Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • منشیات کیس: دیپیکا پڈوکون  کی منیجر کو این سی بی نے تفتیش کے لئے طلب کر لیا

    منشیات کیس: دیپیکا پڈوکون کی منیجر کو این سی بی نے تفتیش کے لئے طلب کر لیا

    بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ کی خود کشی کےبعد سےبھارتی شوبز انڈسٹری کے نامور ستاروں پر ایک کے بعد ایک مشکل پیش آ رہی ہے اور آئے دن کوئی نہ کوئی نہ کوئی نئے انکشافات سامنے آتے ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی شوبز انڈسٹری میں جاری منشیات کے تنازع کے پیش نظر بالی وڈ کی صف اول اداکارہ دپیکا پڈوکون کو بھی اس ہفتے تفتیش کے لیے طلب کیا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی سے متعلق منشیات کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) رواں ہفتے بالی وڈ کی صف اول اداکارہ دپیکا پڈوکون کو تفتیش کے لیے طلب کرے گی جبکہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی طلب کیا جائے گا۔

    نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ منشیات کے استعمال میں ملوث پہلا نام بالی ووڈ کی صف اول اداکارہ دپیکا پڈوکون کا ہے جبکہ دوسرا نام’ کریشمہ پرکاش‘ کا ہے جو کہ دپیکا پڈوکون کی مینیجر ہیں۔

    دیپیکا پڈوکون کے منیجر سی ای او کو منشیات کی تحقیقات میں طلب کیا گیا بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحقیقات کے دوران منشیات میں ملوث مزید دو افراد کے نام بھی سامنے آئے تھے جن کے نام کے صرف حرف اول کو ظاہر کیا گیا تھا۔ اِن دو ناموں میں ایک نام ’ڈی‘ اور دوسرانام ’K‘ سے شروع ہو رہا تھا۔

    تاہم آج بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی منیجر کرشمہ پرکاش کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا ہے کیونکہ انسداد منشیات ایجنسی سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں بالی وڈ میں منشیات کی تحقیقات کر رہی ہے-

    کان ٹیلنٹ مینجمنٹ کے سی ای او دھرو چٹگوپیکر ، جہاں محترمہ پرکاش کام کرتی ہیں ، کو بھی آج NCB دفتر طلب کیا گیا ان دونوں کے ساتھ ہی ، سوشانت راجپوت کی منیجر شروتی مودی اور سابق ٹیلنٹ منیجر جیا سہا کو بھی تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔ محترمہ ساہا سے پیر کو چار گھنٹے تک پوچھ گچھ ہوئی۔

    دوسری جانب آج 22 ستمبر کو ، 28 سالہ اداکار کی عدالتی تحویل میں 6 اکتوبر تک مزید 14 دن کی توسیع کی گئی ہے۔ اس نے اور اس کے بھائی شوک چکورتی نے ممبئی ہائی کورٹ سے ضمانت کی درخواست کی ہے۔ اس معاملے کی سماعت کل عدالت کرے گی۔

    واضح رہے کہ نارکوٹکس بیورو نے عدالت سے ریا چکرورتی کا 14 دن کا عدالتی ریمانڈ حاصل کرلیا تھا تاہم اب انہیں جیل بھیج دیا گیا،عدالت نے اداکارہ کا 22 ستمبر تک ریمانڈ دیا تھا ریا چکرورتی کوگرفتار کیے جانے کے بعد ایک رات ناروکوٹکس کے دفتر میں ہی رکھا گیا تھا تاہم بعد ازاں 9 ستمبر کی صبح کو ہی انہیں ممبئی کی بدنام زمانہ بائکولا جییل منتقل کردیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی حراست میں موجود اداکارہ ریا چکرورتی نے حکام کے روبرو اعتراف کیا تھا کہ وہ سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ منشیات استعمال کرتی تھیں۔

    ریا چکرورتی کی جانب سے اپنے بیان میں انکشاف کیا تھا تھا کہ سوشانت کی سابقہ گرل فرینڈ سارہ علی خان بھی اُن کے ساتھ مل کر منشیات کا استعمال کرتی تھیں۔

    ریا چکرورتی نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ 2016 میں فلم کیدار ناتھ کی شوٹنگ کے دوران سشانت سنگھ راجپوت کو منشیات کی لت لگی تھی۔

    خیال رہے کہ اس فلم میں سارہ علی خان سو شانت کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئی تھیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی شہر ممبئی کی مقامی عدالت نے انسداد منشیات فورس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)کی جانب سے 8 ستمبر کو گرفتار کی گئی اداکارہ ریا چکرورتی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

    خیال رہے کہ ناروکوٹکس بیورو نے ریا چکرورتی کو 8 ستمبر کو رواں برس جون میں خودکشی کرنے والے اداکار سوشانت سنگھ کیلئے منشیات کا بندوبست کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ریا چکرورتی کو مسلسل تین دن تک تفتیش کے بعد اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے نارکوٹکس حکام کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ دوست سشانت سنگھ کے لیے منشیات کا بندوبست کرتی رہی تھیں۔

    ریا چکرورتی سے قبل ہی نارکوٹکس بیورو نے ان کے بھائی شووک چکرورتی اور سوشانت سنگھ راجپوت کے منیجر سیموئل مرنڈا اور باورچی دیپیش ساونت کو بھی گرفتار کیا تھا اداکارہ سمیت اب تک مجموعی طور پر 12 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    منشیات کیس میں سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان

    سوشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست کا سوشانت اور سارہ علی خان کے درمیان تعلقات کا…

    سوشانت سنگھ کو منشیات فراہمی کے معاملے میں اداکارہ ریا چکرورتی جیل منتقل

    بالی وڈ اداکارہ ریا چکر وتی منشیات کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار

    تحقیقات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جسکی بنیاد پر کہا جاسکے کہ سوشانت سنگھ کو قتل کیا گیا ہے سی بی آئی

    ریا چکرورتی کے والد اور سابق بھارتی فوجی اندرجیت نے فوج سے مدد مانگ لی

    سی بی آئی کی تفتیش میں سوشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے کیس کو مزید اُلجھا دیا

    ریا چکربورتی انٹرویو کی نہیں بلکہ تفتیش کی مستحق ہیں سوشل میڈیا صارفین

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی 50 خواہشات

    بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں پاکستانی اداکار حسن خان مرکزی کردارادا کریں گے

    بھارتی لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو…

  • سعادت کی زندگی کس کے لیے؟   بقلم :عمر یوسف

    سعادت کی زندگی کس کے لیے؟ بقلم :عمر یوسف

    سعادت کی زندگی کس کے لیے؟
    عمر یوسف

    طبیعت پر چھائی گہری کدرت اچھے احساس میں بدلنا شروع ہوئی ۔۔۔ خیالات کا جمود ٹوٹا اور سوچ کی روانی شروع ہوئی ۔۔۔ طبیعت کی اداسی ختم ہوئی اور شادانی و فرحانی آنے لگی ۔۔۔۔ مرجھائے چہرے نے اچانک کھلنا شروع کردیا جیسے بہار میں تازہ پھول باغ کو جنت نظیر بناتے ہیں اور اپنی مہک سے انسان کی طبیعت کو یوں ہلکا کرتے ہیں جیسے وہ تنکے جیسا ہو ۔۔۔۔ مزاج کا یوں ایک دم سے بدلنا مجھے حیراں کرگیا ۔۔۔۔

    ہاں ہاں یہ تو خداوند بزرگ وبرتر کی بھیجی ہوئی ٹھنڈی ہوا ہے جو انسان کے مزاج پر خوب اثر انداز ہوتی ہے ۔۔۔۔

    کہ جب آگ برساتا سورج انسان کو ادھ موا کردیتا ہے تو وہ مالک المک خدا اپنے بندوں پر خوب ترس کرتا ہے اور اس کی ہواوں کے لشکر اس کے بندوں کو تروتازہ کردیتے ہیں ۔۔۔۔۔ کہ جب انسان نڈھال ہوجاتا ہے اور موسم کی کیفیت کے آگے ہتھیار ڈالنے ہی والا ہوتا ہے تو اس کی رحمت جوش میں آتی ہے اور انسان کو اپنے سائے میں ڈھانپ لیتی ہے گرمی کی حدت ہو یا سردی کی شدت وہ خوب بدل دیتا ہے ۔۔۔۔۔ کیونکہ وہ وعدہ کرتا ہے کہ وہ انسان پر اتنا ہی بوجھ ڈالتا ہے کہ جتنا انسان سہہ سکتا ہے ۔۔۔۔
    کیا تم تھک جاتے ہو ۔۔۔۔ اکتا جاتے ہو ۔۔۔۔ بوکھلا جاتے ہو ۔۔۔ مرجھا جاتے ہو ۔۔۔۔ ہمت ہار جاتے ہو ۔۔۔۔۔؟

    تو یوں کیا کرو کہ سب کچھ چھوڑ دیا کرو ۔۔۔ سر سجدے میں رکھ دیا کرو ۔۔۔ دل میں دبے لاوے کو پھٹنے دیا کرو ۔۔۔ کہ جب دل کا لاوا پھٹتا ہے تو آنکھوں کے ذریعے بہتا ہے ۔۔۔۔ تمہارے اس لاوے میں اتنا اثر ہوتا ہے کہ آسمان دنیا پر ہلچل مچا دیتا ہے ۔۔۔ خدا تمہاری طرف متوجہ ہوجاتا ہے ۔۔۔۔ جب اپنے بادشاہ کی توجہ پالو تو بے بسی کا اعتراف کرو ۔۔۔ عاجزی کو اس کے سامنے پیش کرو ۔۔۔ بندگی کا واسطہ دو ۔۔۔ خود کو عاجز پیش کرو ۔۔۔ وہ یہی چاہتا ہے ۔۔۔ وہ یہی پسند کرتا ہے ۔۔۔ کہ جب تم یہ کرلو ۔۔۔ تو اسے کہو کہ میں تیرا ہی سوالی ہو بتا مجھے تیرے علاوہ خیرات کون دے ۔۔۔ وہ تمہیں خیرات دے گا ۔۔۔۔ کہو کہ مجھے عزت چاہیے کہ تم نے وعدہ کیا ہے کہ عزت تو تیرے بندوں کے لیے ہے ۔۔۔ وہ تمہیں عزتوں سے نواز دے گا ۔۔۔ بھیک مانگو مدد کی ۔۔۔ کہ کون ہے جو اس کے علاوہ مدد کرے ۔۔۔۔

    تم دل میں دہائی دو ۔۔۔ کہ اس گھٹیا دنیا کا بوجھ میرے بس میں نہیں رہا ۔۔۔ اب تو ہی ہے جو میرا بوجھ ہلکا کرے گا ۔۔۔ وہ تمہارا بوجھ ہلکا کردے گا ۔۔۔۔ کیونکہ وہ وعدے کا پکا ہے ۔۔۔ کون ہے جو اس سے بڑھ کر وعدے میں سچا ہو ۔۔۔ تم بیماری میں پکارو وہ تمہیں شفاء دے ۔۔ تنگدستی میں پکارو وہ تمہیں خوشحالی دے ۔۔۔ مشکل میں پکارو وہ آسانی لے آئے ۔۔۔۔

    وہ دیکھو وہ انسان کتنا پریشان ہے ۔۔۔ کیا اسے علم نہیں کہ اس کا رب پریشانیاں دور کردیتا ہے ۔۔۔
    اسے دیکھو یہ در در کی خاک چھان رہا ہے کیا اس کا رب اس کی داد رسی اور فریاد سن کر مراد پوری کرنے سے عاجز آگیا ؟۔۔۔۔

    آہ کون ہے اس سے بڑا بیوقوف جو اپنے رب کی ربوبیت کو نہ پہچان سکے ۔۔۔ کتنے خسارے میں ہے وہ جو اپنے رب کی کبریائی نہ پہچان سکے ۔۔۔۔ تم دیکھو گے جن لوگوں نے اسے پہچان لیا وہ آگ سے بچ گئے ۔۔۔ سمندر ان کے لیے راستے بنانے لگے ۔۔۔ مچھلی کے پیٹ سے وہ صحیح سلامت آگئے ۔۔۔ دشمن کی ناک کے نیچے سے بچا لیے گئے ۔۔۔۔

    تم دنیاوی مال و دولت کی بہتات رکھنے والے ڈھیروں غریب دیکھو گے کیونکہ وہ معیت خداوندی سے محروم کردیے گئے ۔۔۔۔
    کیا کہنے ان کے مقدر کے جو ولایت ربانی ۔۔۔ معیت خداوندی سے سرشار ہوئے دنیا ان کی لونڈی بنی آخرت کی سعادت ان کی غلام ہوئی ۔۔۔۔ تم کہو کہ میرا رب وہ اللہ ہے پھر دنیا تمہارے قدموں تلے ہوجائے گی ۔۔۔ اور معززین میں بلند مقام پاو گے ۔۔۔

  • میں تمہارے لیے چاند توڑ کر لے آؤں گا، پاکستانی لڑکے نے اس جملے کو حقیقت میں بدل دیا

    میں تمہارے لیے چاند توڑ کر لے آؤں گا، پاکستانی لڑکے نے اس جملے کو حقیقت میں بدل دیا

    پاکستانی نوجوان لڑکے نے شادی اینورسری پر اپنی اہلیہ کے لئے بطور تحفہ چاند کا ایک ٹکڑا خرید لیا-

    باغی ٹی وی : یہ جملہ تو عام لوگ اپنی محبوبہ سے محبت کے اظہار میں بولتے ہیں کہ میں تمہارے لیے چاند توڑ کر لے آؤں گا‘ لیکن یہاں تو پاکستانی لڑکے نے اس جملے کو حقیقت میں تبدیل کردیا ہے۔

    پاکستان کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ صہیب احمد کی چھ ماہ قبل ہی 26 سالہ مدیحہ سے شادی ہوئی ہے اور چونکہ 6 ماہ بعد اُن کی شادی کو ایک سال مکمل ہوجائے گا تو اُنہوں نے اُس خاص دن پر اپنی اہلیہ کو دینے کے لیے تحفہ پہلے ہی خرید لیا ہے۔

    صہیب احمد نے بتایا کہ اُنہوں نے ایک کمپنی کے ذریعے اپنی اہلیہ مدیحہ کے لیے چاند کے ایک ایکڑ حصّے کی ملکیت حاصل کی ہے جس کی قیمت 45 ڈالرز ہے ۔

    اُنہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اُن کی اس بات کو جھوٹ اور من گھڑت سمجھ رہے ہوں گے لیکن اُن کے پاس اپنی چاند پر زمین کے کاغذات بھی ہیں۔

    اہلیہ کے لیے چاند پر زمین خریدنے کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہی ہے جس پر صارفین اپنا ردعمل بھی دیتے نظر آرہے ہیں۔

    حبیبہ نامی ٹوئٹر صارف نے صہیب احمد اور اُن کی اہلیہ مدیحہ کی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کہ پاکستانی لڑکے شعیب احمد نے اہلیہ مدیحہ کے لیے چاند پر ایک ایکڑ زمین خرید لی ہے کیا واقعی میں یہ سچ ہے؟
    https://twitter.com/k_abjaoO/status/1307563035880501250
    حبیبہ نامی صارف کی اس پوسٹ پر صارفین حیرانگی اور مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ اسے جھوٹی خبر قرار دے رہے ہیں-
    https://twitter.com/Bubbletrouble0/status/1307567947045634057?s=20


    واضح رہے کہ آج کل چاند پرزمین کی ملکیت حاصل کرنا عام ہوتا جا رہا ہے اس سے قبل رواں سال خودکشی کرکے اپنے جان لینے والے بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے بھی چاند کا ایک حصہ اپنے نام کرایا تھا جبکہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھی چاند پر اپنی ملکیت حاصل کر چکے ہیں۔

    شوبز دنیا کا پہلا رئیلٹی شو جس میں جیتنے والے کو خلاء کی سیر کرائی جائے گی

    مصطفیٰ قریشی شادی کی گولڈن جوبلی پر جذباتی ہو گئے

    ترک اداکارانجین التان اپنی اہلیہ کے لئے فوٹوگرافر بن گئے

  • سوشانت سنگھ کی سابق منیجر ڈیشا سالین  کا خودکشی سے قبل گینگ ریپ کا انکشاف

    سوشانت سنگھ کی سابق منیجر ڈیشا سالین کا خودکشی سے قبل گینگ ریپ کا انکشاف

    رواں برس 14 جون کو خودکشی کرنے والے بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کرنے والی سابق خاتون منیجر کے حوالے سےخبریں گردش میں ہیں کہ ان کا گینگ ریپ کیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی :شوبز ویب سائٹ فلمی بیٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایک چشم دید گواہ نے مقامی نیوز سائٹ کو بتایا کہ سوشانت سنگھ کی سابق منیجر ڈیشا سالین کا خودکشی سے قبل گینگ ریپ کیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق چشم دید گواہ نے دعویٰ کیا کہ خودکشی سے قبل ڈیشا سالین ممبئی کے جوہو علاقے میں ایک پارٹی میں گئی تھیں جس میں ان کے علاوہ صرف 6 مرد تھے اور چشم دید گواہ بھی ان 6 مردوں میں سے ایک تھا۔

    چشم دید گواہ کے مطابق پارٹی میں موجود 4 مردوں نے ڈیشا سالین کا گینگ ریپ کیا۔

    ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ڈیشا سالین کے والد اور والدہ نے انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ کے الزامات کو مسترد کیا۔

    ڈیشا سالین کے والدین کا کہنا تھا کہ ممبئی پولیس ان کی بیٹی کی خودکشی کے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے نہیں آئی کہ ان کی بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ ہوا۔

    ڈیشا سالین کے والدین نے بتایا کہ ممبئی پولیس نے انہیں تمام شواہد اور ثبوت دکھائے ہیں جن سے یہ بھی ثابت نہیں ہوتا کہ ان کی بیٹی حاملہ تھیں۔

    ڈیشا سالین کے والدین نے بھارتی میڈیا سے اپیل کی کہ وہ ان کی بیٹی کے حوالے سے من گھڑت خبروں کو نہ پھیلائیں اور ان کی ذاتی زندگی کا احترام کیا جائے-

    رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر پولیس (اے سی پی) ، مالوانی کو بھیجے گئے خط میں ، ڈیشا سالین کے والد ستیش سالین نے الزام لگایا کہ میڈیا والے ممبئی پولیس پر ان کے اعتماد اور ان کی موت کی انکوائری کے طریقہ کار پر بار بار سوال کرکے ان کے اہل خانہ کو ہراساں کررہے ہیں۔

    اپنے خط میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ کسی سیاستدان سے دیشا کے تعلقات ہونے یا فلمی برادری کے بڑے ناموں والی پارٹیوں میں شرکت عصمت دری اور قتل سے متعلق خبریں میڈیا کے لوگوں نے اسے صرف چینلز کو بیچنے کے لئے تیار کی ہیں اور ان کہانیاں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

    انہوں نے پولیس سے درخواست کی کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے والے صحافیوں ، اثر رسوخوں ، سیاستدانوں اور میڈیا سے متعلق کارروائی کریں۔

    دوسری جانب پولیس نے بھی ایسی خبروں کو بھی جھوٹا قرار دے دیا جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ڈیشا سالین کی لاش برہنہ حالت میں ملی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ دن سے خبریں وائرل تھیں کہ ڈیشا سالین کی لاش برہنہ حالت میں ملی تھی اور ان کے اعضا پر بھی زخموں کے نشانات تھے تاہم پولیس نے ایسی خبروں کو جھوٹا قرار دیا پولیس نے واضح کیا کہ ڈیشا سالین کی لاش برہنہ حالت میں نہیں ملی تھی۔

    خیال رہے کہ ڈیشا سالین نے سوشانت سنگھ سے محض کچھ دن قبل ہی 8 جون کو خودکشی کرلی تھی ڈیشا سالین کی خودکشی کے 6 دن بعد 14 جون کو سوشانت سنگھ نے بھی خودکشی کی تھی ڈیشا سالین کئی سال تک سشانت سنگھ کی منیجر رہی تھیں اور ان کے دیگر بولی وڈ شخصیات سے بھی تعلقات تھے۔

    ڈیشا سالین کی خودکشی کے بعد ممبئی پولیس نے ان کی حادثاتی موت کے طور پر تفتیش شروع کی تھی تاہم تاحال پولیس کو کوئی بڑی کامیابی نہیں ملی-

    منشیات کیس میں سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی 50 خواہشات

    بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں پاکستانی اداکار حسن خان مرکزی کردارادا کریں گے

    بھارتی لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو…

    تحقیقات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جسکی بنیاد پر کہا جاسکے کہ سوشانت سنگھ کو قتل کیا گیا ہے سی بی آئی

    ریا چکرورتی کے والد اور سابق بھارتی فوجی اندرجیت نے فوج سے مدد مانگ لی

    سی بی آئی کی تفتیش میں سوشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے کیس کو مزید اُلجھا دیا

    ریا چکربورتی انٹرویو کی نہیں بلکہ تفتیش کی مستحق ہیں سوشل میڈیا صارفین

  • آزادی اظہار رائے   بقلم: انجینئر محمد ابرار

    آزادی اظہار رائے بقلم: انجینئر محمد ابرار

    آزادی اظہار رائے

    مملکت خداد پاکستان کو اللہ تعالی نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے.پاکستان گیس اور کوئلہ کے زخائر سے مالامال ہے. پھر بھی پاکستان معاشی طور پر بہت کمزور ہے. پاکستان کے تنزلی کے اسباب میں ایک سبب یہاں کی عوام کی غالب اکثریت کی آواز کو دبانے کی کوشش کرنا بھی یے. حالیہ دنوں میں پاکستان کی پارلیمنٹ نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے قومی اسمبلی سے بل پاس کروائے ہیں. جن میں محکمہ اوقاف کے متعلق اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے بھی بل موجود تھے. قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد اپوزیشن نے متفقہ فیصلہ کے تحت آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا.جناب نواز شریف صاحب نے وڈیو لنک خطاب کیا عندیہ دیا جس کے نتیجے میں حکمران جماعت کے شہباز گل صاحب نے اسکے خلاف پیمرا کو استعمال کرنے کا کہا مگر پھر سابقہ وزیر اعظم کی تقریر نشر کی گئی حالانکہ ان پر نیب کی جانب سےکرپشن کے چارجز موجود ہیں اور انکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کہ لندن ہائی کمیشن کے ذریعے ان کو وصول کروائے جا چکے ہیں.
    2018 کے عام انتخابات میں حکمران اور دیگر سابقہ جماعتوں کے علاوہ ایک جماعت تحریک لبیک پاکستان نے بھی پہلی بار الیکشن میں حصہ لیا اور 22 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے. ملکی تاریخ میں پہلی پار کسی مذہبی سیاسی جماعت نے رجسٹرڈ ہونے کے فوراً بعد محض چند ماہ کی الیکشن کمپین میں اتنی کثیر تعداد میں ووٹ حاصل کیے. تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ خادم حسین رضوی ناموس رسالت و ختم نبوت کی تحاریک کا ماضی میں بھی حصہ رہے اور غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کی بھرپور تحریک چلاتے رہے جو بعدازاں تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے مشہور ہوئی. پاکستان میں ختم نبوت قانون میں تبدیلی ہو یا ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا معاملہ، علامہ خادم رضوی میدان عمل میں موجود رہے اور انہی کے اسلام آباد کی طرف مارچ کی بدولت ہالینڈ نے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کیا. جبکہ حکمران جماعت کے چند وزراء اس پر بغلیں بجاتے اور کریڈٹ لیتے نظر آئے.
    حال ہی میں فرانس کے ایک میگزین نے گستاخانہ خاکوں کو شائع کرنے کا اعلان کیا یے جس کے ضمن میں تحریک لبیک پاکستان نے ملک بھر میں پر امن احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا اور عوام کی کثیر تعداد نے ان ریلیوں میں شرکت کی. علامہ خادم حسین رضوی کی پنجاب اسمبلی کے سامنے ریلی سے خطاب کے بعد پولیس اور مقتدر قوتوں نے علامہ صاحب کو گرفتار کرنے کی ٹھانی اور ایک معذور شخص کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس کی 6 وین بمعہ عملہ، اسلحہ و سازوسامان روانہ کر دی گئیں. مگر کارکنان کے بروقت پہنچنے اور علاقہ کے خواتین کے بھی سڑکوں پر آجانے کے باعث پنجاب پولیس کو پسپائی اختیار کرنا پڑی. نواز شریف صاحب اور دیگر پارٹیز کے کرپٹ حکمران جو کرپشن چارجـز کی وجہ سے جیل میں رہے میڈیا کی جانب سے انکا بیانیہ جاری کیا جاتا رہا مگر تحریک لبیک پاکستان جو کہ ایک پر امن مذہبی سیاسی جماعت ہے انکی کسی ریلی کسی احتجاج کسی بیان کو براہ راست میڈیا نے کوریج نہ دی. مملکت پاکستان کے باوقار شہری ہونے کے ناطے ہر کسی کی آواز کو میڈیا تک پہنچنے اور اسے نشر ہونے کا حق ملک کا آئیں و قانون دیتا ہے مگر ہمارے ملک میں پیمرا اور دیگر چینلز تحریک لبیک کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہے ہیں. بقول مفتی اعظم پاکستان اگر پاکستان میں اعتدال کی فضا نہ قائم کی گئی اور ایک غالب اکثریت رکھنے والے طبقے کو یوں ہی نظر انداز کیا جاتا رہا تو ملک میں انارگی، انتشار اور شدت پسندانہ جذبات کی ترویج ہوگی.
    نواز شریف صاحب کی تقریر آزادی اظہار رائے کی آڑ میں تمام.چینلز پر نشر کی گئی مگر وہ جماعت جس کے امیر اور کسی عہدیدار پر کسی قسم کے کرپشن چارجز نہیں ہیں انکی ہر تقریب پر میڈیا نے بلیک آؤٹ کیا. کیا یہی میانہ روی اور انصاف ہے. کیا اس طرح ملک ترقی کرے گا.
    ضرورت اس امر کی ہے کہ جہاں دیگر کرپٹ حکمرانوں جن کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے اور جو کرپشن چارجز کی زد میں ہیں ان کو میڈیا کوریج دی جاتی ہے ان کے خطابات نشر کئے جاتے ہیں وہاں تحریک لبیک پاکستان کو بھی آزادی اظہارِ رائے کے تحت مکمل آزادی کے ساتھ میڈیا پر اپنا اعلامیہ پیش کرنے کی کھلی اجازت ہونی چاہئیے. میڈیا چینلز کے سوتیلی ماں جیسے سلوک کی بناء پر ایک غالب اکثریت والے طبقے کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں جس کا واحد حق بلا تفریق آزادی اظہارِ رائے ہے.

    انجینئر محمد ابرار

  • اجڑا کچھ اس طرح سے گھر بقلم : انجینئر محمد ابرار

    اجڑا کچھ اس طرح سے گھر بقلم : انجینئر محمد ابرار

    اجڑا کچھ اس طرح سے گھر
    انجینئر محمد ابرار

    اچانک فون کی گھنٹی بجی اس بار فون شوہر نے اٹھایا،بغیر بولے کان کو لگا کر رکھا دوسری جانب ایک جاذب مردانہ آواز میں یہ الفاظ سنائی دئیے ” کب سے فون ٹرائی کر رہا ہوں کہاں مصروف ہو کال کیوں نہیں اتھا رہی تھی” شوہر نے بغیر جواب دے فون بیوی کی جانب بڑھا دیا بقیہ گفتگو بیوی نے سنی. بیوی کے پاؤن تلے زمین نکل گئیں آواز ہرگز شناسا نہ تھی البتہ بولنے والا اس روانی سے گلے شکوے کر رہا تھا کہ جیسے اسکا اس سے تعلق صدیوں پر محیط ہو.شوہر نے بیوی کو خون پی جانے والے انداز سے گھورا اور وضاحت طلب کی پر بیوی کی زبان گنگ تھی.
    آج سے دو برس قبل محمد عمران کی شادی ثانیہ نامی خاتون سے طے پائی. شادی سے قبل محمد عمران برطانیہ میں تلاش روزگار کے لئے ٹھوکریں کھا رہا تھا آخر کار سات سال کی طویل مدت میں اپنوں سے جدائی کاٹنے کے بعد گرین کارڈ لینے میں کامیاب ہوا. دو دسمبر 2018 کو گھر واپسی تھی. گھر والوں نے اسکی آمد سے قبل ہی اسکی چچا زاد سے اسکی منگنی کر رکھی تھی. ابھی چند ماہ ہی شادی کو گزرے تھے کہ ایک بار پھر پردیس میں واپس جانا پڑا اور آج دو سال بعد ایک بار پھر وہ اپنے دیس واپس آیا تھا. ائیرپورٹ سے گھر واپس آنے کے بعد اپنے گھر والوں اور دوست احباب سے ملا.رات گئے جب وہ اپنی بیوی کے کمرے میں گیا تو فون کی گھنٹی بجی دوسری جانب گلے شکوؤں کا انبار لئے ایک انجان شخص موجود تھا. وہ خاموشی سے بیوی کو فون تھما کر کال ختم ہونے کا انتظار کرتا رہا.
    شوہر: کس کا فون تھا اتنی رات گئے.
    بیوی: معلوم نہیں کون پاگل تھا.
    شوہر: اگر وہ نامعلوم پاگل تھا تو تم سے گلے شکوے شکایتیں تو ایسے کر رہا تھا جیسے تمہیں صدیوں سے جانتا ہو.
    بیوی: خُدا کی قسم مجھے معلوم نہیں کہ وہ کم بخت کون تھا جو اس طرح آدھی رات کو فون کر کے مجھ سے کہہ رہا تھا کہ ” روزانہ میں تمہارا انتظار کرتا ہوں پر تم مجھ سے بات نہیں کرتی. مانا کہ تم دور ہو پر دل سے دور نہیں”.
    شوہر: (غصے میں چلاتے ہوئے) کیا میں نے اس لیے تم سے شادی کی تھی کہ تم میری غیر موجودگی میں گل چھڑے اڑاتی پھرو؟ آخر تمہارا کیا تعلق ہے اس لڑکے سے. کتنی بار میری غیر موجودگی میں اس سے فون پر بات کر چکی ہو؟ کتنی بار اس سے ملاقات کی ہے.آخر تمہارا کب سے اپنے آشنا سے چکر چل رہاہے اور میری آنکھیں میں دھول جھونک رہی ہو.
    بیوی: میرا یقین کریں میں خود کو آپکی امانت سمجھتی ہوں میں کیسے آپ کے ساتھ دھوکہ کر کہ امانت میں خیانت کر سکتی ہوں
    شوہر: (آگ بگولا ہوتے ہوئے) بس بس بہت ہوگیا. اپنی اماں کے گھر جا کر امانت امانت کے راگ الاپنا.میں نے تمہارے لئے پردیس میں دن رات گن گن کر گزارے اور تم نے بدلے میں مجھے یہ صلہ دیا یے. میں تمہیں ایک لمحہ بھی اپنے گھر میں بطور بیوی برداشت نہیں کروں گا..نکل جاؤں میرے گھر سے. دفع ہو جاؤ میں.نظروں کے سامنے سے. میں تمہیں طلاق دیتا ہوں.
    بیوی: اللہ کے واسطے ایسا مت کری.
    بیوی کے یہ سب کہنے تک بہت دیر ہو چکی تھی. ہنسا بستا گھر اجڑ چکا تھا. صرف ایک رانگ کال نے لڑکی زندگی داغدار کر کہ رکھ دی تھی. خاندان کی آنٹیوں نے خبر پر جلتی میں آپ کا کام گیا اور جنگل کی آگ کی طرح یہ خبر پورے خاندان میں پھیل گئی. ہر کوئی ثانیہ کو حقارت کی نگاہ سے دیکھ رہا تھا. سب ہی اس کو کوس رہے تھے کہ شوہر کے ہوتے ہوئے آشنا سے باتیں کرنے کی کیا ضرورت تھی؟
    آج ایک اور ہوّا کی بیٹی کا گھر صرف موبائل پر موصول ہونے والا رانگ کال کی وجہ سے اجڑ چکا تھا. ہمارے معاشرے میں بہت سی ایسی لڑکیاں موجود میں جن کے گھر ایک رانگ کال نے اجاڑ دیے.
    قارئیں سے گزارش ہے کہ اس کو صرف ایک کہانی کے طور پر مت لیں بلکہ معاشرے کے ان ناسور کو ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں.

  • 11 سالہ پاکستانی آرٹسٹ شاہ‌ خان کی ترک فنکار جاوید جیتن گنیر سے ملاقات

    11 سالہ پاکستانی آرٹسٹ شاہ‌ خان کی ترک فنکار جاوید جیتن گنیر سے ملاقات

    11سالہ شاہ خان نامی پاکستانی مداح نے اپنے ہاتھ سے تُرک اداکار جاوید جیتن گُنیر کا پورٹریٹ بناکر تحفے میں دے دیا-

    باغی ٹی وی : شہرہ آفاق تُر ک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں دوآن ایلپ کا کردار ادا کرنے والے جاوید جیتن گُنیر نے گزشتہ دنوں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اُس دوران جہاں اُنہوں نے اسلا م آباد کی سیرکی اور 11 سالہ شاہ خان نامی اپنے ایک خاص مداح سے ملاقات بھی کی۔

    شاہ خان نامی پاکستانی چھوٹے بچے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تُرک اداکار سے اپنی ملاقات کی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ اپنے پسندیدہ ترک اداکار کو تحفہ دے رہے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CFTejiBDhpc/?igshid=yizpii7kxhcv
    شاہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ایک تصویر میں وہ جاوید جیتن گُنیر کو وہ خاکہ بطور تحفہ دے رہے ہیں جو اُنہوں نے اپنے ہاتھوں سے اداکار کے لیے بنایا تھا۔
    https://www.instagram.com/p/CFO1X9BjS_U/?igshid=b5ljvscl4tdc
    تصویر پوسٹ کرتے ہوئے شاہ خان نے تُرک اداکار سے ملاقات پر اللہ تعالی کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار وہ اپنے پسندیدہ اداکار سے ملاقات کر ہی لی-
    https://www.instagram.com/p/CFR1jmIDbxv/?igshid=9ydswhscvw2
    اس کے علاوہ بھی شاہ خان نے ایک اورتصویر پوسٹ کی جس میں جاوید جیتن گُنیر پاکستانی فنکار کے ہاتھوں سے بنائے گئے اپنے خاکے کو دیکھ رہے ہیں۔

    دوسری جانب شاہ خان نے ایک اور تصویر شئیر کی جس میں جاوید جیتن شاہ خان کو مگ گفٹ کر رہے ہیں یہ تصویر شئیر کرتے ہوئے شاہ خان نے بتایا کہ ایلپ دوآن کو دیئے گئے تھٍے کے بدلے میں انہوں نے مجھے اپنے دستخھ کے ساتھ ایک مگ گفٹ کیا-
    https://www.instagram.com/p/CFZjZdNA8SY/?igshid=13akm1err3a62
    واضح رہے کہ ہ جاوید جیتن گُنیر نے گزشتہ دِنوں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جن میں اداکار اسلام آباد کے مختلف سیاحتی مقامات پر لطف اندوز ہوتے دکھائی دئیے گئے تھےجبکہ ان کے مداح انہیں پھول اور تحائف بھی دیتے نظر آئے تھے-

    سوشل میڈیا پر ترک آرٹسٹ جاوید جیتن گنیراور پاکستانی ماڈل سعدیہ خان کی دوستی کے چرچے

    ارمینہ خان نے ترک اداکارہ اسرا بلجیک سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

    “ارطغرل غازی” کا سپاہی روشان پاکستان پہنچ گیا،مداحوں کا بھرپوراستقبال ،اب ارطغرل…

    میں سے جاوید جیتن گُنیر سے ملاقات کیوں کروں؟ وہ میرے رشتہ دار تو نہیں ہیں ارمینہ خان

  • اسرا  بلجیک کا صنفی مساوات سے متعلق معنی خیز پیغام

    اسرا بلجیک کا صنفی مساوات سے متعلق معنی خیز پیغام

    اسلامی فتوحات پر مبنی مقبول شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھا نے والی تُرک اداکارہ اسرا بلجیک نے سوشل میڈیا پر صنفی مساوات سے متعلق ایک معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ارطغرل غازی سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی تُتک اداکارہ اسرا بلجیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نے تین تصاویر پوسٹ کیں جن میں پہلی دو تصاویر افغانستان کی ہیں جبکہ تیسری تصویر سوڈان کی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFXyk9DDw-R/
    تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اسرا بلجیک نے ترکش زبان میں پیغام لکھا کہ پہلی دو تصاویر افغانستان کی ہیں اور میں ان تصاویر سے یہ بتانا چاہتی ہوں کہ پہلے افغانستان میں شناختی کارڈ پر بچوں کے نام کے ساتھ اُن کی والدہ کا نام بھی لکھا جائے گا جبکہ پہلے صرف والد کا نام لکھا جاتا تھا-

    اسرا بلجیک نے تیسری تصویر کے بارےمیں بتاتے ہوئے لکھا کہ میری پوسٹ کی تیسری تصویر سوڈان کی ہے جہاں جمہوریت کا عمل شروع ہوا اور یہ سفید لباس میں ملبوس فن تعمیرات کی ایک 24 سالہ طالبہ ، الا صلاح ، خواتین سے خطاب کر رہی ہے۔

    آخر میں اُنہوں نےلکھا کہ خواتین کا تعلق ان تمام جگہوں سے ہے جہاں فیصلے کیے جارہے ہیں۔

    اسرا بلجیک نے اپنے ڈرامے رامو کا نیا ٹریلر جاری کر دیا

  • احمد گوڈیل کی صنم بلوچ کے گھر دعوت کی تصاویر وائرل

    احمد گوڈیل کی صنم بلوچ کے گھر دعوت کی تصاویر وائرل

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان صنم بلوچ نے حال ہی میں شادی کرنے والے پی ایس ایل سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب کی میزبان ،اداکار اور وی جے احمد گوڈیل اور ان کی اہلیہ اسرا کی اپنے گھر میں دعوت کی۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر احمد گوڈیل نے اہلیہ اسرا اور صنم بلوچ کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں جس میں وہ لوگ صنم بلوچ کے گھر میں ہیں اور کیک کاٹ رہے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CFSGBzLJF3e/?igshid=7bkfoee88yo1
    احمد گوڈیل نے تصا ویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ آج کی شام اس دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی کے نام جس کا دل شیشے کی مانند صاف ہے۔

    احمد گوڈیل نے صنم بلوچ کو اپنی اچھی دوست قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ہماری شام میرے دل کے بہت قریب اور میری سب سے اچھی دوست صنم بلوچ کے نام رہی۔

    صنم بلوچ نے احمد گوڈیل کی اس پوسٹ پر دل والے ایموجی استعامل کرتے ہوئے نو بیاہتا جوڑی سے محبت کا اظہار کیا اور جلد ہی دوبارہ ملاقات کرنے کا کہا –

    احمد گوڈیل نے اداکارہ صنم بلوچ کے ساتھ لی گئیں تصویریں شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب کافی عرصے بعد صنم بلوچ کی تصاویر دیکھ کر مداح خوش ہو رہے ہیں کیوںکہ صنم بلوچ نے لاکھوں فالوورز والا تصدیق شدہ اکاؤنٹ پرائیوٹ کیا ہوا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFT-u7jJg6r/?igshid=1usxnhjof1iae
    احمد گوڈیل نے ایک اور پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے صنم بلوچ کے گھر لی گئی اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر شئیر کی اور بھارتی فلم کا گانا کیپشن میں تحریر کرتے ہوئے محبت کا اظہار کیا-

    خیال رہے کہ احمد گوڈیل نے اپنی شادی کی خبر انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 2020 میں کہ جب ہر بُری چیز وقوع پذیر ہورہی ہے تو ایسے میں مَیں ایک خوشخبری آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے لگا ہوں اور وہ یہ ہے کہ میں نے شادی کر لی ہے-
    https://www.instagram.com/p/CFCODL9prB6/
    احمد گوڈیل نے بتایا تھا کہ اسرا احمد گوڈیل سے انہوں نے شادی کرلی ہے تمام مداح چاہنے والے اور اس پوسٹ کو پڑھنے والے ان کی آنے والی زندگی کیلئے دعا کریں۔

    احمد کی اس پوسٹ پر صنم بلوچ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ دو خوبصورت لوگ دنیا کے سب سے خوبصورت رشتے میں جُڑ گئے ہت مبارک ہو، ہمیشہ خوش رہو آباد رہو۔

    اداکار و میزبان احمد گوڈیل خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

  • منشیات کیس میں سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان

    منشیات کیس میں سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان

    بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ کی خود کشی کےبعد سےبھارتی شوبز انڈسٹری کے نامور ستاروں پر ایک کے بعد ایک مشکل پیش آ رہی ہے اور آئے دن کوئی نہ کوئی نہ کوئی نئے انکشافات سامنے آتے ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی شوبز انڈسٹری میں جاری منشیات کے تنازع کے پیش نظر بھارتی اداکارہ سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی شامل تفتیش کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    سوشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا نے ایجنسیوں کو بتایا کہ بالی وڈ کے 80 فیصد اسٹار منشیات کے عادی ہیں۔ یہ بھی اطلاعات تھیں کہ این سی بی منشیات کی تحقیقات میں بالی وڈ کے 25 نامور ستاروں کو طلب کرے گی چناچہ اب ریا کے بھارتی تحقیقاتی اداروں کو بھارتی انڈسٹری میں منشیات کے استعمال سے متعلق دیئے گئے بیان کے بعد سے متعدد بڑے ناموں کو اس کیس میں سمن جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ سوشانت کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی اب اس کیس میں بلائے جانے کا امکان ہے ۔

    بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق اداکارہ سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی سوشانت سنگھ قتل کیس میں سوالات کے لیے بلائے جانے کا امکان ہے بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں سارہ اور شردھا کے نام ریا چکروتی کے حالیہ بیان کے بعد سامنے آئے ہیں ۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی حراست میں موجود اداکارہ ریا چکرورتی نے حکام کے روبرو اعتراف کیا تھا کہ وہ سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ منشیات استعمال کرتی تھیں۔

    ریا چکرورتی کی جانب سے اپنے بیان میں انکشاف کیا تھا تھا کہ سوشانت کی سابقہ گرل فرینڈ سارہ علی خان بھی اُن کے ساتھ مل کر منشیات کا استعمال کرتی تھیں۔

    ریا چکرورتی نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ 2016 میں فلم کیدار ناتھ کی شوٹنگ کے دوران سشانت سنگھ راجپوت کو منشیات کی لت لگی تھی۔

    خیال رہے کہ اس فلم میں سارہ علی خان سو شانت کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئی تھیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی شہر ممبئی کی مقامی عدالت نے انسداد منشیات فورس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)کی جانب سے 8 ستمبر کو گرفتار کی گئی اداکارہ ریا چکرورتی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

    ناروکوٹکس بیورو نے ریا چکرورتی کو 8 ستمبر کو رواں برس جون میں خودکشی کرنے والے اداکار سوشانت سنگھ کیلئے منشیات کا بندوبست کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ریا چکرورتی کو مسلسل تین دن تک تفتیش کے بعد اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے نارکوٹکس حکام کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ دوست سشانت سنگھ کے لیے منشیات کا بندوبست کرتی رہی تھیں۔

    ریا چکرورتی سے قبل ہی نارکوٹکس بیورو نے ان کے بھائی شووک چکرورتی اور سوشانت سنگھ راجپوت کے منیجر سیموئل مرنڈا اور باورچی دیپیش ساونت کو بھی گرفتار کیا تھا اداکارہ سمیت اب تک مجموعی طور پر 10 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    نارکوٹکس بیورو نے عدالت سے ریا چکرورتی کا 14 دن کا عدالتی ریمانڈ حاصل کرلیا تھا تاہم اب انہیں جیل بھیج دیا گیا،عدالت نے اداکارہ کا 22 ستمبر تک ریمانڈ دیا تھا۔

    ریا چکرورتی کوگرفتار کیے جانے کے بعد ایک رات ناروکوٹکس کے دفتر میں ہی رکھا گیا تھا تاہم بعد ازاں 9 ستمبر کی صبح کو ہی انہیں ممبئی کی بدنام زمانہ بائکولا جییل منتقل کردیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریا چکرورتی کو جیل میں کافی مشکلات کا سامنا ہے انہیں جیل میں پنکھے اور بستر کی سہولت نہیں دی گئی ہے اداکارہ کو جیل میں سونے کے لئے چٹائی دی گئی ہے-

    ریا چکرورتی کو جیل میں سیکورٹی خدشات کے باعث ایک الگ کمرے میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی سیکورٹی پر ہر وقت دن کی تین شفٹوں میں 2 کانسٹیبل تعینات رہتے ہیں۔

    سوشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست کا سوشانت اور سارہ علی خان کے درمیان تعلقات کا…

    سوشانت سنگھ کو منشیات فراہمی کے معاملے میں اداکارہ ریا چکرورتی جیل منتقل

    بالی وڈ اداکارہ ریا چکر وتی منشیات کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار

    تحقیقات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جسکی بنیاد پر کہا جاسکے کہ سوشانت سنگھ کو قتل کیا گیا ہے سی بی آئی

    ریا چکرورتی کے والد اور سابق بھارتی فوجی اندرجیت نے فوج سے مدد مانگ لی

    سی بی آئی کی تفتیش میں سوشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے کیس کو مزید اُلجھا دیا

    ریا چکربورتی انٹرویو کی نہیں بلکہ تفتیش کی مستحق ہیں سوشل میڈیا صارفین

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی 50 خواہشات

    بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں پاکستانی اداکار حسن خان مرکزی کردارادا کریں گے

    بھارتی لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو…