Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • آرزو راجہ  کیس: پنجاب کے صوبائی وزیر انسانی حقوق سندھ حکومت پر برس پڑے

    آرزو راجہ کیس: پنجاب کے صوبائی وزیر انسانی حقوق سندھ حکومت پر برس پڑے

    کراچی میں 13 سالہ کر سچین بچی کے اسلام قبول کرنے کے بعد 44 سالہ شخص سے نکاح کرنے کئے کیس میں پنجاب کے صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم سندھ حکومت پر برس پڑے-

    باغی ٹی وی : پنجاب کے صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم نے آرزو راجہ کیس کے حوالے سے باغی ٹی وی کے ساتھ گفگتو کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں سب سے بڑی وائلیشن سندھ حکومت سے ہوئی جہاں پر کم عمر میں شادی کا ایکٹ 2103 میں منظور ہوا لیکن سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ اس ایکٹ پر 7 سال سے رولز ایمڈ ریگولیشن نہیں بن سکے –

    انہوں نے کہا کہ 18 سال سے کم بچی کی شادی اور پھر اس کے بعد اہم بات یہ ہے کہ سندھ پولیس نے اس ایکٹ کے رول کو ہوا میں اڑا دیا حالانکہ وہاں 18 سال سے کم عمر کی بچی کی شادی نہیں ہو سکتی لیکن انہوں نے 13 سا ل کی بچی کی شادی کی اور پولیس نے ب فارم جوکہ نادرہ کی یہ ہماری شناخت ہے اور اگر آپ شناختی کارڈ اور ب فارم کو ریجیکٹ کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ پاکستان کے اداروں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہیں-

    پنجاب کے صوبائی وزیر انسانی حقوق نے کہا کہ سندھ کی پولیس نے یہ کیا کہ بجائے وہ ان کو تحفظ دیتے انہوں نے 13 سال کی بچی اور نکاح خوان نے اس بچی کا نکاح کیا پہلے بھی اسی نکاح خوان نے نہیا نامی بچی کا اسی طرح غلط نکاح کیا جس کی وجہ سے عدالت نے اس نکاح خان کے گرفتاری کے وارنٹ نکالے اس طرح انہوں نے دوسری مرتبہ یہ وائلیشن کی ہے-

    اعجاز عالم نے کہا کہ 13 اکتوبر سے بچی کے ساتھ یہ ہوا تو سندھ حکومت کوچاہیے تھا کہ اپنا ردعمل دیتی لیکن اس واقعے کے 15 دن کے بعد ان کی پارٹی کے چئیرمین نے ٹوئٹ میں رد عمل دیا اور اس میں وہ ٹوئٹ کیا بھی اپنی ہی حکومت کے خلاف ان کی حکومت ہی نے تو یہ کام کیا ہے-

    صوبائی وزیر نے کہا کہ جب پنجاب میں زیبنب کیس ہوا تھا تو مراد علی شاہ پنجاب میں آئے تھے اور کہا تھا کہ ہم وہاں پر سندھ کے ہر ڈسٹرکٹ میں پروٹیکشن شیلٹر بنائیں گے جہاں پر ایسی بچیوں اور بچوں کو رکھا جائے لیکن ویاں پر ابھی تک پچھلے 5 سال سے 10 بائے 10 کا ایک کمرہ نہیں بنا سکے-

    اعجاز عالم نے مزید کہا کہ ابھی اگر گورنمنٹ نے ایک بازیابی کی ہے تو ایک شیلٹر روم میں بھیجا دارالامان میں کیا اگر اس طرح کے شیلٹر روم ہوتے تو اب اگر آرزو کو ریکور کرنے کے بعد ری ایپلیکیشن کے بھیجا جاتا ہے تو اسے بلاول ہاؤس میں تو نہیں بھیجیں گے آپ کے پاس اس طرح کے سینٹر ہوں گے تو اس کو وہاں بھیجا جائے گا-

    پسند کی شادی کرنے والی آرزو راجہ کا بیان سن کر عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

    پنجاب کے صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم نے عدالت کی اس کیس میں کاگردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ معزز عدالت نے آج کی سنائی میں آرزو راجہ کا بیان لیا ہے اور اس کی میڈیگل ایگزامین کے لئے ڈاکٹروں کا ایک بورڈ بنا دیا ہے تو ہم ابھی تک تو مطمن ہیں معزز عدالت کورٹ کے کہ وہ کس طرح یہ کورٹ سندھ ہائی کورٹ میں چل رہا ہے تو ہم مطمن ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس طرح یہ چھوٹی عمر میں شادی کو دیکھتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کی زبردست قسم کی پروٹیکشن ملے-

    واضح رہے کہ عدالت نے آرزو راجہ نے عدالت میں بیان میں کہا ہے کہ اس کی عمر 18 سال ہے اور اس نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کر کے نکاح کیا ہے اور اسے اس کے شوہر کے ساتھ رہنے دیا جائے جائے جس پر عدالت نے آرزو راجہ کی عمر کے تعین کیلئے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آرزو کو لیڈی پولیس کی تحویل میں طبی معائنہ کیلئے لے جایا جائے،عدالت نے سیکرٹری ہیلتھ کو میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیدیا،کیس کی مزید سماعت9 نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔عمر کے تعین تک درخواست گزار شیلٹر ہوم میں رہیں گی

    آرزو اغوا یا قبول اسلام معمہ الجھ گیا لاہور احتجاج میں کر دی بڑی ڈیمانڈ

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے سندھ حکومت آرزو راجہ کیس کے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے عدالت سے رجوع کرے گی۔

    بلاول نے کہا کہ آرزو راجہ کیس میں اگر معزز عدالت کو شبہات ہیں تو انہیں دور کیا جائے گا، سندھ حکومت اپنے دائرہ کار میں انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کم عمری میں شادی سے متعلق قانون پر عمل درآمد کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں گے۔

    دوسری جانب ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے شواہد بتارہے ہیں کہ آرزو راجہ کم عمر ہے، اس کی شادی اور مذہب کی تبدیلی جبری طور پر کرائی گئی ہے، یہ ملکی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے ۔

    خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرے شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کے کیس میں پولیس کو آرزو فاطمہ کے شوہر علی اظہر اور اس کے اہل خانہ کی گرفتار سے روک دیا۔

    پسند کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کیس میں عدالت کا بڑا حکم

    درخواست گزار آرزو نے مؤقف اختیا کیا تھا کہ ‘میرا تعلق عیسائی گھرانے سے تھا مگر بعد میں اسلام قبول کرلیا اور نام آرزو فاطمہ رکھا، میں نے اپنے گھر والواں کو بھی اسلام قبول کرنے کا کہا مگر انہوں نے انکار کردیا جبکہ میں نے بغیر کسی دباؤ کے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے-

    آرزو نے بتایا کہ اپنی مرضی سے علی اظہر سے پسند کی شادی کی ہے، پسند کی شادی کرنے پر میرے والد نے میرے شوہر کی پوری فیملی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے۔

  • آئی پی ایل کے اختتام پر پریتی زنٹا کا مداحوں کے لئے جذباتی پیغام

    آئی پی ایل کے اختتام پر پریتی زنٹا کا مداحوں کے لئے جذباتی پیغام

    بالی وڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ اور ڈمپل گرل پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے اختتام پر پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں 4 لڑکیاں سر جھکائے اور سر پر کیپ رکھے بیٹھی ہیں ان چاروں کی کیپ پر ’KXIP‘ لکھا ہوا ہےجس کا مطلب کنگز الیون پنجاب (Kings XI Punjab) ہے جو کہ آئی پی ایل میں پریتی زنٹا کی ٹیم ہے۔

    انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ آئی پی ایل اور دبئی کو الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے جس مقصد کے ساتھ ہم آئے تھے وہ تو پورا نہیں ہوا لیکن ہم ایک مرتبہ پھر بڑے، بہتر اور مضبوط ہو کر واپس آئیں گے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ بہت سارے سنسنی خیز، دل کو دہلا دینے والے اور اچھے، برے لیکن یادگار لمحات کے ساتھ واپسی ہورہی ہے۔ میں کنگز الیون پنجاب کے تمام مداحوں کو شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑےہوئے اور ہمارے اچھے اور برے میں ساتھ دیا۔

    پوسٹ کے آخر میں پریتی زنٹا نے مختلف ہیش ٹیگ گڈ بائے، آئی پی ایل 2020، ڈریم 11 آئی پی ایل اور ہمارا پنجاب استعما ل کئے-

    واضح رہے کہ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل ) میں ایک ٹیم’کنگز الیون پنجاب‘ بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کی ہے-

  • راحت فتح علی خان کا نیا گانا ’نشہ‘ ریلیز

    راحت فتح علی خان کا نیا گانا ’نشہ‘ ریلیز

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کا ایک اور گانا ’نشہ‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزک پروڈیوسر سلمان احمد کا پروڈیوس کردہ سپر ہٹ رومانٹک سونگ ’غم عاشقی‘ کے بعد ایک اور دھماکہ خیز پارٹی سونگ ’نشہ‘ عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان کی کانوں میں رس گھولنے والی آواز میں دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا ہے۔

    اس گیت کی کمپوزنگ کرتے ہوئے موسیقار استاد راحت فتح علی خان نے نئی نسل کی پسند کو سامنے رکھا اس گانے کو نئے انداز اور منفرد رنگ میں تیار کیا گیا ہے اس سونگ کے پروڈیوسر سلمان احمد نے گانے کی ویڈیو کو دل کش انداز میں بنایا ہے-

    گانے کے بارے میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان احمد کا پروڈیوس کیا ہوا سونگ ’نشہ‘ ضروری تھا اور غم عاشقی کی طرح نوجوان نسل کے دلوں کو چھوئے گا۔

    اس گانے کے بول جاوید علی نے بہت خوب صورت انداز میں لکھے ہیں اُن کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جو وقت ملا اس میں انہوں نے کئی نئے گیت تخلیق کیے ہیں۔

  • گوہر خان کی مشہور ٹک ٹاکر زید دربار کے ساتھ منگنی کی تصویر وائرل

    گوہر خان کی مشہور ٹک ٹاکر زید دربار کے ساتھ منگنی کی تصویر وائرل

    بھارتی معروف رئیلیٹی شو بگ باس 7 کی فاتح اداکارہ و ماڈل گوہر خان کی مشہور بھارتی ٹک ٹاکر زید دربار سے منگنی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی :معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل گوہر خان ان دنوں مشہور بھارتی ٹک ٹاکر زید دربار کے ساتھ شادی کی افواہوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے بھارتی میڈیا میں دونوں کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ دونوں 22 نومبر کو شادی کرنے والے ہیں لیکن خبر ہے کہ شادی نومبر میں نہیں بلکہ دسمبر میں کریں گے-

    گوہر خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر زید دربار کے ہمراہ اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ اُن دونوں کی منگنی کی تصویر ہے۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں گوہر خان اور زید دربار مُسکراتے ہوئے محبت بھری نگاہوں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ اُنہوں نے کچھ غبارے بھی پکڑے ہوئے تھے جن میں سے ایک پر لکھا ہے لڑکی نے ہاں کہہ دی۔

    گوہر خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے منگیتر زید دربار کو ٹیگ کرتے ہوئے انگوٹھی والا ایموجی بنایا۔

    دوسری جانب زید دربار نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وہی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں انگوٹھی والا ایموجی شامل کرکے گوہر خان کو ٹیگ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میڈیا کے مطابق دونوں 25 دسمبر کو نکاح کرنے جا رہے ہیں رپورٹ میں اداکارہ کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ گوہر خان اور زید دربار نے شادی کرنے کے لیے 25 دسمبر کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔

    شادی کی تقریبات 22 دسمبر سے شروع ہوں گی اس میں صرف قریبی دوست اور فیملی کے لوگ ہی شریک ہوں گےشادی کی تمام تقریبات ممبئی میں ہوں گی اور دونوں خاندانوں نے اس کی تیاری شروع کردی ہے۔

  • تبو نے اپنے’سنگل اسٹیٹس‘ کی وجہ اجے دیوگن کر قرار دیا

    تبو نے اپنے’سنگل اسٹیٹس‘ کی وجہ اجے دیوگن کر قرار دیا

    بھارتی فلم انڈسٹری کی سنیئر اداکارہ ’تبسم فاطمہ ہاشمی‘ عرف تبو نے اپنے ’سنگل اسٹیٹس‘ کی وجہ اجے دیوگن کر قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :بالی وڈ کی سینئیر اداکارہ تبو نے گزشتہ روز اپنی 50 ویں سالگرہ منائی اداکارہ تاحال غیرشادی شدہ ہیں جس کے بارے میں انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں انکشاف کیا تھا کہ بالی وڈ سُپراسٹار اجے دیوگن کی وجہ سےابھی تک ان کی شادی نہیں ہو سکی-

    اپنی فلم ’دے دے پیار دے‘ کی پروموشن کے دوران ایک انٹرو ویو میں کہنا تھا کہ اُن کے ابھی تک غیر شادی شُدہ ہونے کی وجہ اُن کے بہترین دوست اجے دیوگن ہیں وہ اور اجے ایک دوسرے کو 13 یا 14 سال کی عمر سے جانتے ہیں وہ دونوں ایک ہی کالونی میں رہتے تھے اور دونو ں کے دوستوں کا گروپ بھی ایک ہی تھا۔

    تبو نے ہنستے ہوئے بتایا کہ اجے اُن کےبھائی اور بہترین دوست ہیں اجے اور اُن کے ایک کزن سمیر آریا نے اُن کے دوستوں کے گروپ کے دیگر لڑکوں کو خبر دار کر رکھا تھا کہ کوئی بھی اُن کی(تبو) طرف نہ دیکھے اور نہ کوئی انہیں پروپوز کرے اجے اور سمیر نے سب کو دھمکا کر رکھا ہوا تھا کہ کوئی اُن کی طرف دیکھے گا بھی تو اجے اور سمیر اُسے چھوڑیں نہیں گے۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ اجے اور سمیر اُن کی جاسوسی کرتے تھے اور جو کوئی بھی اگر اُن سے بات کرنے کی کوشش کرتا تھا تو اجے اور سمیر اُس کی پٹائی کر دیتے تھے تبو نے اجے دیوگن اور اپنے کزن کو غنڈے قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ آج اکیلی ہیں تو اس کی بڑی وجہ اجے اور سمیر ہیں ۔

    تبو کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ اجے نے جو کیا وہ اس پر پچھتاتے اور توبہ کرتے ہوں گے تبو نے مذاق میں اجے سے کہا کہ اب انہیں ایک لڑکا ڈھونڈ دیں-

    تبو نے مزید کہا کہ وہ اور اجے آج بھی بہت اچھے دوست ہیں اُن کی دوستی ایک ساتھ کام کر کے مزید گہری ہو گئی ہے جب اجے سیٹ پر موجود ہوتے ہیں تو سیٹ کا ماحول بالکل ٹینشن فری ہوتا ہے وہ اجے کو اپنی زندگی میں بہت اہمیت دیتی ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ تبّو نے کل اپنی 50 ویں سالگرہ منائی اُن کی سالگرہ کے موقع پر انہیں بھارت سمیت دنیا بھر سے مداحوں کی جانب سے خوب مبارکبادیں اور نیک تمنائیں موصول ہوئیں تبّو نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں اور فالوورز کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔انکشاف کیا ہے کہ اجے دیوگن کی وجہ سےابھی تک ان کی شادی نہیں ہو سکی۔

  • پاکستانی فنکار جن کا ماننا ہے کہ  ایوارڈز قابلیت پر نہیں بلکہ پسندیدگی پر دئیے جاتے ہیں

    پاکستانی فنکار جن کا ماننا ہے کہ ایوارڈز قابلیت پر نہیں بلکہ پسندیدگی پر دئیے جاتے ہیں

    دنیا بھر کی شوبز انڈسٹریز میں بہترین کام کرنے پرفنکاروں کی خدمات کو سراہنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنےکے لیے انہیں ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے جس کے لئے ہر سال ایوارڈز شوز منعقد کیے جاتے ہیں لیکن کیا واقعی ایوارڈز فنکاروں کو منصفانہ طریقے سے دئیے جاتے ہیں۔

    باغی ٹی وی :دنیا بھر میں کئی بڑے فنکار ایوارڈز شوز کے معیار پر نہ صرف سوال اٹھاتے ہیں ایوارڈز قابلیت پر نہیں بلکہ پسندیدگی پر دئیے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کئی بڑے اداکار ایوارڈ شوز کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کرتے پاکستان میں بھی کئی فنکار ایوارڈ شوز کی تقریب کو ایک شوپیس سمجھتے ہیں جن میں اداکار صبا قمر ،فائزہ حسن،بدر خلیل و دیگر شامل ہیں-

    اداکارہ و ماڈل صبا قمر ایوارڈز اور ایوارڈ شوز کے خلاف ہیں۔ 2017 میں جب صبا قمر کو لکس اسٹائل ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا تو انہوں نے یہ نامزدگی قبول کرنے سے انکار کردیا تھا ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا تھا اگرچہ میں تین مختلف ڈراموں کے لیے نامزد ہوئی ہوں لیکن میں احتجاج کے طور پر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت نہیں کروں گی۔

    صبا قمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 12 برسوں میں ان لوگوں نے مجھے کبھی عزت دینے کی زحمت گوارا نہیں کی۔ اور اب جب مجھ پر بالی وڈ کا اسٹیمپ لگ گیا ہے تو سب نے اچانک مجھے تسلیم کرنا شروع کردیا ہے۔ میں پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں سال 2004 سے کام کررہی ہوں لیکن کسی ایوارڈ شو یا برانڈ نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا لیکن اب جب کہ میں بھارت سے واپس آگئی ہوں تو ہر برانڈ اور ہر ایوارڈ شو میرے پیچھے بھاگ رہا ہے۔

    صبا قمر نے اپنے طور پر ایوارڈ شوز میں ہونے والی نامزدگیوں پر بھی سوال اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ وہ اس سسٹم سے زیادہ خوش نہیں ہیں۔

    اداکارہ فائزہ حسن بھی ایوارڈ شوز کے خلاف ہیں انہوں نے احسن خان کے شو میں ایوارڈز کی تقریبات میں نہ جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا وہ ایک ایوارڈ شو میں مدعو تھیں جہاں وہ نامزد بھی تھیں لیکن جب وہ ایوارڈ کی تقریب میں گئیں تو کسی نے بھی انہیں نہیں پہچانا اور بہت مشکل کے بعد جب انہوں نے اپنی سیٹ ڈھونڈی تو اس پر کوئی اور بیٹھا ہوا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ایوارڈ شوز کی انتظامیہ بہت بدتمیز تھی جس کی وجہ سے انہیں بہت برا تجربہ ہوا اور اسی لیے وہ ایوارڈ شو میں نہیں جاتیں۔

    اسی شو میں اداکار شمعون عباسی بھی موجود تھے انہوں نے بھی ایوارڈ شوز کے دوران ہونے والا برا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک تو وہ ان ایوارڈ شوز کے برے انتظامات سے ناخوش ہیں دوسرا انہیں وہاں موجود لوگوں کے رویوں سے پریشانی ہوتی ہے اسی لیے وہ ایورڈز کی تقریبات میں نہیں جاتے۔

    انہوں نے کہا کہ جب آپ کوکسی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا جاتا ہے تو یہ آپ کے لیے خاص رات ہوتی ہے لیکن ایوارڈ تقریب میں موجود ہر شخص آپ کے لیے خوش نہیں ہوتا ۔

    شمعون کو لگتا ہے کہ نامزد ہونے والے اداکار کے ساتھی اداکار اُن سے حسد کرنے لگتے ہیں اور آپ کے آس پاس کے ماحول کو متاثر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ ایوارڈ شو کبھی بھی مناسب طریقے سے منعقد نہیں ہوتا ہے جو واقعی مایوس کن بھی ہوسکتا ہے۔

    اداکار محسن عباس حیدر بھی ان فنکاروں میں شامل ہیں جو ایوارڈ شوز پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے ایوارڈ شوز پر اس وقت عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا جب ان کے ڈرامے ’’میری گڑیا‘‘ کو لکس اسٹائل ایوارڈ میں کوئی بھی نامزدگی نہیں ملی تھی۔

    انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا میرے گانے ’نا جا‘کو نامزد کرنے کے لیے شکریہ۔ لیکن میں ڈرامے ’میری گڑیا‘کو ایک بھی نامزدگی نہ ملنے سے سخت مایوس ہوا ہوں۔ جس کی وجہ سے ڈرامے کی پوری ٹیم کو بہت برا لگا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل ’میری گڑیا‘ کو نامزد نہ کیے جانے کی وجہ سے میرا یقین اور بھی پختہ ہوگیا ہے کہ صرف پیسے کماؤ اور گھر چلاؤ شکریہ۔

    یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ جب سینئر اداکارہ بدر خلیل کو اپنی سیٹ سے اُٹھنے اور کہیں اور بیٹھنے کو کہا گیا تھا تواُن پر کیا گزری تھی۔ ایسا ایک نجی چینل کی تقریب کے دوران ہوا تھا جب سلطانہ صدیقی نے بدر خلیل کواپنی سیٹ سے اُٹھنے اور اُن کی جگہ فواد خان کو بیٹھنے کے لیے کہاتھا۔

    یہ واقعہ ایک بڑے تنازعہ میں بدل گیا تھا اور عوام نے بدر خلیل کی حمایت کی۔اس کے بعد بدر خلیل نے کبھی بھی ایوارڈ شوز میں شرکت نہ کرنے اور اداکاری چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایوارڈز کا کوئی مطلب نہیں اگر آپ اُس شخص کو عزت نہیں دے سکتے جسے آپ ایوارڈ دے رہے ہیں۔

    اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ایوارڈز قابلیت پر دئیے جاتے ہیں بلکہ پسندیدگی پر دئیے جاتے ہیں اور صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں یہی رواج قائم ہے۔

    ثمینہ پیرزادہ کے آن لائن شو میں انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے ورسٹائل اور باصلاحیت اداکار نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی ایوارڈز کے لیے کام نہیں کیا کیونکہ میں نہیں سمجھتا کہ ایوارڈز قابلیت پر دئیے جاتے ہیں بلکہ پسندیدگی پر دئیے جاتے ہیں اور صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں یہی رواج قائم ہے۔

    55 سالہ اداکار نعمان اعجاز نے مزید کہا ان ایوارڈز کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ جس نے محنت کی اور اسے ایوارڈ نہیں دیا گیا تو اس کے اندر نفرت بھر جاتی ہے۔ نعمان اعجاز نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کون لوگ ہیں جو اس بات کا تعین کررہے ہیں کہ اس نے اچھا کام کیا ؟ یا کتنے ججز ہیں جو بیٹھ کے پوری پوری پرفارمنسز دیکھتے ہیں؟ بدقسمتی سے ان ایوارڈز کے معیار کی جانچ کرنے کا کوئی سسٹم موجود نہیں ہے

    انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا بس یہی دیکھ کر ایوارڈ دے دیاجاتا ہے چلو یہ اداکار سینئر ہے اسے ایوارڈ دے دیتے ہیں چاہے اس نے کتنا ہی برا کام کیا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ میں ایوارڈز شوز میں بھی نہیں جاتا۔ لیکن کبھی کبھی آپ کو مجبوری میں جانا پڑتا ہے کیونکہ آپ جس ادارے یا چینل کے لیے کام کرتے ہیں وہ آپ کو زبردستی چلنے پر مجبور کرتے ہیں تو میں نے جب بھی ایوارڈ شوز میں شرکت کی ہے بلیک میل ہوکر کی ہے۔

    نعمان اعجاز نے کہا ایک فنکار کے لئے اس کا سب سے بڑا ایوارڈ یہ ہوتا ہے کہ سڑک پر آپ کو کوئی عزت دے دے آپ کو دیکھ کر ہنس پڑے آپ کی تعریف کرے یا پھر آپ کے لیے اچھی بات کہہ دے۔ ایک فنکار کے لیے یہی ایوارڈ ہے باقی تو کچھ بھی نہیں۔

    ایوارڈز شوز میں صداقت نہیں ہوتی جب بھی ایورڈز شو میں شرکت کی بلیک میل ہو کر کی نعمان اعجاز

  • ڈاکٹرعامر لیاقت اہلیہ طوبیٰ عامر سمیت کرونا وائرس کا شکار

    ڈاکٹرعامر لیاقت اہلیہ طوبیٰ عامر سمیت کرونا وائرس کا شکار

    ٹی وی میزبان اور قومی اسمبلی کے رکن عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کا اور طوبیٰ عامر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ہم دونوں بدنام کووڈ 19 کے حملے کی زد میں ہیں اور ہم دونوں کورونا وائرس کے متاثرین ہیں۔


    عامر لیاقت نے تمام لوگوں سے ان کی اور ان کی اہلیہ کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

    عامر لیاقت نے بتایا کہ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہےانہوں نے بتایا کہ کورونا کا شکار ہوئے آج ہمیں دوسرا دن ہے علاج کے لیے دار چینی،ادرک لہسن ، کلونجی اور کالی مرچ کا استعمال کر رہے ہیں۔

    ایک اوراداکار امیر گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    جواد احمد عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    عامر لیاقت نے قرآن پاک کی آیت بھی شئیر کی جس کا ترجمہ ہے کہ ’ اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی ہے جو مجھے شفا دیتا ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ 26 ہلاکتیں سامنے آگئیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیایک ہزار 302 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 875 ہوگئی۔

    عثمان مختار کے بعد ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

    عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران کئی معروف شخصیات کورونا کا شکار ہو رہی ہیں،کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔حالیہ دنوں میں گلوکار جواد احمد، ماڈل صحیفہ جبار بھی کورونا کا شکار ہوئے۔

    ماڈل صحیفہ جبار بھی کورونا وائرس کا شکار

     

  • سیونی کے بھارتی  ریمیک پر گلوکار سلمان احمد کی ٹوئٹ

    سیونی کے بھارتی ریمیک پر گلوکار سلمان احمد کی ٹوئٹ

    بھارتی فلم میں جنون بینڈ کا مشہور گیت ’سیونی‘ کا ریمیک بنانےپر سلمان احمد کا کہنا ہے کہ ’سیونی‘ اب تک برصغیر میں کئی مختلف انداز کے ساتھ کاپی کرکے گائے جانے والا گیت ہے۔

    باغی ٹی وی :90 کی دہائی کے پاکستان کے مقبول ترین بینڈ ’جنون‘کا گایا ہوا مشہور گیت سیونی آج بھی ہر کسی کا پسندیدہ گیت سمجھا جاتا ہےاس گیت کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسے نہ صرف بیرون ملک میں گوروں نے گایا بلکہ بھارت کے کئی گلوکاروں نے بھی اسے اپنے انداز میں گانے کی کوشش کی۔

    اس گیت کو ایک بار پھر ارجیت سنگھ کی آواز میں بھارتی فلم سیونی میں شامل کیا گیا ہے لیکن جس طرح انہوں نے ماضی کے اس مشہور گیت کا حال کیا اس پر نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی بھی احتجاج کر ر ہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر نئے انداز سے پیش کئے جانے والے گیت پر تنقید کی جارہی ہے-

    اس حوالے سے اس گانے کی گلوکار علی عظمت تو خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں یہاں تک کہ انہوں نے اپنے آفیشل اکاونٹ پر بنا کوئی تنقید کیے صرف اصل گیت کی ویڈیو شیئر کی ہے تاہم جنون کے رُکن اور علی عظمت کے کولیگ سلمان احمد خاموش نہ رہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا-


    سلمان احمد نے اپنی ٹوئٹ میں تنقید تو نہیں کی لیکن سیونی گیت کی اصل ویڈیو کا لنک شیئر کیا اور لکھا کہ جب میں کالج میں ہوا کرتا تھا تو کیمپس میں ہر کسی کی زبان پر مغربی یا بالی وڈ کی موسیقی ہوتی تھی لیکن اب تبدیلی آگئی ہے۔ اب بالی ووڈ میں ’جنون‘ کے گیت گائے جا رہے ہیں۔

    سلمان احمد نے یہ بھی کہا کہ ہمارا گیت ’سیونی‘ اب تک برصغیر میں کئی مختلف انداز کے ساتھ کاپی کرکے گائے جانے والا گیت ہے۔

    اس سے قبل سلمان احمد نے سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان سے بھی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس گیت کو متعدد مرتبہ ہزاروں لوگوں نے ری میک کیا میرے سے لائنسنس لے لیتے ہیں اس کو ریکارڈ کرنے کے لئے-

    انہوں نے مزید کہا کہ کا ایک انڈیا کا سردار ہے گلوکاراریجیت سنگھ وہ مجھے پچھلے 5 سال سے کہہ رہے ہیں کہ سلمان جی آپ نے مجھے اس گانے کو ریکارڈ کرانے کا موقع دینا ہے- لیکن لائیو کنسرٹ میں وہ گاتے رہتے ہیں سلمان کے مطابق ارجیت نے کہا کہ اس کا ریمیک بنانا چاہتے ہیں جس کی میں نے اجازت دے دی لیکنکہا کہ اس میں دو چیزیں ہیں ایک تو کسی بھی کمیونٹی کے جذبات مجروح نہیں ہوں گے اور اس سے محبت کا پیغام دیا جائے گا انہوں نے کہا ٹھیک ہے میں نے 4 سال پہلے لائسنس دے دیا لیکن کچھ بھی نہیں ہوا ایک دم پچھلے ہفتے پیغام آیا کہ ٹریلر آ رہا ہے تو جو حالات ہیں اس وقت انڈیا پاکستان کے لیکن میں نے کہا آنے دیں کیونکہ ہم کرتار پور کوریڈور ہے یہاں تو سب سے بڑی بات جو ہیرو ہے اس میں تنمے سنگھ وہ بھی سردار ہے –

    سیونی کا انتہائی بُرا ریمیک بنانے کے حوالے سے سلمان احمد نے کہا کہ جب کسی رئیل گانے کو ریمیک کے لئے اٹھاتے ہیں تو کچھ اچھے لگ لگتے ہیں کچھ برے لگتےہیں کچھ آوازاچھی ہے کچھ نہیں ہے-

    خیال رہے کہ ٹی سیریز نے دو دن قبل ہی ʼسیونی‘ کے ریمیک کی ویڈیو جاری کی تھی، جسے اگرچہ اب تک 32 ل لاکھ 4 ہزار 3 سو سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے تاہم اس پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ ’سیونی ‘کے ریمیک کو اسی نام سے بننے والی بھارتی فلم کا حصہ بنایا گیا ہے جو رومانٹک تھرلر فلم ہے۔گانے کا ریمیک جوئے انجن نے بنایا ہے تاہم اس کے باوجود گانے کی دھن پرانے پاکستانی گانے جیسے ہی رکھی گئی ہے۔

    اگرچہ ٹی سیریز نے ریمیک کی ریلیز میں پاکستانی گانے اور جنون گروپ کو کریڈٹ دیا ہے تاہم اس کے باوجود ریمیک پر پاکستانیوں کے علاوہ بھارتی افراد بھی ٹی سیریز پر تنقید کر رہے ہیں-

    واضح رہے کہ صوفی راک بینڈ جنون کی جانب سے 1997 میں ریلیز کئے جانے والا گیت سیونی کو علی عظمت نے گایا تھا جب کہ اس گیت کی شاعری بینڈ کے مرکزی گٹارسٹ سلمان احمد اور صابر ظفر نے لکھی تھی۔

    بھارتی فلمسازوں نے پاکستانی گلوکاروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

    پاکستانی گانے سیونی کا انتہائی برا ریمیک بنانے پر بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کو سخت تنقید کا سامنا

  • مہوش حیات کی جانب سے امریکی صدارتی انتخاب سے متعلق بیان پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

    مہوش حیات کی جانب سے امریکی صدارتی انتخاب سے متعلق بیان پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ناموراداکارہ مہوش حیات نے مداحوں سے سول پوچھا کہ 59 واں امریکی صدارتی انتخاب کون جیتے گا جس پر مداحوں نے دلچسپ جواب دیئے-

    باغی ٹی وی :امریکی صدارتی انتخابات پر پوری دنیا کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں اور لوگ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ امریکہ کا اگلا صدر کون بنے گا اور ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن میں سے کون اگلے چار سال تک وہائٹ ہاؤس کی چابی سنبھالے گا مہوش حیات بھی ان لوگوں میں شامل ہیں –

    اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پرٹرمپ اور بائیڈن کی صدارتی الیکشن مہم کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا جب امریکہ چھینکتا ہے تو پوری دنیا میں ٹھنڈ بڑھ جاتی ہے۔ مہوش حیات نے کہا دوستوں کے ذریعے میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ امریکہ کے بہت سے اہم شہر بند ہورہے ہیں جبکہ امریکہ میں افرا تفری کا خطرہ نظر آرہا ہے۔

    مہوش حیات نے لکھا کہ صرف ہم ہی نہیں جس کی دلچسپ انتخابات پر اجارہ داری ہو تاہم دیکھنا یہ ہے کہ وائٹ ہاؤس کی چابی کس کے ہاتھ میں آتی ہے اور اگلے چار سال تک امریکہ کی صدارت کون سنبھالتا ہے۔

    مہوش حیات کے سوال پر ان کے مداحوں نے دلچسپ جوابات دئیے کسی نے کہا 100 فیصد جیت جوبائیڈن کی ہوگی تو کسی نے ٹرمپ کا نام لیا۔

    زینب نامی خاتون نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک بار پھر امریکی صدارتی الیکشن میں جیت ٹرمپ کی ہی ہوگی کیونکہ وہ امریکہ کے نواز شریف ہیں۔ میں امید کرتی ہوں امریکا میں ایک اچھا لیڈر آئے ٹرمپ کی طرح نہیں۔


    کچھ لوگوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کوئی بھی جیتے۔ جب کہ ایک صارف نے کہا اپنا میک اپ سنبھالو امریکا سنبھل جائے گا ایک صارف نے کہا کہ میرے خیال میں آپ کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی صدر بننے کے لئے موقع ملنا چاہئے-

  • نیا ڈرامہ سیریل فطرت شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب

    نیا ڈرامہ سیریل فطرت شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب

    سیونتھ اسکائی پروڈکشن کا نیا ڈرامہ سیریل فطرت جیو ٹی وی سے آن ایئر ہوگیا ہےڈرامے کی پہلی دونوں اقساط کو شائقین کی طرف سے بھر پور پذ یرائی ملی-

    باغی ٹی وی: سیونتھ اسکائی پروڈکشن کا نیا ڈرامہ سیریل فطرت جیو ٹی وی سے آن ایئر ہوگیا ہےڈرامے کی پہلی دونوں اقساط کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے-

    فطرت کی کہانی ایک نوجوان لڑکی فاریہ کے گرد گھومتی ہے جو متوسط طبقے کی فیملی سے تعلق رکھتی ہے اور اپنے خواب اورمقاصد کو شارٹ کٹ کے ذریعہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔فاریہ کے برخلاف اس کا بھائی حارث اور بہن رفیعہ سخت محنت اور ایمانداری پر یقین رکھتے ہیں۔

    تاہم فاریہ اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کیلئے ارباز سے شادی کرلیتی ہے جس کا تعلق ایک دولت مند گھرانے سے ہے۔ آخر میں سب چیزیں بدل جاتی ہیں جب یہ پتہ چلتا ہے کہ ارباز کا بڑا بھائی شہباز فاریہ کا پہلا پیارہے-

    ڈرامے کی ہدایات مشہور ڈائریکٹر اسد جبل نے دی ہیں اس کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں۔

    فطرت کی کاسٹ میں ستاروں کا ایک جھرمٹ ہے جس میں صبورعلی، علی عباس، مرزا زین بیگ، زباب رانا، صبیحہ ہاشمی ، سیمیں پاشا، سیفی حسن ، فضیلہ قاضی، فرحان علی آغا، عادلہ خان، عائشہ گل، کامران جیلانی اور مریم نفیس شامل ہیں۔