Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاک فضائیہ نے ”مجاہدین افلاک کو سلام”  گرینڈ اسٹیج شو کا پرومو جاری کردیا

    پاک فضائیہ نے ”مجاہدین افلاک کو سلام” گرینڈ اسٹیج شو کا پرومو جاری کردیا

    پاکستان ایئر فورس(پی اے ایف) نے 1965 اور 1971 کی جنگ کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ‘ مجاہدینِ افلاک کو سلام’ کے عنوان سے گرینڈ اسٹیج شو کا پرومو جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان ایئر فورس(پی اے ایف) نے 1965 اور 1971 کی جنگ کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ‘ مجاہدینِ افلاک کو سلام’ کے عنوان سے گرینڈ اسٹیج شو کا پرومو جاری کردیا۔ یہ شو یومِ فضائیہ پر 7 ستمبر کو شام 7 بجے تمام چینلز پر نشر کیا جائے گا۔

    اس پروگرام میں یہ باور کرایا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج خاص طور پر پاک فضائیہ اپنے حدود کی حفاظت بخوبی کرنا جانتی ہے۔

    واضح رہے کہ اس قبل آئی ایس پی آر نے چھ ستمبر یوم دفاع اور یوم شہداء کے حوالے سے نغمہ جاری کیا ہے جس میں پاکستان کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا نغمہ ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم سن 80 کی دہائی کے ایک پرانے نغمے کا ری میک ہے اس نغنے کو علی حمزہ، علی عظمت، علی نور اور عاصم اظہر نے گایا ہے۔

    یوم دفاع اور یوم شہداء کے حوالے سے تیار کئے گئے 4 منٹ اور 14 سیکنڈ کی ویڈیو کے اس نغمے میں ہماری مسلح افواج کی خدمات اور اس کی عملی تیاریوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے- میوزک ویڈیو میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک قوم کی حیثیت سے پاکستان کی قربانیوں اور ہماری مسلح افواج کے جدید فوجی ڈھانچے کے طور پر ارتقاء کو دکھایا گیا ہے جو کہ کسی سے پیچھے نہیں ہے-

    دوسری جانب پاکستان نیوی نے 8 ستمبر یوم بحریہ کے موقع پر ریلیز کی جانے والی خصوصی دستاویزی فلم ‘سرخرو’ کا پرومو جاری کر دیا ہے

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 8 ستمبر کو ریلیز ہونے والی یہ ڈاکیو فلم پاک بحریہ کی جانب سے بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روکنے کی کامیاب کاروائی پر مبنی ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ 4 مارچ 2019 کو ہونے والے اس واقعے میں پاکستان بحریہ نے بھارتی بحریہ کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیا تھا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بھارتی بحریہ کی دراندازی کی یہ ناکام کوشش پلوامہ حملوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کا تسلسل تھی۔

    پاک بحریہ کی یہ دستاویزی فلم فرائض کی ادائیگی میں سرخرو ہونے پر اپنے بہادر ہیروز کو خراجِ تحسین ہے۔

    علاوہ ازیں پاک بحریہ نے یوم دفاع کے موقع وطن پر فدا ہونے والے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بھی مختصر ویڈیو جاری کی ہے-

    بھارتی طیارے گرانے والے”فرزندان پاکستان” ونگ کمانڈر نعمان اورحسن صدیقی کیلئے ستارہ جرات کا اعزاز

    یوم دفاع ؛یوم شہداء:کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیزنےافسران ،جوانوں اورشہدا خاندان کو فوجی ایوارڈزسےنوازا

    یوم دفاع اور یوم شہداء کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا نغمہ ریلیز

    پاکستان نیوی کا یومِ بحریہ پر ریلیز کی جانے والی خصوصی ڈاکیوفلم "سرخرو”…

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    کرونا ریلیف فنڈ، نیول چیف میدان میں آ گئے،پاک بحریہ کتنا فنڈ دے گی؟ بڑا اعلان کر دیا

    کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

  • ایمن خان اور عائزہ خان کی انسٹاگرام پر بڑی کامیابی

    ایمن خان اور عائزہ خان کی انسٹاگرام پر بڑی کامیابی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی پُرکشش اور خوبرو اداکارہ و ماڈل ایمن خان کے انسٹا گرام فالوورز کی تعداد 7.5 ملین ہو گئی-

    باغی ٹی وی : اداکارہ و ماڈل ایمن خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اپنی تمام سرگرمیوں سے مداحوں کو باخبر رکھتی ہیں اکثر وہ اپنی بیٹی امل منیب اور شوہر منیب بٹ کے ساتھ لی گئ تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی ہیں جن کو مداحوں کی طرف سے بے حد سراہا جاتا ہے اور مداح ان تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ کر خوشی کاا ظہار کرتے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CEgmTAFjWzO/?igshid=1w6rn5z7q6dxy
    https://www.instagram.com/p/CDYy013DEzf/?igshid=1u5wru658a0i5
    سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اداکارہ ایمن خان نے اس وقت انسٹاگرام پر اپنا ریکارڈ قائم رکھتے ہوئے صف اول کی تمام پاکستانی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اہم سنگ میل عبو ر کر لیا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CDW49JGD5Dl/?igshid=oh0iywzh4lm7
    https://www.instagram.com/p/CExBl4tD_Ag/?igshid=1sm003l3080fo
    ایمن خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 7.3 ملین ہو گئی ہے اس طرح ایمن خان پاکستان میں اتنے زیادہ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں-

    جبکہ دوسری جانب معروف اور پُرکشش اداکارہ عائزہ خان بھی اپنے انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں اور اپنے خوبصورت فوٹو شوٹس اور اکثرو بیشتر بچوں اور دانش تیمور کے ساتھ لی گئی تصاویر شئیر کرتیں ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جاتا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CEtNJlLBYsY/?igshid=148bjlzszr8ll
    https://www.instagram.com/p/CEmY3E9hak_/?igshid=6qp7xwmojzvv
    https://www.instagram.com/p/CEUGJGyhL2D/?igshid=1angbwc2ufg9a

    عائزہ خان کے انسٹاگرام فالوورز میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور وہ یہ کامیابی کافی تیزی سے حاصل کر رہی ہیں-

    عائزہ خان اس وقت انسٹا گرام پر 5 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں سجل علی 6.6 ملین فالوورز کے ستھ تیسرے نمبر پر جبکہ منال خان 6.1 ملین فالوورز کے ساتھ چوتھے نمبر ہیں-

  • نوازالدین صدیقی کی 20 سالہ پُرانی دلی خواہش پوری ہو گئی

    نوازالدین صدیقی کی 20 سالہ پُرانی دلی خواہش پوری ہو گئی

    بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ڈائریکٹر سدھیر مشرا کے ساتھ کام کرنے کی 20 سالہ پرانی خواہش پوری ہوگئی۔

    باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز صدیقی کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ڈائریکٹر سدھیر مشرا کے ساتھ کام کرنے کی 20 سالہ پرانی خواہش پوری ہوگئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے بتایا کہ وہ جلد ہی فلم ڈائریکٹر سدھیر مشرا کے ساتھ کام کریں گے جو ان کی دلی خواہش تھی۔

    سدھیر مشرا کے ساتھ کام کرنے کی خواہش سے متعلق ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے اداکار نےکہا کہ انہیں یاد ہے کہ جب 2000 میں فلم ’کلکتہ میل‘ کی شُوٹنگ کے دوران ایک اسِسٹنٹ ڈائریکٹر نے فلم کے ڈائریکٹر سدھیر مشرا سے ملوانے کا وعدہ کیا تھا۔

    اداکار نے لکھا کہ ’اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے اُن کی خواہش سُن کر فلم کے سیٹ پر بلا لیا اور تاکید کی کہ آگے تب آنا جب میں ہاتھ اُٹھاؤں۔

    انہوں نے بتایا کہ میں دئیے گئے وقت کے مطابق فلم کے سیٹ پر پہنچا اور ہجوم میں منتظر تھا کہ کب وہ ہاتھ اٹھائیں اور میں سدھیر مشرا سے ملوں۔

    نوازالدین صدیقی نے بتایا کہ تقریباً ایک گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ہاتھ اُٹھایا اور میں بھیڑ میں سے گزرتا ہوا وہاں پہنچا لیکن جب وہاں گیا تو جیسے ہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی نظر مجھ پر پڑی تو اُس نے غصے سے پوچھا کہ کیا ہے؟

    میں نے جواباً کہا کہ آپ نے ہاتھ اٹھایا تو میں آگیا جس پر اسسٹنٹ نے بولا کہ میں نے کھجانے کے لیے ہاتھ اٹھایا تھا واپس جاؤ اور جب دوبارہ ہاتھ اٹھاؤں تب آنا۔

    نوازالدین صدیقی نے کہا کہ وہاں سے بھگا دئیے جانے کے بعد میں ہجوم میں واپس آگیا اور انتظار کرنے لگا کہ وہ کب مجھے بُلائے گا لیکن نہ تو اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کھجانے کیلئے ہاتھ اٹھا اورنہ بلانے کیلئے۔

    انہوں نے کہا کہ اُس شام میں مایوس ہو کر ممبئی کی مصروف زندگی میں لگ گیا اور وہاں سب شوٹنگ میں مصروف ہوگئے لیکن اس دن کے بعد سے یہ خواب میرے ساتھ ہے کیونکہ اُس دن اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے تو اپنی کھجلی مٹالی لیکن سدھیر مشرا کے ساتھ کام کرنے کی میری کھجلی نہ مِٹی۔

    اداکار نے انکشاف کیا کہ اب ان کا 20 سال بعد سدھیر مشرا کے ساتھ کام کرنے کا خواب پورا ہونے جارہا ہے تاہم نوازالدین صدیقی اور سدھیر مشرا ساتھ کیا کرنے جارہے ہیں اس سےمتعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

    نواز الدین صدیقی کے بھارتی شوبز انڈسٹری کے تعصبانہ رویئے سے متعلق اہم انکشافات

  • وزیر اعظم  عمران خان کے اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ کراچی یتیم نہیں ہے  منیب بٹ

    وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ کراچی یتیم نہیں ہے منیب بٹ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معرف اداکار و ماڈل منیب بٹ نے کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ کراچی یتیم نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ عمران خان کا شکریہ کہ جنہوں نے کراچی کے لیے ایک تاریخی پیکج کا اعلان کیا ہے۔


    انہوں نے لکھا کہ آپ نے کراچی کے لیے ایسے پیکج کا اعلان کر کے ثابت کیا کہ کراچی یتیم نہیں ہے۔

    منیب بٹ نے لکھا کہ اس پیکج پر جلد از جلد عملدرآمد کو ممکن بنایا جانا چاہیے پاکستان زندہ باد پاک آرمی پائندہ باد –

    دوسری جانب اداکار فیروز خان نے بھی اپنے ٹئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کی تعریف میں ایک پیغام شیئر کیا۔


    انہوں نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ایک سچے انسان ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کے ہمراہ اسلام آباد سے کراچی پہنچے ہیں عمران خان نے کراچی کے لیے 11 سو ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کریں گے سیوریج سسٹم مکمل طورپر ٹھیک کیا جائے گا، سرکلرریلوے بحال کی جائے گی علاوہ ازیں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔

    وزیراعظم کراچی پہنچ گئے، شہر کا لیا فضائی جائزہ، گورنر ہاؤس میں ہوں گے اہم فیصلے

    اپوزیشن نے کراچی ایشو پر بھی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے کی کوشش کی،عثمان بزدار

  • ارجن کے بعد ملائکہ اروڑا بھی کورونا وائرس کا شکار

    ارجن کے بعد ملائکہ اروڑا بھی کورونا وائرس کا شکار

    بالی وڈ اداکار ارجن کپور کے بعد ملائکہ اروڑا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں –

    باغی ٹی وی : دنیا بھرمیں 2 لاکھ 70 ہزارکرونا کے مریض‌،اموات 8 لاکھ 84 ہزار،بھارت میں41 لاکھ سے تجاوز،اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا بے قابو ہوگیا، ایک دن میں 90 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ، تعداد 41 لاکھ سے تجاوز ،اطلاعات کے مطابق بھارت کو کورونا وائرس کے حوالے سے بدترین صورت حال کا سامنا ہے اور ایک روز میں کورونا کیسز کی تعداد سامنے آنےکا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔

    بھارتی وزارت صحت کے مطابق 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 90 ہزار 633 کیسز سامنے آئے جب کہ ایک ہزار 65 اموات ریکارڈ کی گئیں حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 41 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جس کے بعد عالمی سطح پر کورونا متاثرین کے تعداد کے حوالے سے امکان ہے کہ بھارت دوسرے نمبر پر آ جائے۔

    سب سے زیادہ کورونا کیسز اب تک امریکا میں سامنے آئے ہیں جہاں 64 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ برازیل 41 لاکھ 23 ہزار مریضوں کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، تیسرا نمبر بھارت کا ہے جہاں 41 لاکھ 14 ہزار کیسز کا اندراج ہو چکا ہے۔

    بھارت میں کورونا سے 70 ہزار 704 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جو کہ دنیا بھر میں تیسری بڑی تعداد ہے جب کہ برازیل ایک لاکھ 26 ہزار ہلاکتوں کے ساتھ دوسرے اور امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں ایک لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

    6 ستمبر کی دوپہر تک جہاں بھارت بھر میں 90 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، وہیں اہم شخصیات میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا کا شکار ارجن کپور کی ساتھی فلم انڈسٹری میں آئٹم سانگ پرڈانس سے شہرت حاصل کرنے والی ملائکہ اروڑا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ملائکہ نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈاکٹرز کی نگرانی میں خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملائکہ کی ایک بہن میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ ملائکہ اروڑا، ارباز خان سے طلاق کے بعد ارجن کپور کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں اور یہ افواہ بھی زیر گردش ہے کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں۔

    اس سے قبل اداکار ارجن کپور نے انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے –

    اداکار نے بتایا کہ ان کی طبیعت بہتر ہے اور ان میں کوئی بڑی علامات بھی نہیں-

    انہوں نے کہا کہ وہ اپنی سحت کے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے رہیں گے-

    ارجن کپور نے کہا کہ یہ بہت ہی مشکل وقت ہے لیکن مجھے یقین ہے ہم سب مل کر اس وبائی مرض پر جلد ہی قابو پالیں گے-

    تاہم معروف شاعر راحت اندوری زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ گلوکار ایس بی بالا وینٹی لیٹر پر موت سے نبرد آزما ہیں کورونا کی وجہ سے سینیئر اداکار دلیپ کمار کے دو بھائی بھی چل بسے ہیں، تاہم وہ خود وبا سے محفوظ رہے۔

    خیال رہے کہ با لی وڈ کے متعدد اداکار کورونا کا شکار ہوئے تھے جو کئی دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت مند ہوئے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی بولی وڈ شخصیات میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور کرن کمار سمیت دیگر شامل ہیں جو کم از کم 10 دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے۔

    علاوہ ازیں چند روز قبل بالی وڈ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا نے عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی آئسولیشن میں گزارے گئے دنوں کو چیلنجنگ قرار دیا تھا۔

    اداکارہ میں 3 ہفتے قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی تاہم ان میں بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی اور وہ 21 روز تک آئسولیشن میں رہیں۔گزشتہ روز بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کےمینیجر اور اسپاٹ بوائے میں عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی-

    امیتابھ بچن کا مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

    بھارتی فنکاروں کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغامات

    شاہد آفریدی اور شعیب اختر کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے لئے نیک خواہشات کا…

    امیتابھ بچن کی طبیعت مستحکم ہے تاہم اگلے 7 دن بہت اہم ہیں ہسپتال ذرائع

    کورونا وائرس کا شکار ایشوریا رائے بچن طبیعت بگڑنے پر بیٹی سمیت ہسپتال منتقل

    عالمگیر وبا کورونا کو سکشت دینے کے بعد امیتابھ بچن نے شوبز سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

  • حمزہ علی عباسی کی بیٹے مصطفیٰ عباسی کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    حمزہ علی عباسی کی بیٹے مصطفیٰ عباسی کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی اور اُن کی بہن فضیلہ عباسی کی مصطفیٰ عباسی کے کے ساتھ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی کی بیٹے مصطفیٰ عباسی کے ہمراہ ایک مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ماسک پہنے حمزہ عباسی نے بیٹے مصطفی کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CEy1G0sldZV/?igshid=1sgfcgde6exrr
    دوسری جانب حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے بھی مصطفیٰ کو اٹھائے مختلف ویڈیوز شیئر کیں ویڈیوز مین دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بھتیجے کے ساتھ بہت خوش نظر آ رہی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مصطفیٰ کے ساتھ وقت گزارنے میں خوشی محسوس کرتی ہیں۔

    واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور گزشتہ سال 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں بندھ گئے تھے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ ماہ 3 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ بیٹے کی تصویر شئیر کر دی

  • ہالی وڈ فلم  ’کم بیک ٹریل‘ کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ فلم ’کم بیک ٹریل‘ کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ کامیڈی کرائم فلم ’کم بیک ٹریل‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی :ہالی وڈ کامیڈی کرائم فلم ’کم بیک ٹریل‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا فلم کی کہانی ایک ’فلم پروڈیوسر‘ کے گرد گھومتی ہے جو خود قرض میں ڈوبا ہوا ہے اور فلم بنانے کا خواہشمند ہے۔

    اس فلم میں روبرٹ ڈی نائر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ مورگن فریمین جیسے اداکار بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

    اس فلم کی عکس بندی گزشتہ سال جون میں شروع ہوئی اور تقریباً 13 ماہ بعد جولائی 2020 میں مکمل ہوئی کلاؤڈ برسٹ انٹرٹینمنٹ کی جانب سے یہ فلم 13 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

    جارج گیلو کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم 1982ء میں ریلیز ہونے والی ہیری ہرویٹز کی فلم ’کم بیک ٹریل‘ کا ری میک ہے۔

  • ہالی وڈ لائیو ایکشن تھرلر فلم ’مولان‘ آن لائن ریلیز

    ہالی وڈ لائیو ایکشن تھرلر فلم ’مولان‘ آن لائن ریلیز

    ہالی وڈ کی میگا بجٹ لائیو ایکشن تھرلر فلم ’مولان‘ کو آن لائن ریلیز کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی ادارے خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ’مولان‘ کو متعدد بار موخر کرنے کے بعد بالآخر کچھ پابندیوں کے ساتھ 4 ستمبر کو آن لائن ریلیز کیا گیا۔

    فلم کو ڈزنی پلس پر جاری کرتے ہوئے خبردار کیا گیا کہ فلم 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے نہیں ہے کیوںکہ ممکنہ طور پر کم عمر بچے فلم کے جنگی مناظر سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

    ای پی نے فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگرچہ فلم میں کچھ خامیاں تھیں تاہم اس کے باوجود ’مولان‘ 1998 میں بننے والی پہلی فلم کے مقابلے زیادہ بہتر ہے۔

    فلم کی اینیمیشن کی تعریف کرتے ہوئے لکھا گیا کہ جنگ پر مبنی ’مولان‘ میں اینیمیٹڈ مناظر کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ فلم میں قدرتی ماحول دکھایا جائے-

    خیال رہے کہ ڈزنی پلس نے ’مولان‘ دیکھنے والے افراد سے تقریبا 30 ڈالر اضافی فیس بھی وصول کی۔

    ابتدائی طور پر ’مولان‘ کو رواں برس کے آغاز میں ریلیز کیا جانا تھا، تاہم کورونا کی وبا کی وجہ سے اس کی نمائش رواں برس کے وسط تک ملتوی کردی گئی تھی لیکن بعد ازاں فلم کو آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا۔

    ’مولان‘ کو ڈزنی پلس پر 4 ستمبر کو ریلیز کیا گیا، یہ فلم 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مولان‘ کا ریمیک ہے فلم کی کہانی پانچویں صدی میں چین کی مارشل آرٹ کی ماہر اور حقیقی جنگجو خاتون ’ہوا مولان‘ کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جنہوں نے 25 سال تک مختلف جنگیں لڑیں-

    ڈزنی اسٹوڈیو نے فلم بنانے کا اعلان 2016 میں کیا تھا تاہم ڈزنی اسٹوڈیو کو فلم کی ہیروئن ڈھونڈنے میں سخت مشکلات درپیش آئیں۔

    ڈزنی اسٹوڈیو نے ہیروئن کو دنیا کے پانچ بر اعظموں اور ایک ہزار لڑکیوں کے اوڈیشن کے بعد چینی اداکارہ لیو یفائے کو مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا تھا۔

    ‘مولان‘ لائیو ایکشن کی ہدایات نکی کیرو نے دی ہیں جب کہ اس کی کہانی رک جفا، امنڈا سلور، ایلزبیتھ مارٹن اور لارین ہارنک کی لکھی گئی تاریخی نظم سے لی گئی ہے۔

    کورونا کے باعث میگا بجٹ لائیو ایکشن فلم مولان کو آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان

    زارا نورعباس نے فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں کام کرنے کی پیشکش کیوں ٹھکرائی تھی؟

    ترکی کا نیٹ فلیکس کو کم عمر لڑکی کی بولڈ فلم ریلیز نہ کرنے کا حکم

    ہالی وڈ فلم بیٹ مین کے ہیرو کورونا وائرس کا شکار، فلم کی شوٹنگ ایک بار پھر ملتوی

    بگ باس سیزن 14 : سلمان خان کا میزبانی کے لئے 450 کروڑ روپے کا معاہدہ

    پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کی فلمیں اور ڈرامے اردو اور عربی زبان میں ڈب کر کے…

  • بالی وڈ اداکار ارجن کپور بھی کورونا وائرس کا شکار

    بالی وڈ اداکار ارجن کپور بھی کورونا وائرس کا شکار

    معروف بھارتی ڈائریکٹر اور ہدایتکار بونی کپور کے بیٹے اور بالی وڈ اداکار ارجن کپور بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے- نے خود میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : نیا بھرمیں 2 لاکھ 70 ہزارکرونا کے مریض‌،اموات 8 لاکھ 84 ہزار،بھارت میں41 لاکھ سے تجاوز،اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا بے قابو ہوگیا، ایک دن میں 90 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ، تعداد 41 لاکھ سے تجاوز ،اطلاعات کے مطابق بھارت کو کورونا وائرس کے حوالے سے بدترین صورت حال کا سامنا ہے اور ایک روز میں کورونا کیسز کی تعداد سامنے آنےکا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔

    بھارتی وزارت صحت کے مطابق 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 90 ہزار 633 کیسز سامنے آئے جب کہ ایک ہزار 65 اموات ریکارڈ کی گئیں حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 41 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جس کے بعد عالمی سطح پر کورونا متاثرین کے تعداد کے حوالے سے امکان ہے کہ بھارت دوسرے نمبر پر آ جائے۔

    سب سے زیادہ کورونا کیسز اب تک امریکا میں سامنے آئے ہیں جہاں 64 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ برازیل 41 لاکھ 23 ہزار مریضوں کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، تیسرا نمبر بھارت کا ہے جہاں 41 لاکھ 14 ہزار کیسز کا اندراج ہو چکا ہے۔

    بھارت میں کورونا سے 70 ہزار 704 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جو کہ دنیا بھر میں تیسری بڑی تعداد ہے جب کہ برازیل ایک لاکھ 26 ہزار ہلاکتوں کے ساتھ دوسرے اور امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں ایک لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

    6 ستمبر کو جہاں بھارت بھر میں 90 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، وہیں اہم شخصیات میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی۔

    اداکار ارجن کپور نے انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
    https://www.instagram.com/p/CEydxJNp3mB/?igshid=eyl0loo211a7
    اداکار نے بتایا کہ ان کی طبیعت بہتر ہے اور ان میں کوئی بڑی علامات بھی نہیں-

    انہوں نے کہا کہ وہ اپنی سحت کے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے رہیں گے-

    ارجن کپور نے کہا کہ یہ بہت ہی مشکل وقت ہے لیکن مجھے یقین ہے ہم سب مل کر اس وبائی مرض پر جلد ہی قابو پالیں گے-

    ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ارجن کپور کو کورونا کہاں سے لگا اور وہ آخری دنوں میں کن کن افراد سے ملتے رہے۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ ارجن کپور میں کورونا کی تشخیص کے بعد ان کے اہل خانہ یعنی والد بونی کپور اور بہن جھانوی کپور سمیت دیگر افراد بھی کورونا کا ٹیسٹ کروائیں گے۔

    اداکار کی اس پوسٹ کے بعد ساتھی اداکاراؤں اور مداحوں کی جانب سے دعائیہ پیغامات کا سلسلہ جاری ہے-


    ارجن کپور انٹاگرام اسکرین شاٹس
    کورونا کی وجہ سے سینیئر اداکار دلیپ کمار کے دو بھائی بھی چل بسے ہیں، تاہم وہ خود وبا سے محفوظ رہے۔

    خیال رہے کہ با لی وڈ کے متعدد اداکار کورونا کا شکار ہوئے تھے جو کئی دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت مند ہوئے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی بولی وڈ شخصیات میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور کرن کمار سمیت دیگر شامل ہیں جو کم از کم 10 دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے۔

    علاوہ ازیں چند روز قبل بالی وڈ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا نے عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی آئسولیشن میں گزارے گئے دنوں کو چیلنجنگ قرار دیا تھا۔

    اداکارہ میں 3 ہفتے قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی تاہم ان میں بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی اور وہ 21 روز تک آئسولیشن میں رہیں۔گزشتہ روز بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کےمینیجر اور اسپاٹ بوائے میں عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی

    کرونا وائرس نے دو بھائی ہی چھین لیئے :دلیپ کمار کے دوسرے بھائی بھی کورونا وائرس سے…

    بھارتی اداکارہ جینیلیا دیش مُکھ نے کورونا کو شکست دے دی

    بھارتی فنکاروں کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغامات

    کورونا وائرس کا شکار ایشوریا رائے بچن طبیعت بگڑنے پر بیٹی سمیت ہسپتال منتقل

     

  • کس کس کے ہاتھ پرلہوتلاش کروں؟؟؟   بقلم:عبدالرحمن ثاقب سکھر

    کس کس کے ہاتھ پرلہوتلاش کروں؟؟؟ بقلم:عبدالرحمن ثاقب سکھر

    کس کس کے ہاتھ پرلہوتلاش کروں؟؟؟

    بقلم:-عبدالرحمن ثاقب سکھر

    پاکستان میں غریب کو انصاف نہیں ملتا بلکہ انصاف کے حصول کے لیے عمر نوح اور قارون کے خزانے کی ضرورت ہے۔ یہاں تو غریب برسوں جیل کی سلاخوں کے پیچھے جلتا رہتا ہے لیکن اس کی شنوائی کی تاریخ ہی نہیں اتی۔ انگریز نے ہمیں ایسا قانون بنا دے دیا ہے جو امیر اور بالا دست طبقے کے لیے موم کی ناک اور غریب کے لیے وبال جان ہے۔ ہمارے ارباب اقتدار و اختیار اس قانون کو تبدیل کرکے اسلام کا قانون قصاص و دیت نافذ نہیں کرنا چاہتے کیونکہ انہیں علم ہے کہ خالق کائنات کا دیا ہوا قانون سب کے لیے برابر ہے اس میں امیر و غریب، چھوٹے بڑے، عام و خاص کا کوئی فرق نہیں ہے بلکہ جس ہستی پر یہ قانون الہی نازل ہوا تھا اس نے فرمایا تھا کہ:
    اگر سیدہ فاطمتہ الزہراء رضی اللہ عنہا بھی چوری کرتی تو میں ( محمد صلی اللہ علیہ وسلم) اس کا ہاتھ بھی کاٹ دیتا۔ پہلی قوموں کی تباہی اس لیے ہوئی کہ جب معاشرے کا کوئی بڑا شخص جرم کرتا تو اسے چھوڑ دیا جاتا اور جب کم سی غریب سے جرم ہوتا تو اس پر حد قائم کردی جاتی۔
    آج وطن عزیز میں قانون امیر اور دولت مند افراد کے لیے موم کی ناک بن چکا ہے۔ عدالتوں میں انصاف نہیں ہوتا۔
    2017 میں کویٹہ میں دن دیہاڑے ٹریفک کنٹرول کرنے والے عطاء اللہ کو گاڑی کے نیچے کچل کر قتل کرنے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا گیا۔ یہ انگریز بہادر کا قانون ہے۔ اس واقعہ کی فوٹیج اور ویڈیو بطور ثبوت موجود ہے لیکن پھر بھی قاتل کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا گیا۔ اگر اس غیر شرعی و غیر اسلامی قانون کے بجائے اسلامی قانون سپریم لاء ہوتا تو قاتل کو قصاص میں قتل کیا جاتا یا پھر مقتول کے ورثاء کو دیت ادا کرتا لیکن ہمارے سیاہ ست دانوں اور ایلیٹ کلاس کو یہی انگریزی قانون سپورٹ کرتا ہے لہذا وہ اسلامی قوانین کو نافذ نہیں ہونے دیتے۔
    اس سانحہ کے علاؤہ بھی کبھی مظلوموں کو انصاف نہیں ملا۔
    آپ بلدیہ ٹاؤن کراچی کا سانحہ دیکھ لیں سینکڑوں افراد کو زندہ جلا کر راکھ کردیا اور ان کے ورثاء روتے پیٹتے رہ گئے لیکن قانون کی دفعات نے مقتولین کو انصاف نہ ملنے دیا۔
    سانحہ ماڈل ٹاون لاہور ایک اہم سانحہ ہے جس کے نام پر عمران نیازی اور طاہر القادری سیاست کرتے رہے اور مقتولین کے ورثاء کو مکمل انصاف دلانے کے بلند وبانگ دعوے کرتے رہے لیکن جیسے ہی اقتدار کی ہما جناب عمران نیازی صاحب کے سر پر بیٹھی وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور اس کے مقتولین کو بھول گئے۔ اور مولانا طاہر القادری کو پاکستان کا راستہ بھول گیا کیونکہ اس وقت بھی ان کا مقصد مقتولین کو انصاف دلانا مقصود نہ تھا بلکہ ان کے خون پر سیاست کرنا مقصود تھی۔
    سانحہ ساہیوال جناب عمران نیازی صاحب کے دور اقتدار میں ہوا اور موصوف نے بیان جاری کیا کہ میں بیرون ملک کے دورے سے واپس آجاؤں پھر انصاف دلاؤں گا۔ انصاف نہ ملنا تھا اور نہ ہی مل سکا۔ بلکہ سانحہ ساہیوال کے پولیس افسران کو ترقیاں بھی مل گئیں۔
    اسی طرح سے ایک معزور نوجوان کو پولیس نے بہیمانہ تشدد کرکے قتل کردیا ملک میں شور اٹھا سوشل میڈیا پر کمپینیں چلیں پھر حسب سابق و عادت انصاف کا بول بالا کرنے کے دعوے کیے گئے لیکن اس مقتول کو بھی انصاف نہ مل سکا۔
    مولانا سمیع الحق صاحب مرحوم پاکستانی سیاست کا ایک بڑا نام تھا محفوظ ترین اور ان کی اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے بہانے انہیں قتل کردیا گیا پھر حسب سابق نوٹس بھی لے لیا گیا لیکن اس عالم دین کا خون بھی رائیگاں چلا گیا اور انصاف حاصل نہ کرسکا۔
    ہمارے ملک کا قانون صرف صاحب حیثیت لوگوں کو ہی انصاف فراہم کرتا ہے جو اس انصاف کو دولت کے بل بوتے پر خرید لیں ورنہ ثبوت ہونے کے باوجود بھی پولیس کانسٹیبل عطاء اللہ کے قاتل مجید خان اچکزئی کو بری کردیا جاتا ہے۔