Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستانی گانے سیونی کا انتہائی برا ریمیک  بنانے پر بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کو سخت تنقید کا سامنا

    پاکستانی گانے سیونی کا انتہائی برا ریمیک بنانے پر بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کو سخت تنقید کا سامنا

    پاکستان کے ماضی کے معروف میوزیکل بینڈ جنون کی جانب سے 1990 کی دہائی میں گائے گئے مقبول گانے ’سیونی ‘کا انتہائی برا ریمیک بنانے پر بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کو سخت تنقید کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی : ٹی سیریز نے دو دن قبل ہی ʼسیونی‘ کے ریمیک کی ویڈیو جاری کی تھی، جسے اگرچہ اب تک 32 ل لاکھ 4 ہزار 3 سو سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے تاہم اس پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

    ’سیونی‘ جیسے ہر وقت کے مقبول گانے کے ریمیک کوبھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا ہے جو گلوکارہ نیہا ککڑ کی طرح ماضی کے مقبول گیتوں کی نقل اور ریمیک گانے سے شہرت رکھتے ہیں۔

    ’سیونی ‘کے ریمیک کو اسی نام سے بننے والی بھارتی فلم کا حصہ بنایا گیا ہے جو رومانٹک تھرلر فلم ہے۔گانے کا ریمیک جوئے انجن نے بنایا ہے تاہم اس کے باوجود گانے کی دھن پرانے پاکستانی گانے جیسے ہی رکھی گئی ہے۔

    اگرچہ ٹی سیریز نے ریمیک کی ریلیز میں پاکستانی گانے اور جنون گروپ کو کریڈٹ دیا ہے تاہم اس کے باوجود ریمیک پر پاکستانیوں کے علاوہ بھارتی افراد بھی ٹی سیریز پر تنقید کر رہے ہیں-


    واضح رہے کہ بالی وڈ نے اریجیت سنگھ اور جیوتی نوران کی آواز میں ، 90 کی دہائی کا ہٹ کلاسیکی گانے کا ریمیک بنایا ہے میوزیکل ایکشن تھرلر سے بھر پور "سیوونی گانے کے ٹریلر نے دھوم مچا دی ہے جبکہ فلم کا ٹریلر بھی جلد ہی ریلیز کیا جائے گا-

    گانے میں اداکار تنمے سنگھ، مسکان سیٹھی، راہول رائے، یوگراج سنگھ، اپاسانہ سنگھ جلوہ گر ہوں گے اس کوڈائریکٹ نتن کمار گُپتا اور ابھے سنگھل نے کیا ہے لکی ناڈیانوالہ مورانی پروڈکشن اور ڈی اینڈ ٹی پروڈکشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے-

    بھارتی فلمسازوں نے پاکستانی گلوکاروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

  • جب امریکہ چھینکتا ہے تو پوری دنیا میں ٹھنڈ شروع ہوجاتی ہے   مہوش حیات

    جب امریکہ چھینکتا ہے تو پوری دنیا میں ٹھنڈ شروع ہوجاتی ہے مہوش حیات

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور تمغہ امتیازمہوش حیات نے امریکی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے باعث کئی شہروں میں بدامنی کے امکانا ت موجود ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ مہوش حیات نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر امریکہ کے دونوں صدارتی انتخابات کے امید واروںکی تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جب امریکہ چھینکتا ہے تو پوری دنیا میں ٹھنڈ شروع ہوجاتی ہے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ امریکہ میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے باعث کئی شہروں میں بدامنی کے امکانا ت موجود ہیں۔

    تمغہ امتیاز اداکارہ نے لکھا کہ دوستوں کے ذریعے میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ امریکا کے بہت سے اہم شہر بند ہورہے ہیں جبکہ امریکا میں افرا تفری کا خطرہ نظر آرہا ہے۔

    مہوش حیات نے لکھا کہ صرف ہم ہی نہیں جس کی دلچسپ انتخابات پر اجارہ داری ہو تاہم دیکھنا یہ ہے کہ وائٹ ہاؤس کی چابی کس کے ہاتھ میں آتی ہے اور اگلے چار سال تک امریکہ کی صدارت کون سنبھالتا ہے۔

    مہوش حیات نے امریکی صدارتی انتخابات کے حوالے سے اپنے مداحوں سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے خیال میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن میں کسے امریکا کا صدر منتخب ہونا چاہیے۔

  • بھارتی فلمسازوں نے پاکستانی گلوکاروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

    بھارتی فلمسازوں نے پاکستانی گلوکاروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

    حال ہی میں بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے جنون بینڈ کا گانا سیونی کا ریمیک بنایا ہے جس کے ٹریلر کی سوشل میڈیا پر دھوم ہے-

    باغی ٹی وی :حال ہی میں ارجیت سنگھ نے پاکستانی گانا سیونی گایا ہے جس کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایاجا سکا ہے کہ دو روز قبل کئے گئے سیونی کے ٹریلر کو یوٹیوب پر 22 لاکھ 92 ہزار 5 سو سے زائد بار دیکھا جا چُکا ہے-

    سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اس گانے کا بھارت میں ری میک بنانے پر جنون بینڈ کے رُکن اور گلوکار سلمان احمد کے ساتھ اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل پر ویڈیو میں اپنے خیالات کا اظہار کیا-

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سیو نی ایک گانا جس کو سب نے گایا گنگنایا اور اب انڈیا نے اس گانے کا ریمیک بنایا ہے اور اسے اپنی فلم میں شامل کیا ہے نہ صرف گانے کو فلم میں شامل کیا ہے بلکہ انہوں نے فلم کا نام بھی سیو نی ہی رکھا ہے-

    مبشر لقمان نے گلوکار و سماجی کارکن سلمان احمد سے پوچھا کہ پاکستانی میوزک فوک یا صوفی میوزک کی کیا اتنی سٹرینتھ ہے کہ جسے بالی وڈ کاپی کر رہا ہے مبشر لقمان کاکہنا تھا کہ ایسے کیش اپ کر کے گانا بنا کر انہوں نے برا کیا اگر لینا تھا تو پورا گانا ہی لے لیتے کیونکہ علی عظمت ان سے بہت بہتر طریقے سے گاتے –

    سلمان احمد نے مبشر لقمان کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ ثقافت کے اندر بھی اتنا ہی جنون رکھتے ہیں جتنا کرکٹ اور ہرشعبے میں تو آپ کو یہ پتہ اس گانے کو جنون کی آزادی کے لئے کمپوز کیا تھا 1998 میں ہٹ ہوا اور 22 سال ہو گئے اس کو اس کو متعدد مرتبہ ہزاروں لوگوں نے ری کارکیا میرے سے لائنسنس لے لیتے ہیں اس کو رہیکارڈ کرنے کے لئے-

    انہوں نے مزید کہا کہ کا ایک انڈیا کا سردار ہے گلوکاراریجیت سنگھ وہ مجھے پچھلے 5 سال سے کہہ رہے ہیں کہ سلمان جی آپ نے مجھے اس گانے کو ریکارڈ کرانے کا موقع دینا ہے- لیکن لائیو کنسرٹ میں وہ گاتے رہتے ہیں اور آرٹسٹوں میں اتنا کمپلیمنٹ ہوتا رہتا ہے-

    سلمان کے مطابق ارجیت نے کہا کہ اس کا ریمیک بنانا چاہتے ہیں جس کی میں نے اجازت دے دی لیکنکہا کہ اس میں دو چیزیں ہیں ایک تو کسی بھی کمیونٹی کے جذبات مجروح نہیں ہوں گے اور اس سے محبت کا پیغام دیا جائے گا انہوں نے کہا ٹھیک ہے میں نے 4 سال پہلے لائسنس دے دیا لیکن کچھ بھی نہیں ہوا ایک دم پچھلے ہفتے پیغام آیا کہ ٹریلر آ رہا ہے تو جو حالات ہیں اس وقت انڈیا پاکستان کے لیکن میں نے کہا آنے دیں کیونکہ ہم کرتار پور کوریڈور ہے یہاں تو سب سے بڑی بات جو ہیرو ہے اس میں تنمے سنگھ وہ بھی سردار ہے –

    سیونی میں ارجیت سنگھ کی سنگنگ کے بارے میں سلمان نے کہا کہ جب کسی رئیل گانے کو ریمیک کے لئے اٹھاتے ہیں تو کچھ اچھے لگ لگتے ہیں کچھ برے لگتےہیں کچھ آوازاچھی ہے کچھ نہیں ہے-

    مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بھی سلمان احمد سے سیو نی کے لئے پرمیشن لی تھی اور اجازت مل بھی گئی تھی اور کہا تھا کہ کوئی کاپی رائٹس کا ایشو نہیں بنے گا لیکن جب میں نے رات کو علی عظمت کے بارے میں تو سوچا کہ کچھ کہے گا تو نہیں ہمارا چھوٹا بھائی ہے لیکن رات کو چُپ کر کے چھت پر جائے گا اور نیچے چھلانگ ما ردے گا کیونکہ جتنا جنون ہے اس گانے میں جتنی اس میں فائرہے آج تک لگی ہوئی ہے لیکن جو دکھ کی بتا ہے وہ یہ ہے کہ دل دل پاکستان اور جنون کے بعد ہم ابتک کوئی قومی نغمہنہیں بنا سکے اتنا ٹائم ہو گیا یعنی اگر ہم نے کرکٹ کے وقت دل دل پاکستان اور جذبہ جنون ہی بجانا ہے اور کوئی بنا ہی نہیں سکے یہ قحط و رجال کیوں ہے-

    سلمان احمد نے کہا کہ چیزیں وہی صحیح بنتی ہیں جو دل سے بنی ہوں انہوں نے اپنی مچال دیتے ہوئے کہا کہ میں میڈیکل کالج میں گریجویٹ ہو کر ڈاکٹر بنا تھا لیکن میں نے اپنے شوق کے لئے موسیقی کا شعبہ چُنا یہ میرا شوق تھا مجھے نہیں کہا ساری زندگی کسی نے کہ یہ سکرپٹ ہے میلوڈی یہ پروڈکشن ہے میں نے ہمیشہ دل سے کام کیا ہے اور یہ دونوں نغمے دل سے نکلے ہیں اس وقت ہم نے یہ نہیں سوچا تھا ہٹ ہو گی یا اس طرح کچھ ہم دل دل پاکستان کو انجوائے کر رہے تھے-

    سمان احمد نے کہا کہ ہمارے ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے لیکن کو اس کو سامنے لانے کے لئے پراپر پلیٹ فارم موجود نہیں ہے جب ہمارے پاس یہ سب کچھ ہے تو ہم اپنا انفراسٹرکچر کیوں نہیں بناسکتے یہاں میوزک کا فلم کا ٹی وی کا انفرا سٹرکچر ہونا چاہیئے-

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس برانڈ ز ہیں موسیقی کےٹرینڈ ہیں بالی وڈ والے پاگل تھوڑی نہ ہیں کہ انہوں نے سیونی چُنا اور فلم کا نام بھی وہی رکھا کیونکہ سیونی ایک ٹرینڈ ہے-

    گلوکار نے کہا کہ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے ایک فلم انڈسٹری کا پلیٹ فارم ہونا چاہیئے-

    جس پر سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ انڈسٹری تو ہے ہی نہیں یہاں پر بالکل بھی نہیں ہماری فلم کی پالیسیز یہاں پر وہ لوگ بناتے ہیں جنہوں نے فلم یہاں کبھی دیکھی ہی نہیں ہوتی بنانا تو دور کی بات ہے دیکھا بھی ہوتا ہے تو ایچ بی او پر شو ٹائم پر دیکھا ہوتا ہے آپ کوانڈسٹری بنانا ہے تو سب سے پہلے فلم کے پروڈکٹ کو اس کو بینکس پر کولکیٹ جب تک آپ کی دھن کو کوئی بینکر کولیٹرول نہیں رکھ سکتا تو اس وقت تک وہ ٹرینڈ ہے انڈسٹری نہیں ہے –

    مبشر لقمان نے کہا کہ گورنمنٹ کا کام پالیسیز بنایا ہے اور ان پالیسیز کو ریگولیٹ کرنا ہے گورنمنٹ کا کام فیسیلیٹیز مہیا کرنا نہیں ہے بزنس مین خود کریں گے خود پیشہ لگا دیں-

    سلمان احمد نے ارطغرل کے بارے میں بھی بات کی رواں سال کا سب سے بڑا ہٹ ارطغرل ہے ارطغرل جس کی وجہ سے کوویڈ چلا گیا کیونکہ اس ڈرامے کی وجہ سے لوگ گھروں میں رہے اس کا مطلب ہے کہ ہمارے لوگ ڈرامہ اور فلموں کے شوقین ہیں اور تاریخی ڈراموں کے شوقین ہیں اسے ترکی سے انگلش اور پھر اردو میں ڈب کیا گیا تواس نے کئی ریکاڑد بنائے ہمارے ہاں سب سے بڑی وجہ ہماری اپنی زبان ہمارے لٹریچر سے دوری ہے جس کی وجہ سے ہم متا ثر ہو رہے ہیں-

    واضح رہے کہ بالی وڈ نے اریجیت سنگھ اور جیوتی نوران کی آواز میں ، 90 کی دہائی کا ہٹ کلاسیکی گانے کا ریمیک بنایا ہے میوزیکل ایکشن تھرلر سے بھر پور "سیوونی گانے کے ٹریلر نے دھوم مچا دی ہے جبکہ فلم کا ٹریلر بھی جلد ہی ریلیز کیا جائے گا-

    گانے میں اداکار تنمے سنگھ، مسکان سیٹھی، راہول رائے، یوگراج سنگھ، اپاسانہ سنگھ جلوہ گر ہوں گے اس کوڈائریکٹ نتن کمار گُپتا اور ابھے سنگھل نے کیا ہے لکی ناڈیانوالہ مورانی پروڈکشن اور ڈی اینڈ ٹی پروڈکشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے-

  • بالی وڈ اداکار فراز خان انتقال کر گئے

    بالی وڈ اداکار فراز خان انتقال کر گئے

    بالی وڈ نے ایک اور اداکار کھو دیا، سینے کے انفیکشن میں مبتلا بالی وڈ اداکار فراز خان انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : 46 سالہ اداکار فراز خان گزشتہ کئی ماہ سے سینے کے انفیکشن کے باعث بینگلور کے مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جانبر نہ ہو سکے۔

    چند ہفتوں قبل فراز خان کے بھائی فرمان خان نے اپنے بھائی کی صحت کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جاری کی تھی اور علاج کے لئے مالی امداد کے لئے درخواست بھی کی تھی جس کے بعد بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے فراز خان کے علاج کے تمام اخراجات کی ذمہ داری لیتے ہوئے ان کے بل ادا کردئیے تھے۔

    بیمار اداکار فراز خان کے بھائی فہد نے میڈیا کو بتایا تھا کہ’سلمان خان نے اُن کے بھائی فراز خان کے علاج میں آنے والے اخراجات سے متعلق سارے بل ادا کر دیئے ہیں۔

    سلمان خان نے بھارتی اداکار فراز خان کے ہسپتال کے بل ادا کر دیئے

    فہد خان نے بتایا تھا کہ کا بھائی فراز خان کئی عرصے سے کئی بیماریوں میں مبتلا ہے،انہوں نے اپنے بھائی کی بیماری سے متعلق ایک فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کیا تھا جس کی بھارتی فلمساز پوجا بھٹ کی جانب سے تشہیر کی گئی۔

    فہد خان نے مزید بتایا تھا سلمان خان کا یہ درد مندانہ اقدام اُن کے لیے بہت احسن ثابت ہوا ہے سلمان خان خود آئے اور ہسپتال کے بل ادا کیے اور اُن سے 10 منٹ تک بات بھی کی اس دوران انہوں نے فراز خان کی بیماری سمیت اُن کے والد (اداکار یوسف خان) سے متعلق بھی باتیں کیں اور کہا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے وہ اسپتال انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا فراز وبا کے خاتمے کے بعد اپنا علاج کروانے کا سوچ رہا تھا مگر حالت زیادہ بگڑنے پر اُسے اسپتال میں داخل ہونا پڑا فراز خان کی اسپتال میں اب بہتر طریقے سے دیکھ بھال ہو رہی ہے جیسی ہونی چاہئے۔ تاہم اب ایک سال میں سینے کے انفیکشن میں مبتلا رہنے والے ادکار جانبر نہ ہوسکے اور علاج کے دوران انتقال کر گئے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معروف اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ نے اپنی ٹویٹ میں فراز خان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت بھاری دل کے ساتھ یہ خبر سُنا رہی ہوں کہ فراز خان ہمیں چھوڑ گئے ہیں –


    انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس وقت وہ اچھی جگہ پر ہوں گے۔ اُن کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے بھرنا نا ممکن ہوگا لیکن آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنی دعاؤں میں انہیں اور اُن کے اہل خانہ کو یاد رکھیں۔ ۔

    خیال رہے کہ 11جولائی 1974 کو ممبئی میں پیدا ہونے والے فراز خان90 کی دہائی کے آخر میں بالی ووڈ کی فریب، دلہن بنو میں تیری، مہندی اور چاند بجھ گیا جیسی فلموں میں جلوہ گر ہوئے۔

    شنیرا اکرم 8 سالہ بچے کی آنکھوں دیکھی دُکھ بھری کہانی سناتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں

  • نیٹ فلیکس کی پہلی عربی ہارر سیریز کے ذریعے مشرق وسطیٰ و عرب افریقی ممالک میں انٹری

    نیٹ فلیکس کی پہلی عربی ہارر سیریز کے ذریعے مشرق وسطیٰ و عرب افریقی ممالک میں انٹری

    اسٹریمنگ ویب سائٹ ’نیٹ فلیکس‘ کی جانب سے اس وقت تک انگریزی، ہندی، اسپینش، جرمنی، فرینچ اور جنوبی امریکی زبانوں سمیت ہندی میں بھی فلمیں اور ویب سیریز بنائی جا رہی ہیں تاہم اب ’نیٹ فلیکس‘ نے پہلی عربی ہارر سیریز کے ذریعے مشرق وسطیٰ و عرب افریقی ممالک میں بھی انٹری دے دی۔

    باغی ٹی وی: ’نیٹ فلیکس‘ نے اپنی پہلی عرب اوریجنل ویب سیریز ’پیرا نارمل‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا جسے رواں ہفتے ہی نیٹ فلیکس پر جاری کردیا جائے گا خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ’پیرا نارمل‘ نیٹ فلیکس کی پہلی اوریجنل عرب ویب سیریز ہے، جو مشہور عرب ناول سے ماخوذ ہے۔

    ’پیرا نارمل‘ کی کہانی ایک ایسے ڈاکٹر کے گرد گھومتی ہے جو منفرد طاقت حاصل کرنے کے خیال سے عجیب و غریب طبی و سائنسی تجربے کرتا ہے۔

    ’پیرا نارمل‘ کی کہانی مرکزی کردار رفاعت نامی ڈاکٹر کے گرد گھومتی ہے جو اچانک عجیب و غریب قسم کے تجربات کرکے کئی معصوم افراد کی زندگیاں داؤ پر لگا دیتا ہے۔

    ’پیرا نارمل‘ کی کہانی مصر کے معروف ناول نگار احمد خالد کے ناول سے لی گئی ہے جو عرب دنیا میں اتنا مشہور ہوا کہ اس کی ڈیڑھ کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں۔

    ٕ سیریز کے ڈائریکٹر احمد شرکاوی نے کہا کہ ہمارا منصوبہ یہ ہے کہ عرب تخلیق کاروں میں ، عرب پیداوار میں ، عربی مشمولات میں سرمایہ کاری کریں۔ نیٹ فلکس میں ہم نے عربی اور چار منصوبوں کے علاوہ ‘پیرا نارمل’ کا اعلان کیا ہے۔

    مذکورہ ناول کو پڑھ کر جوان ہونے والے فلم پروڈیوسرز نے ہی ہارر ناول پر پہلی عرب سیریز بنا کر نیٹ فلیکس کی عرب دنیا میں انٹری کو یقینی بنایا۔

    شو سلام کے شریک پروڈیوسر عمار سلامہ نے کہا محمد ہیفی کے ساتھ۔ یہ میری زندگی کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ مجھے بچپن میں ہی (ناولوں) سے بہت پیار تھا ہم 2006 سے ہی (ایک سیریز) آؤٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے-

    مصر کو تاریخی طور پر "مشرق وسطی کا ہالی ووڈ” کہا جاتا ہے اور عربی فلموں اور ٹیلی ویژن کی سب سے زیادہ سیریز تیار کی جاتی ہیں جن کو پورے خطے میں دیکھا جاتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک عالمی پلیٹ فارم پر ہیں لہذا یہ موقع ہے جو ہم کام کرنے والے کسی بھی دوسرے موقع سے مختلف ہے۔ اب ہمارے پاس دوسرے خطوں ، دوسرے ممالک کے مداح موجود ہوسکتے ہیں ، جو دوسری زبانیں بولتے ہیں۔

    نیٹ فلکس نے کہا ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک 150 سے زیادہ پروڈکشنز کی شوٹنگ مکمل کرنے کی توقع رکھتی ہے اور یہ کہ 2020 کے مقابلہ میں 2021 کی ہر سہ ماہی میں مزید اوریجنل پروگرامنگ جاری کرے گی۔

    نیٹ فلیکس کا کہنا تھا کہ وہ عرب مواد کی تیاری میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرکے مشرق وسطیٰ و افریقی عرب ممالک میں اپنی جگہ بنانا چاہتا ہے۔

    اداکار علی خان برطانوی فلم ’مغل موگلی‘ میں اہم کردار میں نظر آئیں گے

    پاکستانی فلمساز و صحافی نے صنفی مساوات کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

  • جنسی ہراسانی کیس میں گرفتاربھارتی اداکار وجے رازضمانت پر رہا

    جنسی ہراسانی کیس میں گرفتاربھارتی اداکار وجے رازضمانت پر رہا

    جنسی ہراسانی کیس میں گرفتاربھارتی اداکار وجے راز کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق مہارشٹرا کی پولیس نے بالی ووڈ اداکار وجے راز کو 2 نومبر کو عملے کے ایک خاتون رکن کی بدتمیزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے ٹویٹر پر بھی اسی بات کی تصدیق کی تھی کہ اداکار وجے راز کو گذشتہ روز گوندیا سے ایک خاتون عملے کی رکن سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھااور اب عدالت میں پیشی سے قبل ہی اُنہیں ضمانت پر بھی رہا کردیا گیا۔

    اس کے بارے میں ایڈیشنل ایس پی اٹل کلکرنی گوندیا کا کہنا تھا کہ خاتون کی شکایت کے بعد اداکار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور جب انہیں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تو وہ پیش نہ ہوئے۔

    پولیس حکام کے مطابق وی جے راز کے خلاف ساتھی اداکارہ نے درخواست دائر کی جس میں انہو ں نے مؤقف اختیار کیا کہ مدھیا پردیش میں فلم ’شیرنی‘ کی شوٹنگ کے دوران اداکار نے چھیڑ چھاڑ کی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وی جے راز پچاس سے زائد بالی وڈ فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے ’ویلکم دہلی بیلی، دید عشقیہ، ممبئی ایکسپریس، بمبئی ٹو گوا اور مون سون ویڈنگ جیسی نامور فلموں میں کام کیا۔

    خاتون اداکارہ کے ساتھ چھیڑچھاڑ کے الزام میں بھارتی اداکار گرفتار

  • مداح بہت جلد مجھے منفرد کردار میں دیکھیں گے  مہوش حیات

    مداح بہت جلد مجھے منفرد کردار میں دیکھیں گے مہوش حیات

    پاکستان کی معروف اورتمغۂ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے اپنے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی ڈرامے یا فلم میں کام کرنے کیلئے اچھے اسکرپٹ اور جاندار کردار کی تلاش میں ہے-

    باغی ٹی وی:میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ ٹی وی انڈسٹری سے دور نہیں ہوئی ہیں وہ کسی ڈرامے یا فلم میں کام کرنے کیلئے اچھے اسکرپٹ اور جاندار کردار کی تلاش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اشتہاری فلموں میں مسلسل کام کی وجہ سے مصروف تھیں اب کچھ ریلیکس ہوئی ہیں تاہم اب وہ کسی ڈرامے یا فلم میں کام کرنے کیلئے اچھے اسکرپٹ اور جاندار کردار کی تلاش ہے۔

    مہوش حیات نے کہا کہ کوئی بھی فنکار زیادہ عرصہ اپنی پرفارمنس پیش کرنے سے دور نہیں رہ سکتا میرے مداح بہت جلد مجھے منفرد اور چونکا دینے والے کردار میں دیکھیں گے۔

    تمغہ امتیاز اداکارہ نے اس کردار کے بارے میں بتانے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ اس کردار کو فی الحال پالیسی کے تحت خفیہ رکھنا بہتر ہے تاہم اس حوالے سے جلد خوشخبری سناؤں گی۔

  • اچھی بیوی سے متعلق بیان پر صارفین کی موٹیویشنل اسپیکر اور رائٹر قاسم علی شاہ  پر تنقید

    اچھی بیوی سے متعلق بیان پر صارفین کی موٹیویشنل اسپیکر اور رائٹر قاسم علی شاہ پر تنقید

    پاکستان کے معروف و مقبول موٹیویشنل اسپیکر اور لکھاری قاسم علی شاہ پرگزشتہ چند روز سے ان کے ایک ویڈیو کلپ پر تنقید کی جارہی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کہیں نہیں پڑھایا جاتا کہ خاتون کو اچھی بیوی کیسے بننا ہے۔

    باغی ٹی وی :36 سیکنڈ کا ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد سے قاسم علی شاہ کا بیان سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے جس میں قاسم علی شاہ نے ایک اچھی بیوی اور ماں سے متعلق بات کی ہے۔

    مذکورہ سوال پر مشتمل 36 سیکنڈ کا ویڈیو کلپ قاسم علی شاہ کی تقریباً 15 منٹ کے دورانیے پر مشتمل اس ویڈیو کا ہے جسے انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر رواں برس مئی میں اپلوڈ کیا تھا یہ قاسم علی شاہ کے سوال و جواب کے اس سیشن کا ایک حصہ ہے جس میں انہوں نے حور فاطمہ نامی خاتون کے سوال کا جواب کا دیا تھا۔

    حور فاطمہ نے اپنے سوال میں پوچھا تھا کہ کیا ملازمت کرنے والی خواتین بچوں کی اچھی مائیں ثابت نہیں ہوپاتیں؟

    تاہم اس ویڈیو کے وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں قاسم علی شاہ نے خاتون کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اچھی بیوی کیسے بننا ہے یہ کہیں نہیں پڑھایا جاتا۔

    انہوں نے کہا کہ آپ کسی اسکول میں چلے جائیں جہاں بیٹیاں ہماری پڑھتی ہیں10 سال میٹرک کی ڈگری تک،اچھی بیوی کیسے بننا ہے یہ کہیں نہیں پڑھایا جاتا۔

    ویڈیو میں قاسم علی شاہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حالانکہ عورت کی زندگی میں دو کرداروں کی بہت اہمیت ہے جن میں سے ایک کردار ہے اچھی بیوی کا اور دوسرا اچھی ماں کا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسکول میں کہیں نہیں پڑھایا جاتا کالج میں نہیں پڑھایا جاتا اور یونیورسٹی میں بھی بالکل بھی نہیں پڑھایا جاتا اور جو ذریعہ باقی رہ گیا کہ اچھی ماں اور اچھی بیوی کیا ہوتی ہے تربیت کا وہ ذریعہ گھر ہےیعنی بچی اپنی ماں کو دیکھے۔

    یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد قاسم علی شاہ پر کئی ٹوئٹر صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔

    اسی حوالے سے پاکستانی کامیڈین اور تھیٹر ایکٹر شہزاد غیاث شیخ نے ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے تنقیدی انداز میں لکھا کہ گرلز اسکولز کیوں ہیں اگر وہ انہیں شوہروں کی غلامی کیسی کرنی ہے نہیں سکھا سکتے؟’
    https://twitter.com/Shehzad89/status/1323299001177878530?s=20
    انہوں نے مزید کہا کہ’لاہور گرامر اسکول (ایل جی ایس) کو اپنا نام لاہور گروم سلیوز رکھ لینا چاہیے، سائنس کی ساری کتابوں کو آگ لگائیں اور لڑکیوں کو بتائیں کہ بہتر وِگس کیسے بناتے ہیں، تاکہ قاسم علی شاہ دوبارہ کبھی بھی کیمرا پر ایسے دکھائی نہ دیں۔


    ایک اور صارف نے کہا کہ دیکھیں یہ کس نے کہا ہے انہیں بہت سراہا جاتا ہے۔

    اس صارف نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ میری قبر میں بچھو اس کی وجہ سے آئیں ہم سب کو سکھیا جائے کہ ایک اچھی بیوی میسے بننا ہے وہ بھی دسویں گریڈ تک ؟پیدا ہوتے ہی شادی کر دیا کریں بس نہیں چلتا نا جاہلوں کا –

    اس نے مزید لکھا کہ تو اس شخص نے یہ کہا ہے کہ خواتین کو میٹرک تک آخر کار اچھی بیوی کیسے بناتے نہیں سکھایا جاتا جو اُن کا آگے ایک سب سے ضروری کردار ہے ایک وائف کیسے بننا ہے اور اچھا کیسے کرنا یہ نہیں سکھایا جاتا-

    صارف نے ایک اور ٹوئٹ میں مزید کہا کہ کیا عمران خان ‘پرفیکٹ وائف 101‘ کے نام سے ایک نیا مضمون متعارف کروا سکتے ہیں اور جب ہم لڑکیاں یہ مضمون پڑھیں گی تو اس وقت لڑکے کھیلوں کی کلاس میں جا سکتے ہیں کیونکہ وہ تو پرفیکٹ ہیں۔

    ساتھ ہی لکھا کہ میں نے بھی اس کے بعد اس ویڈ یو کو سننا چھوڑ دیا ، اس لئے اس نے نتیجہ اخذ کیا لیکن قاسم علی شاہ ہم آپ کی کتابیں باہر پھینک رہے ہیں

    https://twitter.com/SundusSaleemi/status/1323321553875017730?s=20
    ایک اور ٹوئٹر صارف نے اسی صارف کی ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ اگر اچھی بیوی بننے کا مطلب ہے کہ بیوی، شوہر کی فرمانبردار ہو، اس کی ضروریات، خواہشات، پسند اور ناپسند کی تابع ہو، شوہر کے گرد گھومتی زندگی بنائے تو تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔


    قاسم علی شاہ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے ایک اور صارف نے سوال کیا کہ مردوں کو بہتر انسان بننا کیوں نہیں پڑھاتے جبکہ پاکستان کو ریپ، غیرت کے نام پر قتل، ایسڈ حملے، گھریلو تشدد، جبری شادیوں جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے تو کیوں نہ مردوں کو بہتر شوہر، باپ، انسان اور شہری بننا سکھایا جائے؟


    صحافی عافیہ سلام نے طنزیہ اندا میں لکھا کہ اچھا باپ اور شوہر بننے کی تعلیم تو کنڈرگارٹن میں شروع ہوتی ہے نا؟


    علی خان ترین نے لکھا کہ اگر معاشرے میں خواتین کے حصول کارنامے ’’ اچھی بیوی ‘‘ (جس کے ذریعہ میں مانتا ہوں کہ اس کا مطلب ایک نافرمان ہے) معاشرے کی ترقی کیسے ہوسکتی ہے۔واقعتا اس کا قصور بھی نہیں ہے۔ یہ جس معاشرے میں ہم بڑے ہو رہے ہیں۔جناب، اپنا دماغ کھولیں ، دوسری ثقافتوں کے بارے میں جانیں۔ کچھ مارگریٹ میڈ پڑھیں۔

    جہاں صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ صارفین نے قاسم علی شاہ کے مذکورہ بیان کی تائید بھی کی۔

    رانا عمران جاوید نے کہا کہ قاسم علی شاہ بالکل ٹھیک ہیں خاندان ایک بنیادی اکائی ہے جو ایک معاشرہ تشکیل دیتی ہےاگر لڑکیوں اور لڑکوں کو خاندان میں ان کے کردار سے متعلق تعلیم نہیں دی جاتی تو کوئی معاشرہ پنپ نہیں سکتا۔


    رانا عمران جاوید نے کہا کہ یہ خواتین کی محرومی کا معاملہ نہیں بلکہ اس کا تعلق معاشرتی ترقی سے ہے۔

    ایک اور صارف نے کہا کہ 36 سیکنڈ کے ویڈیو کلپ پر ہم سوالات اور اعتراضات اٹھارہے ہیں ہم نے جاننے کی کوشش نہیں کی کہ سوال کیا تھا؟ قاسم علی شاہ نے اس سے پہلے یا بعد میں کیا کہا؟


    علی بیگ نامی صارف نے لکھا کہ کیا آپ بھی جانتے ہیں کہ وہ کون ہے؟ 30 سیکنڈ کا یہ کلپ آپ کو تصویر کا مکل رُخ نہیں دکھا سکتا-


    محمد عمار راشد نے لکھا کہ اگر لڑکی نے اچھی بیوی نہیں بننا تو آپ اُسے کیا بنانا چاہتے ہیں قسم صاھب نے کیا غلط کہا ہے بلکہ قاسم صاحب نے ایسی بات کہی ہے آج سے پہلے کسی نے نہیں کہی-


    محمد شہزاد افضل نامی صارف نے لکھا کہ قاسم علی شاہ صاحب ہمارے athecs پہ بات کر کے سوسائٹی کے استحکام کی بات کر رہے ہیں جبکہ بہت سے لوگ اسے گھسیٹ گھساٹ کے یورپی کلچر کے ساتھ ملانے کی کوشش کر رہے ہیں

  • برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ کی لکھی ہوئی رومانوی کامیڈی فلم پرجلد ہی شوٹنگ کا آغاز

    برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ کی لکھی ہوئی رومانوی کامیڈی فلم پرجلد ہی شوٹنگ کا آغاز

    پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم پروڈیوسرجمائما گولڈ اسمتھ جلد ہی رومینٹک کامیڈی فلم بنائیں گی-

    باغی ٹی وی :جمائما نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغامات میں فلم سے متعلق اعلان کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔


    انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ آخر کار اس پر بھی کام شروع ہونے والا ہے۔

    ایک شوبز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ کی لکھی ہوئی رومانٹک کامیڈی فلم (What’s Love Got To With It) کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ ہوگا۔

    فلم کی کاسٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

    فلم کی کہانی برطانوی و جنوبی ایشیائی جوڑے کی محبت اور شادی کے گرد گھومتی ہے اور فلم میں کہانی کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا جائے گا۔

    اس فلم کی اسکرپٹ رائٹر اور پروڈیوسر جمائما خان ہیں اور وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے اسے بنائیں گی جب کہ ان کی فلم کی ہدایات بھارتی فلم ساز شیکھر کپور دیں گے جو مسٹر انڈیا، معصوم، دل سے، بنڈت کوئین، ایلزبتھ اور پیسیج جیسی فلموں کی ہدایات دے چکے ہیں۔

    شیکھر کپور مذکورہ فلم کی ہدایات دینے سے 13 سال بعد عالمی فلمی دنیا میں واپسی کریں گے اس سے قبل انہوں نے سن 2007 میں ریلیز ہونے والی بائیوگرافی فلم (ایلزبتھ: دی گولڈن ایج) کی ہدایات دی تھیں جنہیں بہترین پروڈکشن کا آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا۔

    واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ ماضی میں بھی دستاویزی فلموں سمیت ٹی وی سیریز اور چند فلمیں بھی پروڈیوس کر چکی ہیں انہوں نے یورپ و امریکا میں مسائل کے شکار مسلمانوں پر فلمیں اور ویب سیریز بنائی ہیں جب کہ وہ ماضی میں صحافت سے بھی منسلک رہی ہیں-

  • امریکی ماڈل نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت پر بوائے فرینڈ سے علیحدگی اختیار کرلی

    امریکی ماڈل نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت پر بوائے فرینڈ سے علیحدگی اختیار کرلی

    امریکی ماڈل دنیس بدوت نے اپنے بوائے فرینڈ لل وائنےکی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ کی حمایت کرنے اور نئے انتخابات میں مداحوں کو اسے ووٹ دیے جانے کے معاملے پر اپنے بوائے فرینڈ سے علیحدگی اختیار کرلی۔

    باغی ٹی وی :خبریں ہیں کہ لل وائنے کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ کی حمایت کرنے اور نئے انتخابات میں مداحوں کو اسے ووٹ دیے جانے کے معاملے پر فربہ ماڈل دسین بدوت نے اپنے بوائے فرینڈ سے علیحدگی اختیار کرلی۔

    شوبز ویب سائٹ پیج سکس نے اپنی رپورٹ میں ایک اور ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ لل وائنے اور دنیس بدوت کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے جاری تعلقات سیاسی معاملے پر ختم ہوگئے۔

    رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ گلوکار لل وائنے کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کیے جانے پر ماڈل دنیس بدوت نے ان سے تعلقات ختم کردیے۔

    رپورٹ میں ماڈل کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری کا حوالہ بھی دیا گیا، جس میں انہوں نے شکستہ دل سے بوائے فرینڈ سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    تاہم ساتھ ہی بتایا گیا کہ ماڈل نے انسٹاگرام اسٹوری ڈیلیٹ کردی لیکن ماڈل کے قریبی ذرائع نے شوبز ویب سائٹ کو بتایا کہ دنیس بدوت نے بوائے فرینڈ سے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرنے پر تعلقات ختم کرلیے۔

    لل وائنے کی امریکی انتخابات سے چند دن قبل ہی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں خوش دکھائی دیے تھے۔


    مذکورہ تصویر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے لکھا کہ ریپر لل وائنے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایتی ہیں اور وہ اپنے مداحوں سے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے کی اپیل کر رہے ہیں۔

    لیکن گلوکار کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کیے جانے پر ان کی گرل فرینڈ نے ان سے تعلقات ختم کرلیے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی گرل فرینڈ جوبائیڈن کی حامی ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا میں 46 ویں صدر کے انتخاب کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوئی صدر ٹرمپ یا جوبائیڈن کو صدارت سنبھالنے کے لیے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہے، پولنگ کے مکمل نتائج آنے اور ان کے حتمی سرکاری اعلان کے لیے رواں سال 14 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔

    ٹرمپ بمقابلہ جوبائیڈن ، امریکی الیکشن میں کس کا پلڑابھاری ، حیران کن نتائج آنا

    امریکی انتخابات، جوبائیڈن نے نتائج مکمل ہونے سے پہلے ہی بڑا اعلان کر دیا

    ٹرمپ نے ووٹ چوری کا الزام لگا دیا، ٹویٹر نے بھی فوری ایکشن دکھا دیا

    امریکی الیکشن مسلمان خاتون الہان عمرعبداللہ ری پبلکن کو شکست دے کر کامیاب

    امریکی انتخابات نتائج، ٹرمپ کی پہلی باربرتری،جوبائیڈن پھر آگے نکل گئے

    ٹرمپ یہ کام کریگا تو ہم بھی تیار ہیں،جوبائیڈن نے طبل جنگ بجا دیا