Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • جاوید اختر نے کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت  کا مقدمہ درج کروادیا

    جاوید اختر نے کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروادیا

    معروف بھارتی شاعراورنغمہ نگار جاوید اختر نے توہین آمیز تبصرے کرنے پر بالی وڈ کی متنازع کوئین کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروادیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق جاوید اختر نے ممبئی کی ایک عدالت میں بالی ووڈ کوئن کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے پر مقدمہ دائر کیا مقدمے میں کہا گیا ہے کہ کنگنا نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ان پر بے بنیاد اور توہین آمیز تبصرے کیے۔

    جاوید اخترنے اندھیری میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے سامنے یہ شکایت درج کرائی جس میں انہوں نے ان کی بدنامی کرنے کے لیے آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت اداکارہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

    جاوید اختر کی جانب سے درج کی جانے والی شکایت میں کہا گیا ہے کہ کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ کی موت کے بعد ان کا نام بالی وڈ میں ایک ڈرگزگروپ میں گھسیٹا ہے لہذا کنگنا کی جانب سے لگائے گئے ان بے بنیاد تبصروں کی باعث ان کی ساخت متاثر ہوئی ہے۔

    جاوید اخترکی جانب سے مزید کہا گیا کہ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا ہے کہ جاوید اختر نے انہیں دھمکایا تھا کہ وہ اپنے اور اداکار ہرتھیک روشن کے مبینہ تعلقات کے حوالے سے اپنا منہ بند رکھیں اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے دئیے جانے والے یہ تمام بیانات لاکھوں لوگوں نے دیکھے جس کی وجہ سے جاوید اختر کی ساخت متاثر ہوئی۔

    واضح رہے کہ آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت نے بالی وڈ میں منشیات کے استعمال اور اس میں موجود ڈرگ مافیا کی قلعی کھول کے رکھ دی تھی۔

    اس حوالے سے کنگنا رناوت نے بھی ساتھی اداکاروں اور فلم سازوں پر ڈرگز مافیا کا حصہ ہونے کے الزامات لگائے تھے کہا تھا کہ بالی ووڈ میں 99 فیصد افراد منشیات استعمال کرتے ہیں جبکہ ایک مرتبہ بالی ووڈ میں ڈرگز مافیا کے گروپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے جاوید اختر کا نام بھی لیا تھا علاوہ ازیں کنگنا رناوت بالی وڈ میں اقربا پروری پر بھی انڈسٹری کے مخصوص طبقے کو تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہیں۔

    روینہ ٹنڈن نے اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مقدمہ کر دیا

  • عورتوں کا مردبننے کی کوشش کرنا فیمینیزم نہیں ہے  ایمان علی

    عورتوں کا مردبننے کی کوشش کرنا فیمینیزم نہیں ہے ایمان علی

    پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ایمان علی نے فیمینزم پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے اس کے بارے میں لوگوں کو اچھی طرح سمجھا دیا کہا کہ خواتین کے حقوق اور فیمینزم دو الگ الگ چیزیں ہیں سب سے پہلے تو ہمیں اس نظریے کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ خواتین کے حقوق کا مطلب کیا ہے اور فیمنزم کیا ہے۔

    باغی ٹی وی:اداکارہ عفت عمر کے ویب شو میں شرکت کے دوران میزبان نے ایمان علی سے فیمینزم کے حوالے سے سوال کیا کہ آپ فیمینیزم کے بارے میں کیا خیالات رکھتی ہیں-
    https://twitter.com/Silent_deserts/status/1323216409447550976?s=20
    ایمان علی کا فیمینزم سے متعلق مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر اس وقت زیر گردش ہے۔

    ایمان علی کا ماننا ہے کہ میرا خیال ہے کہ فیمینیزم کو ہم پہلے کہ فیمینیزم ہے کیا عورت ہونے کو سیلیبریٹ کرنا فیمینیزم ہوگا مگرعورتوں کا مردبننے کی کوشش کرنا فیمینیزم نہیں ہے-

    انہوں نے کہا ایسا کرنے والی خواتین نا صرف اپنے حقوق کا غلط استعمال کرتی ہیں بلکہ اپنے خاتون ہونے کو بھی انکار کرتے ہوئے روند دیتی ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ پروفیشنل زندگی میں اگر کوئی خاتون اٹھ کر یہ کہے کہ اسے کسی مرد کے برابر کردار ادا کرنے پر اتنی ہی رقم ملنی چاہیے تو یہ پیشے کے ساتھ نا انصافی ہے کیونکہ اس میں آپ کے ٹیلنٹ کے مطابق پیسے ملیں گے اس میں خاتون یا مرد ہونے کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا۔

    ایمان علی نے کہا کہ عورتیں مردانہ پن کر کرے خود کو ذلیل کرکے فیمنزم دکھانے اور منوانے کی کوشش کرتی ہیں تو یہ سب سے غلط بات ہے اس جواب پر عفت عمر چونک گئیں اور پوچھا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ فیمنسٹ یہ کر رہی ہیں؟

    جس کے جواب میں ادکارہ نے کہا کہ یہ غلط ہو رہا ہے صحیح طریقے سے نہیں ہو رہا یہہم فیمنزم صحیح طریقے سے دنیا کو سمجھا نہیں پا رہے بالخصوص مردوں کو چڑا رہے ہیں ایسے نہیں ہو نا چاہیئے بلکہ سمجھائیں اپنے عورت ہونے کو سیلیبریٹ کریں اس کو انجوائے کریں اس طرح آپ کی قدر کم نہیں ہو جائے گی-

  • سوال پوچھنے پر کے بی سی کے میزبان اور اداکار امیتابھ بچن کے خلاف مقدمہ درج

    سوال پوچھنے پر کے بی سی کے میزبان اور اداکار امیتابھ بچن کے خلاف مقدمہ درج

    بالی وڈ کے سینئیر اور لیجنڈری اداکار اور کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی کے میزبان امیتابھ بچن کے خلاف شو کے دوران ایک سوال پوچھنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے دعوی کیا ہے کہ اس سے ہندووں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کا پروگرام اس وقت تنازع کا شکار ہوا جب انھوں نے ایک ہندو مذہب سے متعلق ایک کتاب کے حوالے سے سوال کیا کے بی سی 12 کا اس متنازع سوال سے متعلق یہ شو 30 اکتوبر کو کرم ویر ایپیسوڈ میں نشر کیا گیا تھا۔

    اس سوال سے متعلق انتہا پسندوں کا ماننا ہے کہ اس کی وجہ سے ہندو برادری کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جس پر امیتابھ بچن کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی۔

    پروگرام کی اس خصوصی قسط کے دوران ہاٹ سیٹ پر سماجی کارکن بیزواڈا ولسن اور اداکار انوپ سونی موجود تھے اس دوران امیتابھ نے سوال کیا 6 لاکھ 40 ہزار روپے کا سوال یہ تھا کہ: 25 دسمبر 1927 کو کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے کس کتاب کے اوراق کو جلایا تھا؟

    اس سوال کے جواب کے لیے امیتابھ نے انتخاب کے لیے 4 آپشنز بھی دیے جو ہندو مذہب سے جڑی اہم کتابوں کے نام تھے۔

    جب ہاٹ سیٹ پر بیٹھے ان دونوں شخصیات نے صحیح جواب دے دیا تو امیتابھ بچن نے اس کی معاملے کی تفصیل بتائی کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکرنے "1927 میں ، قدیم ہندو کتاب منوسمرتی کے اس نظریے کے خلاف تھے جو ذات پات کے فرق اور اچھوت ہونے کی بات کرتی ہے جبکہ انہوں نے اسے نذرآتش بھی کردیا تھا۔

    کے بی سی میں اس سوال اور پھر اس کے جواب پر آنے والی تفصیل کے بعد نہ صرف امیتابھ بچن پر مقدمہ درج ہوگیا بلکہ اس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین بھی بگ بی پر برس پڑے جبکہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے کے بی سی کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا-


    لتور ضلع کے آسا سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے ممبر اسمبلی ، ابیمانیو پوار نے امیتابھ بچن اور سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پولیس کو اپنی شکایت میں کہا ،”چاروں آپشن ہندو مذہب سے متعلق ہیں۔ یہ واضح ہے کہ اس سوال کے پیچھے کا مقصد ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا تھا۔

    ابیمانیو نے پولیس کو اپنے خط کی ایک کاپی ٹویٹر پر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا ، "ہندوؤں کی توہین کرنے اور ہندوؤں اور بدھسٹوں کے مابین تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو ہم آہنگی میں رہ رہے ہیں۔”

    روینہ ٹنڈن نے اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مقدمہ کر دیا

  • موجودہ دور کے ڈرامے چوں چوں کا مربہ بن کر رہ گئے ہیں   ساجد حسن

    موجودہ دور کے ڈرامے چوں چوں کا مربہ بن کر رہ گئے ہیں ساجد حسن

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اور سینئیر اداکار ساجد حسن کا کہنا ہے کہ ڈائجسٹ کے لیے لکھنے والے رائٹر اب ٹی وی پر آ گئے ہیں جس کی وجہ سے ڈرامے چوں چوں کا مربہ بن کر رہ گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :اداکار ساجد حسن نے اپنے ایک انٹرویو میں موجودہ دور کے ڈراموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ڈرامہ اپنی اصل صورت سے دور ہوتا جا رہا ہے ابتدائی دور کے ڈرامے آج کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوا کرتے تھے کیونکہ پہلے محنت کا جذبہ زیادہ تھا –

    انہوں نے کہا یہاں تک کہ ٹیلی ویژن بھی لکھنے والوں کے ناز اٹھاتا تھا اور اچھے رائٹرز ان کی ضرورت ہوا کرتے تھے لیکن اب یہ سوچا جاتا ہے کہ یہ نہیں لکھے گا تو کوئی اور لکھ دے گا، یہاں تک کہ ڈائجسٹ کے لیے لکھنے والے رائٹر اب ٹی وی پر آ گئے ہیں جس کی وجہ سے ڈرامے چوں چوں کا مربہ بن کر رہ گئے ہیں۔

    ساجد حسن نے کہا کہ ٹی وی انڈسٹری میں اب ایک نہیں بلکہ کئی لابیز بن چکی ہیں جس میں چند ایک فنکار ہی ان کے ڈراموں میں کام کرتے ہیں ہر پروڈکشن ہاؤس اپنے فنکاروں کا گروپ بنا لیتا ہے اس لیے معاوضوں کی ادائیگیاں بھی ان کے لیے مسئلہ نہیں بنتی البتہ کچھ ادارے ایسے بھی ہیں جو لابی ازم کے قائل نہیں جو وقت پر فنکار کو معاوضہ بھی دیتے ہیں۔

    سینئر اداکارنے یہ بھی کہا کہ سینئر فنکار گھروں میں مقید ہوکر رہ گئے ہیں پروڈیوسرز نے انہیں کاسٹ کرنا چھوڑ دیا ہے ان سینئر فنکاروں کے معاوضے کئی برس سے رکے ہوئے ہیں کئی ایک پروڈکشن ہاؤسز بند ہوچکے یا دیوالیہ ہوگئے ہیں فنکاروں کے معاوضوں کی ادائیگیاں نہیں ہوسکیں سرکاری طور پر فنکاروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا۔

  • انتہائی کم عمری میں اپنے ہی رشتہ داروں نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا  عامر خان کی بیٹی کا انکشاف

    انتہائی کم عمری میں اپنے ہی رشتہ داروں نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا عامر خان کی بیٹی کا انکشاف

    بولی وڈ مسٹر پرفیکشنٹ عامر خان کی نوجوان بیٹی ایرا خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں انتہائی کم عمری میں اپنے ہی رشتہ داروں نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا-

    باغی ٹی وی : بالی وڈ سُپر اسٹارعامر خان کی نوجوان بیٹی ایرا خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں انتہائی کم عمری میں اپنے ہی رشتہ داروں نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا- اور جب ان کا استحصال کیا گیا اس وقت انہیں پتا ہی نہیں تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

    ایرا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی گئی 9 منٹ اور 22 سیکنڈ کی ویڈیو میں اپنی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی اور بتایا کہ وہ کس طرح کی پرسکون زندگی گزار رہی ہیں-

    ایرا نے اپنی زندگی میں ملنے والی آسائشوں پر بات کی اور اعتراف کیا کہ انہیں تمام آسائشیں اور خوشیاں اپنے والدین کی وجہ سے ہی ملیں۔

    انہوں نے امیر والدین اور دوستوں کو زندگی کا بہت بڑا سرمایہ اور غنیمت قرار دیتے ہوئے بتایا کہ بہت سارے لوگ یہ جانتے ہیں کہ عامر خان کی بیٹی ایک پرسکون خوشیوں بھری زندگی گزار ر ہی ہیں تاہم درحقیقت ایسا نہیں۔

    ایرا نے بتایا کہ وہ انتہائی کم عمری میں ذہنی پریشانیوں کے شکار رہی ہیں اگرچہ ان کی کم عمری میں ہی ان کے والدین کی طلاق ہوگئی تھی تاہم اس واقعے نے ان کی ذہنی صحت متاثر نہیں کی۔

    انہوں نے بتایا کہ جب وہ محض 6 سال کی تھیں تو انہیں ٹی بی لاحق ہوگیا اور ان کا پھیپھڑا متاثر ہوا لیکن خوش قسمتی سے وہ ٹی بی جان لیوا نہیں تھا۔

    ان کے مطابق ٹی بی کے باعث بھی انہیں ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑا لیکن اس باوجود وہ ہمیشہ ڈپریشن کا شکار رہتی تھیں اور انہیں سمجھ نہیں آتا تھا کہ ان کے ساتھ ایسا کیوں ہوتا ہے؟

    ایرا خان نے بتایا کہ وہ کلاس روم سے نکل کر باتھ روم چلی جاتی تھیں جہاں وہ رو کر دل کا بار ہلکا کر لیتی تھیں تاہم کم عمری کے باعث انہیں کبھی یہ سمجھ نہیں آیا کہ ان کے ساتھ ایسا کیوں ہوتا ہے اور وہ کیوں ذہنی انتشار کا شکار رہتی ہیں۔

    عامر خان کی بیٹی نے ویڈیو میں انکشاف کیا کہ جب وہ محض 14 سال کی تھیں تو ان کے قریبی رشتہ داروں نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا لیکن اس وقت کم عمری کی وجہ سے وہ اس استحصال کو سمجھ نہیں پائی تھیں۔

    ایرا خان کے مطابق جن رشتے داروں نے ان کا استحصال کیا انہیں بخوبی علم تھا کہ وہ ان کے ساتھ کیا کر رہے ہیں لیکن انہیں ان کی نیت اور عمل کو سمجھنے میں دیر لگی۔

    انہوں نے بتایا کہ جب انہیں دیر سے سمجھ آگئی تو وہ اپنے رشتہ داروں سے دور ہوگئیں اور اس واقعے کو بھول گئیں لیکن خود سے سوال کرتی رہیں کہ انہوں نے رشتے داروں کو ایسا کیوں کرنے دیا؟

    ایرا خان نے کہا کہ مذکورہ واقعے کے گزرنے کے کچھ عرصے بعد وہ اس ڈپریشن سے نکل گئیں لیکن پھر بھی ہمیشہ ان کے ذہن میں انتشار رہا اور انہیں آج تک سمجھ نہیں آیا کہ ان کے ذہنی انتشار کا سبب کیا تھا؟

    انہوں نے ویڈیو میں یہ بات بھی واضح نہیں کہ انہیں جنسی ہراسانی کرنے والے قریبی رشتے دار کون تھے؟

    واضح رہے کہ ایرا خان بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بڑی بیٹی ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں۔

    ایرا خان کی والدہ سابق اداکارہ رینا دتا ہیں جن سے عامر خان نے 1986 میں شادی کی تھی اور انہیں پہلی اہلیہ سے بیٹا جنید خان بھی ہے اور ارا خان اپنے بھائی سے کم عمر ہیں عامر خان اور رینا دتا کے درمیان 2002 میں طلاق ہوگئی تھی –

    عامر خان نے دوسری شادی فلم ساز کرن راؤ سے 2005 میں شادی کی عامر خان اور کرن راؤ کے ہاں 2011 میں بیٹا پیدا ہوا جس کا نام آزاد راؤ خان رکھا گیاعامر خان کے مجموعی طور پر تین بچے ہیں دو بیٹے اور ایک بیٹی –

    عامر خان کے بیٹے جنید خان ملیالم فلم کے ہندی ری میک کے لیے دیئے گئے اوڈیشن میں…

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان بھی گزشتہ 4 سال سے ڈپریشن کا شکار

  • طارق ٹیڈی کوعدالت کی جانب سے نان نفقہ کیس میں  بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا آخری موقع

    طارق ٹیڈی کوعدالت کی جانب سے نان نفقہ کیس میں بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا آخری موقع

    عدالت نے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اسٹیج کے معروف اور مزاحیہ اداکار طارق ٹیڈی کو نان نفقہ کیس میں بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کونان نفقہ کیس میں بچوں کے خرچے کی درخواست پر سماعت کی عدالت نے طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے حکم دیا کہ طارق ٹیڈی آئندہ سماعت پر بچیوں کا خرچہ ادا کریں-

    کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

    واضح رہے کہ طارق ٹیڈی کی سابق اہلیہ عاصمہ بی بی نے درخواست دائر کر رکھی ہے کہ وہ علیحدگی کے بعد بچیوں کا خرچہ اکیلی برداشت نہیں کرسکتیں طارق مہینوں بچیوں کا خرچ ادا نہیں کرتا لہذا عدالت اسے بچیوں کا خرچ کرنے کا حکم دے۔

    طارق ٹیڈی کی2011 میں طلاق ہوگئی تھی ان کی دو بیٹیاں ہیں اور عدالت نے انہیں دونوں بچیوں کا ماہانہ خرچہ 34 ہزار روپے باقاعدگی سے دینے کا حکم دے رکھا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل فیملی کورٹ عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرچکی ہے-

  • راحت فتح علی خان نے یوٹیوب پر بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

    راحت فتح علی خان نے یوٹیوب پر بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ نامور گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے یوٹیوب پر بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا-

    باغی ٹی وی : استاد راحت فتح علی خان پہلے پاکستانی فن کار بن گئے جن کے یُو ٹیوب پر 50 لاکھ سبسکرائبر ہوگئے ہیں جب کہ بھارت میں وہ اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر ہیں-

    پاکستان کے نامور گلوکار استاد راحت فتح علی خان یوٹیوپ پر 5 ملین سبسکرائبر پانے والے پہلے قومی فنکار بن گئے ہیں۔

    اس حوالے سے راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی کامیابیوں کو اپنے خاندان اور ٹیم کے نام کرتا ہوں اور اس میں سلمان احمد کی کاوشیں بھی شامل ہیں میں نئی نسل کا بھی بے حد مشکور ہوں جو سوشل میڈیا پر میرے گیتوں کو شہرت اور مقبولت کے آسمان پر پہنچا دیتے ہیں-

    گلوکار نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ یوٹیوب پر میرے چینل کے 50 لاکھ سبسکرائب ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے اس موقع پر استاد نصرت فتح علی خان کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ عظیم پاکستانی قوال، موسیقار اور گلوکار تھے میرے والد فرخ علی خان اور تایا مبارک علی خان اپنے وقت کے مشہور قوال تھے ہمارا خاندان 600 سال سے فنِ موسیقی کی خدمت کررہا ہے-

    انہوں نے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان نے اپنی تمام عمر قوالی اور موسیقی کے فن کو فروغ دینےاور اسے مشرق و مغرب میں مقبول عام بنانے میں صرف کردی تھی موسیقی سے ہمارا خاندانی عشق ہے۔

  • بے بی شارک  گیت نے یو ٹیوب پرسب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کا اعزاز اپنے نام کرلیا

    بے بی شارک گیت نے یو ٹیوب پرسب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کا اعزاز اپنے نام کرلیا

    دنیا بھر کے بچوں میں مقبول ترین گیت ’بے بی شارک‘ نے یوٹیوب پر 7 ارب ویوز کے ساتھ تمام ویڈیوز کے ریکارڈ توڑ دیئے-

    باغی ٹی وی :جنوبی کورین کمپنی کی جانب سے سن 2016 میں بنائی جانے والی بچوں کی ویڈیو ’ بے بی شارک ‘ منفرد میوزک کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اسے اب بچوں کا پسندیدہ گیت کہا جاتا ہے۔ اسی مقبولیت کی وجہ سے اس گیت نے سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ویڈیوز کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

    یوٹیوب پر اب تک اس ویڈیو کو 7 ارب سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ جس کی وجہ سے اس گیت نے دیگر ویڈیوز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔

    واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی کمپنی پنک فونگ کی جانب سے بنائی جانے والی ’ بے بی شارک ‘ سے قبل یو ٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ویڈیو کا اعزاز امریکی گلوکار لوئیس فونسی کے گانے ’ ڈیسپاسیٹو ‘ کو حاصل تھا لیکن اب یہ ویڈیو دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

  • خاتون اداکارہ کے ساتھ چھیڑچھاڑ کے الزام میں بھارتی اداکار گرفتار

    خاتون اداکارہ کے ساتھ چھیڑچھاڑ کے الزام میں بھارتی اداکار گرفتار

    خاتون ادکارہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے بھارتی اداکار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی خبررساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مہارشٹرا کی پولیس نے خاتون کی شکایت پر ایک روز قبل اداکار وی جے راز کو گوندیا کے علاقے سے گرفتار کیا۔ٕ

    ٹائمز آف انڈیا نے اے این آئی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بالی ووڈ اداکار وجے راز کو 2 نومبر کو عملے کے ایک خاتون رکن کی بدتمیزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے ٹویٹر پر بھی اسی بات کی تصدیق کی تھی ، اداکار وجے راز کو گذشتہ روز گوندیا سے ایک خاتون عملے کی رکن سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے-
    https://twitter.com/ANI/status/1323606939767504896?s=20
    ایڈیشنل ایس پی اٹل کلکرنی گوندیا کے مطابق خاتون کی شکایت کے بعد اداکار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور جب انہیں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تو وہ پیش نہ ہوئے۔

    پولیس حکام کے مطابق وی جے راز کے خلاف ساتھی اداکارہ نے درخواست دائر کی جس میں انہو ں نے مؤقف اختیار کیا کہ مدھیا پردیش میں فلم ’شیرنی‘ کی شوٹنگ کے دوران اداکار نے چھیڑ چھاڑ کی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وی جے راز پچاس سے زائد بالی وڈ فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے ’ویلکم دہلی بیلی، دید عشقیہ، ممبئی ایکسپریس، بمبئی ٹو گوا اور مون سون ویڈنگ جیسی نامور فلموں میں کام کیا۔

    وجے راز نے 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ کیا دلی کیا لاہور ‘‘ کے ساتھ ہدایتکاری کی شروعات کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق وہ سنجے لیلا بھنسالی کی اگلی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ میں بھی دکھائیں گے ، جس میں عالیہ بھٹ ٹائٹل رول میں شامل ہے۔

  • ٹک ٹاک  کاجنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    ٹک ٹاک کاجنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی ویڈیو بنانے کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سندر بحریہ میں پیش آیا جہاں نوجوان دوست کے ہمراہ ٹک ٹاک بنانے کے دوران گولی چلنے سے زندگی گنوا بیٹھا۔

    پولیس کے مطابق نوجوان اپنے دوست کے ساتھ ٹک ٹاک بنانے میں مصروف تھا کہ اچانک گولی چل گئی جو داؤد کی آنکھ میں لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    داؤد کا ساتھی ٹک ٹاکر بھی بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دونوں دوست پراپرٹی کے کام سے وابستہ تھے دونوں کی عمریں 22سے25 سال کے درمیان ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے باعث پیش آیا۔