Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال گزر گئے

    ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال گزر گئے

    گلوکارہ ریشماں کومداحوں سے بچھڑے 7 سال گزر گئے-

    باغی ٹی وی : بلبل صحرا ریشماں کومداحوں سے بچھڑے 7 سال گزرگئے لیکن اپنے گیتوں کے ذریعے آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں ریشماں کی پیدائش بھارتی علاقے راجستھان میں 1947ء میں ہوئی ہجرت کے بعد انہوں نے کراچی میں رہائش اختیار کی۔ 12 برس کی عمر میں انہوں نے سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر فن کا مظاہرہ کرکے لوگوں کو مسحور کر دیا۔

    ریشماں کی مسحور کُن آواز نے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی لوگوں کے دل جیت لئے ریشماں نے جہاں پاکستان میں مقبول گیت گائے وہیں 80ءکی دہائی میں بھارتی فلم کے گیت لمبی جدائی نے انہیں شہرت کے افق پرپہنچا دیا۔

    بلبل صحرا ریشماں کے پاس تعلیم کا زیورتونہ تھا لیکن فن پرایسی مہارت حاصل تھی کہ بھارت کی آنجہانی وزیراعظم اندراگاندھی سمیت دنیا کی اہم شخصیات ان کے فن کو سراہے نغیر نہ رہ سکیں-

    حکومت پاکستان کی جانب سے گلوکارہ کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اورپھرستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ریشماں 3 نومبر2013 کو کینسرسے لڑتے ہوئے اپنے مداحوں کو رنجیدہ چھوڑ کر خالق حقیقی سے جاملیں۔

  • مادھوری ڈکشٹ کے دل کے قریب کو ن سی فلم ہے؟

    مادھوری ڈکشٹ کے دل کے قریب کو ن سی فلم ہے؟

    ماضی کی مقبول ترین اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’دل تو پاگل ہے‘ اُن کے دل کے بہت قریب ہے۔

    باغی ٹی وی :مادھوری ڈکشٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بالی وڈ کی مقبول ترین فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کے 23 سال مکمل ہونے پر فلم کے پوسٹر کی تصویر پوسٹ کی ہے۔

    انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں مادھوری ڈکشٹ نے انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلم دل تو پاگل ہے‘ میرے دل کے بہت قریب ہے کیونکہ اس فلم میں میرے کردار نے میرا رقص سے لگاؤ اور دوستی کے رشتے کو ایک خوبصورت انداز میں پیش کیا۔


    مادھوری ڈکشٹ نے فلم کی شوٹنگ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آج بھی یاد ہے جب اس فلم کی شوٹنگ ہو رہی تھی تو اُس وقت یش جی ذاتی طور پر ہمیں ہر ایک شاٹ کے بارے میں سمجھاتے تھے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ یہ میرے لیے سیکھنے کا ایک حیرت انگیز تجربہ تھا اس کے علاوہ شاہ رخ خان، کرشمہ کپور اور اکشے کمار کے ساتھ کام کرنا میری زندگی کے قیمتی یادگار لمحات میں سے ایک ہے۔

    آخر میں اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ 23YearsOfDTPH بھی استعمال کیا۔

    واضح رہے کہ فلم ’دل تو پاگل ہے‘ 31 اکتوبر 1997ء میں ریلیز کی گئی تھی، یہ بالی وڈ کی سُپر ہٹ فلموں میں سے ایک ہے۔جس میں شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشٹ، اکشے کمار اور کرشمہ کپور نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے –

  • امل اپنی والدہ ایمن کا عکس ہیں  نمرہ خان

    امل اپنی والدہ ایمن کا عکس ہیں نمرہ خان

    شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نمرہ خان کا کہنا ہے کہ امل اپنی والدہ ایمن خان کی عکاسی کرتی ہیں۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نمرہ خان نے باصلاحیت اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل کے ہمراہ اپنی ایک دلکش تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ نے امل کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے جبکہ تصویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ یہ کسی تقریب کی ہے۔

    نمرہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ بچوں کو گود میں اُٹھا کر اُنہیں تھام کر رکھنا اور پھر اُسی لمحے ان کے چہرے کو دیکھنا سکون اور تازگی کا بہترین طریقہ ہے۔

    اداکارہ نے امل سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ امل میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں اور تُم اپنی والدہ ایمن خان کی عکاسی کرتی ہو۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ مثبت اور پُرسکون رہو کیونکہ خالہ آپ سے بے حد محبت کرتی ہیں۔

    نمرہ خان کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین بہت پسند کر رہے ہیں صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ سال 2018ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ گزشتہ سال اُن کے ہاں امل کی پیدائش ہوئی تھی ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل رواں سال 30 اگست کو ایک برس کی ہوئی تھیں اور محرم الحرم کی وجہ سے اس جوڑی نے گھر میں ایک چھوٹی سی تقریب کر کے امل کی سالگرہ کا کیک کاٹا تھا تاہم یہ سالگرہ عاشور کے دن منانے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • آرزو اغوا یا قبول اسلام  معمہ الجھ گیا  لاہور احتجاج میں کر دی بڑی ڈیمانڈ

    آرزو اغوا یا قبول اسلام معمہ الجھ گیا لاہور احتجاج میں کر دی بڑی ڈیمانڈ

    کراچی میں 13 سالہ کر سچین بچی کے اسلام قبول کرنے کے بعد 44 سالہ شخص سے نکاح کرنے پر لاہور پریس کلب کے باہر طُلباء تنظیموں کا احتجاج کہا کہ 13 سالہ مسیحی بچی آرزو راجہ کو انصاف دو کم عمر شادی اور جبری مذہب تبدیلی نامنظور ہے-

    باغی ٹی وی: حال ہی میں کراچی میں ایک 13 سالہ بچی نے اسلام قبول کیا اور اس کا نکاح ایک 44 سالہ شخص سے کر دیا گیا جس پر چند طُلباء تنظیموں نے لاہور پرید کلب کے سامنے احتجاج کیا-


    ایک مسلم 33 سالہ خاتون نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک 13 سالہ بچی کے پاس اتنی عقل نہیں ہوتی کہ پہلے 44 سالہ شکص کو قبول کرے اور پھر ایک ایسی سچویشن بنائیں جس سے وہ اپنی مرضی سے اسلام قبول کر لے-

    باغی ٹی وی کے اینکر نے خاتون سے سوال کیا کہ بہت سے ایسے بچے ہیں جنہوں نے کم عمر میں پاکستان کا نام روشن کیا اور سوفٹ وئیرز بنائے جیسے کہ ارفعہ کریم تو آپ کیسے کہہ سکتی ہیں کہ 13 سالہ بچی فیصلہ نہیں لے سکتی-

    جس پر خاتون نے کہا کہ فیصلے کی بات نہیں مذہب تبدیل کرنا ایک بہت بڑا زندگی کا فیصلہ ہوتا ہے جس میں پہلی بات تو یہ ہے کہ میں 33 سال کی ہوں لیکن میں 10 بجے کے بعد باہر نہیں نکل لیکن یہاں پر ایک 13 سال کی بچی جس کو ایک 44 سالہ مرد نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے اور اپنی مرضی سے اسلام قبول کروایا پاکستان میں جہاں اس معاملے میں اس حد تک جا سکتے ہیں کہ جہاں اس کے لئے قتل تک کئے جاتے ہیںتو آپ کو لگتا ہے کہ یہاں پر ایسا ماحول ہے جس میں اس نے اپنی مرضی سے مزہب تبدیل کیا ہو گا-

    آرزو راجہ نے ٹوئٹر پر بیان دیا تھا کہ اس کے گھر والے اسے تنگ کر رہے ہیں اس کے دیور کو اٹھا کر لے گئے ہیں جہاں اس کی شادی ہوئی اسے سکون سے رہنے نہیں دیا جا رہا بچی کے اس بیان کے بارے میں احتجاج میں شریک ایک شہری نے کہا کہ اس بیان کی کوئی لیگل ویلیو نہیں ہے کیونکہ وہ صرف 13 سال کی ہے ہم نے پہلے بھی دیکھا ہے کہ بیان تو بدل نہیں سکتے 13 سالہ بچے کو ڈرائیونگ لائسنس نہیں مل سکتا ووٹ نہیں ڈال سکتا تو اپ یہ کیسے یہ اسے حق دے سکتے ہیں کہ وہ اپنی شادی کا فیصلہ خود کر لے-

    شہری نے کہا کہ ہمیں اس کے مذہب تبدیل کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں یہ اس کا اس کے خدا کے ساتھ معاملہ ہے وہ بچپن میں بھی مذہب تبدیل کر سکتی ہے اور 90 سال کی عمر میں بھی تبدیل کر سکتی ہے یہ اس کا ذاتی معامہ ہے مذہب مسئلہ نہیں یہاں احتاجا میں بھی مسلم ، سکھ ، کرسچن ، کیتھولک ہر مذہب کے لوگ آئے ہیں وہ ایک چھوٹی بچی ہے اور چھوٹی بچی کیسے 44 سالہ مرد کے ساتھ رہ سکتی ہے-

    لوگوں نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک میں ایک قانون بن چُکا ہے کہ 18 سال سے کم بچہ ایسے شادی جیسے کریٹیکل فیصلے اناؤنس نہیں کر سکتا تھا تو پھر ان اصولوں پر عمل کیوں نہیں کیا جا تا انہوں نے کہا کہ مسئلہ مذہب کا نہیں اس سے پہلے زینب کا کیس سامنے آیا وہ مسلم بچی تھی حال ہیں ملک میں ریپ کیسز میں اضافہ دیکھا جا سکتا ہے معاشرے میں ا ن چیزوں کو ختم کرنا چاہئے کل آرزو تھی تو آگے ہماری کوئی بہن بیٹی ہو سکتی ہے-

    احتجاج میں شریک ہونے والوں نے کہا کہ یہاں مسئلہ ہندو مسلم سکھ اور عیسائی کمیونٹی کا نہیں انسانیت کا ہے ہم یہاں انسانیت کے ناطے شریک ہوئے ہیں اور پاکستان آرمی سے درخواست کرتے ہیں کہ جو اس پر قانون پاس ہوا ہے اس پر عمل کروایا جائے-

  • لاہور میں دبئی طرز کے شہر کا منصوبہ  حکومت نے بڑا ٹیکا لگا دیا حکومت ہماری لاشوں پر نیا شہر بنائے اہل علاقہ

    لاہور میں دبئی طرز کے شہر کا منصوبہ حکومت نے بڑا ٹیکا لگا دیا حکومت ہماری لاشوں پر نیا شہر بنائے اہل علاقہ

    پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے راوی ریور فرنٹ نام کے پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے بعد عوام نے لاہور پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج کیا کہا کہ ہم 500 سالوں سے کرول گاؤں میں آباد ہیں کسی صورت یہاں سے نہیں جائیں گے عمران خان کو نیا شہر آباد کرنے کے لئے ہماری لاشوں سے گزرنا پڑے گا-

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں راوی کے کنارے دبئی طرز کا شہر بنانے کے لئے راوی ریور فرنٹ کے نام سے پروجیکٹ کا افتتاح کیا س پر اہل علاقہ جن کی زرعی زمینیں اس پراجیکٹ میں آ رہی ہیں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ان کی زرعی زمینیں حکومتی نمائندوں نے جن کے ذمے ان کو ان زمینوں کے عوض پیسے دینے ہیں انہوں نے زمینوں کو بنجر کر کے ان کی قیمت کم کر دی ہے جس پر انہوں نے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا-

    متاثرین نے باغی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شدید غم و غصے میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا متاثرین کا کہنا تھا کہ ہم 500 سالوں سے کرول گاؤں میں رہ رہے ہیں یہاں سے کسی صورت نہیں جائیں گے عمران خان کو نیا شہر آباد کرنے کے لئے ہماری لاشوں سے گزرنا پڑے گا کروڑ کی زمین کا 17 لاکھ نہیں لے سکتے-

    اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ یہاں ہمارے بڑوں کی قبریں ہیں وہ بھی ہمارے سر پر رکھ دیں ایک متاثرہ شخص نے کہا کہ ان کے آباؤ اجداد میں چوہدری محمد دین نے یہ علاقہ 500 سال قبل آباد کیا تھا اس کا نام عربی زبان میں قرول رکھا گیا جو بگڑ کر کرون بن گیا انہوں نے کہا کہ ہمارے بڑے اور ہم سن 1988 تک سیلاب براداشت کرتے رہے اتنا کٹھن وقت گزار کر اب ہمیں اور ہماری نئی نسل کو پھل کھانے کو موقع ملا ہے انہوں نے کہا کہ 2 ڈھائی کروڑ کا ایک قلعہ لے کر 70 لاکھ دے رہے ہیں ہماری نئی نسل اور اتنی آبادی کہاں جائیگی-

    شہری نے جذباتی ہوتے ہوئے اور غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں یہ سب دیکھ کر رونا آ رہا ہے ہم اپنی جان دے دیں گے لیکن اپنی زمین نہیں چھوڑیں گے-

    لوگوں نے کہا کہ ہمارے اس ایریے کے آلو پورے پاکستان میں جاتے ہیں سبزیاں اور دودھ پورے پنجاب میں جاتا ہے اگر یہاں پر سوسائیٹیز بن گئیں تو آلو اور دودھ کہاں سے آئے گا جو کہ پورے پنجاب میں سپلائی ہوتے ہیں-

    سیکرٹری جنرل مسلم لیگ فنکشنل میاں مصطفی رشید نے بھی اس احتجاج میں حصہ لیا اور باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مبشر لقمان جیسے سینئیر دوستوں نے ہمارے احتجاج کے پہلے روز ہی ہماری رہنمائی کی بہت شکریہ مبشر بھائی-

    میاں مصطفی رشید نے مسئلے کے حوالے سے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راوی ریور فرنٹ کے جتنے قانون موجودہ وزیراعظم عمران خان ، گورنر چوہدری سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب قومی اسمبلی سے جو ایکٹ پاس کیا ہے اور جو اتھارٹی بنائی ہے اس سے ہم اہل علاقہ اس اتھارٹی کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں-

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس اتھارٹی کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے اور انشاءاللہ ہم یہ ثابت کریں گے کہ ہمارے حقوق کے اوپر لینڈ مافیا قبضہ نہیں کر سکتے-

  • مایا علی کا مرحوم والد کی برسی پر والد کے لئے جذباتی پیغام

    مایا علی کا مرحوم والد کی برسی پر والد کے لئے جذباتی پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنے مرحوم والد کی برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر اُن کے لیے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ مایا علی نے اپنے مرحوم والد کی برسی کے موقع پر والد کی یادگار تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بابا آج سے 4 سال قبل آپ ہمیں اس دُنیا میں تنہا چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

    مایا علی نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ وقت سے اچھا مرہم کوئی نہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ ہمیشہ وقت مرہم نہیں بنتا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ بابا میں ہر لمحہ ہر دُکھ ہر خوشی میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں آپ ہمیشہ میری دُعاؤں اور خیالات میں شامل ہوتے ہیں۔

    اُنہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ یہی کہتی پوں اور آج بھی یہی کہوں گی کہ اپنے والدین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گُزاریں کیونکہ جب وہ ایک بار چلے گئے تو لوٹ کر واپس نہیں آئیں گے۔

    آخر میں اُنہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اُن کے مرحوم والد کے لیے سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔

    مایا علی کی یہ جذباتی پوسٹ دیکھنے کے بعد مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لئے تسلی بھرے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے-

  • جواد احمد عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    جواد احمد عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    سیاسی جماعت برابری پارٹی کے سربراہ اور معروف گلوکار جواد احمد بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : گلوکار جواد احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

    انہوں نے کورونا کا شکار ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ کورونا سے لڑنا ہے ہم نے ڈرنا نہیں ہے سب کو احتیاط کرنی چاہیے۔

    واضح ہے کہ معروف گلوکار اور سیاسی شخصیت جواد احمد نے کورونا کے دوران مرض کے خلاف فرنٹ پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک گانا ’ہمیں تم سے پیار‘ گایا تھا جو مقبول عام ہوا۔

  • فواد خان ہی ہیں جو مجھے آج بھی بہت پسند ہیں  ایمن خان

    فواد خان ہی ہیں جو مجھے آج بھی بہت پسند ہیں ایمن خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور ماڈل و اداکارہ ایمن خان کا کہنا ہے کہ فواد خان ہی ہیں جوکہ مجھے آج بھی بہت پسند ہیں۔

    باغی ٹی وی : ماڈل اداکارہ ایمن خان نے انسٹا گرام اسٹوری پر ویڈیوز شیئر کیں جس میں انہوں نے سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔ اداکار ہ سے ایک سوال پوچھا کہ کسی بھی مشہور اداکار یا اداکارہ کا پہلا تاثر بتائیں جس پر ایمن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی اقرا عزیز سے ملتی ہوں اُن کا ملنے کا انداز مجھے بہت اچھا لگتا ہے کیوں کہ وہ جب بھی ملتی ہیں چیختی ہوئی ملتی ہیں۔

    ایمن خان سے دوسرا سوال پوچھا گیا کہ شوبز انڈسٹری میں کون سی ایسی مشہور شخصیت ہیں جو انہیں پہلی ہی نظر میں بھاگئی تھیں۔ اس سوال کے جواب پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ فواد خان ہی ہیں جوکہ مجھے آج بھی بہت پسند ہیں۔

    ایمن خان سے یہ بھی پوچھا کہ آپ کے ساتھ کام کرنے والا کوئی اداکار یا اداکارہ جس نے آپ کو بہت تنگ کیا ہو۔ اداکارہ نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے اپنے شوہر منیب کا نام لیا اور کہا کہ منیب بٹ نے مجھے ڈرامہ ’باندی‘ میں بہت تنگ کیا تھا انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں لڑکے ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔

  • مبشر لقمان صاحب کا مشکور ہوں کہ ہماری آواز بنے ، میاں مصطفی رشید سیکرٹری جنرل مسلم لیگ فنکشنل

    مبشر لقمان صاحب کا مشکور ہوں کہ ہماری آواز بنے ، میاں مصطفی رشید سیکرٹری جنرل مسلم لیگ فنکشنل

    سیکرٹری جنرل مسلم لیگ فنکشنل میاں مصطفیٰ رشید کا کہنا ہے کہ وہ مبشر لقمان صاحب کا مشکور ہیں کہ وہ ہماری آواز بنے اور اس مشکل کی گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا –

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان نے راوی ریور فرنٹ کے نام سے پراجیکٹ کا افتتاح کیا تھا جس پر اہل علاقہ جن کی زمینیں اس پراجیکٹ میں آ رہی ہیں انہوں نے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا تھا جس میں پاکستان کے سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان نے ان مصیبت زدہ لوگوں کی آواز بنے اور اس مشکل کی گھڑی میں غریب عوام کی رہنمائی کی-


    اس حوالے سے سیکرٹری جنرل مسلم لیگ فنکشنل میاں مصطفی رشید نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مبشر لقمان جیسے سینئیر دوستوں نے ہمارے احتجاج کے پہلے روز ہی ہماری رہنمائی کی بہت شکریہ مبشر بھائی-

    میاں مصطفی رشید نے مسئلے کے حوالے سے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راوی ریور فرنٹ کے جتنے قانون موجودہ وزیراعظم عمران خان ، گورنر چوہدری سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب قومی اسمبلی سے جو ایکٹ پاس کیا ہے اور جو اتھارٹی بنائی ہے اس سے ہم اہل علاقہ اس اتھارٹی کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں-

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس اتھارٹی کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے اور انشاءاللہ ہم یہ ثابت کریں گے کہ ہمارے حقوق کے اوپر لینڈ مافیا قبضہ نہیں کر سکتے-

  • رابی پیرزادہ کی خوبصورت آواز اور آرٹ کا رازکس میں ہے؟

    رابی پیرزادہ کی خوبصورت آواز اور آرٹ کا رازکس میں ہے؟

    اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی خوبصورت آواز اور اپنے آرٹ کا راز بتادیا۔

    باغی ٹی وی : رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ لسی کا گلاس ہاتھ میں پکڑے ہوئے ہیں-

    تصویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ میری آواز اور آرٹ کا راز لسی ہے۔

    رابی پیر زادی نے لکھا کہ لوگوں کو لسی سے نیند آتی ہے لیکن مجھے یہ انرجی ڈرنک کی طرح لگتی ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ جب بھی وہ پینٹنگ بناتی ہیں اور تلاوت کرتی ہیں تو اس سے پہلے لسی ضرور پیتی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزاہ کیلی گرافی اور پینٹنگ کرتی ہیں جس کی تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنے اس ہنر سے وہ غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد کرتی ہیں۔

    رابی پیرزادہ قرآنی آیت کی کیلی گرافی کرتی ہیں علاوہ ازیں معروف شخصیات کی پیٹنگ بھی بنا چُکی ہیں جس میں ترک صدر طیب اردوان، ملکہ ترنم میڈم نور جہان، دنیا بھر میں مقبول تُرکش سیریز ارطغرل غآزی کے مرکزی کردار ارطغرل ، مسلم لکگ ن کی نائب صدر مرین نواز و دیگر کی پینٹنگز بنا چُکی ہیں-