکاں اور بھی ہیں
    گئے وہ دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں

    اداکار کی جانب سے پوسٹ کی گئی اس تصویر کو صارگین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے جبکہ 20 گھنٹے قبل کی گئی اس پوسٹ پر ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

    اس سے قبل اداکار فیروز خان نے ویڈیو اینڈ فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں مداحوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب آپ مرجائیں گے تو لوگ آپ کے گھروں کو اور گاڑیوں کو یاد نہیں کریں گے۔

    فیروز خان نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ لوگ آپ کو یاد رکھیں گے کہ آپ کس طرح وقت پر ثابت قدمی سے کھڑے رہے۔

    اپنی پوسٹ میں اداکار نے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ایک اچھا انسان بنیں نہ کہ اچھے مادہ پرست-

    اچھے انسان بنیں نہ کہ اچھے مادہ پرست فیروزخان کی مداحوں کو نصیحت

    واضح رہے کہ فیروز خان اور اُن کی اہلیہ گزشتہ دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اس جوڑی سے متعلق یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے تاہم اداکار اور اُن کی اہلیہ نے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی تھی-

    فیروز خان کے بعد اہلیہ علیزے فاطمہ نے بھی علیحدگی کی خبر پر خاموشی توڑ دی

    دعا اور حمائمہ ملک جیسی چڑیلوں کے ہوتے بھائی کا گھر کیسے بس سکتا ہے سوشل میڈیا…

  • روینہ ٹنڈن کی بیٹی کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو کے چرچے

    روینہ ٹنڈن کی بیٹی کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو کے چرچے

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بیٹی کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو بنالی جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی :روینہ ٹنڈن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کی بیٹی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    بالی وڈ اداکارہ کی جانب سے جس ریپ سانگ پر ٹک ٹاک ویڈیو بنائی گئی ہے وہ بگ باس 13 کی مدمقابل شہناز گِل کے مشہور ڈائیلاگز پر مبنی ہے۔

    بگ باس کے 13ویں سیزن میں شہناز گل نے کچھ یوں یہ الفاظ کہے تھے:کیا کروں؟ میں مرجاؤں؟ ،میری کوئی فیلنگز نہیں ہیں؟ تمہاری فیلنگز تمہاری ،توڈا کُتا ٹومی اور ساڈا کُتا کُتا-

    شہناز گل کے منہ سے بولے گئے یہ الفاظ بھارت سمیت دُنیا بھر میں اس قدر مشہور ہوئے تھے کہ ان جملوں نے ایک ڈائیلاگ کی شکل اختیار کرلی اور اب انہی ڈائیلاگ پر مبنی ایک بھارتی ریپ سانگ بھی تیار کیا گیا ہے جسے خوب مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔

    روینہ ٹنڈن نے انسٹاگرام پر یہ ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شہناز گل اور ریپ گلوکار یشراج مکہٹی کی بہت تعریف بھی کی۔

    اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر 17 گھنٹے قبل شئیر کی گئی ٹک ٹاک ویڈیوپر اب تک 1 لاکھ 44 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

    ویڈیو کو نہ صرف صارفین بلکہ معروف شخصیات کی جانب سے بھی بے حد سراہا جا رہا ہے-

  • گوہر خان اور ٹک ٹاکر زید دربار نے شادی کے کارڈ میں اپنی لواسٹوری بیان کر دی

    گوہر خان اور ٹک ٹاکر زید دربار نے شادی کے کارڈ میں اپنی لواسٹوری بیان کر دی

    بھارتی اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ رواں ماہ 25 دسمبر کو ٹک ٹاکر زید درباے کے ساتھ رشےہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں تاہم اب اداکارہ نے اپنی شادی کے کارڈ کی تھیم بھی مداحوں سے شیئر کردی ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی رئیلٹی شو بگ باس 7 کی فاتح گوہر خان رواں ماہ 25 دسمبر کو معروف بھارتی ٹک ٹاکر زید دربار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جاری ہیں اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

    مذکورہ ویڈیو گوہر خان اور زید دربار کی شادی کے ڈیجیٹل کارڈ کی ویڈیو ہے جس میں اس جوڑی کی شادی کے کارڈ کی تھیم دکھائی گئی ہے

    ویڈیو میں ان کے ’لاک ڈاؤن کی محبت کی کہانی‘ کے بارے میں سب کچھ ظاہر کیا گیا ہے کہ کیسے ان کی دوستی محبت میں بدلی اور کیسے زید دربار نے اپنی منگیتر کو پروپوز کیا۔

    بالی وڈ اداکارہ نے انسٹاگرام پر یہ خوبصورت ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب ہم ملے تھے۔‘

    اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ GAZAbkahaiDin کا بھی استعمال کیا۔

    گوہر خان اور زید دربار کی شادی کے ڈیجیٹل کارڈ کی ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اُن کے کارڈ کی تھیم مکمل طور پر لاک ڈاؤن سے منسلک ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میڈیا کے مطابق دونوں 25 دسمبر کو نکاح کرنے جا رہے ہیں۔شادی کی تقریبات 22 دسمبر سے شروع ہوں گی۔ اس میں صرف قریبی دوست اور فیملی کے لوگ ہی شریک ہوں گے جبکہ شادی کی تمام تقریبات ممبئی میں ہوں گی۔

  • عثمان مختار کی عوام کوکورونا ایس اوپیز پر عمل کرنے کی تلقین

    عثمان مختار کی عوام کوکورونا ایس اوپیز پر عمل کرنے کی تلقین

    حال ہی میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے پاکستانی اداکار عثمان مختار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے شادیوں میں چپک کر ڈانس کرنا بند کریں۔

    باغی ٹی وی :ڈرامہ سیریل ثبات میں حارث کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکارعثمان مختار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی شادی کی تقریب میں ہیں اور سیلفی بناتے نظر آرہے ہیں۔

    تصویر کے کیپشن میں انہوں نے حالیہ حالات کے مطابق سنجیدہ مسٔلے کی جانب توجہ دلاتے ہوئے لکھا کہ شادی، رقص اور کھانے کے بعد اب آپ کی تمام تر توجہ میری جانب ہے اور وہ یہ ہے کہ میں نے شادی سے متعلق بہت سے لوگوں کی انسٹا گرام اسٹوریز دیکھی ہیں جس میں لوگ ایک دوسرے کے ساتھ چپک چپک کر ڈانس کر رہے ہیں۔

    عثمان مختار نے لکھا کہ اس طرح شادیوں میں چپک کر ڈانس کرنا بند کریں اور کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل کریں-

    اداکار نے لکھا کہ اپنی حفاظت کریں اگر نہیں کر سکتے تو کم از کم اپنے ارد گرد کے لوگوں کی پروا کریں جنہیں آپ کرونا وائرس سے متاثر کرنے جا رہے ہیں کیوں کہ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہےاس لئے برائے مہربانی احتیاط کریں۔

    واضح رہے کہ رواں برس اکتوبر اداکارعثمان مختار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری پیغام میں اطلاع دی تھی کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں-اداکار نے انسٹا اسٹوری میں اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

    عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    اداکار نے اپنے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں اور عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

    عثمان مختار کے بعد ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

  • ڈی پی او جھنگ نے تھیلیسیمیا کی مریضہ بچی کی دل کی خواہش پوری کردی

    ڈی پی او جھنگ نے تھیلیسیمیا کی مریضہ بچی کی دل کی خواہش پوری کردی

    ڈی پی او جھنگ نے تھیلیسیمیا کی مریض بچی مدیحہ واجد کی خواہش پر اسے ایک دن کے لئے ڈی پی او کی ذمہ داریاں سونپ دیں اور اپنی کرسی پر بٹھایا پولیس لائنز چاق و چوبند دستے نے ڈی پی او کی وردی میں ملبوس مدیحہ کو سلامی بھی دی گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا جھنگ کی رہائشی تیرہ سالہ مدیحہ واجد نے ڈی پی او جھنگ سرفراز ورک سے خواہش ظاہر کی کہ وہ ایک دن کے لئے ڈی پی او جھنگ بننا چاہتی ہے جس پر سرفراز ورک نے اس کی خواہش پوری کرتے ہوئے اسے ایک دن کے لئے ڈی پی او بنا دیا۔


    ڈی پی او نے ایک دن کے لئے اپنی کرسی ننھی مدیحہ کے نام کر دی ڈی پی او کی وردی میں ملبوس ننھی مدیحہ کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔ مدیحہ نے ڈی پی او بننے پر جھنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

    ڈی پی او جھنگ سرفراز ورک نے کہا کہ مدیحہ کو ڈی پی او بنا نے کا مقصد پولیس کا سوفٹ امیج دینا ہے اور وہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ شہری زیادہ سے زیادہ اس مرض میں مبتلا بچوں کے لئے خون کا عطیہ دیں۔

    ڈی پی او بننے پر ننھی مدیحہ کی خوشی کی انتہا نہ تھی تاہم ڈی پی او جھنگ اور دیگر عملہ بھی سارا دن بچی کی خواہشات پوری کر نے میں مصروف نظر آئے۔

    ننھی مدیحہ نے اپنی اس خواہش پوری کئے جانے پر ڈی پی او جھنگ اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ اداکیا-

  • کوک اسٹوڈیو 2020 کی نئی قسط کے گانے ”عشق دا ککڑ“  نے دھوم مچا دی

    کوک اسٹوڈیو 2020 کی نئی قسط کے گانے ”عشق دا ککڑ“ نے دھوم مچا دی

    کوک اسٹوڈیو 2020 کی گزشتہ روز ریلیز ہونے والی تیسری قسط میں شامل گلوکارہ سحر گل خان کے نئے گیت نے دھوم مچا دی ہے ۔

    باغی ٹی وی : کوک اسٹوڈیو کی تیسری قسط میں سحر گل خان کا گیت ”عشق دا ککڑ“ بھی شامل ہے جسے انہوں نے ایک بالکل منفرد انداز سے گایا ہے-

    جب کہ اس کی شاعری عاصم رضا نے لکھی ہے اوردھن بھی عاصم رضا نے ہی بہت ہی خوبصورت ترتیب دی ہے جس وجہ سے یہ گانا ریلیز ہوتے ہی شائقین کو پسند آگیا ہے۔ گانے کی مقبولت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ محض ایک دن میں اس گانے کو چار لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا جبکہ اب تک اسے چھ لاکھ چھہتر ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے-

    گانے کی مقبولیت کے حوالے سے گلوکارہ سحرگل خان کا کہنا تھا کہ میں نے اور عاصم رضا نے ماضی میں ”بول کفارہ “ پر بہت محنت کی تھی جس کا رزلٹ بھی سب کے سامنے ہے لیکن اس بار ہمیں پہلے کی نسبت زیادہ محنت کرنا پڑی کیونکہ لوگوں نے مجھ سے بہت توقعات وابستہ کی ہوئی تھیں۔

    سحرگل خان نے مزید کہا کہ میں عاصم رضا سمیت کوک اسٹوڈیو کی پوری ٹیم کی بہت مشکور ہوں جن کی وجہ سے”عشق دا ککڑ“ جیسا بہترین گیت گانے کا موقع ملا –

    گلوکارہ نے شائقین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں مشکور ہوں ان سب لوگوں کی جنہوں نے ایک مرتبہ پھر مجھ پر اعتماد کیا ہے۔

    خیال رہے کہ مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والا مشہور ترین گیت ”بول کفارہ کیا ہوگا“ میں بھی سحر گل خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کوک اسٹوڈیو 2020 کی دو اقساط جاری کی گئیں تھیں جن میں راحت فتح علی خان اور میشا شفیع سمیت دیگر گلوکاروں نے اپنی سریلی آوازوں کے جادو جگائے تھے-

    کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط 3 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی، کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن کا آغاز خواتین کے ترانے نہ ٹٹیا وے سے کیا گیا تھا جس میں میشا شفیع کی گلوکاری کو سب سے زیادہ سراہا گیا تھا۔

    کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط میں 3 گانے جاری کیے گئے تھے جن میں مہدی ملوف کا دل کھڑکی اور فریحہ پرویز اور علی نور کا جاگ رہی پیش کیا گیا تھا۔

     

    گزشتہ روز کوک اسٹوڈیو 2020 کا آغاز خوبصورت گیت ‘نہ ٹُٹیا وے’ سے ہوگیا

    جبکہ 11 دسمبر کو ہی جاری ہونے والی کوک اسٹوڈیو کی دوسری قسط میں بھی 3 گانے ریلیز کیے گئے تھے اور ان تینوں کو بھی صارفین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی تھی-

    دوسری قسط میں استاد راحت فتح علی اور زارا مدنی کا ‘دل تڑپے’ جاری کیا گیا جس کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ اس میں ترانے کو ایک نیا ٹوئسٹ دیا گیا ہے گانے کے آخری ایک منٹ میں ان کے مخصوص کلاسیکی انداز کو بہت پسند کیا گیا جبکہ صارفین کی جانب سے اس گانے کو راحت فتح علی خان کا ایک اور ماسٹر ہیس قرار دیا گیا تھا-

    کوک اسٹوڈیو 2020 کی دوسری قسط نے بھی دھوم مچا دی کون کون سے گلوکاروں نے جگایا اپنی آوازوں کا جادو

    دوسری قسط میں گلوکارہ وجیہہ نقوی کا گانا ‘یقین’ پیش کیا گیا جس کے بول گلوکارہ نے خود لکھے ہیں 1960 کی دہائی کے راک میوزک کے ماڈرن انداز پر مبنی اس گانے میں دراصل وجیہہ نقوی نے خود پر یقین کے سفر کو بیان ہے یقین گانے کو بھی مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا گیا-

    کوک اسٹوڈیو سیزن 2020 کی دوسری قسط میں گلوکارہ میشا شفیع اور علی پرویز مہدی کا گانا ‘گل سن’ بھی پیش کیا گیا۔گانے کے بول علی پرویز مہدی اور احسن پرویز مہدی نے لکھے ہیں جبکہ میشا شفیع کے گائے گئے بول عاصم رضا اور منظور جھلا نے دوہرا لکھا گل سن کو بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا-

    میشا شفیع عدالت آتی نہیں ، گانا ریکارڈ کرانے پاکستان فورا پہنچ گئیں

  • ان کا واپسی کا ٹکٹ کینسل کراؤ اور انہیں سمندر سے تیر کے آنے کا آپشن دو   بھارتی خاتون اپنی کرکٹ ٹیم پر پھٹ پڑی

    ان کا واپسی کا ٹکٹ کینسل کراؤ اور انہیں سمندر سے تیر کے آنے کا آپشن دو بھارتی خاتون اپنی کرکٹ ٹیم پر پھٹ پڑی

    آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم تاریخی رسوائی کا شکار ہو گئی ، دوسری اننگزمیں بھارتی ٹیم صرف 36 رنزپرڈھیر ہو گئے جس پر پوری ٹیم کو بھارت میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بالرزنے بھارتی بلے بازوں کے پرخچے اڑا دئیے ،محمد شامی گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے،کپتان کوہلی سمیت پوری ٹیم میں سے کوئی بھی بلےبازڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکا

    آسٹریلیا کے فاسٹ بالرز جوش ہیزل ووڈ اورپیٹ کمنزنے تباہ کن باؤلنگ کی جس کے سامنے بھارتی نہ ٹھہر سکے،ہیزل ووڈ نے صرف8 رنز دے کر 5اور پیٹ کمنز نے چار وکٹیں لیں ،اس سے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کا کم ترین اسکور42 ہے

    بھار ت نے ٹیسٹ میں کم ترین اسکور پر آوَٹ ہونے کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا ،بھارتی ٹیم 1974 میں انگلینڈ کیخلاف 42 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی-

    ٹیم کی میچ میں اس آؤٹ پٹ کے بعد بھارت میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں ایک مسلمان بھارتی خاتون ناظمہ بھی شامل ہیں جو ویڈیو میں ٹیم کی کارگردگی پرپر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں انم کی اصلی حقیت دکھا رہی ہیں-


    ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون کو اپنی شرط ہارنے کا انتہائی دکھ ہے کہ اس نے ُوری بھارتی ٹیم کو ننگا کر کے رکھ دیا-

    بھار ت کا ٹیسٹ میں کم ترین اسکور پر آوَٹ ہونے کا نیا ریکارڈ،36 پر ساری ٹیم ڈھیر

    ویڈیو میں خاتون کہتی نظر آ رہی ہیں کہ وہ بھارتی ٹیم کی ناقص کارگردگی کی وجہ سے پورا 100 روپیہ شرط ہار گئی ہوں وہ تو کوئی بات نہیں وہ تو آفریدی کے ابو کی جہب سے نکال لوں گی لیکن شرط کے برابر اسکورز تو بنالیتے-

    خاتون نے کہا کہ یہاں میری اولاد بھی میرا ٹیوشن گیم سے زیادہ اسکور کر لیتی ہے اور انہیں دیکھ لو من پسند کا کوچ دیا ہوا کوچ کو من پسند کی دارو یعنی شراب اور دارو کے ساتھ من پسند کا چکھنا تب بھی یہ حال ہے-

    خاتون نے کہا کہ میں تو کہتی ہوں واپسی میں ان سب کی فلائٹ ٹکٹ کینسل کراؤ اور انہیں سمندر سے تیر کے آنے کا آپشن دو بس-

    خاتون نے بھارتی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ ودیش جاتے ہی ٹک ٹاک چلنے لگ گیا ہو گا سب کے فونوں پر کر دی ٹرانزیکٹ تصاویر ہر دن کی جتنے ان سے رنز نہیں مارے جا رہے اتنے ہمارے دنگوں پر لوگ مر جاتے ہیں –

    پی ٹی آئی نےٹویٹرپیج پربھارت آسٹریلیا میچ کے شراب کی مشہوری والی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟اہم خبرآگئی

    خاتون نے اپنی ویڈیو میں آسٹریلیا ٹیم کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا کہا کہ ویسے یہ آسٹریلیا والے بھی کم نہیں ہیں آءی پی ایل انڈین سُپر لیگ میں ہمارا ہی نمک کھایا اور اب ہمیں ہی ٹاٹا بول دیا شرم تو آئی نہیں ہو گی ٹیم کو ویسے یہ شرم سے یاد آیا اور پرتھوی اشوک بھائی ویرات تم آ رہے ہو تو ساتھ میں اسے بھی لے آنا وہاں تو اس سے کھیلا نہیں جا رہا یہاں کم از کم بچے کا دودھ تو گرم کر دے گا-

    خاتون نے نیہا ککڑ کو بھی نہیں چھوڑا اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سب صدمے سے نکل نہیں پائی تھی کہ گلوکارہ نیہا ککڑ نے گانا شئیر کر دیا خیال رکھیا کر خاتون نے کہا کہ اگر نیہا کو اتنا ہمارا خیال ہوتا نا تو وہ اتنے گانے ہی نہ بناتی ہے کوئی جواب اس کا آپ کے پاس

    نہیا ککڑ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے؟