Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اداکار علی خان برطانوی فلم ’مغل موگلی‘ میں اہم کردار میں نظر آئیں گے

    اداکار علی خان برطانوی فلم ’مغل موگلی‘ میں اہم کردار میں نظر آئیں گے

    پاکستان شوبزانڈسٹری کے معروف اداکار علی خان برطانوی فلم ’مغل موگلی‘ میں اہم کردار میں نظر آئیں گے جو 30 اکتوبر یعنی آج ریلیز کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کی برطانوی فلم ’مغل موگلی‘ 30 اکتوبرکو برطانیہ اور آئرلینڈ کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی-

    فلم کے حوالے سے علی خان نے بتایا کہ کہ مغل موگلی کی کہانی ایک پاکستانی نژاد برطانوی ’ریپر‘ کے گِرد گھومتی ہے جو اپنے میوزک کیریئر کے اہم موڑ پر موذی بیماری کا شکار ہو جاتا ہے۔

    اداکار نے مزید بتایا کہ میری برطانوی فلم ایک براؤن فیملی کی کہانی ہے جو لندن میں رہتی ہے اس فلم میں دکھائے جانے والے واقعات تو برطانیہ میں رونما ہوتے ہیں لیکن جس سوچ کی بات کی جا رہی ہے وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں پائی جا سکتی ہے۔

    علی خان نے کہا کہ امید ہے کہ اُن کی یہ فلم، فلم بینوں کو جذباتی سطح پر متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    ’مغل موگلی‘ کا اسکرپٹ ہدایت کار بصام طارق اور کراچی میں پیدا ہونے والے نامور پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رضوان عرف ’رِض احمد‘ نے مل کر لکھا ہے۔ فلم جبکہ فلم رِض احمد ہی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں-

  • 3 سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی  بھارتی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ

    3 سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی بھارتی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ

    بھارتی اداکار عامر خان کی فلم ’دنگل‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں تین سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا شکار بنایا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی :شوبز ویب سائٹ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے اپنے ایک انٹرویو میں پہلی مرتبہ جنسی ہراسانی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں کئی بار فلم انڈسٹری میں کام کے حصول کے لیے جنسی تعلقات قائم کرنے کی پیشکش کی گئی۔

    فاطمہ ثناء شیخ نے بتایا کہ دیگر اداکاراؤں کی طرح وہ بھی جنسی ہراسانی کا شکار ہونے سے نہیں بچ سکیں اُنہیں بھی تین سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    دنگل گرل نے مزید کہا کہ جنسی استحصال ایک دھبہ ہے جس کی وجہ سے خواتین اس بارے میں بات نہیں کرتیں پہلے آپ کو اس حوالے سے بات کرنےسے روک دیا جاتا تھا لیکن اب دنیا بدل گئی ہے لوگوں میں آگاہی اور شعور آگیا ہے۔

    اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں بالی وڈ میں کی جانے والی ناانصافیوں سے پردہ اُٹھاتے ہوئے بتایا کہ اُن سے جنسی تعلقات قائم نہ کیے جانے کے باعث متعدد بار کام واپس لے لیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ فاطمہ ثناءشیخ نے سال 1997 میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر اداکاری کا آغاز کیا تھا انہوں نے فلم ’چاچی 420‘ میں کمال ہاسن کی بیٹی کا رول بخوبی نبھایا تھا فلم دنگل سے انہیں پہچان ملی علاوہ ازین ٹھگز آف ہندوستان میں بھی اداکاری کی لیکن یہ فلم شائقین کے دل جیتنے میں ناکام رہی-

  • عاصم اظہر کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    عاصم اظہر کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی 24ویں سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی: پاکستان سُر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار عاصم اظہر نے اپنے فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنی 24 ویں سالگرہ کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب خوب پسند کیا جا رہا ہے اور مداح اپنے پسندیدہ گلوکار کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں-

    عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر سالگرہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا گیا۔

    گلوکار نےمداحوں کا بھی شُکریہ ادا کرتے ہوئےاور لکھا کہ دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا بہت شکریہ وہ اپنے سب ہی مداحوں سے بہت پیار کرتے ہیں۔

    عاصم اظہر کی سالگرہ کے موقع پر گلوکار کو جہاں مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مبارکبادیں دیں وہیں فنکاروں کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔جن میں ایمن خان ، طلحہٰ یونس ،مائرہ خان، طلال قریشی، عذیر جسوال، یاسر جسوال، حمائمہ ملک ،عائشہ خان اور ثناء شاہنواز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں-

  • پاکستانی کامیڈی ویب سریز ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ دنیا بھر میں ریلیز

    پاکستانی کامیڈی ویب سریز ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ دنیا بھر میں ریلیز

    پاکستانی خوبرو اداکار بلال عباس خان اور مدیحہ امام کی گزشتہ روزسوشل کامیڈی ویب سریز ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ دنیا بھر میں ریلیز کی گئی جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز سیریز میں مرکزی کردار اد اکرنے والے اداکار بلال عباس خان اور مدیحہ امام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی پوسٹس میں سیریز کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے سیریز کے ریلیز ہونے کا اعلان کیا اور کیپشن میں لکھا کہ کون ہیں سلمیٰ اور سہیل کے آئیڈیلز اب سوال ہوں گے ختم-

    فلم کو ڈائریکٹر مہرین جبار نے پروڈیوس کیا ہے فلم کی کہانی معروف مصنفہ عمیرہ احمد نے لکھی ہے انہوں نے پہلی مرتبہ سوشل کامیڈی ویب سریز لکھی ہے جبکہ بلال عباس خان اور مدیحہ امام نے مرکزی کردارادا کئے ہیں-

    ایک جھوٹی لو اسٹوری کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کے دو کرداروں سلمیٰ اور سہیل کے گرد گھومتی ہے جو اپنے لیے جیون ساتھی کی تلاش میں ہوتے ہیں۔

    مدیحہ امام کا کہنا ہے کہ مہرین جبار کی ڈائریکشن میں کام کرنے کی خواہش تھی جو پوری ہوگئی مہرین نے تمام فنکاروں سے جم کر کام لیا ہے جبکہ بلال عباس خان کا کہنا ہے کہ میں نے اس ویب سریز میں کراچی کے ایسے نوجوان کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے سخت محنت کرتا ہے مدیحہ امام کے ساتھ میری اسکرین کیمسٹری بہت ملتی ہے جو اس ویب سریز میں بھی نظر آئے گی۔

    مواد پر پابندی لگانے سے متعلق ایک باضابطہ طریقہ کار ہوتا ہے پیمرا کو اسی طریقہ کار پر چلنا چاہیے مہرین جبار

  • ایوارڈز شوز میں صداقت نہیں ہوتی جب بھی ایورڈز شو میں شرکت کی بلیک میل ہو کر کی   نعمان اعجاز

    ایوارڈز شوز میں صداقت نہیں ہوتی جب بھی ایورڈز شو میں شرکت کی بلیک میل ہو کر کی نعمان اعجاز

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ ایوارڈز قابلیت پر دئیے جاتے ہیں بلکہ پسندیدگی پر دئیے جاتے ہیں اور صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں یہی رواج قائم ہے۔

    باغی ٹی وی : دنیا بھرکی شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کو ان کی خدمات کے صلے میں ایوارڈ دینے کے لئے منعقد کئے جانے والے ایوارڈ شوز کے معیار پر لالی وڈ اور بالی وڈ سمیت دنیا بھر بھر میں کئی بڑے فنکار نہ صرف سوال اٹھاتے ہیں بلکہ کئی فنکاروں کا ماننا ہے کہ ایوارڈز قابلیت پر نہیں بلکہ پسندیدگی پر دئیے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کئی بڑے اداکار ایوارڈ شوز کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کرتے۔

    ان میں بالی وڈ کے صف اول کے اداکار اکشے کمار اور عامر خان بھی شامل ہیں۔ جب کہ پاکستان میں بھی کئی فنکار ایوارڈ شوز کی تقریب کو ایک شوپیس سمجھتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ یہ تقاریب مستند نہیں ہوتیں اور یہاں صرف اپنے اپنوں کو ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے جن میں اداکار نعمان اعجاز بھی شامل ہیں نعمان اعجاز کا ایوارڈ شوز کے بارے میں خیال ہے کہ ان میں صداقت نہیں ہوتی۔

    ثمینہ پیرزادہ کے آن لائن شو میں انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے ورسٹائل اور باصلاحیت اداکار نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی ایوارڈز کے لیے کام نہیں کیا کیونکہ میں نہیں سمجھتا کہ ایوارڈز قابلیت پر دئیے جاتے ہیں بلکہ پسندیدگی پر دئیے جاتے ہیں اور صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں یہی رواج قائم ہے۔

    55 سالہ اداکار نعمان اعجاز نے مزید کہا ان ایوارڈز کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ جس نے محنت کی اور اسے ایوارڈ نہیں دیا گیا تو اس کے اندر نفرت بھر جاتی ہے۔ نعمان اعجاز نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کون لوگ ہیں جو اس بات کا تعین کررہے ہیں کہ اس نے اچھا کام کیا ؟ یا کتنے ججز ہیں جو بیٹھ کے پوری پوری پرفارمنسز دیکھتے ہیں؟ بدقسمتی سے ان ایوارڈز کے معیار کی جانچ کرنے کا کوئی سسٹم موجود نہیں ہے ۔

    انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا بس یہی دیکھ کر ایوارڈ دے دیاجاتا ہے چلو یہ اداکار سینئر ہے اسے ایوارڈ دے دیتے ہیں چاہے اس نے کتنا ہی برا کام کیا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ میں ایوارڈز شوز میں بھی نہیں جاتا۔ لیکن کبھی کبھی آپ کو مجبوری میں جانا پڑتا ہے کیونکہ آپ جس ادارے یا چینل کے لیے کام کرتے ہیں وہ آپ کو زبردستی چلنے پر مجبور کرتے ہیں تو میں نے جب بھی ایوارڈ شوز میں شرکت کی ہے بلیک میل ہوکر کی ہے۔

    نعمان اعجاز نے کہا ایک فنکار کے لئے اس کا سب سے بڑا ایوارڈ یہ ہوتا ہے کہ سڑک پر آپ کو کوئی عزت دے دے آپ کو دیکھ کر ہنس پڑے آپ کی تعریف کرے یا پھر آپ کے لیے اچھی بات کہہ دے۔ ایک فنکار کے لیے یہی ایوارڈ ہے باقی تو کچھ بھی نہیں۔

    واضح رہے کہ نعمان اعجاز ٹیلی وژن اور فلمی اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ٹی وی اینکر پرسن اور ٹی وی شو پیش کنندہ بھی ہے۔ 1988 میں انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کاآغاز کیا اورمتعدد کردار ادا کیے ہیں اور وہ سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی میں سینئر اداکار رہے ہیں-

    نعمان اعجاز سسی، نجات ، یہ زندگی ، آنسو وفا کے موسم ، آدھی دھوپ ، خدا زمین سے گیا نہیں ہے ،نور پور کی رانی ، میرا سائیں ،کچھ خواب تھے میرے ، مرہم اور ڈر سی جاتی ہے صلہ سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چُکے ہیں-نعمان اعجاز فلم رام چند پاکستانی ، ہجرت ، ورثہ سمیت دیگر فلموں میںبھی کام کر چُکے ہیں-

    نعمان اعجاز مختلف ایوارڈز سے نوازے جا چُکے ہیں جن میں 2012 میں صدر پاکستان کی طرف سے پرائڈ آف پرفارمنس ، 2012 میں پی ٹی وی ایوارڈ میں بہترین ٹی وی اداکار، لکس اسٹائل ایوارڈ میں 2009 ، 2010 ، 2012 ، 2013 ، 2014 ، 2019 میں بہترین اداکار اور
    ہم ایوارڈ ز میں 2012 ، 2013 ، 2019 بہترین اداکار اور 2013 ، 2019منفی کردار میں بہترین اداکار کا ہم ایوارڈ شامل ہیں-

    اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد نعمان اعجاز نے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنا لیا

    اداکار نعمان اعجاز کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

  • ایوبیہ نیشنل پارک میں برطانوی دور کی 130 سالہ پُرانی سرنگ  دریافت

    ایوبیہ نیشنل پارک میں برطانوی دور کی 130 سالہ پُرانی سرنگ دریافت

    ایوبیہ نیشنل پارک میں برطانوی دور کی 130 سالہ پُرانی سرنگ دریافت-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں برطانوی دور کی 2 وادیوں کو جوڑنے والی سرنگ جو پائپ لائن واک سے بالکل دور ایوبیہ نیشنل پارک میں کوڑے کے ڈھیر کے نیچے دریافت کی گئی ہے سرنگ کو وزارت موسمیاتی تبدیلی نے خوبصورتی سے بحال کیا ہے۔

    اس سرنگ کو کے پی ڈی فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے یو این ڈی پی اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اشتراک سے مرمت کیا ہے اس سرنگ کی دریافت نے بر طانوی دور میں بننے والے یہ خوبصورت اور سرسبز نیشل پارک کی خوبصورتی مین اور اضافہ کر دیا ہے-

    یہ ٹینل 1891 میں برطانوی دور میں ایوبیہ سے ڈونگا گلی اور مری کا سفر کم کرنے کے لئے بنائی گئی مگر لاپرواہی اور وقت کی گرد میں ایسی کھوئی کہ اس کا نام و نشان ہی کچرے میں دب گیا تھا-

    وہاں موجود ورکرز نے بتایا کہ جب پودوں کے لئے کھدائی کر رہے تھے تو ہمیں 1891 کا بورڈ ملا وہاں تک کوڑا بھرا ہوا تھا تو کوڑے کوہٹا یا گیا تو اس کے نیچے سے یہ اتنا خوبصورت اور تاریخی اور نیشنل ٹینل ملا –

    130 سالہ پُرانی بھاری پتھروں سے بنی اس سرنگ کی اپنی لمبائی تو صرف دو سو پچاس فٹ ہے لیکن اس نے ایوبیہ سے مری اور دونگا گلی کا راستہ کئی کلو میٹر کم کر دیا ہے کچرے میں سے 130 سالہ پُرانا راستہ تو دریافت کر لیا گیا-

    اس سرنگ کو عوام اور سیاحوں کے لئے بھی کھول دیا گیا ہے حال ہی میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اس کا افتتاح کیا ہے-

    امین اسلم نے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ملک میں ماحولیاتی سیاحت کے فروغ کے لئے یہ ایک عظیم اقدام ہے۔

    انہوں نے تقریب میں تقریر کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ لوگ یہاں سیر یا ٹریکنگ کے لئے بھی آسکتے ہیں۔

  • اداکار پرویز بلوچ کسمپرسی کا شکار ،حکومت کی جانب سے اداکار کا علاج اور ویلفئیرانڈومنٹ فنڈ کے تحت مالی معاونت

    اداکار پرویز بلوچ کسمپرسی کا شکار ،حکومت کی جانب سے اداکار کا علاج اور ویلفئیرانڈومنٹ فنڈ کے تحت مالی معاونت

    بلوچی اور براہوئی زبان کےمعروف اداکار پرویز بلوچ کسمپرسی کا شکار ہوگئے-

    باغی ٹی وی : بلوچی اور براہوئی زبان کےمعروف اداکار پرویز بلوچ کسمپرسی کا شکار ہوگئے ہیں انہوں سریاب روڈ پررہنے کے لئے مسکن بنالیا ہے –

    خان ترین نامی بلاگر نے پرویز بلوچ کی کسمپرسی کے حال میں ویڈیو بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کی اور لکھا کہ ہمارے فنکار کی حالات آپ دیکھ سکتےہیں یہ شخص بروہی اور بلوچی زبان کےایک بہت اچھے اداکار تھے اور بہت سے ڈرامے بھی بنا چکے ہیں بروہی اور بلوچی زبان کی خدمت کی ہیں لیکن افسوس اب ان کی خدمت کرنے والےتو دور کی بات کوئی پوچھنے والا تک نہیں۔

    خان ترین نے اپنے ٹوئٹ میں ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی اور پریزیڈنٹ بلوچستان جام کمال خان کو بھی ٹیگ کیا-

    خان ترین کی ٹوئٹ پر ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے رد عمل دیا اور اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پرویز بلوچ بلوچستان کے معروف فنکارہیں وہ گزشتہ برس بیمار ہوئے تو حکومت نے علاج میں تعاون کیا۔


    لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچ اداکار منشیات کاعادی ہوگیاہے اسکا یہ حال دیکھ کر افسوس بلکہ دلی صدمہ ہوا۔

    ترجمان حکومت بلوچستان نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹرسوشل ویلفئیرکو بتادیا ہے۔ ٹیم متذکرہ ایڈریس پر پہنچ کر پرویز بلوچ کو منشیات بحالی سینٹر منتقل کردیگی جہاں ان کاعلاج معالجہ کیا جائیگا-


    ترجمان حکومت بلوچستان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ گیلو پمپ سریاب کے قریب ڈرامہ فنکار پرویز بلوچ کو سوشل ویلفئیر کی ٹیم تلاش کررہی ہے لیکن ابھی تک اسکا خبر نہیں ملا اسکے گھر و رفقاء سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے، انشاءاللہ کل صبح تک بہرصورت اسے تلاش کرکے ہسپتال منتقل کرکے علاج معالجہ شروع کردیا جائیگا-

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ویلفئیر ٹیم کی فنکار کو تلاش کرنے کے دوران لی گئیں تصاویر بھی شئیر کیں-


    بعد ازاں ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں اپنے سابقہ ٹوئٹس کے ساکرین شاٹس شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان کے معروف ڈرامہ فنکار پرویز بلوچ کو کل رات سے سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم تلاش کررہی تھی اسے اب تلاش کرلیا گیا ہے اور علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا اسکے خاندان کوآرٹسٹ ویلفئیرانڈومنٹ فنڈ کے تحت مالی معاونت دی جارہی ہے

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی اس کاوش پر سراہتے ہوئے شاباش دی-

  • عاطف اسلم اپنے مداح سے متاثر ،مداح کو منفرد پیشکش کردی

    عاطف اسلم اپنے مداح سے متاثر ،مداح کو منفرد پیشکش کردی

    پاکستان میوزک انڈسٹری کےعالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے ایک میٹرک کے طالب علم مداح کو اپنے ساتھ گانا گانے کی پیشکش کردی۔

    باغی ٹی وی :عاطف اسلم نے اپنے ایک مداح طالب علم اور گلوکار حذیفہ خان کے انٹرویو کا ایک کلپ اپنے انسٹاگرام پر شئیرکیا ویڈ یو میں دیکھا جا سکتا ہے عاطف اسلم سے متاثر میٹرک کے طالب علم حذیفہ خان کا کہنا ہے کہ جب سے ہوش سنبھالا ہے مجھے گلوکاری کا شوق ہے میں شروع ہی سے عاطف اسلم سے متاثر تھا کچھ بھارتی گلوکاروں سے بھی متاثر تھا، میں کافی وقت سے ان کو سنتا آ رہا ہوں اور ان کو کاپی کر رہا ہوں۔

    حذیفہ کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ پاکستانی موسیقار ندیم جعفری کی سر پرستی میں موسیقی سیکھ رہے ہیں حذیفہ نے ان سے بہت کچھ سیکھا ندیم جعفری ہی نے حذیفہ کو پہلا موقع فراہم کیا اور انہوں نے اپنی گلوکاری کے جوہر دکھائے۔

    سوشل میڈیا پر مقبولیت کے بارے میں حذیفہ نے کہا کہ انہوں نے ایک وہاج حنیف نامی گلوکار کر کہا کہ مجھے آپ کے ساتھ ویڈئیو جرنا یے انہوں نے بہت اچھا رسپانس دیا اور ہم نے ویڈیو جسے سوشل میڈیا پر بہت اچھا رسپانس ملا-

    حذیفہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے کیرئیر میں بیت زیادہ رکاوٹیں بھی آئیں اور انہیں بہت بار ریجیکٹ بھی کیا گیا حذیفہ نے ساتھ ہی کہا کہ ریجیکٹ ہوں گے تو کچھ سیکھیں گے-

    حذیفہ خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر عاطف اسلم اچانک ان کے سامنے آ جائیں اور انہیں ان کے سامنے پرفارم کرنا پڑے تو یہ ان کے لیے بہت بڑی بات ہوگی اور ایک دم سے ڈر بھی لگے گا-

    حذیفہ کے انٹرویو کا ایک کلپ عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس باصلاحیت نوجوان لڑکے کے گانے کی صلاحیت نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔

    انہوں نے حذیفہ کو اپنے ساتھ گانے کی پیشکش بھی کی اور اپنی پوسٹ میں حذیفہ کو ٹیگ کرتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

    محفل میلاد مصطفیٰﷺ میں عاطف اسلم کے پڑھے گئے نعتیہ کلام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر…

  • گندگی پھیلانے پر کنگنا رناوت کی کرن جوہر پر تنقید

    گندگی پھیلانے پر کنگنا رناوت کی کرن جوہر پر تنقید

    بالی وڈ اسکینڈل کوئین اور متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے ہدایت کار کرن جوہر اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم کی شوٹنگ کے بعد گاؤں میں گندگی پھیلانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ’کوئین‘ کی اداکارہ پنگا کوئین کنگنا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

    حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے، جس میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ کرن جوہر کی کمپنی دھرما پروڈکشن گوا کے ایک گاؤں میں شوٹنگ کے بعد بائیومیڈیکل ویسٹیج وہیں چھوڑ کر واپس آگئی ہے۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کنگنا رناوت نے اس حوالے سے کئے گئے اپنے ٹوئٹ میں کرن جوہر کی جانب سے پھیلائی گئی گندگی کی ایک تصویر انہوںشئیر کی اور کہا کہ فلم انڈسٹری نہ صرف ملک کے اخلاقی اقدار اور کلچر کے لیے وائرس ہے بلکہ یہ ماحولیات کے لیے بھی نقصان دہ اور خطرناک بن گئی ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ ایک بڑے پروڈکشن ہاؤس کے اس غیر ذمہ دارانہ رویہ کو دیکھئے اور اس سلسلے میں براہ مہربانی میری مدد کریں انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مرکزی وزیر پرکاش جاودیکر اور ان کی وزارت کے آفیشیل ہینڈل کو ٹیگ کیا ہے-


    کنگنا نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کرن جوہر کی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ ان کا غیر سنجیدہ اور غیر متناسب رویہ بالکل ہی خوفناک ہے ، فلمی اکائیوں کو خواتین کی حفاظت ، جدید ماحولیاتی حل ، عمدہ طبی سہولیات اور کارکنوں کے لئے کھانے کے معیار کی جانچ کے بارے میں سخت قوانین کی ضرورت ہے ، ہمیں حکومت کو ان پہلوؤں کا معائنہ کرنے کے لئے ایک مناسب محکمہ تفویض کرنے کی ضرورت ہے۔

    کنگنا رناوت کی جانب سے یہ رد عمل اُس وقت سامنے آیا جب ایک صارف نے ایک نیوز ہیڈلائن کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ دھرما پروڈکشن نے مبینہ طور پر گوا میں واقع ایک گاؤں میں دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد کس قدر گندگی پھیلائی ہے۔

    کنگنا رناوت سے قبل ’لوکھانچو ایکواٹ گوا‘ نامی ایک این جی او بھی کرن جوہر سےگندی پھیلانے کے معاملے پر تحریری معافی نامہ مانگ چکی ہے۔ این جی او کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر کرن جوہر کی طرف سے جواب نہیں آتا تو اگلے ہفتے ممبئی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ کرن کی ٹیم نے گوا کی راجدھانی پنجی سے 10 کلو میٹر دور نیرول نامی گاؤں میں شوٹنگ کے بعد استعمال شدہ پی پی ای کٹس اور دیگر گندگی پھیلائی تھی-

  • بالی وڈ آنجہانی اداکار اوم پوری کو  لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

    بالی وڈ آنجہانی اداکار اوم پوری کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

    سال 2017 میں اس دُنیا سے کوچ کر جانے والے بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار اوم پوری کو انڈیا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائم کی رپورٹ کے مطابق لیجنڈری اداکار اوم پوری کو اس سال بوسٹن کے تیسرے انڈیا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا جو اُن کی اہلیہ نندیتا پوری نے وصول کیا جبکہ کورونا وائرس کے باعث اس فلمی میلے کی ورچوئل تقریب بوسٹن میں 16 سے 18 اکتوبر تک منعقد کی گئی۔

    اوم پوری نے اپنے کیریئر میں متعدد تنقیدی فلموں میں کام کیا اور ستیجیت رے ، شیام بینیگل ، گووند نہالنی اور مرینال سین ​​جیسے نامور ہدایت کاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔ انہوں نے فرحان اختر ، راکیش مہرہ اور بہت سے دیگر نوجوان ہدایت کاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔ نہ صرف ہندوستان میں بلکہ انہوں نے ہالی ووڈ میں بھی کام کیا۔ وہ واحد ہندوستانی اداکار جنہوں نے مرکزی دھارے میں شامل ہالی ووڈ ہدایت کاروں جیسے رولینڈ جوفی ، مائک نکولس ، لاسے ہولسٹروم اور دیگر کے ساتھ کام کیا ہے ، انہوں نے پیٹرک سویس ، جیک نیکلسن ، مائیکل ڈگلس ، ٹام ہینکس ، جولیا رابرٹس ، ویل کلمر اور ہیلن میرن کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ .

    سن1976ء میں فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے اوم پوری نے 260 سے زائد فلموں میں اپنی شاندار کارکردگی کے جوہر دکھائے۔ہندی اور دوسری زبانوں والی فلموں کے علاوہ سات سے زائد انگریزی فلموں میں بھی کام کیا جن میں گاندھی ، سٹی آف جوائے، دی پیرول آفیسر، ہیپی ناؤ، دی زو کیپر، گھوسٹ اینڈ ڈارکنس اور گاندھی وغیرہ شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ انہوں نے ایسٹ از ایسٹ، وائٹ ٹیتھ،اور کنٹربری ٹیل جیسے انگریزی ٹی وی سیریلز میں بھی نمایاں اداکار کے طور پر کام کیا آرٹ فلموں سمیت کمرشل سینما میں لیجنڈ کا درجہ رکھنے والے اوم پوری بھارت کے چوتھے بڑے ایوارڈ پدما شری سمیت متعدد اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ 18 اکتوبر 1950 کو پیدا ہونے والے اداکار اوم پوری کا 6 جنوری2017 کو انتقال ہو گیا تھا-