Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • دلیپ کمار کے آبائی گھر کو میو زیم میں تبدیل کرنے پر اہلیہ سائرہ بانو کی خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف

    دلیپ کمار کے آبائی گھر کو میو زیم میں تبدیل کرنے پر اہلیہ سائرہ بانو کی خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف

    بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے پشاور میں واقع اپنے شوہر کے آبائی گھر کو خریدنے اور پھر اُسے میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلے پر خیبر پختون خوا حکومت کو سراہا ہے-

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ کے پی حکومت نے دارلحکومت پشاور میں موجود بالی وڈ لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار اور راج کمار کے آباؤ اجداد کے گھروں کو سرکاری تحویل میں لے کر میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    محکمہ آثار قدیمہ و میوزیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد کا کہنا ہے کہ دونوں بالی وڈ لیجنڈز کے آبائی گھروں کو خریدنے کے لیے سرکاری سطح پر کارروائی شروع کردی گئی ہےڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق دونوں اداکاروں کے گھروں کے حالیہ مالکان وہاں کمرشل پلازہ بنانے کے خواہاں ہیں اور انہوں نے اسی سلسلے میں دونوں تاریخی عمارتوں کی توڑ پھوڑ بھی شروع کردی تھی۔

    اس سلسلے میں محکمہ آثار قدیمہ و میوزیم کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کو ایک مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں مذکورہ دونوں گھروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    کے پی حکومت کے اس فیصلے پر دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے کے پی حکومت کی تعریف کی ہے-

    بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے ایک انٹرویو میں خیبر پختون خوا کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کی صوبائی حکومت کی کوششوں پر بہت خوش ہوں اور مجھے پوری اُمید ہے کہ وہ اپنے اس اقدام میں ضرور کامیاب ہوں گے۔‘

    سائرہ بانو نے کہا کہ’مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ اس بار ہمارا یہ خواب ضرور پورا ہوگا۔‘ اُنہوں نے کہا کہ ’ماشاءاللّہ سےمجھے جب بھی یوسف صاحب (دلیپ کمار) کے پشاور میں واقع آبائی گھر کی کوئی بھی خبر ملتی ہے تو میرا دل خوشی سے بھر جاتا ہے۔‘

    دلیپ کمار کی اہلیہ نے کہا کہ ’میرے شوہر کے آبائی گھر کو میوزیم میں تبدیل کرنے پر کافی عرصے سے کام چل رہا ہے اور اب خیبر پختون خوا حکومت کی کوشش کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اس بار یہ اقدام ضرور مکمل ہوگا اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد سیاحت کے لیے اس جگہ کا رُخ کرے گی۔

    خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں موجود دلیپ کمار اور راج کمار کے گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

  • سوشل میڈیا پر غلط خبر کی تشہیر کرنے والوں کی سزا 3 سال قید یا 10 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی آصف اقبال چوہدری

    سوشل میڈیا پر غلط خبر کی تشہیر کرنے والوں کی سزا 3 سال قید یا 10 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی آصف اقبال چوہدری

    سائبر کرائم فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال چوہدری کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط خبر کی تشہیر کرنے والوں کی سزا 3 سال قید یا 10 لاکھ جرمانہ ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سائبر کرائم فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال چوہدری اکظثر و بیشتر معاشرے میں بڑھتے ہوئے جرائم پر بات کرتے نظر آتے ہیں اور ساتھ ہی ان جرائم سے بچنے اور ان سے دور رہنے کے طریقہ کار سے بھی صارفین کو گائیڈ کرتے ہیں اور معاشرے کے ایسے ناسوروں سے حفاظت کی قیمتی معلومات فراہم کرتے ہیں-


    اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں سوشل میڈیا پرغلط خبروں کی تشہیر کے حوالے سے دی جانے والی سزا کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے لکھا کہ اگر سوشل میڈیا پرکسی شخص کےبارے Fake News غلط خبرکی تشہیر کی جائے جس سے اسکی بدنامی ہو، جرم ہے جسکی سزا سائبر کرائم ایکٹ U/S 20 کے مطابق 3 سال قید یا 10لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں ہیں۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے- جن میں میشا شفیع ، عفت عمر ،لینہ غنی،حسیم الزمان ، عفت عمر، حمنہ رضا، ماہم جاوید، علی گل پیر، فریحہ ایوب اور سید فیضان رضا شامل ہیں-

    علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھاعلی ظفر کی طرف سے ایف آئی اے سائبرکرائمز ونگ کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر مہم میں نازیبا زبان استعمال کی گئی۔ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے علی ظفر کی درخواست پر کارروائی شروع کردی تھی-

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے اڑھائی سال کی اندرونی تحقیقات کے بعد ایف آئی آر درج کی۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے ان ملزمان کو دفاع کے3 سے زائد مواقع دئیے گئے تھے –

  • "بامسی بے” غازی ارطغرل کے ساتھی کا کردار ادا کرنے والے اداکار کا پاکستان آنے کا اعلان

    "بامسی بے” غازی ارطغرل کے ساتھی کا کردار ادا کرنے والے اداکار کا پاکستان آنے کا اعلان

    مسمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریزارطغرل غازی میں ارطغرل کے ساتھی کا کردار ادا کرنے والے اداکاربامسی بے نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ترک سیریز دیریلیس ارطغرل کو پی ٹی وی پر اردو میں ڑب کر کے ارطغرل غازی کے نام سے نشر کیا جا رہا ہے ارطغرل غازی میں کام کرنے تمام اداکار پاکستان بھر میں مقبول ہوچکے ہیں اور دن بدن ان کی اس مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔

    گزشتہ دنوں ارطغرل غازی میں دوآن الپ (روشان) کا کردار ادا کرنے والے جاوید چتین گنیر پاکستان آئے تھے اور انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔

    اور اب اسی شہرہ آفاق ڈرامے میں بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکار نورالدین سونمیر نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے-

    سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک پر پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ارطغرل غازی میں بامسی کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار نورالدین سونمیرنے پاکستان آنے کے متعلق اردو زبان میں اعلان کیا ہے-

    ترک اداکار نے پاکستان کی قومی زبان اردو میں اپنے پاکستانی مداحوں کے لئے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے اور پاکستانی عوام کے دل کا رشتہ محسوس کرتا ہوں-

    انہوں نے اردو میں جاری کئے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان میں ملاقات ہو گی-

    واضح رہے کہ ‘ترگت الپ’ کا کردار ادا کرنے والے اداکار جنگیز جوشقون اور بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکار نورالدین سونمیر پاکستان کے معروف برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئےدونوں ترک اداکار پاکستانی برانڈ جے ڈاٹ فریگرینس کے برانڈ ایمبیسڈر بنے ہیں۔اس حوالے سے جے ڈاٹ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام بک پر جاری ہوسٹ میں دونوں ترک اداکاروں کے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسڈر معاہدے کا اعلان کیا گیا۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں مقبول اور خاص کر مسلم دنیا کی ٹی وی انڈسٹری پر راج کرنے والے ڈرامے سیریل ارطغرل غازی نےایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوگیا ترک ڈرامہ سیریل ‘ارطغرل غازی’ اب تک دنیا بھر میں 3ملین باردیکھا جا چکا ہے اور 39 زبانوں میں اس کا ترجمہ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کو پی ٹی وی پر رواں سال 24 اپریل یکم رمضان المبارک سے نشر کیا جا رہا ہے اور اب اس کا دوسرا سیزن بھی شروع ہوچکا ہے اس ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی ہے جو ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے، جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔

    ترک سیریز ارطغرل غازی کے مزید دو کردار پاکستانی برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے

    ارطغرل غازی نے ایک اورسنگ میل عبورکرلیا” گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ “میں شامل

    “ارطغرل غازی” کا سپاہی روشان پاکستان پہنچ گیا،مداحوں کا بھرپوراستقبال ،اب ارطغرل…

  • ‏جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے پشاور کے کور کمانڈر آفس کے سامنے دھرنے کی دھمکی کے بعد نیب نے مولانا فضل الرحمان کی نیب طلبی کا نوٹس واپس لے لیا

    ‏جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے پشاور کے کور کمانڈر آفس کے سامنے دھرنے کی دھمکی کے بعد نیب نے مولانا فضل الرحمان کی نیب طلبی کا نوٹس واپس لے لیا

    ‏جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے پشاور کے کور کمانڈر آفس کے سامنے دھرنے کی دھمکی کے بعد نیب نے مولانا فضل الرحمان کی نیب طلبی کا نوٹس واپس لے لیا-

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق نیب نے مولانافضل الرحمن کو طلب کرنے کا نوٹس بھیجا تھا جس پر ‏جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے پشاور کے کور کمانڈر آفس کے سامنے دھرنے کی دھمکی دی گئی تھی-

    اب خبریں سامنے آئیں ہیں کہ جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے پشاور کے کور کمانڈر آفس کے سامنے دھرنے کی دھمکی دیئے جانے کے بعد نیب خیبر پختونخوا نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کی طلبی کا نوٹس واپس لے لیا ہے-

    جبکہ دوسری جانب یہ بھی خبریں گردش میں ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کےخلاف انوسٹی گیشن جاری ہے-

    نیب خیبرپختونخوا ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کےخلاف انوسٹی گیشن جاری ہےمولانا فضل الرحمان کو نوٹس جاری ہوگا،طلبی کی تاریخ کا تعین نہیں ہوا-

    نیب خیبرپختونخوا ذرائع کا مزید یہ بھی کہا کہ نوٹس واپس لینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں-

  • ساہیوال:طوائفوں اور جسم فروش عورتوں کے ذریعے شہریوں کو مقدمات میں پھنسا کر لوٹنے والا گروہ سرگرم

    ساہیوال:طوائفوں اور جسم فروش عورتوں کے ذریعے شہریوں کو مقدمات میں پھنسا کر لوٹنے والا گروہ سرگرم

    ساہیوال:طوائفوں اور جسم فروش عورتوں کے ذریعے شہریوں کو مقدمات میں پھنسا کر لوٹنے والا گروہ سرگرم۔

    باغی ٹی وی : شہریوں کو اپنے حسن کے چنگل میں پھنسا کر بدکاری کروانے کے بعد کمال ہوشیاری سے تھانوں میں مقدمات درج کروائے جاتے ہیں دام فریب میں پھنس جانے والے شہریوں سے مقدمہ سے دستبرداری کے لیے لاکھوں روپے وصول کیے جانے لگےزنا بالجبر کے متعدد مقدمات کی ایک ہی مدعیہ سامنے آنے پر پولیس بھی حیران و پریشان-

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں نوسرباز جسم فروش عورتوں کا گروہ سرگرم ہوچکا ہے،گروہ کی جسم فروش خواتین پہلے شہریوں کو بہلا پھسلا کر ناجائز تعلقات پر مجبور کرتی ہیں،شہری جب ان کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں تو ان کے خلاف تھانوں میں زنا بالجبر کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی جاتی ہے،مقدمہ درج نہ ہونے پر عدالتوں سے بذریعہ رٹ حکمنامہ حاصل کرکے پولیس کو اندراج مقدمہ پر مجبور کیا جاتا ہے،بعد ازاں مبینہ ملزمان سے بھاری رقم وصول کرکے مقدمہ سے دستبرداری اختیار کرلی جاتی ہے یہ انکشاف اس وقت ہوا جب زرینہ نامی خاتون کی جانب سے ساہیوال کے مختلف تھانوں میں الگ الگ اوقات اور دنوں میں متعدد افراد کے خلاف زنا بالجبر کے مقدمات دائر کرنے کی درخواستیں دی گئیں-


    ان تمام درخواستوں میں مدعیہ کی جانب سے مختلف افراد پر زنا بالجبر کے الزامات لگائے گئے ہیں،غور طلب بات یہ ہے کہ تمام درخواستوں میں ملتا جلتا مؤقف اپنایا گیا ہے-

    حال ہی میں جب ساہیوال کے تھانہ غلہ منڈی میں مذکورہ عورت نے مختلف لوگوں کے خلاف زنا بالجبر کا مقدمہ دائر کرنے کے لیے درخواست دی گئی تو پولیس نے معاملہ مشکوک جان کر تحقیقات شروع کیں لیکن مدعیہ مذکورہ بذریعہ کورٹ آرڈر مقدمہ درج کروانے میں کامیابی کے بعد پولیس پر دباؤ ڈالنے لگی کہ مقدمہ میں نامزد مبینہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے،معاملے کی مزید تحقیقات کرنے پر یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ عورت باقاعدہ پیشہ ور ہے اور لوگوں کو مقدمات میں پھنسا کر بعد میں بھاری رقم لیکر صلح نامہ کرنا اس عورت کا پیشہ ہے،پہلے بھی یہ عورت اس قسم کے مقدمات 313/19 تھانہ سٹی چیچہ وطنی

    235/19 تھانہ صدر چیچہ وطنی کے زریعے ملزمان سے صلح کے بہانے لاکھوں روپے بٹور چکی ہے اور یہ اس کا باقاعدہ پیشہ ہے،اب بھی مذکورہ عورت حال ہی میں بذریعہ کورٹ آرڈر غلہ منڈی میں درج شدہ مقدمے 848/20 کے ملزمان سے پیسے ہتھیانے کی خاطر اپنے سرپرستوں کے ذریعے پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہے-

    واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اسی قسم کے مقدمات مختلف عورتوں کی جانب سے متعدد تھانوں میں درج کروا کر ملزمان سے پیسوں کے عوض صلح نامہ کرنے کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں،یہاں یہ پہلو بھی قابل ذکر ہے کہ اگر پولیس کو اس قسم کے مقدمات کی تفتیش میں مسلسل الجھا کر رکھا جاتا رہا تو پولیس پیشہ وارانہ امور سر انجام دینے سے قاصر اور مسلسل دباؤ میں رہے گی،
    قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس قسم کے عناصر کی بیخ کنی کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے

  • علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام  میں میشا شفیع  اور عفت عمر سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے- جن میں میشا شفیع ، عفت عمر ،لینہ غنی،حسیم الزمان ، عفت عمر، حمنہ رضا، ماہم جاوید، علی گل پیر، فریحہ ایوب اور سید فیضان رضا شامل ہیں-


    علی ظفر کے جمع کرائے گئے شواہد کے مطابق یہ الزامات انہیں ایک ملٹی نیشنل کے بہت بڑے کنٹریکٹ سے نکلوانے کے لئے لگائے گئے-

    علی ظفر نے اپنی گواہی میں بتایا کہ میشا شفیع کی جانب سے ان کو یہ دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ اس کانٹریکٹ سے پیچھے نہ ہٹے تو وہ ان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیں گی-

    اس دھمکی میں نہ آنے پر میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف 19 اپریل 2018 کو ٹوئٹر پر اپنے ساتھیوں سمیت الزامات کی بوچھاڑ کر دی اور ان کو اس پروگرام سے خارج کروادیا-

    علی ظفر نے کہا کہ ان کے خلاف یہ مہم می ٹو کے بینر تلے لانج کی گئی جس میں میشا شفیع اور ان کی وکیل نے اپنے ساتھیوں کی مدد لی اور میڈیا پر ان کی کردار کشی کرنے کے لئے بہت سے جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے-

    میشا شفیع کے ساتھیوں میں نمایاں طور ہر ان کی کالج کی دوست لینہ غنی ان کی والدہ کی دوست عفت عمر اور میشا شفیع کی وکیل نگہت داد سے جڑے ہوئے کئی بلاگرز اور جعلی اکاؤنٹس بھی شامل تھے ان میں سب سے نمایاں اکاؤنٹ نیہا سہگل 1 رہا جو میشا شفیع کے لگائے گئے الزام سے تقریباً پچاس دن پہلے ہی بنا دیا گیا تھا-

    اس اکاؤنٹ کے ذریعے علی ظفر اور انکی فیملی کے خلاف نازیبا الفاظ اور تصاویر شائع کی گئیں اور ان کے خلاف ایک سال میں 3000 سے زائد ٹوئٹس شائع کیں-

    اس اکاؤنٹس کے پہلے چھ فالوورز میں میشا شفیع کی نگہت داد ان کی والدی صبا حمید خالہ بشری حمید دوست لینہ غنی اور حسیم الزمان شامل ہیں اس کے علاوہ ٹوئٹر فیس بک اور انسٹا گرام پر متعدد جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے علی ظفر کو ایک لمبے عرصے تک سائبر پلنگ اور ہراسمنٹ کا نشانہ بنایا گیا-

    جبکہ ان میں سے کئی اکاؤنٹس ان کی ایف آئی اے کمپلین کے بعد اچانک ڈیلیٹ کر دیئے گئے-

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے اڑھائی سال کی اندرونی تحقیقات کے بعد ایف آئی آر درج کی۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے ان ملزمان کو دفاع کے3 سے زائد مواقع دئیے گئے تھے –

    خیال رہے کہ علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھاعلی ظفر کی طرف سے ایف آئی اے سائبرکرائمز ونگ کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر مہم میں نازیبا زبان استعمال کی گئی۔ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے علی ظفر کی درخواست پر کارروائی شروع کردی تھی-

    یاد رہے کہ اس سے قبل علی ظفر میشا شفیع کے خلاف کیا گیا ہائی کورٹ میں کیس جیت چکے ہیں-

  • پنجاب کےتعلیمی اداروں میں بچوں کے کوروناٹیسٹ کی رپورٹ جاری

    پنجاب کےتعلیمی اداروں میں بچوں کے کوروناٹیسٹ کی رپورٹ جاری

    محکمہ صحت پنجاب نے پنجاب کےتعلیمی اداروں میں بچوں کے کوروناٹیسٹ کی رپورٹ جاری کر دی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ صحت پنجاب نے پنجاب کےتعلیمی اداروں میں بچوں کے کوروناٹیسٹ کی رپورٹ جاری کر دی ہے 63ہزار339پبلک اور7411پرائیویٹ اسکولوں میں ٹیسٹ کیے گئے جن میں پنجاب میں 70ہزار750 میں سے145طلبہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے –

    لاہور میں4،ننکانہ صاحب 23،قصور 2،راولپنڈی7اورجہلم میں 3 طلبہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سرگودھا 8 ،خوشاب3،بھکر 2،گجرات 18اورساہیوال میں 3طلبہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے اوکاڑہ ،ملتان ،لیہ ، سیالکوٹ اور لودھراں میں ایک ایک طالب علم میں کورونا کی تصدیق کی رپورٹ سامنے آئی ہے-

    گوجرانوالہ 50،ڈیرہ غازی خان 2اوربہاولپورمیں 4طلبہ میں کورونا کی تصدیق فیصل آباد 8 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں3طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے-

    سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق 68ہزار 32 طلبہ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں-

    بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے وزیرتعلیم پنجاب مراد راس

    حکومت کا کل سے ملک بھر میں تمام پرائمری اسکولز کھولنے کا اعلان

  • قومی اسمبلی کی 20 رکنی قائمہ کمیٹی کے ارکان میران شاہ پہنچ گئے  آئی ایس پی آر

    قومی اسمبلی کی 20 رکنی قائمہ کمیٹی کے ارکان میران شاہ پہنچ گئے آئی ایس پی آر

    آئی ایس پی آر کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی 20 رکنی قائمہ کمیٹی کے ارکان میران شاہ پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی 20 رکنی قائمہ کمیٹی کے ارکان میران شاہ پہنچ گئے کمیٹی کو پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب پر بریفنگ دی جائے گی –

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ارکان کو میران شاہ میں خفیہ معلومات پر جاری آپریشن پر بھی بریفنگ دی جائے گی علاوہ ازیں اراکین کو شمالی وزیرستان کے سماجی اور اقتصادی ترقی کے تیار منصوبوں سے آگاہ کیاجائےگا-

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کمیٹی اراکین کو ترقی اور کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر بھی آگاہی دی جائے گی جبکہ اراکین کو شمالی وزیرستان کے سماجی اور اقتصادی ترقی کے تیار منصوبوں سے متعلق آگاہی بھی آگاہی فراہم کی جائے گی-

    وفد کو سماجی و معاشی منصوبے اور مقامی نوجوانوں کے لئے کھیلوں کی جدید سہولیات سمیت علاقے کو ترقی دینے کی کوششیں دکھائی جائیں گی تاکہ انہیں قومی سطح پر مسابقت کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔

  • افغان عمل  میں پاکستان کےاہم کردار سے کوئی انکارنہیں ،ہمیں ماضی کی سازشی نظریات سے باہر نکلنا ہوگا  چئیرمین مفاہمتی کونسل ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ

    افغان عمل میں پاکستان کےاہم کردار سے کوئی انکارنہیں ،ہمیں ماضی کی سازشی نظریات سے باہر نکلنا ہوگا چئیرمین مفاہمتی کونسل ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ

    چئیرمین مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ افغانستان عوام کی طرف سے گرمجوشی اور دوستی کاپیغام لایاہوں-

    باغی ٹی وی : چئیرمین مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ پاکستان کے دورے پر ہیں اور انہوں نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مذاکرات میں امن عمل پر گفتگو کی-

    دوران گفتگو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کےدرمیان برادرانہ تعلقات ہیں

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امن مذاکرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ افغانستان میں امن سے پاکستان میں امن ہوگا-

    عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ دورہ پاکستان کامقصد دونوں ممالک کے درمیان نئےمذاکراتی دور کاآغاز کرنا ہے میں افغانستان اور پاکستان کے عوام کے درمیان بہترین تعلقات کا خواہاں ہوں-

    انہوں نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھ کر تجارت،کاروبار اور عوامی رابطوں کوفروغ دینا ہوگامعیشت کی بہتری کےلیے دونوں ممالک میں آزادانہ تجارت کوفروغ دینا ہوگا

    عبداللہ عبداللہ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو ایک ہی وقت میں کورونا،معیشت ،دہشت گردی اورمختلف چیلنجز کاسامنا ہےاب وقت آگیا ہے ہم ساتھ بیٹھ کر نتیجہ خیز مذاکرات سے ترقی کی طرف بڑھیں-

    انہوں نے کہا کہ افغان عمل میں پاکستان کےاہم کردار سے کوئی انکارنہیں افغان عوام گزشتہ 19سال سے امن کا خواب دیکھ رہے ہیں قیام امن کےلیے ہمیں دیانت داری سے اقدامات اٹھانے ہوں گے-

    عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ اپنےعوام کی امنگوں کےمطابق ہمیں نئےمستقبل کی جانب دیکھناہےاچھے دور کا آغاز ہوا ہے ہمیں موقع ضائع کیے بغیر فائد ہ اٹھانا ہوگا-

    چیئرمین مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ کابل اور اسلام آباد کو تمام معاملات میں ایک دوسرے کو معاونت فراہم کرنا ہوگا افغانستان اور پاکستان کے عوام کے درمیان بہترین تعلقات کا خواہاں ہوں دونوں ممالک کو کورونا،معیشت ،دہشت گردی اورمختلف چیلنجز کاسامنا ہے ہمیں ماضی کی سازشی نظریات سے باہر نکلنا ہوگا-

    عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ دعوت دینے اور بہترین میزبانی پر پاکستان کا مشکور ہوں لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کےمشکور ہیں-

  • بھارتی فوج کی شیلنگ سے پاک فوج کا جوان شہید پاک فوج کا منہ توڑ جواب

    بھارتی فوج کی شیلنگ سے پاک فوج کا جوان شہید پاک فوج کا منہ توڑ جواب

    مظفر آباد: آزاد جموں اور کشمیر کے ضلع بھمبر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار سے بھارتی فوج کی بلااشتعال شیلنگ سے ایک نوجوان شہید جبکہ 6 شہری زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز شام 5 بجے بھارتی فوج کی جانب سے بھاری شیلنگ کے نتیجے میں مختلف گاؤں اور ساماہنی کی دھال کھمباہ یونین کونسل میں لوگ زخمی ہوگئے-

    سونا میں بروہ گاؤں کے قریب ایک بستی میں ایک کالج کا طالبعلم اس وقت زندگی گنوا بیٹھا جب ایک مارٹر شیل کا خول اس کے قریب آگرا اور اس کے جسم کو چھلنی کردیا متوفی کی شناخت 16 سالہ وحید کے نام سے ہوئی۔ جبکہ جبکہ ٹنڈر سیکٹر میں گاؤں کرتن میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون اور 80 سالہ بزرگ سمیت 4 شہری زخمی

    پاک فوج کے جوانوں نے جوابی کارروائی کی اور ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں نے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں بھارتی مورچوں میں جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں ۔جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کا سپاہی شفیق شہید ہو گیا-