Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بشریٰ بشیر کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

    بشریٰ بشیر کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ بشریٰ بشیر کی بیٹی میرا انصاری دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ بشریٰ بشیر کی بیٹی میرا انصاری دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں نیویارک میں شادی کرنے والی بشریٰ بشیر کی بیٹی میرا انصاری نے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں اور اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا-

    تصویروں کے کیپشن میں میرا نے قرآن شریف کی تیسویں پارے کی سورۃ الم نشرح کی آیت ،بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے‘ تحریر کی۔

    اپنی ایک اور پوسٹ میں میرا انصاری نے پہلی شادی سے ہونے والے بچوں کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی خوشی کی وجہ قرار دیا-

    میرا کی پوسٹ پر جہاں مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں معروف شوبز شخصیات کمنٹس سیکشن میں مبارکباد کے پیغامات دے رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ 64 سالہ اداکارہ بشریٰ بشیر نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔

  • زریاب سلطان نے اپنا نیا گانا ریلیز کر دیا

    زریاب سلطان نے اپنا نیا گانا ریلیز کر دیا

    پاکستانی گلوکار زریاب سلطان نے اپنا نیا گانا ریلیز کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :گلوکارزریاب سلطان نے اپنا نیا گانا سوہنیا ریلیز کر دیا گانے کی ویڈیو دل کش انداز میں پروڈیوس کی گئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے-

    اس بارے میں زریاب سلطان کا کہنا ہے کہ مجھے صوفیانہ گائیکی میں روحانی سکون ملتا ہے لیکن میرا نیا گانا پارٹی سونگ ہے۔

    اس گانے کو اپنے ساتھی نوجوانوں کے نام کرتے ہوں، وہی اس سونگ کو شہرت اور مقبولیت کے آسمان پر پہنچائیں گے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل زریاب سلطان نے نیا کیفے میں استاد نصرت فتح علی خان کا گایا ہوا صوفیانہ کلام ’تم ایک گورک دھندہ ہو‘ سے مقبولیت حاصل کی تھی۔

  • وفات کے 14 برس بعد شادی کرنے والا شخص

    وفات کے 14 برس بعد شادی کرنے والا شخص

    وفات کے 14 برس بعد شادی کرنے والا شخص

    موت و حیات کا سلسلہ انسان کی زندگی کا ناقابل تردید پہلو ہے مگر جدید ٹیکنالوجی کے زمانے میں اب فوت شدہ لوگوں کی شادیاں بھی ہونے لگیں۔

    پاکستان ایسا ملک بن گیا جہاں موت کے بعد بھی شادی ہو سکتی ہے اور یہی وہ اسلامی ملک بھی ہے جہاں بہت سے لوگ بغیر شادی کے ماں باپ بن رہے ہیں۔

    یہ سب انکشاف اس وقت ہوا جب ایک شہری اپنے بچوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ب فارم CRC) کے حصول کے لیے نادرا میگا سینٹر لاہور پہنچا۔ جب سینٹر میں موجود آفیسر نے شہری کی درخواست پر اس کا ڈیٹا سسٹم میں انٹر کیا تو 14 برس سے شادی شدہ 3 بچوں کے باپ کو معلوم ہوا کہ وہ تا حال کنوارا ہے کیونکہ نادرا کے پاس اس کی شادی کا اندراج نہیں جبکہ شہری نے اپنا نکاح نامہ نادرا سے رجسٹرڈ کروا رکھا ہے اور نادرا سے ہی تینوں بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ بھی بنوا رکھے ہیں۔ اب مسئلے کا حل یہ بتایا گیا کہ آپ شناختی کارڈ کی تجدید کروائیں اور نیا کارڈ بننے پر بچوں کا ب فارم حاصل کرنے کے لیے درخواست دیں۔ (بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کام بھی محض 100 روپے فیس ادا کر کے شناختی کارڈ میں ترمیم کی درخواست کے تحت ہو سکتا تھا۔) بہرحال تجدید شناختی کارڈ کی درخواست دی تو معلوم ہوا کہ شہری کے والد جن کو فوت ہوئے 14 برس بیت چکے، نادرا ریکارڈ میں تاحال کنوارے ہیں۔ اگرچہ نادرا ریکارڈ میں ان صاحب کی اہلیہ اور بچوں کا ریکارڈ ایک ہی فیملی ٹری میں موجود ہے اور اہلیہ کی زوجیت اور ہر بچے کی ولدیت میں نام موجود ہے مگر چونکہ 2001 میں قائم ہونے والے ادارے نادرا میں شادی شدہ ہونے کا اندراج نہیں کروایا تھا لہذا تاحال کنوارہ ظاہر کیا گیا۔

    اس سارے مسئلے کا حل یہ تجویز ہوا کہ اب والد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوا کر شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی درخواست دی جائے ۔ ریکارڈ دیکھنے پر معلوم ہوا کہ یہ عمل پہلے سے اس شہری کے بھائی کی طرف سے کیا جا چکا ہے مگر تاحال ریکارڈ درست نہ کیا جا سکا۔ تاہم نادرا آفس میں ایک بار پھر فوت شدہ والد کی ازدواجی حیثیت تبدیل کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے جس پر عمل درآمد 4 سے 5 ماہ میں متوقع بتایا گیا ہے ۔ اس کے بعد ریکارڈ کی درستی کی امید کی جا سکتی ہے۔

    نادرا کے ریکارڈ میں آنے والے ایسے مسائل سے نہ جانے کتنے شہری پریشانی سے دوچار ہیں اور افسران شہریوں کو درست معلومات بھی فراہم نہیں کرتے جس سے یہ مسائل اور بھی بڑھ رہے ہیں۔ جب ادارہ 2001 میں بنا تو پہلے سے موجود ریکارڈ کی توثیق کارڈ کے اجراء کے موقع پر کیوں نہ کی گئی؟ اب جب کوئی دنیا میں نہیں رہا تو اس کے ریکارڈ میں سقم نکال کر لوگوں کو مزید پریشان کیا جا رہا ہے۔ اعلیٰ عہدیداران سے ان معاملات پر سنجیدگی سے غور کرنے اور اصلاح کے لیے کوشش کی درخواست ہے۔

  • پنجاب ورکرز ویلفیئر سکالرز کے ہزاروں طلبا کا مستقبل داؤ پر

    پنجاب ورکرز ویلفیئر سکالرز کے ہزاروں طلبا کا مستقبل داؤ پر

    لاہور:پنجاب ورکرز ویلفیئر سکالرز کے ہزاروں طلبا کا مستقبل داؤ پر کروڑوں روپے کے درجنوں یونیورسٹیوں کے ڈیفالٹرقرار۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہورپنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ صنعتی کارکنان کی فلاح و بہبوداور ان کے بچوں کو مفت تعلیم مہیا کرنے کے حوالے سے اپنی خدمات سر انجام دیتا ہے۔پچھلےکچھ عرصہ سے پنجاب ورکرز ویلفیئربورڈ کے آپریشنل کام بند ہونے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والے نئے طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    بچوں کےتعلیمی اداروں میں داخلوں میں رکاوٹ کی بڑی وجہ پنجاب ورکرز ویلفیئربورڈ فیسوں کی مد میں تعلیمی اداروں کے عوض کروڑوں روپے کی نادہندگی ہے۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی غفلت اور کرپشن کی وجہ سے اس کے تحت تعلیم حاصل کرنے والےہزاروں طلبا کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے۔

    اس کے ساتھ ساتھ پہلے سے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے تعلیمی اداروں پر بوجھ اور بھی بڑھ گیا ہے۔ صنعتی کارکنان کی حکومت پنجاب سے اپیل ہے کہ اس مسلئے کو فوری طور پر حل کرنے کےلئےاقدامات کو یقینی بنائےتاکہ طلبا کی فیسوں کی بر وقت ادائیگی ہو سکے۔

    یاد رہے کہ یہ پیسہ صنعتی کارکنان کی خون پسینے کی کمائی سے ہی پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کو مہیا کیا جاتا ہے لہزا ورکرز کو انکا حق مہیا کیا جائے-

  • بلال سعید اوو مومنہ مستحسن کا رومانوی گانے باری کا ری میک ریلیز کرنے کا اعلان

    بلال سعید اوو مومنہ مستحسن کا رومانوی گانے باری کا ری میک ریلیز کرنے کا اعلان

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے گلوکار بلال سعید اور مومنہ مستحسن نے پنجابی رومانوی گانے باری کی مقبولیت کے بعد اس گانے کا ری میک ریلیز کرنے کے لئے تیار-

    باغی ٹی وی : گلوکاروں کا رومانوی گانا باری گزشہ سال ریلیز کیا گیا تھا جس میں گلوکارہ مومنہ مستحسن اور گلوکار بلال سعید نےگلوکاری کی تھی-

    باری گانے میں بلال سعید اور مومنہ مستحسن نے جہاں گلوکاری خود کی تھی وہیں ساتھ ساتھ اس میں پرفارم بھی خود کیا تھا جس کے بعد مداحوں نے ان کی جوڑی کو خوب پسند بھی کیا۔

    بلال سعید اور مومنہ مستحسن کا گانا باری ریلیز ہوتے ساتھ ہی اس قدر مقبول ہوا کہ اب انہوں نے اس گانے کا ری میک ورژن جلد ریلیز کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ مومنہ اور بلال سعید کے گانے باری کو یوٹیوب پر اب تک 8 کروڑ 92 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

  • یاسر حسین نے ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

    یاسر حسین نے ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار اور میزبان یاسرحسین نے اداکاری کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔

    باغی ٹی وی :یوں تو یاسر حسین آج کل پاکستان میں ترک ڈرامے ارطغرل کو نشر کرنے اور ترک اداکاروں کو برانڈ ایمبیسڈرز بنانے پر تنقید کرنے پر خبروں کا حصہ بنے رہتے ہیں اور انہیں خود بھی اپنے بیانات پر تنقید کا سامنا رہتا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین اور ارطغرل ڈرامے کے مداح انہیں ان کی سوشل میڈیا کی ہر پوسٹ یا بات بے بات تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں-

    لیکن اب انہوں نے ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھ کر سب کو حیران کردیا ہے ہدایت کاری کے میدان میں ڈیبیو کا اعلان یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرم اکاؤنٹ پر گانے کی ویڈیو شیئر کرکے کیا۔

    اپنی پوسٹ میں یاسر حسین نے بتایا کہ ہدایت کاری کے میدان میں انہوں نے اپنا ڈیبیو ایک گانے ‘ڈوری’ سے کیا ہے۔

    پراجیکٹ ڈوری کوخواجہ جواد نے پروڈیوس کیا ہے گلوکار حارث جلال نے گایا ہے جوایم جے پروڈکشنز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے-

    گانے کو یوٹیوب پر یاسر حسین کی اہلیہ اور اداکارہ اقرا عزیز کے اکاؤنٹ پر بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں یاسر حسین کی اہلیہ اقرا عزیز نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گانے کی ویڈیو شیئر کی۔

  • امیر گیلانی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

    امیر گیلانی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

    عثمان مختار کے بعد ڈرامہ سیریل ثبات کے ایک اور اداکار امیر گیلانی بھی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : امیر گیلانی میں رواں ماہ 2 نومبر کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔تاہم اب 13 دن بعد اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذرعیے مداحوں کو خوشخبری دی کہ وہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ پوزیٹیو آیا ہے اور انہوں نے کورونا جیسی موذی بیماری کو شکست دے دی ہے-

    عامر لیاقت حسین کورونا وائرس کے باعث طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

    اداکار نے خود میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد ویڈیو پیغام میں مداحوں کو بتایا تھا کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے گھر میں ہی خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ وقت بہت مشکل ہے اور اس مشکل گھڑی میں مجھے اپنے تمام چاہنے والوں کی دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔

    اداکار نے اپنے ایک ویڈیو پیغام کہا تھا کہ میں نے اپنے کمرے میں خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے کیونکہ میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

    اداکار نے مداحوں کو کورونا وائرس علامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے کھانے کا ذائقہ محسوس نہیں ہو رہا ہے اور میرے سونگھنے کی صلاحیت بھی ختم ہوگئی ہے-

    عثمان مختار نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

    امیر گیلانی نے مداحوں سے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے اہلخانہ اور میری جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں کیونکہ آپ کی دُعاؤں میں بہت طاقت ہے آخر میں اُنہوں نے کہا کہ آپ سب اپنا خیال رکھیں اور میں سوشل میڈیا پر آپ سے رابطے میں رہوں گا۔

    تاہم قرنطینہ میں رہنے کے دوران امیر گیلانی نے اپنے والدین کے ہمراہ کھچوائی گئی پرانی تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ تنہائی میں اپنے اہل خانہ کو بہت یاد کر رہے ہیں۔

    اور اب اداکار نے 13 دن بعد 15 نومبر کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ بیماری کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے-

    امیر گیلانی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ 15 دن ان کے لیے خوفناک تھے اور انہوں نے یہ مدت پریشانی میں رہ کر گزاری لیکن اب وہ کورونا کو شکست دینے کے بعد خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

    اداکار نے مداحوں کو بتایا کہ وہ ان کی دعاؤں کی وجہ سے ہی صحت یاب ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کورونا کی دوسری کہر میں متعدد فنکار کورونا وبا کا شکار ہو چکے ہیں جن میں عثمان مختار، فروا علی کاظمی، گلوکار جواد احمد ، صحیفہ جبار ،میزبان و رکن قومی امبلی ڈاکٹر عامر لیاقت اور ان کی اہیلیہ طوبیٰ عامر شامل ہیں جبکہ عثمان مختار بھی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس اعلان انہوں نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا –

    ایک اوراداکار امیر گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    جواد احمد عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    عثمان مختار کے بعد ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

    عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    ماڈل صحیفہ جبار بھی کورونا وائرس کا شکار

  • برطانوی کامیڈین، سنگر اور ٹی وی میزبان ڈیس او کونرانتقال کر گئے

    برطانوی کامیڈین، سنگر اور ٹی وی میزبان ڈیس او کونرانتقال کر گئے

    برطانوی کامیڈین، سنگر اور ٹی وی میزبان ڈیس او کونر بھی انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ڈیس او کونر 88 سال کی عمر میں بکنگھم شائر میں واقع اپنے گھر میں چل بسے۔

    رپورٹس کے مطابق ڈیس او کونر نے کامیڈین، سنگر اور ٹی وی میزبان کے طور پر 45 سال سے زائد عرصے تک پرائم ٹائم ٹی وی شو پیش کیا۔

    اپنی رپورٹ میں برطانوی نشریاتی ادارے نے 88 سالہ ڈیس او کونر کو ’آخری انٹرٹینر‘ کے طور پر مخاطب کیا ہے۔

    ڈیس او کونر کے کولیگز کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ کام کرنے میں خوشی تھی۔ وہ باصلاحیت ، تفریحی ، مثبت ، پرجوش ، مہربان انسان تھے۔ وہ زندگی سے پیار کرتے تھے، اور جوش و خروش کو آکسیجن کی طرح اہم سمجھا کرتے تھے۔”

    لندن میں پیدا ہونے والے او کونر نے 45 سال سے زیادہ عرصے تک اپنے پرائم ٹائم ٹی وی شو پیش کیے لیکن گلوکار کی حیثیت سے بھی انھیں کامیابی ملی۔

    او کونر لندن پیلیڈیم میں سیکڑوں شوز دنیا بھر میں دیکھے گئے ان کو اس وقت شہرت ملی جب انہیں دی ڈیس او کونر شو کی میزبانی کے لئے رکھا گیا تھا ، جو 1963 سے 1971 تک آئی ٹی وی پر چلتا تھا۔

    1977 میں انہوں نے آج رات ڈیس او کونر کی میزبانی کرنا شروع کی تھی ، جو آئی ٹی وی میں جانے سے پہلے بی بی سی ٹو سے شروع ہوئی تھی ، جہاں یہ 2002 میں ختم ہوئی۔

    پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئیر ڈائریکٹر اقبال کاشمیری انتقال کر گئے

    اس کے بعد انہوں نے کیرول ورڈرمین کے ہمراہ چینل 4 کوئز شو کاؤنٹ ڈاون کی میزبانی کی ، جوڑی نے 2008 میں ایک ساتھ آؤٹ کیا ، اور اس سال کی سالگرہ کے اعزاز میں تفریح ​​اور نشریات کی خدمات کے لئے انہیں سی بی ای بنایا گیا تھا۔

  • بنگالی سنیما کے لیجنڈری اداکار سومترا چٹرجی  کورونا کے باعث 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

    بنگالی سنیما کے لیجنڈری اداکار سومترا چٹرجی کورونا کے باعث 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

    بنگالی سنیما کے لیجنڈری اداکار سومترا چٹرجی 85 سال کی عمر میں دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کےباعث اس دُنیا سے انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگالی سنیما کے لیجنڈری اداکار سومترا چٹرجی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر اُنہیں گزشتہ ماہ 6 اکتوبر کو کولکتہ کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں اُن کا علاج جاری تھا۔

    جب سومتا چٹرجی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تو اُس وقت اُن کی طبیعت مستحکم تھی لیکن اُس کے بعد اُن کی حالت خراب ہوتی گئی اور ڈاکٹروں نے کہا کہ کوئی معجزہ ہی اب اداکار کو بچا سکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سومترا چٹرجی کے انتقال کی اطلاع ایک سرکاری بیان کے ذریعے دی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ سومترا چٹرجی 15 نومبر 2020 کو کلکتہ کے اسپتال میں اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ بنگالی اداکار سومترا چٹرجی نے 1959ء میں بنگالی فلمی دُنیا میں قدم رکھا تھا اور اُن کی پہلی فلم سے ہی اُنہیں کافی شہرت حاصل ہوئی تھی سومترا چٹرجی نے مشہور فلم ساز ستیجیت رے کے ساتھ مل کر 14 فلمیں بنائیں، اُن کی مشہور فلموں میں دیوی، تین، کنیا، گہرے بیرے سمیت دیگر شامل ہیں۔

  • علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع  کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت کیس نئے جج کو منتقل

    علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت کیس نئے جج کو منتقل

    گذشتہ روز لاہور کی سیشن کورٹ میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت کے دوران عدالت میں میشا شفیع کا منیجر سید فرحان اور ادکارہ عفت عمر بطور گواہ پیش ہو گئے۔

    باغی ٹی وی :مقدمہ منتقل ہونے کی وجہ سے عدالت میں موجود ہونے والے گلوکارہ میشا شفیع کے 2 گواہان کی پیشی کے باوجود جرح نہیں ہوسکی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عفت عمر اور سید فرحان علی جرح کے لیے عدالت میں پیش ہوئے تھے تاہم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج یاسر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج نے مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز امتیاز احمد کی عدالت میں منتقل کردیا ہے۔

    لاہور کی سیشن عدالت کے جج یاسر حیات نے فریقین اور ان کے وکلا کو 16 نومبر کو کیس میں مزید کارروائی کے لیے دوسرے جج کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔

    عالمگیر وبا کورونا میں علی ظفر کو لاک ڈاؤن کے دوران خدمات پر صدر مملکت کی جانب سے…

    ایک عہدیدار نے کہا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج یاسر حیات اتھارٹی کی جانب سے انہیں دیے گئے ایک انتظامی کام کی وجہ سے ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی نہیں کرپارہے تھے۔

    گلوکار علی ظفر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے جھوٹے الزامات عائد کیئے۔

    انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ میشا شفیع کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

    جنسی ہراساں کیس: میشا شفیع،اعلٰی عدلیہ کوبھی فریب دینے لگیں:اس باربھی گواہان عدالت میں پیش نہ کرسکیں

    خیال رہے کہ یہ کیس گزشتہ ڈیڑھ سال سے زیر سماعت ہے اور اس کی متعدد سماعتیں ہوئیں اور اسی کیس میں میشا شفیع نے سیشن جج پر بھی بد اعتمادی کا اظہار کیا تھا اور ان کی درخواست پر سماعت کرنے والے جج کو بھی تبدیل کیا گیا تھا۔

    اسی کیس میں تاخیری حربے استعمال کرنے کے خلاف میشا شفیع نے لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی درخواستیں دائر کی تھیں اور دونوں اعلیٰ عدالتوں نے سیشن کورٹ کو گواہوں کو جرح کے لیے وقت دینے سمیت مناسب وقت میں کیس کا فیصلہ سنانے کی ہدایت بھی کی تھی۔

    میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

    اسی کیس میں علی ظفر کی جانب سے پیش کیے گئے 12 گواہان نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ انہوں نے علی ظفر کو میشا شفیع کو جنسی ہراساں کرتے ہوئے نہیں دیکھا اور ان کے سامنے ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

    میشا شفیع نے اپریل 2018 میں ٹوئٹ کے ذریعے علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جسے گلوکار نے مسترد کردیا تھا۔

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

    بعد ازاں علی ظفر نے اداکارہ کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا جس پر کیس زیر سماعت ہے، دوسری جانب میشا شفیع نے بھی علی ظفر کے خلاف اسی عدالت میں 2 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے-

    علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی

    لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا

    گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل…

    علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت…