Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • فلم انڈسٹری میں مردوں کو بطور ہیروپیش کیا جاتا ہے جبکہ خواتین کو سازشی چڑیلیں  سونم کپور

    فلم انڈسٹری میں مردوں کو بطور ہیروپیش کیا جاتا ہے جبکہ خواتین کو سازشی چڑیلیں سونم کپور

    بھارتی اداکارہ سونم کپور نے فلم انڈسٹری پر گزشتہ چند ماہ سے ہونے والی تنقید سے متعلق کہا ہے کہ وہ خوفزدہ ہوتی ہیں جب وہ دیکھتی ہیں کہ عورتوں کو اتنی آسانی سے نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ فلم انڈسٹری میں موجود مردوں کے حوالے سے کبھی اس طریقے سے بات نہیں کی جاتی۔

    باغی ٹی وی : ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کاسموپولیٹن انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سونم کپور نے کہا کہ مجھے اس تنقید کا سامنا نہیں ہوا لیکن انہیں اپنے ساتھ کام کرنے والی خواتین کے ساتھ ایسا ہوتا دیکھ کر صدمہ ہوا۔

    سونم کپور سے گزشتہ چند ماہ سے شروع کی جانے والی تنقید ایک طرح سے 14 جون کو اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد پیدا ہونے والے حالات ہیں پر سوال کئے گئےجس کی تحقیقات کے دوران اداکارہ ریا چکر بورتی کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ دپیکا پڈوکون، شردھا کپور اور سارہ خان کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

    سونم کپور کا کہنا تھا کہ وہ خوفزدہ ہوتی ہیں جب وہ دیکھتی ہیں کہ عورتوں کو اتنی آسانی سے نشانہ بنایا جاتا ہے کسی نے کبھی کسی مرد کے بارے میں اس طرح بات نہیں کی جیسے خواتین کے بارے میں کرتے ہیں یہ ایسا ہے کہ ہم جیسے دہائیوں پیچھے چلے گئے ہیں۔

    میں تحقیقات میں این سی بی سے تعاون کر رہا ہوں لیکن میرا منشیات سے کوئی لینا دینا نہیں ارجن رامپال

    سونم کپور نے کہا کہ اگر آپ فیشن اور فلم انڈسٹری سے وابستہ خاتون ہیں آپ کو آرٹسٹ یا تخلیقی شخص نہیں مانا جاتا اس کے بجائے ان کے کردار پر سوال اٹھائے جاتے ہیں۔

    اداکارہ کا مزید کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں تمام مرد اور خواتین ایک جیسے ہیں لیکن مردوں کو ہیرو بنایا جاتا ہے جبکہ خواتین کو سازشی چڑیلیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم آرٹسٹس ہیں ہم میں اور مرد اداکار یا ڈائریکٹر میں کیا فرق ہے؟ انہیں ہیرو اور خواتین کو سازشی چڑیلیں بنایا جاتا ہے اور یہ مجھے بہت برا لگتا ہے یہ مزید عجیب ہے کہ کچھ خواتین اس بیانیے کو آگے بڑھا رہی ہیں، یہاں بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جو نہیں ہونا چاہیے تھیں۔

    عامر خان کی ڈپریشن کا شکار بیٹی ارا خان کو نصیحت

    خیال رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے ایک روز بعد سونم کپور نے اپنے قریبی افراد اور ساتھیوں کو نشانہ بنانے والوں پر تنقید کی تھی سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد فلمی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کو اقربا پروری کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا کہ اداکار نے اس سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی تھی سونم کپور کو بھی ٹرولز کی جانب سے اس حوالے سے تنقید کا سامنا ہوا تھا۔

  • پاکستان کی مہنگی شادی اور مولانا طارق جمیل کے 10لاکھ کی اصل حقیقت کیا ہے مبشر لقمان  نے بتادیا

    پاکستان کی مہنگی شادی اور مولانا طارق جمیل کے 10لاکھ کی اصل حقیقت کیا ہے مبشر لقمان نے بتادیا

    گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی بزنس مین شیخ محمود اقبال کی بیٹی کی شادی کی تقریب کے خوب چرچے رہے ہیں- اس شادی کی تقریب کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین شادی کی تقریب تھی تقریب میں مولانا کو نکاح کے لیے دیے گئے 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کے بھی انکشافات ہوئے-

    باغی ٹی وی : مولانا طارق جمیل صاحب کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور ایف بی آر کی جانب سے بھی مولانا کو نکاح کے لیے دیے گئے 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں جس پر اب سینئیر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا صاحب کی حمایت میں بیان دیا اور لوگوں سے اپنے علمائے دین کی قدر کرنے کی درخواست کی-


    مبشر لقمان نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں کہا کہ ایک بہت ہی افسوسناک اور دُکھ کی خبر میرے پاس آئی ہے جسے دو تین دن سے میں دیکھ رہاہوں کہ واٹس ایپ پر ہر آدمی اور عورت بغیر تحقیق کے آگے بھیج رہے ہیں کہ مولانا طارق جمیل نے ایک نکاح پڑھانے کے ماسٹر ٹائل اور جلال سنز والوں کے بچوں کے نکاح پڑھانے کے 10 لاکھ رپوے وصول کئے ہیں اور مجھے بڑا دکھ ہوا اس بات کہ ہم لوگ پتہ نہیں کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں اپنے علماء اکرام کی ہم کس طرح تضحیک کرانا چاہتے ہیں اور ہمارے علمائے دین چاہے جس مرضی مسلک سے ہوں چاہے اہلحدیث ہوں بریلوی ہوں حنفی ہوں دیو بندی ہوں اہل تشیع ہوں جو بھی ہوں ہمارے قابل احترام ہیں مشعل راہ ہیں اور ہر وقت ان کو نیچا کر کے اپنا قد اونچا نہیں کر سکتے-

    مبشر لقمان نے کہا کہ مولانا طارق جمیل کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں تو ان کے اوپر جب بات ہوتی ہے تو مجھے ہمیشہ زیادہ تکلیف ہوتی ہے اورمیرا اور ان کا بڑا پیار کا رشتہ ہیں ہم ان سے پیار کرتے ہیں وہ ہم سے بڑی شفقت سے پیش آتے ہیں ہم ان سے دعا لیتے ہیں اور وہ ہمارے لئے دعا کرتے ہیں اور یہی ہمارا رشتہ ہے اور آج تک کبھی لین دین کی تو بات ہی نہیں ہوئی ہے اور میرا خیال انہوں نے ہزاروں نکاح تو پٹھائے ہوں گے شیاد لاکھ پڑھا دیئے ہوں اور یہ بات میں دعوے سے کہتا ہوں-

    سینئیر صحافی نے کہا کہ مجھے ڈھیروں میسجز آئے فون آئے کہ آپ تو بڑی مولانا طارق جمیل کے بارے میں ہمیشہ بات کرتے ہیں لیکن دیکھیں انہوں نے نکاح پڑھانے کے دس لاکھ روپے لئے ہیں اور میں نے سب سے پوچھا کہ کیا اس کا تمہارے پاس کوئی ثبوت ہے اور بغیر ثبوت کے جب کوئی مسلمان کسی دوسرے مسلمان کے متعلق بات اور خاص طور پر کوئی تہمت آگے فارورڈ کرتا ہے یا بغیر تحقیق کے بات کرتا ہے تو یہ اس کے منافق ہونے کی اولین نشانہ ہوتی ہے-

    مبشر لقمان کے مطابق لوگوں نے مجھے کہا کہ آپ مولانا سے پتہ کریں اس بات کا جس پر میں نے کہا کہ میرے میں اتنی ہمت ہی نہیں ہے کہ میں ان سے پتہ کروں لیکن میں ثبوت کے ساتھ یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ ایسا نہیں کر سکتے کیونکہ میں ان کی ذات ان کی شخصیت کو جانتا ہوں اور بالکل بھی نہیں ایسا نہیں کر سکتے اور پہلی بات تو یہ ہے کہ جس طرح اس شادی کو پاکستان میں ڈسکس کیا جا رہا ہے وہ لگتا ہے کہ پتہ نہیں کتنی بڑی چوری ہو گئی ہے-

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ماسٹر ٹائلز والوں اور جلال سنز والوں کو میں ان دونوں کو ذاتی طور پر نہیں جانتا لیکن میں اتنا جانتا ہوں کہ وہ بہت پرانے بزنس مین ہیں بزنس کمیونٹی ہے وہ اگریہاں پر اپنے بچوں کی شادی کر رہے ہیں تو ان کا حق ہے وہ جو مرضی کریں اس پر جتنے مرضی خرچے کریں-

    انہوں نے بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی کی مہنگی ترین شادی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ امبانی کے بچوں کی جب شادی ہوتی ہے تو ہم بڑے جو ش و خروش سے ویڈیوز تصاویر آگے شئیر کرتے لیکن جب ہمارا کوئی بزنس مین ایسے کر رہا ہو وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ سیلیبریٹ کر رہا ہو تو سب کے لئے بلیک مارک بن جاتا ہے ایک عجیب ذہنیت ہے اور اوپر سے ایف بی آر کا میں نے نوٹس دیکھا ہے کہ آپ نے شادی پر کیا کر دیا کیا نہیں کر دیا یعنی اس کا مطلب ہے کہ ایف بی آر بھی سوشل میڈیا کے پیچھے لگا ہوا ہے اس ملک کا اتنا بڑا ادارہ ہے –

    یہ عیاشی نہیں‌توپھرکسےعیاشی کہتے ہیں‌!پاکستان کی مہنگی ترین شادی،اربوں روپےاڑادیئے،ایف بی آرسرپکڑکربیٹھ گئی

    مبشر لقمان نے مزید کہا کہ ایف بی آر کا کام تھا کہ اگر ان کو زیادہ پرابلم تھا تو وہ ان فیملیز کو یہ نوٹس دے سکتا تھا کہ ہمیں بتائیں ہمیں خبر یہ مل رہی ہے کہ اتنا خرچہ ہوا ور آپ ہمیں یہ بتائیں کہ یہ ٹوٹل خرچ کتنا ہوا ہے کیونکہ جن وینڈرز کو آپ نے پیسے دیئے ہوں گے ہو سکتا ہے وہ ٹیکس پر چوری کریں اور اگر ہمیں آپ بتا دیں گے تو ہمیں یہ پتہ ہو گا کہ کس کو کیا ملا ہے ان کا اس حساب سے ٹیکس ہو سکتا ہے –

    بجائے اس کے کہ یہ ثابت کریں کہ ہمارے کاروبارہ لوگ ویڈنگ پر شادی میں چوری کر رہے ہیں لوگ تھیم ویڈنگز کرتے ہیں لوگ یہاں کرتے ہی نہیں باہر کے ممالک میں جا کر شادی کر رہے ہیں اور جو پاکستان میں تھیم ویڈینگ کر رہا ہے اور جس کی وجہ سے ہیں پتہ نہیں کتنے لوگوں کا روزگار لگ رہا ہے کتنے لوگوں کاکام چل رہا ہے اس پر ہم لوگ انگلیاں اٹھا رہے ہیں اور اپنے علمائےدین کے اوپر تضحیک والی گفگتو کر رہے ہیں-

    مبشر لقمان نے تنقید کرنے والوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پلیز ایسے مت کریں ہمارے پاس ویسے ہی رہنما نہیں ہیں ہمارے پاس ویسے ہی قابل تقلید لوگ بہت کم ہیں اور جو ہیں ان کی قدر کرنا سیکھیں مولانا طارق جمیل انتہائی ہمارے شفیق عالم ہیں عالم دین ہیں ان کے متعلق بات کرنے سے پہلے یا تو تحیق کر لیں یا پھر سوچ سمجھ کر بات کریں میری آپ سب سے درخواست ہے-

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی شادی کی تقریب کے کچھ روز سے خوب چرچے ہو رہے تھے۔ اس شادی کی تقریب کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین شادی کی تقریب تھی۔ شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایف بی آر نے نوٹس لیتے ہوئے بزنس مین سے شادی میں ہونے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کی تھیں

    بزنس مین شیخ محمود دیرینہ دوست ہیں انکی بیٹی کا نکاح پڑھانے کے عوض کیسے پیسے لے…

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس بزنس مین کے شریف فیملی سے خصوصی تعلقات ہیں اورشیخ محمد اقبال نامی بزنس مین کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کی تمام دولت کا بھی حساب شروع ہوگیا ہےکہ اس نے کمایا کہاں سے اوراتنی عیاشی کے پیچھے کیا حقائق ہیں‌؟

    جس کے بعد مولانا طارق جمیل نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹس میں تقریب نکاح میں دس لاکھ لینے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ، محمود صاحب میرے پرانے دوست ہیں انہوں نے اپنی بیٹی کے نکاح پر مجھے دعوت دی اپنے دوست کی بیٹی کے نکاح کیلئے میں کیسے پیسے لے سکتا ہوں۔ اپنے اوپر لگے الزام کو اخلاقی انحطاط قرار دیتے ہوئے انہوں نے ایسے الزام لگانے والوں کی ہدایت کی دعا کی ہے۔

  • عامر لیاقت حسین کورونا وائرس کے باعث طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

    عامر لیاقت حسین کورونا وائرس کے باعث طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکن قومی اسمبلی،مذہبی سکالر اور میزبان عامر لیاقت حسین کو کورونا وائرس کے باعث طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : عامر لیاقت کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامرلیاقت کی ہسپتال سے لی گئی تصاویر شئیر کیں اور ٹوئٹ میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے ہم دونوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔


    طوبیٰ عامر نے بتایا کہ اب عامر لیاقت حسین کی طبعیت اس قدر بگڑ گئی ہے کہ انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

    طوبیٰ عامر کا کہنا تھا کہ میری سالگرہ ہے لیکن ہم سیلیبریٹ نہیں کرسکتے کیونکہ عامر لیاقت شدید بیمار ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں-

    ان کا کہنا تھا کہ برائے کرم ہمارے لیے دعا کریں یہ مشکل وقت ہے میں انہیں ایسے نہیں دیکھ سکتی۔


    علاوہ ازیں عامر لیاقت حسین کے اکاؤنٹ سے بھی ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ ہاتھ جوڑ کر دعاؤں کی گزارش ہے کیونکہ میں کورونا سے لڑ نہیں رہا بلکہ پناہ مانگ رہا ہوں-

    ڈاکٹرعامر لیاقت اہلیہ طوبیٰ عامر سمیت کرونا وائرس کا شکار

    خیال رہے کہ 5 نومبر کو عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ایک ٹوئٹ میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی۔

    رکن قومی اسمبلی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کووڈ-19 کے حملے کی زد میں ہیں۔

    اس کے ساتھ ہی انہوں نے بیماری اور صحت سے متعلق قرآن شریف کی آیت شیئر کرتے ہوئے اسے وائرس کا علاج قرار دیا تھا۔

  • سال 2020 کی بہترین جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی کو 4 ماہ ہوگئے

    سال 2020 کی بہترین جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی کو 4 ماہ ہوگئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی شادی کو 4 ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: رواں سال لاک ڈاؤن کے دوران جولائی کے مہینے میں گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ سارہ خان نے اپنی شادی کے 4 ماہ مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کے کچھ خوبصورت لمحات شیئر کئے ہیں۔

    مذکورہ تصویروں میں سے پہلی تصویر سارہ خان اور اُن کی دونوں بہنوں کی ہے جبکہ کچھ تصویروں میں فلک شبیر ڈانس اور گلوکاری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    ایک تصویر میں سارہ خان اور اُن کے شوہر ہاتھ سے دل بناتے بھی دکھائی دیئے ہیں جبکہ یہ تصویر اُن کی بارات کے دن کی ہے۔

    سارہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ماشاءاللہ ہماری شادی کو 4 ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔

    دوسری جانب فلک شبیر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سارہ خان کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمسفر۔‘

    واضح رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو سن 2020 کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئیر ڈائریکٹر اقبال کاشمیری انتقال کر گئے

    پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئیر ڈائریکٹر اقبال کاشمیری انتقال کر گئے

    پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اقبال کاشمیری انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سینئر ڈائریکٹر اقبال کاشمیری گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے جس کے باعث وہ گزشتہ ایک ہفتے سے لاہور کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے-

    اقبال کاشمیری گزشتہ کئی روز سے علیل ہونے کے باعث اسپتال میں داخل تھے تاہم گزشتہ روز ان کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی۔ وہ گردے اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھےاقبال کاشمیری کے اہل خانہ نے مداحوں سے ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی تھی۔

    واضح رہے کہ اقبال کاشمیری نے سوگوران میں 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔

    یاد رہے کہ سن 1942 میں لاہور میں پیدا ہونے والے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ ہدایت کار اقبال کاشمیری نے ٹیکسی ڈرائیور، بابل، ضدی، اور بلیک وارنٹ سمیت لاتعداد اردو اور پنجابی فلموں کی ہدایت کاری دی تھی۔

  • میں تحقیقات میں این سی بی سے تعاون کر رہا ہوں لیکن میرا منشیات سے کوئی لینا دینا نہیں   ارجن رامپال

    میں تحقیقات میں این سی بی سے تعاون کر رہا ہوں لیکن میرا منشیات سے کوئی لینا دینا نہیں ارجن رامپال

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ارجن رامپال کا کہنا ہے کہ اُن کا منشیات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات سے متعلق کیس میں با لی وڈ اداکار ارجن رامپال سے 7 گھنٹے تفتیش کی ان سے قبل این سی بی نے 11 اور 12 نومبر کو ارجن رامپال کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمٹریڈس سے پوچھ گچھ کی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق این سی بی عہدیدار نے کہا کہ وہ ارجن رامپال کے ایک دوست پال بارٹل کو بھی گرفتار کرچکے ہیں۔

    ممبئی کے جنوبی علاقے میں این سی بی کے زونل آفس سے باہر آنے کے بعد شام 6 بجے ارجن رامپال نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا منشیات سے کوئی لینا دینا نہیں، میرے پاس میڈیسن کی پرسکرپشن ہے جو میری رہائش گاہ سے ملی تھی اور میں نے وہ پرسکرپشن این سی بی عہدیداران کے حوالے کردی ہے-

    انہوں نے کہا کہ میں تحقیقات میں تعاون کررہا ہوں اور این سی بی عہدیداران بہت اچھا کام کررہے ہیں-

    این سی بی عہدیدار نے کہا کہ وہ 13 نومبر کو بیلارڈ اسٹیٹ میں دفتر پہنچے تھے انہیں ہندی فلم انڈسٹری میں منشیات کے مبینہ استعمال سے متعلق کیس میں طلب کیا گیا تھا۔

    این سی بی نے ارجن رامپال کو تفتیش کے لئے طلب کر لیا

    عہدیدار نے مزید کہا کہ ان کے دوست پال بارٹل جو غیر ملکی شہری ہیں انہیں 12 نومبر کو پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ این سی بی نے 9 نومبر کو اداکار ارجن رامپال اور ان کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمٹریڈس کو منشیات سے متعلق تحقیقات کے لیے طلب کیا تھااین سی بی نے منشیات کیس کے سلسلے میں اداکار ارجن رامپال کے گھر چھاپا مارا تھا اور ان کے گھر سے لیپ ٹاپس، موبائل فون اور ٹیبلٹس ضبط کرلیے تھے۔

    این سی بی نے اداکار ارجن رامپال کے ڈرائیور سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔

    واضح رہے کہ اکتوبر میں این سی بی نے اداکار کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمٹریڈس کے بھائی کو گرفتار کیا تھا اور ان کے گھر پر چھاپے کے دوران مبینہ طور پر منشیات ضبط کی گئی تھیں۔

    بالی وڈ منشیات کیس: اداکار ارجن رام پال کے گھر این سی بی کا چھاپہ

    رپورٹس کے مطابق ان کے بھائی اس منشیات گٹھ جوڑ کا حصہ تھے جس کا تعلق اداکار سوشانت سنگھ کی موت سے ہےمبینہ طور پر وہ ڈرگ اسمگلرز سے رابطے میں تھے جو ریا چکربورتی اور ان کے بھائی شووک کو منشیات فراہم کرنے کے ذمہ دار تھے، جنہیں ستمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    ارجن رامپال سے قبل این سی بی نے فلم ساز فیروز ناڈیاڈ والا کے گھر پر چھاپا مارا تھا اور وہاں سے منشیات قبضے میں لی تھیں جس کے بعد انہیں آج پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

    این سی بی کے سمیر وانکھیڈے نے کہا تھا کہ انہوں نے ممبئی کے مغربی علاقے میں چھاپا مارا تھا جہاں سے کمرشل مقدار میں گانجا، میفیڈرون اور دیگر منشیات برآمد کی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ فلم ساز فیروز ناڈیاڈ والا کے گھر سے ملنے والی منشیات بھی 5 منشیات سپلائرز کو بھی کیے جانے کا حصہ تھی۔

  • منیب بٹ اور ایمن خان بھی چھٹیاں گزارنے ترکی چلے گئے

    منیب بٹ اور ایمن خان بھی چھٹیاں گزارنے ترکی چلے گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ بھی دیگر اداکاروں کی طرح چھٹیاں گُزارنے کے لیے ترکی روانہ ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : معروف اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اور اہلیہ ماڈل و اداکارہ ایمن خان کی ترکی روانگی کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں دونوں پرواز میں موجود ہیں۔

    منیب بٹ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں اُنہوں نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور جینز زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ ایمن خان گرے ٹی شرٹ اور جینز میں ملبوس ہیں۔

    اداکار نے مداحوں کو اپنے دورے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہم ایک طویل عرصے کے بعد چھٹیاں گُزارنے جا رہے ہیں۔

    اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ ترکی بھی استعمال کیا جس سے واضح ہوتا ہے کہ دونوں سیر سپاٹے کرنے کے لیے پاکستان کے دوست ملک ترکی جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب اداکارہ ایمن خان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منیب بٹ کے ہمراہ پرواز کی وہی تصویر پوسٹ کی ہے۔

    ایمن خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں صرف ہیش ٹیگ VacationMode استعمال کیا۔

    واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ سال 2018 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ گزشتہ سال اُن کے ہاں امل کی پیدائش ہوئی تھی ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل رواں سال 30 اگست کو ایک برس کی ہوئی تھیں۔

    خیال رہے کہ رواں سال پاکستان کے نامور فنکاروں نے سیر و تفریح کے لیے تُرکی کا رُخ کیا ہے اُن فنکاروں میں عدنان صدیقی، کنزہ ہاشمی، ایمان علی، عمران عباس ، آئمہ بیگ ،سعدیہ خان، شنیرا اور وسیم اکرم سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

  • سائرہ یوسف کو سوشل میڈیا پر وائرل حالیہ فوٹو شوٹ کی تصاویر پر تنقید کا سامنا

    سائرہ یوسف کو سوشل میڈیا پر وائرل حالیہ فوٹو شوٹ کی تصاویر پر تنقید کا سامنا

    ادکارہ و ماڈل سائرہ یوسف اور شہریار منور کی حال ہی میں کیے گئے بولڈ فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن پر انہیں تنقید کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں سائرہ یوسف اور شہریار منور ایک میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کرایا فوٹوشوٹ میں سائرہ یوسف کے لباس اور بولڈ اسٹائل پر سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

    لوگ سائرہ یوسف کو بے حد پسند کرتے ہیں اور جب سے ان کی شہروز سبزواری کے ساتھ طلاق ہوئی ہے سوشل میڈیا پر زیادہ تر لوگوں کی ہمدردیاں سائرہ یوسف کے ساتھ ہیں۔ لہذا اس فوٹوشوٹ نے سائرہ کے مداحوں کو مایوس کیا ہے اور بہت سے لوگوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے سائرہ یوسف آپ سے اس کی امید نہیں تھی۔


    سائرہ اور شہریار کے فوٹوشوٹ پر لوگوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کئی تبصرے کیے کچھ لوگوں نے کہا استغفار جب کہ کچھ کا کہنا تھا لعنت ہے ایسی شوٹنگ پر۔ کچھ لوگوں نے تو سائرہ اور شہروز کی طلاق کو درمیان میں لاتے ہوئے کہا اسی لیے تو طلاق ہوتی ہے ان کی۔

    ایک خاتون صارف کا کہنا تھا جب معاشرے میں زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے تو پھر ہم روتے کیوں ہیں ایک صارف نے کہا کہ کیا سائرہ نے یہ فوٹوشوٹ اپنے سابق شوہر شہروز سبزواری کو جلانے کے لیے کیا ہے؟


    جہاں بولڈ فوٹوشوٹ کے باعث سائرہ یوسف پر تنقید کی جارہی ہے وہیں کچھ لوگ ان کی حمایت میں بھی سامنے آئے ہیں۔ شکیلہ نامی صارف نے لکھا یہ بطور ماڈل اور اداکارہ صرف اپنی جاب کررہی ہیں۔ اس سب کا ان کے سابق شوہر سے کیا تعلق ہے۔ اس طرح کے فوٹوشوٹس وہ شادی سے پہلے اور شادی کے دوران بھی کرتی تھیں تو اب کیوں یہ اتنا مسئلہ بن گیا۔

    خاتون نے مزید لکھا سائرہ کو کیوں اپنا کام صرف اس وجہ سے چھوڑدینا چاہیئے کہ انہیں طلاق ہوگئی ہے انہیں اپنی بچی کا خرچہ اٹھانا ہے اور یہ ان کا کیریئر ہے۔ لوگوں کو منفی باتوں اور مفروضوں سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے-

  • عامر خان کی ڈپریشن کا شکار بیٹی ارا خان کو نصیحت

    عامر خان کی ڈپریشن کا شکار بیٹی ارا خان کو نصیحت

    بالی وڈ سُپر اسٹار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے جنسی ہراسانی کا سامنا کرنے اور پھر اس کے بعد ڈپریشن کی شکار ہونے والی اپنی بیٹی ارا خان کو جو نصیحت کی کہ وہ اس معاملے کو لے کر ادھر اُدھر نہ پھریں بلکہ مثبت سوچوں اور مصروفیت سے ڈپریشن کو دور کریں-

    باغی ٹی وی :عامر خان کی بیٹی ارا خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ انھیں 14 برس کی عمر میں جنسی ہراساں کیا گیا تھا جس کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار تھیں۔

    اب سوشل میڈیا انسٹاگرام پرجاری ایک بیان میں بتایا کہ جب لوگوں کو معلوم ہوا کہ میں ذہنی دباؤ کا شکار ہوں تو ڈاکٹرز سمیت والد عامر خان ان کی اہلیہ کرن راؤ اور دوستوں نے اس پریشانی سے نکلنے کے لیے مفید مشورے دیے۔

    ایک ذہنی دباؤ کے شکار شخص کو کیا کرنا چاہیے؟ اس پر ارا خان نے کہا ہے کہ مخلتف لوگ مختلف انداز میں اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہیں لہٰذا تمام پر ایک ہی طرح کی حکمتِ عملی نہیں لگائی جاسکتی۔

    انتہائی کم عمری میں اپنے ہی رشتہ داروں نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا عامر خان کی بیٹی کا انکشاف

    انھوں نے بتایا کہ وہ اپنی ذہنی پریشانی کو لے کر 4 علیحدہ علیحدہ ڈاکٹرز کے پاس گئیں، تاہم والد عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ نے انھیں منع کردیا کہ وہ اب اس معاملے کو لے کر ادھر ادھر نہ پھریں اور نہ ہی تجویز کے لیے لوگوں سے ملیں۔

    اپنے پیغام میں اِرا خان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ آپ ذہنی پریشانی کے دوران زیادہ سے زیادہ مصروف رہیں، کام کریں اور مثبت سوچیں، لیکن یہ ہر پریشانی کا واحد حل نہیں ہے۔

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ مختلف لوگوں کے مختلف طریقہ کار ہوتے ہیں اور ان کی ڈپریشن کا تجربہ بھی الگ ہوتا ہے۔

    اِرا نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ آپ ڈپریشن کے شکار شخص کو کیسے نصیحت کر سکتے ہیں جبکہ آپ کو معلوم ہی نہ ہو کہ وہ کس طرح کی ڈپریشن سے گزر رہا ہے۔

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان بھی گزشتہ 4 سال سے ڈپریشن کا شکار

    واضح رہے کہ اِرا خان نے 10 اکتوبر کو عالمی یوم ذہنی صحت کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے اپنی جانب سے کی جانے والی جنگ کے بارے میں بتایا تھا اور انکشاف کیا تھا کہ وہ چار برس قبل شدید ذہنی دباؤ اور ڈپریشن میں مبتلا تھیں۔

    خیال رہے کہ ایرا خان بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بڑی بیٹی ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں۔

    ایرا خان کی والدہ سابق اداکارہ رینا دتا ہیں جن سے عامر خان نے 1986 میں شادی کی تھی اور انہیں پہلی اہلیہ سے بیٹا جنید خان بھی ہے اور ارا خان اپنے بھائی سے کم عمر ہیں عامر خان اور رینا دتا کے درمیان 2002 میں طلاق ہوگئی تھی –

    عامر خان نے دوسری شادی فلم ساز کرن راؤ سے 2005 میں شادی کی عامر خان اور کرن راؤ کے ہاں 2011 میں بیٹا پیدا ہوا جس کا نام آزاد راؤ خان رکھا گیاعامر خان کے مجموعی طور پر تین بچے ہیں دو بیٹے اور ایک بیٹی –

    عامر خان کے بیٹے جنید خان ملیالم فلم کے ہندی ری میک کے لیے دیئے گئے اوڈیشن میں…

  • شنیرا اکرم کا  پیمرا سے جنک فوڈ کی تشہیر پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

    شنیرا اکرم کا پیمرا سے جنک فوڈ کی تشہیر پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

    گزشتہ روز ذیا بیطس کے عالمی8 دن کے موقع پر معاشرتی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بُلند کرنے والی معروف سماجی کارکن اور سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کرم نے پیمرا کو جنک فوڈز کے اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دے دی-

    باغی ٹی وی : شنیرا اکرم نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دُنیا بھر میں سب سے زیادہ ذیابطیس سے متاثرہ افراد کی فہرست میں پاکستان اس وقت چوتھے نمبر موجود ہے۔


    شنیرا اکرم نے پیمرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لہٰذا اگر آپ واقعی غیر ذمہ دارانہ مواد پر پابندی عائد کرنا چاہتے ہیں تو میری تجویز ہے کہ آپ جنک فوڈ اشتہارات کے ہمارے عوام پر پڑنے والے اثرات کو دیکھنا شروع کریں اور ان کی تشہیر پر پابندی عائد کریں۔


    وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ذیابیطس سے متاثرہ افراد کی حوالے سے پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔جب تک کہ ہم جسمانی صحت اور اپنی غذائیت کی اہمیت کے بارے میں شعور حاصل نہیں کریں گے تب تک ہم ذیابطیس جیسے مرض کے شکار ہونے سے نہیں بچ سکیں گے۔

    شنیرا نے مزید کہا کہ ذیابیطس سے لڑنے کے لیے تعلیم ہی ہمارا واحد ہتھیار ہے۔