Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • یاسر حسین اور رابی پیر زادہ کا ملکہ ترنم نورجہان کو خراج تحسین

    یاسر حسین اور رابی پیر زادہ کا ملکہ ترنم نورجہان کو خراج تحسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیر بار کہہ کر مصوری کی دنیا میں اپنی صلاحیتیں دکھانے والی رابی پیر زادہ اور پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں یوم دفاع کے موقع پر فخر پاکستان ملکہ ترنم نور جہان کو خراج تحسین پیش کیا ہے-

    باغی ٹی وی : رابی پیرزاد ہ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ملکہ ترنم نورجہان کو یوم دفاع کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا ہے رابی پیر زادہ نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ میڈم نورجہان کی خوبصورت تصویر بنا رہی ہیں –

    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے رابی پیر زادہ نے لکھا کہ چھ ستمبر جہاں لوگ فوج کو یاد کرتے ہیں وہاں ایک ایسی آواز بھی تھی جس نے فوج اور عوام کو بہت حوصلہ دیا-

    دوسری جانب یاسر حسین نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں یوم دفاع کے موقع پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں نو ر جہان ملی نغمہ اے وطن کے سجیلے جوانو گا رہی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CEyApo1jidK/?igshid=ufjce4kdwa30
    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے یاسر حسین نے ملی نغمے کے اشعار وطن کے سجیلے جوانو ،میرے نغمے تمہارے لئے ہیں لکھے-

    یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں مختلف ہیش ٹیگ pakistan #pakarmy #zindabad# بھی استعمال کئے-

    علاوہ ازیں یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں بھی ملکہ ترنم نور جہان کا ملی نغمہ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میڈم نور جہان کو ان کی یوم دفاع کے موقع پر عظیم کارکردگی پر ملی نغمے کے ذریعے خراج تحسین-

    واضح رہے کہ چھ ستمبر کو جب دشمن کا لگاتار مقابلہ کرتے ہوئے فوج کے حوصلے پست ہو گئے تھے تو ملکہ ترنم نے اپنی سریلی آواز میں ملی نغمے گائے جنہوں نے عوام اور فوج کے اندر ایک نئی توانائی ، جوش اور ولولہ پیدا کیا ان کے حوصلے بلند ہوئے اور دشمن کو ناکوں چنے چبائے-

    شوبز ستاروں کا یوم دفاع کے موقع پر شہداء کو خراج تحسین پیش

    یوم دفاع اور یوم شہداء کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا نغمہ ریلیز

    اے میرے دیس کی سرحدوں کی لاج رکھنے والو، تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں: سابق…

    آج کا دن،عظیم ماوں اور ان کے لیفٹینینٹ ناصر خالد شہید جیسے بہادر بیٹوں کے نام:مریم…

    یوم دفاع دشمن کے خلاف پاکستان کے ایک ہونے کا دن ہے ، شہباز شریف

    پاکستان کشمیریوں کیساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا، شبلی فراز

  • شوبز ستاروں کا  یوم دفاع کے موقع پر شہداء کو خراج تحسین پیش

    شوبز ستاروں کا یوم دفاع کے موقع پر شہداء کو خراج تحسین پیش

    پاکستانی عوام کے ساتھ پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار آج 6 ستمبر کو جو ش و خروش سے یوم دفاع مناتے ہوئے شہداء کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز ستاروں نے یوم دفاع کی مناسبت کے حوالے سے سوشمل میڈیا پر اپنے پیغامات میں شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ہے-


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہمایوں سعید نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری مسلح افواج کو سلام ، محبت اور دعائیں جو ہماری حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے سے نہیں گھبراتے ہیں۔ اللہ ہمارے شہدا کو سلامت رکھے ، وہ ہمارے جوانوں کی حفاظت کرے۔ پاکستان زندہ باد

    اداکار شان شاہد نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ 6 ستمبر۔ مادر وطن کے شہداء اور محافظوں کو سلام۔ آج ہر پاکستانی ہر محاذ پر پاکستان کے دفاع کا حلف اٹھاتا ہے ہم پاکستان کے لئے متحد کھڑے ہیں- پیغام شئیر کرتے ہوئے انہوں نے ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے یوم دفاع کی مناسبت سے شعر کہا-


    رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائل ، جو وطن کی خاطر نہ ٹپکے پھر لہو کیا ہے-


    شان شاہد نے فلم ضرار کا بھی حوالہ دیا کہ فلم ضرار بھی محب وطن پاکستانیوں کی عکاسی کرتی ہے۔ پاکستان پرچم آف پاکستان کے دفاع اور شہدا کو سلام۔ وہ مادر وطن کو اندر اور باہر کے خطرات سے بچانے کے لئے لڑ رہے ہیں۔ پاکستان زندہ باد


    گلوکار عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداح کی جانب سے نغمے میں گلوکار کے حصے کی ویڈیو شیئر کی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم‘ کے بول صرف نغمے کے بولوں تک محدود نہیں بلکہ ان میں احساسات بھی شامل ہیں۔


    اقرا عزیز حسین نے بھی اپنے ٹوئٹ میں یوم دفاع کے موقع پر شہداء کو سلام پیش کیا-


    گلوکار فرحان سعید نے یوم دفاع کے موقع پر کوویڈ 19 کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا لکھا کہ اس یوم دفاع ، میں ملک بھر میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں – کوویڈ_19 کے خلاف ملک کی لڑائی میں پاکستان کی ناقابل یقین حد تک آپ کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں – ہر چیز کے لئے آپ کا شکریہ!


    فرحان سعید نے پاکستان کی بہادر مسلح فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میں پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر مردوں اور خواتین کو سلام پیش کرتا ہوں – قوم کے لئے ہم آپ کی خدمات کے لئے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے مقروض رہیں گے۔


    فخر عالم نے بھی ٹوئٹر میں اپنے ٹوئٹ میں اس دن ہم اپنے شہداء اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں لیکن یاد نہیں کہ تمام فوجی فوجی وردی نہیں پہنتے ہیں۔ این سی او سی اور ہمارے فرنٹ لائن پر کوویڈ 19 کے خلاف جو حاصل کیا وہ بہادر ہیں۔


    فخر عالم نے آئی ایس پی آر کے یوم دفاع کے مناسبت کے لحاظ سے بنائے گئے ترانے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ نور تکبیر …. جی او سی ایس ایس جی جنرل مرتضیٰ کی بہادری اور گرج دار آواز اللہ ہو اکبر‘ …. ہمارے فوجیوں کی گرجدار آواز نے ہمارے دشمنوں کے دلوں کو تباہ کیا۔ فوجیوں اور عوام کا اتحاد ہماری فتح ہے۔ ایک ساتھ مل کر ہم ہمیشہ تیار ہیں۔
    https://twitter.com/falamb3/status/1302463883454623744?s=19
    فخر عالم نے مزید لکھا کہ اس تاریخی ترانے کے شیروں کی دہاڑ کے ساتھ دوبارہ افتتاح ہے یہ پیغام بلند اور صاف ہے۔ ہم پاکستانی قوم متحد ہیں اور کسی بھی وقت کہیں بھی ، اپنے مادر وطن کی خدمت اور حفاظت کے لئے تیار ہیں۔ ہمارا عزم ، اپنی عزم اور مادر وطن سے ہماری محبت روز روش کی طرح صاف ہے-


    فیصل قریشی نے ٹوئٹر پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملکہ ترنم نور جہان کے ملی نغمے کا شعر وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں لکھا-

  • مریم نواز صاحبہ امید ہے آپ اپنے پاکستان کے ٹیلینٹ کو مایوس نہیں کریں گی ، رابی پیر زادہ نے مریم نواز سے امیدیں وابستہ کر لیں

    مریم نواز صاحبہ امید ہے آپ اپنے پاکستان کے ٹیلینٹ کو مایوس نہیں کریں گی ، رابی پیر زادہ نے مریم نواز سے امیدیں وابستہ کر لیں

    اسلام کی خاطر شوبزی انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے مدد کی اپیل کر دی۔

    باغی ٹی وی : گذشتہ برس رابی پیر زادہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا تھا جس کے بعد انہوں نے مصوری کا پیشہ اختیار کر لیا ہے جس سے آنے والی آمدنی سے وہ مستحق لوگوں کو مالی امداد فراہم کرتی ہیں تاہم اب انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے امیدیں باندھ لیں ہیں-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رابی پیرزادہ نےصاویر شئیر کیں جن میں وہ( ن) لیگ کی نائب صدر کا رنگین خاکہ بنارہی ہیں اور ان سے مدد کی اپیل بھی کررہی ہیں۔

    ان تصاویر کے ساتھ رابی پیرزادہ نے ایک پیغام جاری کیا۔

    اپنے پیغام میں رابی پیرزادہ نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ غریب خاندانوں کی کفالت کرتی ہیں جن میں کچھ اسپیشل بچے بھی شامل ہیں۔

    رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی محنت سے جو پینٹنگ بناتی ہوں اسے لوگوں کی فلاح پر خرچ کرتی ہوں لیکن اس وقت کورونا کی وجہ سے لوگ بہت تکلیف میں ہیں آپ کی یہ پینٹنگ میں نے دن رات کی محنت سے بنائی ہے

    انہوں نے کہا کہ اور یقین جانیں اس سے بہتر پینٹنگ کوئی نہیں بنا سکتا امید ہے آپ اپنے پاکستان کے ٹیلینٹ کو مایوس نہیں کریں گی۔

    رابی پیر زادہ کی مریم نوز کی پینٹنگ بنانے پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے جہاں تعریف کی گئی وہیں چند صارفین نے تنقید بھی کی تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے رابی پیر زادہ نے کہا کہ ‏میرےجو بہن بھائی مریم صاحبہ کی تصویر بنانے پر اعتراض کر رہے ہیں، وہ یا تو یہاں آکر ان سب خاندانوں اور سپیشل بندوں کی مدد کریں، یا اپنا مشورہ اپنے پاس رکھیں –

    رابی پیر زادہ نے مزید کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں غریبوں کیلیے بھیک مانگ رہی ہوں تو ایسے ہی سہی اس پینٹنگ کا ایک روپیہ بھی میری ذات پر حرام ہے۔

    رابی پیر زادہ نے ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ارطغرل کی پینٹنگ بنالی

    رابی پیر زادہ کا نیا مسئلہ، رابی پیرزادہ کا اپنے اکاؤنٹ میں سے رقم چوری کئے جانے…

  • ماضی کے مقبول ڈرامہ سیریل ’دھواں‘  کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ماضی کے مقبول ڈرامہ سیریل ’دھواں‘ کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سن 90 کی دہائی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’دھواں‘ کے کرداروں کی سوشل میڈیا پر وائرل ایک یادگار تصویر نے شائقین کے ذہنوں میں ڈرامے کی یادیں تازہ کردیں۔

    باغی ٹی وی : سجاد احمد کی ہدایت کاری میں 1994 میں پی ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ’ دھواں ‘ ڈراموں کی تاریخ کا وہ بہترین تخلیق ہے جسے لوگ آج بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں اس ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ڈرامے کے نشر ہونے کے دوران سڑکوں پر سناٹا چھا جاتا تھا اور ہر طرف لوگ ٹی وی کے آگے بیٹھے نظر آتے تھے۔

    پی ٹی وی کی تاریخ میں اگر پہلے ایکشن ڈرامے کا اعزاز کسی کو حاصل ہے تو وہ ’ دھواں ‘ ہی ہے جو حب الوطنی کا اظہار بھی کرتا ہے۔

    عاشر عظیم نے اس ڈرامے کو تحریر کیا اور انہوں نے ہی پولیس افسر اور ایک خفیہ ایجنٹ کا مرکزی کردار بھی کیا اور اُن کے ساتھ نوید، واجد، داؤد اور حمید بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس ڈرامے میں سارہ، عظمیٰ اور سلمان جیسے کردار بھی تھے جنہوں نے اس ڈرامے کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا-

    عاشر عظیم فیس بُک اسکرین شاٹس
    عاشر عظیم ،نبیل، نازلی نصر اور نیئر اعجاز کے کرداروں کو بھی آج تک یاد کیا جاتا ہے-

    سجاد احمد کی ہدایات میں بننے والے اس ڈرامے میں پاکستانی معاشرے میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں اور پولیس کی کمزوریوں کی بہت خوبصورتی سے عکاسی کی گئی تھی جن سے نمٹنے کا بیڑہ چند نوجوان اٹھاتے ہیں جن کی دوستی بھی دیکھنے والوں کے ذہن کو متاثر کرتی ہے اس ڈرامے کا المیہ اختتام بھی انتہائی پُر اثر ثابت ہوا اور آج بھی اسے کلاسیک سمجھا جاتا ہے۔

    عاشر عظیم کے لکھے اس ڈرامے کو لوگ آج بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں حتیٰ کہ نہ صرف ڈرامہ بلکہ اس کے کرداروں کو ایک بار پھر سے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن حقیقی طور پر سب کرداروں کو ایک ساتھ دیکھنا ممکن تو نہیں لیکن ان سب کی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

    عاشر عظیم کے فیس بک پیچ پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں داؤد (نبیل) کے علاوہ تمام مرکزی کردار موجود ہیں۔ نہ صرف مرکزی کردار بلکہ ڈرامے میں ولن (بزنس مین) کا کردار ادا کرنے والے نیئر اعجاز بھی موجود ہیں۔ اُن کے ہمراہ دیگر کردار بھی ہیں جوکہ عاشر عظیم کی ٹیم کے خلاف پیش پیش رہے-

    مذکورہ تصویر نے شائقین کو ایک بار پھر ماضی کی یاد دلا دی سب نے اس تصویر کو دیکھنے کے بعد اس ڈرامہ کو پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ کا بہترین ڈرامہ قرار دیا۔


    عاشر عظیم فیس بُک اسکرین شاٹس

    پیمرا کا تمام ٹی وی چینلز، میڈیا ہاؤسز اور پروڈکشن ہاؤسز کو ڈراموں میں نشر ہونے والے مواد کا جائزہ…

    یوم دفاع اور یوم شہداء کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا نغمہ ریلیز

    احسن خان اور نیلم منیر ڈرامہ سیریل قیامت میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

    نبیل قریشی کی مختصر ویڈیو ‘کی جانا’ میامی شارٹ فلم فیسٹیول میں ایوارڈ…

  • روس‘ چین کا اتحاد  تحریر:عدنان عادل

    روس‘ چین کا اتحاد تحریر:عدنان عادل

    روس‘ چین کا اتحاد
    اتوار 06 ستمبر 2020ء

    امریکہ کے ہاتھ سے دنیا اِسطرح نکل رہی ہے جسطرح مٹھی سے ریت۔ کورونا وبا کے بعد عالمی سیاست میں اہم تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔ امریکہ اپنی کم ہوتی ہوئی معاشی اور عسکری اہمیت سے پریشان ہوکر دو اُبھرتی ہوئی بڑی طاقتوں چین اور رُوس کے خلاف بیک وقت کئی محاذوں پر کام کررہا ہے۔اس نے پہلے چین کے خلاف ہانگ کانگ میں ہنگامے کروائے جن پر چین نے کامیابی سے قابو پالیا۔ اب چین کے خلاف تائیوان اور جنوبی بحیرہ چین میں امریکی سرگرمیاں‘ اشتعال انگیزیاں بڑھتی جارہی ہیں۔ دوسری طرف‘ روس کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے امریکہ نے اسکے ہمسایہ ملک بیلا رو س میں اپوزیشن کی تحریک کو ہلّہ شیری دی ہوئی ہے تاکہ وہاں اپنی پٹھو حکومت کو اقتدار میں لاسکے۔ جُوںجُوں امریکہ کا روس اور چین پر دباؤ بڑھ رہا ہے یہ دونوں ملک ایک دوسرے کے قریب آتے جارہے ہیں حالانکہ امریکہ نے بہت کوشش کی کہ ان کے درمیان فاصلہ پیدا کیا جائے۔ عالمی سیاست میں روس اور چین کے قریبی اتحاد پر مشتمل طاقت کا ایک نیا مرکز وجود میں آچکا ہے۔اسکا ایک مظاہرہ حال میں اس وقت دیکھنے میں آیا جب صدر ٹرمپ کی ایران کے خلاف پابندیاں سخت سے سخت کرنے کی پالیسی پر رُوس اور چین نے امریکہ کا ساتھ نہیںدیا۔ بلکہ ان دونوں ملکوں نے یورپ کے بڑے ملکوں کے تعاون سے سلامتی کونسل میں امریکہ کی یہ کوشش بھی ناکام بنادی جس کے تحت ایران پر ہتھیاروں کی فروخت کی پابندی میں توسیع کرنا تھا۔ چین نے ایران سے چار سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کرکے مشرق وسطیٰ کی سیاست میں امریکہ کو سخت دھچکا پہنچایا۔ اسی طرح چین نے بیلا روس میںروس نواز صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کی حکومت کی کھل کر حمایت کی ہے جنکے خلاف سی آئی اے نے احتجاجی مظاہرے شروع کروارکھے ہیں۔ روس اور چین کے بڑھتے ہوئے قریبی تعلقات کا اندازہ حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون سے بھی لگایا جاسکتا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک سعودی عرب چین کو سب سے زیادہ تیل بیچنے والا ملک تھا۔ اب اسکی جگہ رُوس ہے۔ گزشتہ ماہ اگست میںروس اور چین گیارہ ارب ڈالر کے مشترکہ منصوبہ کے تحت دونوں ملکوں کی سرحد کے قریب واقع چینی علاقہ’ آمر‘میں دنیا کا سب سے بڑا پولیمرپلانٹ لگا رہے ہیں۔ روس تقریبا تین ہزار کلومیٹر طویل پائپ لائن کے ذریعے چین کو قدرتی گیس کے فراہمی شروع کرچکا ہے جسے پاور آف سائبیریا کہا جاتا ہے۔ اب ایسی دوسری پائپ لائن پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔ روس چین کوقدرتی گیس کی فراہمی تین گنا کرنے کے منصوبہ پر کام کررہا ہے۔مزید‘ کورونا ویکسین کی تیاری میں دونوں ملک ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔ دونوں ملک بیرونی تجارت کی غرض سے امریکی ڈالر کا استعمال بھی بتدریج کم کررہے ہیں ۔ ڈالربحیثیت عالمی کرنسی دنیا میں امریکی سامراج کی برتری کا ایک بڑا سبب ہے۔عالمی تجارت میں ڈالر کا استعمال کم ہونے سے دنیا پر امریکی گرفت کمزورہوجائے گی۔ چند روز پہلے رُوس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے خاصے کھلے الفاظ میں چین کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایسے الفاظ میں روس اور چین کے اشتراک پربات کی جوحالیہ تاریخ میں اس سے پہلے کبھی سننے میں نہیں آئے تھے۔روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق روسی صدر نے چین کے صدر شی جن پنگ کو جاپان کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت کی کامیابی اور دوسری جنگ عظیم کے خاتمہ کے پچہتر سال پورے ہونے کے موقع پر ایک مبارکباد کا ٹیلی گرام بھیجا۔ اس پیغام میں صدر پیوٹن کا یہ جملہ تو سفارتی اعتبار سے بہت اہم ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر تیار ہیں کہ ’عالمی استحکام اور سلامتی یقینی بنانے کی خاطر اور دنیا میں مسلح تنازعوں اورجنگوں کو روکنے کے لیے اپنے اتحادی چین کے ساتھ مشترکہ کوششیں سرگرمی سے جاری رکھیں۔‘ اس بیان میں سفارتی زبان استعمال کی گئی ہے جس میں پنہاں مطلب کودیکھا جائے تو عالمی استحکام اور سلامتی کے الفاظ کا اصل مفہوم یہ بنتا ہے کہ روس امریکہ کے غلبہ کے خلاف جدوجہد اور اسکے ساتھ تزویراتی (اسٹریٹجک) برابری کے لیے چین کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتا ہے۔ جس طرح امریکہ نے کوشش کی کہ پاکستان چین کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدہ سی پیک کو ترک کردے اسی طرح یورپ کے ملکوں پر بھی دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ روس اور چین کے ساتھ اپنے تعلقات کم کریں۔ جرمنی یورپ کی سب سے بڑی معاشی طاقت ہے۔ یہ قدرتی گیس کی رسد کا بڑا حصہ روس سے حاصل کرتا ہے۔ روس اور جرمنی کی کمپنیاں قدرتی گیس کی روس سے سپلائی کی ایک نئی بڑی پائپ لائن بچھانے پر کام کررہے ہیں جسے ’نورداسٹریم ٹو‘ کا نام دیا گیا ہے۔یہ منصوبہ تقریبا ً مکمل ہونے کو ہے۔ امریکہ جرمنی کی وائس چانسلرانجیلا مرکل پربہت دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ اس پراجیکٹ کو ختم کردیں اور اسکی بجائے امریکہ سے اسکی ایل این جی خریدیں تاکہ امریکہ کو اربوں ڈالر کی آمدن ہوسکے۔ امریکہ نہیں چاہتا کہ جرمنی اور یورپ کے دیگرملکوں کا روس کی قدرتی گیس پر انحصار مزید بڑھ جائے جسکے طویل مدتی مضمرات ہوں گے۔ حال ہی میں روس کے حزب مخالف کے سیاستدان ناوَلنی شدید بیمار ہو کر کومے میں چلے گئے۔ الزام لگایا گیا کہ صدر پیوٹن نے انہیںزہر دلوایا ہے ۔ امریکہ اوریورپ میں امریکی اتحادی صدر پیوٹن کے خلاف اس معاملہ پر مہم چلارہے ہیں جبکہ روسی میڈیا میںخبریں گردش کررہی ہیں کہ یہ کام سی آئی اے نے انجام دیا ہے تاکہ پیوٹن کے خلاف یورپ میں رائے عامہ ہموار کی جاسکے۔ جرمنی اور یورپ میں پیوٹن حکومت کے خلاف عوام کے جذبات بھڑکائے جائیں ۔مقصد یہ ہے کہ روس اور یورپ میں دُوری پیدا کی جاسکے۔بیلاروس کے دارالحکومت مِنسک میںروس کے دوست صدر لُوکا شینکاکے خلاف اپوزیشن کی تحریک چل رہی ہے ۔قرائن بتا رہے ہیںکہ بیلاروس میں امریکی ریاست اپنی پٹھو حکومت قائم کرنے کے بعدماسکو میں بھی پیوٹن کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے اسی قسم کی تحریک شروع کرواسکتا ہے۔ چین اور رُوس کے خلاف امریکہ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اس بات کی غماز ہیں کہ امریکہ اپنے واحد سپر پاور ہونے کا رُتبہ چھن جانے کی حقیقت سے سمجھوتہ نہیں کرپارہا۔امریکی ریاست ہاتھ پاؤں مار رہی ہے کہ کسی طرح یورپ اور ایشیا پر اپنی گرفت کو قائم رکھ سکے۔سرد جنگ کے دوران میں امریکہ کا مقابلہ صرف کمیونسٹ روس سے تھا۔اب روس اور چین کی مشترکہ طاقت اسکے مدمقابل ہے۔

  • زارا نورعباس نے فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ  میں کام کرنے کی پیشکش کیوں ٹھکرائی تھی؟

    زارا نورعباس نے فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں کام کرنے کی پیشکش کیوں ٹھکرائی تھی؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ثانوی کردار کی وجہ سے کام کرنے سے انکار کیا تھا-

    باغی ٹی وی : زاراس نور عباسی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

    انکار کیوں کیا تھا اس کی وجہ زارا نور نے یہ بتائی کہ فلم میں مجھے انتہائی ثانوی کردار کی پیشکش کی جارہی تھی جو میرے لئے مناسب نہیں تھا-

    اداکاہ نے کہا کہ فلم میں میرا کردار اداکارہ ماہرہ خان اور حمائمہ ملک کے مقابلے میں بہت ہی ثانوی تھا میرے خیال میں کسی بھی اداکار کو ایسا کوئی بھی کردار ادا نہیں کرنا چاہئے جس میں آپ دکھائی ہی نہ دیں اور نہ ہی اس میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے زیادہ مواقع ملیں۔

    واضح رہے کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بجٹ کے لحاظ سے پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی فلم ہے جو کہ انسائیکلومیڈیا اور لاشاری فلمز کے بینر تلے تیار کی گئی ہے۔

    فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت ہیں فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری ہیں اور اسکرپٹ ناصر ادیب نے تحریر کیا اس کے مرکزی کرداروں میں ماہرہ خان ،فواد خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک ہیں اس فلم میں ماضی کے معروف کرداروں مولا جٹ اور نوری نتھ کے دور کی عکاسی کی گئی ہے-

  • مسجد وزیر خان کیس:عدالت نے صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف  کراچی میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی

    مسجد وزیر خان کیس:عدالت نے صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی

    کراچی سیشن کورٹ نے لاہور میں واقع مسجد وزیر خان میں گان کی فلمبندی کے مقدمے میں نامزد اداکارہ صباقمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف مقدمہ درخواست مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (جنوبی) فائزہ خلیل نے درخواست پر دلائل سننے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا -درخواست گزار نے اپنی درخواست میں لاہور کی تاریخی مسجد میں شوٹنگ کرنے پر اداکارہ اور گلوکار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے ایس پی شکایات سیل جنوبی اور ایس ایچ او سٹی کورٹس پولیس تھانے کو ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

    ایس ایس پی شکایات سیل کے مطابق جج نے فیصلے میں کہا کہ فوجداری ضابطہ اخلاق کی دفعہ اے -22 کے تحت دائر کی گئی درخواست کو سماعت کے لیے برقرار نہیں رکھا جاسکتا کیونکہ مسجد میں شوٹنگ سے متعلق ایک ایف آئی آر پہلے ہی لاہور میں درج کی جاچکی ہے جہاں مذکورہ واقعہ پیش آیا تھا۔

    اس سے قبل ایس ایس پی شکایات سیل نے عدالت کے نوٹس کے جواب میں ایک رپورٹ جمع کرائی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ مبینہ واقعے سے متعلق ایف آئی آر پہلے ہی لاہور کے اکبری گیٹ تھانے میں درج کی جاچکی ہے رپورٹ میں درخواست کو خارج کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس طرح کی مذکورہ درخواست پر کوئی حکم جاری نہیں کیا جاسکتا تھا –

    تاہم پولیس افسر نے کہا کہ درخواست دہندہ اپنی شکایت اگر کوئی ہو تو اس کے ازالے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل سے رابطہ کرسکتا ہے۔

    مذکورہ درخواست ایڈووکیٹ سردار لیاقت علی گبول نے دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مسجد میں مبینہ طور پر گانے کی عکسبندی سے ان کے اور دیگر مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے کیونکہ یہ شوٹنگ تاریخی مسجد کی حدود میں ہوئی تھی۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے ایس ایچ او پولیس اسٹیشن سٹی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی لیکن ان کی درخواست نہیں سنی گئی تھی۔

    لہذا انہوں نے ایس ایس پی شکایات سیل اور ایس ایچ او پی ایس سٹی کورٹس کو اپنا بیان کو ریکارڈ کرنے کی ہدایت کی تھی اور اگر کوئی قابل اعتنا جرم ہوا تو پھر اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے اس واقعے کی ایف آئی آر خلاف درج کی جاسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ دونوں اداکاروں کے خلاف اگست میں لاہور کے اکبری گیٹ تھانے میں سیشن کورٹ کے حکم کے بعد ایڈووکیٹ سردار منظور چانڈیو کی مدعیت میں پولیس نے دفعہ 295 کے تحت مقدمہ مقدمہ درج کیا تھا ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد کا تقدس پامال کیا لہٰذا ان دونوں فنکاروں اور مسجد انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جس پر عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد دونوں پر مقدمہ دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔

    تاہم 3 ستمبر کو لاہور کی سیشن عدالت میں صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف وزیر خان مسجد میں میوزک ویڈیو ریکارڈنگ کے معاملے پر سماعت ہوئی ایڈیشنل سیشن جج چوہدری قاسم علی نے کیس کی سماعت کی۔

    اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید عدالت پہنچے اور حاضری مکمل کرائی عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانتیں منظور کرلیں جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا عدالت دونوں ملزموں کی عبوری درخواست ضمانتیں کنفرم کرتی ہے جزا اور سزا کا فیصلہ ٹرائل میں ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نئے گانے ’قبول ہے‘ کی تاریخی مسجد میں ڈانس کرنے کے مناظر کی عکس بندی پر تنازع کا شکار ہو گئے تھے ، مسجد میں ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معروف مذہبی و سیاسی شخصیات سمیت عوام نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے دونوں فنکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا-

    بعد میں دونوں فنکاروں نے عوام کا دل دُکھانے پر معافی بھی مانگی تھی اور یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ یہ مناظر گانے کی ویڈیو سے ہٹا دیں گے- بلال سعید اور صبا قمر کا گانا ’قبول‘ 12 اگست کو ریلیز ہوا، جس میں لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں فلمائے گئے مناظر شامل نہیں کیے گئے تھے-

    مسجد وزیر خان کیس:کراچی سٹی کورٹ میں رقص کی تصاویر اور مسجد کی انتظامیہ کے نام عدالت میں جمع

    مسجد وزیرخان کیس: صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری ضمانتیں منظور

    سیشن کورٹ نے صبا قمر اور بلال سعید کی عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کر دی

    صبا قمر اور بلال سعید کی جانب سے مانگی گئی معافی پر یاسر حسین کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

    صبا قمر کی مسجد میں گانے کی شوٹنگ نے کس طرح میری زندگی کی سب سے اہم خوشی چھین لی

    مساجد سینما نہیں ہے مساجد کا تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ٹویٹر…

    اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد کی بیحرمتی پر تھانہ مزنگ میں مقدمہ کی…

    مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے والوں کو جلد از جلد سزا دی جائے چودھری شجاعت…

    مسجد وزیر خان میں ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے بلال سعید نے معافی مانگ لی

    مسجد میں گانے کے شوٹ کی اجازت کے تیس ہزار روپے لیے گئے ، نوٹیفیکیشن سامنے آ گیا

    قبول ہے ایک گانا تھا ان کا اصل نکاح نہیں تھا کہ انہوں نے ایک مشہور مسجد کے مذہبی…

    مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،…

    صبا قمر کی مسجد وزیرخان میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

    اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور

    بلال سعید اور صبا قمر کا گانا قبول ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا

    مسجد وزیر خان میں عکس بندی کے معاملے میں بلال سعید، صبا قمر اور محکمہ اوقاف کے…

    کراچی سٹی کورٹ میں صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

    صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد وزیر خان میں رقص کے حوالے سے محکمہ اوقاف کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی

  • پیمرا کا تمام ٹی وی چینلز، میڈیا ہاؤسز اور پروڈکشن ہاؤسز کو ڈراموں میں نشر ہونے والے مواد کا جائزہ لینے کا حکم

    پیمرا کا تمام ٹی وی چینلز، میڈیا ہاؤسز اور پروڈکشن ہاؤسز کو ڈراموں میں نشر ہونے والے مواد کا جائزہ لینے کا حکم

    پیمرا نے سماجی اور مذہبی اقدار کے مخالف مواد نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے ڈرامے ،عشقیہ، اور ہم ٹی وی کے ڈرامے ،پیار کے صدقے ، کے نشر مکرر پر پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت پابندی عائد کردی۔

    باغی ٹی وی: پیمرا نے نہ صرف اے آر وائے ڈیجیٹل، ہم ٹی وی بلکہ اور اے آر وائے زندگی اور ہم ستارے پر بھی نشر مکرر پر پابندی لگائی ہے۔

    پریس ریلیز کے مطابق پیمرا نے اے آر وائے کو ڈرامہ سیریل ‘جلن’ کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر ڈرامے کے مواد کا جائزہ لینے کا بھی حکم دیا ساتھ ہی چینل کو خبردار کیا گیا کہ مذکورہ ڈرامے کے حوالے سے مزید شکایات موصول ہونے یا ڈرامے کے اسکرپٹ کو پاکستانی اقدار کے مطابق نہ بنایا گیا تو بصورت دیگر اس پر بھی پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    پیمرا نے کہا کہ ناظرین کی جانب سے ڈراموں میں دکھائے جانے والے بالخصوص مرکزی خیال پر تنقید کی جارہی ہے اور ناظرین مقدس رشتوں کی پامالی سے متعلق مواد نشر کرنے پر شدید چینی اور پریشانی کا اظہار کر رہے ہیں-

    پیمرا نے کہا کہ ناظرین پاکستان سٹیزن پورٹل اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پیمرا کال سینٹر پر متعدد شکایات درج کرراہے ہیں۔

    پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پیمرا متعلقہ چینلز کو بارہا ان ڈراموں سے متعلق ناظرین کے تحفظات سے آگاہ کرچکا ہے اور پیمرا کی جانب سے ڈراموں میں نشر کیے جانے والے مواد کو معاشرتی، مذہبی، سماجی اور اخلاقی اقدار کے مطابق بنانے کی ہدایت کی گئی تھی ۔

    پیمرا نے کہا کہ چینلز کی جانب سے ڈراموں کی اسکرپٹ میں بہتری نہ ہونے پر 18 اگست کو بھی ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا اور ڈراموں کا مواد پاکستان کے اقدار کے مطابق بنانے کی حتمی ہدایت کی تھی۔

    پیمرا کی جانب سے تمام ٹی وی چینلز، میڈیا ہاؤسز اور پروڈکشن ہاؤسز کو ڈراموں میں نشر ہونے والے مواد کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے ساتھ ہی خبردار کیا گیا ہے کہ ڈرامے کی تیاری میں سرمایہ اور وقت صرف ہونے سے قطع نظر اگر اس کا مواد ملکی اقدار کے منافی اور ناظرین کی توقعات کے برعکس ہوا تو کسی وارننگ کے بغیر ڈرامے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

    علاوہ ازیں پیمرا نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے فی الفور مستقبل میں بننے والے ڈراموں کے مواد پر نظرثانی کرنے کا بھی کہا ہے۔

    پاکستانی ڈرامے مقدس رشتوں کی پامالی کے زمہ دار !!! جلن ڈرامے میں اخلاقی اقدار کو بری طرح سے پامال کیا جائے گا تحریر: غنی محمود قصوری

    جیسے ٹریکٹر پر لگی ٹیپ کا ڈرائیور کو کوئی فائدہ نہیں ویسے ہی پی ٹی آئی کی آفیشل…

    وہ ڈرامے جنہوں نے فنکاروں کو نئی پہچان اور شہرت دی

    واہیات ڈرامے ٹویٹر پر ٹرینڈنگ میں کیوں؟

    کیا پاکستانی ڈرامہ ’محبت تجھے الوداع‘ بالی وڈ فلم کی کاپی ہے؟

    ابھی ایک ڈرامے کا ٹیزر دیکھا ، بہنوئی سے محبت جیسے قابلِ اعتراض موضوع پر بنایا گیا اور انکو اعتراض ارطغرل پر ہے، جنید سلیم

    انتہائی کم عمر لڑکی کی بولڈ فلم پر حمزہ علی عباسی نیٹ فلیکس پر برہم ،سبسکرپشن کینسل کرنے کی دھمکی دے دی

    ترکی کا نیٹ فلیکس کو کم عمر لڑکی کی بولڈ فلم ریلیز نہ کرنے کا حکم

     

  • ترکی کا نیٹ فلیکس کو کم عمر لڑکی کی بولڈ فلم ریلیز نہ کرنے کا حکم

    ترکی کا نیٹ فلیکس کو کم عمر لڑکی کی بولڈ فلم ریلیز نہ کرنے کا حکم

    حال ہی میں ایوارڈ یافتہ فرانسیسی فلم ’کیوٹیز‘ کا مختصر ٹریلر جاری کرتے ہوئے ’نیٹ فلیکس‘ نے فلم کو رواں ماہ 9 ستمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : نیٹ فلیکس نے فرانسیسی فلم ’کیوٹیز‘ کا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے فلم کو رواں ماہ 9 ستمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے فلم کے ٹریلر میں ہی انتہائی کم عمر لڑکیوں کو بولڈ انداز میں دیکھا جا سکتا ہے جس پر دنیا بھر کے افراد نے نیٹ فلیکس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ’کیوٹیز‘ کو ریلیز نہ کرے۔

    11 سال کی مسلم لڑکی کو فلم میں انتہائی بولڈ اور جنسی رجحانات کی جانب راغب دکھانے والی اس فلم کے ٹریلر پر ہی لوگوں نے اعتراض کیا اور مذکورہ فلم کے خلاف چینج آرگنائزیشن پلیٹ فارم پر نوید وردک کی جانب سے آن لائن پٹیشن بنائی گئی جس میں نیٹ فلیکس سے مذکورہ فلم کو ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

    دوسری جانب اسی مہم کی حمایت کرتے ہوئے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں نیٹ فلیکس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مذکورہ فلم کی ریلیز کینسل کرے دوسری صورت میں وہ نیٹ فلیکس کی سبسکرپشن کینسل کردیں گے-

    کیوٹیز پر تنقید کے بعد چند دن قبل نیٹ فلیکس نے اپنی ایک ٹوئٹ میں وضاحت کی تھی کہ انہوں نے مذکورہ فلم سے متنازع تصاویر کو ہٹا دیا ہے اور یہ کہ فلم میں دکھائے جانے والے مناظر اسٹریمنگ ویب سائٹ کی پالیسی کو بیان نہیں کرتے۔

    تاہم اس کے باوجود لوگوں کی جانب سے باوجود نیٹ فلیکس سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ’کیوٹیز‘ کی ریلیز کینسل کرے لیکن ابھی تک اسٹریمنگ ویب سائٹ نے فلم کی ریلیز کینسل کرنے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا-

    اور اب ترک حکومت کے فلم اور میڈیا ریگولیٹر ادارے نے نیٹ فلیکس کی فلم کو بچوں کے استصال پر مبنی فلم قرار دیتے ہوئے نیٹ فلیکس کو مذکورہ فلم کو ترکی میں ریلیز نہ کرنے کا کہا ہے۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ترک حکومت کے ریڈیو اینڈ ٹیلی وژن ہائی کونسل (آر ٹی یو کے) کی جانب سے جاری بیان میں ’کیوٹیز‘ کو نامناسب فلم قرار دیتے ہوئے بتایا گیا کہ میڈیا ریگولیٹر ادارہ نیٹ فلیکس کو مذکورہ فلم ترکی میں بلاک کرنے کا حکم دے گا۔

    رائٹرز نے ترک میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگر نیٹ فلیکس نے ’کیوٹیز‘ کو اسلامی ملک میں بلاک نہیں کیا تو رجب طیب اردوان کی حکومت اسٹریمنگ ویب سائٹ کا عارضی طور پر لائسنس بھی منسوخ کرسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ ترک حکومت اور نیٹ فلیکس کے درمیان متنازع مواد پر مذکورہ فلم سے قبل بھی ایک ہم جنس پرست کردار کی فلم دکھانے پر تنازع ہوچکا ہے۔ نیٹ فلیکس نے رواں برس جولائی میں ہم جنس پرست مرد کے کردار پر مبنی فلم کو ریلیز کیا تھا، جس پر ترک حکومت نے برہمی کا اظہار کیا تھا ترک بکومت کے ان اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بولڈ، متنازع، جنسی رجحانات اور مذہب میں ممنوع موضوعات پر مبنی مواد کو دکھانے کی مخالف ہے۔

    ترکی میں 1.5 ملین سے زیادہ صارفین کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ سروس ، نیٹ فلکس ، کی جانب سے ابھی تک کوےئ بیان سامنے نہیں آیا-

    گزشتہ ماہ ترکی کی خاندانی وزارت نے درخواست کی تھی کہ بورڈ اس فلم کے اثرات کے خدشات کے بارے میں جائزہ لے ، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ یہ بچوں کی فلم کی طرح دکھائی دیتی ہے ، لیکن اس کی درجہ بندی 18+ ہے۔

    واضح رہے کہ ’کیوٹیز‘ کی کہانی افریقی ملک سینیگال کے پناہ گزین مسلمان خاندان اور اس گھر کی جوان ہوتی 11 سالہ بچی کے بلوغت کو پہنچنے والے رجحانات کے گرد گھومتی ہے جس میں 11 سالہ بچی کے والد دوسری شادی بھی کرتے ہیں جب کہ ان کے گھر میں مسائل بھی رہتے ہیں۔

    فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 11 سالہ بچی اپنے آبائی مذہب اور انٹرنیٹ دور کے ٹرینڈز کے درمیان الجھ کر بے راہ روی کا شکار بن جاتی ہے اور اپنی عمر دیگر فرانسیسی بچیوں کے آزاد ماحول، تنگ لباس اور ان کی جانب سے بولڈ ڈانس کرنے سے متاثر ہوکر ان کے راستے پر چل پڑتی ہے اور پھر انتہائی کم عمری میں ہی وہ اپنی ہم عمر لڑکیوں کے ساتھ فحش حرکتیں کرنے لگتی ہے اور مسلمان بچی کی بولڈ اور فحش حرکتوں کو ان سے عمر میں بڑے لڑکے موبائل پر ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کردیتے ہیں۔

  • ہالی وڈ فلم بیٹ مین کے ہیرو کورونا وائرس کا شکار، فلم  کی شوٹنگ ایک بار پھر ملتوی

    ہالی وڈ فلم بیٹ مین کے ہیرو کورونا وائرس کا شکار، فلم کی شوٹنگ ایک بار پھر ملتوی

    ہالی وڈ مشہور و مقبول فلم’دی بیٹ مین‘ کے ہیرو برطانوی اداکار روبرٹ پیٹنسن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق وارنر بروس اسٹوڈیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں بیٹ مین پروڈکشن کے ایک ممبر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ تاہم وارنر بروس اسٹوڈیو نے کورونا کا شکار ہونے والے شخص کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی یہ بتایا کہ شوٹنگ کتنے عرصے کے لیے ملتوی کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب ہالی وڈ رپورٹر سمیت دیگر خبررساں اداروں کے مطابق جس شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ فلم ’بیٹ مین‘ کے ہیرو روبرٹ پیٹنسن ہیں۔

    وارنر بروس پروڈکشن ہاؤس اور روبرٹ پیٹنسن کے نمائندوں سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو ان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ واضح ہوسکا ہے کہ روبرٹ پیٹنسن میں کس حد تک کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلی عالمگیر کورونا وبا کے باعث مارچ کے وسط میں شوبز سرگرمیوں پر پابندیوں کے باعث ملتوی کی گئی فلم ’دی بیٹ مین‘ کی شوٹنگ تین روز قبل ہی شمالی لندن میں دوبارہ شروع ہوئی تھی۔ اس فلم کی ابھی تین ماہ کی شوٹنگ باقی رہتی تھی۔ فلم ابتدائی طور پر جون 2021 میں ریلیز ہونی تھی چونکہ کورونا کی وجہ سے فلم مکمل نہیں ہو سکی لہذا اس کی ریلیز کی تاریخ آئندہ سال اکتوبر 2021 تک بڑھادی گئی تھی-

    سعودی عرب میں مزید 20 سینما گھروں کے قیام کا فیصلہ

    ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم بلیک پینتھر کے اداکار چیڈوک بوسمین کی موت کا منفرد ریکارڈ