Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • حریم فاروق کا ملکہ ترنم نورجہان کو خراج تحسین

    حریم فاروق کا ملکہ ترنم نورجہان کو خراج تحسین

    پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق کا ملکہ ترنم نور جہاں کو مشہور پنجابی گانے ’مُنڈیا سیالکوٹیا‘ کی لپ سنکنگ کر کے خراج تحسین پیش-

    سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے بلیک اینڈ وائٹ تھیم میں گزرے وقتوں کا انداز اپنائے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ملکہ ترنم کے گانے کے بول بول رہی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CE4F8tApNNe/?utm_source=ig_embed
    اپنی ویڈیو کے ساتھ اداکارہ نے ایک طویل کیپشن بھی لکھا اور اپنے ماضی میں میوزک سے جڑے جذبات کا اظہار کرتے ہوئےبچپن کی یادیں تازہ کیں۔

    حریم نے لکھا کہ انہیں آج بھی بچپن کی دلکش یادوں میں سے ایک واقعہ ایسے یاد ہے جسے یہ کل کا ہی واقعہ ہو۔

    انہوں نے میڈم نور جہاں کو خراج تحسین پیش کرنے کے پیچھے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ دادا ابو اور بہن کے ساتھ میڈم نور جہاں کی فلم ’انار کلی‘ دیکھنا بچپن کی یادوں میں سے ایک بہترین یاد ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا میں بچپن میں میڈم نور جہاں کا مشہور گانا ’صدا ہوں اپنے پیار کی اکثر گنگناتی رہتی تھی، ان کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے کہ اس گانے کے خوبصورت اور بے مثال اظہار نے دل موہ لیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہن انہیں ان کی دوست نے 1959 کا میڈم نور جہان کا گایا گیا ایک گیت سینڈ کیا جو میں نے سُنا اورعظیم گلوکارہ کی جادوئی آوز نے مجھے بچپن کی یاد دلا دی-

    حریم فاروقی نے لکھا کہ انرجہان جی کی شخصیت ، ان کی اداکاری ، ن کی آواز اور ان کا سارا وجود دنیا کے لئے ایک نعمت ہے۔

    اداکارہ نے ملکہ ترنم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا پاکستان کے لئے دی گئی خدمات پر آپ کے شکر گزار ہیں آپ پاکستان کا فخر ہیں-

    حریم فاروق نے کہا کہ میرے دل میں میڈم نور جہاں کے لیے بے انتہا محبت اور احترام ہے، میں اب تک میڈم نور جہاں کے فیشن سمیت خصوصیات کو اپناتی ہوں۔

    اپنی پوسٹ کے آخر میں حریم فاروق نے متنبہ کیا کہ اس ویڈیو کا کسی سے بھی موازنہ نہیں ہے میں میڈم نور جہاں کی عظمت کو حاصل کرنے کا صرف خواب ہی دیکھ سکتی ہوں۔

    اداکارہ کا ملکہ ترنم نورجہان کو خراج تحسین پیش کرنے کا یہ منفرد اندازمداحوں کو بھا گیا مداح اداکارہ کے اس منفرد خراج تحسین پر حریم فاروق کو سراہ رہے ہیں-

    یاسر حسین اور رابی پیر زادہ کا ملکہ ترنم نورجہان کو خراج تحسین

    شوبز ستاروں کا یوم دفاع کے موقع پر شہداء کو خراج تحسین پیش

  • ثنا جاوید مداحوں کی شکر گزار

    ثنا جاوید مداحوں کی شکر گزار

    پاکستانی معروف اداکار ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثنا جاوید نے ایک تصویر شئیر کی اور اس کے کیپشن میں انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 50 لاکھ لوگوں کا مضبوظ خاندان بن گیا یہ ہیں ہم۔
    https://www.instagram.com/p/CE6-NJOH013/?utm_source=ig_embed
    اپنے پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے مجھے اپنی انسٹاگرام کی ورچوئل فیملی سے بہت محبت اور عزت ملی ہے۔

    ثنا جاوید نے کہا کہ میں ہمیشہ آپ لوگوں کی نیک خواہشات کی منتظر رہی ہوں اور آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے باعث ہی میں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج میں آپ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں اور ہمیشہ پیار کرنے اور میرے کام کو سراہنے پر آپ سب کی انتہائی مشکور ہوں۔

    اپنے پیغام کے آخر میں ثنا جاوید نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے مداحوں سے بہت محبت کرتی ہیں-

    ثناء جاوید کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 5ملین ہو گئی

    پاکستان ٹوئٹر پینل پر می ٹو مہم ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    کوئی بھی فنکار مداحوں کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا علی ظفر

  • ہانیہ عامر کی حالیہ وائرل تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

    ہانیہ عامر کی حالیہ وائرل تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : اپنی جاندار اداکاری کے باعث بہت کم عرصے میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں نام بنانے والی با صلاحیت اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہے آئے روز اپنی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جن پر جہاں مداح ان کی تعریف کرتے ہیں وہیں ان کو بے شمار تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے-

    حال ہی میں ہانیہ عامر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کچھ اسٹوریز شیئر کی گئیں ہیں جن میں اُن کے ہونٹ معمول سے ہٹ کر موٹے نظر آ رہے ہیں ۔


    ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوریز خوب وائرل ہو رہی ہیں اور انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
    https://www.instagram.com/p/CE7a-lHByFX/?utm_source=ig_embed
    چند صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ہانیہ عامر نے ویڈیو بنانے کے لیے انسٹا کیمرے کا ایک فلٹر کا استعمال کیا ہے جبکہ چند صارفین نے کہا ہے کہ ہانیہ عامر نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے جس کے نتائج کچھ ٹھیک نہیں آئے ہیں۔


    صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ہانیہ عامر اُنہیں اس روپ میں بالکل بھی پسند نہیں آ رہی ہیں کچھ صارفین نے کہا کہ جی جی حدید کی طرح دکھنے کی کوشش کرہی ہیں بعض صارفین نے کہا کہ متھیرا کی بچھڑی ہوئی بہن لگ رہی ہیں-

    جویریہ سعود کی قائی قبیلے کی ٹی شرٹ میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    نمرہ خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈٰیو نے مداحوں کے دل جیت لئے

  • یاسر حسین نے کنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا

    یاسر حسین نے کنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا

    بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو اپنے سوشل میڈیا پیغام میں پاکستان کا نام استعمال کرنے پر یاسر حسین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے آئینہ دکھا دیا-

    باغی ٹی وی :ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اداکارہ کنگنا رناوت کے گھر میں قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا اور گھر میں قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔ اداکارہ کے مطابق گھر میں قائم آفس کو اس کارروائی مین شدید نقصان پہنچا ہے۔

    سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی اپنے گھر میں کارروائی کی کچھ تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کیں اور ساتھ ہی اداکارہ نے اس کارروائی کوdeathofdemocracy یعنی جمہوریت کی موت قرار دیتے ہوئے پاکستان کا نام استعمال کیا۔


    کنگنا نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے ممبئی کا موازنہ ’پاکستان کے زیر انتظام کشمیر‘ سے کیا۔

    اداکارہ نے لکھا کہ میں کبھی غلط نہیں ہوتی اور میرے دشمنوں نے بار بار یہ ثابت کیا لہذا میرا ممبئی اب ’پاکستان کے زیر انتظام کشمیر‘ جیسا ہے۔


    اس ٹویٹ سے پہلے کنگنا نے ہیش ٹیگdeathofdemocracy کا استعمال کرتے ہوئے چند تصاویر کا کولاج ’بابر اور ان کی فوج‘ کے عنوان کے ساتھ شیئر کیں۔


    کنگنا کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں بھارتی پولیس کے اہلکار، توڑ پھوڑ کرنے والے اوزاروں اور کارکنان کے ہمراہ کسی گھر کے باہر کھڑے ہیں۔

    بھارتی اداکارہ کو اس ٹوئٹ پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے جہاں آڑے ہاتھوں لیا وہیں پاکستانی کامیڈین اداکار یاسر حسین نے بھی اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے آئینہ دکھا دیا-
    https://twitter.com/KhanSaheb_1/status/1303571528857071617?s=20
    https://twitter.com/sunilssihag/status/1303591395345620992?s=20
    https://twitter.com/rofl_besharam/status/1303605752934801408?s=20


    https://twitter.com/TabreZMirzA0657/status/1303714829035855873?s=20
    https://twitter.com/azmi_salik/status/1303903594941308929?s=20


    یاسر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کنگنا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ پاکستان میں آفس کھولتی تو کبھی ایسا نہیں ہوتا،یہ بھارت ہی ہےجہاں یہ سب ہورہا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ کنگنا ممبئی میں بھارتیوں کے ساتھ یہ سلوک ہورہا ہے تو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کیا سلوک کیا جارہا ہوگا آپ کو اندازہ ہوا-


    دوسری جانب کالم نگار اور ملٹی میڈیا جرنلسٹ جویریہ صدیقی نے بھی ٹوئٹ میں کنگنا کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا یہ پاکستان نہیں-

    کنگنا رناوت نے ایودھیا اور کشمیر پر فلم بنانے کا اعلان کردیا

    میرا مکان توڑنے والے پاکستانی ہیں، کنگنا رناوت نے بھونڈا الزام لگا دیا

    فیروز خان کی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو پاکستان میں چائے کی دعوت

    عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر…

    پاکستانی فنکاروں نے پاکستان مخالف بیان پرکنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا

    کنگنا رناوت اگر پاکستان مخالف بیان دینا چھوڑ دیں تو بالی وڈ میں کہیں نظر ہی نہ آئیں

  • سانحہ بلدیہ پر بننے والی فلم انٹر نیشنل فیسٹیول میں پیش کی جائے گی

    سانحہ بلدیہ پر بننے والی فلم انٹر نیشنل فیسٹیول میں پیش کی جائے گی

    پاکستانی فلمساز عمار عزیز اور جرمن فلمساز کرسٹوفر پاٹز کی کراچی میں 8 سال قبل ہونے والے سانحہ بلدیہ پر بننے والی فلم ’ڈسکاؤنٹ ورکرز‘ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں 8 سال قبل ایک کپڑا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے باعث فیکٹری میں کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین لقمہ اجل بن گئے تھے رواں ماہ 11 ستمبر کو سانحہ بلدیہ کو 8 سال ہوجائیں گے –

    یہ فلم اس سانحہ کی برسی کے موقع پر دکھائی جانی تھی لیک علامگیر وبا کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا تام اب خبریں ہیں کہ یہ فلم اس سانحے کی آٹھویں برسی کے موقع پر یورپی ملک چیک ری پبلک کے شہر پراگ میں منعقد ہونے والے فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اس موضوع پر پاکستان اور جرمنی کے اشتراک سے بننے والی فلم ’ڈسکاؤنٹ ورکرز‘ کا پریمیئردنیا کے سب سے بڑے انسانی حقوق کے’ون ورلڈ فلم فیسٹیول‘ میں 11 ستمبر ہوگا۔


    یہ فلم پاکستانی اور جرمن پروڈکشن کے اشتراک سے بنائی جارہی ہے جب کہ اس کی ہدایت کاری بھی پاکستانی فلمساز عمار عزیز اور جرمن فلمساز کرسٹوفر پاٹز نے کی ہے اور فلم کو ویرونیکا جنتکوانے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم میں عام محنت کش طبقے کا قریب سے مشاہدہ کیا گیا ہے۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرفلم کے ہدایت کار عمار عزیز کا کہنا ہے کہ فلم سانحہ بلدیہ کی برسی کے موقع پر کراچی میں جلی ہوئی فیکٹری کے مقام پر دکھائی جانی تھی لیکن کورونا وبا کے باعث فلم کی نمائش صورتحال بہتر ہونے تک موخر کردی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’ڈسکاؤنٹ ورکرز‘ ایک فیچر ڈاکیومنٹری فلم ہے جس میں سعیدہ خاتون سمیت ان تمام لوگوں کی کہانی دکھائی گئی ہے جنہوں نے اپنے بچوں کو اس سانحے میں کھودیا تھا۔

    اس کے علاوہ فلم میں دکھایا گیا ہے سعیدہ خاتون انصاف کے لیے کراچی کی عدالتوں سے لے کر یورپی عدالتوں اور جرمنی کے مختلف شہروں میں جدوجہد کرتی ہیں اور کپڑے کے ایک جرمن برانڈ ’کے آئی کے ‘ کےآؤٹ لیٹ کے باہر مظاہرہ کرتی ہیں-


    یاد رہے کہ آگ لگنے کا واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک کپڑا بنانے والی فیکٹری علی انٹرپرائزز میں 2012 میں پیش آیا تھا جہاں فیکٹری کے ملازمین جرمن برانڈ ’کے آئی کے‘ کیلئے کپڑا بنارہے تھے اس حادثے میں 260 ملازمین جھلس کر لقمہ اجل بن گئے تھے۔

    جبکہ حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستانی ریاست، جرمن برانڈ کے آئی کے اور اطالوی آڈیٹنگ کمپنی آر آئی این اے نے حادثے سے محض تین ہفتے قبل فیکٹری کو بین الاقوامی ایس اے 8000 سرٹیفیکٹ دیاتھا جس میں کام کرنے کی جگہ پر پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کی ضمانت دی جاتی ہے۔

    نبیل قریشی کی مختصر ویڈیو ‘کی جانا’ میامی شارٹ فلم فیسٹیول میں ایوارڈ…

    شوبز دنیا کے قدیم ترین میلے وینس فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

    ہدایتکارہ سکینہ سموں کی فیچر فلم ’انتظار‘ ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش ہو…

  • غیر اخلاقی مواد دکھانے والے ڈراموں پر پابندی لگانے پر عتیقہ اوڈھو کی پیمرا پر شدید تنقید

    غیر اخلاقی مواد دکھانے والے ڈراموں پر پابندی لگانے پر عتیقہ اوڈھو کی پیمرا پر شدید تنقید

    پاکستان کی سئینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے غیر اخلاقی مواد دکھانے والے ڈراموں پر پیمرا کی جانب سے لگائی جانے والی پر پیمرا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے-

    باغی ٹی وی :پاکستانی الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چند روزقبل سماجی اور مذہبی اقدار کے منافی مواد دکھانے پر پاکستانی نجی چینل کے دو ڈراموں ’پیارکے صدقے‘ اور ’عشقیہ‘ کے نشر مکرر پر پابندی لگادی تھی۔

    پیمرا کے اس فیصلے پر ڈرامے کے پروڈیوسرز و ڈائریکٹرز نے تو بہر حال کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم سینئیر ادکارہ اور ڈرامہ سیریل ’پیار کے صدقے‘ میں اہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ عتیقہ اوڈھو پیمرا کے اس فیصلے سے بالکل خوش نہیں ہیں۔

    عتیقہ اوڈھو نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرجلن عشقیہ اور پیار کے صدقے کے پوسٹرز کا ایک کولاج شئیر کرتے ہوئے لمبا کیپشن بھی تحریر کیا-
    https://www.instagram.com/p/CE3lW6tg5DO/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading
    عتیقہ اوڈھو نے میں اپنے کیپشن ڈراموں پرپابندی لگانے کے پیمرا کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کیا واقعی پیمرا؟ کیا یہی جمہوری طرززندگی ہے؟ ڈراموں نے اہم معاشرتی مسائل پیش کئے جنہیں اصلاح کی ضرورت ہے ڈراموں میں دکھائے جانے والے مواد سے لوگوں کوذہنی صحت، معاشرتی نا انصافیوں، منافقتوں اور طاقت کے غلط استعمال وغیرہ کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    اگرہم ان مواد پرجمی گرد کو صاف نہیں کریں گے اوران پر بحث و مباحثہ نہیں کریں گے تو ہم بطورایک قوم کبھی بھی مثبت تبدیلی کی طرف ترقی نہیں کریں گے ڈرامے دیکھنے والوں کے ساتھ ایسا سلوک کرنا بند کردیں جیسے وہ بیوقوف ہیں اورباقی دنیا میں یہ سب نہیں دکھایا جارہا۔

    عتیقہ اوڈھو نے پیمرا کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا کو ڈراموں کے ذریعے معاشرتی آگاہی بیدار کرنے کی پالیسیزبنانی ہوں گی۔ اپنی پوسٹ کے آخرمیں انہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا تبدیلی تبدیلی تبدیلی انصاف انصاف انصاف۔

    واضح رہے کہ نجی چینلوں پر دکھائے جانے والے ڈراموں کے مواد پر صارفین نے اعتراض اٹھایا تھا کہ ان ڈراموں میں معاشرتی اقدار کے خلاف مواد دکھایا جارہا ہے جب کہ گزشتہ ماہ ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا تھا کہ کچھ ڈراموں میں مقدس رشتوں کی تذلیل کی گئی ہے

    پریس ریلیز کے مطابق پیمرا نے اے آر وائے کو ڈرامہ سیریل ‘جلن’ کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر ڈرامے کے مواد کا جائزہ لینے کا بھی حکم دیا تھا ساتھ ہی چینل کو خبردار کیا گیا تھاکہ مذکورہ ڈرامے کے حوالے سے مزید شکایات موصول ہونے یا ڈرامے کے اسکرپٹ کو پاکستانی اقدار کے مطابق نہ بنایا گیا تو بصورت دیگر اس پر بھی پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت کارروائی کی جائے گی-

    پیمرا کی جانب سے تمام ٹی وی چینلز، میڈیا ہاؤسز اور پروڈکشن ہاؤسز کو ڈراموں میں نشر ہونے والے مواد کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی تھی ساتھ ہی خبردار کیا گیا تھا کہ ڈرامے کی تیاری میں سرمایہ اور وقت صرف ہونے سے قطع نظر اگر اس کا مواد ملکی اقدار کے منافی اور ناظرین کی توقعات کے برعکس ہوا تو کسی وارننگ کے بغیر ڈرامے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

    علاوہ ازیں پیمرا نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے فی الفور مستقبل میں بننے والے ڈراموں کے مواد پر نظرثانی کرنے کا بھی کہا تھا۔

    آج کے ڈرامے افئیرز، طلاق اور شادی جیسے موضوعات سے باہر ہی نہیں نکل رہے، بشرٰی…

    پاکستانی ڈرامے مقدس رشتوں کی پامالی کے زمہ دار !!! جلن ڈرامے میں اخلاقی اقدار کو بری طرح سے پامال کیا جائے گا تحریر: غنی محمود قصوری

    جیسے ٹریکٹر پر لگی ٹیپ کا ڈرائیور کو کوئی فائدہ نہیں ویسے ہی پی ٹی آئی کی آفیشل…

    وہ ڈرامے جنہوں نے فنکاروں کو نئی پہچان اور شہرت دی

    واہیات ڈرامے ٹویٹر پر ٹرینڈنگ میں کیوں؟

    کیا پاکستانی ڈرامہ ’محبت تجھے الوداع‘ بالی وڈ فلم کی کاپی ہے؟

    ابھی ایک ڈرامے کا ٹیزر دیکھا ، بہنوئی سے محبت جیسے قابلِ اعتراض موضوع پر بنایا گیا اور انکو اعتراض ارطغرل پر ہے، جنید سلیم

    انتہائی کم عمر لڑکی کی بولڈ فلم پر حمزہ علی عباسی نیٹ فلیکس پر برہم ،سبسکرپشن کینسل کرنے کی دھمکی دے دی

    ترکی کا نیٹ فلیکس کو کم عمر لڑکی کی بولڈ فلم ریلیز نہ کرنے کا حکم

    پیمرا کا تمام ٹی وی چینلز، میڈیا ہاؤسز اور پروڈکشن ہاؤسز کو ڈراموں میں نشر ہونے والے مواد کا جائزہ لینے کا حکم

     

  • نادیہ جمیل کا حالیہ دور کے پاکستانی ڈراموں پر برہمی کا اظہار

    نادیہ جمیل کا حالیہ دور کے پاکستانی ڈراموں پر برہمی کا اظہار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے حالیہ دور کے پاکستانی ڈراموں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے والی نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ایموجی کی پوسٹ شئیر کی جو حالات کے پیش نظر تنگ نظر آرہا ہے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے ڈرامہ انڈسٹری کے مواد پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔
    https://www.instagram.com/p/CE7oOFKBglU/?utm_source=ig_embed
    نادیہ جمیل نے لکھا کہ پاکستانی ڈراموں میں دکھایا جاتا ہے کہ عورت کو مارا پیٹا جاتا ہے گھریلو تشدد کیا جارہا ہے لیکن وہ پھر بھی مرد کے ساتھ رہنے کے لیے بے تاب ہے۔

    اداکارہ نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ آخر اس طرح کی کہانیاں معاشرے کو کیا مثبت پیغام پیش کرتی ہیں؟

    اداکارہ نے شدید غصے کے انداز میں لکھا کہ ہمارے ڈراموں میں دکھایا جاتا ہے کہ عورت اُس مرد کے لیے اپنے آنسو بہا رہی ہے اور اُس کی محبت میں جل رہی ہے جو اُس پر ظلم کر رہا ہے۔

    اُنہوں نے لکھا کہ آپ اپنی شادی کی رات میں اپنے کمرے کے باہر کیوں کھڑے ہوجائیں گے ، کیوں کہ وہ آپ تینوں کمرے سے باہر نکل جاتا ہے اور پھر اگلے منظر میں اپنی رونے والی محبت کو ختم کرنے کا دعوی کرتا ہے۔ کیوں کیوں؟عورت کو ایک شکاری دکھانا چاہتے ہیں اور اُن کے ہیرو ڈراموں کے ہیرو ہیں۔

    نادیہ جمیل نے لکھا کہ ’عورت شکاری نہیں ہے بلکہ اللّہ تعالیٰ کی مخلوق ہے اور الحمداللّہ ہمارے رب نے عورت کو احترام اور عزت کا مقام دیا ہے۔

    آخر میں اداکارہ نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا ہم ٹی وی پر بھی عورت کو وہی عزت اور احترام دے سکتے ہیں؟

    اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ SayNoAbuse ،WomenEmpowerment اور DomesticViolence بھی استعمال کیے۔

    واضح رہے کہ نادیہ جمیل ایک سماجی کارکن ہونے کی حیثیت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ظلم کے خلاف اپنی آواز بُلند کرتی نظر آتی ہیں۔

    الحمداللہ سر کے دوبارہ سےاُگنا شروع ہو گئے ہیں ادکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل

    مجھے خود پر فخر ہے کہ میں نے کینسر جیسے موذی مرض کا بہادری سے مقابلہ کیا نادیہ جمیل

  • تکرار لاحاصل  تحریر :سفیر اقبال

    تکرار لاحاصل تحریر :سفیر اقبال

    تکرار لاحاصل
    تحریر :سفیر اقبال
    رنگِ سفیر
    (ریاست پاکستان کا موجودہ قانون، مجرمان کے لیے پناہ گاہ)

    عوام :یار یہ کب تک ہوتا رہے گا اس طرح ہمارے ساتھ؟ کیا ہم ساری زندگی ایسی ہی خبریں سنتے رہیں گے؟

    حکومتی نمائندہ : دیکھو یار کوئی گھڑی قبولیت کی بھی ہوتی ہے اللہ سے اچھی امید رکھو ایسے نہیں کہتے.

    عوام :تو اس کا مطلب بس اللہ پر ہی امید چھوڑ دیں اور اگلے ہفتے پھر نئی خبر کے لیے تیار ہو جائیں؟

    حکومتی نمائندہ :نہیں یار جذباتی مت بنو. تفتیش شروع ہو گئی ہے. دیکھنا جلد گرفتاریاں ہو جائیں گی

    عوام :یار گرفتاری کر کے کیا ہونا ہے؟ کیا جرم رک جائے گا؟ کیا مجرم کو سزا نہیں ملے گی؟

    حکومتی نمائندہ : یار یہ سزا والی باتیں پرانی ہیں ‏دینا کی تاریخ میں یہ سب ہو چکا ہے، اس طرح کی سزائیں قبائلی معاشروں میں ہوتی ہیں جہاں انسان اور جانور ایک برابر ہیں، مہذب معاشرے مجرموں کو سزا سے پہلے جرم روکنے کی تدبیر کرتے ہیں.

    عوام :دو سال تو ہو گئے آپ کی مہذب حکومت کو. کب کرو گے ایسی تدبیر. کب بناو گے ایسا ماحول، اور ایسا قانون؟

    حکومتی نمائندہ :دیکھو یار اس وقت خزانہ خالی ہے. قرضے کا بوجھ ہے. مافیا اپوزیشن کے ساتھ ملکر حکومت ناکام کرنے پر تلی ہے. ایف اے ٹی ایف کی الگ پریشانی ہے. ایسی صورت میں اتنا سخت قانون نہیں بن سکتا اتنی جلدی.

    عوام :تو پھر حل کیا ہے یار اس کا؟

    حکومتی نمائندہ :حل تو اور بھی بہت ہیں. ساری غلطی حکومت کی بھی نہیں. اصل میں عوام بھی کچھ اچھی نہیں. اگر مساجد کے مولوی بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے سے باز آ جائیں، خود احتسابی کر لیں اور. لوگوں کو نصیحت کریں تو آدھے سے زیادہ جرائم ویسے ہی ختم ہو جائیں. زیادہ غلطی مولویوں کی ہے جو لوگوں کو گندے کاموں سے بچنے کی نصیحت نہیں کرتے.

    عوام: یار مولوی کیسے مجرم کو نصیحت کر سکتا ہے؟ آج کل مجرم پولیس اور حکومت سے نہیں ڈرتے تو مولوی کی بات کہاں سنیں گے. مجرم تو قانون سے ڈرتا ہے بس اور وہ مولوی نے نہیں عمران خان نے بنانا ہے

    حکومتی نمائندہ :یار قانون عمران خان نے نہیں عدالتوں نے بنانا ہے. عمران خان تو خود چاہتا ہے مجرم کو سزا ملے لیکن قانون بنانے والے قانون نہیں بناتے.

    عوام :یار عمران خان چاہتا ہے تو اس نے اپنی کرسی کی توہین کرنے والی کو کیوں نہیں سزا دی یا انہیں جو اسے کرسی پر لے گئے تھے ٹک ٹاک وڈیو بنانے کے لیے؟ کیا عمران خان کے کمرے اور اس کی کرسی پر بیٹھنے والی طوائف کا فیصلہ بھی عدالتوں نے کرنا تھا؟

    حکومتی نمائندہ :یار کیا فضول بات کرتے ہو. تم نے سنی نہیں یہ خبر کہ وزیر اعظم نے اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو ڈانٹ بھی پلائی تھی؟

    عوام :یار وہ متعلقہ حکام کون تھے وہ پتا نہیں چل سکا؟

    حکومتی نمائندہ :یار پتا چلا ہو گا لیکن ہر بات عوام کو بتانا ضروری تو نہیں. گھر کے مسائل گھر میں حل کیے جاتے ہیں چوکوں چوراہوں میں تو نہیں.

    عوام :یار آج تک کسی نے اس بات پر اعتراض کیا کہ حکومتی ایوانوں میں چھپ کر کون کون زنا کرتا ہے. وہ وڈیو پبلک ہوئی تب بات گھر سے باہر نکلی ورنہ کس نے کچھ کہنا تھا.

    حکومتی نمائندہ. یار جو کچھ ہوا حکومتی ایوانوں میں ہوا تمہیں کیا تکلیف ہے تمہارے گھر تو کوئی نہیں آیا. وہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے اور اگر وڈیو پبلک ہوئی تو خود حکومت ہی بدنام ہوئی ہے تمہیں تو کسی نے کچھ نہیں کہا.

    عوام :لیکن یار محلے میں آگ لگی ہو تو ساتھ والے گھر کو بھی جلا سکتی ہے. آج کسی کی ماں بیٹی کا ریپ ہوا اللہ نہ کرے کل میرے بچوں کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے.

    حکومتی نمائندہ :یار اپنی حفاظت خود کرنی چاہیے. کسی کا کوئی نقصان ہو جائے تو اس میں حکومت کی کیا غلطی بھلا؟ اگر کسی کے ذاتی کاروبار میں اسے نقصان ہو جائے تو وزیر اعظم کو گالیاں کس لیے بھلا…, ؟

    عوام :تو پھر حکومت بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کر کے الیکشن کے وقت ووٹ کیوں مانگتی ہے…. ؟اس وقت کہہ دیا کرے کہ میں عوام کے ساتھ انصاف کی گارنٹی نہیں دیتا کیوں کہ وہ عدلیہ کا کام ہے یا عوام خود اپنی حفاظت کرے. البتہ عوام کے لئے چیزیں سستی کروں گا… کشمیر آزاد کرا دوں گا.

    حکومتی نمائندہ :یار تمہیں پتا تو ہے اس وقت یہ سب نہیں ہو سکتا اتنی جلدی. مافیا اپوزیشن کے ساتھ مل کر حکومت کو ناکام کرنے کی کوشش کر رہی ہے…… خزانہ خالی ہے…. ایف اے ٹی ایف…

  • بحرانوں کی حکومت   بقلم:عبدالرحمن ثاقب سکھر

    بحرانوں کی حکومت بقلم:عبدالرحمن ثاقب سکھر

    بحرانوں کی حکومت

    بقلم:- #عبدالرحمن ثاقب سکھر

    جب سے عمران نیازی پاکستان کے وزیر اعظم بنے ہیں قوم کو ایک کے بعد دوسرے بحران کا سامنا ہے۔ محسوس ہوتا ہے کہ نیازی صاحب کی کابینہ اپنے کام یا عوامی مسائل حل کرنے کے لیے نہیں بلکہ مخالفین کے خلاف دن رات ٹی وی چینلز پر ٹاک شوز اور پریس کانفرنسز کے ذریعے سے بیانات دینے کے لیے مراعات حاصل کررہی ہے۔
    حکومت کے وزراء بشمول وزیراعظم صاحب کی کوشش یہی رہی ہے اصل ایشوز سے عوام کی توجہ ہٹاؤ اور جب مسئلہ زیادہ شدت اختیار کر جائے تو ایک کمیٹی یا کمیشن تشکیل دے کر مٹی پادو۔
    آج تک کسی ایک بحران کے ذمہ دار کو سزا نہیں دی گئی حتی کہ جن پر دن رات کرپشن کے الزامات لگائے جاتے رہے نہ ان کی کرپشن ثابت کی گئی اور نہ ہی انہیں مجاز عدالت سے سزا دلوائی گئی۔
    وزیراعظم صاحب نے اپنے دور اقتدار میں بحران پیدا کرنے والے اور عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف احتساب تو دور کی بات رہی انہیں مکمل طور پر بچائے رکھنے کا مکمل انتظام کیے رکھا۔
    ادویات کا بحران پیدا کیا گیا اور چار ارب روپئے عامر کیانی پر ادویات ساز کمپنیوں سے لینے کا الزام سامنے آیا تو عامر کیانی کو سزا دینے یا کرپشن کا پیسہ واپس لینے کی بجائے وزارت سے ہٹا کر جماعت کا سیکریٹری جنرل بنادیا گیا۔
    جہانگیر ترین اور خسرو بختیار پر آٹا چینی بحران میں ملوث ہونے کی بات مشہور ہوئی تو وزیراعظم صاحب نے کمیشن بنانے کا اعلان کردیا جب وہ اس بحران میں ملوث پائے گئے تو فرانزک رپورٹ کا ڈول ڈال دیا گیا۔ اور حکومت کے حامیوں کی طرف سے داد و تحسین کے خوب ڈونگر برسائے گئے۔ جب فرانزک رپورٹ میں ملوث نکلے تو جہانگیر ترین کو رات کی تاریکی میں باعزت طریقے سے بیرون ملک بھیج دیا گیا۔ آٹا چینی کی قیمتیں کم ہونے کی بجائے بڑھتی ہی رہیں۔ کیونکہ جس نے حکومت اور وزیراعظم بنانے میں بےتحاشہ دولت خرچ کی تھی اس سے کئی گنا زیادہ کمانا بھی حق بنتے ہے۔ کیونکہ وزیراعظم صاحب یاروں کے یار ہیں۔ اگر زلفی بخاری کو نوازا جاسکتا ہے تو جہانگیر ترین کا حق زیادہ بنتا ہے کیونکہ وہ اس حکومتی ٹولے کا سب سے بڑا اسپانسر تھا۔
    ندیم بابر پٹرول بحران میں ملوث تھا جو حکومت میں ہوتے ہوئے عوام کو پٹرول نہ دینے اور خوار کرنے میں مکمل کامیاب رہا۔ اور اس کے دباؤ پر پہلی تاریخ سے پہلے کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئیں نتیجتاً پٹرول کا مصنوعی بحران ختم ہوگیا اور اربوں روپئے پٹرولیم مافیا نے راتوں رات کمالیے۔
    ایک ڈاکٹر ظفر مرزا ہوتے تھے اس نے بھی کورونا وبا کے دنوں میں ماسک اسمگل کرکے اربوں کی دیہاڑی لگائے۔
    اسی طرح سے عورت تانیہ بھی جدید ٹیکنالوجی کی بنائی گئی تھی اس نے بھی اپنا حصہ وصول کیا اور چلتی بنے۔
    ماشاءاللہ ایسے ایمان دار وزیراعظم صاحب ہیں جو ہر مافیا کو لوٹ مار کرنے کا مکمل موقعہ اور حق دیتے ہیں۔ بحران سے پہلے خبردار کردیتے تاکہ عوام اپنا بندوبست کرلیں کیونکہ عوام کے لیے کام کرنے یا مسائل حل کرنے کی ان کی زمہ داری نہیں بلکہ مسائل میں الجھانا اور بتانا ان کی زمہ داری ہے۔
    اب وزیراعظم صاحب قبل از وقت آگاھ فرما رہے ہیں کہ گیس کا بحران آنے والا ہے لہذا اس کے لیے تیار کرلو۔ گھروں میں لکڑیاں اور اوپلے جمع کرلو تاکہ سردی میں ٹھٹھرنے سے بچ جاؤ اور کھانا بھی پکا سکو۔ کیونکہ بحران کا حل ان کی زمہ داری نہیں ہے اور نہ ہی ان بحرانوں کے حل کے لیے انہوں نے آپ سے ووٹ لیے تھے۔
    جناب وزیراعظم صاحب!!!!
    آپ پاکستان کے وزیراعظم ہیں بحرانوں کے بارے آگاھ کرنا نہیں بلکہ ان کا حل کرنا آپ کی اور آپ کی کابینہ میں موجود فوج ظفر موج افراد کی زمہ داری ہے۔ قبل از وقت بحران سے آگاھ کردینے سے آپ کسی بھی صورت میں بری الزمہ نہیں ہوسکتے۔ لہذا اپنے وزراء کو چند روز کے لیے مخالفین کی پگڑیاں اچھالنے سے منع کرکے عوامی مسائل کی طرف لگائیے ورنہ نہ اللہ آپ کو معاف کرے گا اور نہ ہی عوام معاف کرے گی۔

  • تُرک اداکار انجین التان نے پاکستانی برانڈ سے بطور ایمبیسڈر معاہدہ منسوخ کردیا

    تُرک اداکار انجین التان نے پاکستانی برانڈ سے بطور ایمبیسڈر معاہدہ منسوخ کردیا

    شہرہ آفاق تُرک ڈرامے ارطغرل غازی میں بہادر جنگجو ارطغرل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے کے انجین التان نے پاکستانی برانڈ سے بطور ایمبیسڈر معاہدہ منسوخ کردیا۔

    باغی ٹی وی : چند روز قبل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار نے دارالحکومت اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے برانڈ ایمبیسڈر کا معاہدہ کیا تھااس حوالے سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے سوشل میڈیا سائٹس پر پر جاری مختلف پوسٹس میں بتایا تھا کہ انجین التان دوزیتان جلد اسلام آباد میں بلیو ورلڈ میں مسجد کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
    بعدازاں سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں انجین التان نے پاکستانی برانڈ کا ایمبیسڈر بننے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ جلد پاکستان آؤں گا۔

    اب ارطغرل غازی کے مرکزی کردار نے بلیو ورلڈ سٹی کو غیر قانونی قرار دیے جانے کی وجہ سے اپنا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔

    اس حوالے سے ترکی کے سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈراما سیریل ار طغرل غازی کے ہیرو انجین التان نے بلیو ورلڈ سٹی کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یار من ترکی یوٹیوب چینل کے اینکر ڈاکٹر فرقان حمید سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انجین التان دوزیتان نے بتایا کہ معاہدے کے وقت انہیں بلیو ورلڈ سٹی کے بارے میں کوئی زیادہ معلومات حاصل نہیں تھیں۔

    انجین نے مزید بتایا کہ پاکستان سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی اور اس فرم سے متعلق اچھی رائے نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے بطور ایمبیسڈر طے پانے والے معاہدے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انجین التان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے جلد ہی باقاعدہ طور پر معاہدہ منسوخ کرنے کی دستاویز جاری کی جائیں گی۔

    شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم، انجین التان کا آئندہ ماہ پاکستان آنے کا اعلان

    انجین التان کو برانڈ ایمبسیڈر بنانیوالی پاکستانی ہاؤسنگ سکیم کے غیرقانونی ہونے کے…

    ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان کا جلد پاکستان آنے کا اعلان

    ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان مسجد کا افتتاح کرنے کے لئے پاکستان آئیں گے

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کے لئے ایسرا بلجک کا پہلا اشتہار جاری

    ارطغرل کے مرکزی کردار انجن التان دوزیتان نے 3 بیمار پاکستانی بچوں کی خواہش پوری کردی

    انجین التان کی اداکاری کی وجہ سے ارطغرل کی تمام اقساط دیکھیں ہمایوں سعید

    ترک اداکار انجن التان 18 اگست کو پاکستان آرہے ہیں؟

    تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

    ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا