مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز دیریلیس ارطغرل میں بہادر جنگجو کا کردار ادا کرنے والے اداکار انجین التان رواں ماہ 10 دسمبر کو لاہور دو روزہ دورے پر آئے تھے-
باغی ٹی وی : ارطغرل کو چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کے ایم ڈی چوہدری محمد اسماعیل اور میاں کاشف ضمیر نے پاکستان میں مدعو کیا تھا تاہم اب انجین کے پاکستان میں دورے کے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں-
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق انجین التان کی پاکستان میں میزبانی کرنے والا کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا ہے-
رپورٹ کے مطابق ترکی کی معروف ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں سازشوں کا مقابلہ کرنے والا انجین التان لاہور میں نوسرباز کی سازش سے انجان نکلا۔
انجین التان کو پاکستان بلانے والا کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا انجین التان کی میزبانی کرنے والاکاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔
وضح رہے کہ رواں ماہ انجین التان پاکستان پہنچے تھےانجین التان نے نجی دورے کے دوران تاریخی مقامات کی سیر کی اُنہوں نے کچھ نجی کمپنیوں کے ساتھ شوبز سرگرمیوں کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا۔
انجین التان نے گزشتہ شام بادشاہی مسجد کا دورہ کیا تھا اِس موقع پر تاریخی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد بھی موجود تھے۔ اداکار انجین التان نے تاریخی مقامات دیکھنے پر خوشی کا اظہار کیا شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
رک اداکار انجین التان کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان میں اچھے برادرانہ تعلقات ہیں،پاکستانی عوام مجھ سے پیار کرتے ہیں، اور اس سے بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی ڈرامے کی تعریف کی۔
ترک اداکارانجین التان کا لاہو رمیں کہنا تھا کہ ہمارا چودھری ٹیکسٹائل سے معاہدہ ہوا ہے ،پاکستانیوں کی محبت اور نیک خوا ہشات پر ان کا مشکور ہوں، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے،یہاں آ کر خوشی ہوئی ، ارطغرل غازی بہت بڑی ڈرامہ سیریل تھی، یہ ایک اسلامی اسٹوری تھی جسے پاکستان میں بہت پسند کیا گیا، اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستان کی ڈرامہ سیریل میں ضرور کام کروں گا۔
ترک اداکار انجین التان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قدرتی خوبصورتی سے اچھی طرح واقف ہوں لیکن میرا پاکستان کا مختصر دورہ ہے اس لئے زیادہ سیر نہیں کر سکا یہاں کے کھانے بھی بہت لذیذ ہیں لیکن مرچیں زیادہ ہیں، میں نے کچھ نئے پراجیکٹس کے معاہدے کئے ہیں، نجی ٹیکسٹائل کا برانڈ ایمبیسڈر بن رہا ہوں۔
خیال رہے کہ ترکی کا مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو پاکستان ٹیلی وژن پر نشر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان خود بھی اس ڈرامے کے بہت بڑے مداح ہیں، دراصل انہوں نے ہی حکام کو ہدایت کی تھی کہ اس ڈرامہ سیریل کو پی ٹی وی پر چلایا جائے تاکہ پاکستانی اپنے اسلامی اقدار اور اوصاف سے آشنا ہو سکیں۔ اس تاریخی ڈرامہ میں سلطنت عثمانیہ کے بانی ارطغرل غازی کی اسلام کیلئے کی گئی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔
پاکستان کے سینئیر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ان کے بھائی سلمان شہباز کی لندن میں بنائی گئی برگر چین کے منی ٹرئل کا مطالبہ کر دیا-
باغی ٹی وی :سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ان کے بھائی سلمان شہباز کی لندن میں بنائی گئی برگر چین کے منی ٹرئل کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ مریم بی بی جو یہ پیزا پیزا کر رہی ہے یہ ذرا اپنے بھائی کے برگرز کا جواب دے دے پوری ایک چین کھول لی ہے سلمان شہباز نے لندن میں برگرز کی وہ پیسے کہاں سے گئے-
مبشر لقمان نے کہا کہ چڑیل لندن سے بڑی خبریں لے کر آئی ہے اور کہتی ہے کہ مریم بی بی جو یہ پیزا پیزا کر رہی ہے یہ ذرا اپنے بھائی کے برگرز کا جواب دے کہ سلمان شہباز نے لندن میں برگرز کی پوری ایک چین کھول لی ہے وہ پیسے کہاں سے گئے اب ذرا اس کے منی ٹرائل کی بات ہو جائے وہ تو بھاگے ہوئے ہیں اور وزٹ ویزہ پر ہیں –
مبشر لقمان کے مطابق دنیا نیوز پر سب سے پہلے ہم نے کھرا سچ کی ٹیم نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس دکھائے تھے اور کھرا سچ کی ٹیم نے الطاف حسین کی آپ کو کرپشن دکھائی تھی اور کھرا سچ کی ٹیم نے ہی آپ کو حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی کرپشن کا بتایا تھا اور اسی ٹیم نے ہی آپ کو بتایا تھا کہ گگلو اور وگلوکیا کاروبار کرتے ہیں اور ن کی کون کون سی کمپنیاں ہیں یہ پانامہ بہت بعد میں آئی تھی-
انہوں نے کہا کہ اب سلمان شہباز شریف نے کیا کام کیا کہ باپ شہباز شریف اور بھائی حمزہ شہباز جیل میں ہے اور یہ پریشان ہونے کی بجائے کاروبار وسیع کئے جا رہا ہے سلمان شہباز نے متعدد برگر آؤٹ لیٹس کھول لئے ہیں اور پوری ایک چین بنالی ہے اور برمنگھم سے انہوں نے اس کام کو شروع کیا ہے اور پھیٹ بن کے نام سے ایک پوری کی پوری برگر چین شروع کی ہے-
سینئیر اینکر پرسن نے بتایا کہ اب سلمان شہباز کے نام پر وہاں پر 4 کمپنیاں ہیں اور اب انہوں نے پاکستان نہیں آنا انہوں نے برطانیہ میں برگر اور بن کباب بنانے کا کاروبار شروع کر لیا ہے –
انہوں نے سلمان شہباز کے ماضی میں پاکستان میں کئے جانے والے کاروبار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سلمان شہباز جب یہاں پر تھے تو چینی کا کاروبار کرتے تھے شوگر ملز چلاتے تھے اور رئیل اسٹیٹ کا کام کرتے تھے باہر گئے تو بر گر بنانے کے کام پر لگ گئے کیوں اس لئے کہ وہ کام یہاں پر دو نمبریوں سے ہوتے تھے ان کے ایس آر او کے ساتھ ہوتے تھے گورنمنٹ کی کوئی پرمٹ لے کر اس کا رکوا کر دوسرے کے پیسے لگا کر اس طرح سے کاروبار ہوتے تھے اس طرح تو کوئی جھی کھرب پتی بن سکتا ہے –
مبشر لقمان نے اپنی ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ ان کی کمپنی کی برانچ کہاں کہاں پر واقع ہیں ایک کنکورڈ بزنس سنٹر یہ کنکورڈ روڈ لندن یونائیٹڈ کنگڈم پر واقع ہے اور اس کا زپ کوڈ ڈبلیو تھری اوٹی جے-
سینئیر صحافی نے کہا کہ یہاں تک کہ انہوں نے رواں برس 8 جون کو کمپنی کو جوائن کیا ور ٹھیک 4 دن بعد 12 جون کو ریزائن بھی کر دیا یعنی یہ بظاہر کیا گیا ہے دکھانے کے لئے کہ یعنی اب میں اس میں شامل نہیں ہوں لیکن سچ تو یہ ہے کہ یہ کمپنیاں سلمان شہباز کی ہیں اور اس نے وہاں پر ہوری چین کھول لی ہے اب برممنگھم سے پتہ چلا ہے کہ بریفرڈ میں جارہے ہیں وہاں سے مانچسٹر میں بعد میں گلاسکو میں اور آخر میں لندن اور ولسن وغیرہ کے ایریاز میں آ رہے ہیں –
مبشر لقمان نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ ان کی منی ٹرائل کون دے گا مریم نواز ان کے پیسوں کا کون بتائے گا ذرا بتا دیں یہ تو شاید ڈیڑھ دوسال سے غائب ہیں وہاں پر اور اب وقت آ رہا ہے کہ ان کا پاسپورٹ ایکسپائر ہونے والا ہے حکومت پاکستان نے ان کا پاسپورٹ رینیو کرنا نہیں ے یا تو بھائی صاحب نے فوراً نیشنیلٹی لے لی ہے الطاف حسین کی طرح صرف یہ پاسپورٹ نہیں دکھا رہے اپنا یا یہ چُھپے رپستم نکلے کہ پہلے یہ جاکر انہوں نے زائلم بھی لے لیا اور فارن نیشنیلٹی کسی اور ملک کی لے لی-
انہوں نے بتایا کہ مختلف ناموں سے شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی یو کے میں چھ کمپنیاں ہیں اور یہاں سے جانے کے بعد بنی ہیں اس کا مطلب ہے کہ بھائی صاحب نے دبا کر پیسہ پاکستان سے باہر بھیجا سلمان شہباز ڈور اسٹیپ ڈیزرٹ ہے برمنگھم میں پھٹ بن لمیٹڈ ہےا یس ایس وینچرز لمیٹڈ ہے پروفیشنل ڈیزرٹ برمنگھم لمیٹٰڈ کے یہ ڈائریکٹرہیں جبکہ کمپنی ہاؤس کے ریکارڈ کے مطابق سلمان شہباز نے لاک ڈاؤن میں دو کمنیاں جون اور جولائی 2020 میں شروع کیں تاہم ن کمپنیوں کی مالیت کی تفصیلات کمپنی ہاؤس میں موجود نہیں-
مبشر لقمان کے مطابق چار کمپنیاں لندن کے علاقے ایلنگ ایک پاک رائل اور ایک اسکاٹ لینڈ کا پتہ درج ہے اس نے ان کمپنیوں میں کتنے پیسے انویسٹ کئے کہاں سے انویسٹ کئے ابھی تک توا ن کی طرف سے بات سامنے نہیں آئی جب ان سے کسی اور دوست نے پوچھا لندن میں تو انہوں نے کہا میری کوئی انویسٹمنٹ نہیں ہے سارے کاروبار ابھی پلاننگ فیز میں ہیں-
اس بات پر مبشر لقمان نے کہا کہ پیسے کہاں سے آئے یہاں سے ہی گئے ناں یعنی کہ پلاننگ فیز میں آگے بھی پلاننگ پھر بھی پلاننگ تو انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب تو یہی ہے کہ خیالی پلاؤ ہے خیالی پلاؤ پکاؤ تو مصالحے کیوں کم پاؤ مطلب ایک چین تو نہیں پھر چار چار چینز ہم شروع کر لیتے ہیں تو سلمان شہباز کی چھ کمپنیاں جن میں سے دو کمپنیاں لاک ڈاؤن کے دوارن انہوں نے بنائیں فاسٹ فوڈ چینز بنارہے ہیں کچھ برگرز چینز بنا رہے ہیں کچھ اور فاسٹ فوڈ چینز بنا رہے ہیں –
مبشر لقمان نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب اگلے جلسے میں جب 27 دسمبر کولاڑکانہ میں ہوگا میں امید کرتا ہوں تو مریم نواز وہ باتائیں گی کہ ان کے بھائی کی منی ٹرائل کیا ہے اور یہ پیسہ کیسے گیا ہے وہاں پر ساروں کا تو پوچھ رہی ہیں اور اب ہمارے سوال کا بھی جواب دے دیں-
مبشر لقمان نے اپنی ویڈیو میں مزید کہا کہ یاد ہے ناں کہ شہباز شریف نے نعرہ مارا تھا انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنی باہر کی گئی ساری انویسٹمنٹ پاکستان لے کر آ رہا ہوں تو شہباز شریف نے جھوٹ بولا تھا ایڈورڈ روڈ پر ان کے فلیٹس موجود ہیں چاہے پتہ کر لیں –
سینئیر صحافی نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ میں چیلنج کررہا ہوں کہ شہباز شریف جھوٹ بول رہا تھا اتنے سال گزرنے کے باوجود وہ نہیں منگایا پھر کہا میں ڈیلی میل پر کیس کر رہا ہوں لیکن آج تک ڈیلی میل کو نوٹس تک نہیں ملا-
مبشر لقمان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر بات جھوٹ ہے ان کی کوئی بات ایسی نہیں جو انہوں نے سچ بولی ہو انسان ان کی بات سنے تو کیا سوچ کر سنے صبح جھوٹ شام کو جھوٹ اٹھتے بیٹھتے جھوٹ حد ہوتی ہے مریم کی اور یہ پورے ٹبر کی سارا کا سارا ٹبر ہی ایک جیسا ہے-
انہوں نے شریف خاندان کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوٹ کر کھا گئے ہیں پینتیس سال سے اس ملک کو دنیا کے ہر ملک میں پیسہ دنیا کے ہر ملک میں گھر دنیا کے ہر ملک میں اکاؤنٹس کاروبار گاڑیاں سب کچھ اور ہمیں بتاتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے کونسا ظلم ظلم تو اس دن ہو گا جب تمہارا جائز کمایا ہوا پیسہ کوئی چھینے گا ا بھی تو ان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس مانگا جا رہا ہے-
رواں برس اگست میں پاکستان کے نامور ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹی وی پر اداکاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔
باغی ٹی وی : ڈرامے کی اسکرپٹ کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘پہلی سی محبت، میں ٹی وی پر اپنے ایکٹنگ ڈیبیو کے اعلان کے لیے پُرجوش ہوں۔
حسن شہریار ڈرامہ ‘پہلی سی محبت’ میں اداکارہ مایا علی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
اب ایچ ایس وائے نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں ڈرامہ پہلی سی محبت میں اپنے ٹی وی ڈیبیو کا پوسٹر جاری کرنے پر بہت پُرجوش ہوں اور فخر محسوس کررہا ہوں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا پہلا ڈرامہ نجی ٹی وی چینل اے آر وائے پر جلد ریلیز ہوگا۔
ڈیزائنر ایچ ایس وائے نے کہا کہ میں آپ سب کے ساتھ یہ پوسٹر شیئر کرنے پر بہت پرجوش ہوں اور آپ سب کے یہ ڈرامہ دیکھنے کا منتظر ہوں۔
علاوہ ازیں انہوں نے انسٹا اسٹوری میں ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں وہ ڈرامے کے ساتھی اداکاروں کے جانب سے ڈرامے میں ان کی پہلی جھلک کو پسند کیا گیا ہے۔
ڈیزائنر ایچ ایس وائے اپنے ڈرامے میں اکرم نامی شخص کا کردار ادا کررہے ہیں تاہم ان کے کردار کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
خیال رہے کہ حسن شہریار یاسین پاکستان کے نامور فیشن ڈیزائنر ہیں اور ٹی وی شو کے میزبان بھی رہ چکے ہیں انہوں نے سن 2000 میں ایچ ایس وائے کے نام سے برائیڈل اور فارمل ملبوسات پر مبنی فیشن برانڈ لانچ کیا تھا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے نجی ٹی وی چینل ہم ٹی کے شو ‘ٹونائٹ وِد ایچ ایس وائے’ کی میزبانی بھی کی تھی یہ شو 5 سیزنز پر مشتمل تھا علاوہ ازیں ان کا یوٹیوب چینل بھی ہے جس پر وہ لائیو ود ایچ ایس وائے کے نام سے شو کی میزبانی کررہے ہیں۔
پاکستان میوزک انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی کی پاکستان کے علاقائی ثقافتی لباس میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حدیقہ کیانی نے اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں بلوچستان کا ثقافتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
مذکورہ تصویر میں حدیقہ کیانی مُسکرا رہی ہیں اور بےحد دلکش لگ رہی ہیں۔
حدیقہ کیانی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ہمارے علاقائی لباس کی خوبصورتی کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
گلوکارہ نے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’بلوچستان‘ اور ’بلوچستان ڈریس‘ اور دل والے ایمو جی کا بھی استعمال کیا۔
اس سے قبل حدیقہ کیانی نے اپنے کالج کے دنوں کی بھی ایک یادگار تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی تصویر میں حدیقہ کیانی مغربی لباس یعنی جینز اور شرٹ میں ملبوس ہیں۔
حدیقہ کیانی نے تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو بتایا کہ یہ اُن کے کالج کے دنوں کی تصویر ہے اور انہی دنوں اُن کا پہلا البم ’راز‘ بھی ریلیز ہوا تھا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و پروڈیوسر کمل ہاسن نے چکا نشانہ بنایا-
باغی ٹی وی : ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعت مکل نیدھی مایم (ایم این ایم) کے سربراہ کمل ہاسن نے نریندر مودی سے استفسار کیا کہ ایسے وقت میں جب نصف بھارت بھوکا ہے ایسے میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی کیا ضرورت ہے؟
اتوار کے روز ایم این ایم کے سربراہ کمل ہاسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بھارتی وزیراعظم سے اس حوالے وضاحت دینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی جی بتائیں کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے 1 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے جانے کے پیچھے کیا عقلمندی ہے؟
کمل ہاسن نے مزید کہا کہ وہ بھی ایسے وقت میں جب بھارت کی آدھی سے زائد عوام کو بھوک لگی ہوئی ہے اور عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جو معاشی مشکلات کا شکار ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے صدیوں پرانی عظیم دیوار چین کی طرح نئی پارلیمنٹ کی عمارت کی تعمیر کے دعویٰ پر نامور اداکار اور سیاست دان نے نریندر مودی پر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ دیوار چین کی تعمیر کے دوران ہزاروں لوگ جان سے گئے تھے ڈریگن حکمرانوں نے جس کے متعلق کہا تھا کہ وہ عوام کے تحفظ کے لیے بنائی گئی ہے۔
کمل ہاسن نے یہ سوال جنوبی تامل ناڈو اسمبلی کے انتخابات کے لیے اپنی مہم کے ابتدا سے چند گھنٹے قبل اٹھایا اور کہا کہ ’معزز منتخب وزیراعظم آپ جواب دیں۔
وزیراعظم نریندر مود نے 10 دسمبر کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا تھا، جس کے متعلق توقع کی جارہی ہے کہ وہ 2022 تک مکمل ہوجائے گی۔
تامل ناڈو میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات اپریل تا مئی 2021 میں ہوں گے، کمل ہاس نے الزام لگایا کہ حکام نے آخری وقت میں انہیں شہری علاقوں میں انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی۔
بالی وڈ کی ماضی کی لیجنڈری اور معروف اداکارہ جوہی چاولہ کی وہ ڈائمنڈ بالی کھو گئی جو اُنہوں نے گزشتہ 15 سال سے پہنی ہوئی تھی۔
باغی ٹی وی:اداکارہ جوہی چاولہ کی وہ ڈائمنڈ بالی کھو گئی جو اُنہوں نے گزشتہ 15 سال سے پہنی ہوئی تھی اس حوالے سے جوہی چاولہ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر صارفین کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ڈائمنڈ بالی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جوہی چاولہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میں آج صبح ممبئی ائیرپورٹ پر تھی جہاں چیکنگ کے دوران میری ڈائمنڈ بالی کہیں گِرگئی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر ایک نیا مشورہ دیا ہے۔
باغی ٹی وی : انڈسٹری میں بہت کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کی بنا پر اپنی ایک الگ جگہ بنانے والی اداکارہ ہانیہ عامر اکثر اوقات تنازعات میں گھری رہتی ہیں اور سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔
پچھلے دنوں ہانیہ عامر کو مداحوں کے جانب سے موصول ہونے والے نفرت انگیز کمنٹس پر کافی پریشان بھی دیکھا گیا تھا جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ پر بھی کیا تھا-تاہم اب پھر ہانیہ کی جانب سےپوسٹ سامنے آئی ہے-
ہانیہ عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ’پاؤٹ‘ بنائے بیٹھی ہیں اور کافی سادہ اور خوبصورت نظر آ رہی ہیں ۔
ہانیہ عامر نے اپنی یہ تصویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو پیغام لکھا کہ پاؤٹ کرو اور کام سے کام رکھو۔
ہانیہ عامر کی جانب سے شئیر کی گئی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے ہانیہ عامر سے محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ہانیہ عامر نے اپنی غمگین تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ کچھ کمنٹس پڑھ کر ان کو رونا آگیا انہوں نے مداحوں پر زور دیا تھا کہ وہ صحیح اور دانشمندانہ الفاظ استعمال کیا کریں۔
ہانیہ عامر نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا تھا کہ لفظوں میں طاقت ہوتی ہے وہ بنا بھی سکتے ہیں اور تباہ بھی کرسکتے ہیں لفظوں کو کیوں لوگوں کو گرانے کے لئے استعمال کیا جائے جبکہ انہی لفظوں سے آپ ایک دوسرے کو اوپر اٹھا سکتے ہیں۔
ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ مطلبی ہونا آسان اور کمزوری ہے یہ آپ کے اپنے خوف اور عدم تحفظ کی تصویر ہوتا ہے جبکہ مہربان اور اچھا ہونا خوبصورت اور طاقت ہوتا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لوگوں سے اپیل کی تھی کہ اپنے لفظوں کا سمجھداری سے انتخاب کریں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 3 دسمبر کو ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر کمنٹ سیکشن میں ایک شخص نے لکھا تھا کہ وہ چائنا کی انجلینا جولی لگتی ہیں۔
جبکہ ہانیہ عامر عاصم اظہر سے تعلقات ختم کرنے اور محض ایک اچھا دوست کہنے کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار اعجاز اسلم نے بھی اپنے نام سے بیوٹی برانڈز متعارف کرادیا۔
باغی ٹی وی : شوبز، فیشن و سوشل میڈیا پر مشہور متعدد شخصیات نے بیوٹی و کلاتھ برانڈز متعارف کرا رکھے ہیں اگرچہ زیادہ تر بیوٹی برانڈز خواتین شخصیات کی جانب سے متعارف کرائے جا چکے ہیں تاہم کچھ مرد حضرات نے بھی بیوٹی برانڈز متعارف کرا رکھے ہیں۔
تاہم دیگر شوبز، اسپورٹس و فیشن مرد حضرات کی طرح اداکار اعجاز اسلم نے بھی اپنے نام سے بیوٹی برانڈ متعارف کرادیا۔
اعجاز اسلم نے 11 دسمبر کو اپنے نام سے بیوٹی برانڈ متعارف کرایا تاہم انہوں نے پہلے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ جلد ہی ایک نئی چیز متعارف کرانے جا رہے ہیں۔
11th December 2020 Gear up and hold your excitement because the countdown has been started!⏳
اعجاز اسلم کی جانب سے بیوٹی برانڈ کو متعارف کرائے جانے سے قبل زیادہ تر لوگوں کا خیال تھا کہ وہ کسی نئی کمپنی کے برانڈ کو متعارف کرائے گئے تاہم مداحوں کے خیالات کے برعکس انہوں نے اپنے ہی نام سے بیوٹی برانڈ متعارف کرادیا۔
اداکار کی جانب سے متعارف کرائے گئے برانڈز پر فوری طور پر آن لائن فروخت کا آغاز کردیا گیا جب کہ جلد ہی برانڈز کے ملک کے بڑے شہروں میں اسٹورز بھی کھولے جائیں گے۔
https://twitter.com/aijazz7/status/1337291103402414080?s=20
اعجاز اسلم بیوٹی برانڈ سے مرد حضرات شیونگ کریم، ہیئر اسپرے، فیس واش و کریم سمیت خوبصورتی بڑھانے کی دوسری چیزیں آن لائن منگوا سکتے ہیں۔
بیوٹی برانڈ متعارف کرائے جانے پر شوبز شخصیات سمیت دیگر شعبہ جات کے افراد نے اداکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
UNLOCK THE ETERNAL YOUTH! Aijaz Aslam Natural & Herbal Skincare Range is the secret to timeless skin and exceptional grooming. The range is crafted with natural minerals and botanical extracts which make it harmless and universally suitable while doing wonders to your looks! pic.twitter.com/IbYf9GCcmF
اعجاز اسلم نے اپنی ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کے برانڈز کی چیزوں کو خالص معدنیات سے تیار کیا گیا ہے اس لیے ان کے برانڈ کی مصنوعات جہاں پائدار ہیں وہیں وہ کسی بھی منفی اثر سے محفوظ ہیں۔
ناگن ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والی عالمی شہرت یافتہ معروف بالی وڈ اداکارہ مونی رائے بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے والی پاکستان کی صف اول اداکارہ ماہرہ خان کی جلد صحت یابی کے لیے دُعاگو ہیں۔
باغی ٹی وی : گزشتہ روز ماہرہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہوگئی ہیں۔
ماہرہ خان نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں کہا تھا کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔
اداکارہ نے پوسٹ میں ان تمام لوگوں کو کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کروانے کا کہا تھا جو ان کے نزدیک رہےیہ بہت مشکل وقت ہے لیکن انشاءاللہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گی-
ماہرہ نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لئے ماسک پہنیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل کریں –
آخر میں اُنہوں نے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاؤں کی اپیل بھی کی تھی-
ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر جہاں صارفین اور پاکستان فنکاروں نے دُعائیہ پیغامات جاری کیے تو وہیں بھارتی اداکارہ مونی رائے بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔
مونی رائے نے ماہرہ خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا ڈھیر سارا پیار آپ کے ساتھ ہے جلدی سے ٹھیک ہوجائیں-
واضح رہے کہ اس سے قبل کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں اداکارہ نیلم منیر، بہروز سبز واری،مریم نفیس،عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبی عامر ،اداکار امیر گیلانی ،گلوکارجواد احمد ،عثمان مختار ، فروا علی کاظمی ،ماڈل صحیفہ جبار ، روبینہ اشرف ، اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر ،واسع چوہدری اور دیگر شامل ہیں-
بالی وڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ میں سلمان خان بھی جلوہ گر ہوں گے-
باغی ٹی وی : گزشتہ چند سالوں سے شاہ رخ خان بالی وڈ کو کوئی بھی سپرہٹ فلم دینے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں تاہم وہ اپنی فلموں میں سلمان خان کی انٹری کے ذریعے اس کو کامیاب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان سدھارت آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پٹھان‘ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ایجنٹ کا کردار ادا کریں گے فلم میں ان کے مدمقابل ڈپیکا پڈوکون مرکزی کردار نبھائیں گی اور اس کے علاوہ جان ابراہم بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔
دوسری جانب یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ بالی وڈ کے سلطان سلمان خان بھی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں انٹری دیں گے اور وہ اپنی کامیاب ترین فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے کردار ٹائیگر میں دکھائی دیں گے جب کہ فلم میں ان کا کردار مختصر نہیں ہوگا بلکہ فلم میں ان کی انٹری 20 منٹ سے زیادہ ہوگی۔
واضح رہے سلمان خان نے شاہ رخ خان کی پچھلی فلم ’زیرو‘ میں بھی انٹری دی تھی جب کہ سلمان خان اورشاہ رخ خان، عامر خان کی نئی فلم لال سنگھ چڈھا میں بھی ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔