Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بھارتی اداکار گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے

    بھارتی اداکار گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے

    بھارتی ریاست کرناٹکا کے اداکار سریندرا بنتوال کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے پولیس کی جانب سے اداکار کے قتل کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے جنوبی ضلع کناڈا کے بنتوال تعلقہ سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ اداکار سریندرا بنتوال گزشتہ روز اپنے گھر میں مردہ پائے گئے اُن کی موت کی خبر ملتے ہی پولیس فوراً اداکار کے گھر پہنچ گئی ، تاہم ابھی تک اس کیس سے متعلق زیادہ معلومات تو سامنے نہیں آئی ہیں تاہم خیال کیاجارہا ہے کہ انہیں مالی معاملات کے پیش نظر قتل کیاگیا ہے جبکہ اداکار کے اہل خانہ نے ابھی تک اس معاملے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

    اداکار کو ان کے گھر میں بے رحمی کے ساتھ قتل کیا گیا ہے ان کی لاش گھر میں رکھے صوفے پر پائی گئی جس پر چاقو کے وار لگنے کے کئی زخم موجود ہیں-

    بنتوال قصبہ کے انسپیکٹر اور تفتیشی افسر ٹی ڈی ناگ راج کے مطابق انہیں کسی جان لیوا ہتھیارسے مارا گیا ہے قتل کی وجہ مالی معاملات ہوسکتے ہیں ، کیونکہ اس کو لے کر کافی عرصے سے تنازع چل رہا تھا تاہم تفتیشی ٹیم کیس کی تفتیش کررہی ہے۔

    پولیس کے مطابق اداکار سریندرا پر 15 کے قریب فوجداری مقدمات درج تھے۔ 2018 میں اداکار کو بی جے پی کے دو پارٹی ورکرز پر حملہ کرنے کے لیے بھی گرفتار کیاگیا تھا تقریباً دس سال قبل ان کی شناخت بطور دائیں بازو کے کارکن کے طور پر بھی ہوئی تھی لیکن گزشتہ الیکشن کے دوران وہ کانگریس کیمپ میں نظر آئے تھے۔

    علاوہ ازیں سریندر بنتوال سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے تھے اور سیاست سے وابستہ معاملات پر بے باکی سے اپنی رائےکا اظہار بھی کرتے تھے انہوں نے فلمی کیریئر میں کامیابی کے بعد سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ سریندرا بنتوال نے کچھ تلو فلموں میں کام کیا ہے جن میں ’چالی پولیلیو‘ ایک کناڈا فلم ’سورنا دیرگاہ سانگھی‘ وغیرہ شامل ہیں۔

    بھارتی شو بزانڈسٹری میں ایک اور مبینہ خودکشی،ٹی وی اداکار کی پنکھے سے لٹکتی لاش…

    سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر بھارتی معروف اداکارہ کی خودکشی کی کوشش

    سوشانت سنگھ راجپوت: خود کشی یا قتل اہم رپورٹ سامنے آگئی

    سوشانت سنگھ راجپوت کے بعد ایک اور بھارتی اداکار نے خود کشی کر لی

  • عمیر جسوال اور ثنا جاوید مداحوں کے شکرگزار

    عمیر جسوال اور ثنا جاوید مداحوں کے شکرگزار

    نئی نویلی شوبز جوڑی عمیر جسوال اور ثنا جاوید نے ان کی نئی زندگی کی شروعات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے اور مبارکباد دینے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عمیر جسوال نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ سیلفی شیئر کی اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں نئی زندگی کی شروعات کرنے پر ڈھیروں مبارکباد دی تھی اور سب کو علیحدہ علیحدہ جواب نہ دینے پر معذرت بھی کی-

    عمیر جسوال نے شادی کے بعد لی گئی اپنی ایک حالیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کی محبتوں ، گرمجوشی اور دعاؤں کا بے حد شکریہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے آس پاس بے حد پیار کر نے والے لوگ موجود ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGno7x5h5c3/?utm_source=ig_embed
    انہوں نے مزید کہا ہماری خواہش تھی کہ ہم سب کا علیحدہ علیحدہ جواب دیں لیکن یہ ممکن نہیں۔ مہربانی کرکے ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    گلوکار نے پوسٹ کے آخر میں مداحوں کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ بھی شکریہ ادا کیا-

    واضح رہے کہ دو روز قبل گلوکار عمیر جسوال اور اداکارہ ثنا جاوید نکاح کے بندھن مین بندھے تھے یہ تقریب کراچی کے ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی-

    دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصایر شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیاتھا۔ ان دونوں کی شادی کی خبر اور تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھتے وائرل ہوگئی تھیں مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔اور انہوں نے دونوں کو نئی زندگی کی ڈھیروں مبارکبادیں دی تھیں۔

    مداحوں کے ساتھ ساتھ مشہور و معروف شخصیات نے بھی ثنا اور عمیر کو شادی کی مبارکباد دی اور اپنے پیغامات میں جوڑی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

    مبارکباد کے پیغامات دینے والوں میں اداکار فیروز خان، بلال عباس خان، کومل عزیز خان، میکال،ذوالفقار،اسد صدیقی،منیبہ مزاری ،ملیحہ رحمنٰن،شائستہ لودھی، منشا پاشا، ایمن خان، سارہ خان، فلک شبیر، نیلم منیر، مومل شیخ، منال خان، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، اداکار عمران اشرف اعوان،شہروز سبزواری، ماڈل او اداکارہ صدف کنول،صحیفہ جبار، زینب چوٹھانی، سنیتا مارشل اور عدنان انصاری اور دیگر شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ ثنا جاوید کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے ڈرامہ خانی، رسوائی، زرا یاد کر جیسے بہترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں دوسری جانب عمیر جسوال پاکستان کے مقبول ترین گلوکار ہیں وہ اپنے میوزک کیریئر میں کئی کنسرٹس کے ساتھ ساتھ کوک اسٹوڈیو میں بھی پرفارم کرچکے ہیں۔

    ثنا جاوید اور عمیر جسوال شادی کے بندھن میں بندھ گئے

  • ثنا جاوید کے بھائی کا نو بیاہتا جوڑی کے لئے محبت بھرا پیغام

    ثنا جاوید کے بھائی کا نو بیاہتا جوڑی کے لئے محبت بھرا پیغام

    گزشتہ روز پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ ثنا جاوید کے بھائی عبداللہ جاوید نے سوشل میڈیا پر نئی نویلی جوڑی کے لیے محبت بھرا جذباتی پیغام شئیر کیا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ ثنا جاوید کے بھائی عبداللہ جاوید نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بہن کے نکاح کی دن کی خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے جس میں عمیر جسوال اور ثنا جاوید دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے بیٹھے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGk1JTUhfLN/
    انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عبداللہ جاوید نے اپنی بہن اور بہنوئی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ یہ ہماری زندگی کا ایک خوبصورت دن تھا۔

    عبداللہ جاوید نے لکھا کہ بہت خوش قسمت ہوتے ہیں وہ بھائی جو اپنی بہن کو خوش دیکھتے ہیں اور جب اُنہیں ایک ایسا بہنوئی مل جائے جو اُن کی بہن سے بہت زیادہ محبت کرے تو بھائی مطمئن ہوجاتے ہیں۔

    ثنا جاوید کے بھائی نے جوڑی کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا آپ دونوں اپنی پوری زندگی خوشی خوشی ایک ساتھ رہیں آمین، یہ بھائی کی دعا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کر کے اپنی شادی کی تصدیق کی تھی ۔شوبز جوڑی کی شادی کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

    ثنا جاوید اور عمیر جسوال شادی کے بندھن میں بندھ گئے

  • اپنا نصاب تبدیل کرو:طلباء کا پی ایم سی کے ایم ڈی کیٹ 2020 کے نصاب کے خلاف احتجاج

    اپنا نصاب تبدیل کرو:طلباء کا پی ایم سی کے ایم ڈی کیٹ 2020 کے نصاب کے خلاف احتجاج

    لاہور: پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی سی اے ٹی) 2020 کے نصاب کا اعلان کرنے کےطلباء اس اقدام کے خلاف طلباء احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے مال روڈ پر جمع ہوئے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے اپنے بیان پہلے کہا تھا کہ ایم ڈی سی اے ٹی امتحان میں کوئی بھی مضمون نہیں ہوگا جو طلباء کے اپنے صوبے کے موجودہ نصاب سے باہر ہو۔


    تاہم طلبا نے مال روڈ میں اپنے احتجاج کے دوران کہا کہ پی ایم سی نے ایم ڈی سی اے ٹی کے لئے "اضافی عنوانات” شامل کیے ہیں۔

    بیشتر طلبا نے شکایت کی تھی کہ پی ایم سی نے پہلے ہی کہا تھا کہ ایم ڈی سی اے ٹی کے آئندہ امتحان کے لئے نیا نصاب فراہم نہیں کیا جائے گا۔

    تاہم ، کمیشن کے ذریعہ اس نصاب کو عام کرنے کے بعد متعدد طلبا نے ٹویٹر پر یہ دعویٰ کیا کہ امتحان سے لگ بھگ 20 دن پہلے ہی بہت سارے اضافی عنوانات اس میں شامل کیے گئے ہیں۔

    تاہم اب طلباء پی ایم سی کے اس اقدام پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کے لئے مال روڈ پر جمع ہوئے جہاں طلباء نے بینرز ہاتھ میں پکڑے احتجاج کیا اور پی ایم سی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا-

    احتجا میں شریک تحریم فاطمہ نامی طلبہ نے کہا وہ میں سیکنڈ ائیر پاس کر چکی ہوں اور ایم ڈی کیٹ کے انٹری ٹیسٹ کی تیاری کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ انہیں مشکل اس بات کی ہے وہ یہاں اس لئے جمع ہوئے ہیں کہ جو ہماری نئی اتھارٹی پی ایم سی ہے اس نے صرف امتحان کے 20 دن پہلے ہمارا سلیبس ٹوٹلی تبدیل کر دیا ہے-

    انہوں نے بتایا کہ ہم لوگ پہلے جون سے تیاری کر رہے تھے تب ہمارا سلیبس اناؤنس نہیں کیا گیا تھا ہم نے پنجاب کی بُکس سے تیاری کی لیکن اب جب انٹری ٹیسٹ کے 20 دن پہلے سلیبس اناؤنس کیا ہے تو ٹوٹلی چینج ہے-

    تحریم فاطمہ نامی طا لبہ نے بتایا کہ پی ایم سی نے اپنی ٹوئٹس میں 3 مرتبہ کہا تھا کہ سلیبس کومن ہو گا-لیکن اب ہم لوگوں کے ساتھ بہت برا ہو رہا ہے کیونکہ انہوں نے کہا کہ اب وہ کوگ انہیں فیڈرل کو پریفر کر ہے ہیں کیونکہ سلیبس میں موجود کافی زیادہ ٹاپکس فیڈرل کے ہیں-

    طلبا نے اپنے احتجاج میں سوال کیا کہ آپ بتائیں پنجاب کا بچہ جو پچھلے 7 مہینوں سے تیاری پنجاب کی بُکس سے تیاری کر رہا ہے پوری محنت اور لگن کے ساتھ تو اب وہ کہاں جائیں کیا-

    انہوں نے کہا کہ فیڈیرل کو پریفر کر کے یہ لوگ ہمارے مستقبل کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں-

    علاوہ ازیں طلباء نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی احتجاج کیا اور وزیراظم عمران خان سے سلیبس تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا کہا کہ سر پہلے پی ایم سی نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ، جس میں طلبا کو بتایا گیا کہ "اس سال این ایم ڈی سی اے ٹی کے لئے کوئی نیا نصاب جاری نہیں کیا جائے گا” ،اب انھوں نے ایک نیا نصاب جاری کیا ہے جس میں امتحان سے محض 20 دن قبل ، بہت سارے اضافی موضوعات پر مشتمل ہے –


    https://twitter.com/ZunairaShahid6/status/1318240356991893505?s=20


    https://twitter.com/Tasawur30106114/status/1318221479629160451?s=20

  • اداکارہ کنگنا رناوت کے بعد ایک اور بھارتی اداکار کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی

    اداکارہ کنگنا رناوت کے بعد ایک اور بھارتی اداکار کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی

    بھارتی اداکار وجے سیتھوپتی کو سری لنکا کے لیجنڈری کھلاڑی متھایا مرلی دھرن کی بائیو پک کے لیے حامی بھرنے پر اُن کی بیٹی کا ریپ کرنے کی دھمکی مل گئی۔

    باغی ٹی وی :سری لنکا کے عظیم بولر متھایا مرلی دھرن کی زندگی پر بھارت میں تامل زبان میں فلم بنانے کی خبریں زیر گردش ہیں جس کا ایک پوسٹر بھی جاری کیا گیا تھا ابتدا میں اداکار وجے سیتھوپتی نے فلم میں مرلی دھرن کا کردار ادا کرنے کی حامی بھری تھی لیکن بھارت میں تنازع کھڑا ہونے پر وہ فلم سے علیحدہ ہوگئے تھے۔

    بھارت میں خواتین کو ریپ کی دھمکیوں سے خوفزدہ کرنے کا کلچر عام ہوتا جارہا ہے تاہم اب اسکی لپیٹ میں اداکار اور معرف شخصیات بھی ہیں-

    اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وجے سیتھوپتی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں ملنے لگی ہیں۔

    بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چنئی پولیس نے ٹوئٹر پر ریپ کی دھمکی ملنے کا مقدمہ درج کیا ہے چنئی پولیس کمشنر وجے سیتھوپتی کا نام لیے بغیر اور اس دھمکی کی مزید تفصیلات دیے بغیر بتایا کہ ایک سیلیبرٹی کے خلاف سوشل میڈیا میں آنے والے کمنٹس پر تشویش ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایک شخص نے وجے سیتھوپتی کو تامل قوم کا غدار قرار دیا اور ایک گرافکس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے ساتھ جب ایسا ہوگا تو انھیں سری لنکا میں بسے تامل کو درپیش مشکلات کا احساس ہوگا۔

    واضح رہے کہ سری لنکن حکومت کی جانب سے تامل باغیوں کو مارنے کی حمایت کے بیان پر بھارت میں موجود تامل لوگ مرلی دھرن کو اپنا غدار سمجھتے ہیں۔

    اپنے بیان سے متعلق مرلی دھرن مے سضاحت بھی دی تھی کہ میں تیس سالہ طویل اس خانہ جنگی کے دوران ہی پلا بڑھا ہوں میں جنگ کے درد کو محسوس کر سکتا ہوں جب میں 7 سال کا تھا تو میرے والد کو مارا گیا ہم نے بڑا وقت سڑکوں پر گزارا ہے سری لنکا کی خانہ جنگی کے اختتام سے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ معاملات زیادہ خراب ہوجانے پر مرلی دھرن نے اداکار سیتھوپتی سے درخواست کی تھی وہ اس فلم سے علیحدہ ہوجائیں۔

    مرلی دھرن نے کہا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ سیتھوپتی کچھ لوگوں کی جانب سے دباؤ برداشت کر رہے ہیں میں نہیں چاہتا کہ وجے سیتھوپتی جیسے اسٹار ان لوگوں کی وجہ سے مصیبت میں آئیں جو میرے متعلق غلط فہمی کا شکار ہیں۔

    مرلی دھرن کے اس بیان کو وجے سیتھوپتی نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور لیجنڈری کرکٹر کا شکریہ بھی ادا کیا بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وجے سیتھوپتی کے مینیجر نے کہا ہے کہ اداکار اب یہ فلم نہیں کریں گے۔

    خیال رہے کہ مسٹر سیتھوپتی کی بیٹی حالیہ دنوں میں اس طرح کے مضحکہ خیز خطرات کا شکار صرف ایک اعلی شخصیت نہیں ہے۔ رواں ماہ کے شروع میں کرکٹر ایم ایس دھونی کی بیٹی کو اسی طرح کے دھمکی دی گئی تھی جب اس کے والد – جو جاریہ آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کی طرف سے کھیلتے ہیں – ایک میچ ہار گئے علاوہ ازیں بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو بھی ریپ کی دھمکیاں دی گئیں-

    کنگنا گزشتہ دو ماہ سے بھارت میں مختلف موضوعات پر آواز اٹھاتی رہی ہیں جبکہ انھوں نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد پیدا ہونے والے تنازعات سے متعلق بھی آواز بلند کرتی رہی ہیں۔

    بالی وڈ میں اقرباء پروری کے خلاف آواز بلند کرنے اور وزیراعلیٰ مہاراشٹرا کے خلاف کھڑے ہونے سمیت مخلتف معاملات میں آج کل کنگنا رناوت خبروں میں ہیں۔

    میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں انھیں ریاست اوڑیسہ کے ایک وکیل کی جانب سے ریپ کی دھمکیاں ملی ہیں۔

    جبکہ دھمکی دینے والے شخص نے کہا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے اور کنگنا کو دھمکی انھوں نے نہیں دی۔

    اس شخص کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے خواتین یا پھر کسی بھی قوم سے متعلق ان کے ایسے نظریات نہیں ہیں، میں صدمے میں ہوں اور معافی مانگنا چاہتا ہوں۔

    کنگنا رناوت کو ریپ کی دھمکیاں

  • ماہرین نے پرنس ہیری اور میگھن کے اخراجات پر سوال اٹھا دیئے

    ماہرین نے پرنس ہیری اور میگھن کے اخراجات پر سوال اٹھا دیئے

    ماہرین نے رواں سال شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے والے برطانوی شاہی جوڑے پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی برطانیہ سے کینیڈا اور پھر وہاں سے امریکی ریاست کیلی فورنیا آمد کے بعد سانتا باربرا کاؤنٹی میں خریدے گئے گھر اور دیگر اخراجات کے حوالے سے سوالات اٹھا ئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق سانتا باربرا کے مونٹی سائٹو علاقے میں واقع شاہی جوڑے کا محل نما گھر 14ہزار 563 مربع فٹ کا گھر پانچ اعشاریہ چار ایکڑ کے قطعہ اراضی پر قائم ہے اور اس کی قیمت 4 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر برائے مارگیج پلان کے مطابق ہے۔

    رپورٹ کے مطابق صرف روزمرہ کے اخراجات اس قدر زیادہ ہیں کہ یہ کسی کی بھی جیب پر ایک بوجھ بن سکتے ہیں اور پھر اگر یہ اخراجات کسی مشہور بالخصوص شاہی حیثیت کے حامل افراد کے ہوں تو پھر اندازہ لگایا جاسکتا ہے وہ کس قدر زیادہ ہونگے۔

    ایک مالی امور سے متعلق ماہرین کی ٹیم اسمارٹ ایسٹ نے شاہی جوڑے کے ماہانہ بلز کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے یوٹیلیٹی اخراجات ہی تقریباً 24 ہزار امریکی ڈالرز کے مساوی ہیں جبکہ سیکیورٹی اخراجات تو 33 لاکھ ڈالرز تک ہوسکتے ہیں۔

    یہ محل نما گھر جسے اس کے اصل مالک نے پانچ سال پہلے ہی سے مختلف سہولتوں سے آراستہ کررکھا تھا، جن میں ایک مکمل اور شاندار لائیبریری، بیوٹی سلون، آفس، بھاپ اور پانی سے غسل کرنے کی جگہ اور جم، گیم روم، تھیٹر، آرکیڈ، شراب ذخیرہ کرنے کی جگہ اور پانچ گاڑیوں کے لیے وسیع گیراج شامل ہے۔

    شاہی جوڑے کو ان سہولتوں کے لیے جو اخراجات کرنے پڑرہے ہیں ان کا سالانہ تخمینہ 44 لاکھ امریکی ڈالر لگایا گیا ہے، اسکے علاوہ چار لاکھ اسی ہزار ڈالر ماہانہ مارگیج پلان، 68 ہزار ڈالر سالانہ ٹیکسز اور 3 لاکھ ڈالر اسٹاف کے اخراجات بھی شامل ہیں۔

    تاہم ماہرین نے شاہی جوڑے کے ان تمام اخراجات پر سوال اٹھا دیئے ہیں-

    واضح رہے کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے مئی 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں اگلے ہی سال بیٹے کے پیدائش ہوئی بیٹے کی پیدائش کے چند ماہ بعد ہی دونوں نے شاہی حیثیت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور رواں برس 9 مارچ کو انہوں نے باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کی تھی شاہی حیثیت چھوڑنے کے بعد پہلے کینیڈا اور اب امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سانتا باربرا کاؤنٹی میں رہائش پذیر ہیں۔جہاں انیوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی شروع کی ہے نیٹ فلیکس کے ساتھ کروڑوں ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔

    پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی برطانیہ واپسی

    میگھن مارکل کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع غیر ملکی میڈیا کا دعوی

    شہزادہ ہیری کی 36ویں سالگرہ پرشہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ہالی وڈ پروڈکشن میں کام کرنے جا رہے ہیں؟

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے نیٹ فلیکس سے معاہدہ شاہی خاندان پر دباؤ بڑھانے کے…

    برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے نیٹ فلیکس کے ساتھ دستاویزی فلمیں بنانے کا معاہدہ کرلیا

  • عمران عباس کی ارطغرل غازی کے اداکار جیم اوچان  سے ملاقات کی تصاویر وائرل

    عمران عباس کی ارطغرل غازی کے اداکار جیم اوچان سے ملاقات کی تصاویر وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے استنمبول مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ارطغرل غازی میں علیار بے کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار جیم اوچان سے ملاقات کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان کے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی پر اردو ڈبنگ کے ساتھ پیش کیا جانا والا ڈرامہ ‘ارطغرل غازی‘ نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں یہ ڈرامہ اور اس کے کرداروں نے نہ صرف پاکستانی عوام میں مقبول ہے بلکہ شوبز کی کچھ شخصیات بھی شامل ہیں-

    اداکار عمران عباس ان دنوں ترکی کے سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں اور اور اپنی چھٹیاں ترکی کے خوبصورت مقامات پر گزا ر رہے ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شئیر کر رہے-

    حال ہی میں اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شئیر کیں جس میں وہ ارطغرل غازی میں علیار بے کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکارجیم اوچان کے ساتھ ہیں اور سنوکر گیم کھیل رہے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CGlSa8Yne-e/?utm_source=ig_embed
    تصویر شئیر کرتے ہوئے عمران عباس نے لکھا کہ مشہور و مقبول ڈرامے ارطغرل غازی کے مشہور ترک اداکار جیم اوچان سے حیرت انگیز ملاقات-
    https://www.instagram.com/p/CGk93a7JBpC/?utm_source=ig_embed
    دوسری جانب 44 سالہ تُرک اداکار جیم اوچان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمران عباس کے ساتھ ملاقات کے دوران لی گئی تصاویر شئیر کیں اور کیپشن میں عمران عباس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میرے بھائی اس ملاقات کے لئے شکریہ-

    واضح رہے کہ اس قبل عدنان صدیقی ترکی کے دورے پر گئے تھے اور انہوں نے ترکی کے شہر استنبول میں شہرہ آفاق ڈرامے ’ دیریلیش ارطغرل’ سے جڑی اہم شخصیات سے ملاقات کی-

    عدنان صدیقی نے انسٹاگرام اسٹوریز میں جاری کچھ ویڈیوز میں شوٹنگ اور استنبول میں سیر و تفریح کی ویڈیوز بھی جاری کیں۔ساتھ ہی ارطغرل غازی کے مزار پر حاضری پر جانے کی بھی ویڈیو شئیر کی تھیں-

    عدنان صدیقی نے انسٹا اسٹوریز میں ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں وہ پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی بنانے والی کمپنی سے وابستہ قادر نامی شخص کے ساتھ موجود ہیں۔

    عدنان صدیقی نے پاک ترک دوستی زندہ باد کہتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ترک سیریز بنانے والی کمپنی کے حکام کے ساتھ موجود ہیں اور مداح جلد خوشخبری سنیں گے۔

    خایل رہے کیہ ڈرامے کی پاکستان مین مقبولیت کے بعد نہ صرف پاکستانی بلکہ ڈرامے کے کرادر بھی پا کستان سے اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پو محبت کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں اور پاکستان آنے کی کواہش کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں-

    اس کے ساتھ ہی ویڈیوز میں عدنان صدیقی کو ارطغرل ڈرامے سے جڑے خصوصی تحائف وصول کئے تھے- اور ساتھ انہوں نے ارطغرل غازی کے مزار پر بھی حاضری دی تھی اور ترکی کے دیگر تاریخی مقامات کی بھی سیر کی تھی جن کی ویڈیوز انیہوں نے مداؤھن کے ساتھ شئیر بھی کی تھیں-

    واضح رہے کہ ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے جس نے دنیا بھر سمیت پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں پاکستان میں تو ارطغرل ڈرامے نے شائقین کو اپنا دیوانہ بنا دیا ہے-

    مذکورہ سیریزاور اس کی کاسٹ بالخصوص مرکزی کردار پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرچکے ہیں اور نہ صرف ڈرامے بلکہ اس کے کرداروں کو بھی پاکستان میں خوب شہرت حاصل ہوئی ہے خاص طور پر مرکزی کرداروں کو-

    پاکستانی عوام ڈرامے کی کہانی اور کرداروں سے اپنے جذبات اور محبت کا اظہار بھی کررہی ہے خاص طور ڈرامے کے مرکزی اداکاروں ارطغرل غازی اوت حلیمہ سلطان کے چاہنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ڈرامہ پاکستان میں اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خود ڈرامے کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اداکار بھی حیران رہ گئے۔

    عدنان صدیقی نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے سلسلے میں ترکی روانہ

    عدنان صدیقی کی شہرہ آفاق ترک سیریز دیریلیش ارطغرل سے جڑی اہم شخصیات سے ملاقات، مداح جلد خوشخبری سنیں گے عدنان صدیقی

     

  • فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کو 11ویں فلم کے بعد ختم کرنے کا اعلان

    فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کو 11ویں فلم کے بعد ختم کرنے کا اعلان

    گزشتہ 2 دہائیوں سے شائقین کو محظوظ کرنے والی ہالی وڈ مقبول ترین فلم سیریز ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کا جلد اختتام ہونے والا ہے۔

    باغی ٹی وی :فاسٹ اینڈ فیورس کی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ سیریز کا 11 ویں فلم کے بعد اختتام کردیا جائے گا ابھی تک فلم کے 9 سیزن بن چپکے ہیں سیریز کی نویں فلم کو رواں برس مئی میں ریلیز کیا جانا تھا مگر کورونا کے باعث اس کی نمائش 2021 تک ملتوی کردی گئی تھی۔

    نویں فلم کے جنوری 2020 میں ٹریلر سامنے آنے کے بعد ہی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ ممکنہ طور پر اس سیریز کی 10 ویں فلم آخری فلم ہوگی۔

    تاہم اب فلم کی ٹیم نے تصدیق کردی کہ ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ سیریز کا 11 ویں فلم کے بعد اختتام کردیا جائے گا۔

    شوبز ویب سائٹ ورائٹی نے اپنی رپورٹ میں ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کی متعدد فلموں کی ہدایات دینے والے جسٹن کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کی کہ گیارہویں فلم سیریز کی آخری فلم ہوگی۔

    جسٹن نے سیریز کی تیسری، چوتھی، پانچویں، چھٹی اور آنے والی نویں فلم کی ہدایات دی ہیں اور وہ ہی سیریز کی آخری دونوں یعنی دسویں اور گیارہویں فلم کی ہدایات بھی دیں گے۔

    فلم ساز نے ورائٹی کو بتایا کہ سیریز کی گیارہویں فلم ہی آخری فلم ہوگی تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کی گیارہویں فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ سیریز کی گیارہویں فلم کو 2023 کے آخر یا 2024 کے آغاز تک ریلیز کیا جائے گا۔

    فلم ساز نے بتایا کہ اگرچہ گیارہویں فلم سیریز کی آخری فلم ہوگی تاہم یونیورسل پروڈکشن ہاؤس ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کے کرداروں پر مبنی فلمیں بناتا رہے گا۔

    فلم ساز کے مطابق گیارہویں فلم کے بعد مرکزی سیریز کا اختتام ہوجائے گا تاہم ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ میں متعارف کرائے گئے کرداروں پر الگ فلمیں بنتی رہیں گی اور ممکنہ طور پر سیریز کی اسپن آف فلمیں بھی بنیں گی۔

    خیال رہے کہ ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ سیریز کی پہلی فلم 2001 میں ریلیز کی گئی تھی جس کی شاندار کامیابی کے بعد دوسری فلم 2 سال بعد 2003 میں ریلیز کی گئی تھی پہلی دونوں فلموں کی شاندار کامیابی کے بعد سیریز کی تیسری فلم 2006 میں اور چوتھی فلم 2009 میں ریلیز کی گئی تھی فاسٹ اینڈ فیورس کی پانچویں فلم کو 2011 میں ریلیز کیا گیا، جس کے 2 سال بعد 2013 میں سیریز کی چھٹی فلم ریلیز ہوئی تھی ساتویں فلم 2015 میں ریلیز ہوئی جب کہ آٹھویں فلم کو 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ 9 کا ٹریلر رواں برس جنوری میں ریلیز کیا گیا تھا جس میں ایکشن ہیرو جان سینا کو بھی دکھایا گیا تھا وہ فلم میں منفی کردار میں دکھائی دیں گے۔

    تقریبا 4 منٹ دورانیے کے ٹریلر میں نہ صرف فلم کے مرکزی ہیرو ون ڈیزل کو بدمعاش اور جرائم پیشہ افراد سے الجھتے ہوئے دکھایا گیا تھا بلکہ ٹریلر میں ان کی جانب سے گھریلو زندگی گزارے جانے کو بھی دکھایا گیا تھا۔

    ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ ون ڈیزل اس بار غیر قانونی طور پر ہونے والی کار ریس کا حصہ نہیں بننا چاہتے اور وہ گھریلو زندگی گزارنا چاہتے ہیں تاہم انہیں جرائم پیشہ عناصر ایسی زندگی گزارنے نہیں دیتے۔

    اس بار ٹریلر میں کاروں کو ریس ٹریک پر دوڑائے جانے کے بعد انہیں پہاڑوں اور سمندروں کے اوپر رسیوں کی مدد سے دوڑتا ہوا بھی دکھایا گیا ہے۔

    پاکستانی ایکشن اور تھرل فلم ’50 کروڑ‘ پر تنقید پر اعجاز اسلم کا رد عمل

    نیٹ فلیکس سیریز ’دی کراؤن‘4 کا ٹریلر جاری

  • کنگنا رناوت کو ریپ کی دھمکیاں

    کنگنا رناوت کو ریپ کی دھمکیاں

    بالی وڈ معرورف اداکارہ اور متنازع کوئن کنگنا رناوت کو اوڑیسہ کے ایک وکیل کی جانب سے ریپ کی دھمکیاں ملی ہیں۔

    باغی ٹی وی :بھارت میں خواتین کو ریپ کی دھمکیوں سے خوفزدہ کرنے کا کلچر عام ہوتا جارہا ہے جس کی لپیٹ میں اب اداکارہ کنگنا رناوت بھی آ گئیں ہیں-

    کنگنا گزشتہ دو ماہ سے بھارت میں مختلف موضوعات پر آواز اٹھاتی رہی ہیں جبکہ انھوں نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد پیدا ہونے والے تنازعات سے متعلق بھی آواز بلند کرتی رہی ہیں۔

    بالی وڈ میں اقرباء پروری کے خلاف آواز بلند کرنے اور وزیراعلیٰ مہاراشٹرا کے خلاف کھڑے ہونے سمیت مخلتف معاملات میں آج کل کنگنا رناوت خبروں میں ہیں۔

    میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں انھیں ریاست اوڑیسہ کے ایک وکیل کی جانب سے ریپ کی دھمکیاں ملی ہیں۔

    کنگنا رناوت اس وقت ریاست ہماچل پردیش میں اپنے آبائی علاقے منالی میں موجود ہیں جنھوں نے خود کو ملنے والی اس دھمکی پر کوئی رد عمل نہیں دیا مذکورہ دھمکی انھیں فیس بک پر اس وقت ملی جب انھوں نے اپنی پوسٹ میں ان کے خلاف ممبئی میں درج ہونے والی ایف آئی آر کا ذکر کیا۔

    نوراتری کے موقع پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے نوراتری کے موقع پر مبارکباد دی اوراپنی تصاویر پوسٹ کیں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا آپ میں سے کون سب نوارتریس کے روزے رکھتے ہیں؟ آج کی تقریبات سے منسلک تصاویر جن میں میں بھی روزہ رکھ رہی ہوں ، اسی اثنا میں ، میرے خلاف مہاراشٹرا میں پپو سینا ایک اور ایف آئی آر درج کر رہا ہے ، مجھے یہ مس نہیں کرنا اورمیں جلد ہی وہاں حاضر ہوں گی۔

    بعد ازاں دھمکی دینے والے شخص نے کہا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے اور کنگنا کو دھمکی انھوں نے نہیں دی۔

    اس شخص کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے خواتین یا پھر کسی بھی قوم سے متعلق ان کے ایسے نظریات نہیں ہیں، میں صدمے میں ہوں اور معافی مانگنا چاہتا ہوں۔

    واضح رہے کہ کنگنا اس وقت بالی ووڈ نگری سے دور ہماچل پردیشن میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ نجی فنکشنز میں مصروف ہیں۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں ان کے خلاف ریاست کرناٹک میں مذہبی منافرت پھیلانے اور کسانوں کے خلاف بولنے پر بھی مقدمات درج کیے گئے تھے۔

    کنگنا رناوت کے خلاف کسانوں کی توہین کرنے پر مقدمہ درج

    کنگنا رناوت کے خلاف مذہبی فسادات کرانے کے الزام میں مقدمہ درج

  • فلک شبیر نے اہلیہ سارہ خان سے اداکاری کی کلاسز لینا شروع کردیں

    فلک شبیر نے اہلیہ سارہ خان سے اداکاری کی کلاسز لینا شروع کردیں

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکارفلک شبیر کا کہنا ہے کہ وہ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے اہلیہ سارہ خان سے اداکاری کی کلاسز لینا شروع کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں گلوکار اور اداکارہ سارہ خان کے شوہرفلک شبیر نے آن لائن ویب شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے گفتگو کے دوران کہ وہ جلد ہی اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہے ہیں کیونکہ اداکاری مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں-

    فلک شبیر نے کہا کہ گلوکاری کی نسبت اداکاری کے لیے آپ کو زیادہ تحمل کی ضرورت ہوتی ہے اداکاری کے مقابلے میں موسیقی کی محفلیں بہت ہی اچھی ہوتی ہیں اور ماحول بھی خوشگوار ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گلوکاری میں مداحوں سے ملتے ہیں گفتگو کرتے ہیں تو اس میں کافی تفریح میسر آتی ہے محافل موسیقی میں سب کچھ زندہ دل اور تفریح ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک دن سارہ سے ملنے کے لیے سیٹ پر پہنچا تو احساس ہوا کہ اداکاری میں بہت صبر کی ضرورت ہوتی ہے، آپ کو ایک ہی سیٹ پر 10 سے 12 گھنٹے گزارنے پڑتے ہیں لہٰذا مجھے یقین ہے کہ اداکاری کرنا مشکل ہے لیکن یہ ناممکن نہیں ہے۔

    گلوکار نے کہا کہ میں نے اہلیہ سارہ خان سے اداکاری کی کلاسز لینا شروع کردی ہیں اور اب آگے بھی اچھے کی امید ہے جب اداکاری کروں گا تو آپ کو یقیناً حیرانی ہوگی۔

    خیال رہے کہ رواں برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کی اچانک شادی سے کئی لوگ حیران ہوگئے تھے دونوں نے 14 جولائی کو منگنی کا اعلان کیا اور اگلے ہی دن دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور دونوں 17 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    سارہ خان اور فلک شبیر کی ٹک ٹاک ویڈٰیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    ثنا جاوید اور عمیر جسوال شادی کے بندھن میں بندھ گئے