Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سارہ خان نے کس کو اپنی طاقت قرار دیا ؟

    سارہ خان نے کس کو اپنی طاقت قرار دیا ؟

    رواں سال پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنے شوہر کو اپنی طاقت قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی اور اپنے شوہر فلک شبیر کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتاہے- سارہ خان نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر گلوکار فلک شبیر کی تصویر پوسٹ کی ہے-

    سارہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں فلک شبیر نے نیلے رنگ کی جیکٹ زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ دھوپ سے بچنے کے لیے آنکھوں پر کالا چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔

    سارہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’یہ تصویر اُن کی ہے جو میری طاقت ہیں-

    اداکارہ کا اپنے شوہر کے لیے اس محبت بھر ے پیغام کو مداحوں ی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

    واضح رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین نے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020 کی بہترین جوڑی قرار دیا تھا۔

  • ایشوریا رائے کو شاہ رخ نے اپنی فلموں سے کیوں نکالا تھا؟

    ایشوریا رائے کو شاہ رخ نے اپنی فلموں سے کیوں نکالا تھا؟

    بالی وڈ کی معروف ترین اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ بالی وڈ کنگ خان نے اُنہیں 5 فلموں سے نکالا تھا۔

    باغی ٹی وی : ایشوریا رائے بچن آج اپنی 47 ویں سالگر ہ منارہی ہیں اور اس موقع پر بھارتی شوبزویب سائٹ بالی وڈ لائف نے ایشوریا رائے بچن کا وہ انٹرویو شائع کیا گیا ہے جس میں اُنہوں نے شاہ رخ خان سے متعلق اہم انکشاف ظاہر کیا تھا۔

    انٹرویو کے دوران میزبان نے ایشوریا رائے بچن سے سوال کیا کہ اُنہیں ’ویر زارا‘ سمیت 5 سے زائد فلموں سے کیوں ہٹا گیا تھا جس پر ایشوریا نے جواب دیا کہ میں اس کا جواب کیسے دے سکتی ہوں؟ ہاں اس وقت ایک دو ایسی فلموں کی بات ہو رہی تھی جس میں شاہ رخ خان اور میں نے ایک ساتھ کام کرنا تھا لیکن پھر اچانک بغیر کسی وضاحت کے مجھے اُن فلموں سے ہٹا دیا گیا اور آج تک مجھے اُن فلموں سے نکالنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

    ایشوریا رائے کا جواب سُننے کے بعد میزبان نے اداکارہ کو بتایا کہ شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایشوریا کو فلموں سے نکالنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ اپنی ذاتی زندگی میں مصروف ہوگئی تھیں اور شاہ رخ خان نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سب نہیں ہونا چاہیئے تھا۔

    میزبان کی بات کا جواب دیتے ہوئے ایشوریا نے کہا کہ میرے پاس اس کا جواب نہیں ہے کیونکہ مجھے فلموں سے نکالنا شاہ رخ خان کا فیصلہ تھا۔

    1994 میں مس ورلڈ کا اعزاز جیتنے والی اداکارہ ایشوریا رائے نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب مجھے فلموں سے نکالا گیا تھا تو میں اُس وقت بہت دُکھی اور افسردہ ہوگئی تھی لیکن میں نے کبھی شاہ رخ خان سے اس بات کی وضاحت طلب نہیں کی کیونکہ یہ میری فطرت میں نہیں کہ میں خود کسی سے وضاحت مانگوں اگر اُنہیں احساس ہوتا تو وہ خود آکر مجھے وجہ بتاتے لیکن اُنہوں نے ایسا نہیں کیا۔

    دوسری جانب بازی گر اداکارشاہ رخ خان نے سن 2003 میں دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ کسی کے ساتھ کوئی پروجیکٹ شروع کرنا اور پھر اسے کسی غلطی کی وجہ سے تبدیل کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ ایشوریا میری ایک اچھی دوست ہے اور ذاتی طور پر مجھے لگتا ہے کہ میں نےاُس کے ساتھ غلط کیا تھا۔

    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ایک پروڈیوسر کی حیثیت سے مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا جس کے بعد میں نے ذاتی طور پر ایشوریا سے معافی مانگی تھی۔

  • شیر میاں داد کے بیٹے کی والد کی موت کے حوالے سے خبروں کی تردید

    شیر میاں داد کے بیٹے کی والد کی موت کے حوالے سے خبروں کی تردید

    بين الاقوامی شہرت يافتہ قوال شير مياں داد کے بیٹے عبید علی خان کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ ان کے والد کےانتقال کے حوالے سے سوشل ميڈيا پرچلنے والی خبريں بے بنياد ہيں۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ ہفتے معروف قوال شیر میاں داد فیصل آباد میں ڈ کیتی کی وارادت کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش میں تھیں کہ شیر میاں داد کا انتقال ہو گیا ہے-

    تاہم اب ان افواہوں کی تردید ان کے بیٹے عبید علی خان نے کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے والد اور معروف شير مياں داد کی خیریت کی اطلاع دی اور کہا کہ ان کے والد کی موت کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیا دی ہیں والد اب بھر میں ہیں اور ٹھیک ہیں-

    عبید علی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے حیرت ہوتی کہ کس طرح یوٹیوبرز اپنے ویوز بڑھانے کے لئے اس طرح کی بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی خبریں وائرل کرتے ہیں جو کہ دوسرے کی دل آزاری اور تکلیف کا باعث بنتی ہیں-

    دوسری جانب شیر میں داد خان نے بھی کہا کہ وہ خريت سے ہيں ميرے انتقال کے حوالے سے جو لوگ بے بنياد خبريں پھيلا رہے ہيں۔اللہ پاک انہيں ہدايت دے۔

    واضح رہے کہ فیصل آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شیر میاں داد اور ان کا بیٹا زخمی ہوئے تھے ڈاکو فائرنگ کے بعد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے شیر میاں داد گٹ والا کے قریب قوالی کا پروگرام ختم ہونے کے بعد گھر جانے کے لئے نکلے تھے کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے تعاقب کر کے رقم لوٹنے کے لیے فائرنگ کی ،جس سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے تھے ڈاکو قوال سے موبائل فون اور 2 لاکھ روپے نقد چھین کر فرار ہو گئے تھے شیر میاں داد اور انکے بیٹے کو زخمی حالت میں سول ہپستال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ان کاکا میاب آپریشن ہوا تھا اور اب ان کی صحت ٹھیک ہے-

    دوسری جانب معروف قوال شیر میاں پر فائرنگ کا آر پی او فیصل آباد نے نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کی تھی جبکہ آئی جی پنجاب انعام غنی نے بھی فیصل آباد میں قوال شیر میانداد پرڈاکوؤں کی فائرنگ کا نوٹس لے لیا اور آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی،آئی جی پنجاب نے سی پی او فیصل آباد کو واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروانے کا حکم دیا، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

    فیصل آباد میں معروف قوال ڈکیتی مزاحمت پر زخمی

  • 10 شادیاں کرنے والی خاتون گیارہویں دولہے کی تلاش میں

    10 شادیاں کرنے والی خاتون گیارہویں دولہے کی تلاش میں

    56 سالہ امریکی خاتون نے بہترین اور پرفیکٹ لائف پارٹنر کی تلاش میں 10 شادیاں کیں مگر زندگی کا ہم خیال اور لائف پارٹنر اب تک نہیں ملا جس پر خاتون گیارہویں دولہے کی تلاش میں ہیں اوراس کے لئے اپنے دسویں شوہر سے طلاق لینے کا سوچ رہی ہیں-

    باغی ٹی وی :بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 56 سالہ کیسسی نامی خاتون نے پرفیکٹ لائف پارٹنر پانے کی کوشش میں 10 شادیاں کی ہیں تاہم اب تک انہیں ایسا شریک حیات نہیں مل سکا ہے جس کے بعد وہ گیارہویں شادی کی تیاری کر رہی ہیں کیونکہ دسویں شادی جس شخص سے کی وہ ان بھی خاتون کے خیالات اور مزاج سے مختلف ہے اب اپنے دسویں شوہر سے بھی طلاق لینے کے بارے میں سوچ رہی ہیں-

    شو کے میزبان نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اپنا پرفیکٹ پارٹنر تلاش کرنے کے لیے کتنی شادیاں کریں گی؟ اس کے جواب میں کیسسی کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ یہ تلاش کہاں جا کر ختم ہوگئی لیکن وہ تب تک شادیاں کرتی رہیں گی جب تک انہیں ان کے معیار کا پرفیکٹ لائف پارٹنر نہیں مل جاتا۔

    کیسسی نے انکشاف کیا کہ دوسری شادی جو صرف 7 سال چل سکی تھی وہ اس لیے ختم کی کیوں کہ شوہر نے ’ آئی لو یو‘ کہنا چھوڑ دیا تھا جب کہ اُن سے میرا ایک بیٹا بھی ہے۔ اسی طرح پہلی شادی بھی باہمی رضامندی سے 8 سال بعد ختم ہوگئی تھی۔خاتون کا مزید کہناتھا کہ انھوں نے ہر طرح کے مرد سے شادی کی۔

  • زارا نورعباس کی سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لئے

    زارا نورعباس کی سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اور معروف اداکارہ زارا نور عباس کی سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصویر نے مداحؤں کے دل جیت لئے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی حال ہی میں اپنی نئی تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں کی جارہی ہیں-

    زارا نور عباس کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ نے خوبصورت پوز بنایا ہوا ہے جس میں انہوں نے اپنے سنہری بالوں سے ایک آنکھ کو ڈھکا ہوا ہے جس میں زارا نور انتہائی پُرکشش نظر آرہی ہیں۔

    زارا نور نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ٹریٹ یا ٹرک-

    مداح ان کی تصویر دیکھ کر حیران ہیں اور دل کھول کر زارا کی خوبصورتی کو سرا ہ رہے ہیں۔

    ایک مداح نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ زارا آپ اتنی پیاری کیسے ہیں،ایک نے کہا کہ آپ نے اتنی خوبصورتی کہاں سے لی ہے جبکہ باقی مداحوں نے بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ کے لئے تعریفی کمنٹس کئے۔

    نہ صرف مداحوں نے زارا کی خوبصورتی کو سراہا بلکہ ساتھی اداکاروں کی جانب سے بھی زارا کی خوبصورتی کی تعریفیں کی جا رہی ہیں-جن میں احمد علی بٹ ، زارا نور کے شوہر اداکارہ اسد صدیقی،سمانتھا سٹیفن ،حریم فاروق نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ ٹریٹ-

  • ترک شیف براق کا پناہ گاہ کا دورہ

    ترک شیف براق کا پناہ گاہ کا دورہ

    عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر پاکستان آ گئے ہیں اور انہوں نے اسلام آباد میں پناہ گاہ میں کھانا پکا کر غریب عوام میں تقسیم کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی کی ڈیجیٹیل میڈیا کی ٹیم اور عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد نے اپنی ٹویٹ میں ترک شیف اور سوشل میڈیا اسٹار براق اوزڈیمیر کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ اسلام آباد میں ایک پناہ گاہ میں ہیں اور لوگوں میں کھانا تقسیم کر رہے ہیں-


    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ڈاکٹر ارسلان خالد نے بتایا کہ عالمی شہرت یافتی تُرک شیف براق نے شام کو پنا گاہ میں کچن سٹاف کے ساتھ کھانا بنانے میں مدد کی اور پھر لوگوں میں کھانا تقسیم کیا اور وہیں پناہ گاہ میں لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا-

    ڈاکتر ارسلان خالد نے اپنی ٹوئٹ میں اس عظیم مقصد کی حمایت کرنے پر براق کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ براق نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کے دوران پاکستان میں آنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی ہے پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں-

    براق نے کہا تھا کہ میں آج پناہ گاہ جاؤں گا اور وہاں پاکستانی کھانا بناؤں گا۔

    انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ میں پاکستان آیا ہوں پاکستان آکر خوشی ہوئی ہے کشمیری کھانے کھاؤں گا اور کشمیری کھانے بنانا بھی شروع کروں گا –

    ترک شیف نے کہا کہ میں زلزلے پر پاکستانیوں کے پیغامات کا شکریہ ادا کرتا ہوں ترکی میں زلزلے کے باعث جلدی واپس چلا جاؤں گا آئندہ پاکستان آیا تو لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں جاؤں گا اور مزید پاکستانی کھانے بنانا سیکھنا شروع کروں گا-

    ترک شیف اپنی کیوٹ مسکراہٹ کی وجہ سے بھی بہت مشہور ہیں انہوں نے کانفرنس میں ہر قت مسکراتے رہنے کے پیچھے کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میری دادی کہتی تھیں کہ تمہاری مسکراہٹ بہت اچھی ہے مسکرا کر لوگوں سے ملا کرو۔

    پاکستان کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے براق نے کہا تھا کہ مجھے پاکستان بہت پسند ہے پاکستانی پہلے ہمارے بھائی ہیں پھر کسٹمرز ہیں-

    اس سے قبل پاکستان پہنچنے پربراق کا کہنا تھا کہ برادر ملک پاکستان کی ثقافت اور ترکی کی ثقافت میں بےانتہا ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

    براق کا کہنا تھا کہ وہ یہاں اس لیے بھی آئے ہیں کہ وہ یہ دیکھ سکیں کہ پاکستان دراصل دِکھتا کیسا ہے؟

    ترک شیف براق اوزڈیمیر پاکستان پہنچ گئے کہا مجھے پاکستان بہت پسند ہے پاکستان میں کشمیری کھانے کھاؤں گا

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کی مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد

    شنیرا اکرم نے ترک شیف براق اوزڈیمیر کو اپنے گھرمدعو کر لیا

    میں بہت جلد پاکستان آ رہا ہوں ۔ مشہور ترک شیف اور سوشل میڈیا سٹار براق اوزڈیمیر کا اردو میں ویڈیو پیغام

    تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے ننھی مداح کی خواہش پوری کر دی

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان سے اظہار محبت

    عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان آنے کا اعلان

    میری خواہش اور دعا ہے کہ میں جلد کشمیر آؤں ترک شیف براق اوزڈیمیر

    عمران عباس کو بھی ترک شیف براق اوزڈیمیر کی پاکستان آمد کا بے چینی سے انتظار

  • ایاز صادق شرم مگر تمہیں نہیں آتی، فوج کے خلاف بیان مہنگا پڑگیا  لاہور یے برس پڑے

    ایاز صادق شرم مگر تمہیں نہیں آتی، فوج کے خلاف بیان مہنگا پڑگیا لاہور یے برس پڑے

    ایاز صادق کو فوج کے خلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا ایاز صادق شرم تم کو مگر آ تی نہیں لاہوریے ایاز صادق پر برس پڑے-

    باغی ٹی وی : فوج کے خلاف بیان دینے پر لاہوریوں نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کو آڑے ہاتھوں لیا اور اس بیان کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا –

    لاہور کے ایک شہری کا باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کے لئے ایاز صادق کو یہ بات ہر گز نہیں کرنی چاہیئے تھی پاکستان نے عالمی شہرت پر مبنی کامیابی حاصل کی تھی اور انہوں نے اپنے اس بیان سے پاکستان کا امیج انہوں نے خراب کیا ہے-

    شہری کا کہنا تھا کہ ہمارے دنیا بھر میں پہلے ہی حالات اچھے نہیں اور اب پاکستان کا عالمی سطح پر امیج کچھ بہتر ہونے لگا ہی تھا یہ اب انہوں نے ایک نئی سیاست شروع کر دی ہے جو پاکستان کے لئے اچھی نہیں ہے کیونکہ پاکستان نے اُس وقت جو قدم اٹھایا تھا اس کے بعد دشمن نے پاکستان کے خلاف کوئی اٹھانے کی دوبارہ جرات نہیں کی-

    شہری نے مزید کہا کہ ابھینندن کو انڈیا کے حوالے کر کے پاکستان نے ایک بہت اچھا پوزیٹیو اقدام کیا تھا امن کا قیام کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا ابھینندن انہیں واپس دیا تھا اور پاکستان نے بتا دیا کہ ہمارا ڈیفینس اتنا کمزور نہیں ہے اورانڈیا کے جس جنرل صاحب نے اس کو ایکٹیویٹ کرنے کی کوشش کی ہے وہ اس وقت تو ہماری اندرونی سچویشن کو کیش کرتے ہوئے ایڈوانٹیج لے رہے ہیں-

    شہری کا مزید کہانا تھا کہ الحمداللہ پاکستان کی فوج دنیا کی نبر ون فورس ہے لیکن یہ پوری دنیا میں ہماری فورسز اور ائیر فورس کا امیج خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ پاکستان کے لئے اچھی بات نہیں ہے انڈیا کی اوقات نہیں پاکستانی فوج کا مقابلہ کرنے کی پاکستان کی فوج دنیا کی نمبر ون فوج ہے-

    ایک شہری نے کہا کہ اگر اپنی فوج کو بُرا بھلا کہیں گے تو آپ ہی برے بنیں گے فوج ہمارے لئے ہے نہ کہ وزیروں کے لئے ہم ہمیشہ فوج کے ساتھ ہی ہیں -شہری نے کہا کہ ابھینندن کو وہ لے کر نہیں گئے ہم نے چھوڑا ہے اور اس لئے چھوڑا ہے کہ دونوں ملکوں میں پیار محبت بڑھے نہ کہ وزیروں میں-

    ایک شہری نے باغی ٹی وی سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق کا بیان تروڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے انہوں نے اس طرح نہیں کہا تھا جس طرح پیش کیا جا رہا ہے شہری نے کہا کہ ایا ز صادق نے بیان پاکستان کے حق میں دیا ہے جسے اب تروڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے انہوں نے ترجیح انڈیا کو نہیں دی بلکہ پاکستان کے حق میں بات کی تھی –

    شہری نے کہا کہ سیاست ایسی چیز ہے جس میں انسان اپنی ماں کو بیچ دیتا ہے-ساتھ ہی شہری نے کہا کہ فوج کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں یہ بات بالکل غلط ہے اور ایسی بات کوئی غدار ہی کر سکتا ہے –

    ایک شہری نے کہا کہ یہ بالکل بھی بیان ٹھیک نہیں تھا کہ ابھینندن کو کسی ڈر کی وجہ سے چھوڑا تھا ہمارا معاشی نظام انڈیا کی وجہ سے خراب ہو جاتا ہے اس لئے چھوڑا تھا اور یہ بھی اپوزیشن میں بیٹھے ہوئے ہیں اس لئے انہوں نے سیاست میں یہ بات کی-

    شہری نے کہا کہ اور یہ تب نہیں بولے تھے جب انہوں نے کہا تھا کہ چھوڑ دینا ہے پہلے کمیٹی بیٹھی چھوڑنے سے پہلے اس وقت اپوزیشن والے کچھ نہیں بولے اب اسے چھوڑ دیا اور اتنا عرصہ گزر گیا اب ان کو یہ بات یاد آئی اس وقت کیوں نہیں یاد آئی تھی پاکستان کی فوج کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس وقت پاکستان کی فوج دنیا میں پہلے نمبر پر ہے پاکستان کی فوج جیسی کوئی فوج ہو ہی نہیں سکتی-

    شہری نے کہا کہ اس لئے انڈیا خود ڈرتاہے پاکستان سے پنگا لیتے ہوئے 10 مرتبہ ان کے آرمی جنرل نے کانفرنس بلا کر اعلان کیا ہم جنگ کرنے کے لئے تیا رہیں لیکن جب پاک فوج آگے سے ایکشن دیتی ہے تب ڈر کر بیٹھ جاتے ہیں اگر اتنے بہادر اور اس قابل ہوتے تو اب تک جنگ نہ ہوجاتی ایاز صادق کو یہ بیان نہیں دینا چاہیئے تھا یہ بالکل غلط ہے اگر اس پر آتے ہیب تو تب ہی بولنا چاہیئے تھا جب اسے یعنی ابھینندن چھوڑا تھا –

    ایک اور شہری نے ایاز صادق کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل غلط بات ہے یہ ایاز صادق کی چھوٹی سوچ ہے سب سے پہلی بات یہ کہ پاکستان کی فوج کسی سے نہیں ڈرتی فوج کے عالوہ الحمداللہ جو سچا مسلمان ہے وہ کسی بھی غیر مذہب سے نہیں ڈرے گا کلمہ پڑھنے والا اللہ کی راہ میں جان دے بھی سکتا ہے اور لے بھی سکتا ہے یہ غلط ہے کہ ہندوؤں سے ڈر کر ابھینندن کو چھوڑا گیا ایسا کچھ بھی نہیں ہے یہ تو بس چاہت کی وجہ سے تھوڑا اور ان کو دکھایا ہے کہ پاکستانیوں کا دل بہت بڑا ہے پاکستان اسے قید بھی کر سکتاتھا سزا بھی دے سکتا تھا لیکن ہم نے انہیں سزا نہیں دی ہمارا دل بہت بڑا ہے ہم پاکستانی کسی سے بھی نہیں ڈرتے-

    واضح رہے کہ ایاز صادق نے حال ہی میں قومی اسمبلی میں ابھینندن کی رہائی کے حوالہ سے بیان دیا تھا جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی پریس کانفرنس کی تھی، بعد ازاں سوشل میڈیا پر بھی ایاز صادق کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا اور عوام نے غم و گصے کا شدید مظاہر کرتے ہوئے ایاز صادق کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ اسلام آباد میں ایک شہری نے ایازصادق کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی ہے ، اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ سردارایازصادق ملک وقوم کونقصان پہنچانے والے بیانات نے بھارت کوبہت زیادہ فائدہ پہنچایا ہے-

    درخواست گزار نے کہا تھا کہ ان کی عقل کے مطابق ایاز صادق ایک انڈین ایجنٹ کا کردار ادا کررہے تھے اور وہ پاکستان کی سلامتی اور عزت پر کھلم کھلا حملہ کررہے تھے جو غداری کے زمرے میں آتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایازصادق کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

    اس کے بعد ن لیگی رہنما ایاز صادق کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ ابھینندن سے متعلق بھارتی میڈیا پر میرے بیان کو توڑمروڑ کر پیش کیا گیا ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ابھینندن کے جہاز کو گرانا پاکستان کی فتح تھی ،وزیر اعظم نے کیوں اپوزیشن کا سامنا نہیں کیا وہ جانتے ہیں،ابھینندن کے دینے کی کوئی جلدی نہیں تھی تھوڑا انتظار کر لیتے،وزیراعظم نےوزیر خارجہ کےتوسط سے کہلوایا کہ ابھی نندن کو فوری بھارت کےحوالے کرنا ہے،میٹنگ میں تاخیر کی کیا وجہ تھی کیا وہ مودی سے ڈکٹیشن لے رہے تھے وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کی ابھی نندن سے متعلق میٹنگ بلائی جو تاخیر کا شکار ہوئی،ابھی نندن پاکستان مٹھائی بانٹنے نہیں آیا تھا،اس نے پاکستان پر حملہ کیا تھا،

    ایاز صادق اکیلا نہیں، ہم ساتھ ہیں، اہم شخصیت ایاز صادق کے گھر پہنچ گئی

    مودی کا جو یار ہے،ایاز صادق غدار ہے،لاہور کی سڑکوں پر بینرز لگ گئے

    غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

    مولانا فضل الرحمان نے بھی ایاز صادق کے بیان کی حمایت کر دی،کہا ایاز صادق نے سنجیدہ بات کی

    میرے پاس قومی سلامتی کے بے شمار راز،معافی نہیں مانگوں گا،ایاز صادق

    ایاز صادق کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے درخواستیں،وزیر داخلہ کا ردعمل آ گیا

    حساب لیا جائے گا کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،شبلی فراز کا دبنگ اعلان

    تحریک انصاف نے بھی ایاز صادق کے خلاف درخواست دائر کر دی

  • عمران عباس کا ترکی زلزے پر افسوس کا اظہار

    عمران عباس کا ترکی زلزے پر افسوس کا اظہار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور با صلاحیت اداکار عمران عباس نے ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں آنے والے زلزلے پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکار عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں آنے والے زلزلے پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے-

    انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ازمیر زلزلے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے ہوئے لکھا کہ اللہ پاک ترکی ازمیر میں میرے تمام بہن بھائیوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے-

    واضح رہے کہ ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 800 سے زائد زخمی ہوگئےجبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ عمران عباس گذ شتہ دنوں ترکی کے دورے پر گئے تھے وہاں انہوں نے ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں چاہو دار قبیلے کے سردار کے بیٹے علیار بے کا کردار نبھانے والے اداکار جیم اوچان سے بھی ملاقات کی تھی جس کے دوران ترک اداکار نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا-

    ارطغرل کے علیار بے اور عبدالرحمن کی مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد دی

    عمران عباس کی ارطغرل غازی کے اداکار جیم اوچان سے ملاقات کی تصاویر وائرل

    ارطغرل غازی کے ایک اور اداکار کا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار

  • ترک شیف براق اوزڈیمیر پاکستان پہنچ گئے کہا مجھے پاکستان بہت پسند ہے پاکستان میں کشمیری کھانے کھاؤں گا

    ترک شیف براق اوزڈیمیر پاکستان پہنچ گئے کہا مجھے پاکستان بہت پسند ہے پاکستان میں کشمیری کھانے کھاؤں گا

    عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براک اوزڈیمیر پاکستان آ گئے ہیں اور انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ میں پاکستان آیا ہوں پاکستان آکر خوشی ہوئی ہے کشمیری کھانے کھاؤں گا اور کشمیری کھانے بنانا بھی شروع کروں گا۔

    باغی ٹی وی :عالمی ترک شیف نے حال ہی میں پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب وہ پاکستان آ چکے ہیں اوراسلام آباد میں پریس کانفرس کے دوران پاکستان میں آنے پر اپنے جذبات کا اظہار کیا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی ہے پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں۔

    ترک شیف نے کہا کہ میں زلزلے پر پاکستانیوں کے پیغامات کا شکریہ ادا کرتا ہوں ترکی میں زلزلے کے باعث جلدی واپس چلا جاؤں گا۔

    براق نے کہا کہ آئندہ پاکستان آیا تو لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں جاؤں گا اور مزید پاکستانی کھانے بنانا سیکھنا شروع کروں گا براق نے کہا کہ میں آج پناہ گاہ جاؤں گا اور وہاں پاکستانی کھانا بناؤں گا۔

    ترک شیف اپنی کیوٹ مسکراہٹ کی وجہ سے بھی بہت مشہور ہیں انہوں نے کانفرنس میں ہر قت مسکراتے رہنے کے پیچھے کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میری دادی کہتی تھیں کہ تمہاری مسکراہٹ بہت اچھی ہے مسکرا کر لوگوں سے ملا کرو۔

    پاکستان کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے براق نے کہا کہ مجھے پاکستان بہت پسند ہے پاکستانی پہلے ہمارے بھائی ہیں پھر کسٹمرز ہیں-

    واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ ترک شیف آج پاکستان پہنچے ہیں اورپاکستان پہنچنے پر ان کا کہنا تھا کہ برادر ملک پاکستان کی ثقافت اور ترکی کی ثقافت میں بےانتہا ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

    براق کا کہنا تھا کہ وہ یہاں اس لیے بھی آئے ہیں کہ وہ یہ دیکھ سکیں کہ پاکستان دراصل دِکھتا کیسا ہے؟

    براق کے پاکستان پہنچنے کی خبر مداحوں کو حسن نیازی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں دیتے ہوئے ترک شیف کو پاکستان میں خوش آمدید کہا-


    براق کے پاکستان پہنچنے پر ان کے پاکستانی مداح بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پاکستان میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں-

    خیال رہے کہ اس سے قبل براک نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ وہ رواں ماہ پاکستان آئیں گے مشہور سماجی کارکن اور وکیل ، حسن نیازی کے ساتھ اپنی حالیہ ویڈیو میں ، براق اوزڈیمیر نے انکشاف کیا تھا کہ وہ رواں ماہ پاکستان آرہے ہیں۔

    براق نے اپنی ویڈیو میں نیازی سے تعارف کرواتے ہوئے انہیں اپنا ‘پاکستان بھائی’ کہا اور بتایا تھا کہ وہ اس ماہ پاکستان آرہے ہیں اور جلد ہی سب سے ملیں گے علاوہ ازیں عالمی شہرت یافتہ تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے حال ہی میں اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان اور کشمیر سے محبت کا اظہار کیا اور کشمیر آنے کی خوہش ظاہر کی تھی –

    سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں براق نے پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا تعلق ترکی سے ہے، ہم پاکستان سےبہت بہت زیادہ محبت کرتےہیں۔ پاکستان ہمارے دل میں ہے۔ میری خواہش اور دعا ہےکہ ہم جلد کشمیر میں آئیں۔ کشمیر کےلیے محبت پاکستان کےلیے محبت ویڈیو میں براق کے ساتھ موجود ترک سماجی کارکن علی کیسک نے بھی کشمیر اور پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کیا تھا –

    علاوہ ازیں براق نے ایک ویڈیو میں اردو پیغام میں کہا تھا کہ ہوہ بہت جلد پاکستان پہنچنے والے ہیں جہاں پاکستان کی حسین سرزمین پرکچھ دن گزاریں گے-

    سندھی شال اور ٹوپی پہن کر اردو میں پاکستان آنے کا پیغام دیتے ہوئے تُرک شیف براق اوزڈیمیرنے بڑی خوشی کااظہارکیا تھا اور ساتھ ہی اس خوشی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند کئے- براق نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ پاکستان اور ہش ٹیگ ترکی کا بھی استعمال کیا تھا-

    واضح رہے کہ براق اوزڈیمیر عام طور پر سوشل میڈیا پر سی زیڈ این برک کے نام سے جانے جاتے ہیں اور ترکی میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت ہیں انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا-

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کی مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد

    شنیرا اکرم نے ترک شیف براق اوزڈیمیر کو اپنے گھرمدعو کر لیا

    میں بہت جلد پاکستان آ رہا ہوں ۔ مشہور ترک شیف اور سوشل میڈیا سٹار براق اوزڈیمیر کا اردو میں ویڈیو پیغام

    تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے ننھی مداح کی خواہش پوری کر دی

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان سے اظہار محبت

    عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان آنے کا اعلان

    میری خواہش اور دعا ہے کہ میں جلد کشمیر آؤں ترک شیف براق اوزڈیمیر

    عمران عباس کو بھی ترک شیف براق اوزڈیمیر کی پاکستان آمد کا بے چینی سے انتظار

  • ترکی زلزے پر تُرک اداکار جلال کا شدید دُکھ کا اظہار

    ترکی زلزے پر تُرک اداکار جلال کا شدید دُکھ کا اظہار

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی دتُرکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں بہادر سپاہی عبدالرحمٰن کا کردار نبھانےوالے تُرک اداکار جلال نے ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں آنے والے زلزلے پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ترک اداکار جلال نے ازمیر زلزلے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے ترک زبان میں اپنے پیغام میں افسوس کا اظہات کرتے ہوئے لکھا کہ آج یوم یکجہتی ہے آج ہم ازمیر اور اپنے اُن تمام بھائیوں کے ساتھ ہیں جو زلزلےسے متاثر ہوئے ہیں۔

    ترک اداکار جلال نے ریسکیو اہلکاروں کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ تمام رضاکاروں، امدادی کارکنوں اور میڈیکل اسٹاف کی مدد کرے جو اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر زلزلے سے متاثرہ افراد کی زندگی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    ارطغرل کے بہادر سپاہی عبد الرحمنٰ نے لکھا کہ ’للہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو شفا عطا کرے، آمین۔

    آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں ازمیر کے ساتھ ہیں۔

    واضح رہے کہ ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 800 سے زائد زخمی ہوگئےجبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    ارطغرل کے علیار بے اور عبدالرحمن کی مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد دی