Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستانی ڈراموں میں ان کہانیوں کو ہی دکھایا جاتا ہے جو معاشرے میں موجود ہوتی ہیں  منال خان

    پاکستانی ڈراموں میں ان کہانیوں کو ہی دکھایا جاتا ہے جو معاشرے میں موجود ہوتی ہیں منال خان

    بہنوئی اور سالی کے درمیان عشق کی کہانی کے گرد گھومنے والی ڈرامے ‘جلن’ میں نشا نامی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ منال خان کے مطابق ‘جلن’ پر تنقید کرنے والے زیادہ افراد نے ڈرامے کو مکمل دیکھے بغیر ہی ان کے کردار پر تنقید کی لیکن اب لوگوں کو احساس ہونے لگا کہ دراصل ڈرامے کی کہانی سالی اور بہنوئی کے عشق کے گرد نہیں گھومتی۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ منال خان کے دو ڈرامے ’جلن‘ اور ’نند‘ پاکستانی نجی چینل سے پیش کیے جارہے ہیں منال خان نے دونوں ڈراموں میں ایک دوسرے کے بالکل برعکس کردار ادا کیے ہیں ڈرامے ’نند‘ میں انہوں نے سیدھی سادی ظلم سہنے والی بیچاری بہو کا کردار ادا کیا ہے۔ جب کہ ’’جلن‘‘ میں ان کا کردار مکمل طور پر منفی ہے جو اپنی پسندیدہ چیز حاصل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے اور اپنے بہنوئی کو اپنا بنانے کے لیے اپنی سگی بہن کا گھر اجاڑ دیتی ہے۔

    منال خان کو جہاں ڈرامے ’نند‘کے لیے ناظرین کی تعریفیں سننے کو ملتی ہیں وہیں ڈرامے ’جلن‘میں منفی کردار ادا کرنے کے لیے بے تحاشہ تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہےیہاں تک کہ سالی بہنوئی کا عشق دکھانے پر پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بھی اس پرپابندی عائد کردی تھی، تاہم بعد ازاں اس سے پابندی ہٹالی گئی تھی۔

    بلال عباس خان بھارتی ہدایت کار کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

    جلن کو نجی ٹی وی اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جا رہا ہے اور اس میں بہنوئی اور سالی کے عشق کے علاوہ بھی دیگر سماجی مسائل کو دکھایا گیا ہے۔

    مذکورہ ڈرامے میں اریبہ حبیب اور منال خان نے بہنوں کا کردار ادا کیا ہے جب کہ اس میں عماد عرفانی نے اریبہ حبیب کے شوہر اور منال خان کے بہنوئی کا کردار ادا کیا ہے۔

    ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ اریبہ حبیب اور عماد عرفانی کی شادی ہوجاتی ہے، تاہم کچھ ہی عرصے بعد عماد عرفانی کی سالی منال خان ان میں دلچسپی لینے لگتی ہیں اور اسی معاملے پر ہی ڈرامے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    تاہم منال خان ڈرامے میں اپنے کردار پر کی جانے والی تنقید کو بے جا قرار دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ‘جلن’ کی کہانی بہنوئی اور سالی کے عشق کے گرد نہیں گھومتی بلکہ کہانی کا اصل مرکز ایک لڑکی کی ضروریات ہیں۔

    بی بی سی اردو کو دیے گئے انٹرویو میں منال خان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستانی ڈراموں میں ان کہانیوں کو ہی دکھایا جاتا ہے جو معاشرے میں موجود ہوتی ہیں-

    منال خان نے کہا کہ اس ڈرامے کی کہانی بنیادی طور پر سالی اور بہنوئی کے درمیان نہیں گھومتی بلکہ اس کی کہانی ایک لڑکی کے بارے میں ہے جو سب کچھ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا’جلن‘میں ’نشا‘کے کردار کے لیے مجھے بہت منفی ردعمل بھی ملتا ہے لیکن میں اسے مثبت انداز میں لیتی ہوں۔ یہاں تک کہ راہ چلتے خواتین مجھ سے لڑنے لگتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ شاید میں حقیقی زندگی میں بھی ایسی ہی ہوں۔

    ڈرامہ سیریل سراب میں ذہنی مریضہ کا کردار نبھانا چیلنج تھا سونیا حسین

    ڈرامے ’جلن‘پر نامناسب سین دکھائے جانے پر پیمرا کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کے حوالے سے منال خان نے کہا کہ میں پیمرا کا نام سنتی تھی لیکن کبھی سوچا نہیں تھا کہ پیمرا میرے ڈرامے پر پابندی لگادے گا۔ اور جب پیمرا نے میرے ڈرامے پر پابندی لگائی تو مجھے بہت ڈر لگاتھا کیونکہ یہ صرف میرا ڈراما نہیں ہے بلکہ پوری ٹیم کی محنت ہے لہذا اگر کسی ڈرامے پر پابندی لگتی ہے تو یہ پابندی اس پوری ٹیم کی محنت کو ضائع کرنے کے مترادف ہوتی ہے۔

    منال خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے ’جلن‘میں بہت سارے لڑائی جھگڑے والے سینز تھے جو ہم نے شوٹ کیے تھے لیکن جب ڈراما آن ایئر ہوتا ہے تو اس میں وہ سین موجود نہیں ہوتے کیونکہ انہیں سنسر شپ کی پالیسی کی وجہ سے ہٹادیا جاتا ہے۔

    منال خان نے کہا جب کوئی ڈراما چل رہا ہو تو اس دوران اس پر پابندی نہیں لگانی چاہیئے اور ناظرین کے ہاتھ میں پابندی لگانے کا یا نہ لگانے کا اختیار نہیں دینا چاہیئے ان کے پاس صرف یہ اختیار ہونا چاہیئے کہ اگر انہیں ڈراما پسند آرہا ہے تو دیکھیں ورنہ نا دیکھیں-

    مدیحہ امام نے خواتین پر شادی کے لیے دباؤ کو پاکستانی سماج کی حقیقت قرار دیا

    منال خان نے کہا کہ جب خواتین انہیں ان کے منفی کردار کی وجہ سے ڈانٹتی ہیں اور کہتی ہیں کہ تمہیں ایسے کردار نہیں کرنے چاہیئں تو میں کہتی ہوں کہ پھر کیسے کردار کرنے چاہیئں کیونکہ وہ آپ ہی لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ ڈرامے میں ہیروئن ہر وقت روتی رہتی ہے اور اب جب رونے کے بجائے رلارہی ہوں تو بھی آپ سے برداشت نہیں ہورہا تو بس یہ کہنا چاہوں گی کہ لوگ کبھی خوش نہیں ہوتے۔

  • KBC12 میں مسلمان خاتون نے پہلی کروڑ پتی بن کر تاریخ رقم کردی

    KBC12 میں مسلمان خاتون نے پہلی کروڑ پتی بن کر تاریخ رقم کردی

    بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کے معروف و مقبول پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کے بارہویں سیزن میں مسلمان خاتون نے پہلی کروڑ پتی بن کر تاریخ رقم کردی۔

    باغی ٹی وی : مشرقی بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے صدر مقام رانچی سے تعلق رکھنے والی نازیہ نسیم سیزن کی پہلی کروڑ پتی بنیں-بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نازیہ نسیم جو اس وقت 16 سال سے دہلی میں رہائش پذیر ہیں اور یہیں وہ کام بھی کرتی ہیں نے اس کھیل میں غیر معمولی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور ایک کروڑ روپے جیتے۔

    نازیہ نسیم نے کہا کہ انکی اس کامیابی کا کریڈٹ ان کے والدین کو جاتا ہے نازیہ نے انٹرویو کے دوران اس انعامی رقم کو خرچ کرنے کے حوالے سے اپنے منصوبہ بھی بتایا-

    ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی پر ان کے گھر میں عید کی طرح خوشیاں منائی جارہی ہیں، اور وہ بھی رانچی اپنے خاندان کے پاس جارہی ہیں انہیں خاندان بھر کے لوگوں کے فون آرہے ہیں اور وہ سب خوشی کا اظہار کررہے ہیں، مجھے یہ سب کچھ بہت اچھا لگ رہا ہے۔

    نازیہ نے کہا کہ یہ ان کی والدہ کا خواب تھا کہ میں اس شو میں آؤں، وہ امیتابھ بچن کی بہت بڑی پرستار ہیں۔

  • ثناء فخر اور نیلم منیر پہلی بار ٹی وی اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی

    ثناء فخر اور نیلم منیر پہلی بار ٹی وی اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء فخر اور نیلم منیر نئے پراجیکٹ ’قیامت‘ میں ایک ساتھ ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ثناء خان اور نیلم منیر ٹی وی اسکرین پر ایک ساتھ پہلی مرتبہ سیونتھ اسکائی کے ڈرامے ’قیامت ‘میں اداکار احسن خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی اس سے قبل دونوں اداکارائیں ہدایت کار یاسر نواز کی سپر ہٹ فلم رانگ نمبر 2 میں اداکاری کے جوہر دکھا چُکی ہیں-

    فلم اسٹار ثناء کا کہنا ہے کہ رانگ نمبر 2 کے بعد ایک مرتبہ پھر نیلم منیر کے ساتھ اسکرین شئیر کرکے اچھا لگا قیامت کے ڈائریکٹر علی فیضان ہیں اور اس کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی ہیں۔

    ثناء کا کہنا ہے کہ میرا اور نیلم کا کردار بہت دلچسپ ہے امید ہے ہم ناظرین کے دل جیت لیں گے-

    ثناء نے بتایا کہ فلم کی طرح ڈراموں میں کام کرکے بہت انجوائے کررہی ہوں میں نے پاکستان فلم انڈسٹری میں طویل وقت گزارا ہے میں امید کرتی ہوں ایک پھر فلم انڈسٹری کو عروج ملے اور سنیما گھروں کی رونقیں بحال ہوں۔

  • انعم ملک نے دین اسلام کی خاطر ماڈلنگ کو خیر باد کہہ دیا

    انعم ملک نے دین اسلام کی خاطر ماڈلنگ کو خیر باد کہہ دیا

    دین اسلام کی خاطر زندگی گزارنے کے لیے پاکستان کی مشہور ماڈل انعم ملک نے ماڈلنگ کے کیریئر کو خبر باد کہہ دیا۔

    باغی ٹی وی : ماڈل انعم ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میرے حجاب پہننے پر آپ سب کے پیار اور حوصلہ افزائی کا شکریہ۔

    ماڈل نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھ رہے کہ آپ نے کیوں ماڈلنگ چھوڑ دی اور حجاب پہننا شروع کر دیا، انشاءاللہ میں اس حوالے سے ضرور بات کروں گی اور آپ سب کو اس سفر کے حوالے سے ضرور بتاؤں گی۔

    انعم ملک نے کہا کہ ابھی میں بے شمار نئی چیزوں کو دریافت کر رہی ہوں اور ان سب چیزوں کے لیے مجھے مزید وقت چاہیے۔

    ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں اور اب وہ حجاب میں ہی اپنی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔

    علاوہ ازیں انعم ملک نے اپنے انسٹاگرام کے بائیو میں لکھا کہ اور اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔

    خیال رہے کہ ماڈل انعم ملک متعدد معروف برانڈز اور ڈیزائنرز کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور ان کے شوہر جبران راحیل میوزیکل آرٹسٹ ہیں۔

  • وینا ملک کو سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

    وینا ملک کو سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ و میزبان وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے وینا ملک کو ان کے دونوں بچے غیر قانونی طریقے سے متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل کرنے پر50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے-

    باغی ٹی وی : اسد خٹک نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وینا ملک پران کے بچے غیرقانونی طریقے سے پاکستان سمگل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی لیکن اب وقت آگیا ہے اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے لائی جائے۔
    https://twitter.com/asadbashirr/status/1326890889210368000?s=20
    اسد خٹک نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ یہ ہے زاہدہ عرف وینا میری سابقہ بیوی کا اصل نام، جی ہماری طلاق ہو چکی ہے مگر عدالت نے بچوں سے ملنے کا مجھے بھی دیا ہے۔ میں ان کا باپ ہوں مگر آپ کیوں اور کیسے ان کو غیر قانونی طریقے سے پاکستان لائی ہیں؟ ان کا پاسپورٹ کب اور کس نے بنایا؟ اسد خٹک نے کہا کہ میں ہر قسم کی سخت قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔


    اسد خٹک نےلکھا کہ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا۔ مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا۔ میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے-


    اسد نے لکھا کہ وینا ملک نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باجود نہ مجھے اپنے بچوں سے ملنے دیا ہے اور نہ بات کرنے دے رہی ہے۔ تنگ آکر مجھے قانونی راستہ اپنانا بڑا اور دبئی کورٹ نے بھی میرے حق میں فیصلہ کیا، لیکن وینا فرار ہوئی اور بچے عرب امارات سے پاکستان سمگل کر دیئے گئے!


    وینا ملک کے سابق شوہر نے کہا کہ میرے دونوں بچے امریکن شہری ہیں۔ وینا ملک نے نہ صرف مجھے دھوکہ دیا بلکہ دبئی حکومت کو بھی چکمہ دے کر بچوں کو پاکستان لے آئی، اب ان سب باتوں کا جواب کورٹ میں دینا ہوگا۔ دو امریکی شہری کس طرح دبئی سے پاکستان اسمگل ہو گئے، پاکستانی حکومت کہاں ہے؟


    اسد خٹک نے مزید کہا کہ بہت بڑے نامور لوگوں اور علما کے کہنے پر زبان بند رکھی، بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی، لیکن وقت آ گیا ہے کہ اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے رکھی جائے۔ میں آج سوشل میڈیا کے توسط سے ہر اتھارٹی سے درخواست کرتا ہوں، مجھے انصاف دلوائیں۔ مجھے میرے بچے لوٹا دیں-


    اسد نے کہا ان سب کے باوجود میری ہی کردار کشی کی گئی۔ مجھے اور میرے خاندان کو دھمکیاں اور ہراساں کیا گیا، میرا کیرئیر تباہ اور میرے ساتھ بازاری زبان استعمال کی۔ لیکن انسان کا سب بڑا اثاثہ اس کی اولاد ہوتی ہے، جن آنکھوں سے نور چھن جائے ان کے صبح شام ایک برابر ہوتے ہیں۔
    https://twitter.com/asadbashirr/status/1326878073212506113?s=20
    اسد خٹک نے کہا کہ (مسلسل کردار کشی، بدنام کرنے کی کوشش) ذہنی اذیت، بچوں کو حوالے نہ کرنے (الٹا ان کو دبئی سے غائب کردیا گیا) میں نے ذاہدہ عرف وینا ملک کو پچاس کروڑ ہرجانے کا نوٹس دے دیا ہے اور میں ہر قسم کی سخت قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔ میرے بچوں کو بازیاب کروایا جائے-
    https://twitter.com/asadbashirr/status/1326880753611902977?s=20
    انہوں نے اپنے بچوں کی شناختی دستاویزات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ایف آئی اے پاکستان سمیت دیگر اداروں سے درخواست کی کہ وینا ملک کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اورمیرے بچوں ابرام اور امل کو بازیاب کرایا جائے۔ جو کہ امریکی شہری ہیں تاہم انہیں غیرقانونی طورپردبئی سے پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔


    دوسری جانب وینا ملک نے سابق شوہرکے الزامات کے جواب میں ٹوئٹر پر طلاق کے کاغذات اور بچوں کی سرپرستی کے کاغذات شیئرکرتے ہوئے کہا کہ قانون اور شریعت کی روسے 25 ستمبر 2019 سے بچوں کی سرپرستی ان کے پاس ہے اور دبئی میں بھی بچوں کا سرپرست انہیں ہی مقررکیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ وینا ملک کی جانب سے شیئر کیے جانے والے کاغذات کے مطابق دونوں کےدرمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی جس کی تصدیق انہوں نے 2018 میں کی تھی۔ دونوں کے دو بچے ابرام اور امل ہیں جو فی الحال اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔

  • اداکار شمعون عباسی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

    اداکار شمعون عباسی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شمعون عباسی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

    باغی ٹی وی : ایک نجی ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران اداکار شمعون عباسی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کو بطور سیاستدان جوائن نہیں کیا بلکہ میں نے میڈیا انڈسٹری کو مزید ترقی دینے اور اس کی بحالی کے لیے جوائن کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کے حوالے سے ہم نے کچھ نئی پالیسیاں بنائیں اور انہیں حکومت کو بھیجا جنہیں حکومت نے قبول کرلیا اور ان پر عمل درآمد بھی شروع کردیا ہے ۔ شمعون عباسی نے انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کے لیے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

    اداکار نے شوبز انڈسٹری کے لیے بنائی جانے والی پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں قوائد و ضوابط کی ضرورت ہے چونکہ یہاں کوئی باضابطہ معاہدے نہیں ہوتے لہذا ادائیگیوں کے بہت سارے معاملات پیدا ہوتے ہیں ۔ ہم اسے قانونی مسئلہ بنائیں گے۔ اس مسئلے کو دیکھنے کے لیے ایک شعبہ بنایاجارہا ہے جو بغیر نوٹس سیٹس کا دورہ کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہر جگہ کام پیشہ ورانہ طور پر ہورہا ہے۔ اگر کوئی پروڈیوسر کسی کو بغیر معاہدے کے ملازمت پررکھتا ہے تو اس سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

    میری والدہ میری پیدائش پر مایوس ہو گئیں تھیں اقرا عزیز

    شمعون عباسی نے اداکاروں، پروڈیوسرز اور تکنیکی ماہرین پر مشتمل منعقد ہونےوالے اجلاس کے بارےمیں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں ہر ایک نے اپنے تحفظات اور شکایات درج کرائیں شوبز انڈسٹری میں جو سب سے عام شکایات سامنے آئیں وہ پیسوں کی ادائیگی وقت پر نہ ہونا یا پھر اداکار نے پیسے لیے اور پھر پروڈیوسر کو درمیان میں ہی لٹکادیا اس طرح کی شکایات سامنے آئیں۔ لہذا ان چیزوں کو سب سے پہلے دیکھنے اور ایک موثر نظام بنانے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ حکومت کو تجویز دی ہے کہ کچھ منصوبوں پر سرمایہ کاری کریں، روایت، ثقافت، سپورٹس، مذہب یا تاریخ جس منصوبے پر چاہیں فنڈز مہیا کریں۔ سینما کی بحالی کے لیے نئی اور تازہ دم کہانیوں کی ضرورت ہے۔

    شمعون عباسی نے کہا کہ مقامی مواد کو فروغ دینے کے لیے او ٹی ٹی پلیٹ فارم استعمال کرنے کی ضرورت ہے ( جہاں انٹرنیٹ کے ذریعے اپنا مواد لوگوں کو دکھاجاتا ہے) ۔

    پاکستان میں بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیوسمیت دیگر بھارتی مواد کی سبسکرپشن پرپابندی

    اداکار نے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہت سے باصلاحیت اداکاروں کی خدمات باہر کے ممالک میں حاصل کی جارہی ہیں اور یہ ہمارے لیے شرم کی بات ہے کہ ہم انہیں کوئی ایسا مقامی پلیٹ فارم مہیا نہیں کرپارہے جہاں وہ اپنا ٹیلنٹ دکھا سکیں۔

    شمعون عباسی نے بھارتی ویب سیریز ’مرزا پور‘ا ور ’گینگ آف واسع پور‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا مواد ہمارے یہاں بھی پسند کیا جاتا ہے۔ لیکن ہم نے کبھی نہیں سوچا کہ اگر کبھی ہم ایسا مواد تیار کریں تو ہم اسے کہاں دکھائیں گے کیونکہ اسے ریلیز کرنے کے لیے ٹی وی آپشن نہیں ہے۔

    والدہ نے ہمارے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لئے 12 سال سکول وین چلائی عائشہ عُمر

  • بی جے پی کارکن نے احد رضامیر کی تصویر شئیر کر کے سوشل میڈٰیا پرخود کا مذاق بنوالیا

    بی جے پی کارکن نے احد رضامیر کی تصویر شئیر کر کے سوشل میڈٰیا پرخود کا مذاق بنوالیا

    بھارت کی برسرِ اقتدار پارٹی بے جے پی کے کارکن وکرانت راجپوت نے پاکستانی نوجوان اداکار احد رضا میر کو بھی حقیقی فوجی افسر سمجھ بیٹھے جس پر پاکستانی صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب مذاق بنایا-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کی برسرِ اقتدار پارٹی بے جے پی کے کارکن وکرانت راجپوت نے احد رضا میر کی وردی میں ملبوس تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں بھارتی فوج کے بھرپور جواب کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان کیپٹن صابر خان مارا گیا ہے۔


    https://twitter.com/amit_oldmonk/status/1327492790435991552?s=20
    https://twitter.com/North_Star88/status/1327255609394262018?s=20
    https://twitter.com/MxzKhn/status/1327299164003241985?s=20
    وکرانت سنگھ کی جانب سے مذکورہ ٹوئٹ کیے جانے کے بعد اگرچہ بعض بھارتی صارفین نے بھی احد رضا میر کی مذکورہ تصویر کو ٹوئٹ کرتےہوئے شیئر کیا مگر پھر پاکستانی صارفین نے انہیں سچ بتایا کہ دراصل وہ ایک ڈرامے کا کردار ہے اور کچھ صارفین اُن کے ٹوئٹ پر مزاحیہ تبصرے بھی کررہے ہیں۔


    https://twitter.com/ZahidSiddique_/status/1327319290966646784?s=20
    بعض صارفین نے با لی وڈ فلموں میں بھارتی فوجیوں کے کردار ادا کرنے والے اداکاروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بھارتیوں کو جواب دیاکہ فائرنگ میں چار بھارتی کپتان بھی مارے گئے۔


    https://twitter.com/abbasi_tayib/status/1327450727522983936?s=20
    طیب عباسی نامی صارف نے لکھا کہ ’آپ کے فوج ڈراموں اور فلموں میں ہی پاک فوج کے جوانوں کو مار سکتی ہے، اصل میں ایسا کرنا ان کے بس کی بات نہیں۔


    https://twitter.com/khazahra29/status/1327307737684963328?s=20
    پاکستانی صارفین نے بھارتی صارفین کی ٹوئٹ پر مزاحیہ ٹوئٹس بھی کیں اور احد رضا میر کی سجل علی سمیت دیگر اداکراؤں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جی ہاں،اب بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستانی فوج کپتان جنت میں حوروں کے ساتھ لمحات گزار رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارتی فوج نے 13 نومبر کو آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں اشتعال انگیزی کی تھی بھارتی اشتعال انگیزی کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ بھارتی فوج نے وادی نیلم، وادی ،وادی جہلم اور وادی باغ کو نشانہ بنایا تھا بھارتی فائرنگ سے 4 بے گناہ شہری شہید اور 12 زخمی ہوئے تھے-

    پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا اور معصوم شہریوں کو ہدف بنانے والی بھارتی پوسٹوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس سے بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا جس کا بھارتی میڈیا نے بھی اعتراف کیا۔

  • والدہ نے ہمارے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لئے 12 سال  سکول وین چلائی   عائشہ عُمر

    والدہ نے ہمارے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لئے 12 سال سکول وین چلائی عائشہ عُمر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ والدہ نے ہمارے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لیے ٹیوشنز پڑھائیں ٹیچنگ کی اور یہاں تک کہ اسکول وین بھی چلائی اور پیسے جوڑ جوڑ کر ہمارے تعلیمی اخراجات پورے کیے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ عائشہ عمر نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے بارے میں کھُل کر با ت کی اور بچپن کے مشکل ترین دنوں سے متعلق بتایا کہ جب میری عمر ڈیڑھ سال تھی تو والد کا انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد والدہ نے مجھے اور بھائی کو اکیلے پالا تھا-

    اداکارہ نے بتایا کہ ہم نے بہت مشکل سال دیکھےہیں، جس وقت ابو کا انتقال ہوا اُس وقت امی جوان تھیں مگر انہوں نے ہماری خاطر بہت بڑی قربانی دی اور شادی نہیں کی اور والد کے انتقال کے فوراً بعد امی کراچی سے لاہور منتقل ہوگئیں تاکہ وہ ابو کی موت کے غم سے باہر آ سکیں-

    عائشہ عمر نے بتایا کہ ہم دونوں بہن بھائیوں نے تعلیم بھی لاہور میں حاصل کیامی کا شروع سے صرف اسی ایک بات پر فوکس تھا کہ ہمیں اچھی تعلیم ملے امی نے ہمیں جس سکول میں داخلہ دلوایا وہاں کی فیس اور دیگر اخراجات بہت زیادہ تھے جو ہم برداشت نہیں کرسکتے تھے –
    اداکارہ نے مزید بتایا کہ ہامرے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لئے امی نے ٹیوشنز پڑھائیں ٹیچنگ کی اور یہاں تک کہ اسکول وین بھی چلائی پھر پیسے جوڑ جوڑ کر ہمارے تعلیمی اخراجات پورے کیے۔

    انہوں نے بتایا کہ امی نے لاہور میں 12 سال اسکول وین چلائی تھی تب کہیں جا کر ہم دونوں بہن بھائیوں نے اچھی تعلیم حاصل کی۔

    عائشہ عمر نے بتایا کہ امی ایک اسکول میں پڑھاتی تھیں اس کے علاوہ اور کچھ کرنے کے لیے اُن کے پاس وقت نہیں تھا اس لیے انہوں نے اُسی اسکول کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کرنا شروع کردیا اور ایسےانہوں نے ہمارے تعلیمی اخراجات اور گھر کے خرچے پورے کیے۔

    شادی سے متعلق پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں عائشہ عمر نے بتایا کہ اُن کی زندگی میں کوئی تھا جسے وہ پسند کرتی تھیں مگر اُس وقت والدہ اور بھائی کی ذمہ داری تھی تو اس لیے نہیں سوچا مگر اب فیملی شروع کرنے کے حوالے سے سوچ رہی ہیں۔

  • میری والدہ میری پیدائش پر مایوس ہو گئیں تھیں  اقرا عزیز

    میری والدہ میری پیدائش پر مایوس ہو گئیں تھیں اقرا عزیز

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کو یک کے بعد ایک ہٹ ڈرامہ دینے والی ورسٹائل اداکارہ اقرا عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ میری والدہ بڑی بہن کی پیدائش کے بعد بیٹے کی خواہشمند تھیں لیکن میری پیدائش پر وہ مایوس ہوگئی تھیں اور خوش نہیں تھیں-

    باغی ٹی وی : ڈرامہ سیریل ’رانجھا رانجھا کردی‘سمیت متعدد کامیاب ڈرامے دینے والی ورسٹائل اداکارہ اقرا عزیز نے انٹر ویو کے دوران اپنی9 زندگی کے بارے میں دلچسپ انکشافات کئے جنہیں بہت کم ہی لوگ جانتے ہیں –

    اقرا عزیز نے بتایا تھا کہ ان کی زندگی میں مالی مشکلات بھی آئیں لیکن ان کی والدہ نے وقار اور فخر کے ساتھ اپنے خاندان کے لیے جدوجہد کی ۔ان کی والدہ نے اپنی دونوں بیٹیوں کی بطور سنگل پیرنٹ پرورش کی ہے اقرا عزیز کی والدہ بااختیار خواتین کی بہترین مثال ہیں انہوں نے نہ صرف اپنے بچوں کی پرورش اکیلے کی بلکہ وہ کراچی کی پہلی فی میل کریم ڈرائیور بھی ہیں۔

    ایک اور انٹرویو میں اقرا عزیز نے انکشاف کیا تھا میں یہ نہیں کہتی کہ میری والدہ کی سوچ غلط تھی لیکن ہر ماں کی طرح میری والدہ بھی ایک بیٹا اور بیٹی چاہتی تھیں تاکہ ان کا خاندان مکمل ہوجائے۔

    اقرا عزیز کے مطابق چونکہ میری بڑی بہن سدرہ کی پیدائش ہوچکی تھی لہذا جب میں پیدا ہونے والی تھی تو میری والدہ بیٹے کی خواہشمند تھیں لیکن میری پیدائش پر وہ مایوس ہوگئی تھیں اور خوش نہیں تھیں۔

    اقرا عزیز نے یہ بھی بتایا کہ میری والدہ مجھے بتاتی ہیں جب میں پیدا ہوئی تو اتنی چھوٹی تھی کہ مرغے کی ٹانگ کے برابر تھی۔ لیکن اب میری والدہ مجھ سے بہت محبت کرتی ہیں یہاں تک کہ میری بڑی بہن سے بھی زیادہ اور ہر معاملے میں مجھے سپورٹ کرتی ہیں۔

    اقرا عزیز نے تین سال کی عمر تک اپنے والد کو نہیں دیکھا تھا۔ ان کے والد کام کے سلسلے میں سعودی عرب میں رہتے تھے اور اس وقت پاکستان آئے جب اقرا تین سال کی تھیں۔ لہذا وہ تین سال کی عمر میں پہلی بار اپنے والد سے ملیں۔ بدقسمتی سے جب اقرا 12 برس کی تھیں تو ان کے والد کی ہارٹ اٹیک کی وجہ سے موت ہوگئی۔

    اقرا عزیز نے اداکاری کی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہیں کی۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی میں کامرس ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لیا تھا لیکن وہ اپنا گریجویشن مکمل نہیں کرسکیں۔ تاہم وہ اداکاری اور ماڈلنگ سے بریک لے کر جلد سے جلد تعلیم مکمل کرنا چاہتی ہیں-

    اقرا عزیز اداکاری میں تو کسی سے پیچھے نہیں لیکن ان کی حقیقی زندگی بھی کسی فلم سے کم نہیں۔ ان کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا جیسا اکثر فلموں میں دیکھنے کو ملتا ہے۔ 18 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران یاسر حسین نے ہیرو کی طرح سب کے سامنے گھٹنوں کے بل جھک کر اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی۔

    اقرا عزیز نے بھی کسی فلم کی ہیروئن کی طرح روتے ہوئے یاسر حسین کی شادی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے انگوٹھی پہن لی تھی۔ اس واقعے نے پورے میڈیا کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی تھی۔ تاہم بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ شادی کی پیشکش اچانک نہیں تھی بلکہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے پہلے سے اس کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی ۔ تاہم یہ جوڑی 28 دسمبر 2019 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں-

    اقرا عزیز نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل’ کسک‘ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ڈرامہ سیریل’خدا اور محبت سیزن 3‘ میں بھی دکھائی دیں گی۔

    NASFF کا حصہ بننا میرے لئے اعزا ز کی بات ہے اقرا عزیز

  • بزنس مین شیخ محمود دیرینہ دوست ہیں انکی بیٹی کا نکاح پڑھانے کے عوض  کیسے پیسے لے سکتا ہوں‌؟  طارق جمیل

    بزنس مین شیخ محمود دیرینہ دوست ہیں انکی بیٹی کا نکاح پڑھانے کے عوض کیسے پیسے لے سکتا ہوں‌؟ طارق جمیل

    پاکستان کے معروف و مقبول مذہبی سکالر اور عالم دین کا کہنا ہے کہ شیخ محمود صاحب سے میری دیرینہ دوستی ہے ان کی دعوت پر ان کی بیٹی کا نکاح پڑھانے پر کیسے پیسے لے سکتا ہوں‌؟

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی بزنس مین شیخ محمود اقبال کی بیٹی کی شادی کی تقریب کے خوب چرچے رہے ہیں- اس شادی کی تقریب کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین شادی کی تقریب تھی تقریب میں مولانا کو نکاح کے لیے دیے گئے 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کے بھی انکشافات ہوئے-

    جس کے بعد مولانا صاحب کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور ایف بی آر کی جانب سے بھی مولانا کو نکاح کے لیے دیے گئے 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں-

    جس کے بعد مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پیغامات میں نکاح کے عوض لئے گئے 10 لاکھ روپوں کی تردید کی ہے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں مولانا طارق جمیل نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ کی توفیق سے تبلیغ دین کیلئے پچھلے 45 برس سے چھ برّاعظم پھرا ہوں، اک طویل مدت سے نبی(ص)کی زندگی کے گیت امت کو سنا رہا ہوں، ہماری ترقی میں رکاوٹ ہماری اخلاقی پستی ہے-


    مولانا نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ نکاح پڑھانے پر پیسے لینے کا بہتان لگانے والوں کی خدمت میں گزارش ہے كہ تبلیغ دین کے اس طویل سفر میں اللہ کی توفیق سے ہزاروں بچیوں اور بچوں کا نکاح اللہ کی رضا کی خاطر پڑھایا ہے-

    مولانا صاحب نے کہا کہ شیخ محمودصاحب سے میری دیرینہ دوستی ہے انکی دعوت پر بیٹی کا نکاح پڑھانے پر کیسے پیسے لے سکتا ہوں؟

    ٹوئٹ کے آخر میں مذہبی سکالر نے کہا کہ اللہ ہم سب کو بد گمانی اور الزام تراشی سے محفوظ رکھے۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی شادی کی تقریب کے کچھ روز سے خوب چرچے ہو رہے تھے۔ اس شادی کی تقریب کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین شادی کی تقریب تھی۔ شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایف بی آر نے نوٹس لیتے ہوئے بزنس مین سے شادی میں ہونے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کی تھیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس بزنس مین کے شریف فیملی سے خصوصی تعلقات ہیں اورشیخ محمد اقبال نامی بزنس مین کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کی تمام دولت کا بھی حساب شروع ہوگیا ہےکہ اس نے کمایا کہاں سے اوراتنی عیاشی کے پیچھے کیا حقائق ہیں‌؟

    یہ عیاشی نہیں‌توپھرکسےعیاشی کہتے ہیں‌!پاکستان کی مہنگی ترین شادی،اربوں روپےاڑادیئے،ایف بی آرسرپکڑکربیٹھ گئی