Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • شاہ رخ خان کی دو سال بعد اسکرین پر واپسی

    شاہ رخ خان کی دو سال بعد اسکرین پر واپسی

    بالی وڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مداحوں کے لیے ایک نغمہ لانچ کیا ہے جس میں وہ خود بھی نظر آرہے ہیں شاہ رخ خان کے فینز کافی عرصے سے ان کی جانب سے اگلی نئی فلم کے اعلان کے منتظر ہیں وہ انہیں اس ترنے میں دیکھ سکیں گے-

    باغی ٹی وی : بھارتی خبررساں ادارے ہندوستان ٹائم کی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مداحوں کے لیے ایک نغمہ لانچ کیا ہے جس میں وہ خود بھی نظر آرہے ہیں شاہ رخ خان کے فینز کافی عرصے سے ان کی جانب سے اگلی نئی فلم کے اعلان کے منتظر ہیں وہ اپنے پسندیدہ ہیرو کو اس گیت میں دیکھ سکیں گے جس کا ٹائٹل ’لپاؤ‘ ہے، بنگالی زبان میں اس کا مطلب ’جمپ کرنا ہے اور اس میں سوشل ڈسٹینسنگ کا پیغام دیا گیا ہے۔

    اس ترانے میں شاہ رخ خان نے ایک جیکٹ کے اسٹائل کا اپر پہن رکھا ہے اس میں وہ ایک نئے ہیئر اسٹائل میں نظر آرہے ہیں۔ اس اسٹائل میں انکے بال کافی لمبے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات میں انڈین پریمیئر لیگ کے میچز کے دوران شاہ رخ خان کی میچز دیکھتے ہوئے جو تصاویر سامنے آئی تھیں ان میں انھوں نے اپنے بالوں کو ایک چھوٹی سے ٹوپی کے اندر چھپا رکھا تھا۔

    اپنے اس نئے انداز کو سامنے لانے کےحوالے سے کنگ خان تھوڑے سے محتاط بھی ہیں یاد رہے کہ وہ آخری بار اسکرین پر دسمبر 2018 میں فلم زیرو میں نظر آئے تھے۔

    اب اطلاعات ہیں کہ کنگ خان یش راج فلمز پروڈکشن کے زیر عنوان ’پٹھان‘ میں نظر آئیں گے۔ تاہم اس حوالے سے شاہ رخ اور پروڈکشن کمپنی نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

    دوسری جانب شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آئیکونک فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی 25ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

    اپنے اس نئے ترانے کے ورچوئل لانچ کے متعلق کنگ خان کا کہنا ہے کہ میں میچز میں شریک ہوتا رہا ہوں اور حقیقت میں نے اپنے طوفانی فینز کو کافی مس کیا ہے اب جبکہ ہمیں ایک دوسرے کو اپنی محبت دکھانا ہے لیکن اس سال تھوڑا دور سے یہ کرنا ہے۔

    سنجے دت نے کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دے دی؟

    چین نے شوبز میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی فلمی صنعت کا تاج اپنے سر…

    عامر خان کو خود کو مسٹر پرفیکشنسٹ ثابت کرنے میں کن مشکلات کا سامنا رہا؟

    لندن میں شاہ رخ خان اور کاجول کے مجسموں کی نقاب کشائی کی جائے گی

    لڑکی کو گرل فرینڈ کہنے پر بھارتی سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی پٹائی ہو گئی

    شاہ رخ خان کو گوری خان سے شادی کرنے کے لئے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑاشاہ رُ

  • مہوش حیات نے  فرانسیسی اداکار کو اپنا نیا کَرش قرار دے دیا

    مہوش حیات نے فرانسیسی اداکار کو اپنا نیا کَرش قرار دے دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے فرانسیسی اداکار لوكاس برافو کو اپنا نیا کَرش قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی :امریکہ کی سب سے بڑی اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس پر حال ہی میں ریلیز ہونے والی نئی سیریز ’ایملی اِن پیرس‘ اس وقت کافی مقبول ہو چکی ہے اور شائقین کے ساتھ ساتھ پاکستانی اداکارہ اس سیریز کی سحر میں مبتلا ہو گئی ہیں۔

    مذکورہ سیریز پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھی دیکھی اور اس کے سحر میں مبتلا ہو گئیں جبکہ ساتھ ہی گیبریل کا کردار ادا کرنے والے فرانسیسی اداکار ان کے دل میں اتر گئے جسے انہوں نے اپنا کَرش قرار دیدیا ہے۔


    مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر سیریز کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ایملی ان پیرس‘ مکمل دیکھ لیا یہ حقیقت میں تازہ ہوا کا جھونکا تھا۔

    مہوش حیات نے نیٹ فلکس کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جلد ہی اس سیریز کا دوسرا سیزن بھی جاری کیا جائے اگر کسی نے یہ نہیں دیکھا ہے تو میں آپ کو اسے دیکھنے کا مشورہ دوں گی اس نے مجھے یاد لایا کہ مجھے فرانسیسی زبان کے باقی سبق بھی لینے چاہیئں۔

    اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے لوكاس برافو کو اپنا نیا کَرش بھی قرار دیا۔

    واضح رہے کہ اس سیریز کو دیکھنے والے سیریز میں گیبریل کا کردار نبھانے والے فرانسیسی اداکار لوكاس برافو کا کردار بہت متاثر کُن ہے گیبریل کا کردار نبھانے والے فرانسیسی اداکار لوكاس برافو جو کہ نوجوان خوبرو لڑکی ’ایملی‘ کا ہمسایہ ہوتاہے اور نہایت ہی دلکش ہونے کے ساتھ ساتھ وہ شیف بھی ہے-

    مایا علی ہدایتکار شعیب منصور کی فلم میں جلوئے دکھائیں گی

    مایا علی ہدایتکار شعیب منصور کی فلم میں جلوئے دکھائیں گی

  • عائشہ خان نے بالآخر اپنی بیٹی کی تصویر مداحوں کے ساتھ شئیر کر دی

    عائشہ خان نے بالآخر اپنی بیٹی کی تصویر مداحوں کے ساتھ شئیر کر دی

    شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے آخر کار بیٹی ماہ نور کی تصویر شیئر کردی۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ برس 12 ربیع الاول کو عائشہ خان کے ہاں پیدا ہونے والی ماہ نور کی کوئی بھی ایسی تصویر نہیں لگاتی تھیں جس میں بچی کا چہرہ واضح ہو عموماً عائشہ خان جب بھی اپنی بیٹی کے ساتھ کوئی بھی تصویر شیئر کرتی تھیں تو وہ کسی ایموجی یا کسی دوسرے طریقے سے بچی کا چہرہ نہیں دکھاتی تھیں۔

    تاہم گزشہ روز انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں بیٹی کی سائیڈ پوز کی ایک ایسی تصویر شیئر کی عائشہ خان کی جانب سے بیٹی کی شیئر کی جانے والی تصویروں میں ماہ نور کو اپنے کھلونوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے انہوں نے تصویر میں بیٹی کو اپنی محبت بھی قرار دیا۔

    واضح رہے کہ اپنی بیٹی کا چہرہ نہ دکھانے پر اداکارہ کو تنقید کا سامنا بھی رہا اور کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس حوالے سے تنقید بھی کی گئی تھی۔

    چند ماہ قبل اداکارہ نے ایک فیملی تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے بیٹی کے چہرے پر ایموجی لگا کر اسے چھپادیا تھا جس پر ایک صارف نے تنقید کی تھی۔
    https://www.instagram.com/p/CByyAp9FcTG/?utm_source=ig_embed
    صارف نے کہا تھا کہ بیٹی کا چہرہ چھپانے کی کیا وجہ ہے؟ انہوں نے کہا تھا کہ مغربی ممالک میں لوگ اپنے بچوں کی تصویریں دیواروں پر لگاتے ہیں جبکہ یہاں ہم دیسی بچوں کے چہرے ایسے چھپاتے ہیں جیسے کسی اور کے بچے ہی نہیں ہیں۔

    عائشہ خان نے صارف کی کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ انتہائی عزت و احترام کے ساتھ عرض ہے کہ اگر مجھے کوئی تصویر اچھی لگے گی تو میں پوسٹ کروں گی۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ تصویر پوسٹ کرتے وقت ماہ نور کا تصویر میں شامل ہونا یا نہ ہونا بھی انہی کی مرضی پر منحصر ہے اور آپ تصویر شیئر کیے جانے کی وجہ بالکل نہیں سمجھ پائے کہ بچوں کے ساتھ تصویر کھنچوانا کتنا چیلنجنگ ہوتا ہے۔

    یاد رہے کہ عائشہ خان نے 2018 میں شوبز کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیوں کہ وہ اپنی زندگی کا ایک اہم قدم اٹھانے جارہی ہیں۔

    جس کے بعد 15 اپریل 2018 کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی اُن کے ہاں گزشتہ سال 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔

  • ریتھیک روشن کا کورونا ریکوری وارڈ میں رقص کرنے والے ڈاکٹر کے ساتھ ڈانس کرنے کی خواہش کا اظہار

    ریتھیک روشن کا کورونا ریکوری وارڈ میں رقص کرنے والے ڈاکٹر کے ساتھ ڈانس کرنے کی خواہش کا اظہار

    بھارتی ریاست آسام میں ڈاکٹر کی حفاظتی لباس پہنے کورونا وارڈ میں رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بالی وڈ سُپراسٹار ریتھیک روشن نے ڈاکٹر کے ساتھ ڈانس کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ پر بھارتی ریاست آسام کے سلچار میڈیکل کالج کے ریکوری وارڈ میں ایک ڈاکٹر کی رقص کرنے کی ویڈیو نے کافی مقبولیت حاصل کی ہے یہ ویڈیو رقص کرنے والے ڈاکٹر کے کولیگ ڈاکٹر سید فیضان احمد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی جو دیکھتے ہی وائرل ہو گئی-

    ڈاکٹر فیضان کی جانب سئ شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کورونا لباس پہنے نوجوان ڈاکٹر اداکار ریتھک روشن کی طرح قدموں کا خوبصورت استعمال کرتے ہوئے کورونا مریضوں کے سامنے رقص پیش کر رہے ہیں-


    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں ٹوئٹر صارف نے بتایا کہ میرے کوویڈ وارڈ میں میرے ساتھی ڈاکٹر اور سلچار ہسپتال آسام میں ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر اروپ سینا پتی کورونا مریضوں کو خوش کرنے کے لئے ان کے سامنے رقص پیش کرتے ہوئے-

    مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ڈاکٹر کے رقص کی تعریفوں کا انبار لگ گیا یہاں تک کہ معروف اداکار ریتھک روشن نے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رقص کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر اروپ سے ڈانس سیکھنا چاہتا ہوں اور ان کے ساتھ انہی جیسا ڈانس کرنا چاہتا ہوں جس کے لیے جلد آسام جاؤں گا۔

    دوسری جانب ڈاکٹر اروپ سیناپتی نے جوابی ٹویٹ میں ریتھک روشن کی تعریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ فلم ’ کہو نا پیار ہے‘ سے آپ میرے ہیرو اور انسپائریشن ہیں میں آپ کو آسام میں خوش آمدید کہتا ہوں۔
    https://twitter.com/arupsena1234/status/1318105513180065792?s=20

  • ایمن اور منال خان کی حالیہ تصویر نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا

    ایمن اور منال خان کی حالیہ تصویر نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و ماڈل ایمن خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو شَش و پنج میں ڈال دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی جڑواں بہنیں اداکارہ ایمن خان اور منال خان کے سوشل میڈیا پر کافی متحرک انظر آتی ہیں اور آئےروز نے نئی تصاویر اور ویڈٰوز اپنے مداھوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں یہی وجہ یے کہ ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جبکہ ایمن خان تو انسٹاگرام پر سب سے زایدہ فالورز رکھنے والی پاکستانی اداکارہ ہیں جس پر وہ ہم ٹی وی کا سوشل میڈیا انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ کا خصوصی ایوارڈ بھی اپنے کا چُکی ہیں-

    حال ہی میں ایمن خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمن اور منال اپنی والدہ کے ہمراہ سیلفی لے رہی ہیں جبکہ ایمن، منال اور اُن کی والدہ کے چہرے پر اُبٹن لگا ہوا ہے جبکہ ایمن خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر کوئی کیپشن نہیں دیا گیا ما سوائےصرف ایک ہیش ٹیگ کے ۔
    https://www.instagram.com/p/CGlAfWkDli7/?utm_source=ig_embed
    ایمن خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ویڈنگ بیلز ۔

    ایمن کی اس تصویر پر مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں یہ تصویر ایمن خان کی بہن اداکارہ منال خان کی مہندی کی رسم کی ہو سکتی ہے۔


    کچھ صارفین نے کہا کہ منال خان کی شادی ہو رہی جبکہ چند سوشل میڈیا صارفین ایمن سے پوچھ رہے ہیں کہ یہ کس کی شادی ہو رہی ہے۔

    واضح رہے کہ دونوں بہنوں ایمن اور منال کی جانب سے تاحال اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے کہ یہ منال خان کی مہندی کی رسم کی تصویر ہے یا وہ کسی کی شادی میں شرکت کر رہی ہیں۔

    نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا؟

    اہلیہ کو لڑکی کہنے پر ٹوئٹر صارف کو زید علی کا کرارا جواب

    منشا پاشا کی سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

  • آپ کیا سیکھیں گے  بقلم:عمر یوسف

    آپ کیا سیکھیں گے بقلم:عمر یوسف

    آپ کیا سیکھیں گے ۔

    عمر یوسف۔۔۔

    عربوں کی شاعری پڑھنے کے بعد آپ کو احساس ہوگا کہ یہ عربی شعراء انسان کو اپنی باتوں میں جکڑنے کا ایسا فن رکھتے تھے کہ بڑے بڑے بادشاہ بھی ان کے جال میں پھنس جاتے ۔۔۔۔ حتی کے انہیں اپنا قریبی بنا لیتے ۔۔۔ درہم و دینار ۔۔۔ اور مال و دولت سے نوازتے ۔۔۔ اپنے دربار میں انہیں خاص مقام عطا کرتے ۔۔۔

    تو شعراء خوب فائدے اٹھاتے ۔۔۔ اور زندگی کی تمام نعمتیں حاصل کرتے ۔۔

    جبکہ محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو آپ پڑھیں گے تو یہ پائیں گے کہ آپ ص بھی ایک بادشاہ کی تعریف و تمجید میں اپنا وقت گزارتے تھے ۔۔ وہ بادشاہ ان تمام بادشاہوں کا بادشاہ اللہ رب العزت ہے ۔۔۔

    آپ دیکھیں گے کہ جن لوگوں نے عارضی بادشاہوں کی خوشامد میں اپنی زندگیاں گزاریں ان کو عارضی فائدے ملے ۔۔۔ لیکن جس نبی ص نے خدائے لازوال کی تعریف و تمجید میں وقت گزارا اس نبی کو اللہ نے دنیا میں بھی سرخرو کیا اور آخرت کے حقیقی اور دائمی فائدوں کا بھی مالک بنایا ۔۔۔

    آپ نے فن سیکھنا ہے تو یا تو آپ عربوں کی شاعری سے لوگوں کو راضی کرنے کا فن سیکھ لیں یا آپ نبی ص کی سیرت پڑھ کے ملک الملک رب ذوالجلال کو راضی کرنے کا فن سیکھ لیں اور دائمی فائدے حاصل کرلیں ۔۔۔

    نوٹ
    یہاں پر عربوں کی شاعری پر تنقید ہرگز مقصود نہیں ہے ۔۔۔ بلکہ اس شاعری کی بات کی جائے تو یہ ایک بہترین شاعری ہے ۔۔۔
    یہاں پر زہد و ورع کو اپنانے کی ترغیب دینا مقصود ہے کہ دنیا کو راضی نہیں کیا جاسکتا ۔۔۔ ہاں لیکن اللہ کو راضی کیا جاسکتا ہے اور دونوں جہاں کی عزتیں صرف اس اللہ کی رضا سے حاصل ہوں گی ۔

  • سری لنکن پریمئیر لیگ:سلمان خان کی فیملی کی خریدی گئی فرنچائز کینڈی ٹسکرز  میں وہاب ریاض شامل

    سری لنکن پریمئیر لیگ:سلمان خان کی فیملی کی خریدی گئی فرنچائز کینڈی ٹسکرز میں وہاب ریاض شامل

    سری لنکن پریمیئرلیگ میں پاکستانی پیسر وہاب ریاض بھی بھارتی فلم سٹارز کی فرنچائز کینڈی ٹسکرز کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے اہل خانہ نے لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) میں ، کینڈی ٹسکرز فرنچائز خریدی ہے ، یہ ٹورنامنٹ ہے جس میں اس کے پلیئر ڈرافٹ کو پچھلے دو دنوں میں منعقد کیا گیا تھا اور یہ 21 نومبر یعنی آج کو شروع ہونا ہے۔

    سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل اور والد ، مشہور اسکرپٹ رائٹر سلیم خان ، کنسورشیم کا ایک حصہ ہیں یہ ٹیم سلمان کے بھائی کے نام سے رجسٹرڈ کمپنی سہیل خان انٹرنیشنل نے خریدی ہے –

    سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے ٹی او آئی کو بتایا ہماری ٹیم میں عام طور پر لیگ ، اور شائقین کا جذبہ جو کسی سے پیچھے نہیں ہے ، کو دیکھتے ہوئے ہمیں بہت ساری صلاحیتیں نظر آتی ہیں۔

    خان فیملی کے تین بھائیوں میں سب سے چھوٹے ارباز اور سلمان بڑے ہونے کی وجہ سے سلمان کینڈی کے تمام میچوں میں شرکت کریں گے۔

    سہیل خان کی ٹیم میں پاکستانی پیسر وہاب ریاض بھی بھارتی فلم سٹارز کی فرنچائز کینڈی ٹسکرز کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے، ٹورنامنٹ آئندہ ماہ شروع ہوگا۔

    وہاب ریاض کے علاوہ کینڈی ٹسکرز ٹیم میں کوسال پریرا ، کرس گیل ، لیام پلنکٹ ، اور کوسال مینڈس شامل ہیں۔

    لنکا پریمیر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں پانچ ٹیمیں ہیں- کولمبو کنگز ، ڈمبولا ہاکس ، گیل گلیڈی ایٹرز ، جا فنا اسٹالینز اور کینڈی ٹسکرز۔
    کسی بھی چیز سے زیادہ سہیل سب سے زیادہ پرجوش دکھائی دیتے ہیں کہ کرس گیل اب ان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ایل پی ایل پلیئر ڈرافٹ گذشتہ 48 گھنٹوں میں بنایا گیا تھا اور کھلاڑیوں کی دستیابی اور ان کے مقررہ اصولوں پر تمام الجھنوں کے باوجود خان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کے ساتھ خوش ہیں جس نے انہیں اکٹھا کیا ہے۔

    سہیل خان کا کہنا ہے کہ سری لنکن پریمیئر لیگ میں کئی اسٹار کرکٹرزموجود ہوں گے، شائقین بڑی بے تابی سے سنسنی میچز کے منتظرہیں، کینڈی ٹسکرز کا اسکواڈ متوازن ہے، کرس گیل کو کرکٹ کا باس کہا جاتا ہے،کوشل پریرا جیسے سری لنکن اسٹار کیساتھ میچ ونرز وہاب ریاض اورلیام پلنکٹ بھی موجود ہیں، کوشل مینڈس اورنوآن پرادیپ بھی تہلکہ خیز کارکردگی دکھا سکتے ہیں، اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے سلمان خان ہرمیچ میں نظرآئیں گے-

    ایل پی ایل میں گیل فرنچائز اسی کنسورشیم کی ملکیت ہے جو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چلاتی ہے۔ تاہم ، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ دیگر ٹیموں کا مالک کون ہے۔

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ایل پی ایل کے پاس ہندوستان میں مقیم دو دیگر کنسورشیم ہیں اور ایک سری لنکا سے مقیم ہے جس نے ٹیموں کو منتخب کیا ہے۔ سری لنکا کے سابق آل راؤنڈر اور کمنٹیٹر رسل آرنولڈ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ سری لنکا میں مقیم کنسورشیم سے وابستہ ہیں۔

    دبئی میں قائم انوویٹیو پروڈکشن گروپ (آئی پی جی) کو رواں سال اگست میں ایل پی ایل کو مارکیٹنگ اور تنظیم کے حقوق سے نوازا گیا تھا ، اس ٹورنامنٹ کا پہلا ستمبر میں انعقاد ہونا تھا۔ تاہم ، وبائی بیماری کےباعث، ٹورنامنٹ ملتوی کرنا پڑا۔ ریکارڈ کے مطابق ، آئی پی جی کی سربراہی انیل موہن کر رہے ہیں ، جو متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی ہیں۔

    موہن نے بھی ایل پی ایل میں سلیم خان کے کنبہ کی شرکت کی تصدیق کی اور کہا "انہوں نے نہ صرف پورے ایونٹ میں گلیمر کا اضافہ کیا بلکہ وہ کھیل کے لئے پرعزم بھی ہیں”۔

    لنکا پریمیر لیگ 21 نومبر سے 13 دسمبر 2020 تک شیڈول ہے۔

    2020 لنکا پریمیر لیگ کا حصہ بننے والے کچھ اور بڑے نام شعیب ملک (جافنا اسٹالینز) ، ڈیوڈ ملر اور کارلوس برتھویٹ (ڈمبولا ہاکس) ، آندرے روس-ل ، فاف ڈو پلیسیس ، انجیلو میتھیوز (کولمبو کنگز) ، میں شامل ہیں۔ جبکہ ملنگا ، شاہد آفریدی ، کولن انگرام اور محمد عامر (گیل گلیڈی ایٹرز) میں شامل ہیں-

    سلمان خان کی نئی فلم رادھے کی شوٹنگ مکمل ،فلم کب ریلیز کی جائے گی؟

    سوشل میڈیا صارفین کا فہد مصطفیٰ کا چلبل پانڈے اور سمبا سے موازنہ کیوں؟

  • مایا علی ہدایتکار شعیب منصور کی فلم میں جلوئے دکھائیں گی

    مایا علی ہدایتکار شعیب منصور کی فلم میں جلوئے دکھائیں گی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ مایا علی معروف ہدایت کار شعیب منصور کی اگلی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق مایا علی نے ایک فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ معروف ہدایت کار شعیب منصور کی اگلی فلم میں بطور مرکزی اداکارہ کام کریں گی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ مجھے شعیب منصور کی فلم کا حصہ بننے پر بے انتہا خوشی محسوس ہورہی ہے احسن رحیم اور عاصم رضا جیسے نامور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب میں تیسری فلم شعیب منصور کے ساتھ کررہی ہوں اور شعیب منصور کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
    فلم میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے مایا علی نے کہا کہ یہ بہت خوبصورت کردار ہے اور ایسا کردار میں نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی ادا نہیں کیا۔

    شعیب منصور نے 2017 میں ماہرہ خان کے ساتھ فلم ’’ورنہ‘‘ بنائی تھی لیکن یہ فلم مداحوں کو زیادہ متاثر نہیں کرسکی تھی اس بارے میں مایا علی نے کہا اس بارے میں وہ فکر مند نہیں ہیں۔ شعیب منصور اپنے آپ میں ایک ادارہ ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز ہے-

    فلم طیفا ان ٹربل میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث مداحوں کا دل جیتنے والی اداکارہ نے کہا کہ مجھے معلوم ہے میں شعیب منصور سے بہت کچھ سیکھوں گی مایا علی نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا انہیں یقین ہے کہ فلم بہت اچھی ثابت ہوگی۔

    مایا علی نے فلم سے متعلق مزید بتاتے ہوئے کہا اس فلم کی سب سے دلچسپ بات اس کا نام ہے لیکن فی الحال وہ فلم کا نام نہیں بتاسکتیں۔ تاہم انہوں نے فلم کے نام کا مخفف بتاتے ہوئے کہا کہ فلم کانام ’اے بی جی‘ ہوسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ شعیب منصور کی پچھلی تینوں فلمیں’خدا کے لیے‘، ’بول‘ اور’ورنہ‘ کے ٹائٹلز ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے تھے۔ شعیب منصور کی ہر فلم میں لوگوں کے لیے ایک سماجی پیغام ہوتا ہے تو کیا ان کی اگلی فلم میں بھی کوئی سماجی پیغام ہوگا اس سوال کے جواب میں بھی مایا علی نے فی الحال کچھ نہیں بتایا اور صرف اتنا کہا کہ فلم کا اسکرپٹ بہت اچھا ہے۔

    فلم میں مایا علی کے ساتھ ٹی وی کے معروف اداکار عماد عرفانی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ دسمبر میں شروع ہوگی۔

    واضح رہے کہ اس قبل مایا علی ڈرامہ پروجیکٹ ’پہلی سی محبت‘ میں اداکاری دکھائیں گی اور اداکارہ اس تین برسوں بعد مذکورہ ڈرامے کے ساتھ ایک با پھر چھوٹی اسکرین پر واپسی کررہی ہیں- اس ڈرامے میں ان کے ساتھ معروف ڈیزائنر اور میزبان حسن شہریار یاسین ( ایس ایچ وائے ) پہلی مرتبہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے-

    نامور ڈیزائنر اور میزبان حسن شہریار یاسین ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے کے لیے تیار

    مایا علی جلد ہی نئے ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گی

    زندگی ایک بار ملتی ہیں اسے بھر پور طریقے سے جینا چاہیئے مایا علی

    آپ خوش ہوں یا غمگین زندگی کے ہر لمحے کو سیلیبریٹ کریں صبا قمر

  • ثنا جاوید اور عمیر جسوال شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    ثنا جاوید اور عمیر جسوال شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    ڈرامہ سیریل خانی سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    باغی ٹی وی : جوڑی نے اپنی شادی کی تصدیق اپنے سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے بیک وقت اپنے نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ’الحمداللہ‘ کا کیپشن دیا۔
    https://www.instagram.com/p/CGks6wMBFXQ/?igshid=1043ha2enn2t7
    https://www.instagram.com/p/CGks6wJHXBu/?igshid=1gjalitg48tze
    ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دونوں کو شادی کے ملبوسات زیب تن کیے، گلے میں ہار ڈالے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    شوبز جوڑی کی شادی کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔


    ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں اور مداحوں کی جانب سے دونوں کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    مداحوں کے ساتھ ساتھ مشہور و معروف شخصیات نے بھی ثنا اور عمیر کو شادی کی مبارکباد دی اور اپنے پیغامات میں جوڑی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    مبارکباد کے پیغامات دینے والوں میں اداکار فیروز خان، بلال عباس خان، کومل عزیز خان، میکال،ذوالفقار،اسد صدیقی،منیبہ مزاری ،ملیحہ رحمنٰن،شائستہ لودھی، منشا پاشا، ایمن خان، سارہ خان، فلک شبیر، نیلم منیر، مومل شیخ، منال خان، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، اداکار عمران اشرف اعوان،شہروز سبزواری، ماڈل او اداکارہ صدف کنول،صحیفہ جبار، زینب چوٹھانی، سنیتا مارشل اور عدنان انصاری اور دیگر شامل ہیں۔

    ثنا جاوید کی بہن اور شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا جاوید نے نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک آپ دونوں کو ہمیشہ خوش رکھے۔ (آمین)

    ثنا جاوید کی بہن کی طرح عمیر جسوال کے گھر والے بھی کافی خوش دکھائی دیئے جس کا اظہار انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے کیا۔


    عمیر جسوال کے بھائی عزیر جسوال نے بھابھی ثنا کو گھر میں خوش آمدید کہا ایک پوسٹ میں انہوں نے دو بچوں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ باراتی بچے جو چاچو عمیر جسوال کے نکاح کی تقریب میں شرکت کررہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGky-QeAURR/?igshid=1561vq8jtgrs9
    اسی طرح عمیر کے بھائی یاسر جسوال نے بھی بھائی سے محبت کا اظہار کیا اور ساتھ ہی تمام لوگوں سے مسٹر اور مسز جسوال کو ہیلو کہنے کا بھی کہا۔
    https://www.instagram.com/p/CGkun-NnF–/?igshid=117fcndybvc95
    خیال رہے کہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش رہ چکی ہیں کہ دونوں جلد شادی کرلیں گے۔

    شوبز انڈسٹری کی یہ جوڑی ہمیشہ سے اپنی دوستی کے بارے میں خاموش ہی رہی تھی تاہم اب اچانک شادی کی خبر نے مداحوں کے شک کو سچ میں تبدیل کر کے خوش کردیا۔

    یاد رہے کہ ثنا جاوید کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے ڈرامہ خانی، رسوائی، زرا یاد کر جیسے بہترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

    دوسری جانب عمیر جسوال پاکستان کے مقبول ترین گلوکار ہیں وہ اپنے میوزک کیریئر میں کئی کنسرٹس کے ساتھ ساتھ کوک اسٹوڈیو میں بھی پرفارم کرچکے ہیں۔

    نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا؟

    منشا پاشا کی سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

  • یا سر حسین کی اہلیہ اقراء عزیز کے حوالے سے کی گئی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

    یا سر حسین کی اہلیہ اقراء عزیز کے حوالے سے کی گئی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

    پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین نے سوشل میڈیا پرمداحوں کو بتایا ہے کہ اُن کی اہلیہ اداکارہ اقراء عزیز کھانا کھانے میں کتنی دیر لگاتی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : یاسر حسین نے سوشل پرآج صبح کے ناشتے کی کہانی اپنے مداحوں،کے ساتھ شیئر کی ہے یاسر حسیننے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اقراء عزیز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وہ کھانا بہت آہستہ کھاتی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGjc7VADw0h/?utm_source=ig_embed
    یاسر کی جانب سے انسٹا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ انہوں نے صبح ناشتے میں مکئی کی روٹی بھی کھالی اور چائے بھی پی لی ہے، ا س سے قبل انہوں نے جوس پیا تھا، وہ اپنے موگیمبو ( پالتو جانور ) کے ساتھ باہر سے چہل قدمی بھی کر آئے ہیں گھر واپس آ کر انہوں نے دیکھا کہ اقراء وہی اپنا ایک فرنچ توس ابھی تک کھا رہی ہیں۔

    یاسر نے اپنی اس پوسٹ میں اقراء کو بھی ٹیگ کیا جس پر اقراء عزیز نے کمنٹ کرتے ہوئے یاسر حسین کو جواب میں کہا کہ انہیں ایک توس کھانے میں اس لیے اتنی دیر لگی کیوں کہ وہ یاسر کے سجائے گئے اس خوبصورت کمرے میں مگن ہو گئی تھیں۔

    یاسر حسین کی اس پوسٹ پر اُن کے اور اقراء عزیز کے مداحوں کی جانب سے خوب دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

    ایک انسٹا صارف کا یاسر حسین کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی اقراء عزیز کو سمجھائے کہ اُنہیں ڈائیٹنگ کی ضرورت نہیں ہے جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اقراء عزیز کا صابن سلو ہے ایک صارف نے لکھا کہ اگر اقراء اتنی سلو کھانا کھاتی ہیں تو آپ انہیں اپنے ہاتھ سے کھلا دیں-


    بعض صارفین نے یاسر حسین کے سجائے کمرے کی تعریف کی ایک صارف نے لکھا کہ کیسی کیسی تصاویر لگائی ہیں آپ کو ڈر نہیں لگتا کیا جبکہ چند صارفین نے جانروں کی تصاویر پر تعجب کا اظہار کیا

    ایک صارف نے کہا کہ صاف پتہ چل رہا ہے کہ یاسر حسین اقراء کو دکھانے کے بجائے اپنا سجایا ہوا کمرہ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں ایک صارف نے مذاق میں لکھا کہ ’آپ یہ سب ہمیں کیوں بتا رہے ہیں۔