Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اسرائیلی اور اماراتی فلم اداروں کے درمیان معاہدہ اور انٹرنشینل فلم لیب میں پہلی مرتبہ اماراتی فلم سازوں کی نمائندگی کی منصوبہ بندی

    اسرائیلی اور اماراتی فلم اداروں کے درمیان معاہدہ اور انٹرنشینل فلم لیب میں پہلی مرتبہ اماراتی فلم سازوں کی نمائندگی کی منصوبہ بندی

    نے رواں ماہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل کے درمیان ‘امن معاہدہ’ ہوا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات بحال ہوجائیں گے۔ یہ قدم 15 اگست کو اٹھایا تھا جب یو اے ای نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے اسرائیل کو تسلیم کرکے اس سے باہمی تعلقات استوار کرنے کا اعلان کرکے دنیا کو حیران کردیا تھا بعد ازاں 29 اگست کو متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اپنا اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والا قانون منسوخ کردیا تھا۔

    باغی ٹی وی : دونوں ممالک میں تعلقات کی بحالی کے بعد پہلی بار 31 اگست کو اسرائیلی سرزمین سے اڑان بھرنے والا طیارہ یروشلم سے ابوظبی پہنچا تھا دونوں ممالک میں تعلقات کی بحالی کے بعد جہاں مسلم دنیا نے متحدہ عرب امارات پر سخت تنقید کی وہیں یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ ممکنہ طور پر دوسرے عرب ممالک بھی اسرائیل کو جلد تسلیم کرلیں گے۔

    برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز 21 ستمبر کو جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق ابوظہبی فلم کمیشن، اسرائیل فلم فنڈ اور یروشلم سیم اسپیگل فلم اینڈ ٹیلی ویژن اسکول نے فلم کی ٹریننگ اور پروڈکشن کے لیے معاہدہ کیا ہے۔

    اس معاہدے میں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی اور اسرائیل کے مابین گھومنے والے ایک سالانہ علاقائی فلمی میلے کے منصوبے بھی شامل ہیں یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب ممالک نے دوطرفہ سفارتی اور تجارتی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کیا تھا ، جس کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ اہم اقتصادی مواقع پیدا کریں گے۔

    اس معاہدے کے تحت دونوں فریقین کئی ماہ کی مدت تک دونوں ممالک کے فلم سازوں کے لیے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کریں گے جس کا اختتام ابو ابوظہبی ،اسرائیل فلم اینڈ ٹیلی ویژن کو پروڈکشنز کی صورت میں ہوسکتا ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ انٹرنشینل فلم لیب میں پہلی مرتبہ اماراتی فلم سازوں کی نمائندگی ہوگی اور سالانہ فلم لیب کمپیٹیشن میں کے 2021 کے ایڈیشن میں یو اے ای کے ایک ہدایت کو جیوری میں حصہ لینے کی دعوت دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل پہلی بار ایک اسرائیلی ماڈل متحدہ عرب امارات پہنچیں اور وہاں انہوں نے اماراتی نژاد روسی ماڈل کے ساتھ فوٹوشوٹ بھی کروایا تھا خواتین کے زیر جامہ بنانے والے اسرائیلی برانڈ (فکس) کی تشہیر کے لیے اسرائیلی ماڈل مے ٹیگر فوٹو شوٹ کے لیے دبئی پہنچی تھیں۔

    رپورٹ کے مطابق مے ٹیگر نے متحدہ عرب امارات کی رہائشی روسی نژاد ماڈل انستاسیا کے ساتھ مل کر دبئی کے صحرا میں خواتین کےلباس کا فوٹو شوٹ کروایا تھا۔

    اسرائیلی ماڈل نے متحدہ عرب امارات کی ماڈل کے ساتھ دبئی کے صحرا میں کرائے گئے فوٹوشوٹ کے دوران اپنے ملک کا جھنڈا بھی یو اماراتی سرزمین پر لہرایا تھا-

    جس کے بعد اسرائیلی ماڈل کی عرب ملک میں تشہیر کے بعد اسرائیلی فلم و ڈراما سازوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات مزید بہتر ہوں گے اور اسرائیلی شوبز پروڈکشن ہاؤس دبئی جاکر فلمیں اور ڈرامیں بنا سکیں گے۔

    عرب امارات نے اسرائیل کا بائیکاٹ ختم کردیا:تل ابیب سے پہلی کمرشل پروازدبئی آنے کے لیے تیار

    پہلی بار اسرائیلی ماڈل کا متحدہ عرب امارات میں فوٹو شوٹ،دنیا بھرمیں وائرل

  • روینا ٹنڈن کا بالی وڈ انڈسٹری میں ڈرگز مافیا کے خلاف آپریشن کا خیرمقدم

    روینا ٹنڈن کا بالی وڈ انڈسٹری میں ڈرگز مافیا کے خلاف آپریشن کا خیرمقدم

    بھارتی معروف و مقبول اداکارہ روینا ٹنڈن نے بالی وڈ انڈسٹری میں ڈرگز مافیا کے خلاف آپریشن کا خیرمقدم کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : روینا ٹنڈن نے اپنی تازہ ترین سوشل میڈیا پوسٹ میں بالی وڈ میں ڈرگز مافیا کے خلاف ‘کلین اپ’ آپریشن کا خیرمقدم کیا ہے –
    بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ کی خود کشی کےبعد سےبھارتی شوبز انڈسٹری کے نامور ستاروں پر ایک کے بعد ایک مشکل پیش آ رہی ہے اور آئے دن کوئی نہ کوئی نہ کوئی نئے انکشافات سامنے آتے ہیں –

    بالی ووڈ میں سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خود کشی کے بعد تحقیقاتی اداروں نے جب اپنی تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا تو وہ بالی وڈ میں ستاروں کے ڈرگز استعمال کرنے اور انڈسٹری میں ڈرگ مافیا تک جاپہنچا سوشانت کی سابقہ دوست ریا چکرورتی کو بھی آنجہانی اداکار کو ڈرگز دینے کے معاملے پر گرفتار کیا گیا۔

    دوسری جانب بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے بیان سے اس شک کو اس وقت تقویت ملی جب انہوں نے دعویٰ کیا کہ بالی وڈ کے 99 فیصد لوگ ڈرگز کے عادی ہیں-

    اس کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بالی وڈ میں ڈرگز مافیا کے گٹھ جوڑ سے متعلق تفتیش بھی شروع کردی ہے جسے 90 کی دہائی کی معروف و مقبول اداکارہ روینا ٹنڈن نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق روینہ ٹنڈن نے اپنی تازہ ترین سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک ’کلین اپ‘ کا خیرمقدم کیا ہے ، جو اس وقت سامنے آیا ہے جب نارکوٹکس کنٹرول بیورو بالی ووڈ میں منشیات کے گٹھ جوڑ کی تحقیقات کر رہا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے زور دیا کہ ڈرگ ڈیلرز اور سپلائرز کو سزا دی جائے۔


    ان کا کہنا تھا کہ اب ’صفائی‘ کا وقت آگیا ہے یہ بہت خوش آئند ہے یہ آنے والی نسلوں کی مدد کرے گا۔

    روینا ٹنڈن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ابھی یہاں سے شروع کریں یقیناً اسے دیگر شعبوں تک بڑھائیں اور اسے (ڈرگز کو) جڑ سے اکھاڑ پھینکیں یہ منافع کمانے والے رشوت خور ’بڑے لوگ‘ جو خود آنکھیں بند کرکے لوگوں کی زندگی برباد کردیتے ہیں۔

    ٹائمز آف انڈیا نے ٹائمز ناؤ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جاری تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ کئی دوسرے اداکار بھی اس کی زد میں ہیں۔ "منشیات کے چیٹ” میں کئی مشہور شخصیات کا تذکرہ کیا گیا جو این سی بی کی جانچ پڑتال کے تحت ہیں پانچ مشہور شخصیات ، یعنی کے ، ڈی ، ایس ، این ، اور جے کے ابتدائی انکشاف ہوئے ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ڈی‘ کی شناخت مبینہ طور پر دیپیکا پڈوکون کے نام سے کی گئی ہے جبکہ ‘کے’ اس کے منیجر کرشمہ پرکاش ہیں۔ پی ٹی آئی کے مطابق ، نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اپنی تحقیقات کے سلسلے میں دیپیکا پڈوکون کی منیجر کرشمہ پرکاش اور ایک ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسی کے سی ای او دھرو چٹگوپیکر کو طلب کیا ہے۔ سارہ علی خان اور شردھا کپور کے نام بھی تحقیقات کے دوران سامنے آئے تھے اور اطلاعات کے مطابق انہیں این سی بی بھی طلب کرے گا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی حراست میں موجود اداکارہ ریا چکرورتی نے حکام کے روبرو اعتراف کیا تھا کہ وہ سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ منشیات استعمال کرتی تھیں۔

    خیال رہے کہ ناروکوٹکس بیورو نے ریا چکرورتی کو 8 ستمبر کو رواں برس جون میں خودکشی کرنے والے اداکار سوشانت سنگھ کیلئے منشیات کا بندوبست کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ریا چکرورتی کو مسلسل تین دن تک تفتیش کے بعد اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے نارکوٹکس حکام کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ دوست سشانت سنگھ کے لیے منشیات کا بندوبست کرتی رہی تھیں۔

    نارکوٹکس بیورو نے عدالت سے ریا چکرورتی کا 14 دن کا عدالتی ریمانڈ حاصل کرلیا تھا تاہم اب انہیں جیل بھیج دیا گیا،عدالت نے اداکارہ کا 22 ستمبر تک ریمانڈ دیا تھا ریا چکرورتی کوگرفتار کیے جانے کے بعد ایک رات ناروکوٹکس کے دفتر میں ہی رکھا گیا تھا تاہم بعد ازاں 9 ستمبر کی صبح کو ہی انہیں ممبئی کی بدنام زمانہ بائکولا جییل منتقل کردیا گیا تھا۔

    آج 22 ستمبر کو ، 28 سالہ اداکار کی عدالتی تحویل میں 6 اکتوبر تک مزید 14 دن کی توسیع کی گئی ہے۔ اس نے اور اس کے بھائی شوک چکورتی نے ممبئی ہائی کورٹ سے ضمانت کی درخواست کی ہے۔ اس معاملے کی سماعت کل عدالت کرے گی۔

    ریا چکرورتی سے قبل ہی نارکوٹکس بیورو نے ان کے بھائی شووک چکرورتی اور سوشانت سنگھ راجپوت کے منیجر سیموئل مرنڈا اور باورچی دیپیش ساونت کو بھی گرفتار کیا تھا اداکارہ سمیت اب تک مجموعی طور پر 12 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    منشیات کیس: دیپیکا پڈوکون کی منیجر کو این سی بی نے تفتیش کے لئے طلب کر لیا

    منشیات کیس میں سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان

    سوشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست کا سوشانت اور سارہ علی خان کے درمیان تعلقات کا…

    سوشانت سنگھ کو منشیات فراہمی کے معاملے میں اداکارہ ریا چکرورتی جیل منتقل

    بالی وڈ اداکارہ ریا چکر وتی منشیات کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار

    تحقیقات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جسکی بنیاد پر کہا جاسکے کہ سوشانت سنگھ کو قتل کیا گیا ہے سی بی آئی

    ریا چکرورتی کے والد اور سابق بھارتی فوجی اندرجیت نے فوج سے مدد مانگ لی

    سی بی آئی کی تفتیش میں سوشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے کیس کو مزید اُلجھا دیا

    ریا چکربورتی انٹرویو کی نہیں بلکہ تفتیش کی مستحق ہیں سوشل میڈیا صارفین

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی 50 خواہشات

    بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں پاکستانی اداکار حسن خان مرکزی کردارادا کریں گے

    بھارتی لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو…

  • سجل علی کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سجل علی کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اور پُرکشش اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پرمداحوں سے اُن کا حال احوال دریافت کرلیا۔

    باغی ٹی وی :اداکارہ سجل علی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی دو دلکش تصاویر پوسٹ کیں سجل علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی پہلی تصویر بلیک اینڈ وائٹ ہے جس میں سجل علی کی مسکرا ہٹ نے تصویر کو خوبصورت بنا دیا ہے جبکہ دوسری تصویر میں سجل علی ہاتھ میں سُرخ گلاب پکڑے کھڑی ہیں-

    تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’الف‘ میں مومنہ سلطان کا مرکزی کردار نبھانے والی سجل علی نے مداحوں سے اُن کا حال احوال دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ حال کیسا ہے جنا ب کا؟

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ کیا حال ہے آپ کا اور ساتھ ہی محبت کا اظہار کرنے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا-

    اداکارہ و ماڈل سمانتھا سٹیفن نے سجل علی کی تصاویر کی تعریف کی-

    جبکہ ایک صارف نے سجل کی تصاویر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارا حال ٹھیک ہے آپ اپنا حال بتائیں میم۔

    جبکہ کچھ صارفین نے سجل سے سوال کیا کہ آپ اپنے شوہر یعنی احد رضا میر کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیوں نہیں کرتی ہیں؟ کیا ہم امید رکھیں کہ آپ ان کی سالگرہ پر ہی ہمیں سرپرائز دیں گی-

    ایک صارف نے لکھا کہ آپ کو دیکھ لیا اب ہمارا حال ٹھیک ہو گیا ہے-

    احمد گوڈیل کی صنم بلوچ کے گھر دعوت کی تصاویر وائرل

    اقراء عزیز کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر صارفین کے مزاحیہ تبصرے

  • اداکارہ زینڈیا ایمی ایوارڈ جیتنے والی کم عمر ترین اداکارہ بن گئیں

    اداکارہ زینڈیا ایمی ایوارڈ جیتنے والی کم عمر ترین اداکارہ بن گئیں

    ایچ بی او کی ڈرامہ سیریز ’یوفوریا‘ میں مرکزی کردار کردار ادا کرنے والی اداکارہ زینڈیا ایمی ایوارڈ جیتنے والی سب سے کم عمر ترین اداکارہ بن گئیں۔

    باغی ٹی وی : ’ایمی‘ ایوارڈز کا آغاز 1949 میں کیا گیا تھا اور رواں برس اس کی 72 ویں سالانہ تقریب منعقد کی گئی تھی جس کی میزبانی جمی کمیل نے کی تھی۔ ’ایمی‘ ایوارڈز کو امریکی ٹیلی وژن کی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ کا اعزاز حاصل ہے اور یہ ایوارڈز صرف ٹی وی پر چلنے والے پروگرامز اور ڈراموں کو دئیے جاتے ہیں۔

    ایمی ایوارڈز میں اے ٹی اینڈ ٹی ایچ بی او نیٹ ورک نے سب سے زیادہ 30 ایوارڈز حاصل کیے جن میں ‘سکسیشن’ اور ‘واچ مین’ ڈرامے بھی شامل ہیں اور سکسیشن نے بہترین ڈرامے کا اعزاز حاصل کیا۔

    ایمی ایوارڈز کے دوران سب سے بڑا حیران کن وقاعہ اس وقت پیش آیا جب ڈزنی چینل کی سابق اداکارہ 24 سالہ زینڈیا کو ایچ بی او کی ٹی وی سیریز یوفوریا میں بہترین ڈرامہ ایکٹریس کا ایوارڈ دیا گیا۔24 سالہ زینڈیا ایچ بی او سیریز میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ لینے کے بعد جذباتی ہوگئیں۔

    اس حوالے سے اے پی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نےکہا کہ میں عام طور پر روتی نہیں ہوں لیکن یہ ایک بہت جذباتی لمحہ تھا میں اب تک یقین نہیں کرپارہی۔

    زینڈیا نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود وہ اپنی کامیابی کا یہ لمحہ اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے پر خوش ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ایسے ہی لمحات ہوتے ہیں جن میں ہم رکنا اور خوش ہونا چاہتے ہیں۔

    زینڈیا ڈرامہ ایکٹریس کا ایمی ایوارڈ حاصل کرنے والی دوسری سیاہ فام اداکارہ ہیں ان سے قبل 2015 میں ویولا ڈیوس کو ‘ہاؤ ٹو گیٹ اوے ود مرڈر’ کے لیے دیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ یوفوریا میں زینڈیا نے روئے بینیٹ نامی منشیات کی عادی ایک نوجوان لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو سیریز میں اپنی سنجیدگی اور ریکوری سے جدوجہد کرتی دکھائی دیتی ہے۔مذکورہ سیریز کی کہانی ہائی اسکول کے طلبہ کے درمیان منشیات، صدمے اور شناخت کے گرد گھومتی ہے۔

    روس کی سابق ملکہ حسن اور ماڈل کا سیلز گرل پر تیزدھار چاقو سے حملہ

    ہلک کی کزن شی ہلک جلد ہی اسکرین پر دکھائی دیں گی

    شوبز دنیا کا پہلا رئیلٹی شو جس میں جیتنے والے کو خلاء کی سیر کرائی جائے گی

  • فہد مصطفیٰ کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر صارفین کے تبصرے

    فہد مصطفیٰ کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر صارفین کے تبصرے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کی جوانی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فہد مصطفیٰ نے ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ تصویر اداکار کے کالج کے دنوں کی ہے۔

    انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے مداحوں کو بتایا کہ یہ اُن دنوں کی تصویر ہے جب اُن کی عُمر 17سال تھی۔

    فہد مصطفیٰ کی جوانی کی تصویر دیکھ کر مداحوں نے کمنٹ میں اداکار کی تصویر پر تبصرے شروع کردئیے۔

    تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ آپ تو جوانی میں بہت پُرکشش اور خوبصورت تھے۔ایک صارف نے لکھا کہ اس تصویر میں آپ کی عُمر 17 برس تو نہیں لگ رہی-


    ایک صارف نے کہا کہ یعنی آپ بچپن سے ہی کیوٹ ہیں ایک مداح نے فہد مصطفیٰ کے اسٹائل کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’پوز تو چیک کریں۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’آپ تو ابھی بھی ایسے ہی نظر آتے ہیں۔کچھ صارفین نے لکھا کہ آپ بھی بھی 17 سال کے ہی لگتے ہیں-

  • اعجاز اسلم نے بھی پشتون شخص کے برطانوی انداز کو حیرت انگیز قرار دیا

    اعجاز اسلم نے بھی پشتون شخص کے برطانوی انداز کو حیرت انگیز قرار دیا

    سماجی کارکن شنیرا اکرم کے بعد اب پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے بھی برطانوی انداز میں کمینٹری کرنے والے پشتون شخص کے انداز کو حیرت انگیز قرار دیا-

    باغی ٹی وی :گزشتہ چند دنوں سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حسن زیدی نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ایک پشتون شخص برطانوی انداز میں کمینٹری کرتا نظر آرہا تھا۔

    حسن زیدی نامی صارف کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک پشتون شخص سر پر ٹوپی اور کندھے پر رومال لیے برطانوی کمینٹیٹر کی کمینٹری کی اداکاری کر رہا ہے اور دیکھنے والوں کو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جیسے یہ کمینٹری یہ پشتون شخص ہی کر رہا ہے-

    ٹوئٹر صارف کے ٹوئٹ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے شنیرا اکرم نے پشتون شخص کے برطانوی انداز کی تعریف کی۔

    شنیرا اکرم نے ہنستے ہوئے لکھا کہ اس شخص نے کافی اچھا برطانوی انداز اپنایا ہے۔

    اب شنیرا کے بعد نامور اداکار اعجاز اسلم نے بھی پشتون شخص کے ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُس کی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFYuaw2p4tM/?igshid=1ayipcmmxwsea
    اعجاز اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ واقعی میں حیرت انگیز ہے۔

    اداکار نے مذکورہ ویڈیو پرتبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارا ملک زبردست اور لاجواب ٹیلنٹ سے بھرا ہوا ہے۔

    اعجاز اسلم کی پوسٹ پر معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ حیران کُن ہے۔

    اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ پاکستان ٹیلنٹ اور ٹیلنٹڈ بھی استعمال کیے۔

    سوشل میڈیا پر پشتون شخص کی وائرل ویڈٰیو پر شنیرا اکرم بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئیں

  • آرٹس کونسل آف پاکستان میں نوجوان ہدایت کاروں کا کراچی تھیٹر فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان

    آرٹس کونسل آف پاکستان میں نوجوان ہدایت کاروں کا کراچی تھیٹر فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان

    صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے عوامی تھیٹر فیسٹیول کی کامیابی کے بعد نوجوان ہدایت کاروں کے ڈراموں پر مبنی کراچی تھیٹر فیسٹیول کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق محمد احمد شاہ نے کراچی تھیٹر فیسٹیول کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تھیٹر فیسٹیول کی کامیابی کے بعد نوجوان ہدایت کاروں کے ڈراموں پر مبنی کراچی تھیٹر فیسٹیول کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں تھیٹر آرٹ کی جہتوں میں سر فہرست جہت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تھیٹر صرف اداکاروں کا میڈیم نہیں بلکہ تمام لکھاری ہدایت کاروں کے بغیر نامکمل ہے اس میں لائٹ ،اسٹیج، ڈیزائن سب شامل ہے کراچی تھیٹر فیسٹیول کیلیے نوجوان ہدایت کاروں نے بہت محنت کی ہے وہ تھیٹر پڑھ کر آئے ہیں اور تھیٹر کے ارتقاکے لیے بھر پور لگن سے کام کر رہے ہیں۔

    محمد احمد شاہ کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ مہینوں سے کورونا سمیت متعدد عوام بری بری خبریں دیکھ کر بیزار ہوچکے ہیں اس صورتحال میں کوئی نیا اقدام ا ٹھاتے ہیں تو وہ تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوتا ہے اس سال عوامی تھیٹر فیسٹیول کو بے انتہاء شہرت ملی ہے اس کے لیے میڈیا کا شکرگزار ہوں۔

    صدر آرٹس کونسل نے مزید کہا کہ ہم صحت کو بھی اہم سمجھتے ہیں اس ہی لئے اس فیسٹیول کا انعقاد تمام ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہےکراچی تھیٹر فیسٹیول یکم اکتوبر سے18 اکتوبر تک کراچی آرٹس کونسل میں جاری رہے گا۔

    اس موقع پر فیسٹیول کی تفصیلات بتاتے ہوئے ہدایت کار اور پروجیکٹ کوارڈینیٹر میثم نقوی نے کہا کہ تھیٹر فیسٹیول میں روایتی کام کے علاوہ کچھ منفرد کرنے کی کوشش کی ہے فیسٹیول میں مباحثے اور ورک شاپس بھی شامل ہیں۔

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں عوامی تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد

  • ہرتھیک روشن بھی ماہرہ خان کے مداحوں میں شامل ہو گئے

    ہرتھیک روشن بھی ماہرہ خان کے مداحوں میں شامل ہو گئے

    دنیا بھرمیں کروڑوں مداح رکھنے والے بالی وڈ سپراسٹار ہرتھیک روشن پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے مداحوں میں شامل ہو گئے-

    باغی ٹی وی : موجودہ دورمیں کسی بھی فنکارکی مقبولیت اس کے سوشل میڈیا فالوورز کے ذریعے لگایا جاتا ہے جس اسٹارکے سوشل میڈیا پر جتنے فالوورز ہوں گے وہ اتنا ہی مقبول ہوگا۔ تاہم لاکھوں ، کروڑوں کی تعداد میں فالوورز رکھنے والے یہ اسٹارز خود کسی کو فالو نہیں کرتے یا پھران چند لوگوں کو فالو کرتے ہیں جنہیں وہ پسند کرتے ہیں یا پھر جن کے مداح ہوتے ہیں۔

    بالی وڈ اداکارہرتھیک روشن کے انسٹاگرام پرمداحوں کی تعداد 32.2 ملین یعنی تین کروڑ 22 لاکھ ہے لیکن انہوں نے خود صرف 170 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے اوراس لسٹ میں ماہرہ خان بھی شامل ہیں یعنی ہرتھیک روشن ماہرہ خان کے مداحوں میں شامل ہیں اور انہیں انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں-

    اداکارہ ماہرہ خان کا شماربھی پاکستان کی ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔ انہیں 6.6 ملین یعنی 66 لاکھ لوگ انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں اور وہ پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراؤں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

    واضح رہے جب سے ماہرہ خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم’رئیس‘ میں بطور ہیروئن کام کیا ہے پاکستان کے ساتھ ساتھ سرحد بھارت میں بھی کافی پسند کیا جاتا ہے جن میں عوام کے ساتھ بالی وڈ شخصیات بھی شامل ہیں-

    11 سالہ پاکستانی آرٹسٹ شاہ‌ خان کی ترک فنکار جاوید جیتن گنیر سے ملاقات

  • شنیرا اکرم کا کنگنا رناوت کو منہ توڑ جواب

    شنیرا اکرم کا کنگنا رناوت کو منہ توڑ جواب

    قومی کرکٹ کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم نے بھارتی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کو منہ توڑ جواب دے ڈالا-

    باغی ٹی وی :متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اور اسکینڈل گرل کے نام سے مشہوربالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں اُنہوں نے خود پر تنقید کرنے اور لڑاکا کہنے والوں کو جواب دیا تھا۔

    کنگنا رناوت نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ کچھ ہی عرصے میں بطور بہت لڑاکا شخصیت بن گئی ہیں مگر اس میں کوئی سچائی نہیں ہے، اُن کے ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کبھی اُنہوں نے خود سے لڑائی شروع کی ہو۔


    انہوں نے مزید لکھا تھا کہ اگر اُنہیں کسی نے لڑاکا ثابت کر دیا تو وہ اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیں گی، انہوں نے لڑائی کبھی شروع نہیں کی مگر وہ ہر لڑائی ختم ضرور کرتی ہیں۔

    اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا تھا کہ ان کے بھگوان کرشنا نے کہا ہےکہ جب کوئی آپ سے لڑے یا مقابلہ کرے تو آپ کو لڑائی سے انکار نہیں کرنا چاہیے۔


    کنگا رناوت کے اس ٹوئٹ پر شنیرا اکرم نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ مان لیا کہ آپ خود سے لڑائی شروع نہیں کرتیں لیکن آپ مدر ٹریسا بھی نہیں ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کی۔

    شنیرا اکرم کے اس ردعمل پرپاکستانی صارفین خوش ہو گئے ہیں اور خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں-


    شنیرا اکرم کو سراہتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ بہت خوب بھابی جی-


    ایک صارف نے لکھا کہ جیو،بھابھی راک، پورا بھارت شاک۔
    https://twitter.com/AfsheenMughal/status/1308082182204854274?s=20
    افشین نامی صارف نے لکھا کہ بھابھی آپ نے ایک زبردست جواب دیا ہے۔

    شنیر ا اکرم کا پاکستان کی نوجوان نسل کے نام معنی خیز پیغام

    کنگنا رناوت اگر پاکستان مخالف بیان دینا چھوڑ دیں تو بالی وڈ میں کہیں نظر ہی نہ…

    فیروز خان کی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو پاکستان میں چائے کی دعوت

    عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر…

    پاکستانی فنکاروں نے پاکستان مخالف بیان پرکنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا

    کنگنا رناوت کو ادھو ٹھاکرے کے خلاف آواز بلند کرنا مہنگی پڑ گئی

    کنگنا رناوت کے خلاف بیان کے بعد بچن خاندان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

    جیا بچن کے بیان پر کنگنا رناوت کا شدید ردعمل

     

  • شان شاہد نے حکومت سے ملکہ ترنم نورجہاں کے گھر کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا

    شان شاہد نے حکومت سے ملکہ ترنم نورجہاں کے گھر کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے حکومت سے ملکہ ترنم نور جہاں کے گھر کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی :گزشتہ دنوں حکومت نے خیبرپختونخوا میں تاریخی مقامات کی بحالی کے لیے 5 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔جن تاریخی مقامات کی بحالی کے لیے رقم مختص کی گئی تھی ان میں بولی وڈ کے لیجنڈری اداکاروں راج کپور اور دلیپ کمار کے آبائی گھر بھی شامل تھےراج کپور اور دلیپ کمار کے علاوہ پشاور میں شاہ رخ اور ونود کھنہ سمیت دیگر بولی وڈ اداکاروں کے بھی آبائی گھر موجود ہیں۔


    اس خبر پر اداکار شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں کہا کہ افسوس میڈم نور جہاں کا گھر پلازہ بن گیا ہے ہمارے لیجنڈز بھی اس کے حقدار ہیں۔


    شان شاہد کی ٹوئٹ پر ادکار واسع چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں نشاندہی کی کہ نور جہاں نے وہ گھر اپنی مرضی سے فروخت کیا تھا جبکہ ان کا دوسرا گھر مکمل طور پر ایک الگ کہانی ہے۔


    جس کے جواب میں شان شاہد نے کہا کہ حکومت کو اس گھر کی ادائیگی کرنی چاہیے تھی اور اسے میوزیم میں تبدیل کرنا چاہیے تھا۔

    تاہم واسع چوہدری شان شاہد کی اس بات سے متفق نہیں ہوئے اور لکھا کہ سر میں آپ سے اختلاف کرتا ہوں حکومت نے میڈم نور جہاں کو سول ایوارڈز اور دیگر اعزازات سے ان کی زندگی میں ہی نواز دیا تھا۔


    انہوں نے کہا کہ یہ گھر ان کی نجی ملکیت تھا اورہمارے ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر اپنا گھر خریدنا (خاص طور پر جب انہیں پیسوں کی ضرورت بھی نہیں تھی) کوئی معنی نہیں رکھتا۔

    خیال رہے کہ ملکہ ترنم نور جہاں 23 دسمبر 2000 کو 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں سب سے بڑے سول اعزازستارہ امتیازاورتمغہ امتیازسے نوازا گیا جب کہ 1987 اور2002 میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈزسے بھی نوازا گیا۔

    انھوں نے مجموعی طورپر10 ہزارسے زائد غزلیں وگیت گائے جن میں ان کا سب سے پہلا گانا ’مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ‘ بے پنا ہ ہٹ ہوا جس نے ملکہ ترنم کوکامیابیوں کے نئے سفرپرگامزن کردیا۔

    ملکہ ترنم نورجہاں کے مداح آج ان کی 94 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    مصطفیٰ قریشی شادی کی گولڈن جوبلی پر جذباتی ہو گئے

    فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے وزیر اعظم کا اہم قدم،روڈمیپ تیارکرنے کاحکم