Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • معروف گلوکارہ ناہید اختر نے  64 برس کی ہوگئیں

    معروف گلوکارہ ناہید اختر نے 64 برس کی ہوگئیں

    پاکستان کی ماضی کی معروف گلوکارہ ناہید اختر نے زندگی کی 64 بہاریں دیکھ لیں-

    باغی ٹی وی : ناہید اختر پاکستانی پلے بیک گلوکار ہیں۔ 26ستمبر1956 کو پنجاب کے شہر ملتان میں پیدا ہوئیں 70 کی دہائی میں ریڈیو پاکستان پر پیش کیے گئے ثقافتی پروگرام ’لوک میلہ‘ کے ذریعے اپنی مدھر اور خوبصورت آواز کی مالک اور پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ ناہید اختر نے موسیقی کی دنیا میں خوب نام کمایا-

    گلوکارہ ناہید اختر کے کیریئر کا آغاز 1970 میں اس وقت ہوا جب انہوں نے ریڈیو پاکستان ملتان میں "راگ ملہار” میں خالد اصغر کے ساتھ ایک ڈوئٹ گایا تھا۔ اس طرح انہوں نے 1970 میں پہلا گانا ریڈیو پاکستان ملتان کے لیے گایا پھر متعدد فلموں اور ڈراموں کے لیے اردو و پنجابی گانے ریکارڈ کروائے۔

    فلم ’ننھا فرشتہ‘ کے نغمے’دل دیوانہ دل‘ نے ناہید اختر کی شہرت میں مزید اضافہ کیا لیکن فلم ’شمع‘ کے گیت ’کسی مہرباں نے آکے میری زندگی سجادی‘ نے ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ کردیا-

    ان کی خوبصورت آواز سے بھارتی موسیقار اور فلم ساز بھی متاثر ہوئے اور انہوں نے ناہید اختر کے گائے ہوئے کئی گیتوں کو اپنی فلموں میں کاپی کیا ان کا سپرہٹ گیت کسی مہرباں نے آکے میری زندگی سجا دی بھی بالی وڈ کی فلم میں کاپی کیا گیا

    انہوں نے پاکستانی فلم ’دہلیز‘ اور’میرا نام ہے محبت‘ کے لیے مہدی حسن کے ساتھ بھی گیت ریکارڈ کرائے۔

    1992 میں ناہید اختر نے معروف ڈرامہ نگار آصف علی پوتا سے شادی کے بعد گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا۔

    موسیقی کی دنیا میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 2007 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ملا اور 1974، 1975 اور 1985 میں 3 نگار فلم ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

    دوسال قبل حکومت پنجاب کی جانب سے گلوکارہ ناہید اختر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک کروڑ روپے کاچیک دیا گیا تھا۔

    ملکہ ترنم نورجہاں کے مداح آج ان کی 94 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    کورونا کو شکست دینے کے بعد روبینہ اشرف کی شوبز میں واپسی

  • سجل علی کی بچوں کے ساتھ نئی تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لئے

    سجل علی کی بچوں کے ساتھ نئی تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی بچوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لئے-

    باغی ٹی وی : پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ سجل علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
    سجل علی کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اُن کے ہمراہ کچھ بچے بھی ہیں جن میں سے ایک بچہ اداکارہ کی گود میں بیٹھا مُسکرارہا ہے جبکہ سجل علی بھی اُس ننھے بچوں کو دیکھ کر مُسکرارہی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFeqC2nBwPs/
    اداکارہ کی نئی تصاویر کو دیکھ لیتا ہے کہ شاید یہ تصاویر اُن کے کسی ڈرامےکی شوٹنگ کے دوران کی ہیں

    انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے سجل علی نے لکھا کہ ایک مُسکراہٹ جس پر آپ فدا ہوجائیں۔

    سجل علی کی خوبصورت تصاویر دیکھ کر مداحوں نے پوسٹ پر تعریفی تبصرے شروع کردئیے۔

    ایک مداح نے لکھا کہ میں نے جب سے آپ کی یہ نئی تصاویر دیکھی ہیں تب سے میرے چہرے سے مُسکراہٹ نہیں جارہی۔ایک مداح نے لکھا کہ کب تک دوسروں کے بچے کھیلاتی رہیں گی ہمیں آم کی سجیلہ کا انےظار ہے-سجل سے فرمائش کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کبھی احد کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو تو آئیں۔


    ایک مداح نے لکھا کہ میں ہر اُس لمحے سےمحبت کرتی ہوں جس میں آپ مُسکراتی ہیں۔ایک مداح نے لکھا کہ ہم وہ لوگ ہیں جو آپ کی مُسکراہٹ پر مر جاتے ہیں۔

    سجل جیسا کوئی نہیں ثمرہ رضا میر

    اقرا عزیز کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    علی ظفر نے ماضی کی یادیں تازہ کر دیں

  • اقرا عزیز کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    اقرا عزیز کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاضحیت اداکارہ اقرا عزیز کی سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : ہر دلعزیزاداکارہ اقرا عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اداکارہ کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر تو بلیک اینڈ وائٹ ہے لیکن اُس تصویر میں اداکارہ بےحد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

    اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سیاہ اور سفید دن‘ اور اُس کے ساتھ ہی اُنہوں نے دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

    اداکارہ کی پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے تبصرے کئے تو وہیں میک اپ آرٹسٹ زین زیدی نے اقرا عزیز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ صرف کورونا وائرس کی وبا ہی نہیں بلکہ آپ کی ادا بھی جان لیوا ہے اور دل والا ایموجی بناتے ہوئے اقرا کو مس یو بھی کہا-

    میک اپ آرٹسٹ کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے اقرا عزیز نے مزاحیہ انداز میں لکھا اُف۔

    اقرا عزیز کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُن کے مداحوں نے بھی تصویر پر تعریفی کمنٹس کئے-

    اس سے قبل بھی اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب مذاق بنایا گیا تھا۔
    https://www.instagram.com/p/CFYf2yonyqW/?utm_source=ig_embed
    تصویر پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں کا کہنا تھا کہ اقراء عزیز اس تصویر میں کسی اسکول کی چھوٹی سی بچی نظر آر ہی ہیں-

    اقراء عزیز کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر صارفین کے مزاحیہ تبصرے

    علی ظفر نے ماضی کی یادیں تازہ کر دیں

    ماہرہ خان کی حالیہ تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    سجل علی کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    فہد مصطفیٰ کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر صارفین کے تبصرے

  • سجل جیسا کوئی نہیں   ثمرہ رضا میر

    سجل جیسا کوئی نہیں ثمرہ رضا میر

    پاکستان شوبز اںڈسٹری کی خوبرو اور بلاصلاحیت اداکارہ سجل علی کی ساس ثمرہ رضا میر بھی اپنی بہو کی صلاحیتوں کے گُن گانے لگیں-

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں سجل علی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبو ل ترین ڈرامہ سیریل ’الف‘ کی کچھ حسین یادوں کو دکھایا گیا تھا جبکہ وہ ویڈیو اداکارہ کی ایک مداح نے ایڈٹ کرکے اُنہیں بھیجی تھی۔
    https://www.instagram.com/p/CFb8dV6hF1y/
    ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے سجل علی نے ویڈیو ایڈٹ کرنے پر مداح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ الف کی کچھ یادیں۔

    دوسری جانب احد رضا میر کی والدہ اور سجل علی کی ساس ثمرہ رضا میر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سجل کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی اپنی بہو کے ٹیلنٹ کی تعریف بھی کی۔

    انہوں نے لکھا کہ سجل کے ٹیلنٹ کا کوئی مقابلہ نہیں-
    https://www.instagram.com/p/CE63RjmBxr8/
    اس سے قبل سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک دلکش تصویر شئیر کی تھیہ جسے جہاں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا وہیں سجل کی ساس نے بھی بہو کی تعریف کرتے ہوئے ماشاءاللہ لکھا تھا اور ساتھ محبت کے اظہار کے لئے دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا تھا-

    یاد رہے کہ سجل علی اداکار احد رضا میر سے رواں برس 14 مارچ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

    سجل علی کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

  • علی ظفر نے ماضی کی یادیں تازہ کر دیں

    علی ظفر نے ماضی کی یادیں تازہ کر دیں

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنی زندگی کی کچھ یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دیں جنھیں مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : چھنو گانے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ یادگار تصاویر پوسٹ کیں جو گلوکار کے بچپن کے دنوں سے لیکرحالیہ دنوں کی ہیں۔

    علی ظفر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اُن کے بچپن، اسکول، کالج اور گلوکاری کی دُنیا میں قدم رکھنے کے خاص لمحات کو بخوبی انداز میں دکھایا گیا ہے۔

    انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے علی ظفر نے لکھا کہ وقت کے ذریعے زندگی کا ایک سفر۔

    گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ آپ کے بھائی کو بچپن سے ہی پوز مارنے کا شوق تھا۔

    اداکار و گلوکار نے انسٹاگرام سٹوری میں بھی اپنی زندگی کے سفر پر مشتمل چند تصاویر شئیر کیں-

    پہلی تصویر علی ظفر کے بچپن کی ہے جس میں وہ کسی باغ میں بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ شاید میں اُس وقت تین سال کا تھا اور یہ تصویر میرے والد صاحب نے کھینچی تھی۔

    دوسری تصویر میں علی ظفر روایتی چائنیز سوٹ زیب تن کیے ہوئے ہیں جس سے متعلق انہوں نے بتایا کہ میں فینسی ڈریس کے مقابلے میں چائنیز سوٹ پہنا ہوا ہوں کیوں کہ انہیں لگتا تھا کہ میں چائنیز لوگوں سے مشابہت رکھتا ہوں-

    ایک یادگار تصویر میں علی ظفر لاہور کے نجی ہوٹل میں ایک خاتون کی مصوری کرتے نظر آرہے ہیں۔ تصویر پر انہوں نے اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنا میوزک اور ویڈیو البم بنانے کا خواب پورا کرنے کے لیے کالج کے بعد ایک ہوٹل میں دیر رات تک مصوری کرکے پیسے جمع کرتا تھا۔

    ایک تصویر میں علی ظفر مقابلہ مصوری میں ٹرافی جیتنے کے بعد ٹرافی کے ساتھ بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

    ایک تصویر کے ساتھ گلوکار نے موزک بینڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ہمارے پروزیک بینڈ کے پہلے فوٹو شوٹ کی تصویر ہے۔ کیوں کہ ہم لوگ راک اسٹار بننا چاہتے تھے اور اس وجہ سے ہم دن رات پریکٹس کرتے رہتے تھے۔

    ایک تصویر میں علی ظفر نے بتایا کہ یہ میرے سب سے پہلے فوٹو شوٹ کی تصویر ہے

    علی ظفر نے اپنی اہلیہ کے ساتھ پرانی تصویر بھی شیئر کی جس کے بارے میں انہوں نے کچھ یوں بیان کیا کہ یہ تصویر 2001ء میں لی گئی لندن کے ہائیڈ پارک کی ہے کیوں کہ مجھے اسکول کی جانب سے اسکاٹ لینڈ میں ایک پروجیکٹ کے لیے منتخب کیا گیا تھا لیکن میں وہاں جانے سے قبل لندن دیکھنے کے لیے رک گیا اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ وقت گزارا۔

    علی ظفر شیئر کردہ تصویر میں بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کے ساتھ مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ جس پر انہوں نے یہ لکھا کہ یہ تصویر فلم ’میرے برادر کی دلہن‘ کی شوٹنگ کے دوران کی ہے جہاں میری سالگرہ منعقد کی گئی تھی۔

    علی ظفر کی زندگی کے سفر کے مختلف پہلوؤں کو دیکھ کر اُن کے مداح ناصرف خوش ہوئے بلکہ پوسٹ پر تبصرے بھی کیے۔

    ایک مداح نے لکھا کہ ابھی تک کا شاندار سفر ایک مداح نے کہا کہ واہ! بھائی کے پوز تو بچپن سے ہی کمال ہیں-ایک مداح نے علی ظفر کو پوز کا بادشاہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ بھائی ایسے ہی شغل میلہ لگا کر رکھو، قسم سے آپ تو پوز کے بادشاہ ہیں۔ایک اور مداح نے لکھا کہ تصاویر دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے کہ آپ بچپن سے کیوٹ بھی ہو۔

    فہد مصطفیٰ کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر صارفین کے تبصرے

    احمد گوڈیل کی صنم بلوچ کے گھر دعوت کی تصاویر وائرل

  • فیروزخان کا انسداد پولیو مہم کارکنان کو خراج تحسین پیش

    فیروزخان کا انسداد پولیو مہم کارکنان کو خراج تحسین پیش

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور با صلاحیت اداکار فیروزخان نے انسداد پولیو مہم کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام کی خاطر عارضی طور پر شوبز سے کنا رہ کشی اختیار کرنے والے اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک ماں بیٹے کی تصویر شیئر کی جو دونوں پولیو ورکر ہیں اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر گھر واپس جارہے ہیں۔


    اداکار نے ان دونوں کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سلیوٹ کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    واضح رہے کہ 21 ستمبر سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے ساتھ لیویز، پولیس، ایف سی کی سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے پولیو لیڈی ورکر شہید بی بی نسرین کے شوہر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا آغاز کیا۔

    فیروز خان نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا

    اعجاز اسلم نے بھی پشتون شخص کے برطانوی انداز کو حیرت انگیز قرار دیا

  • مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لئے نعمان اعجاز نے جوکر کا روپ اپنا لیا

    مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لئے نعمان اعجاز نے جوکر کا روپ اپنا لیا

    یکے بعد دیگرافسوسناک ملکی حالات کے پیش نظر ہر کوئی پریشان اور افسردہ ہے اور اپنے مداحوں کی افسردگی دور کرنے اور چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لئے پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے جوکر کا روپ اپنا رکھا ہے-

    باغی ٹی وی :حال ہی میں سینئیر اور باصلاحیت اداکار نعمان اعجاز نے سناجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر پوسٹ کیں جس میں اداکار نے جوکر کا روپ اپنایا ہوا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFeZnG7hTSx/
    انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی پہلی تصویر میں اداکار خوش نظر آرہے ہیں جبکہ اگلی تصویر میں اداس دکھ رہے ہیں۔

    نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ کےکیپشن میں لکھا کہ اگر آپ آج تک نہیں مُسکرائے تو یہ تصاویر دیکھیں اور خوش رہیں آباد رہیں اور اپنے رب کا شُکر ادا کریں۔

    نعمان اعجاز کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور اپنے پسندیدہ اداکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

    اس سے قبل نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنی ایک دلکش تصویر پوسٹ کی تھی جس میں وہ کالی رنگ کی شرٹ میں ملبوس تھے جبکہ دھوپ سے بچنے کے لیے کالا چشمہ بھی لگایا ہوا تھا-
    https://www.instagram.com/p/CFb3CHYBVHT/
    اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے دوستوں کے لیے لطیفہ لکھا تھا کہ آج میں جہاں بھی ہوں صرف اپنے دوستوں کی وجہ سے ہوں ورنہ میں اس سے آگے بھی جاسکتا تھا۔

    اُنہوں نے اپنے دوستوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اپنے دوستوں سے بہت محبت کرتا ہوں۔

    آخر میں نعمان اعجاز نے لکھا تھا کہ جو چیزیں مجھے مختلف بناتی ہیں وہ چیزیں ہیں جو مجھے بناتی ہیں۔

  • سوشانت کی بہنوں کو اُس کی ذہنی صحت سے کوئی غرض نہیں تھی اُنہیں صرف سوشانت کے پیسوں سے مطلب تھا ریا چکرورتی

    سوشانت کی بہنوں کو اُس کی ذہنی صحت سے کوئی غرض نہیں تھی اُنہیں صرف سوشانت کے پیسوں سے مطلب تھا ریا چکرورتی

    سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں منشیات کے استعمال کے الزام میں گرفتار اداکارہ ریا چکرورتی کا کہنا ہے کہ سوشانت کی بہنوں کو اُس کی ذہنی صحت سے کوئی غرض نہیں تھی اُنہیں صرف سوشانت کے پیسوں سے مطلب تھا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بائکولا جیل میں قید ریا چکرورتی نے اپنے ایک بیان میں سوشانت سنگھ کی بہنوں سے متعلق کہا کہ سوشانت نے اپنی ذہنی صحت کے بارے میں اپنے اہلخانہ کو آگاہ کرنے کے لیے اُن سے رابطہ کیا تھا لیکن اداکار کے اہلخانہ نے اس مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا تھا اور نہ ہی وہ لوگ سوشانت کی ذہنی صحت کے بارے میں فکرمند تھے۔

    ریا چکرورتی نے بتایا کہ گزشتہ سال 2019 نومبر کے آخری دنوں میں سشانت کی بہنیں ممبئی آئی تھیں اور اُنہوں نے سوشانت سے کہا تھا کہ وہ اداکار کو علاج کے لیے اُنہیں چندی گڑھ لے کر جارہی ہیں۔

    بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ جب سوشانت نے اُنہیں اس بارے میں بتایا تو اُنہوں نے بھائی بہنوں کے درمیان کوئی مداخلت نہیں کی کیونکہ اُنہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی تھی کہ سوشانت کی بہنیں اُس کی صحت کے لیے فکر مند ہیں لیکن 26 نومبر کو سوشانت نے اداکارہ کو فون کیا اور اُن سے کہا کہ وہ چندی گڑھ نہیں جارہے کیونکہ اُنہیں اپنی بہنوں کی نیت پر شک ہے وہ صرف پیسوں کی خاطر اُن سے ملنا چاہتی ہیں۔

    دوسری جانب سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا کیرتی نے کہا تھا کہ جیسا کہ ریا نے اپنے انٹرویو میں ذکر کیا تھا ہم اپنے بھائی سے پیار نہیں کرتے تھے !! ہاں ٹھیک ہے، یہی وجہ ہے کہ میں نے جنوری میں امریکا سے ہندوستان جانے کے لیے پوری طرح سے اڑان بھری تھی۔

    شویتا کیرتی نے لکھا تھا کہ مجھے اپنا کاروبار روکنا پڑا اور اپنے بچوں کو پیچھے چھوڑنا پڑا، سب سے بُری بات یہ تھی کہ میں بھارت پہنچنے کے بعد بھی اپنے بھائی سے نہ مل سکی کیونکہ میرا بھائی ریا کی وجہ سے چندی گڑھ چھوڑ چکا تھا۔

    اُنہوں نے مزید لکھا تھا کہ سوشانت کی فیملی ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑی تھی

    خیال رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت سے منسلک منشیات معاملے کی تفتیش این سی بی کر رہی ہے این سی بی نے اب تک اس معاملے میں ایک درجن سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن میں اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شویک چکرورتی بھی شامل ہیں اداکارہ ریا چکرورتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے اب 6 اکتوبر تک انہیں جیل میں ہی رہنا ہوگا جبکہ دیپیکا پڈوکون، شردھا کپور ، دیا مرزا اور سارہ خان کو تفتیش کے لئے سمن جاری کر دیئے گئے ہیں-

    منشیات کیس: اداکارہ دیا مرزا بھی این سی بی کے نشانے پر

    دیپیکا پڈوکون،سارہ علی خان اور شردھا کپور کی منشیات کیس میں طلبی پر کنگنا رناوت کا ردعمل

    منشیات کیس:این سی بی نے سارہ علی خان، شردھا کپور اور دیپیکا پڈوکون سمیت 8 لوگوں کو طلب کر لیا

    سوشانت بری طرح منشیات کا عادی تھا اپنی اسی عادت کو برقرار رکھنے کیلئے اس نے…

    وہ مجھے مار دیں گے سوشانت سنگھ کی موت سے پانچ دن قبل اپنی بہن کو کال

    منشیات کیس: دیپیکا پڈوکون کی منیجر کو این سی بی نے تفتیش کے لئے طلب کر لیا

    منشیات کیس میں سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان

  • اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سلسلہ، پس پردہ محرکات اگلی باری کس کی ہوگی؟  خصوصی رپورٹ :  رضی طاہر

    اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سلسلہ، پس پردہ محرکات اگلی باری کس کی ہوگی؟ خصوصی رپورٹ : رضی طاہر

    اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سلسلہ، پس پردہ محرکات۔۔۔اگلی باری کس کی ہوگی؟
    خصوصی رپورٹ : رضی طاہر

    اسرائیل کی ناجائز ظالمانہ ریاست کو تسلیم کرنا کا سلسلہ جو حالیہ مہینوں میں شروع ہوا ، اس کے بعد سبھی یہ سوال کرتے ہیں کہ اب اگلا ملک کون سا ہوگا اور اچانک یہ لہر کیوں ؟ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سلسلہ متحدہ عرب امارات نے شروع کیا ، انہوں نے ایک امن معائدے کے ذریعے اسرائیل کی ریاست کو تسلیم کیا، اس کے بعد مسلم اکثریتی ملک کووسو جبکہ مسلم عرب ملک بحرین بھی اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں، ہماری اطلاعات کے مطابق اب امریکہ کی ایک خصوصی کمیٹی کی جانب سے سوڈان اور عمان کے ساتھ میٹنگز جاری ہیں، سوڈان کے ساتھ رواں ہفتے آخری ہونے والی میٹنگ بے نتیجہ رہی تاہم اس سے قبل سوڈانی وزیرخارجہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ اسرائیل کا جلد ہی عمان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کر سکتا ہے اور اس کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے مابین باضابطہ سفارتی تعلقات کا آغاز ہو سکتا ہے۔عمان کی اسرائیل کے ساتھ غیر رسمی تجارت گذشتہ کچھ برسوں سے جاری ہے۔ سنہ 2018 میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے عمان کا دورہ بھی کیا تھا۔ مگر عمان اگر یہ کرتا ہے تو ملک کے سب سے بڑے صوبے ظفار میں بغاوت ہونے کا خطرہ بھی ہے۔ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ سارے معائدے حادثاتی امر ہیں یا اس کے پیچھے بھی کچھ ہے؟ اور اس کے پیچھے کے محرکات کیا ہیں؟ سوال یہ ہے کہ سات دہائیوں میں اگر اسرائیل کو تسلیم کرنا ناجائز ٹھہرا تو اچانک2020میں ایسا کیا ہوا کہ یکے بعد دیگرے اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کی دوڑ لگ گئی ہے؟ تو جان لیجئے یہ ایک دم نہیں ہوا بلکہ اس کے پیچھے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلسل کوششیں ہیں، وہ امریکی صدر کم اسرائیل کے سفیر زیادہ نظر آتے ہیں، آپ کو یاد ہوگا کہ مائیک پومپیو نے مارچ2019میں یہ بیان دیا تھا کہ اللہ نے ٹرمپ کو اسرائیل کو بچانے کیلئے بھیجا ہے، تب یہ بیان کسی کی سمجھ میں نہ آسکا لیکن اب ہر کوئی سمجھ رہا ہے کہ ٹرمپ کا واحد مقصد اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کو پورا کرنا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹرمپ برسراقتدار میں آنے کے بعد امریکی مفادات سے کہیں زیادہ اسرائیلی مفادات کی جنگ لڑرہے ہیں، اندازہ لگائیں کہ عیسائی اکثریتی ملک امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں 23رکنی کیبنٹ میں15یہودی وزیر و مشیر ہیں، جن میں زیادہ پر الزام ہے کہ وہ مشنری یہودی ہیں۔ ٹرمپ پر یہودی ناجائز ریاست اسرائیل کا آلہ کار ہونے کا الزام امریکہ کے اپنے صحافتی ادارے لگاتے ہیں۔یہ امریکہ ہی ہے کہ جس کی وجہ سے اسرائیل قائم ہو، اتنی طاقت حاصل کی اور توسیع پسندانہ عزائم پر عمل درآمد کیے ہوئے ہے لیکن یہ سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا کہ مسلمان ممالک ایسے یکے بعد دیگرے اسرائیل کو اپنے مفادات کیلئے تسلیم کریں گے۔اب آپ کو بتائیں کہ وہ ممالک اب بھی موجود ہیں جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا، سوڈان اور عمان کے بارے میں اشارے ہیں کہ وہ تسلیم کریں گے تاہم غیرت ہے بڑی چیز جہاں تگ و دو میں۔20سال سے امریکی جنگ کا شکار افغانستان ، طالبان کی وجہ سے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے قاصر ہے۔ افغانستان کی کٹھ پتلی حکومت ہونے کے باوجود طالبان کی وجہ سے افغانستان کی حکومت میں یہ ہمت نہیں ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرے،اس سلسلے میں افغان حکومت کا موقف تھا کہ اگر الگ فلسطینی ریاست بننے کا عمل شروع ہو جائے تو اس کے بعد اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ممکن ہیں۔جبکہ اس سلسلے میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا موقف دو ٹوک ہے اور وہی موقف انہوں نے دہرایا جو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیں دیا کہ جب تک فلسطین کے وجود کو تسلیم نہیں کیا جاتا، اور فلسطین ایک آزاد ریاست قائم نہیں ہوجاتی، تب تک اسرائیل کو تسلیم کرنا ناممکن ہے۔ اسکے علاوہ الجزائر ، سعودی عرب، ملائیشیا، انڈونیشیا، ایران، برونائی، بنگلہ دیش، بھوٹان، جبوتی ، سوڈان ، شام، قطر، صومالیہ، عراق، کوموروس، کویت، لبنان، لیبیا، مراکش اور یمن وہ مسلمان ممالک ہیں جنہوں نے اسرائیل کو سات دہائیوں بعد بھی تسلیم نہیں کیا، دیکھتے ہیں کہ سوڈان اور عمان کیا فیصلہ کرتے ہیںا ور اس کے بعد پھر کس کی باری ہے؟

  • صنم چوہدری نے شوبز سے کنارہ کشی کی وجہ بتا دی

    صنم چوہدری نے شوبز سے کنارہ کشی کی وجہ بتا دی

    شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والی پاکستانی اداکارہ صنم چوہدری نے مداحوں کو شوبز واپسی کا عندیہ دے دیا کہا دو بچوں کی پیدائش کے بعد چھوٹی اسکرین پر نظر آؤں گی-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران صنم چوہدری کے ایک مداح نے اُن سے سوال کیا کہ آپ نے تو ڈراموں میں آنا ہی چھوڑ دیا ہے کیوں؟

    جس پر اداکارہ نے کہا کہ شادی شدہ زندگی کو بھی تو ٹائم دینا تھا ناں اسی لئے عارضی طور پر شوبز سے علیحدگی اختیار کی ہے-

    ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ ٹی وی اسکرین پر واپسی کا ارادہ کب تک رکھتی ہیں؟

    انہوں نے ڈراموں میں واپسی کے بارے میں کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ دو بچوں کے بعد- ساتھ ہی انہوں نے چار خاندان پر مشتمل افراد کی ایموجی کا بھی اضافہ کیا-

    اداکارہ کے اس جواب پر سوشل میڈیا صارفین کا اپنے تبصروں میں کہنا ہے کہ اداکارہ کے ہاں جلد جڑواں بچوں کی آمد متوقع ہے جس کے بعد ہی اداکارہ ٹی وی اسکرین پر واپس نظر آئیں گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس اداکارہ صنم چوہدری پنجابی گلوکار سومی چوہان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

    واضح رہے کہ صنم چوہدری نے کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے علاوہ ایک فلم میں بھی کام کیا۔

    صنم چوہدری نے 2013 کے ڈرامے عشق ہماری گلیوں میںʼ کے ساتھ ٹی وی پر ڈیبیو کیا جبکہ اداکارہ ʼآسمانوں پہ لکھا ، بھول، گھر تتلی کا پراور ʼمیر آبرو جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں –

    علیزے شاہ اور نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لیں؟

    60 کی دہائی کی مزاحیہ ٹی وی سیریز ’الف نون‘ کوفیچر فلم کے طور پر پیش کرنے کی…