Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ممبئی میں غنڈہ راج جاری ہے، کنگنا رناوت مبئی پولیس پر بھی برس پڑیں

    ممبئی میں غنڈہ راج جاری ہے، کنگنا رناوت مبئی پولیس پر بھی برس پڑیں

    بالی وڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت مبئی پولیس پر بھی برس پڑیں کہا کہ ممبئی میں غنڈہ راج جاری ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنگنا نے ہریانہ کے ایک یوٹیوبر ساحل چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹرا میں ایک نااہل شخص وزیراعلیٰ ہے جبکہ ممبئی میں غنڈہ راج جاری ہے ۔

    ساحل چوہدری کی گرفتاری پر انھوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ ممبئی میں کس طرح کا غنڈا راج جاری ہے؟

    ساتھ ہی اداکارہ نے مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ان سے یا ان کی حکومت سے سوال نہیں کر سکتا۔

    کنگنا نے سوال اٹھایا کہ یہ لوگ ہمارے ساتھ کیا کریں گے؟ کیا یہ ہمارے گھر توڑیں گے اور ہمیں قتل کریں گے؟


    انہوں نے سوال کیا کہ ان سب چیزوں کے لیے کون جواب دہ ہے؟‘ جبکہ ساتھ میں انھوں نے اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگرس کو ٹیگ کیا۔

    اداکارہ نے اپنے پیغام میں ’میں ساحل کے ساتھ ہوں‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    کنگنا نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ مہاراشٹرا حکومت کے کاموں پر سوال پوچھنے پر ایک متفرق ایف آئی آر درج ہوئی جو ان کا جمہوری حق بھی تھا اور ساحل کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا جبکہ پائل نے انوراگ کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کروائی لیکن انوراگ آزاد گھوم رہے ہیں یہ سب کیا ہے؟

    واضح رہے کہ اداکارہ پائل گھوش نے ہدایت کار انوراگ کیشپ پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا اور ہدایت کار کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی تھی تاہم اپنی درخواست پر عمل ہوتا نہ دیکھ پائل نے بھوک ہڑتال پر جانے کا اعلان کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے شیو سینا اور کنگنا رناوت کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے اور اسی دوران ہی ممبئی کی میونسپل کارپوریشن نے کنگنا کے گھر کو مسمار کردیا تھا۔

    اس حوالے سے کنگنا رناوت نے بیان دیتے ہوئے مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اور شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس طرح میرا گھر ٹوٹا اسی طرح تمھاری انا بھی ٹوٹے گی یہ وقت کا پہیہ ہے اور وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔

    کنگنا رناوت نے ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا گھر توڑ کر تم نے مجھ پر بڑا احسان کیا ہے، مجھے پتا تھا کشمیری پنڈتوں پر کیا بیتی ہوگی، آج میں نے وہ محسوس کیا ہےان کا کہنا تھا کہ آج میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں صرف ایودھیا پر ہی نہیں کشمیر پر بھی ایک فلم بناؤں گی، ملک کے لوگوں کو آگاہی فراہم کروں گی مجھے معلوم تھا میرے ساتھ ایسا تو ہوگا۔ ساتھ میں انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ ادھو ٹھاکرے اور اس فلم ساز کرن جوہر کو بے نقاب کریں گی۔

    کنگنا رناوت کو ادھو ٹھاکرے کے خلاف آواز بلند کرنا مہنگی پڑ گئی

    فیروز خان کی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو پاکستان میں چائے کی دعوت

    عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر…

    پاکستانی فنکاروں نے پاکستان مخالف بیان پرکنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا

    کنگنا رناوت اگر پاکستان مخالف بیان دینا چھوڑ دیں تو بالی وڈ میں کہیں نظر ہی نہ آئیں

    کنگنا رناوت نے ایودھیا اور کشمیر پر فلم بنانے کا اعلان کردیا

    میرا مکان توڑنے والے پاکستانی ہیں، کنگنا رناوت نے بھونڈا الزام لگا دیا

  • یاسر حسین اور اقراء عزیز کی شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹوں کی نئی تصاویر وائرل

    یاسر حسین اور اقراء عزیز کی شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹوں کی نئی تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین اپنی اہلیہ اور اداکارہ اقراء عزیز کے ہمراہ پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقہ جات کے سیر کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقراء عزیزآج کل پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر کو نکلے ہوئے ہیں -عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری 6 مہینوں پر مشتمل لاک ڈاؤن کُھلنے کے بعد سے متعدد فنکاروں نے پاکستان کے خوبصورت اور ٹھنڈے علاقوں کا رُخ کر لیا ہے جن میں حمیمہ ملک، اداکار بہنیں ایمن اور منال اور عروی حسین کے بعد اب شوبز جوڑی اقراءعزیز اور یاسر حسین بھی شامل ہیں-

    اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اہلیہ اقراء عزیز کے ہمراہ چند تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں اداکار نے ہنزہ کا روایتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور نا صرف یہ بلکہ وہیں کی روایتی ٹوپی بھی پہن رکھی ہے اور اس کے ساتھ ہی اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ ’جیسا دیس ویسا بھیس۔ ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہنزہ اور 2020۔
    https://www.instagram.com/p/CFuIWIJj2zy/
    اس سے قبل بھی اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی اور اقراء عزیر کی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ ناران میں موجود چائے پیتے نظر آرہے تھے اور خوبصورت نظاروں کو انجوائے کر رہے تھے-
    https://www.instagram.com/p/CFpHWXbDPwy/
    یاسر نے اقراء عزیز کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا تھا کہ ناران کی چائے، اور ساتھ میں چائے کے کپ اور دل کا ایموجی بھی بنایا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے اقراء کو اپنی پوسٹ میں ٹیگ بھی کیا تھا۔

  • سہانا خان کو رنگ پر تنقید کا سامنا ، سوشل میڈیا صارفین نے کالی چڑیل کہہ دیا

    سہانا خان کو رنگ پر تنقید کا سامنا ، سوشل میڈیا صارفین نے کالی چڑیل کہہ دیا

    بھارتی سُپراسٹار شاہ رُخ خان کی صاحبزادی سہانا خان نے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اپنی سکن کے رنگ سے متعلق ہونے والی تنقید کے خلاف آواز اُٹھائی ہے ۔

    باغی ٹی وی : سہانا خان نے سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُنہیں انسٹا فالوورز کی جانب سے اُن کے گہرے رنگ پر کمنٹس کا سامنا کرنا پڑا۔

    سہانا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے انسٹا صارفین کی جانب سے کی گئی تنقید سے متعلق ایک طویل نوٹ لکھا ہے اور اپنا تجربہ بیان کیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFugYlIHC-7/?igshid=vapp4je0lndw
    سُہانا کی جانب سے لکھے گئے طویل کیپشن میں کہنا ہے کہ چند انسٹا صارفین کی جانب سے اُن کی پوسٹ پر تنقیدی کمنٹ کئے گئے ہیں اُن کے گہری رنگت اور شخصیت پر بات کرتے ہوئے فالوورز نے اُنہیں بد صورت، کالی، کالی چڑیل قرار دیا ہے۔


    سہا نا نے لکھا کہ ابھی بہت کچھ چل رہا ہے اور یہ ان مسائل میں سے ایک ہے جس کی ہمیں اصلاح کرنے کی ضرورت ہے !! یہ صرف میرے بارے میں نہیں ہے یہ ہر نوجوان لڑکی / لڑکے کے بارے میں ہے جو قطعی طورپر کسی وجہ سے کمتر محسوس نہیں ہوا ہے۔

    سہانا نے مزید لکھا کہ یہ ہر ایک انسان کا مسئلہ ہے جس پر ہمیں بات کرنی چاہیے اور اس سوچ کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہم سب ہی کا الگ الگ رنگ ہے جس کے مطابق کوئی گہری رنگت کا ہے کوئی سانولی تو کوئی گوری رنگت رکھتا ہے۔

    سہا نا نے کہا کہ یہاں میری ظاہری شکل کے بارے میں دیئے گئے کچھ تبصرے ہیں۔ جن میں مجھے بتایا گیا ہے کہ میں اپنی عمر بھر کی عمر کے مردوں اور عورتوں کے بجائے جلد کی وجہ سے بدصورت ہوں-

    سہانا نے کہا کہ چونکہ میں 12 سال کی تھی اس حقیقت کے علاوہ کہ یہ اصل بالغ ہیں افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم سب ہندوستانی ہیں جو خود بخود ہمیں بھورے بنادیتے ہیں – ہاں ہم مختلف رنگوں میں آتے ہیں لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ میلانین سے کتنا دور ہوجائیں ، آپ صرف یہ نہیں کرسکتے . اپنے ہی لوگوں سے نفرت کرنے کا صرف یہ مطلب ہے کہ آپ تکلیف دہ طور پر غیر محفوظ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ایک بھارتی سوچ ہے کہ اگر آپ 5 فُٹ 7 انچ لمبے اور گورے ہیں تو ہی آپ خوبصورت ہیں، وہ 5 فُٹ 3 انچ قد اور گہری رنگت کی مالک ہیں مگر خود سے بہت پیار کرتی ہیں اورخوش ہیں اور اُنہیں خوش ہونا بھی چاہیے۔

    بعد ازاں سُہانا کی اس پوسٹ پر اُنہیں متعدد بھارتی معروف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے سراہا گیا جس پر سہانا نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انسٹا پر ایک اسٹوری شیئر کی اور لکھا کہ ’اُنہوں نے اپنی رنگت تبدیل نہیں کروائی ہے اور نہ وہ ایسا ارادہ رکھتی ہیں۔

  • علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت کروالی

    علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت کروالی

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار واداکار علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت کروالی۔

    باغی ٹی وی : اداکار علی ظفر کی درخواست پر اداکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے معاملے میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا سائبر کرائم سیل ایک بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکا مقدمہ میں نامزد ملزمہ عفت عمر نے عبوری ضمانت کروالی۔

    ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں نامزد میشا شفیع سمیت 9 ملزمان کو ایف آئی اے نے بیان ریکارڈ کرانے کے لئے کئی بار بلایا لیکن ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوتے، لہذا ان کی گرفتاری کے لئے گھروں پر چھاپے مارے جائینگے۔

    ایف آئی اے نے علی ظفر کی درخواست پر دو سال تحقیقات کے بعد اداکارہ میشا شفیع اور ان کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

    واضح رہے کہ :پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی جن میں میشا شفیع ، عفت عمر ،لینہ غنی،حسیم الزمان ، عفت عمر، حمنہ رضا، ماہم جاوید، علی گل پیر، فریحہ ایوب اور سید فیضان رضا شامل ہیں-

    علی ظفر کے جمع کرائے گئے شواہد کے مطابق یہ الزامات انہیں ایک ملٹی نیشنل کے بہت بڑے کنٹریکٹ سے نکلوانے کے لئے لگائے گئے-

    علی ظفر نے اپنی گواہی میں بتایا تھا کہ میشا شفیع کی جانب سے ان کو یہ دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ اس کانٹریکٹ سے پیچھے نہ ہٹے تو وہ ان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیں گی-

    اس دھمکی میں نہ آنے پر میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف 19 اپریل 2018 کو ٹوئٹر پر اپنے ساتھیوں سمیت الزامات کی بوچھاڑ کر دی اور ان کو اس پروگرام سے خارج کروادیا-

    علی ظفر نے کہا تھا کہ ان کے خلاف یہ مہم می ٹو کے بینر تلے لانج کی گئی جس میں میشا شفیع اور ان کی وکیل نے اپنے ساتھیوں کی مدد لی اور میڈیا پر ان کی کردار کشی کرنے کے لئے بہت سے جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے-

    خیال رہے کہ علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھاعلی ظفر کی طرف سے ایف آئی اے سائبرکرائمز ونگ کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر مہم میں نازیبا زبان استعمال کی گئی۔ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے علی ظفر کی درخواست پر کارروائی شروع کردی تھی-

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے اڑھائی سال کی اندرونی تحقیقات کے بعد ایف آئی آر درج کی۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے ان ملزمان کو دفاع کے3 سے زائد مواقع دئیے گئے تھے –

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

    آج کا ڈرامہ بے ہودہ اور مخصوص کہانیوں میں پھنس کر رہ گیا ہےجن میں رشتوں کا مذاق…

  • والٹ ڈزنی کا  2019 کی لائیو ایکشن ریمیک فلم ‘دی لائن کنگ’ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

    والٹ ڈزنی کا 2019 کی لائیو ایکشن ریمیک فلم ‘دی لائن کنگ’ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

    امریکی معروف اسٹوڈیو والٹ ڈزنی نے 2019 کی لائیو ایکشن ریمیک فلم ‘دی لائن کنگ’ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا۔

    بای ٹی وی : جنگل کے بادشاہ شیر، اس کی بیوی شیرنی اور ان کے ہاں پیدا ہونے والے نئے بچے ‘سمبا’ کے گرد گھومنے والی کہانی پر مبنی فلم کو ابتدائی طور پر 1994 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

    ‘دی لائن کنگ’ 1994 میں اتنا مقبول ہوئی تھی کہ فلم نے اس زمانے میں بھی ایک ارب ڈالر کی کمائی کی تھی۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ڈزنی کی 2019 کی لائیو ایکشن فلم ‘دی لائن کنگ’ کے سیکوئل کی ہدایات آسکر ایوارڈ یافتہ بیری جینکنس دیں گے۔

    نئی فلم میں بھی 2019 کی فلم میں استعمال کی گئی فوٹو ریئلسٹک ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا جس سے سیکوئل فلم بھی لائیو ایکشن کی طرح دکھائی دے گی۔

    نئی فلم میں 2019 کی فلم جیسی ٹیکنالوجی شامل کی جائے گی ، جس نے عالمی باکس آفس پر 1.7 بلین کمایا اور اس میں میوزک بھی پیش کیا جائے گا۔

    ہدایت کار بیری جینکنس نے فلم کی ہدایات کے لیے اپنے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ وہ مذکورہ فلم کو دیکھ کر بہن اور بھائیوں کے ساتھ بڑے ہوئے۔

    بیری جینکنس کے مطابق وہ جس فلم کو دیکھ کر جوان ہوئے اب وہ اسی فلم کی ہدایات دیں گے اور یہ بات ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

    جینکنز نے کہا کہ "ڈزنی کے ساتھ دوستی ، محبت اور میراث کی اس شاندار کہانی کو وسعت دینے کے موقع پر کام کرنے کا موقع ملنا جبکہ افریقی ممالک میں رہائش پذیر لوگوں کی زندگیوں اور جانوں کے کام کو آگے بڑھانا ایک خواب ہے۔”

    ابھی یہ واضح نہیں کہ والٹ ڈزنی کب تک ‘دی لائن کنگ’ کے سیکوئل پر کام کا آغاز کرے گا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک فلم کے کام کا آغاز کردیا جائے گا اور ممکنہ طور پر اسے آئندہ سال تک ریلیز کیا جائے گا۔

    پہلی فلم کی کہانی ایک شیر، اس کی بیوی شیرنی اور ان کے پیدا ہونے والے سمبا نامی بچے کے گرد گھومتی ہے اور 2019 میں جاری کی گئی فلم میں بھی سمبا کی پیدائش کو دکھایا گیا تھا۔

    اب خیال کیا جا رہا ہے کہ سمبا کو جوان ہوتے یا بادشاہ بنتے دکھایا جائے گا تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

  • سوشانت سنگھ راجپوت کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر کے شواہد نہیں ملے

    سوشانت سنگھ راجپوت کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر کے شواہد نہیں ملے

    بھارتی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے انکشاف کیا ہے کہ آنجہانی اداکارسوشانت سنگھ راجپوت کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر کے شواہد نہیں ملے ہیں ۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق تحقیقاتی ادارے این سی بی کے ذرائع کا سوشانت سنگھ راجپوت کی نئی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق کہنا ہے کہ سوشانت سنگھ کو زہر دیئے جانے کے شواہد نہیں ملے ہیں-

    سی بی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشانت سنگھ کو زہر دیا جانا صرف ایک مفروضہ تھا جس کے پوسٹ مارٹم میں تصدیق نہیں ہوئی ہے-

    واضح رہے کہ سوشانت سنگھ کے خاندان کی جانب سے شک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ سوشانت سنگھ کی موت زہر دینے سے واقع ہوئی ہے جس پر تحقیقات کیے جانے پر یہ الزام صحیح ثابت نہیں ہوا ۔

    خیال رہے کہ آنجہانی بھارتی ہیرو سشانت کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ ’آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز‘ کے ڈاکٹرز کی جانب سے تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن میں گزشتہ شام جمع کروائی گئی تھی جسے ڈاکٹروں کی جانب سے حتمی رپورٹ قرار دیا گیا تھا۔

    ڈاکٹروں کی ٹیم کے سربراہ سدھیر گپتا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سوشانت سنگھ کے پوسٹ مارٹم اور اعضاء پر نئے سرے سے کی گئی تحقیق کی گئی ہے اور حتمی رپورٹ تحقیقاتی ادارے میں جمع کروا دی ہے ۔

    بالی وڈ منشیات کیس: دوران تفتیش دپیکا پڈوکون این سی بی کی جانب سے پوچھے گئے سخت…

    میں منشیات کا استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی میں نے کبھی منشیات کے استعمال کو فروغ…

    بالی وڈ مشیات کیس: سارہ علی خان اور شردھا کپور نے کے تمام الزامات کی تردید کر دی

    بالی وڈ منشیات کیس:دیپیکا پڈوکون نے دوران تفتیش اعتراف جُرم کر لیا

    بالی وڈ منشیات کیس: سارہ علی خان، دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کے موبائل فونز ضبط

  • ترک سیریز دیریلیس ارطغرل آذر بائیجان کے سرکاری چینل پربھی نشر کیا جائے گا

    ترک سیریز دیریلیس ارطغرل آذر بائیجان کے سرکاری چینل پربھی نشر کیا جائے گا

    معروف ترک ڈارما سیریز دیریلیس ارطغرل آذر بائیجان کے سرکاری چینل پربھی نشر کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : جو مقبولیت دنیا بھر میں ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے کو ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔ اسے دنیا کے کم و بیش ساٹھ ( 60 ) ممالک میں ڈب کر کے دکھایا گیا ہے-

    ارطغرل کی دنیا بھر میں کامیابی کا ندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسے دنیا کے ایک سو چھالیس ( 146 ) ممالک سے نہ صرف ناظرین کی توجہ حاصل کی بلکہ وہاں ڈراموں کی دنیا کا بے تاج بادشاہ بھی قرار پایا۔

    یہ وہ ڈرامہ ہے جس نے مسلمانوں کو ان کے حقیقی ہیروز سے متعارف کرایا ہے۔ یہ وہ ڈرامہ ہے جس کے بارے میں رجب طیب اردگان نے کہا ”جب تک شیر اپنی تاریخ خود نہیں لکھیں گے ان کے شکاری ہی ہیرو ٹھہریں گے“ اور ”ہم اسلامی تاریخ اس طرح لکھیں گے جس طرح وہ تھی“ اور جب یہ اسلامی تاریخ ارطغرل نامی ڈرامے کے ذریعے دنیا کی دکھائی تو لوگ اسلام قبول کرنے لگے۔ یہ وہی ڈرامہ ہے جس نے اغیار کی ان کوششوں پر پانی پھیر دیا جو اسلام کے سنہری ماضی کو داغدار کرنے میں صرف کی گئی تھیں۔

    یورپ، مڈل ایسٹ، افریقہ اور یورپ سے 700 ملین ناظرین کو اپنے سحر میں گرفتار کرنے والا ڈراما غازی ارطغرل آذربائیجان، ترکمانستان، قازقستان، ازبکستان، البانیہ، پولینڈ، سربیا، بوسنیا، ہزروگوینا، ہنگری اور یونان اور پاکستان میں ریکارڈ توڑنے کے بعد اب آذر بائیجان کے سرکاری ٹیلی وژن اے زیڈ ٹی وی پر بھی نشر کیا جائے گا-

    ترک خبر رساں ادارے کے مطابق آذر بائیجان کے سرکاری ٹیلی وژن اے زیڈ ٹی وی نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ ڈراما نشر کرنے کے حقوق حاصل کرلیے گئے ہیں۔ یہ ڈرامہ 2014 میں شروع ہونے کے بعد ہی آذر بائیجان میں مقبول ہونا شروع ہوگیا تھا۔

    آذری سرکاری چینل کے مطابق ڈرامے کی 150 اقساط کی ڈبنگ اور ایڈیٹنگ کے کام کا آغاز ہوچکا ہے۔ سرکاری چینل پر یہ ڈرامہ ہفتے کے پانچ روز نشر کیا جائے گا۔

    واضح رہے اس سے قبل پاکستان میں ارطغرل غازی کو سرکاری ٹیلی وژن پر نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور گزشتہ برس وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اس کے لیے باقاعدہ ہدایات جاری کیں جس کے بعدے سے پاکستان ٹیلی وژن پر یہ ڈرامہ اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا جارہا ہے۔

    خلافت عثمانیہ کے قیام سے قبل کے ترک خطے اور اسلامی دنیا کے حالات پر بنائی گئی یہ ٹی وی سیریز مسلم دنیا اور بالخصوص پاکستان میں مقبولیت کے اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ چکی ہے۔

    دوسری جانب آرمینیا کے ساتھ سرحدی تنازعے پر شروع ہونے والی مسلح جھڑپوں میں بھی ترکی نے آذر بائیجان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے دونوں ممالک کی قربتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    ’’ارطغرل غازی‘‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے-

    ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا

    ارطغرل اردو کی بڑی کامیابی، دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینلز میں تینتیسویں نمبر پر آگیا

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ کون ہیں ؟

  • ہانیہ عامر کی منگنی ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گئی

    ہانیہ عامر کی منگنی ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گئی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی منگنی سے متعلق ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باصلاحیت اداکارہ ہانیہ عامر کو منگنی کی مبارکباد دی جا رہی ہے ’منگنی مبارک ہانیہ‘ کا ہیش ٹیگ گزشتہ دن سے ٹرینڈنگ پر ہے جبکہ اب یہ ٹرینڈز پر پہلے نمبر پر آ گیا ہے ۔

    ٹوئٹر صارفین کی جانب سے میمز اور ٹوئٹس کے ذریعے ہانیہ کو مبارکباد دی جا رہی ہے جبکہ چند صارفین ٹوئٹس کے ذریعے دوسروں سے اس ٹرینڈ کی وجہ پوچھ رہے ہیں اور حیرانی اظہار کر رہے ہیں-


    https://twitter.com/KarachiWalay75/status/1311234052578594816?s=19


    https://twitter.com/arbeena01/status/1311202915848077312?s=19
    https://twitter.com/Amna_zahid0/status/1311207213239865344?s=19


    https://twitter.com/bruhabdullah4/status/1311200508883812353?s=19


    https://twitter.com/Haniasayesha/status/1311214551816429568?s=19


    https://twitter.com/idrikki541/status/1311002521436139521?s=19
    دوسری جانب اب اس ٹرینڈ پر ہانیہ عامر کی جانب سے بھی ردِ عمل سامنے آ گیا ہے جس میں اُنہوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر موصول ہونے والے سیکڑوں نوٹیکفیشن سے متعلق پریشان تھیں مگر انہوں نے سوچا ہوا تھا کہ وہ چیک نہیں کریں گی کہ صارفین اُن سے متعلق اس بار کیا کہہ رہے ہیں۔
    https://twitter.com/hania_the/status/1311268380112977920?s=19
    ہانیہ کی جانب سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں کہا گیا ہے کہ مگر آج صبح اُنہوں نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ چیک کر ہی لیا تا کہ اُنہیں معلوم ہو سکے کہ ہو کیا رہا ہے۔


    انہوں نے ہنستے ہوئے منگنی کی مبارکباد دیئے جانے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ وہ بہت خوش ہیں۔

    ہانیہ عامر کی جانب سے اس ٹرینڈ پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ اُن کے مداح اُنہیں حیران کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ہیں۔

    اپنی انسٹا گرام اسٹوریز پر ہانیہ عامر کی جانب سے کچھ ٹوئٹس بھی شیئر کیے گئے ہیں۔

  • صبا قمر کے خوبصورت برائیڈل شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    صبا قمر کے خوبصورت برائیڈل شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اور خوبرواداکارہ و ماڈل صبا قمر کا خوبصورت برائیڈل شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی :بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کی مالک اداکارہ صبا قمر اکثر و بیشتر اپنی تصاویر اور ویڈٰو ز سوشل میڈیا پر اپے مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں صبا قمر کی تصاویر، ویڈیوز اور معاشرتی برائیوں پر بنائے گئے وی لاگز کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے –

    حال ہی میں صبا قمر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنا نیا برائیڈل شوٹ شیئر کیا ہے صبا قمر کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں وہ بے حد خوبصورت اوردلکش نظر آرہی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFuGbcShbKg/?igshid=1h9dh2xgcqzf
    صبا قمر نے اپنے فوٹو شوٹ کی ایک تصویر کے کیپشن میںاپنے مداحوں کے لیے پر سکون زندگی کے لیے ایک پیغام بھی لکھا ہے کہ اپنے سکون کی حفاظت کیجئے۔
    https://www.instagram.com/p/CFubtzyhue1/?igshid=8ucemqoksvhx
    صبا قمر نے اپنی ایک اور تصویر کے کیپشن میں پنجابی گانے کے چند اشعار لکھے-
    https://www.instagram.com/p/CFwU3qTh6IG/?igshid=1qjdpjnxctmtb
    صبا قمر کی خوبصورت تصاویر پر جہاں مداحوں نے تعریفیں کیں وہیں شوبز شخصیات کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے-


    اداکارہ مایا علی نے صبا کی تعریف کرتے ہوئے کمنٹ میں لکھا کہ حسین، ماشا اللہ جبکہ ادکارہ نمرہ خان کا کہنا تھا کہ صبا قمر نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں-اداکارہ اشنا شاہ نے لکھا کہ ماشاءاللہ بہت خوبصورت نظر آ رہی ہیں جبکہ فلک نا ز نے بھی تعریف کی-

    علاوہ ازیں ادکار اعجاز اسلم اور مہرین سید نے بھی صبا قمر کی خوبصورتی کی تعریف کی-

    دوسری جانب صبا قمر نے ساتھی ادکاروں کا شکریہ ادرتے ہوئے پیار کا ظہار کیا-

  • اشنا شاہ نے چڑیا گھروں میں جانوروں کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

    اشنا شاہ نے چڑیا گھروں میں جانوروں کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے چڑیا گھروں میں جانوروں کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی :اداکارہ اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر کراچی چڑیا گھر کے ریچھ کی ویڈیوز شیئرز کیں جس میں ریچھ گرمی سے نڈھال نظر آرہا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFqZ11hhKDw/
    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں اداکارہ نے کہا یہ ویڈیوز کراچی چڑیا گھر کے ریچھ کی ہے جوکہ گرمی سے تڑپ رہا ہے جب کہ تیسری تصویر میں ریچھ اپنے قدرت ماحول میں ہے۔

    اشنا شاہ نے لکھا کہ جانوروں کی نمائش کرنا اُن کے ساتھ نا انصافی اور شدید ظلم ہے اگر جانوروں کو دیکھنے کا شوق ہے تو ان کو ان کے اپنے ماحول میں جا کر دیکھنا چاہئے کیوں کہ جب آپ چڑیا گھر جاتے ہیں تو آپ ان کی تکلیف کا حصہ بنتے ہیں اس لئے ایسی جگہوں کو بند کر دینا چاہئے۔

    اشنا شاہ ڈراموں کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے چڑیا گھروں میں جانوروں کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔