Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • نواک جوکوویچ نے ومبلڈن کا ٹائٹل ساتویں مرتبہ جیت لیا

    نواک جوکوویچ نے ومبلڈن کا ٹائٹل ساتویں مرتبہ جیت لیا

    ومبلڈن: سربیا کے نواک جوکوویچ نے ومبلڈن جیت لیا۔انہوں نے ساتویں مرتبہ ومبلڈن اپنے نام کیا ہے جبکہ نواک جوکوویچ نے مسلسل چوتھی بار ٹائٹل جیتا ہے۔

    باغی ٹی وی : سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ اور نوجوان آسٹریلین پلیئر نک کیریوس کے درمیان ومبلڈن چیمپئن شپ کا فائنل تین گھنٹے تک جاری رہا جس میں جوکووچ نے چار سیٹس کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔

    ومبلڈن 2022: ویمینز سنگلز ٹائٹل ایلینا رائباکینا کے نام


    سربیا کے ٹینس اسٹار نے تین گھنٹے تک جاری رہنے والا یہ میچ مجموعی طور پر 1-3 سے جیتا نک کیریوس نے پہلا سیٹ4-6 سے جیتا، نوواک جوکووچ نے 3-6 سے دوسرا سیٹ جیت کر مقابلہ برابر کیا اور پھر تیسرے سیٹ میں4-6 کی فتح کے ساتھ فائنل میں برتری حاصل کرلی۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایونٹ میں اب صرف 100 دن باقی رہ گئے:کاونٹ ڈاون شروع

    چوتھے سیٹ میں دونوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جو نوواک جوکووچ نے بھرپور تجربےکا مظاہرہ کرتے ہوئے 6-7 سے جیت لیا نوواک جوکوویچ نے اپنے کیریئر میں ساتویں مرتبہ ومبلڈن ٹائٹل جیتا ہے جب کہ وہ سب سے زیادہ مرتبہ یہ ایونٹ جیتنے والوں میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    سربیئن ٹینس اسٹار نے کیریئر میں 21 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیا ہے انہوں نے اس کے ساتھ ہی سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈررکو پیچھے چھوڑ دیا ہےاکیس گرینڈ سلیم جیتنے کے بعد جوکوویچ نڈال کے ریکارڈ سے ایک ٹائٹل کی دوری پر ہیں۔

    واضح رہے کہ نواک جوکوویچ ، نڈال اور فیڈرر کی تکون 63 گرینڈ سلیم جیت چکی ہے۔

    پی ایف بی کے صدرکی وفد کے ہمراہ مہاتیر محمد سے ملاقات

  • نائیجیریا میں دہشتگردوں کے ہاتھوں مغوی پاکستانی ڈاکٹر کو رہائی مل گئی

    نائیجیریا میں دہشتگردوں کے ہاتھوں مغوی پاکستانی ڈاکٹر کو رہائی مل گئی

    نائیجیریا میں اغواکاروں کے ہاتھوں مغوی بنائے گئے پاکستانی شہری ڈاکٹر ابوذر محمد افضل کو رہا کر دیا گیا ہے- ۔

    باغی ٹی وی : دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ نائیجیریا میں اغواکاروں کے ہاتھوں مغوی بنائےگئےملتان سےتعلق رکھنےوالےڈاکٹر ابوذرمحمد افضل کونائیجیریا میں اغواکاروں سے رہائی مل گئی ہے پاکستانی ڈاکٹر کی اغواکاروں سے رہائی پر نائیجیریا کی حکومت اورعوام کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

    عالمی پابندیاں بھی روس کی صنعتی ترقی میں رکاوٹ نہ ڈال سکیں:ترقی کا سفرجاری

    وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ابوذر کی رہائی ممکن بنانے پر نائیجیریا کی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔

    وزارت خارجہ کے مطابق ڈاکٹرابوذر نے اغواکاروں سے اپنی رہائی کے لیےمذاکرات اور رہائی کی کوششیں کرنے والے تمام افراد کے ساتھ پاکستان اور نائیجیریا کی حکومتوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

    نائیجیریا میں 3مہینے تک مغوی رہنے والے پاکستانی ڈاکٹر ابوذر کی رہائی پر وزارتِ خارجہ کی جانب سے وزیراعظم پاکستان، وزیر خارجہ اور وزیرِمملکت خارجہ اُمور کابھی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

    اغواکاروں کی جانب سے ایک ماہ قبل 13 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ رات رہا کیے گئے 7 یرغمالیوں میں ڈاکٹر ابوذر واحد غیر ملکی ہیں۔

    جرمنی میں دو سال بعد نمازعید کی ادائیگی، مسلمانوں میں خوشی کی لہر

    وزارت خارجہ کے مطابق ڈاکٹر ابوذر کو ابوجہ میں پاکستان ہائی کمیشن نے سفری دستاویزات جاری کر دیئے ہیں وہ آج رات نائیجیریا سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

    نائیجیریا میں دہشت گردوں نے 28 مارچ کو ڈاکٹر ابوذر سمیت 200 افراد کو اغوا کیا تھا ڈاکٹر ابوذر کے والد شیخ محمد افضل نےحکومت پاکستان سے بیٹے کو جلد سے جلد بازیاب کرانے کی اپیل کی تھی، ڈاکٹر ابوذر محمد افضل نائیجیریا میں ایک شپنگ کمپنی میں ملازمت کر رہے تھے-

    ان کا کہنا تھا کہ نائیجیریا میں شپنگ کمپنی میں ڈیڑھ سال سے ملازمت کرنے والے بیٹے کے اغوا کا سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلا دہشت گردوں نےنائیجیرین حکومت کو سات روز کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ مغویوں کو قتل کردیں گے-

    قومی ٹیسٹ ٹیم نے عید الاضحیٰ کی نماز کولمبو میں ادا کی

  • شہر قائد میں آئندہ دو روز میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    شہر قائد میں آئندہ دو روز میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ دو روز میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    کراچی،دوسرے سسٹم میں تیز اور موسلا دار بارش کا امکان ہے 14 جولائی کی شام سے بارش برسانے والا ایک اور سسٹم آسکتا ہے، یہ سسٹم 18 جولائی تک اثر اندازرہےگا، سسٹم کا پھیلاؤ کراچی اور زیریں سندھ پر اب بھی موجود ،سسٹم کے تحت کبھی تیز اور کبھی معتدل بارش ہورہی ہے، گزشتہ دنوں بارش کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ گوادر کے جنوب میں ہے،تیز اور موسلا دار بارش کا سلسلہ آج شام تک جاری رہنے کا امکان ہے –

    کراچی میں صفورا چورنگی،کرن اسپتال روڈ اور کراچی یونیورسٹی کے اطراف پانی جمع ہے نیپا وفاقی اردو یونیو ر سٹی،بیت المکرم،حسن اسکوائر اور پرانی سبزی منڈی کے اطراف پانی جمع ہو گیا،اب تک نکاسی آب کا انتظام نہیں کیا جا سکا،کچھ علاقوں میں بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے-

    رات گئے ہونے والی شدید بارش کے باعث چند گھنٹوں کے لیے ٹریفک معطل رہی آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن، فیڈرل بی ایریا، پی ایچ اے، جیل روڈ میں بارش ہوئی شیر شاہ سمیت مختلف علاقوں میں موسلادار بارش کئی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ نشیبی علاقوں سے رہائشیوں کی نقل مکانی جاری ہے

    کراچی دنبہ گوٹھ میں پانی کے ریلے میں تین افراد کے ڈوبنے کی بھی اطلاع ہے ریسکیو حکام کے مطابق علاقہ مکینوں نے ایک شخص کو نکال لیا،دو افراد کی تلاش جاری ہے-

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی راجستھان میں بننے والے سسٹم کاکچھ حصہ بحیرہ عرب میں موجود ہے، کراچی میں بارشوں کاسلسلہ آج بھی جاری رہےگا-

    ٹھٹھہ میں بارش نے تباہی مچا دی ٹھٹھ میں بھی مسلسل بارش کے بعد نکاسی آب نہ ہونے سے شہری پریشان ہیں ،مختلف علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہو گیا تاریخی شاہی بازار کی متعدد دکانوں میں پانی داخل ہونے سے ،تاجروں کو لاکھوں کا نقصان ہوا-

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے سیالکوٹ ،نارووال ،سرگودھا، لاہور، ساہیوال، ملتان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام کوٹ ،میر پور خاص اوردادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے-

    کراچی، ٹھٹھہ،بدین،مٹھی،تھرپارکر، عمر کوٹ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ڈی جی خان، بہاولپور، وہاڑی اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

    ژوب، بارکھان ، خاران اور خضدار میں بھی آج موسلادھار بار ش متوقع ہے کوئٹہ ، لسبیلہ،پنجگور، تربت اورگوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    راولپنڈی،مری، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ میں بھی آج موسلادھار بارش کی توقع ہے محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی

    محکمہ موسمیات نے کراچی کے جس علاقے میں کتنی بارشش ہوئی اعدادو شمار کر دیئے ہیں جس کے مطابق پی اے ایف فیصل بیس میں 7.5ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، اولڈ ایئرپورٹ12،سرجانی ٹاون12.4 اورگڈاپ ٹاون میں 9.4ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی-

    اورنگی ٹاون 23.4 اورگلشن حدید میں 12.4ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ڈیفنس فیزٹو52.5 اورناظم آباد میں 31.8ملی میٹر ریکارڈ ہوئی سب سے زیادہ بارش قائدآباد میں 76ملی میٹر ریکارڈ کی گئی نارتھ کراچی میں 2.3 ملی لیٹر،سعدی ٹاون میں 1.1 ملی لیٹر،یونیورسٹی روڈ کے قریب 1.0 ملی لیٹر بارش ہوئی جناح ٹرمینل پر 4.4 ملی لیٹر،گلشن حدید میں 6.5 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی-

    کراچی موٹر وے پولیس کے مطابق سپرہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی موٹروے پولیس کے دفترکےاطراف والی سڑک سے پانی کاریلا گزررہا ہے لٹھ ڈیم بھرنےکےباعث پانی کا ریلا سپرہائی وے پرآ گیا ملیر ندی کے قریب واقع رہائشی آبادیوں نے نقل مکانی شروع کر دی ملیر ندی یار محمد گوٹھ میں پانی کا ریلا داخل ہو گیا-

    شاہراؤں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے کے بعد گاڑیاں، موٹر سائیکلز، آٹو رکشا وغیرہ پھنسے ہوئے ہیں رات گئے ہونے والی شدید بارش کے باعث چند گھنٹوں کے لیے ٹریفک معطل رہی کراچی حیدر آباد موٹروے پر پانی کا بڑا ریلا آ جانے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی –

    خیال رہے کراچی اور اس کےاطراف میں وقفےوقفےسے ہلکی اور تیزبارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ دو روز کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے گزشتہ دنوں بارش کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ گوادر کے جنوب میں ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق تیز اور موسلا دار بارش کا سلسلہ آج شام تک جاری رہنے کا امکان ہے-

  • آئرن کی کمی کے شکار افراد کے لیے بکراعید اللہ کی نعمت ہے،ماہرین غذائیت

    آئرن کی کمی کے شکار افراد کے لیے بکراعید اللہ کی نعمت ہے،ماہرین غذائیت

    دُنیا بَھر کے ماہرینِ غذائیت کے مطابق آئرن انسانی جسم کے لیے ایک اہم جُز ہے، فولاد دماغ اور اعصاب کو مضبوط بناتا ہے، اس کے برعکس اس کی کمی ’اینیمیا‘ (خون کی کمی) کا سبب بن جاتی ہے جسے طبّی اصطلاح میں ’آئرن ڈیفیشینسی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

    ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ آئرن کی کمی کے شکار افراد کے لیے بکرا عید ایک سنہری موقع ہے کیوں کہ اس موقع پر کلیجی اور لال گوشت وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔

    پاکستانی کھانے پکانے کے تین اہم طر یقہ کار

    ماہرین کے مطابق اگر خون میں فولاد کی کمی واقع ہوجائےتو گردشِ خون کے مسائل جنم لے سکتے ہیں، دِل، پھیپھڑوں کی کارکردگی کم زور پڑ جاتی ہے، نتیجتاً سانس لینے کا دورانیہ مختصر (سانس پھولنے لگتا ہے) ہو جاتا ہے اس کے علاوہ جِلد اور بالوں کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔

    آئرن کی کمی کی علامات میں شدید تھکاوٹ، جِلد کی رنگت پیلی پڑ جانا، سَر درد، ناخنوں کا ٹوٹنا، سانس پُھولنا، چکر آنا، ہاتھوں اور پیروں میں سنسناہٹ اور زبان کی سوزش یا درد وغیرہ شامل ہیں ماہرین کے مطابق اگر ان میں سے کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو معالج سے فوری رجوع کرنا چاہیے۔

    دوسری جانب تحقیق سے بھی یہ ثابت ہوچکا ہے کہ جو افراد سُرخ گوشت کا کم یا سرے سے استعمال نہیں کرتے، ان میں فولاد کی کمی زیادہ پائی جاتی ہے جبکہ ہرے پتّوں والی سبزیاں بھی استعمال کرنا لازمی ہے۔

    ماہرینِ غذائیت کے مطابق آئرن حاصل کرنے کے دو ذرائع ہیں جنہیں ہیم (Heme) اور نان ہیم (Non-Heme) سے موسوم کیا گیا ہے۔

    کھانا پکانے کی چند اہم ہدایات

    ہیم سے مُراد وہ فولاد، جو جانوروں کے ذریعے حاصل کیا جائے، اس میں گوشت، مرغی اور سمندری غذائیں شامل ہیں جبکہ نان ہیم آئرن پودوں میں پایا جاتا ہے، یہ ہر قسم کے اناج، گِری دار میووں، بیج، پھلیوں اور پتّوں والی سبزیوں میں موجود ہوتا ہے ان دونوں ذرائع سے حاصل کیے جانے والے فولاد کے اثرات جسم پر مختلف انداز سے مرتّب ہوتے ہیں۔

    ماہرینِ غذائیت کا بتانا ہے کہ نان ہیم غذاؤں سے فولاد کو خون میں جذب ہونے میں دیر لگتی ہے جبکہ نان ہیم غذا کے ساتھ وٹامن سی کا استعمال کیا جائے تو فولاد کے خون اور جسم میں جذب ہونے کا عمل جلد شروع ہو جاتا ہے۔

    ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ جب نان ہیم غذائیں استعمال کی جائیں تو ساتھ میں ایسے پھل بھی کھائیں جن میں وٹامن سی زائد مقدار میں پایا جاتا ہے، لہٰذا اپنے غذائی شیڈول میں گوشت، مُرغی، مچھلی، سبزیوں میں پالک، چقندر، بروکلی، لال اور ہری شملہ مرچ، پھول گوبھی، جبکہ پھلوں میں مالٹا، سیب اور انار وغیرہ شامل کرلیں، تاکہ جسم فولاد کی کمی کا شکار نہ ہو۔

    کھانے پکانے کے طریقے اور اس کے لئے درکار اشیاء

    ایک پلیٹ کلیجی کھا لینے سے 6 ماہ کے آئرن کی مطلوبہ مقدار پوری ہو جاتی ہے۔

    گائے کی 110 گرام کلیجی میں 153 کیلوریز، 23 گرام پروٹین، 4 گرام چربی یا چکنائی، 4 گرام کاربو ہاہیڈریٹس اور 0 گرام فائبر ہوتا ہے اسی طرح گائے کے دل کی 110 گرام میں 127 کیلویرز، 20 گرام پروٹین، 4 گرام چربی یا چکنائی جبکہ کاربوہائیڈریٹس یا فائبر موجود ہوتے ہیں گائے کے ان حصوں کا گوشت غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے اور متعدد وٹامنز اور منرلز بشمول وٹامنز بی، آئرن اور زنک جسم کو ملتے ہیں۔

    کلیجی میں وٹامن بی 1 موجود ہوتا ہے اور تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ یہ وٹامن الزائمر کا خطرہ بڑھانے والے عناصر جیسے یادداشت سے محرومی اور دیگر کی روک تھام کرتا ہے کلیجی کھانے سے جسم میں آئرن کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے اور جسمانی توانائی کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے۔

    جبکہ جگر اور گردوں میں آئرن کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور آئرن کی کمی خون کی کمی کا باعث بھی بنتی ہے۔ جسم میں آئرن کی کمی سے تھکاوٹ اور جسمانی توانائی سے محرومی جیسے مسائل کا سامنا بھی ہوتا ہے۔

    ہمارا مذہب عورتوں کو بھرپور آزادی دیتا ہے ہمارے لئے وہی آزادی بہت ہے

    وٹامن بی 2 جسم کو کینسر کی مخصوص اقسام سے تحفظ فراہم کرنے میں کردار ادا کرتا ہے، یہ وٹامن کلیجی اور گردوں میں وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے یہ وٹامن خون میں ایسے مخصوص امینو ایسڈز کی سطح کو کم کرتا ہے جو دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

    تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ وٹامن بی 2 پھیھپڑوں اور آنتوں کے کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے جبکہ اس وٹامن کی جسم میں کمی غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھاتی ہے کلیجی، گردے اور مغز وغیرہ میں وٹامن بی 12 کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے جس کے ساتھ فولیٹ بھی جسم کو ملتا ہے۔

    جگر، کلیجی اور دل میں زنک نامی جز کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے۔ زنک مدافعتی نظام کے افعال کے لیے بہت اہم ہوتا ہے اور زنک کی کمی کا سامنا کرنے والے افراد میں بیماریوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

    جہاں کلیجی دل اور گردوں کا استعمال مفید ہوتا ہے وہیں ان کی زیادہ مقدار کھانے سے یہ نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتے ہیں کلیجی اور دل میں کولیسٹرول کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھ سکتا ہے تو کلیجی کی معتدل مقدار کا استعمال کرنا چاہیے جوڑوں میں تکلیف کا سامنا کرنے والے افراد کو کلیجی یا گردے وغیرہ کھانے سے گریز کرنا چاہیےکیونکہ ان میں موجود اجزا جوڑوں کی تکلیف کو بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

    اگر جسم میں آئرن کی مقدار زیادہ ہو تو ایک بیماری Hemochromatosis کا سامنا ہوسکتا ہے۔ جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ کلیجی وغیرہ میں آئرن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے تو اس وجہ سے ان کے زیادہ استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

    گرلڈ مٹن چانپیں بنانے کا طریقہ

  • چودھری شجاعت سے احترام کا جو رشتہ ہے وہ مرتے دم تک رہے گا ،پرویز الہی

    چودھری شجاعت سے احترام کا جو رشتہ ہے وہ مرتے دم تک رہے گا ،پرویز الہی

    گجرات: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت سے احترام کا جو رشتہ ہے وہ مرتے دم تک رہے گا-

    باغی ٹی وی : اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے عید کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج کا دن ہمیں قربانی کا درس دیتا ہے ایسے لوگوں کو جو قربانی نہیں کر سکتے پر بھی شفقت کا ہاتھ رکھنا چاہیے-

    انہوں نے کہا کہ اپنی مسلح افواج اور اس کے سپہ سالار کو بھی اپنی خوشی میں یاد رکھنا چاہیے اور شہدا کے لواحقین کے پاس جا کر ان کی دل جوئی کرنی چاہیے۔ شہدا کے لواحقین کے دل جیتنے چاہئیں کیونکہ یہ ملک کا اثاثہ ہیں۔

    چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب کے عوام ضمنی انتخابات میں موجودہ نالائق حکومت کو سبق سکھائیں گے اور حکمرانوں نے ناصرف مہنگائی کا طوفان دیا بلکہ لوگوں سے نوالہ بھی چھین لیا۔ انہیں ایسی عبرت ناک شکست ہو گی کہ ان کی سیاست کے ساتھ ان کا نام بھی مٹ جائے گا۔

    وزیر اعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز کا ایس او ایس ویلج کا دورہ، بچوں اورسٹاف کو عیدی بھی دی

    انہوں نے کہا کہ لوٹوں کی ایسی بربادی ہو گی کہ اب کوئی پارٹی بدلنے کا سوچے گا بھی نہیں اور پنجاب کے عوام ووٹوں کے ذریعے شریفوں کو تاریخ سے بھی ختم کریں گے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ چودھری شجاعت سے احترام کا جو رشتہ ہے وہ مرتے دم تک رہے گا اور ہمارے درمیان افواہیں پھیلانے والے ناکام و نامراد رہیں گے۔ ہمیشہ چودھری شجاعت حسین کے لیے دعاگو ہوں۔

    عمران خان نے ملک کی عزت پوری دنیا میں تباہ کر کے رکھ دی،وزیر اعلیٰ سندھ

  • قومی ٹیسٹ ٹیم نے عید الاضحیٰ کی نماز کولمبو میں ادا کی

    قومی ٹیسٹ ٹیم نے عید الاضحیٰ کی نماز کولمبو میں ادا کی

    کولمبو: سری لنکا کے دورے پر گئی قومی ٹیسٹ ٹیم نے عید الاضحیٰ کی نماز کولمبو میں ادا کی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کھلاڑیوں کی نماز عید کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دینے اور بغلگیر ہونے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔


    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے عید کی نماز پڑھائی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی نماز عید کی ادائیگی کے فوری بعد قومی کرکٹرز ٹریننگ سیشن کے لیے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔


    پی سی بی کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کے پریکٹس سیشن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں۔


    یاد رہے کہ قومی ٹیم کا گزشتہ روز کا ٹریننگ سیشن سری لنکا میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا تاہم آج سری لنکا میں حالات معمول کے مطابق ہونے کے بعد قومی کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا میں کشیدہ صورتحال پر موجود قومی ٹیم انتظامیہ اور سری لنکن بورڈ حکام سے رابطہ کیا تھا ترجمان پی سی بی کے مطابق پی سی بی حکام نے ٹیم انتظامیہ سے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اور دیگر امور پر بات کی پی سی بی سری لنکن بورڈ اوروزارت خارجہ سے رابطے میں ہے پاکستانی ٹیم شیڈول کے مطابق سری لنکا کیخلاف میچز کھیلےگی۔ آسٹریلین ٹیم بھی سری لنکا میں موجود ہے۔

    ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے،مسلمان سنت ابراہیمی میں…

  • بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ، پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 5.6 فٹ رہ گئی

    بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ، پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 5.6 فٹ رہ گئی

    کراچی: مون سون کی حالیہ ہونے والی بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 11 فٹ کا اضافہ ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : چیف انجینئر واٹر بورڈ کے مطابق حالیہ ہونے والی تیز بارشوں کے بعد ڈیم میں سطح آب 333.4 فٹ ہو گئی ہے جب کہ اس سے قبل ڈیم میں پانی کی سطح 322 فٹ تھی۔

    وزیر اعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز کا ایس او ایس ویلج کا دورہ، بچوں اورسٹاف کو عیدی بھی دی

    چیف انجینئر واٹر بورڈ نے بتایا کہ حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے جبکہ حب ڈیم بھرنے میں تقریباً 5.6 فٹ باقی رہ گیا ہے-

    ایم ڈی واٹر بورڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ شہر کے لیے اچھی خبر ہے، حب ڈیم سے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پانی کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔

    ماحولیاتی تبدیلی شہری علاقوں کیلئے بڑا چیلنج ہے،سپریم کورٹ

    انہوں نے مزید کہا کہ حب ڈیم سے شہر کو یومیہ 100 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے،حب ڈیم بھرنے کے بعد شہر کو یومیہ 100 ایم جی ڈی پانی کے حساب سے تین سال تک فراہمی جاری رہے گی۔

    یاد رہے گزشتہ سالوں میں بھی بارشوں کے باعث حب ڈیم بھر گیا تھا جس کے بعد حب ڈیم کے اسپل ویز کھول دیئے گئے تھے۔

    آئی ایم ایف ہماری ناک سے لکیریں نکلوا چکا ہے،وزیرداخلہ رانا ثنااللہ

  • عمران خان نے ملک کی عزت پوری دنیا میں تباہ کر کے رکھ دی،وزیر اعلیٰ سندھ

    عمران خان نے ملک کی عزت پوری دنیا میں تباہ کر کے رکھ دی،وزیر اعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان بےساکھیوں کے سہارے آئے تھے اور اب ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی پرعوام کو مبارکباد دیتا ہوں اور سندھ کے ہر ضلع میں بارش کے انتظامات دیکھنے ایک وزیر انچارج مقرر کیا ہے بارش کہیں کہیں زیادہ ہوئی ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹھٹہ میں بارش کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں جس پر افسوس ہے اور ٹھٹھہ واقعے کی انکوائری کر رہےہیں پنجاب میں انتخابات ہورہےہیں جہاں پرسخت مقابلہ چل رہا ہےاورسیاسی ماحول گرم ہے الزامات پر الزامات لگائے جا رہے ہیں جبکہ فواد چودھری نے خود کہا ہم نے غلط کیا، اس پر کچھ ہونا تو چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان بے ساکھیوں کے سہارے آئے تھے لیکن اب ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ عمران خان نے ساڑے 3 سال میں ملک و قوم کے لیے کیا کیا ؟ موجودہ حکومت مشکل فیصلے کر رہی ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی عزت پوری دنیا میں تباہ کر کے رکھ دی اور وفاقی وزیر احسن
    اقبال کے ساتھ جو ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ لوگوں کو انتشار کی طرف نہ لایا جائے۔

    وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے پوری قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی ، سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو انا کو ایک طرف رکھ کر ملک کے کام کرنا چاہیے،پاکستان ایک دن انشاء اللہ کامیاب ملک بن جائے گا،ملک سے محبت ہے اس لیے بڑی آفتوں سے نکل کر آئے ہیں-

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ سیاست سے زیادہ معیشت کو سنبھالنے کی ضرورت ہے،لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی عروج پر ہے،معیشت ٹھیک ہوتو سیاست بھی ہو جائے گی اور باقی کام بھی،سب نےملکرکوشش کرنی ہےکہ ملک اس عذاب سےنکلے،ہم نے مل کر قوم کی محرومیوں کا احساس کرنا ہے،ساڑھے8سال بعد الٹی گنگا بہہ رہی ہے،سابق حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے-

    ماحولیاتی تبدیلی شہری علاقوں کیلئے بڑا چیلنج ہے،سپریم کورٹ

  • وزیر اعظم جلد پٹرول کی قیمت کےحوالےسےعوام کو بڑی خوشخبری دیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب

    وزیر اعظم جلد پٹرول کی قیمت کےحوالےسےعوام کو بڑی خوشخبری دیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جلد پٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری دیں گے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 2018 میں ملک کو درست سمت میں ڈال دیا تھا لیکن سابق حکومت کے 4 برس کے دوران جو تباہی ہوئی وہ ناقابل بیان ہےسابق حکومت نے معیشت کو برباد کر کے رکھ دیا عالمی منڈی میں پٹرول سستا ہواہے اور وزیر اعظم شہبازشریف آنے والے دنوں میں پٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کو بڑی خوشخبری دیں گے۔

    آئی ایم ایف ہماری ناک سے لکیریں نکلوا چکا ہے،وزیرداخلہ رانا ثنااللہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں آئینی بحرانوں کے باوجود سستے آٹے کی فراہمی پر200 ارب روپے کی سبسڈی دی مجھے کہا گیا کہ کابینہ نہیں ہے اور آپ غریب آدمی کو یہ سبسڈی نہ دیں کل مقدمہ بن جائے گا لیکن میں نے کہا کہ مقدمہ تو کسی عدالت میں بنے گا مگر غریب آدمی کو 10 کلو آٹےکا تھیلہ 160 روپے سستا ملنے سے میں اللہ کی عدالت میں جیت جاؤں گا۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ 100 یونٹ تک مفت بجلی کرنے کی توفیق اللہ تعالیٰ نے مجھے دی اور اس پروگرام سے پنجاب کے ساڑھے 5 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

    وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ فتنہ خان آئین کو مانتا ہے نہ قانون کو اور اس نے اپنے دور میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیے رکھا فتنہ خان اور اس کے حواریوں نے پنجاب میں تماشہ لگائے رکھا۔

    احمد ندیم قاسمی کی آج 14 ویں برسی منائی جا رہی ہے

  • وزیر اعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز کا ایس او ایس ویلج کا دورہ، بچوں اورسٹاف کو عیدی بھی دی

    وزیر اعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز کا ایس او ایس ویلج کا دورہ، بچوں اورسٹاف کو عیدی بھی دی

    لاہور،وزیر اعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز شریف کا ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا –

    باغی ٹی وی : وزیر اعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز بچوں و بچیوں میں گھل مل گئے،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے بچوں کو عیدی دی،وزیر اعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز نے ایس او ایس ویلج کےا سٹاف کو بھی عیدی دی-

    احمد ندیم قاسمی کی آج 14 ویں برسی منائی جا رہی ہے

    حمزہ شہباز نے کہا کہ ایس او ایس ویلج میں مقیم بچوں کی سہولت کیلئے سولر پینل دیں گے،عید پر بے آسرا بچوں و بچیوں کو خوشیوں میں شریک کرنے آیا ہوں ،اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو عملی زندگی میں کامیاب کریں-

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ سیاست سے زیادہ معیشت کو سنبھالنے کی ضرورت ہے،لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی عروج پر ہے،معیشت ٹھیک ہوتو سیاست بھی ہو جائے گی اور باقی کام بھی-

    ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حالات سری لنکا کی طرح ہوں گے،شاہ محمود قریشی

    انہوں نے کہا کہ سب نےملکرکوشش کرنی ہےکہ ملک اس عذاب سےنکلے،ہم نے مل کر قوم کی محرومیوں کا احساس کرنا ہے،ساڑھے8سال بعد الٹی گنگا بہہ رہی ہے،سابق حکومت نے عوام سےء جھوٹے وعدے کیے-

    عید کے بعد فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں واپسی یقینی ہے،خالد مقبول صدیقی