Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سینئیر اداکارہ صبا فیصل نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

    سینئیر اداکارہ صبا فیصل نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کے انسٹاگرام پر ایک ملین سے زائد فالوورز ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کی سینئیر اداکارہ صبا فیصل کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اعشاریہ تین ملین یعنی 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہوگئے ہیں۔

    اس مقبولیت کے بعد صبا فیصل پاکستان کی پہلی سینئر اداکارہ بن گئی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر ایک ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

    صبا فیصل نے اس اعزاز کو اپنے نام کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔

    مذکورہ پوسٹ میں صبا فیصل کی تصویر شائع ہے اور اُس پر لکھا ہے کہ صبا فیصل انسٹا پر ایک ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی سینئر اداکارہ بن گئیں ہیں۔

    اداکارہ کی اس کامیابی پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اُنہیں مبارکباد دے رہی ہے۔

  • قاہرہ انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ سعودی اداکار نے اپنے نام کر لیا

    قاہرہ انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ سعودی اداکار نے اپنے نام کر لیا

    سعودی اداکار فیصل الدوخی نے مصر میں ہونے والے قاہرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا انہیں یہ ایوارڈ فلم فیسٹیول میں شامل ہونے والی پہلی سعودی فلم میں اداکاری پر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی ڈائریکٹر عبدالعزیز الشاحی کی تیار کردہ فلم دی تیمبور آف ریٹریبیوشن نے قاہرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری پرائز حاصل کیا جبکہ اس کے مرکزی اداکار کو بہترین اداکار کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

    سعودی اداکار فیصل الدوخی نے 2016 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ 2016 میں فلم وساطی اور 2018 میں فلم بلیک سینڈ سمیت کئی مشہور فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

    اسی فلم فیسٹیول میں ایک اور سعودی فلمساز سارہ میسفر کی فلم ‘دی گرلز ہو برنٹ دی نائٹ’ بھی پیش کی گئی تھی۔

    علاوہ ازیں فلم فیسٹیول میں 2 اداکاراؤں کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا، ان میں سے مصر کی الہام شاہین کو فلم کرفیو اور نتالیہ پاولین کووا کو کانفرنس میں اداکاری پر یہ اعزاز دیا گیا۔

    بہترین نان فکشن فلم کا اعزاز لبنان کی فلم وی آر فرام دیئر نے حاصل کیااس کے ساتھ ہی قاہرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں کچھ فلمز کو مختلف کیش پرائز بھی دیے گئے۔

    برطانوی اخبار ایسٹرن آئی کی فہرست میں ایشیا کے 50 مقبول فنکاروں میں علی ظفر سمیت…

    خیال رہے کہ قاہرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 40 ممالک کی 90 سے زائد فلمیں پیش کی گئیں جن میں سے 20 فلمز کے انٹرنیشنل پریمیئر بھی ہوئے۔

    واضح رہے کہ قاہرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ان 15 فیسٹولز میں سے ایک ہے جسے انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشنز (ایف آئی اے پی ایف) کی جانب سے ‘اے’ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

    قاہرہ فلم فیسٹیول عرب دنیا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں سب سے پرانا اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ کلچر فیچر فلم فیسٹول ہے۔

    عاطف اسلم 2021 میں کورونا وبا کے بعد دبئی میں پہلا کنسرٹ کریں گے

  • اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی اداکارہ ثناخان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ

    اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی اداکارہ ثناخان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ

    اسلام کی خاطرشوبز انڈسٹری چھوڑنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان کی شادی کے بعد انسٹاگرام پر اُن کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ ماہ بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ثناء خان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 4 ملین یعنی 40 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔

    ثناء خان کی مقبولیت میں اضافے کی بات کی جائے تو یہ اضافہ اُس وقت دیکھنے کو ملا جب اُنہوں نے اسلام کی خاطر بالی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کرکے مفتی انس سے شادی کی۔

    سابقہ بھارتی اداکارہ کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہایا گیا سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ثناء خان نے اپنے اس نیک فیصلے سے اپنے چاہنے والوں کو بہت مُتاثر کیا ہے جس کے لیے وہ بہت خوش ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر گُزرتے دن کے ساتھ ثناء خان کے انسٹا فالوورز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔


    خیال رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ مفتی انس سے شادی کی ہے اور آج کل وہ مقبوضہ کشمیر میں اپنا ہنی مون منا رہی ہیں۔

  • صنم جنگ بیٹی سمیت کورونا وائرس کا شکار

    صنم جنگ بیٹی سمیت کورونا وائرس کا شکار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و میزبان صنم جنگ اور ان کی بیٹی نے خود میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ صنم جنگ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے تاہم ان میں اس کی شدید علامات نہیں ہیں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کی کم سن بیٹی نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

    اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لوگوں کو بتایا کہ وہ کورونا کی وبا کو مذاق نہ سمجھیں اور اس سے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں وہ فیس ماسک کا استعمال کریں بھیڑ میں جانے سے گریز کریں اور گھر تک ہی محدود رہیں تو اچھا ہے۔

    ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے مداحوں اور جاننے والوں سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

    واضح رہے کہ صنم جنگ سے قبل اداکارہ ماہرہ خان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی انہوں نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں مداحوں اور قریبی افراد کو آگاہ کیا تھا کہ انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں اداکارہ نیلم منیر، بہروز سبز واری،مریم نفیس،عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبی عامر ،اداکار امیر گیلانی ،گلوکارجواد احمد ،عثمان مختار ، فروا علی کاظمی ،ماڈل صحیفہ جبار ، روبینہ اشرف ، اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر ،واسع چوہدری اور دیگر شامل ہیں-

    کورونا کوئی مزاق نہیں بلکہ جان لیوا وبا ہے اس سے بچنے کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیرکوسختی سے اپنانا ہوگا شوبز فنکار

    عامر لیاقت حسین نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی

    عامر لیاقت حسین کورونا وائرس کے باعث طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

    ڈاکٹرعامر لیاقت اہلیہ طوبیٰ عامر سمیت کرونا وائرس کا شکار

    ایک اوراداکار امیر گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    جواد احمد عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    عثمان مختار کے بعد ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

    عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    ماڈل صحیفہ جبار بھی کورونا وائرس کا شکار

    اداکارہ مریم نفیس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    اداکارہ نیلم منیر بھی کورونا وائرس کا شکار

    اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

  • چھانگا مانگا جنگل:دو قیمتی نر پاڑہ ہرن ہلاک

    چھانگا مانگا جنگل:دو قیمتی نر پاڑہ ہرن ہلاک

    چھانگا مانگا:آج چھانگا مانگا جنگل میں دو قیمتی نر پاڑہ ہرن ایک دوسرے سے سینگ لڑاتے ہلاک ہو گئے.

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آج چھانگا مانگا جنگل میں دو قیمتی نر پاڑہ ہرن ایک دوسرے سے سینگ لڑاتے ہلاک ہو گئے –

    ہرن لڑتے ہوئے جب ٹکرائے تو ایک دوسرے سے ایسےالجھےکہ دونوں نے ایک دوسرے کے پیٹ ہی پھاڑ ڈالے.

    زرائع کے مطابق پیٹ میں سینگ پھنس جانے کی وجہ سے پیٹ پھٹ گئے اور دونوں ہرن موقع پر ہی ہلاک ہو گئے-

  • جنگ کہیں کا نہیں چھوڑتی

    جنگ کہیں کا نہیں چھوڑتی

    چھانگا مانگا:آج چھانگا مانگا جنگل میں دو قیمتی نر پاڑہ ہرن ایک دوسرے سے سینگ لڑاتے ہلاک ہو گئے.

    ہوا کچھ یوں کہ ان دونوں کو یہ گمان تھا کہ وہ بہت طاقتور ہیں اور ان جیسے سینگ تو دنیا میں موجود ہی نہیں. آتے جاتے ایک دوسرے کو کہتے تھے توں مینوں جاندا نہیں. کسی دوست ہرن نے ان سے پوچھا کہ آخر آپ ایک دوسرے کو گھورتے کیوں ہو؟ کچھ لین دین ہے؟ کوئی ہرنوں کا قومی مسلئہ ہے یا کسی مشن کے لیے لڑائی ہے.

    جواب ملتا بس اے مینوں چنگا نہیں لگدا اینوں میں نہیں چھڈنا. آخر آج دونو‍ں نے اس بے مقصد لڑائی میں سینگ ٹکرا ہی لیے. سینگ تو دونوں کے کمال تھے لیکن جب ٹکرائے تو ایک دوسرے سے ایسےالجھےکہ دونوں نے ایک دوسرے کے پیٹ ہی پھاڑ ڈالے. پھر سینگ لاک ہو گئے. پیٹ پھٹ جانے اور سینگ پھنس جانے کے بعد دونوں کو احساس ہوا کہ سینگ لڑانا بہت بڑی غلطی تھی. بہتے خون اور جاتی سانسوں میں دائیں بائیں دیکھا تو مدد کے لیے بھی کوئی اور ہرن یا انسان موجود نہ تھا.

    لہذا دونوں بے بسی سے زمین پر لیٹ گئے اور تڑپتے بلکتے، سینگ لڑانے کے فیصلے اور توں مینوں جاندا نہیں کا ورد کرنے پر کف افسوس ملتے ہلاک ہو گئے. پیغام تو ہم سب کو بھی دے گئے. کہ سینگ جب ٹکراتے ہیں تو پھر بچتا کچھ نہیں سوائے افسوس کے!! اور توں مینوں جاندا نہیں کا ورد جان جاتے ہوئے بند ہو جاتا ہے.

    بے منزل لڑائی، قومی اور فلاحی مقصد کے بغیر جنگ انسان کو کہیں کا نہیں چھوڑتی. لہذا غرور، تکبر اور طاقت کے نشے میں بدمست ہونا انسان تو کیا جانوروں کو بھی سوائے ہلاکت کے کچھ نہیں دیتا. مقصد سچا ہو تو اصحاب کہف کا کتا بھی جنت میں پہنچ جاتا ہے اور اگر لڑائی محض اپنی دھاک بٹھانے اور طاقت دکھانے کی ہو تو جیت کسی کی نہیں سب کی ہار ہوتی ہے.

  • عاطف اسلم 2021 میں کورونا  وبا کے بعد دبئی میں پہلا کنسرٹ کریں گے

    عاطف اسلم 2021 میں کورونا وبا کے بعد دبئی میں پہلا کنسرٹ کریں گے

    کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں سنیماز بند ہونے اور کنسرٹس نہ ہونے کی وجہ سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کافی زیادہ متاثر ہوئی ہے کچھ ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پہلے پابندیوں میں نرمی کے بعد کنسرٹس ہوئے تھے-

    باغی ٹی وی : کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے پھر چند ممالک میں لاک ڈاؤن ہو گیا تھا تاہم لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے ابھی تک کاروباری اور شوبز سرگرمیاں کورونا کی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے جاری ہیں –

    جن میں سے ایک خبر یہ بھی ہے کہ پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم آئندہ برس 2021 میں دبئی میں ایک میوزک کنسرٹ کریں گے۔

    جو 2020 میں کورونا کی وبا کے بعد دبئی میں ہونے والا شاید پہلا کنسرٹ ہوگا جہاں اس مرض کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت پابندیاں نافذ کی گئی تھیں۔

    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق گلوکار عاطف اسلم 15 جنوری کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والے دبئی شاپنگ فیسٹیول میں کنسرٹ کریں گےعالمی وبا کے باوجود ہونے والا یہ کنسرٹ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے شیخ رشید ہال میں ہوگا۔

    اس میوزک کنسرٹ کا اہتمام بلیو بلڈ کی جانب سے کیا جارہا ہے جس کیسی ای او شائستہ خان نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ لائیو ایونٹ میں تمام ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔

    فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ کی شوٹنگ کورونا کی دوسری لہر کے باوجود سخت احتیاطی تدابیر…

    بیان میں کہا گہا کہ کنسرٹ میں دبئی حکومت کی ہدایات کے ساتھ کورونا وائرس سے متعلق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تجاویز پر بھی عمل کیا جائے گا-

    مزید کہا گیا کہ ‘ہم سینیٹائزنگ، درجہ حرارت چیک کرنے اور سماجی فاصلے سمیت کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے صحت و تحفظ سے متعلق تمام ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے’۔

    یہ کنسرٹ جہاں منعقد ہوگا اس ہال میں 4 ہزار 400 افراد کی جگہ موجود ہے جسے کم کرکے صرف 1400 افراد کو آنے کی اجازت دی جائے گی اس کے ساتھ ہی کنسرٹ میں موجود شرکا اور عملے کے تمام افراد کے درمیان سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے گا۔

    ماہرہ اور فواد خان کی نئی رومانٹک فلم کی شوٹنگ مکمل

  • میری خواہش ہے کہ میرے بچے ہر مذہب کا احترام کریں

    میری خواہش ہے کہ میرے بچے ہر مذہب کا احترام کریں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ و میزبان نور بخاری کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ اُن کے بچے ہر مذہب کا احترام کریں۔

    باغی ٹی وی : نور بخاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عیسائیوں کے مذہبی تہوار کرسمس کے حوالے سے ایک ویڈیو اور تصویر اسٹوری میں شیئر کی ہیں۔

    مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نور بخاری بچوں کے ساتھ مل کر کرسمس ٹری سجا رہی ہیں نور بخاری نے یہ ویڈیو شیئر کرنے کے بعد انسٹا اسٹوری میں اُن ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔


    سابقہ اداکارہ نے کہا کہ میں عیسائی نہیں ہوں لیکن میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے تمام مذاہب کا احترام کریں یہ ہماری طرف سے ایک مثبت اشارہ ہے اور پھر عیسائی تو اہل کتاب ہیں میری بیٹیوں کو کرسمس ٹری تیار کرنا بہت پسند ہے۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد کسی کی دل ازاری کرنا نہیں ہے کیونکہ ہم سب ہی اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نور بخاری گزشتہ کئی عرصے سے اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کررہی ہیں۔

  • برطانوی اخبار ایسٹرن آئی کی فہرست میں ایشیا کے 50 مقبول فنکاروں میں علی ظفر سمیت 4 پاکستانی فنکار بھی شامل

    برطانوی اخبار ایسٹرن آئی کی فہرست میں ایشیا کے 50 مقبول فنکاروں میں علی ظفر سمیت 4 پاکستانی فنکار بھی شامل

    برطانوی اخبار ایسٹرن آئی کی جانب سے رواں سال جاری کی جانے والی ایشیا کے 50 مقبول فنکاروں کی فہرست میں 4 پاکستانی فنکار بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس فہرست میں ایشیا کے اُن 50 فنکاروں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران اپنے اچھے کاموں سے لوگوں کا متاثر کیا اور معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کیے اور جو سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس سے سماج اور لوگوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

    اس فہرست میں جن 4 پاکستانی فنکاروں کا نام شامل کیا گیا ہے اُن میں ثروت گیلانی، بلال عباس، علی ظفر اور شرمین عبید ہیں۔

    اس فہرست میں اداکارہ ثروت گیلانی 21ویں نمبر پر ہیں ثروت گیلانی نے فیمنسٹ آئیکن کی حیثیت سے اپنی جگہ بنائی اس کے علاوہ اُنہوں نے ویب سیریز ’چڑیلز‘ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میں ٹی وی پر دکھائے جانے والے مواد کے لیے نئے دروازے بھی کھولے ہیں۔

    2020 میں پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے ڈرامے اور فلمیں

    شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار بلال عباس خان کا نام فہرست میں 28 ویں نمبر پر موجود ہے بلال عباس خان نے رواں سال متعدد ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرکے بہت تیزی سے مقبولیت سمیٹی-

    گلوکار و اداکار علی ظفر ایسٹرن آئی کی جانب سے مرتب کی جانے والی فہرست میں 39 ویں نمبر پر ہیں علی ظفر نے رواں سال پاکستان سپر لیگ کو پی ایس ایل کے آفیشل گانے سے زیادہ بہتر گانا دیا اس کے علاوہ علی ظفر نے مختلف پراجیکٹس کے ذریعے رواں سال نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

    2020 پاکستان کی کون سی شخصیات کو گوگل پر زیادہ سرچ کیا گیا گوگل نے فہرست جاری کر…

    آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے اس فہرست میں 49 ویں نمبر پر ہیں شرمین عبید چنائے نے سال 2020 میں سماجی مسائل سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا وہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں اور اپنے کام سے بین الاقوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں-

    ماہرہ خان سمیت 3 پاکستانی فنکار ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست میں شامل

  • فریال محمود اپنی طلاق کی افواہ پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر برہم

    فریال محمود اپنی طلاق کی افواہ پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر برہم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ فریال محمود نے اپنی طلاق کی افواہ پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر برہمی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی:رواں برس مئی میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل نے سادگی سے شادی کرلی تھی لیکن گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش تھیں کہ فریال محمود اور دانیال راحیل نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

    سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ بھی سامنے آیا تھا کہ فریال محمود اور دانیال راحیل نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا ہے اور اپنے شوہر کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصاویر بھی ہٹادیں ہیں-

    اب اداکارہ فریال محمود نے شوہر سے علیحدگی سے متعلق افواہوں کی تردید کی ہے-

    فریال محمود نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سوشل میڈیا پر مجھ سے متعلق اور میرے شوہر سے علیحدگی کے حوالے سے پوسٹس دیکھ رہی ہوں میں باقاعدگی سے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر پوسٹ نہیں کرتی تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے درمیان جھگڑے چل رہے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کا انتخاب کیا نہ کہ یہ ہم آپ لوگوں کو ثابت کرتے رہیں کہ ہماری شادی چل رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر دونوں ہی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اور اپنے کام کے شیڈول کی وجہ سے گزشتہ 5 ماہ سے وہ ایک دوسرے سے بہت کم مل پائے ہیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ میں یہ چاہوں گی کہ آپ لوگ میری شادی مجھ پر اور دانیال راحیل پر چھوڑ دیں اور ان معاملات پر توجہ دیں جو آپ کی زندگی میں اہمیت رکھتے ہیں۔

    علاوہ ازیں انہوں نے اپنی طلاق کی افواہ پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ گلیکسی لالی ووڈ پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔