Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کراچی کے میوہ شاہ  قبرستان میں یہودیوں کی 5 ہزار قبریں موجود ہونے کا انکشاف

    کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں یہودیوں کی 5 ہزار قبریں موجود ہونے کا انکشاف

    کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں یہودیوں کی 5 ہزار قبریں موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ کراچی کے قدیم باسیوں میں صرف پارسی، ہندو، سکھ اور عیسائی ہی نہیں بلکہ یہودی بھی شامل تھے-

    باغی ٹی وی : جن کے آثار میوہ شاہ میں موجود ان کے قبرستان میں آج بھی دیکھے جاسکتے ہیں نجی خبررساں ادارے کی رپور ٹ کے مطابق شہر کے تاریخی ورثے میں صرف برطانوی دور کی عمارتیں نہیں بلکہ میوہ شاہ قبرستان میں یہودی مذہب کےماننے والوں کی 5 ہزار قبریں بھی ہیں جہاں 19ویں صدی سے لے کر 50 کی دہائی تک یہودی گھرانے اپنے پیاروں کو دفناتے تھے۔

    کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں سولومن ڈیوڈ روڈ ایک صدی قبل موجود تھے سولومن ڈیوڈ 1902 میں کراچی میونسپل کارپوریشن کے ایک آفیشل تھے جنہوں نے کراچی کے واحد یہودی ہیکل کی بنیاد رکھی تھی۔

    وہ بھی انہی 5 ہزار قبروں کے درمیان دفن ہیں۔ ان مقبروں کو سنبھالنے والوں کا کہنا ہے کہ یہاں لوگ قبروں کا دورہ تو کرتے ہیں لیکن ان قبروں کی حفاظت کی ذمہ داری کوئی نہیں لیتا۔

    یہودی تو عرصہ ہوا یہ سرزمین چھوڑ گئے لیکن ان کے بعد پیچھے رہ جانے والی یہ نشانیاں گواہ ہیں کہ کراچی کی رونقوں کو سنبھالنے میں کئی اقوام، کئی مذاہب اور کئی ثقافتوں کی محنت شامل ہے جسے محفوظ رکھنا اب حکومت کی ذمہ داری ہے-

  • کراچی:حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی،آئندہ تین روز میں مزید بارشیں، اربن فلڈنگ کا خطرہ

    کراچی:حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی،آئندہ تین روز میں مزید بارشیں، اربن فلڈنگ کا خطرہ

    مون سون کے پہلے اسپیل میں بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی-

    باغی ٹی وی : حکام کے مطابق حب ڈیم میں پانی کی سب سےکم سطح 229 ہے،حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 15.5 پوائنٹ کااضافہ ہوا اضافے کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح 337.5 تک پہنچ گئی بارشوں سےقبل حب ڈیم میں پانی 322 پوائنٹ پرموجود تھا-

    حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مزید بارش ہوئی تو حب ڈیم کاپانی اوورفلو ہو جائے گا، اوورفلوہونےکےبعد پانی کار ساو گڈانی کی جانب ہوجائےگا،حب ڈیم اوورفلوہونےمیں صرف 1.5کااضافہ باقی ہے،ڈیم میں پانی کی سطح کی آخری حد339پوائنٹ تک ہے-

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ تین سے چار روز میں شہر میں ایک بار پھر موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ اندرون سندھ میں کل صبح سے بارشیں ہوسکتی ہیں جب کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں اگلے تین سے چار دن میں اچھی بارشیں متوقع ہیں۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ 30 جون سے ملک بھر میں معمول سےزیادہ بارشیں ہوئی ہیں اور 5 سے 11 جولائی تک شہر میں 342 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی شہر میں آئندہ تین سے چار روزکے دوران کم از کم 60 سے 70 ملی میٹربارشیں ہوسکتی ہیں جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 14 جولائی سے مون سون کا مضبوط سسٹم سندھ میں داخل ہوسکتا ہے اور مون سون سسٹم 18 جولائی تک اثرانداز رہے گا اس کے علاوہ ٹھٹھہ، بدین، عمرکوٹ اور میرپورخاص سمیت دیگر اضلاع میں 18 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے، تیزبارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔

  • ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری

    ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری

    ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے کئی علاقوں میں موسلام دھار بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی اسلام آباد میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ایم ڈی واسا کے مطابق اب تک 70 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے اور واسا کا عملہ و مشینری نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

    واسا حکام کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں اور گوالمنڈی پل کے مقام پر پانی کا بہاؤ 9 فٹ ہے اور پانی کے بہاؤ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    اسلام آباد کے علاقے پاکستان ٹاؤن کی کئی گلیاں ڈوب گئیں اور پاکستان ٹاؤن زون فائیو کی سوسائٹی میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا پاکستان ٹاون کی گلی نمبر 65 مکمل ڈوب گئی پانی گھروں میں داخل ہونے سے گاڑیوں کو نقصان ہو گیا –

    میانوالی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش جاری ہے اور بارش سے نشیبی علاقے زیرآب اور گلیاں پانی سے بھر گئی ہیں۔ عیسیٰ خیل کے کئی علاقوں کے پہاڑی نالوں میں طغیانی آ گئی جبکہ چاپڑی محفوظ بند بھی ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔

    پشاور اور مضافات میں گہرے بادلوں کا راج،موسم خوش گوار ہو گیا دینہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی بارش شروع ہوتے ہی علاقہ بھر میں بجلی غائب ہو گئی کھاریاں اور پنڈادنخان میں موسلا دھا ربارش ہوئی-

    ملتان ، آج سے جنوبی پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا-

    میانوالی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی ارش سے نشیبی علاقے زیرآب ،گلیاں پانی سے بھر گئیں عیسیٰ خیل کے کئی علاقوں کے پہاڑی نالوں میں طغیانی آ گئی چاپڑی محفوظ بند بھی ٹوٹنے کا خدشہ ہے

    این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں اور اتھارٹیز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کر دی کہا کہ صوبائی و ضلعی انتظامیہ ضروری احتیاطی اقدامات کریں خطرے سے دوچارعلاقہ مکینوں کا محفوظ انخلا یقینی بنایا جائے ہنگامی مشینری اور نکاسی آب کے آلات دستیابی یقینی بنائی جائےمقامی آبادی کو اربن فلڈنگ و احتیاطی تدابیر سے آگاہ رکھا جائے،سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے خوراک و ادویات کی پیشگی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی متعلقہ حکام سیاحوں کو بھی موسمی حالات اور راستوں کی صورت حال سے آگاہ رکھیں،عوام غیر ضروری سفر اور نقل و حرکت سے گریز کریں،

    ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی میں لیاری کھڈامارکیٹ کے قریب عمارت گرگئی،لبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا ملبےتلے دب کرایک رکشہ بھی تباہ ہو گیا ،عمارت خستہ حالی کےباعث خالی تھی پولیس کے مطابق عمارت کی گیلری کاکچھ حصہ دوروزقبل بارش کےدوران گراتھا-

    کرک میں احمد آباد،بابل خیل سمیت کئی علاقوں میں بارش کا پانی گھرووں اور دکانوں میں داخل گیا عوام اپنی مدد آپ کے تحت گھروں اور دکانوں سے پانی نکالنے میں مصروف ہے درجنوں دکانیں اور مکانات منہدم،تاحال جانی نقصان کی اطلاع نہیں –

    قبل ازیں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب سے کراچی پہنچے اور حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کی سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا فضائی دورہ کیا آرمی چیف کو کراچی کی تازہ ترین صورتحال اور فوج کی جانب سے سول انتظامیہ کی بھرپور معاونت پر بریفنگ بھی دی گئی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریلیف اقدامات میں سول انتظامیہ کی عسکری معاونت کو سراہا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کور کو ہدایت کی کہ کراچی کے عوام کی سہولت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں –

  • ساجد جاوید کنزرویٹیو پارٹی کی لیڈر شپ  سے باہرہوگئے

    ساجد جاوید کنزرویٹیو پارٹی کی لیڈر شپ سے باہرہوگئے

    برطانیہ: پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ اور سابق ہیلتھ منسٹرساجد جاوید کنزرویٹیو پارٹی کی لیڈر شپ کی دوڑ سے باہرہوگئے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ساجد جاوید صرف 12 ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کر سکے اور ڈیڈ لائن سے چند لمحے قبل انتخابی عمل سے دست برداری کا اعلان کیا۔

    کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کے امیدوار ساجد جاوید نے نامزدگیوں کے اختتام سے چند لمحے قبل بورس جانسن کی جگہ لینے کی دوڑ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔

    سابق سیکرٹری صحت کابینہ کے وزراء کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ایک اہم شخصیت رہے تھے، جس نے ایک ہفتہ قبل حکومت سے استعفیٰ دے کر استعفوں کی لہر کو جنم دیا تھا۔

    جاوید نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے تب سے "وہ اقدار اور پالیسیاں مرتب کی ہیں جو میرے خیال میں ہمارے عظیم ملک کے مستقبل کے لیے درست ہیں” – اس سے پہلے کہ ٹوری کے باقی امیدواروں کو "باہر کی طرف دیکھیں، اندر کی طرف نہیں”۔

    بیک بینچرز کی 1922 کمیٹی کے سربراہ سر گراہم بریڈی نے ان آٹھ امیدواروں کا اعلان کیا جنہوں نے مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں جگہ بنانے کے لیے کافی حمایت حاصل کی۔

    نامزد امیدوار جنہوں نے کامیابی سے کم از کم 20 حمایتیوں کو پایا ان میں رشی سونک، ندیم ضحاوی، جیرمی ہنٹ، پینی مورڈنٹ، ٹام ٹوگنڈاٹ، لز ٹرس، کیمی بیڈنوچ اور سویلا بریورمین پہلے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

    مسٹر جاوید ان لوگوں میں زیادہ حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے جو حکومتی ایم پیز میں رہے جو اپنی وزارت عظمیٰ کے تلخ انجام تک مسٹر جانسن کے وفادار رہے۔ سیاست میں آنے سے پہلے نان ڈومیسائل ٹیکس کی حیثیت سے فائدہ اٹھایا۔

    کنزرویٹیو پارٹی کے نئے لیڈر کے انتخاب کے پہلے مرحلے میں آج سہہ پھر ووٹنگ ہوگی۔

  • زمینی میملز کی نصف سے زائد انواع میں پلاسٹک ذرات کے آثار

    زمینی میملز کی نصف سے زائد انواع میں پلاسٹک ذرات کے آثار

    لندن: سمندری جانداروں اور انسانوں کے بعد اب زمینی چھوٹے میملز کی نصف سے زائد انواع میں اب پلاسٹک کے آثار پائے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق برطانوی ماہرین نے مختلف مقامات پر مختلف غذائیں کھانے والے ممالیوں کا جائزہ لیا اور ان کی نصف سے زائد تعداد میں پلاسٹک کے ذرات ملے ہیں جو ان کے فضلے میں بھی خارج ہو رہے تھے۔

    تحقیق سے وابستہ پروفیسر فیونا میتھیوز نے جامعہ سسیکس کے شعبہ ماحولیات کے تحت یہ اہم مطالعہ کیا ہے جس کے مطابق جنگلی حیات کے فضلے سے معلوم ہوا ہے کہ پلاسٹک ایسے مقامات تک بھی پہنچ چکا ہے جو انسانوں سے دور ہے جنگلوں میں موجود چھوٹے ممالیے بھی اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔

    برطانیہ میں سات مقامات سے چھوٹے ممالیوں کے فضلے کے کل 261 نمونے لیے گئے اور انفراریڈ مائیکرو اسکوپی سے ان کا جائزہ لیا گیا اس طرح سات میں سے چار انواع میں پالیمر طرز کا پلاسٹک موجود تھا ان میں یورپی خارپشت، کئی اقسام کے چوہے اور دیگر جاندار شامل تھے۔

    دوسرے مطالعے میں شہری علاقوں کے پاس رہنے والے جانوروں میں مائیکروپلاسٹک کی غیرمعمولی مقدار دیکھی گئی خواہ وہ سبزہ خور، ہمہ خور تھے یا صرف گوشت خور ممالیے تھے۔

    ماہرین نے اس رحجان پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ یورپی خارپشت کی تعداد برطانیہ میں تیزی سے کم ہورہی ہے تاہم پلاسٹک سے جانوروں میں کمی کے تعلق پر مزید تحقیق اور ثبوت جمع کرنا باقی ہیں جاندار پلاسٹک کھارہے ہیں اور پرندے پلاسٹک سے اپنے گھونسلے بنارہے ہیں۔

  • خاتون نے ناک کی سرجری کروانے کیلئے اپنا بچہ فروخت کر دیا

    خاتون نے ناک کی سرجری کروانے کیلئے اپنا بچہ فروخت کر دیا

    بے حس روسی خاتون نے ناک کی پلاسٹک سرجری کروانے یی خاطر اپنا بچہ فروخت کر دیا-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی خاتون کو 3600 ڈالر (7 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) میں اپنی ناک کی پلاسٹک سرجری کروانے کیلئے مبینہ طور پر اپنے نومولود بچے کو فروخت کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

    33 سالہ خاتون (جس کا نام روسی میڈیا نے ظاہر نہیں کیا )کو مئی کے آخر میں انسانی اسمگلنگ کے شبے میں حراست میں لیا گیا ماں نے 25 اپریل کو روس کے جنوبی شہر کاسپیسک کے ایک اسپتال میں بچے کو جنم دیا اور اسے صرف 5 دن بعد والدین بننے کے خواہاں ایک مقامی جوڑے کو فروخت دیا۔

    روسی حکام کا کہنا ہے کہ اپنے بچے کو جوڑے کو حوالے کرتے وقت اسے 360 امریکی ڈالر دیئے گئے جبکہ 4 ہفتے کے بعد خاتون کو مکمل رقم ادا کی گئی تاہم بعد ازاں پولیس کو واقعہ کی اطلاع ملی۔

    یہ واضح نہیں ہے کہ پولیس کو کس نے اطلاع دی لیکن خاتون اور نومولود بچے کو گود لینے والے جوڑے کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔

    بچے کو گود لینے والے والدین نے مبینہ طور پر تفتیش کاروں کو بتایا کہ خاتون نے انہیں بچہ اور اس کا پیدائشی سرٹیفکیٹ دیا لیکن اس نے براہ راست مکمل رقم لینے سے انکار کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ خاتون نے بہتر سانس لینے کے لیے اپنی ناک کی پلاسٹک سرجری کروانے کیلئے 3200 امریکی ڈالرز کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔

  • معاہدے سے دستبرداری،ٹوئٹر نے ایلون مسک کے خلاف مقدمہ درج کر دیا

    معاہدے سے دستبرداری،ٹوئٹر نے ایلون مسک کے خلاف مقدمہ درج کر دیا

    ٹوئٹر نے کمپنی خریدنے کے معاہدے سے دستبردار ہونے پر اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو خریدنے کے لیے 44 ارب ڈالر کے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پرایلون مسک پر منگل کے روز امریکی ریاست ڈیلاویئر کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔

    رپورٹس کے مطابق منگل کے روز عدالت میں دائر مقدمے میں ٹوئٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایلون مسک کی جانب سے معاہدے سے دستبردار ہونے کی جو وجوہات بتائی گئیں اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    رپورٹس کے مطابق دائر مقدمے میں عدالت سے کہا گیا ہے کہ وہ دنیا کے امیر ترین شخص کو 54.20 ڈالر فی شیئر میں کمپنی خریدنے کے معاہدے کی پاسداری کا حکم دے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے سے دستبردار ہو گئے تھے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق جمعے کےروز یو ایس سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے پاس جمع کروائے گئے دستاویزات کے مطابق ایلون مسک نے کہا تھا کہ ٹوئٹر انتظامیہ جعلی اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہی اس لیے میں سوشل میڈیا کمپنی کو خریدنے کے اپنے معاہدے سے دستبردار ہورہا ہوں۔

    مسک کی جانب سے یہ بھی دلیل دی گئی تھی کہ ٹوئٹر کے دو اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کرنے کے فیصلے نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

    خیال رہے کہ ایلون مسک کے ڈیل سے دستبردار ہونے کے بعد ٹوئٹر کے چیئرمین بریٹ ٹیلر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ’ٹوئٹر بورڈ مسک کو معاہدے کی پاسداری کرنے پر مجبور کرنے کیلئے قانونی کارروائی کرے گا’۔

    واضح رہے کہ رواں سال اپریل کے آخر میں ایلون مسک اور ٹوئٹر کے درمیان 44 ارب ڈالرز میں سوشل میڈیا کمپنی خریدنے کا معاہدہ طے پایا تھا۔

  • جدہ میں قائم دنیا کا سب سے بڑا الحرمین ٹرین ٹرمینل

    جدہ میں قائم دنیا کا سب سے بڑا الحرمین ٹرین ٹرمینل

    سعودی عرب کے ساحلی شہرجدہ میں واقع شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ (کے اے آئی اے) سے منسلک الحرمین ٹرین اسٹیشن کسی ہوائی اڈے سے منسلک دنیا کا سب سے بڑا ٹرمینل ہےجس کا رقبہ 99 ہزار مربع میٹر ہے۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ ” نے سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ ہوائی اڈے کا یہ ٹرمینل الحرمین ایکسپریس پروجیکٹ کےاسٹیشنوں کا حصہ ہےاس میں مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ، جدہ اورربیغ شاہ عبداللہ اکنامک سٹی بھی شامل ہیں۔

    دوران حج سعودی سکیورٹی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر فضاوں میں موجود رہے

    شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈا مشرقِ اوسط کا واحد ائیر پورٹ ہے جوکسی ریلوے اسٹیشن سے جڑا ہوا ہے ہوائی اڈے کے ٹرمینل میں ایک وقت میں چھے ٹرینیں ہوتی ہیں اور وہ مصروف اوقات میں ہر دس منٹ کے بعد سفرپر روانہ ہوتی ہیں۔

    گیارہ ذی الحج ایام تشریق کا آغاز ،ایام تشریق کیا ہیں؟

    یہ منصوبہ مملکت کے اندرون اور بیرون سے آنے والے عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کی سفری ضروریات کو پورا کرنے اور مکہ مکرمہ، جدہ اور مدینہ منورہ کی شاہراہوں پرٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    سعودی عرب: حجاج کرام کو آب زم زم لے جانے کی اجازت

    رپورٹ کے مطابق ہے سعودی عرب ہی سے تعلق رکھنے والے 40 سے زیادہ مردوخواتین اعلیٰ تعلیم یافتہ اہلکارایک شفٹ میں اسٹیشن کا انتظام کرتے ہیں الحرمین ٹرین کا یہ منصوبہ سعودی عرب کے ویژن 2030ءکے تقاضوں کی تعمیل کے لیے وضع کیا گیا ہے۔

    آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن منایا جائے گا

  • بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے تباہی

    بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے تباہی

    بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچادی۔

    باغی ٹی وی : وندر، اوتھل، لاکھڑا اور بیلہ کی ندی نالوں میں طغیانی سے متعدد کچے مکانات گرگئے، وندر ندی سے اونچےدرجےکا ریلا گزرا جس سے 2 دیہات زیر آب آ گئے جب کہ سیلابی پانی سے مزید گو ٹھ ڈوبنے کا خدشہ ہے۔

    فوج کے دستے اور رینجرز اہلکار کراچی میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف

    ڈپٹی کمشنر کے مطا بق وندرندی کےقریب رہائشیوں کو محفوظ مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے تاہم سیلاب سے5 دیہات متاثر ہوئے ہیں سانول گوٹھ میں 80 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا اور سیلاب متاثرہ 200 گھرانوں کو ہائی اسکول وندر کیمپ میں رکھا گیا ہے۔

    سیلابی صورتحال سے سیکڑوں افراد متاثر ہوئے جب کہ بیلہ کی پورالی ندی میں طغیانی سے تھرڑا بند اور اوتھل میں آہورہ بند ٹوٹ چکے ہیں۔

    دوسری جانب کراچی میں مسلسل چوتھے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا، دوپہرسے شروع ہونے والی اس موسلا دھار بارش سے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ندیوں میں پانی کا بہاﺅ تیز ہوگیا، ملیر میمن گوٹھ کے بعد گڈاپ ندی میں بھی طغیانی ہے۔

    عوام کے تحفظ اور مدد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،وزیر اعظم

    کراچی میں غیر معمولی بارشوں سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں کرا چی، بالخصوص جنوبی علاقوں میں گزشتہ 6-8 گھنٹوں کے دوران شدید بارش ہوئی-

    کراچی کے چند علاقوں میں 106 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی گجر، اورنگی اور محمود آباد سمیت تمام نالوں سے بارش کے پانی کی نکاسی جاری ہے-

    کراچی میں اربن فلڈنگ کی صورتحال ہے شہر کے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا کام جاری ہے سول انتظامیہ، پاک فوج اور رینجرز کہ 388 ٹیمز مسلسل۔نکاسی آب میں مصروف ہے کراچی کے بڑے برساتی نالوں میں پانی کا بہائو عروج پر ہے برساتی نالوں میں پانی کی انتہائی سطح کے بعد ڈی واٹرنگ سے ہی زیرآب علاقوں کو کلئیر کیا جا سکتا ہے-

    بارش نے ایک بار پھر کراچی کے انفراسٹرکچر کی خامیوں کا پول کھول دیا،ایم کیو ایم…

  • مجھے نہیں سمجھ آتی کہ ٹیم سے مجھے کیوں  ڈراپ کیا گیا،عماد وسیم

    مجھے نہیں سمجھ آتی کہ ٹیم سے مجھے کیوں ڈراپ کیا گیا،عماد وسیم

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤندڑ عماد وسیم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد سے میں کوئی میچ نہیں کھیلا، مجھے نہیں سمجھ آتی کہ ٹیم سے مجھے کیوں ڈراپ کیا گیا-

    باغی ٹی وی : کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے ٹیم سے ڈراپ کرنے کی کوئی وجوہات نہیں بتائی گئی اور جو کچھ بھی کہا گیا اس سے میں غیر مطمئن ہوں سنٹرل کانٹریکٹ کے اعلان کے بعد میں نے خود ٹیم انتظامیہ سے رابطہ کیا تھا، بعض اوقات وہ مجھے جواب دے دیتے ہیں اور کبھی نہیں بھی دیتے۔

    نواک جوکوویچ نے ومبلڈن کا ٹائٹل ساتویں مرتبہ جیت لیا

    عماد وسیم نے کہا کہ میری عمر 33 برس ہے ابھی میرے میں بہت کرکٹ باقی ہے، میں مزید چار پانچ سال کھیلنا چاہتا ہوں پسند نا پسند ہر جگہ ہوتی ہے یہ نیچرل ہے لیکن میری درخواست ہے کہ ٹیم کے انتخاب سے قبل کھلاڑی کی صلاحیتوں کو ضرور مندنظر رکھا کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو کراچی کنگز کی کپتانی دیئے جانے سے پہلے مجھ سے مشاورت کی گئی تھی۔

    سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان گال ٹیسٹ کے دوران طوفانی بارش،گرینڈ اسٹینڈ گر گیا