Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • شاہ محمود قریشی کی چیئرمین مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ سے  مذکرات میں امن عمل پر گفتگو ہوئی

    شاہ محمود قریشی کی چیئرمین مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ سے مذکرات میں امن عمل پر گفتگو ہوئی

    شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چیئرمین مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ سے مذکرات میں امن عمل پر گفتگو ہوئی-

    باغی ٹی وی : شاہ محمود قریشی کی چیئرمین مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ سے مذکرات میں امن عمل پر گفتگو ہوئی-شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گفتگو کے دوران دونوں ممالک میں امن پر گفتگو ہوئی –

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں مفاہمتی کونسل کے چیئرمین تمام حقائق سے آگاہ ہیں خطے میں امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے-

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات کا آغازبہت اہم قدم ہے یہ افغانستان میں امن اوراستحکام پاکستان کے لیے بہت اہم ہے-

    شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری افغان مسئلے کے سیاسی حل کی حمایت کررہی ہے ہم سمجھتے ہیں افغانستان میں امن و استحکام سے خطے میں امن ہوگا-

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد اور کابل کو معاملات کے حل کےلیے آگے بڑھنا ہوگا ہم افغان مہاجرین کی عزت و وقار سے واپسی کے خواہاں ہیں بہترین مستقبل کےلیے ہمیں ماضی کی غلطیوں کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہی دونوں ممالک کے عوام کے لیے بہتر ہیں-

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی افغانستان میں امن علاقائی ترقی کےلیےضروری ہے ہمیں امن عمل کونقصان پہنچانے والے عناصرسے خبردار رہنا ہے افغان قیادت کوقیام امن کے اس موقع سے فائدہ اٹھانا ہے-

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اس بات کااعتراف ہواہےکہ افغان مسئلہ مذاکرات سےحل ہوگا-

  • احتساب عدالت: شہباز شریف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی،عدالت نے شہباز شریف کو 13 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

    احتساب عدالت: شہباز شریف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی،عدالت نے شہباز شریف کو 13 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

    وزارت خارجہ نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر رپورٹ پیش کر دی-

    باغی ٹی وی : احتساب عدالت، شہباز شریف اور انکے خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت شہباز شریف نے کہا کہ میرے وکلاء آج پیش نہیں ہو رہے-

    شہباز شریف نے کہا کہ انصاف کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے مرحوم والد کے زمانے میں صنعتی اداروں تقسیم ہوئے
    غریب الوطنی میں ہمارے اثاثے تقسیم ہوئے

    شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ وراثت میں ملنے والے تمام اثاثے بچوں کو منتقل کر دیئے تھےمیرے ان صنعتی اداروں سے کوئی تعلق نہیں

    انہوں نے کہا کہ میں نے ساری تفصیلات ہائیکورٹ میں پیش کی تھیں-

    شہباز شریف نے عدالت عدلیہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کی شوگر ملز کو 90 کروڑ روپے کا نقصان کیا پنجاب کی شوگر ملز کو اربوں روپے کا نقصان ہوا-

    شہباز شریف نے کہا کہ میں نے کوئی نشے مین یا بھنگ چرس پی کر فیصلہ نہیں کیا بلکہ اپنے ضمیر کی آواز پر قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا میرے فیصلے سے کاشتکار کو فائدہ ہوا میں نے کاشتکار کو نقصان نہیں پہنچایا-

    دوران سماعت جج جواد الحسن نے استفسار کیا کہ آپ کے فیصلے سے قومی خزانے کو کتنا فائدہ ہوا؟

    اس کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ قومی خزانے کو اربوں روہے کا فائدہ ہوا وہ اربوں روپے ملک میں صحت و تعلیم پر خرچ ہوئے-

    انہوں نے کہا نیب نیازی گٹھ جتنا مرضی زور لگا لے میری گنہگاری ثابت نہیں کر سکتے-

    شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ الزام یہ ہے کہ میرے وزیراعلی پنجاب بننے کے بعد بچوں کے اثاثے بڑھے ہیں میں نے کہا کہ میری وجہ سے اثاثے بڑھے تو پھر گنے کی قیمت سندھ کے برابر نہیں کی تھی-

    شہباز شریف کے مطابق میں نے کہا کہ خاندان کے افراد کو سرکاری پیسے سے رقم دینا غلط ہے کیونکہ یہ عوام کا حق ہے-

    شہباز شریف نے مزید عدالت کو بتایا کہ 2017ء میں حکومت پنجاب نے چینی ایکسپورٹ کیلئے 15 روپے فی کلو کے حساب سے سبسڈی دینے کا کہامیں نے ستمبر 2017ء کو فیصلہ دیا کہ معاملہ وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے-

    شہباز شریف کے مطابق میں نے کہا کہ پنجاب کے خزانے سے 15 روپے سبسڈی نہیں دی جائے گی سندھ حکومت نے 10 روپے کی سبسڈی کے اوپر 9 روپے سبسڈی فی کلو فراہم کی-

    آخر میں انہوں نے کہا کہ میں خطا کار انسان ہوں نبی کریم نے آخری خطبے میں کہا تھا کہ بیٹا باپ کا ذمہ دار نہیں اور باپ بیٹے کا ذمہ دار نہیں-

    شہباز شریف نے عدالت میں اپنے ادوار میں کیے گئے ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ پیش کردیا-

    عدالت نے استفسارکیا کہ آپ کے پیش کیے گئے ریکارڈکو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا جائے؟

    جس پر شہباز شریف نے ریکار ڈکوریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی –

    عدالت نے کہا کہ آپ نے جو اچھے کام کیے یہ نیب کو بھی پتہ چلنے چاہیئں اس پر شہبازشریف کا عدالت کوجواب دیا کہ انہیں سب پتہ ہے یہ بھولے بنے بیٹھے ہیں شہباز شریف کے نیب سے متعلق جواب پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے-

    تمام دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت لاہورنے احتساب عدالت لاہورنے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی اورشہباز شریف کو 13 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا-

  • احتساب عدالت، شہباز شریف اور انکے خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت

    احتساب عدالت، شہباز شریف اور انکے خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت

    احتساب عدالت، شہباز شریف اور انکے خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی حمزہ شہباز کی کرونا وائرس سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی –

    رپورٹ جیل ڈاکٹر محمد افضل خان نے رپورٹ پیش کی کہا حمزہ شہباز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جیل ڈاکٹرحمزہ شہباز کو آئسولیشن میں رکھا ہوا ہے-

    جیل ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کا کرونا کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کروانا باقی ہےحمزہ شہباز کو کرونا وائر کی وجہ سے جیل سے لاکر پیش نہ کیا گیا-

    شہباز شریف کی بیٹی جویریہ علی کی عدالت میں حاضری مکمل عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی جویریہ علی کو حاضری لگوانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی ریفرنس کے دیگر ملزموں کی حاضری بھی مکمل

    احتساب عدالت لاہور منی لانڈرنگ کیس میں جویریہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی-

  • بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے   وزیرتعلیم  پنجاب مراد راس

    بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے وزیرتعلیم پنجاب مراد راس

    وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے –

    باغی ٹی وی : وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ضرورت ہے-

    مراد راس نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صرت میں ایکشن لیا جائے گا-

    وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے جو اسکول ایس او پیز پر عمل نہیں کرے گا، اسے بند کر دیا جائے گا-

    انہوں نے کہا کہ ہم اسکولز بند نہیں کرنا چاہتے، سب ایس او پیز پر عمل کریں اساتذہ والدین اور بچوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہے

    وزیر تعلیم پنجاب بے کہا کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں 70 ہزار 750 افراد کی سیمپلنگ کی گئی لاہور، 68 ہزار سے زائد منفی اور 168 کیسز مثبت آئے ہیں،گوجرانوالہ 50، ننکانہ 23 اور گجرات میں 18 کیسز سامنے آئے لاہور کے تعلیمی اداروں میں کورونا کی صورتحال بہتر ہے-

  • نیب ٹیم شہباز شریف کو لے کر احتساب عدالت پہنچ گئی لیگی کارکنوں کی شدید نعرے بازی

    نیب ٹیم شہباز شریف کو لے کر احتساب عدالت پہنچ گئی لیگی کارکنوں کی شدید نعرے بازی

    لاہور۔نیب ٹیم شہباز شریف کو لے کر احتساب عدالت پہنچ گئی لیگی کارکنوں کی شدید نعرے بازی۔

    باغی ٹی وی : نیب ٹیم شہباز شریف کو لے کر احتساب عدالت پہنچ گئی ن لیگی کارکنوں کی شدید نعرے بازی کہا جیسے بھی حالات رہے گے میاں تیرے ساتھ رہے گے۔


    شہباز شریف کو لینڈ کروز میں نیب آفس سے احتساب عدالت لایا گیا-


    یا د رہے کہ منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج ہو گئی جس کے بعد نیب نے ان کو حراست میں‌ لیا تھا-

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حید پر مشتمل 2 رکنی بینچ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کر رہا ہے۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ادوار میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئیں۔

    اپوزیشن لیڈر کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ شہباز شریف اب تک ایک ہزار ارب روپے قومی خزانے کا بچا چکے شہباز شریف نے آج تک بطور ممبراسمبلی تنخواہ تک وصول نہیں کی، شہباز شریف کو جیل بھیجنے کا کوئی فائدہ نہیں، بلدیاتی انتخابات کے موقع پر جیل بھیجنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

  • حکومت کا  کل سے ملک بھر میں  تمام پرائمری  اسکولز کھولنے کا اعلان

    حکومت کا کل سے ملک بھر میں تمام پرائمری اسکولز کھولنے کا اعلان

    حکومت نے کل سے ملک بھر میں تمام پرائمری اسکولز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پبلک اور پرائیویٹ پرائمری ا سکول کل سے کھلیں گے-

    وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ بچوں کے مستقبل کو مد نظر رکھتےہوئے فیصلہ کیا-

    وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم نے پرائمری اسکولز کھولنے سے متعلق صوبوں سے بھی مشاورت کی

    شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنےوالے اسکولز کو بند کیاگیا اب بھی جن اسکولزمیں ایس او پیزکی خلاف ورزی ہوئی تو بند کردیئے جائیں گے-

    وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ والدین ،اساتذہ اور انتظامیہ نے کورونا کےدوران تعاون کیا جس پران کے مشکور ہیں والدین کو تسلی دیناچاہتے ہیں ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا-

    واضح رہے کہ علامگیر وبا کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر رواں ماہ مارچ کے وسط میں تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد رواں ماہ حکومت نے مڈل سے میٹرک تک کے سکولز کھولنے کی اجازت دی تھی تاہم اب حکومت نے کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے پرا ئمری تک کے تعلیمی ادارے کھولنے کی بھی اجازت دے دی ہے-

  • پاکستان  نے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کردی ، میچز کا شیڈول بھی جاری

    پاکستان نے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کردی ، میچز کا شیڈول بھی جاری

    لاہور: پاکستان نے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کردی-

    باغی ٹی وی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کےمابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سیریز کے دو ٹیسٹ میچزماؤنٹ مانگنوئی اور کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔

    • آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو ٹیسٹ میچزماؤنٹ مانگنوئی اور کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے
    • تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کے میچز آکلینڈ، ہملٹن اور نیپئر میں کھیلے جائیں گے
    • پاکستان شاہینز کے دورہ نیوزی لینڈ کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کےمابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سیریز کے دو ٹیسٹ میچزماؤنٹ مانگنوئی اور کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلا جانے والا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک جاری رہے گا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں کرائسٹ چرچ میں مدمقابل آئیں گی، جہاں سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 3جنوری سے شروع ہوگا۔

    فی الحال آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے اور پاکستان پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ اس وقت دونوں ٹیموں کے درمیان 14 پوائنٹس کا فرق ہے،کوئی بھی ٹیم اس سیریز میں زیادہ سے زیادہ 120 پوائنٹس حاصل کرسکتی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت (360پوائنٹس) پہلی، آسٹریلیا (296پوائنٹس) دوسری اور انگلینڈ (292پوائنٹس)تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

    آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل ان 2 ٹیسٹ میچوں سے قبل دونوں ٹیمیں 3 ٹی ٹونٹی میچوں میں مدمقابل آئیں گی۔ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ، دوسرا 20 دسمبرکو ہملٹن اور تیسرا 22 دسمبر کونیپئر میں کھیلا جائے گا۔

    ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 پوائنٹس کا فرق ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم عالمی رینکنگ میں چوتھے اور نیوزی لینڈ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔اس درجہ بندی میں آسٹریلیا (275)پہلے، انگلینڈ (271) دوسرے اور بھارت (266) تیسرے نمبرپر براجمان ہے۔

    ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دورہ نیوزی لینڈمیں ہمیشہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے والا ملک ہے، جہاں اسپورٹ کرنے والے شائقین بستے ہیں، امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس مرتبہ بھی دورہ نیوزی لینڈ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

    ذاکر خان نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس کے بعد پاکستان کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں صرف جنوبی افریقہ کے خلاف ہی ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں، پرامید ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایونٹ کا اختتام شاندار انداز سے کرئے گئی جو اسے ٹیسٹ کرکٹ کی ایک مضبوط ٹیم بن کر سامنے لائے گا۔

    نیوزی لینڈکرکٹ کے چیف ایگزیکٹوڈیوڈ ڈائٹ کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرکے ہمیشہ خوشی ہوئی ہے اورانہیں یقین ہے کہ اس مرتبہ بھی مداحوں کو ان دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز کا انتظارہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 1965 سے نیوزی لینڈ کا دورہ کررہی ہے اور اس دوران ماجد خان، حنیف محمد، ظہیر عباس، جاوید میانداد،عمران خان، وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے ستارے اس سرزمین پر ایکشن میں نظر آچکے ہیں۔

    انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال بھی نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والے پاکستان کے اسکواڈ میں بہت باصلاحیت اور قابل کھلاڑی شامل ہوں گے۔

    سال 1965 سے اب تک نیوزی لینڈ کُل 13 ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی میزبانی کرچکا ہے۔

    پاکستان کا اسکواڈ 23 نومبر کو لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔قومی اسکواڈاپنے 14 روزہ قرنطینہ کی مدت لنکولن میں مکمل کرے گا۔ اس دوران اسکواڈ کو بائیو سیکیور ببل میں رہنا ہوگا جبکہ وہ کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔چودہ روزہ قرنطینہ کے بعد یہ ببل ختم ہوجائے گا۔

    نیوزی لینڈ کے لیے اڑان بھرنے سے قبل قومی کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے کوویڈ 19 ٹیسٹ لاہور میں لیے جائیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی سینئر ٹیم کے ساتھ پاکستان شاہینز کو بھی نیوزی لینڈ کے دورہ پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹیم کے کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اور سیریز کے شیڈول کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔

    شیڈول:

    18 دسمبر: پہلا ٹی ٹونٹی میچ، آکلینڈ
    20 دسمبر: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، ہملٹن
    22 دسمبر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، نیپئر
    26تا 30 دسمبر: پہلا ٹیسٹ میچ، ماؤنٹ مانگنوئی
    3تا7جنوری: دوسرا ٹیسٹ میچ، کرائسٹ چرچ

  • ہم گرفتاری سے نہیں ڈرتے گرفتار کرنے والے خوفزدہ ہیں  شاہد خاقان عباسی

    ہم گرفتاری سے نہیں ڈرتے گرفتار کرنے والے خوفزدہ ہیں شاہد خاقان عباسی

    سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف اورہمارا بیانیہ ایک ہی ہے-

    باغی ٹی وی : ن لیگی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیا کہنا ہے کہ نوازشریف اورہمارا بیانیہ ایک ہی ہےانہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو ریفرنس فائل ہونے کے بعدگرفتار کیاگیا حالانکہ وارنٹ جاری کرنے کاکوئی مقصد نہیں تھا شہبازشریف 70دن ریمانڈ میں رہ چکے ہیں-

    شاہد خاقان عباسی نے کابینہ اراکین پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 70فیصد کابینہ اراکین ٹیکس نہیں دیتے یامعمولی دیتے ہیں اور کابینہ اراکین کے اضافی اخراجات کی ادائیگی کرپشن کے پیسوں سے ہوتی ہے-

    انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا محکمہ نہیں جس میں کرپشن نہ ہوتی ہو کرپشن ہوتی رہتی ہے لیکن اوپر سے آشیر باد حاصل ہو تو یہ بڑھ جاتی ہے-

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم بھی ٹیکس سے متعلق جواب دہ ہیں لہذا ان سے بھی اس کی پوچھ گچھ ہونی چاہئے-

    شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ مجھے گزشتہ روز بھی نیب کی طرف سے ایک اور پیشی کا نوٹس آیا ہے نیب نے مجھے اختیارات کے غلط استعمال پر نیب نے نوٹس بھیجا ہے

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہبازشریف کو گرفتار کیاگیا توشاید مجھے بھی حراست میں لےلیں ہم گرفتاری سے نہیں ڈرتے گرفتار کرنے والے خوفزدہ ہیں-

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک طرف کہتے ہیں حکومت کا نیب سے کوئی لینا دینا نہیں دوسری طرف کہتے ہیں ہم سب کا احتساب کریں گے نیب کا کیسز بن جائے تو وکیل کی فیس کروڑوں میں ہے-

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن سے ڈری ہوئی ہے-

    انہوں نے کہا کہ 2ماہ جلسے جلوس ہوں گے اور پھر سڑکوں پر آئیں گے ہمارا ردعمل آئے گا اوراستعفوں کی قربانی دینی ہوگی-

    شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات شفاف نہ ہوئے تو بھارت اس چیز سے فائدہ اٹھائے گا-

    واضح رہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہباز شریف کو گرفتار کیا ہے-

  • ایل او سی:بھارتی فوج کی بلا اشتعال شیلنگ سے ایک نوجوان شہید اور 6 شہری زخمی

    ایل او سی:بھارتی فوج کی بلا اشتعال شیلنگ سے ایک نوجوان شہید اور 6 شہری زخمی

    مظفر آباد: آزاد جموں اور کشمیر کے ضلع بھمبر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار سے بھارتی فوج کی بلااشتعال شیلنگ سے ایک نوجوان شہید جبکہ 6 شہری زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز شام 5 بجے بھارتی فوج کی جانب سے بھاری شیلنگ کے نتیجے میں مختلف گاؤں اور ساماہنی کی دھال کھمباہ یونین کونسل میں لوگ زخمی ہوگئے۔

    سونا میں بروہ گاؤں کے قریب ایک بستی میں ایک کالج کا طالبعلم اس وقت زندگی گنوا بیٹھا جب ایک مارٹر شیل کا خول اس کے قریب آگرا اور اس کے جسم کو چھلنی کردیا متوفی کی شناخت 16 سالہ وحید کے نام سے ہوئی۔

    جبکہ بروہ گاؤں میں دشمن کی شیلنگ سے 60 سالا راجا مسعود اور 50 سالہ یاسین زخمی ہوئے۔

    اس کے علاوہ کھمباہ گاؤں میں 25 سالہ مصباح، 22 سالا محمد سلیمان اور 40 سالہ محمد ظہیر جبکہ رام لوہ گاؤں میں 70 سالہ محمد قاسم زخمی ہوگیا۔

    علاوہ ازیں متاثرہ علاقے مین گاڑی اور کئی مکانات کو نقصان پہنچنے کے بھی اطلاعات ہیں۔

  • حرمین شریفین کے فضائل  بقلم: عبدالرحمن ثاقب سکھر

    حرمین شریفین کے فضائل بقلم: عبدالرحمن ثاقب سکھر

    حرمین شریفین کے فضائل

    عبدالرحمن ثاقب سکھر

    مکہ مکرمہ ہمارے نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جائے پیدائش اور نزول وحی کی جگہ ہے۔ یہاں پر مسلمان حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے حاضر ہوتے ہیں۔ ہر مسلمان کی دلی تمنا اور خواہش ہوتی ہے کہ وہ یہاں کے مقدس سفر پر بار بار جائے اور بیت اللہ کا طواف کرے اور دنیا کی سب سے پہلی مسجد، مسجد حرام میں نمازیں ادا کرے جہاں پر ایک نماز کا اجر لاکھ نمازوں کے برابر ہے۔

    بیت اللہ کا پاکیزہ اور معطر و منور ماحول ہو اور پھر امام کعبہ فضیلۃ الشیخ معالی الدکتور عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس صاحب حفظہ اللہ چیئرمین امور حرمین شریفین ہوں تو حجاج کرام اور معتمرین حضرات کے چہروں کی خوشی قابل دید ہوتی ہے اور جب وہ اپنی پیاری سی آواز سے صفیں درست کرنے کا کہتے ہیں تو لوگ کے دل خوش ہوجاتے ہیں اور پھر جب اپنی مترنم اور کھنکتی ہوئی آواز میں تلاوت قرآن مجید کرتے ہیں تو قرآن مجید کو نہ سمجھنے والے یہ تلاوت سن کر یوں محسوس کرتے ہیں کہ گویا وہ قرآن مجید کو حرف بحرف سمجھ رہے ہیں۔ اسی طرح آپ کے خطبات جمعہ بڑے ہی قیمتی اور معلوماتی ہوتے ہیں۔

    کویت کے مشہور عالم دین ڈاکٹر محمد العوضی صاحب کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ شیخ عبدالرحمن السدیس صاحب حفظہ اللہ کویت کے دورے پر تھے تو شیخ محترم نے انہیں بتایا کہ جب حرم شریف کے لیے جمعہ کے خطبہ کی تیاری کرتا ہوں تو ہر خطبے کو ایک مشن سمجھ کر اس کی تیاری کرتا ہوں۔ جو بھی خطبہ دینا ہوتا ہے اس سے ایک دو روز پہلے لوگوں سے ملاقاتیں بند کردیا ہوں تاکہ پوری توجہ اور انہماک سے اپنے موضوع کا حق ادا کرسکوں۔ اور اس کے لیے مستند معلومات جمع کرسکوں۔ میں جانتا ہوں کہ یہ وہ عظیم مقام ہے جس سے بڑھ کر دنیا میں کوئی مقام نہیں۔ یہ وہ منبر رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے جہاں سے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام پوری دنیا کے لوگوں تک پہنچتا ہے۔( خطبات امام حرمین شریفین صفحہ نمبر 9)

    پیغام ٹی وی چینل نے اپنے آغاز سے ہی حرمین شریفین کے خطبات جمعہ کو اردو داں طبقہ کے لیے نشر کرنے کا اہتمام کیا ہوا ہے۔ اسی طرح سے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے آرگن مجلہ ” ہفت روزہ اہل حدیث” لاہور میں تسلسل سے آئمہ حرمین شریفین کے خطبات جمعہ کو اردو زبان میں ترجمہ کرکے شائع کیا جاتا ہے۔ اب حال ہی میں پیغام ٹی وی چینل کی منیجمنٹ نے شیخ عبدالرحمن السدیس صاحب کے 2012 سے لے اہم 57 خطبات کو اُردو زبان میں شائع کرنے کا اہتمام کیا۔ جس کے لیے باقاعدہ ایک تقریب رونمائی بھی منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی عزت مآب جناب نواف سعید المالکی صاحب سفیر سعودی عرب تھے۔ جبکہ تقریب کی صدارت قائد اہل حدیث سینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر صاحب حفظہ اللہ امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان تھے اور خطبہ استقبالیہ محسن جماعت سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم صاحب حفظہ اللہ ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے پیش کیا۔

    اس کتاب کی اشاعت پر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی قیادت اور پیغام ٹی وی چینل کی منیجمنٹ اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے بڑی خوبصورت کتاب پیش کی یہ کتاب اس وقت تحفہ میں احباب کو پیش کی گئی اور اس کے ساتھ بلبل اہل حدیث قاری القرآن محترم جناب قاری صہیب احمد میر محمدی صاحب حفظہ اللہ کی کتاب پیاری سی کتاب ” حرمین شریفین کے فضائل” بھی پیش کی گئی۔ جس پر میں قاری صہیب احمد میر محمدی صاحب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کتب سے ہمیں مستفید ہونے کی توفیق عطاء فرمائے اور عقیدہ توحید کی محبت اور حرمین شریفین کی خدمت کرنے والے اور وہاں پر امامت وخطابت کے فرائض ادا کرنے آئمہ حرمین شریفین سے اپنی رضا کے لیے محبت کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت سے نوازے۔ آمین
    طالب دعا:-
    عبدالرحمن ثاقب سکھر