Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ژالے سرحدی نے لڑکیوں کو فلرٹ کرنا سکھا دیا

    ژالے سرحدی نے لڑکیوں کو فلرٹ کرنا سکھا دیا

    پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں لڑکیوں کو مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے فلرٹ کرنے کا طریقہ سکھا دیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کی با صلاحیت اداکارہ ژالے سرحدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پُرمزاح ٹک ٹاک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں اداکارہ نے فلرٹ یعنی چھیڑچھاڑ کے 3 اسٹیپس بتائے –
    https://www.instagram.com/p/CFhQIVKgpW4/
    اداکارہ کی جانب سے شئیر کی گئی ٹک ٹاک ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ بہت سی لڑکیاں نہیں جانتیں کہ فلرٹ کیسے کیا جاتا ہے میں آپ کو سکھاتی ہوں۔ پہلے مسکرائیں، نیچے دیکھیں، نیچے دیکھتے ہوئے استغفراللہ کہتے ہوئے آگے بڑھ جائیں۔

    ژالے سرحدی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ استغفراللہ نو فلرٹنگ۔

    اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی مزاحیہ پوسٹ سے مداح خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں اور کمنٹ سیکشن میں دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں-

    ژالے نے اپی ایک اور پوسٹ میں اپنے مداحوں کا بتایا کہ کسی بیماری سے لڑنا جس سے آپ کی ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے اس سے دو بار آپ خود سے لڑائی کرتے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFlyuC2g5Nk/
    انہوں نے کہا کہ اتار چڑھاؤ تھکن کا شکار ہیں اور تنہائی کا رینگتا ہوا احساس ناقابل برداشت ہے۔ آپ کو لگتا ہے کہ یہ صرف آپ ہی سہتے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ وہ جلد ہی میں ہائپوٹائیڈرایڈیزم اور اس بارے میں بات کریں گی جس کو دیکھ کر آپ مجھے بتائیں کہ کیا آپ میں سے بھی ہر کوئی اسی کشتی کا سوار ہے-

    اس سے قبل ژالے سرحدی نے مداحوں کو مثبت رہ کر پریشان کرنے اور بُرا چاہنے والوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کا مشورہ دیا تھا۔
    https://www.instagram.com/p/CDssuqygtSR/?utm_source=ig_embed
    اداکارہ کا ماننا ہے کہ مثبت رویہ آپ کے مسائل کو حل نہیں کر سکتا لیکن ان لوگوں کی کوشش کو ناکام ضرور بنا سکتا ہے جو آپ کے حوصلے پست کر کے آپ کو پریشان کرنا چاہتے ہیں-

    سُپر ماڈل ایان علی نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا

    عابدہ پروین کی آواز میں گایا گیا کلام ’یہ سب تمہارا کرم ہے آقا‘ میری پوری زندگی…

  • بالی وڈ منشیات کیس: سارہ علی خان، دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کے موبائل فونز ضبط

    بالی وڈ منشیات کیس: سارہ علی خان، دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کے موبائل فونز ضبط

    گذشتہ روز ممبئی میں آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق منشیات کی تحقیقات میں پوچھ گچھ کے لئے بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون ، شردھا کپور اور سارہ علی خان این سی بی آفس میں پوچھ گچھ کی-

    باغی ٹی وی : سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں ڈرگز سے متعلق تحقیقات میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور سارہ علی خان کے موبائل فون کو قبضے میں لے لیا گیا۔

    این سی بی نے کرشمہ پرکاش ، راکول پریت سنگھ ، اور ٹیلنٹ منیجر جیا سہا اور فیشن ڈیزائنر سائمون کھمبٹہ کے فون بھی قبضے میں لے لئے ہیں ہفتے کے روز این سی بی نے اداکارہ دپیکا پڈوکون ، شردھا کپور اور سارہ علی خان کے بیانات قلمبند کیے-

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ میں ڈرگز مافیا سے متعلق معاملات کی تحقیقات میں صف اول کی اسٹارز نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سامنے پیش ہوئیں۔

    این سی بی میں پوچھ گچھ کے دوران دیپیکا پڈوکون نے اپنی مینیجر کرشمہ پرکاش کے ساتھ میڈیا میں گردش کرتے واٹس ایپ میسجز کا اعتراف کیا۔

    تاہم اب تازہ رپورٹس کے مطابق حکام نے دیپیکا پڈوکون اور سارہ علی خان کے موبائل فون کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ان فونز کو فارنزک کے لیے بھجوایا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ سارہ علی خان سے 2017 سے اب تک ان کے استعمال میں رہنے والے موبائل فونز بھی طلب کیے گئے تاہم اداکارہ نے ان فونز سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ سارہ علی خان اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ اداکارہ شردھا کپور کو بھی سوالات و جوابات کے لیے طلب کیا تھا جبکہ تحقیقاتی ادارے کی جانب مزید طلبی کے نوٹس جاری نہیں کیے گئے۔

    رپورٹس کے مطابق سنٹرل ایجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بالی وڈ میں منشیات کے معاملے کے سلسلے میں این سی بی کے ذریعہ اب تک 18 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرشمہ پرکاش ، سارہ علی خان ، دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ کشتج پرساد کو پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ آج کوئی نیا سمن جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ہم نے 18 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے-

    خیال رہے کہ آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

    ابتدا میں پولیس نے اس کیس کو خودکشی قراردیا، تاہم تحقیقاتی اداروں نے اس کی مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کی تو معاملہ سشانت کو ڈرگز دینے تک پہنچ گیااس سلسلے میں سشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ دوست ریاچکرورتی کو گرفتار کیا گیا تھا جنھوں نے مشنیات استعمال کرنے والوں کے نام بتائے جن میں سارہ علی خان کا نام بھی شامل تھا۔

    این سی بی نے اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جس کے بعد دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کو منشیات استعمال کرنے سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا جس میں دیپیکا پڈوکون نے تو اتراف جُرم کر لیا ہے جبکہ سارہ علی خان اور شردھا کپور ڈرگز کے استعمال سے متعلق الزامات کی تردید کرچکی ہیں۔

    میں منشیات کا استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی میں نے کبھی منشیات کے استعمال کو فروغ…

    بالی وڈ مشیات کیس: سارہ علی خان اور شردھا کپور نے کے تمام الزامات کی تردید کر دی

    بالی وڈ منشیات کیس:دیپیکا پڈوکون نے دوران تفتیش اعتراف جُرم کر لیا

  • سجاد علی نے اپنے گانے نہ بولوں کی یاد تازہ کر دی

    سجاد علی نے اپنے گانے نہ بولوں کی یاد تازہ کر دی

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے 16 برس قبل لی گئی اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کردی۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں لی گئی ہے-
    https://www.instagram.com/p/CFjpXUIDCd0/
    لمبے بال اور بڑھی داڑھی میں16 برس پہلے کی تصویر کے حوالے سے گلوکار نے بتایا کہ یہ لُک میں نے اپنے گانے ’نہ بولوں گی‘ کے لیے اپنایا تھا۔

    خیال رہے کہ مذکورہ گانا 2004 میں ریلیز ہونے والے البم ’رنگین‘ میں شامل تھا جسے گلوکار کے ہمیشہ کی طرح خوب پزیرائی ملی تھی۔

    پاپ اور کلاسیکل موسیقی پر یکساں عبور رکھنے والے سجاد علی کا پہلا البم 1979 میں ریلیز ہوا تھا سجاد علی گائیکی کے ساتھ ساتھ کمپوزنگ میں بھی یکساں مہارت رکھتے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت ان کے ہرگانے کی کامیابی ہے۔

    علی ظفر نے ماضی کی یادیں تازہ کر دیں

    مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لئے نعمان اعجاز نے جوکر کا روپ اپنا لیا

    ماہرہ خان کی حالیہ تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    فہد مصطفیٰ کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر صارفین کے تبصرے

    سجل علی کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

  • عائشہ عمر کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    عائشہ عمر کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبزانڈسٹری کی باصلاحیت اور خوبرو اداکارہ عائشہ عمر کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی وائرل ہو گئی ہے اوراس ویڈیو کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔

    عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں وہ اپنی سہیلیوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں اور ساتھ ہی میں بھارتی پرانے گانے ’پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا، بیٹا ہمارا ایسا کام کرے گا‘ پر ڈانس کر رہی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFepHaJjeL9/
    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ عمر کے ہمراہ اُن کی دوستیں بھی ڈانس کر رہی ہیں۔

    عائشہ عمر نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں گانے کے کچھ بول کیپشن میں لکھے کہ مگر یہ تو کوئی نہ جانے، کہ میری منزل ہے کہاں۔

    عائشہ عمر نے ویڈیو میں موجود اپنی دوستوں سے متعلق لکھا کہ بہترین لڑکیاں، بہتر ین گانا اور بہترین یادیں۔

    عائشہ عمر کی اس ویڈیو کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر اپنی سہیلیوں کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی تھی جو اُن کی دوست ارم بنت شاہد کی سالگرہ کی تقریب کی تھی۔تصویر میں اُن کے ساتھ سُنیتا مارشل، صبا انصاری، سونیا خان اور طوبیٰ صدیقی بھی موجود ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFeKt6-D28b/
    تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنی دوست ارم بنت شاہد کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔

    عائشہ عُمر کی پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے مثبت تبصرے کیے تو وہیں کچھ صارفین نے اُن پر تنقید بھرے کمنٹس بھی کئے تھے ایک صارف نے اداکارہ کی پوسٹ پر لکھا کہ چڑیل عورتیں۔صارف کے اس کمنٹ پر عائشہ عُمر بھی خاموش نہ رہیں او ر اُنہوں نے صارف کو کرارا جواب دیتے ہوئے بڑے ہی پُرسکون انداز میں لکھا کہ مجھے چڑیل ہونے پر فخر ہے۔

    مجھے فخر ہے کہ میں چڑیل ہوں عائشہ عمر

  • ماورا حسین 27 برس کی ہو گئیں پری برتھ ڈے کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ماورا حسین 27 برس کی ہو گئیں پری برتھ ڈے کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسڑی کی خوبرو اور با صلاحیت اداکارہ ماورا حسین کی پری برتھ ڈے کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

    باغی ٹی وی : اداکارہ ماورا حسین نے اپنی 27 ویں سالگرہ کی پری برتھ ڈے منائی ماورا نے اپنی 27ویں پری برتھ ڈے (سالگرہ سے پہلے)منانے کی ایک خوبصورت مختصر سی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپ لوڈ کی۔
    https://www.instagram.com/p/CFnBMYzApLk/
    ماورا حسین کی جانب سے شیئر کی گئی اپنی 27ویں سالگرہ کی ویڈیو میں وہ بے حد خوبصورت نظر آ رہی ہیں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماورا کے آس پاس متعدد خوبصورت غبارے ہیں اور اُن کے سامنے میز پر دو سے تین کیک بھی ر کھے ہوئے ہیں ۔

    ماورا نے اپنی سالگرہ پر خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ نہایت حسین اور خوش نظر آ رہی ہیں۔

    انہوں نے اپنی پری برتھ ڈے ویڈیو پر کیپشن میں خود کو دنیا کی خوش قسمت لڑکی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ’دنیا کی خوش قسمت لڑکی -اور ساتھ میں ہیش ٹیگ 2daystogo #prebirthday #بھی استعمال کیے۔

    ماورا حسین کی اس ویڈیو پر اُن کے ہزاروں مداحوں کی جانب سے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد اور ڈھیروں دعائیں بھی دی گئی ہیں مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں دنیا کی خوش اسمت ترین اور خوبصورت لڑکی قرار دیا-

    عائزہ خان کی چھوٹی بہن کے حالیہ فوٹو شوٹ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    اقرا عزیز کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف گلوکارہ ناہید اختر نے 64 برس کی ہوگئیں

  • سلمان خان بگ باس شو سیزن 14 کی میزبانی کیوں کر رہے ہیں؟

    سلمان خان بگ باس شو سیزن 14 کی میزبانی کیوں کر رہے ہیں؟

    بالی وڈ سلطان سلمان خان نے بھارت کے مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس سیزن 14‘ کی میزبانی کرنے کی وجہ بتا دی۔

    باغی ٹی وی : بھارت بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا متنازع شو’ بگ باس‘ کے اب سیزن 14 کی تیاریاں عروج پر ہیں اس حوالے سے کچھ روز بعد گرینڈ پریمیئر بھی ہونے جا رہا ہے تاہم تقریب سے قبل سلمان خان کی شو کی انتظامیہ سمیت پریس کانفرنس کی گئی جس میں دبنگ اداکار نے دوسروں کے لئے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سماں باندھ دیا۔

    انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران سلمان خان نے بگ باس 14 کرنے کی وجہ بتاتےہوئے کہا کہ میں یہ سیزن اس وجہ سے کر رہا ہوں کیوں کہ اس سے بہت سے لوگوں کا روزگار پیدا ہوتا ہے تاہم اس دوران اداکار نے شو کے پروڈیوسر سے کام کرنے والوں سے متعلق سوال کیا کہ یہاں لوگ کورونا کی وجہ سے ایک ساتھ کام نہیں کر سکتے اور اب شفٹوں میں کام کر رہے ہیں تو کیا انہیں تنخواہ پوری ادا کی جارہی ہے یا آدھی ؟۔
    https://www.instagram.com/p/CFg-eCbAHju/?igshid=1ur8d765pgwwq
    سلمان خان کے سوال پر شو کے پروڈیوسر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث حفاظتی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے مخصوص لوگوں کے ساتھ شفٹوں میں کام کیا جارہا ہے تاکہ کوئی انگلی نہ اٹھا سکے اور اس طرح سب کی نوکری بھی محفوظ ہے اور جہاں تک تنخواہ کی بات ہے تو یہاں کام کرنے والوں کا وقت کم کئے جانے کے باوجود پوری تنخواہ دی جارہی ہے۔

    دبنگ اداکار نے تنخواہ کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہوگی کہ شو کے سیٹ پر دیگر کام کرنے والے افراد کو معاوضہ اداکرنے کے لئے میرا معاوضہ کم کردیا جائے۔

  • سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت کا جذباتی پیغام

    سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت کا جذباتی پیغام

    مہلک مرض پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا بالی وڈسُپر اسٹار اداکار سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت نے شوہر کو حوصلہ دیتے ہوئے ایک جذباتی پیغام شئیر کیا-

    باغی ٹی وی :مانیتا دت نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر سنجے دت کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں لکھا کہ اس چیز میں آپ کو برداشت کرنے کو حوصلہ ہو اسی چیز سے آپ کو آزمائش میں ڈالا جاتا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFgnKiYjkGD/
    انہوں نے لکھا کہ سنجے آپ ہمیشہ سے دوسروں کا سہارا بنتے آئے ہیں، ہم ہمیشہ زندگی بھر ساتھ چلتے رہیں گے۔

    سنجے دت کی اہلیہ نے کچھ ہیش ٹیگز love #grace #positivity #dutts #beautifulllife #thankyougod# کا استعمال کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور ان کی فیملی آزمائش کی گھڑی میں کس طرح مضبوطی اور ہمت و جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سنجے دت کو تیسرے یا چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں اور اب ان کے علاج سے متعلق خبریں ہیں کہ ان کی پہلی کیموتھراپی مکمل ہوگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت کی دوسری کیموتھراپی آئندہ ہفتے 8 یا 9 ستمبر کے قریب شروع ہونے کا امکان ہے تاہم ابھی یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اداکار کو کتنی کیموتھراپی کی ضرورت ہے ۔

    خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے سنجے دت نے علاج کے لیے امریکہ جانے کا فیصلہ کیا تھا اور طبی بنیادوں پر 5 سال کے لیے امریکہ کا ویزا حاصل کرلیا ہے بعدازاں انہوں نے اپنا علاج ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں شروع کروالیا۔

    کیا سنجے دت امریکا کے بجائے ممبئی سے علاج کروائیں گے؟اشارے مل گئے

    2 دن تک زیر علاج رہنے کے بعد سنجے دت ہسپتال سے ڈسچارج

    بولی وڈ اداکارسنجے دت سانس لینے میں مشکلات کی شکایت پر ہسپتال میں داخل

     

  • میں منشیات کا استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی میں نے کبھی منشیات کے استعمال کو فروغ دیا ہے  کرن جوہر

    میں منشیات کا استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی میں نے کبھی منشیات کے استعمال کو فروغ دیا ہے کرن جوہر

    بالی وڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر نے منشیات استعمال کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو انہوں نے کبھی منشیات استعمال کی ہے اور نہ ہی اس کے استعمال کو فروغ دیا ہے اور نہ اس کی حوصلہ افزائی کی۔

    باغی ٹی وی : پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق این سی بی کی جانب سے کرن جوہر کو 2019 کی پارٹی کی وائرل ویڈیو کے باعث طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

    کرن جوہر کی پارٹی ویڈیو اس وقت دوبارہ توجہ کا مرکز بنی جب شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈے) کے رہنما منجندر سنگھ سرسا نے چند روز قبل این سی بی میں شکایت درج کروائی تھی۔

    انہوں نے شکایت میں کہا تھا کہ کرن جوہر کی گزشتہ برس ہونے والی پارٹی میں منشیات کا استعمال بھی کیا گیا تھا اور منجندر سنگھ نے اس سلسلے میں این سی بی کے ڈائریکٹر جنرل راکیش آستھانا سے ملاقات بھی کی تھی۔

    این سی بی نے ان کی شکایت کا نوٹس لیا تھا اور وائرل ویڈیو کی تصدیق کے لیے ٹیسٹنگ کے لیے بھیجا تھا۔

    بعدازاں آج منجندر سنگھ سرسا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دھرما پرڈوکشنز کے سربراہ کرن جوہر کو سال 2019 میں منعقد کی جانے والی ڈرگ پارٹی سے متعلق این سی بی کی جانب سے جلد سمن جاری کرنے کا امکان ہے۔

    کرن جوہر کے علاوہ منجندر سنگھ سرسا نے دپیکا پڈوکون، ملائیکا اروڑا، ارجن کپور، شاہد کپور، وکی کوشال، ورن دھون اور دیگر اسٹارز کے خلاف بھی شکایت درج کروائی تھی۔

    انہوں نے الزام لگایا تھا کہ پارٹی میں شریک ہونےوالے افراد کی جانب سے ‘منشیات کا استعمال’ کیا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں این سی بی کی جانب سے کرن جوہر کی دھرما پرڈوکشن کے 2 ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

    گزشتہ روز این سی بی نے ورسووا میں کشتیج روی پرساد کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا، رپورٹس کے مطابق ان کی رہائش گاہ سے چرس برآمد ہوئی تھی۔

    اس کے ساتھ ہی این سی بی نے دھرما پرڈوکشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوبھو چوپڑا سے بھی تفتیش کی ہے۔

    ایک اور رپورٹ کے مطابق کشتیج روی پرساد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور انہوں نے کیس میں کئی بڑے ناموں کا انکشاف بھی کیا ہے

    اس کے ساتھ ہی یہ بھی رپورٹ کیا جارہا ہے کہ این سی بی کو لگتا ہے کہ کشتیج روی پرساد انہیں بڑے کارٹیل کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ بولی وڈ میں منشیات کا گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتیج روی پرساد اور انوبھو سے نہ صرف بولی وڈ میں منشیات کے گٹھ جوڑ بلکہ کرن جوہر کے گھر میں 2019 میں ہونے والی پارٹی کی ویڈیو سے متعلق بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ راکول پریت سنگھ بھی این سی بی کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔

    انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ کشتیج روی پرساد منشیات سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

    علاوہ ازیں سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے منسلک منشیات کیس میں دپیکا پڈوکون کی منیجر کرشمہ پرساد بھی این سی بی کے دفتر میں پیش ہوئی تھیں۔

    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کرن جوہر نے اپنا ایک طویل بیان جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ کچھ میڈیا چینلز، اخبارات اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میرے متعلق جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں کہ میں نے 2019 میں ایسی تقریب کی میزبانی کی تھی جس میں کُھلے عام منشیات کا استعمال کیا گیا تھا جبکہ میں نے 2019 میں ہی ان جھوٹی خبروں کی تردید کردی تھی۔

    کرن جوہر نے اپنے انسٹاگرام بیان میں کہا کہ موجودہ بدنیتی پر مبنی مہم کے پیش نظر، میں اس بات کا اعادہ کر رہا ہوں کہ یہ الزامات بالکل بے بنیاد اور جھوٹے ہیں کیونکہ تقریب میں کسی بھی قسم کی کوئی منشیات استعمال نہیں کی گئی تھی۔

    اُنہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں منشیات کا استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی میں نے کبھی منشیات کے استعمال کو فروغ دیا اور نہ اس کی حوصلہ افزائی کی۔

    بھارتی فلمساز نے اپنے بیان میں کہا کہ ان بے بنیاد الزامات کی بناء پر مجھے اور میرے اہلخانہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    اُنہوں نے اپنے بیان میں اُن دو لوگوں کے بارے میں بھی بتایا جنہیں کرن جوہر کا قریبی ساتھی قرار دیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ کرن جوہر ان دونوں کے ساتھ منشیات میں ملوث ہیں۔

    کرن جوہر نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ متعدد میڈیا نیوز چینلز ان خبروں کو نشر کرتے رہے ہیں کہ کشتیج روی پرساد اور انوبھو چوپڑا میرے قریبی ساتھی ہیں جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ میں ان دونوں افراد کو ذاتی طور پر نہیں جانتا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ میں مزید یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ انوبھو چوپڑا ’دھرما پروڈکشن‘ میں ملازم نہیں ہیں بلکہ وہ جنوری 2013 میں شارٹ فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے صرف دو ماہ کے لیے ہم سے وابستہ رہے تھے، اس کے بعد ہم سے اُن کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔‘

    کرن جوہر کا مزید کہنا تھا کہ کشتیج روی پرساد نومبر 2019 میں دھرما پروڈکشن میں شامل ہوئے لیکن اُن سے جس کام کا معاہدہ کیا گیا تھا وہ کام اپنے انجام تک نہ پہنچ سکا۔‘

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے تقریب میں کُھلے عام منشیات کا استعمال کرنے پر بھارتی پروڈیوسر اور ہدایتکار کرن جوہر سمیت دیگر اداکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

    بالی وڈ مشیات کیس: سارہ علی خان اور شردھا کپور نے کے تمام الزامات کی تردید کر دی

    بالی وڈ منشیات کیس:دیپیکا پڈوکون نے دوران تفتیش اعتراف جُرم کر لیا

    منشیات کیس: اداکارہ دیا مرزا بھی این سی بی کے نشانے پر

    دیپیکا پڈوکون،سارہ علی خان اور شردھا کپور کی منشیات کیس میں طلبی پر کنگنا رناوت کا ردعمل

    منشیات کیس:این سی بی نے سارہ علی خان، شردھا کپور اور دیپیکا پڈوکون سمیت 8 لوگوں کو طلب کر لیا

  • موٹر وے کیس:اسرا بلجیک کا متاثرہ خاتون سے متعلق سی سی پی او لاہور کے بیان پر برہمی کا اظہار

    موٹر وے کیس:اسرا بلجیک کا متاثرہ خاتون سے متعلق سی سی پی او لاہور کے بیان پر برہمی کا اظہار

    مسلمانوں کی اسلامی فتوھات پر مبنی’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسرا بلجیک نے لاہور موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون سے متعلق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : رواں ماہ لاہور کے علاقے گجرپورہ میں موٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے اجتماعی زیاددتی کے افسوسناک واقعے پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے ملزمان کے بجائے متاثرہ خاتون کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا تھا حیران ہوں کہ تین بچوں کی ماں ایک اکیلی عورت کو آدھی رات کو موٹروے سے جانے کی کیا ضرورت تھی وہ جی ٹی روڈ سے کیوں نہ گئیں؟-

    سی سی پی او لاہور کے اس بیان پر ملک میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا اور ملک کی نامور شخصیات سمیت کئی پاکستانی فنکاروں نے عمر شیخ کو خاتون سے متعلق یہ بیان دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا-

    ماہرہ خان نے عمر شیخ کے بیان کہ خواتین کو رات میں اکیلے نہیں نکلنا چاہیئے پر کہا تھا پھر آپ ہمیں بتادیں کہ خواتین کے گھر سے باہر نکلنے کا کیا وقت ہے ؟ کیاہم لوگ 2 بجے سے 3 بجے تک نکلیں؟ 2 بجے سے 8 بجے تک نکلیں؟ یہ بتادیں کہ ہم لوگ کہاں محفوظ ہیں۔ کیونکہ نہ توخواتین گھر میں محفوظ ہیں، نہ صبح سویرے کہیں جاتے ہوئے اور نہ ہی گاڑی میں بیٹھے ہوئے اپنے بچوں کے ساتھ محفوظ ہیں۔

    اور اب ترک اداکارہ اسرا نے بھی سی سی پی او لاہور کے اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورت چاہے اکیلی ہو یا بچوں کے ساتھ وہ اکیلی ڈرائیو کرسکتی ہے آپ کو صرف ایک چیز کرنے کی ضرورت ہے خواتین کو تحفظ فراہم کریں۔

    اسرا نے مزید لکھا کہ بطور پولیس آفیسر آپ اس بات سے مطمئن ہیں کہ آپ کی سڑکوں پر مجرم کھلے عام گھوم رہے ہیں اور آپ کو لگتا ہے اگر کوئی خاتون کہیں جانے کے لیے اس سڑک کا انتخاب کرتی ہے تو یہ ان ملزمان کا حق ہے کہ وہ خاتون کے ساتھ زیادتی کریں اور انہیں قتل کردیں؟

    اسریٰ بلگیچ نے سی سی پی او لاہور پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس معاملے میں چونکادینے والی لاعلمی کامظاہرہ کررہے ہیں۔ آپ کو اپنے خیالات تبدیل کرنے چاہئیں لیکن یہ ناممکن لگتا ہے آپ اور آپ جیسے لوگ شرمندگی کا باعث ہیں-

    واضح رہے کہ حال ہی میں لاہور موٹر وے پر گوجرانوالہ کی رہائشی ثناء نامی خاتون کے ساتھ خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا-

    ہراسانی ہر جگہ موجود ہے لیکن اصل مسئلہ ذہنیت ہے ماہرہ خان

    عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

    عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

  • فلک شبیر اہلیہ سارہ خان کی محبت میں فوٹوگرافر بن گئے

    فلک شبیر اہلیہ سارہ خان کی محبت میں فوٹوگرافر بن گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنے شوہر گلوکار فلک شبیر کو ہی اپنا فوٹو گرافر بنا دیا۔

    باغی ٹی وی : رواں سال گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی خوبصورت اداکارہ سارہ خان سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور آئے دن اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرکے مداحوں سے تعریفیں سمیٹتی ہیں –

    سارہ خان نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک دلکش تصویر پوسٹ کی ہے سارہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وہ میک اپ کے بغیر ہیں لیکن اس کے باوجود بھی دلکش اور حسین نظر آرہی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFegKZJlwC_/
    تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سارہ خان نے کیپشن میں بنا کچھ لکھے صرف دل والا ایموجی بنایا اور تصویر کے فوٹو گرافر کے نام میں اپنے شوہر فلک شبیر کا نام لکھا۔

    جہاں فلک شبیر کا یہ ٹیلنٹ دیکھ کر صارفین داد تعریفوں کے پُل باندھ رہے ہیں وہیں سارہ خان کی بغیر میک اپ کی تصویر کو خوب پسند بھی کرتے ہوئےتعریفی پیغامات جاری کر رہے ہیں-

    واضح رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے –

    فلک شبیر کے نئے گانے ’درد کہانی‘ نے ریلیز ہوتے ہیں دھوم مچا دی