Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان آنے کا اعلان

    عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان آنے کا اعلان

    ترکی میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ شیف براق اوزڈیمیر نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی :مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق سیریز ارطغرل ڈرامے کی پاکستان میں مقبولیت کے بعد سے ترک ادکاروں کے ساتھ معروف شخصیات کی بھی پاکستان کے ساتھی گہری وابستگی دکھائی دے رہی ہے اور کئی اداکار اور معروف شخصیات پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں جن میں ایک ترکی کے عالمی شہرت یافتہ شیف براق اوزڈیمیر بھی ہیں-


    براق اوزڈیمیر عام طور پر سوشل میڈیا پر سی زیڈ این برک کے نام سے جانے جاتے ہیں اور ترکی میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیات ت ہیں ان کے ٹک ٹاک پر مداحوں کی تعداد 26.7 ملین فالوورز ہیں جبکہ ان کی پوسٹس کو لائیک کرنے والوں کی تعداد 485.5 ملین ہے اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 17.1ملین ہے-


    عالمی شہرت یافتہ شیف ترک اور مشرق وسطی کے کھانے میں ماہر ہے اوزڈیمیر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے جب 9 جی اے جی نے اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ منفرد قسم کے کباب بنا رہے تھے۔

    ترک شیف ترک اور شام کے کھانے بنانے کی ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئے۔ روایتی ترک پکوان سے لے کر برگر اور پیزا تک اوزڈیمیر ہر چیز کو پکانے میں مہارت رکھتے ہیں اور منٹوں میں ایک سے زائد ڈشز بنا کر سامنے پیش کر دیتے ہیں ایک بار انہوں نے اپنی ویڈیو میں ایک شُترمرغ انڈا بنا نے کی ویڈیو بھی شئیر کی-
    https://www.youtube.com/watch?v=8HwTm8x80xA
    ایک اور چیز جو ترک شیف کی مقبولیت کی وجہ ہے ان کی بڑی پیاری سی مسکراہٹ ہے جو ہر وقت ان کے چہرے پر سجی رہتی ہے۔ اوزڈیمیر کبھی بھی کیمرے سے اپنی نظریں نہیں ہٹاتے چاہے وہ سبزیاں کاٹ کاٹ کر ڈھیر لگا رہے ہوں چاہے کوئی بھی دوسرا کام کررہے ہوں آپ شیف کو اپنی طرف ہی دیکھتے ہوئے پائیں گے۔
    https://www.instagram.com/p/CB0lsjUniAF/?igshid=10iloqu0mmyh8
    https://www.instagram.com/p/CBgOUFSli59/?igshid=jixqij6xad8i
    https://www.instagram.com/p/CBOAuK8nRUh/?igshid=1jyk1ztwegezs
    علاوہ ازیں ان کی شناخت بنانے والی وہ منفرد روٹی بھی ہے جو یہ اپنے ریسٹورنٹ پر آنے والی ہر معروف شخصیات کو گفٹ کرتے ہیں-

    26 سال کی کم عمری میں براق پہلے ہی ترکی میں ریستورانوں کی ہاتے میڈینیئٹلر سوفراسی چین کے مالک تھے جس کی استنبول میں ٹاقسم ، اکسرائے ، اور ایٹلائر نامی تین شاخیں ہیں۔


    مشہور ہونے کے بعد بہت ساری مشہور شخصیات ترکی میں ان کے ریستوران جاتے ہیں ، جن میں پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن ، عمران عباس ،انڈونیشی گلوکار وردوون ، اور فٹ بال کے کھلاڑی میسوت اوزیل شامل ہیں۔


    صرف یہی نہیں قطر کے بادشاہ ، تمیم ، اور ترکی کے صدر ، طیب اردگان بھی ان سے ملنے اور کھانا کھانے ان کے ریستورانٹ گئے اور وہ ہر جانے والی معروف شخصیات کواپنے ہاتھ سے بنائی گئی منفرد روٹی بھی گفٹ کرتے ہیں –

    تاہم اب ان کے پاکستانی شائقین کے لئے بھی خوشخبری ہے کہ عالمی شہرت یافتہ ترک شیف پاکستان تشریف لا رہے ہیں-

    مشہور سماجی کارکن اور وکیل ، حسن نیازی کے ساتھ اپنی حالیہ ویڈیو میں ، براق اوزڈیمیر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رواں ماہ پاکستان آرہے ہیں۔

    براق نے اپنی ویڈیو میں نیازی سے تعارف کرواتے ہوئے انہیں اپنا ‘پاکستان بھائی’ کہا اور بتایا کہ وہ اس ماہ پاکستان آرہے ہیں اور جلد ہی سب سے ملیں گے-

    اس ویڈیو کو جوش و خروش سے اپنی ٹائم لائن پر پوسٹ کرتے ہوئے حسن نیازی نے لکھا: "دیکھو کون بہت جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا سوچ رہا ہے شائستہ اور حیرت انگیز سی زیڈ این براق –

    ترک عا لمی شہرت یافتہ شیف براق کی پاکستان آمد پر باغی ٹی وی ان کی بھر پور کوریج کرے گا باغی ٹی وی پاکستان کا ڈیجیٹل میڈیا کا معروف ادارہ ہے جسے نہ صرف پاکستان بلکہ اوورسیز پاکستانیوں میں بھی مقبولیت حاصل ہے۔ پاک ترکی تعلقات کی مضبوطی کے لیے بھی باغی ٹی وی کوشاں ہے۔ باغی ٹی وی برادر ملکوں پاکستان اور ترکی کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے-جو کہ میڈیا کے میدان میں ایک قابل تحسین کاوش ہے-

    واضح رہے کہ ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے جس نے دنیا بھر سمیت پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں پاکستان میں تو ارطغرل ڈرامے نے شائقین کو اپنا دیوانہ بنا دیا ہے-ڈرامہ پاکستان میں اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خود ڈرامے کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اداکار بھی حیران رہ گئے۔

    اسرا بلجیک کےبعد ایک اور ترک اداکار نے پاکستان کی قومی زبان اردو سیکھنا شروع کر دی

    ارطغرل غازی صرف یہ ثابت کرنے کے لئے پاکستان لایا تھا کہ فحاشی کے بغیر بھی ریٹنگ آ…

    ارطغرل غازی کو پاکستان میں سب سے زیادہ کیوں دیکھا جاتا ہے وزیر اعظم عمران خان نے…

  • دل والے دلہنیا لے جائیں اگر 2020 میں بنتی تو آخری ڈائیلاگ کیا ہوتا؟  کاجول نے بتا دیا

    دل والے دلہنیا لے جائیں اگر 2020 میں بنتی تو آخری ڈائیلاگ کیا ہوتا؟ کاجول نے بتا دیا

    بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا پر فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ سے متعلق ایک دلچسپ تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کا بتانا ہے کہ اگر یہ فلم 2020ء میں بنتی تو اس فلم کا امریش پوری کا بولا گیا آخری مشہور ترین ڈائیلاگ کیا ہوتا؟

    باغی ٹی وی : بھارتی خبررساں ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں امریش پوری کا کردار نبھانے والی اداکارہ کاجول نے اپنی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے کامیاب 25 سال منا رہی ہیں –


    اس موقع پر اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنےمداحوں کو بتایا کہ اگر اُن کی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران بنتی تو فلم کا مشہور ترین آخری ڈائیلاگ کیا ہونا تھا۔

    کاجول نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک کارٹونک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں فلم کے آخری ٹرین والے سین کو دکھایا گیا ہے لائف بوائے کے اشتہار کا اشتراک کرتے ہوئے کاجول نے امریش پوری کے مکالمے پر روشنی ڈالی –


    کارٹونک تصویر میں راج (شاہ رُخ خان) اپنا ہاتھ بڑ ھا کر سِمرن ( کاجول ) سے کہہ رہا ہے کہ ’سمرن ہاتھ دو، جبکہ سمرن جواب میں راج کو کہہ رہی ہے نہیں پہلے ہاتھ دھو۔

    کاجول تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں کورونا وائرس سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ جا وائرس جا، جینے دے ہمیں اپنی زندگی۔

    واضح رہے کہ فلم ’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘ سینما گھروں میں طویل عرصے تک چلنے والی بھارتی فلموں میں سے ایک فلم ہے ادتیہ چوپڑا کی ہدایات میں بننے والی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ نے اپنی ریلیز کے وقت باکس آفس پر تباہی مچادی تھی اور 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

    لندن میں شاہ رخ خان اور کاجول کے مجسموں کی نقاب کشائی کی جائے گی

  • عثمان بزدار کا ماضی کی مشہور اداکارہ ثمینہ بٹ کی دہائی پر فوراً ایکشن

    عثمان بزدار کا ماضی کی مشہور اداکارہ ثمینہ بٹ کی دہائی پر فوراً ایکشن

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ماضی کی مشہور اداکارہ ثمینہ بٹ سوشل میڈیا پر بتائی گئی غربت کی کہانی پر فوراً ایکشن لیتے ہوئے اداکارہ کو ایک لاکھ کی مالی امداد دی اور ماہانہ وظیفہ بھی باندھ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : 700 سے زائد ٹی وی ڈراموں اور تھیٹر میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماضی کی مشہور اداکارہ ثمینہ بٹ نے اپنی غربت کی کہانی سوشل میڈیا پر بتائی تو وزیر اعلیٰ کی جانب سے فوری ایکشن لیا گیا۔

    ثمینہ بٹ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 1 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک ستمبر میں دیا جا چکا ہے اور ان کو ماہانہ کی بنیاد پر بزدار حکومت کی جانب سے 5 ہزار روپے وظیفہ بھی ادا کیا جارہا ہے۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی حکومت نے فنکاروں کی معاشی بدحالی کا نوٹس لیتے ہوئے ایک پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کم آمدن یا دیگر غربت کا شکار فنکاروں کوآرٹسٹ خدمت کارڈ کے تحت ماہانہ کی بنیاد پر وظیفہ دیا جاتا ہے-

    اس تمام عمل کو شفاف بنانے کے لیے بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے مستحق فنکاروں میں فنڈز کی تقسیم کی جاتی ہے۔

  • شنیرا اکرم تُرکی کی محبت میں گرفتار ہو گئیں

    شنیرا اکرم تُرکی کی محبت میں گرفتار ہو گئیں

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ وہ تُرکی کی محبت میں گرفتا ہو گئی ہیں-

    باغی ٹی وی : وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں لکھا کہ او کے! مجھے بھی ایسا لگتا ہے کہ میں ترکی کی محبت میں گرفتار ہوگئی ہوں۔


    شنیرا نے لکھا کہ یقینی طور پر ترکی یہاں زمین پر ٹھنڈے ممالک میں سے ایک ہے۔

    شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ وزٹ تُرکی بھی استعمال کیا جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ترکی میں موجود ہیں۔

    شنیرا کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے اُن کے دورہ ترکی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا- صارفین نے کہا کہ ترک اور پاکستان دو پاکستان اور ایک قوم ہیں-ایک صارف نے کہا کہ وہ تین بار ترکی گئے ہیں اور وہ انہیں پاکستان جیسا ہی لگا-


    جبکہ دوسری جانب شنیرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں ترکی کی روایتی ’بریڈ‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ’گُڈ مارننگ ترکی لکھا- اور ترکی کے جھنڈے کے ایمو جی کا بھی اضافہ کیا-


    وسیم اکرم نے بھی اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ایک تصویرشیئر کی ہے جس میں وہ ترکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں۔

    ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئےوسیم اکرم نے لکھاکہ استنبول کی جانب سے پہلی بار ہیلو کہہ رہا ہوں اور یہ بھی کہنا ضروری ہے کہ یہ ایک مسمار کرنے والا شہر ہے-

  • اگر موقع ملا تو سیف علی خان کو اغوا کروں گی  پرینیتی چوپڑا

    اگر موقع ملا تو سیف علی خان کو اغوا کروں گی پرینیتی چوپڑا

    باھرتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بڑی کامیابی کے ساتھ بالی وڈ میں اپنی الگ شناخت بنائی ہے اداکارہ جن کو ملک بھر میں مداحوں کی ایک بہت بڑی تعداد فالو کرتی ہے وہ خود سیف علی خان کی بہت بڑی مداح ہیں اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اپنی اصل زندگی میں سیف علی خان کو اغوا کرنا چاہیں گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبررساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پرینیتی چوپڑا سیف علی خان کی بیت بڑی مداح ہیں یہاں تک کہ انہوں نے ایک شو میں اداکار سے اپنی محبت کا اعتراف بھی کیا۔

    پچھلے سال پرینیتی چوپڑا نے بھارتی معروف کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران پرینیتی چوپڑا نے کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق دلچسپ سوالوں کمے جوابات دیئے۔

    انٹرویو میں پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ وہ نواب آف پٹودی سیف علی خان سے بے انتہا محبت کرتی ہیں اور یہ بات سیف علی خان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور بھی جانتی ہیں اور میرے ان جذبات سے کرینہ کپور کو کئی مسئلہ نہیں ہے اگر مجھے موقع ملا تو مین سیف علی خان کو اغوا کرنا چاہوں گی-

    پرینیتی چوپڑا نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ وہ سچ میں ہی سیف علی خان کو اغوا کر لیں گی مگر وہ اُنہیں بہت پیار کرتی ہیں اور وہ اس محبت کو دور سے ہی برقرار رکھیں گی۔

    پرینیتی کے سیف سے متعلق اس بیان پر کپل شرما کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ یہ دور والا پیار مجھ سے کر لو، کپل نے مذاق میں کہا کہ وہ اگلی زندگی میں سیف علی خان بن کر دنیا میں آنا چاہیں گے۔

    کنگنا رناوت کو ریپ کی دھمکیاں

  • بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف پروپگنڈے پر فخر عالم کا مزاحیہ تبصرہ

    بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف پروپگنڈے پر فخر عالم کا مزاحیہ تبصرہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان، اداکار فخر عالم نے بھارت کے پاکستان مخالف پروپگنڈے پر مزاحیہ تبصرہ پیش کیا ہے –

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈ توڑ تے ہوئے بھارت نے ایسی خبر چلائی کہ سوشل میڈیا پر اس کا مذاق بن گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں کہا کہ کراچی کے علاقے ’گلشن باغ‘ میں جھڑپیں شروع ہوگئیں ہیں اس جھوٹ پر دنیا بھر میں کل اور آج دن بھر بھارتی میڈیا کا مذاق اڑایا جاتا رہا اور اسے دنیا کا جھوٹا ترین میڈیا قرار دیا گیا۔

    فخر عالم نے بھی بھارت کے اس پروپگنڈ پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ پیش کیا جس کو پڑھ کر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بے حد محفوظ ہوئے-

    فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہاں پاکستان میں حالات بہت سنگین ہیں، دو فریقین کی لڑائی نے شدت اختیار کرلی ہے۔


    انہوں نے لکھا کہ ایسی صورتحال میں میرا فوڈ ڈیلیوری بوائے(فوڈ پانڈہ) اپنے ساتھ اسلحہ رکھے ہوئے مشکلات کو سر کرتا ہوا میری بریانی اور نہاری بحفاظت پہنچا کر گیا ہے یہاں چیزوں نے شدت اختیار کرلی ہے اور زیادہ سے زیادہ گائے کی قربانی کی جارہی ہے اور لوگ سیر ہو کر کھا رہے ہیں-

    انہوں نے ہیش ٹگ انڈین میڈیا استعمال کرتے ہوئے قہقہے والا ایموجی بھی بنایا-

  • سوشل میڈیا صارفین نے بلال عباس کو ساتھی اداکاراؤں کے لئے لکی چارم قرار دیا

    سوشل میڈیا صارفین نے بلال عباس کو ساتھی اداکاراؤں کے لئے لکی چارم قرار دیا

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نوجوان اور خوبرو اداکار اداکار بلال عباس ساتھی اداکاراؤں کیلئے لکی چارم ثابت ہورہے ہیں-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار بلال عباس اداکاراؤں کے لئے لکی چارم ثابت ہو رہے ہیں جس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں وہ اس پراجیکٹ کے منظر عام پر آنے سے قبل ہی شادی کے بندھن میں گئیں۔

    بلال عباس جلد اداکارہ سارہ خان کے ساتھ ایک ویب سیریز میں دکھائی دیں گے سارہ اور بلال کے چاہنے والوں کا ماننا ہے کہ جیسے ہی دونوں فنکاروں کی ویب سیریز کی خبر سامنے آئی تو ساتھ ہی سارہ خان رواں برس جولائی میں گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

    خیال رہے کہ ایک انٹرویو میں سارہ خان نے بتایا تھا کہ وہ بلال عباس کے ساتھ ویب سیریز میں دکھائی دیں گی انہوں نے کہا تھا کہ سیریز کا 50فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی کام لاک ڈاؤن کی وجہ سے رکا ہوا ہے سارہ کا کہنا تھا کہ سیریز کی کہانی ان کے پہلے کے تمام پراجیکٹ سے بالکل مختلف ہے جس کے لیے وہ بہت پرجوش ہیں۔

    اب حال ہی میں بلال عباس نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے عندیہ دیا تھا تو گزشتہ روز ہی ثنا جاوید کی اچانک نکاح کی خبر نے مداحوں کو حیران کردیا اور بلال عباس کو ’لکی چارم‘ قرار دیا۔
    https://www.instagram.com/p/CBn54dxlGv3/?utm_source=ig_embed
    واضح رہے کہ ثنا جاوید اور بلال عباس پہلی بار نئے آنے والے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ میں نظر آئیں گے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ کی دیگر کاسٹ میں شہود علوی، فہد شیخ، لیلیٰ وسطی، سیفی حسان، سلمیٰ حسان، کنول خان، نعمان اعجاز، ازییکا ڈینئل شامل ہیں-

    عمیر جسوال اور ثنا جاوید مداحوں کے شکرگزار

    ثنا جاوید اور عمیر جسوال شادی کے بندھن میں بندھ گئے

  • خدا مضبوط ترین سپاہیوں کو مشکل ترین جنگیں دیتا ہے  سنجے دت

    خدا مضبوط ترین سپاہیوں کو مشکل ترین جنگیں دیتا ہے سنجے دت

    بالی وڈ سُپر اسٹار سنجے دت کے حوالے سے رواں برس اگست میں خبریں آئیں تھیں کہ وہ چوتھے اسٹیج کے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں تاہم گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ وہ کینسر جیسے خطرناک مرض سے صحیاب ہوگئے ہیں-

    باغی ٹی وی : 61 سالہ اداکار سنجے دت کے حوالے سے رواں برس اگست میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کے چوتھے اسٹیج کی تشخیص ہوئی ہے تاہم انہوں نے خود اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی تھی۔

    سنجے دت میں کینسر کی تشخیص اس وقت ہوئی تھی جب انہیں اگست میں ہی سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،تاہم چند دن بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اداکار نے اپنی بگڑتی صحت کے مسائل کے باعث فلم اںڈسٹری سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تو بھارتی میڈیا میں ان کے کینسر کی خبریں سامنے آئیں۔

    گزشتہ روز بھارتی نشریاتی ادارے انڈیا ٹی وی کی رپورٹ میں سنجے دت کے قریبی دوست اجے اروڑا کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ سنجے دت کینسر سے صحت یاب ہوگئے۔

    تاہم اب ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنجے دت نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ صحتیاب ہوگئے ہیں رپورٹ کے مطابق اداکار سنجے دت نے یہ خوشخبری اپنے جڑواں بچوں شاہران اور اقرا کی دسویں سالگرہ کے موقع پر دی۔
    https://www.instagram.com/p/CGmaqRzHA1j/?utm_source=ig_embed
    اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں سنجے دت نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتے مجھ سمیت میرے اہلخانہ کے لیے بہت مشکل وقت تھا لیکن کہا جاتا ہے کہ خدا مضبوط ترین سپاہیوں کو مشکل ترین جنگیں دیتا ہے۔

    سنجے دت نے کہا کہ آج (21 اکتوبر کو) اپنے بچوں کے جنم دن پر میں اعلان کرتا ہوں کہ میں اس جنگ میں فتح یاب ہونے پر خوش ہوں اور جو بہترین تحفہ میں انہیں دے سکتا ہوں وہ ہماری فیملی کی صحت ہے۔

    اداکار کی طرف سے خوشخبری سُننے کے بعد اُن کے مداح بےحد بے حد خوش ہیں۔

    دوسری جانب اس خوشی کے موقع پر دبئی میں موجود سنجو بابا کی اہلیہ نے اپنے بیٹے اور بیٹی کی سالگرہ بھی دھوم دھام سے منائی جس میں سنجے دت نے ویڈیو کال کے ذریعے شرکت کی۔

    سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت نے بیٹے شاہ ران اور اقرا کی 10ویں سالگرہ کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں

    مانیتا دت کی جانب سے انسٹاگرام اسٹور ی میں شیئر کی جانے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس خوشی کے موقع پر سنجے دت اپنے اہلخانہ کے ساتھ موجود نہیں ہیں اور اُنہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔

    اس کے علاوہ اداکار کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ ایک سیلفی بھی پوسٹ کی اور اُس کے کیپشن میں اُنہوں نے اپنے دونوں بچوں کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
    https://www.instagram.com/p/CGmWan_DP9x/?utm_source=ig_embed
    مانیتا دت نے لکھا کہ میرے یہ جڑواں بچے جس تیزی سے بڑے ہو رہے ہیں، اُس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وقت کتنی تیزی سے گُزر رہا ہے۔‘

    بھارتی اداکار کی اہلیہ نے لکھا کہ میں اپنے دونوں بچوں کی خوشی، صحت اور کامیابی کےلیے دُعاگو ہوں۔

    خیال رہے کہ سنجے دت اپنے علاج اور فلم کی شوٹنگ کی وجہ سے بھارت میں ہیں جبکہ اُن کے اہلخانہ دبئی میں ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکار نے اپنے بچوں کی سالگرہ میں ویڈیو کال کے ذریعے شرکت کی۔

    سنجے دت کا فلموں میں واپسی کا اعلان

    جگر کے کینسر میں مبتلا بالی وڈ اداکار سنجے دت کی ہسپتال سے پہلی تصویر سامنے آ گئی

    سنجے دت کینسر کو شکست دینے کےلیے پُرعزم

  • پاکستانی  فلم ’بینچ ‘ کانز انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ فلم فیسٹول میں پیش

    پاکستانی فلم ’بینچ ‘ کانز انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ فلم فیسٹول میں پیش

    دنیا کے قدیم ترین اور معروف فلم فیسٹول کانز سے ملتے جلتے فرانس ہی کے ایک اور فلم فیسٹول’کانز انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ فلم فیسٹول‘ میں پاکستانی فلم’بینچ ‘ کو پیش کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : کانز انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ فلم فیسٹیول معروف فیسٹیول ‘کانز’ کا حصہ نہیں ہے اور یہ نیا فلم فیسٹیول ہے جس کا رواں برس پہلا شو منعقد کیا گیا -پاکستانی مختصر ’بینچ‘ کی فرانس کے فلمی میلے ’ کانز انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ فلم فیسٹیول‘میں رونمائی کی گئی فلم’بینچ‘کو فیسٹول کے آخری روز 20 اکتوبر کو پیش کیا گیا۔

    ہدایت کار عثمان مختار کی فلم کو فیسٹیول میں پیش کیے جانے کے حوالے سے فرانس میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی ٹوئٹ کی گئی اور بتایا گیا کہ ‘بینچ’ کو 20 اکتوبر کو پیش کیا گیا۔


    ’بینچ ‘ کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایک پبلک پارک میں موجود ایک خالی بینچ پر سماجی مسائل پر بات کرتے ہیں۔

    ’بینچ ‘ پر بیٹھے جوڑے کو اپنی زندگی میں آنے والے مسائل اور رکاوٹوں پر بحث کے دوران سماجی مسائل کو مختلف انداز میں بات کرتےہوئے دکھایا گیا ہے۔

    فلم میں مرکزی کردار ربیا چوہدری اور عثمان مختار نے ہی ادا کیا ہے مذکورہ فلم کو دیگر عالمی فلم فیسٹیولز میں بھی پیش کیا جا چکا ہے۔

    کانز انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ فلم فیسٹیول میں ‘بینچ’ سمیت مجموعی طور پر 70 سے زائد مختلف ممالک کی فلمیں پیش کی گئیں اور میلے کا آغاز 18 اکتوبر کو ہوا تھا۔

  • ثانیہ مرزا  بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح

    ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح

    قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی ڈرامے دنیا بھر سمیت بھارت میں بھی کافی پسند کئے جاتے ہیں بلکہ بھارتی عوام تو پاکستانی ڈراموں کی دیوانی ہے پاکستانی ڈراموں کو پسند کرنے والوں میں ثانیہ مرزا بھی شامل ہیں جو آج کل پاکستانی ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ دیکھ رہی ہیں۔

    دبئی میں مقیم ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہاتھ میں کیمومائل چائے کا کپ پکڑی ہوئی ہیں انہوں نے اسٹوری میں لکھا بیٹے کو سلانے کے بعد کیمو مائل چائے کا کپ اور ’میرا دل میرا دشمن‘۔

    واضح رہے کہ پاکستانی نجی چینل پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ حال ہی میں اپنے اختتام کو پہنچا ہے مذکورہ ڈرامے میں علیزے شاہ، یاسر نواز اور نعمان سمیع نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور یہ ڈرامہ پاکستانی شائقین میں کافی مقبول ہوا تھا۔

    فلک شبیر نے اہلیہ سارہ خان سے اداکاری کی کلاسز لینا شروع کردیں

    شاہ رخ خان کی دو سال بعد اسکرین پر واپسی

    مہوش حیات نے فرانسیسی اداکار کو اپنا نیا کَرش قرار دے دیا