Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اداکار دانش تیمور مداحوں کے شکر گزار

    اداکار دانش تیمور مداحوں کے شکر گزار

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ دانش تیمور پاکستان کے بہترین اور با صلاحیت اداکارہیں انہوں نے اپنی جانداری اداکاری کے باعث پاکستان کو ایک کے بعد ایک ہٹ ڈرامہ د یا ہے ان کے ڈراموں کو شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی اور مقبولیت حاصل ہوتی ہے تاہم حا ل ہی میں اداکار نے ڈرامہ سیریل دیوانگی میں محبت اور پذیرائی دینے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے

    باغی ٹی وی :دانش تیمور نےسوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ شکل سے گندہ لگتا ہوں پر ہوں شریف آدمی۔
    https://www.instagram.com/p/CEXUbn6HKtb/?igshid=q14kvaw866ja
    دانش تیمور نے لکھا کہ اگرچہ سلطان درانی کا آج رات اختتام ہو گیا ہے لیکن وہ ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہے گا۔ میرے دیوانگی سفر کے آغاز سے ہی سلطان میرے دل سے بہت قریب رہا ہے اور پھر مداحوں کی پذیرائی پر انہیں بہت خوشی محسوس ہوئی۔

    انہوں نے ڈرامے ’دیوانگی‘ کے اختتام پر تمام ٹیم اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس پروجیکٹ کے پیچھے جینیئس دماغوں عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی اور پوری ٹیم کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کیا اور انہیں اتنا اچھا کردار دیا۔

    اداکار نے ساتھی اداکارہ حبا بخاری اور علی عباس کے بارے میں کہا کہ وہ دونوں باصلاحیت اور پیشہ ورانہ اور ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ بہترین انسان بھی ہیں اور انہیں ان کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا۔

    اپنی پوسٹ کے آخر میں دانش نے ڈرامے میں شائقین کا خصوصی طور پر شکر ادا کرتے ہوئے اپنے کردار ’سلطان‘ سے متعلق یہ بھی لکھا کہ آپ سب مداحوں کی محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ سلطان شکل سے گندہ لگتا تھا پر تھا شریف آدمی۔

    یمنیٰ زیدی دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کی شُکرگزار

     

  • عدنان صدیقی  نے جوتے پالش کرنے والے مداح سے کیا وعدہ پورا کر دیا

    عدنان صدیقی نے جوتے پالش کرنے والے مداح سے کیا وعدہ پورا کر دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور سینئیر اداکار عدنان صدیقی نے جوتے پالش کرنے والے اپنے مداح سے کیا وعدہ پورا کر دیا-

    باغی ٹی وی : اداکار عدنان صدیق نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ فُٹ پاتھ پر بیٹھے اپنے جوتے پالش کرواتے دکھائی دے رہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CEWkvpvHt-0/?utm_source=ig_embed
    عدنان صدیقی نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وعدہ تو وعدہ ہے میں نے مسٹر محمد واجد خان سے کیا وعدی پورا کیا ہے-

    عدنان صدیقی نے بتایا کہ وہ ایک میٹنگ میں جا رہے تھے کہ محمد واجد نے ان سے جوتے پالش کروانے کی درخواست کی جس پر انہوں نے واجد سے وعدہ کیا کہ وہ واپسی پر ان سے ضرور جوتے پالش کرائیں گے۔

    اداکار نے کہا کہ جوتے پالش کرانے کی ضرورت تو نہیں تھی پہلے سے ہی پالش ہیں لیکن واجد سے وعدہ کیا تھا جسے پورا کرنا اُن کیلئے ضروری تھا جو انہوں نے میٹنگ سے واپسی پر پورا کیا ہے

    سب سے پہلی نوکری ایک ڈیپارٹمینٹل سٹور پر کی تھی ماہرہ خان

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زرافہ پالنے پر شنیرا اکرم کا برہمی کا اظہار

    مہوش حیات کی داود ابراہیم سےمنگنی؟بھارتی میڈیا کا دعویٰ:مہوش حیات کا بروقت جواب

    کراچی میں مون سون بارشوں کی وجہ سے تباہی پرشوبز ستارے برہم

  • بارشوں کی وجہ سے کراچی  کی حالت دیکھ کر شوبز شخصیات پریشان

    بارشوں کی وجہ سے کراچی کی حالت دیکھ کر شوبز شخصیات پریشان

    کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون کی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا تھا جبکہ صوبے سمیت شہر قائد کے مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوئی جس پر فنکاروں نے بھی کراچی کے ان حالات پر برہمی کا اظہار کیا-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوئے جبکہ شہر کے چھوٹے نالے ابل پڑے جبکہ ندیوں میں طغیانی کے باعث کا بارش کا پانی علاقوں میں داخل ہونے شہری چھتوں پر پناہ لینے یا نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

    کراچی میں شادمان، لانڈھی، کورنگی، ملیر، ڈیفنس، عائشہ منزل، ناظم آباد، گلشن اقبال، لیاری سمیت متعدد علاقوں میں سڑکیں دریا کے مناظر پیش کرنے لگیں شاہراہ فیصل پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہونے سے لوگ شدید اذیت کا شکار ہوئے۔

    کئی علاقوں میں نالے اور گٹر ابل پڑے جبکہ ناگن، پی ای ایس ایچ، نرسری اور ملحقہ علاقوں میں نالے کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث مکینوں کا قیمتی سامان خراب ہوگیا جبکہ گلیوں اور سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں۔

    شہر میں صدر اور ٹاور کے اطراف میں دفاتر اور دکانوں میں بھی پانی بھر گیا جبکہ سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی اور ملحق علاقوں میں 3 سے 4 فٹ پانی کھڑا ہے، اسی طرح شدید بارش کے نتیجے میں ملیر ندی میں طغیانی کے باعث کورنگی کازوے بند ہوگیا۔

    اس کے علاوہ کراچی کے بڑے ہسپتالوں آغا خان اور ضیاالدین (ناظم آباد) میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے شہر بھر کے عوام مشکلات کا شکار ہیں جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ میں گزشتہ روز رین ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

    جہاں عوام حکومت سندھ سے نالاں دکھائی دیتے ہیں وہیں شوبز شخصیات نے بھی بارش کے نتیجے میں کراچی ڈوبنے پر پریشان ہیں-

    اداکارہ عائزہ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر زیادہ بارشوں کے دوران پڑھی جانے والی دعائیں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ ہم پر رحم کر-


    اداکارہ ارمینہ خان نے کراچی کی ویڈیوز میں حلات دیکھ کر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی سے موصول ہونے والی تصویریں اور ویڈیوز دیکھ کر دل ڈوب رہا ہے، کراچی کی صورتحال پریشان کُن ہے متعدد شہری اپنے گھروں اور سامان سے محروم ہوگئے ہیں، میں متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہوں-
    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1298892483116642304?s=20
    انہوں نے کراچی ولاوں کے محفوظ رہنے کی دعا بھی کی-


    اداکار منیب بٹ نے لکھا کہ اگر کراچی میں یہی صورتحال رہی تو شہر کو فوج کے نہیں بلکہ نیوی کے حوالے کرنا پڑے گا۔


    منیب بٹ نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ 1. ہمارے پاس شہر کا mandate ضرور ہے مگر اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر کے انتظامات صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    2. این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کا جو حصہ مقرر ہے ہمیں وہ نہیں دیا جارہا اس لئے شہر میں کام کرنے سے قاصر ہیں۔

    3. میرے پاس شہر کے گٹر کا ڈھکن بدلنے کا بھی اختیار نہیں۔


    اداکار فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کراچی میں مسلسل بارش ہورہی ہے حب ڈیم اوور فلو ہو چکا ہے اپنا خصوصی خیال رکیھں براہ مہربانی اس بارش کو مذاق نہ سمجھیں کراچی اس سے نمٹنے کے قابل نہیں ہے۔ گھر کے اندر ہی رہیں ، محفوظ رہیں ، اپنے آس پاس کے تمام لوگوں کا خیال رکھیں انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

    ٹوئٹر پر اُشنا شاہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ انہیں بچپن سے ہی بارش کی آواز سننا پسند تھا اور بارش کی آواز سے جاگنا ایک خوشی دیتا تھا کراچی مں مون سون گزارنے کے بعد اُن کے خیالات میں یکسر تبدیلی آگئی ہے بارش کے دوران کراچی جیسے بڑے شہر کے حالات دیکھ کر دل ڈوب جاتا ہے۔
    https://twitter.com/ushnashah/status/1298876158998720512?s=20
    اداکارہ نے اپنے ٹویٹ کے آخر میں کراچی والوں کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کرے سب کے جان و مال محفوظ رہیں آمین-

    اس سے قبل سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم اور اداکار و میزبا ن فخر عالم ، آر جے اور اداکار علی سفینہ ،اداکار یاسر حسین اور اداکار ڈاکٹر فید مرزا نے بھی کراچی کی حالت پر برہمی کا اظہار کیا تھا-

    کراچی میں مون سون بارشوں کی وجہ سے تباہی پرشوبز ستارے برہم

    کراچی تو ڈوبا ، شہر قائد میں کے الیکٹرک نے بھی اندھیر مچا دیا

    کراچی کے جن علاقوں‌ میں‌ سب سے ز یادہ بارش ہوئی

    پانی کی نذر ہوتا کراچی دیکھ کر وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے 2 ہفتوں کی خاموشی توڑ دی

    بارش سے کراچی جیسے شہر میں لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوگئی

    کراچی بارش ، ملیر ندی پر قائم پل پانی میں بہہ گیا، سٹرکوں‌ نے دریاؤں کا روپ دھار…

    کراچی پہلے ہی سیلاب زدہ ، بارش کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان

    وزیر اعلیٰ‌سندھ بھی کراچی کی سٹرکوں‌ پر

  • شہر یار منور اور مایا علی جلد ہی نئے ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

    شہر یار منور اور مایا علی جلد ہی نئے ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار شہریار منور چھ سال بعد جلدی ہی چھوٹی سکرین پر دکھائی دیں گے-

    باغی ٹی وی : مایا علی اور ڈیزائنر و میزبان حسن شہر یار یاسین کے بعد اب نامور اداکار شہریار منور نے بھی نئے ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت میں جلوہ گر ہوں گے-

    اس سے قبل شہریا منور اور مایا علی نے فلم پرے ہٹ لو میں ایک دوسرے کے مقابل اداکاری کی تھی ان کی جوڑی کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا تاہم اب پھر دونوں فنکار ڈرامہ پہلی سی محبت میں نظر آئیں گے-

    شہریار منور جو چھ سال کے لمبے عرصے کے بعد ٹی وی پر واپسی کر رہے ہیں اس کی تصدیق اداکار نے سوشل میڈیا پر کی-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکار نے ’پہلی سی محبت‘ کے اسکرپٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی اپنے مداحوں کو چھوٹی سکرین پر دکھائی دیں گے-
    https://www.instagram.com/p/CETvA_4na8R/
    شہر یار منور نے چھوٹی اسکرین پر واپسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ڈائریکٹر انجم شہزاد کے ساتھ ڈرامہ ’پہلی سی محبت‘ سائن کر لیا ہے۔

    اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں شعر لکھا کہ ، اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا، راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا

    اداکار نے کہا کہ وہ اپنے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ اس پراجیکٹ کو آئی ڈریم پروڈیوس کر رہا ہے جسے نجی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل مایا علی اور شہریار حسن یاسین نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر مذکورہ ڈرامہ سائن کرنے کا اعلان کیا تھا حسن شہریار یاسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے سے متعلق اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پہلی سی محبت میں ٹی وی پر ایکٹنگ ڈیبیو کے اعلان کے لیے پُرجوش ہوں-

    جبکہ اس سے قبل معروف اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے پہلی سی محبت کے اسکرپٹ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے 3 سال بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی کا اعلان کیا تھا-

    مایا علی جلد ہی نئے ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گی

    نامور ڈیزائنر اور میزبان حسن شہریار یاسین ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے کے لیے تیار

  • کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زرافہ پالنے پر شنیرا اکرم کا برہمی کا اظہار

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زرافہ پالنے پر شنیرا اکرم کا برہمی کا اظہار

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گھر میں زرافہ پالنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ایسی صورتحال دیکھ کر میرا دل دکھ رہا ہے-

    باغی ٹی وی :شنیرا اکرم نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں موجود زرافے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’راچی کی ایسی صورتحال دیکھ کر میرا دل رو رہا ہے،کراچی جیسے شہر میں ایسا ہونا ناقابلِ برداشت ہے۔


    ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ کیا تم مجھ سے مذاق کر رہے ہو امیروں کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ انہیں جو چیز پسند ہو وہ اسے کرنے کے اہل بھی ہوں ، جنگلی جانوروں کو صرف اپنی خوشی کیلئے یوں گھر میں قید کرنا درست نہیں۔


    انہوں نے کہا کہ جنگلی جانوروں جنگلی جانوروں کے رہنے کا طریقہ یہ نہیں ہے-

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک شہری نے گھر میں زرافہ پالا ہوا ہے۔

    محکمہ وائلڈ لائف کے کنزرویٹر جاوید مہر کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ 7 ماہ قبل مالک کو زرافہ رہائشی علاقے میں نہ رکھنے کی ہدایت کی تھی، زرافہ کو فارم ہاؤس پر رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    جاوید مہر نے کہا کہ مالکان کے پاس زرافہ رکھنے کا کوئی لائسنس بھی نہیں ہے۔ ڈیفنس انتظامیہ یا رہائشیوں کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

    جاوید مہر نے کہا کہ ڈیفنس اتھارٹی کے اپنے قوانین اور پالیسیاں موجود ہیں۔

    کراچی میں مون سون بارشوں کی وجہ سے تباہی پرشوبز ستارے برہم

    محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر جلد نئے ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

  • جویریہ سعود پروڈکشن نےمجھے غلط ثابت کرنے کے لیے جعلی وڈیو بنوانے کی کوشش کی ہے  سلمیٰ ظفر کا دعوٰی

    جویریہ سعود پروڈکشن نےمجھے غلط ثابت کرنے کے لیے جعلی وڈیو بنوانے کی کوشش کی ہے سلمیٰ ظفر کا دعوٰی

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئیر اداکارہ سلمیٰ ظفر کا کہنا ہے کہ بعد جویریہ سعود پروڈکشن نےمجھے غلط ثابت کرنے کے لیے جعلی وڈیو بنوانے کی کوشش کی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سلمیٰ ظفر نے نجی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں جویریہ سعود سے اپنی رقم طلب کرنے کے لیے بنائی گئی ویڈیو سے متعلق کہا کہ برداشت کی بھی حد ہوتی ہے میں اپنا پیسہ مانگ مانگ کر تھک گئی تھی جس کے بعد میں نے انہیں میسج لکھا کہ جو میرے بقایاجات ہیں وہ مجھے دیے جائیں لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

    سلمیٰ ظفر نے دوران انٹرویو بتایا کہ جویریہ کی جانب سے کو ئی رسہانس نہ ملنے کے بعد میں نے کہا کہ اگر آپ لوگوں نے پیسے واپس نہیں کئے تو میں ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دوں گی اوراُن سب لوگوں کو سامنے لے آؤں گی آپ کو جن کے پیسے دینے ہیں۔

    سلمیٰ ظفر نے بتایا کہ کہ ویڈیو جاری کرنے کے بعد جویریہ سعود کی جانب سے مکمل طور پر تردید کی گئی اور انہوں نے دعوی کیا کہ مجھ سمیت سب کو ڈرامے کے معاوضہ ادا کر دیا گیا ہے-

    اداکارہ نے بتایا کہ اپنی ویڈیو میں جب میں نے ٹیکنیشن اور دیگر عملے کے پیسوں سے متعلق کہا تو جویریہ سعود پروڈکشن کی جانب سے ان لوگوں کو راتوں رات چیک پہنچانا شروع کئے گئے اور انہیں کہا گیا کہ ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر عام کریں لیکن عملے کے لوگوں نے منع کردیا۔

    واضح رہے کہ ڈرامے یہ زندگی ہے میں 6 سال تک کام کرنے والی اداکارہ سلمیٰ ظفر نے الزام لگایا تھا کہ جویریہ اور سعود اپنے پروڈکشن ہاؤس میں کام کرنے والے فن کاروں اور دیگر عملے کو پیسوں کی ادائیگی نہیں کرتے۔ اس الزام کے بعد جویریہ سعود نے سینئر اداکارہ کے بیان کی نہ صرف تردید کی تھی بلکہ قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

    اداکارہ سلمی ظفر کس حساب کی بات کر رہی ہیں ہمیں نہیں معلوم جویریہ سعود کا بیان…

    جویریہ اورسعود پراداکارہ سلمیٰ ظفرکےسنگین الزامات،ایک کروڑ روپے بھی ان کے ذمہ واجب…

  • امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    امریکی معروف پاپ اسٹار 35 سالہ کیٹی پیری اور 43 سالہ اورلینڈو بلوم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوگئی جوڑی کا یہ پہلا بچہ ہے-

    باغی ٹی وی : کیٹی پیری نےرواں برس چار مارچ میں ایک میوزک ویڈیو ’نیور وارن وائٹ‘ کے ذریعے حاملہ ہونے کی تصدیق کی تھی اس سے قبل میڈیا میں ان کے حاملہ ہونے سے متعلق چہ مگوئیاں تھیں کیٹی پیری کے بعد ان کے منگیتر اداکار 43 سالہ اورلینڈو بلوم نے بھی گلوکارہ کے حاملہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔

    دونوں نے فروری 2019 میں منگنی کی تھی تاہم تاحال دونوں نے شادی نہیں کی لیکن اب بچے کی پیدائش کے بعد خیال ظاہر کیا جار ہا ہے کہ دونوں جلد شادی کرلیں گے تو دونوں کی یہ دوسری شادی ہوگی، دونوں کی پہلی شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔

    کیٹی پیری نے 2010 میں برطانوی اداکار رسل ایڈورڈ کے ساتھ شادی کی تھی جبکہ دو سال بعد ہی ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی جبکہ اورلانڈو بلوم نے پہلی شادی سپر ماڈل مرنڈا کیر سے 2010 میں کی تھی اور انہیں ان سے ایک بیٹا بھی ہے، اورلانڈو بلوم کی بھی پہلی شادی ناکام ہوگئی تھی اور 2013 میں ان کی طلاق ہوئی۔

    کیٹی پیری کی جانب سے امید سے ہونے کی تصدیق کے بعد بھی ان کی جلد شادی کی چہ مگوئیاں ہوئیں تاہم بعد ازاں خبریں سامنے آئیں کہ کورونا کی وبا کے باعث دونوں نے شادی کا ارادہ فی الحال ملتوی کردیا۔

    اب دونوں کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی اور دونوں کو شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد دی جا رہی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یونیسف نے خیر سگالی سفیر کیٹی پیری کی والدہ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں فیملی میں اضافے کی مبارکباد دی۔


    یونیسیف کی ٹوئٹ میں کیٹی پیری کی بیٹی کا نام ڈیسی ڈوو بلوم بتایا گیا۔

    بچوں سے متعلق ذیلی ادارے نے اپنی سفیر برائے خیر سگالی کیٹی پیری کے ہاں بچی کی پیدائش پر ایک مضمون میں بچوں کے حوالے سے ایک مضمون بھی شائع کیا اور بتایا کہ صحت مند بچوں کا ہونا ایک خوبصورت و انمول تحفہ ہے۔

    حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے اپنی ویڈنگ اینورسری پر اپنے بیٹے کی تصویر جاری…

  • بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

    بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

    بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور ڈئریکٹر انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اُن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری شئیر کی ہے ۔

    باغی ٹی وی : بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اُن کی اہلیہ، معروف اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ پیغام شیئر کیا گیا ہے ان کے ہاں 2021 ء میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے ۔

    32 سالہ انوشکا شرما انوشکا شرما اور31 سالہ ویرات کوہلی کی جانب سے یہ خوشخبری اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹوں ٹوئٹر، فیس بُک اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں نے ایک ہی کیپشن لکھا ہے ۔


    ویرات کوہلی اور نے اپنے اکاؤنٹس پر پیغام میں لکھا ہے کہ اور پھر ہم 3 ہیں ۔

    انہوں نے یہ خبر دیتے ہوئے مزید لکھا کہ اُن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد 2021 میں ہوگی ۔

    انوشکا اور ویرات کی جانب سے اس خبر کو شیئر کیے جانے پر اُن کے مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کچھ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے پیش گوئی کی جارہی ہے کہ چھوٹا ویرات کوہلی آنے والا ہے

    شاہ رخ خان کو ہندوؤں کے مذہبی تہوار منانا مہنگا پڑ گیا

    حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے اپنی ویڈنگ اینورسری پر اپنے بیٹے کی تصویر جاری…

  • سب سے پہلی نوکری ایک ڈیپارٹمینٹل سٹور پر کی تھی  ماہرہ خان

    سب سے پہلی نوکری ایک ڈیپارٹمینٹل سٹور پر کی تھی ماہرہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں شمار ہونے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ان کا سب سے پہلے دل بالہ وڈ کنگ خان شاہ رخ خان پر آیا تھا اس وقت وہ چھٹی جماعت میں تھیں –

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ اُن کا دل سب سے پہلےکس پر اور کب آیا تھا؟جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُن کا دل سب سے پہلے بالی وڈ اداکارشاہ رخ خان پر آیا تھا اوراُس وقت وہ چھٹی جماعت میں تھیں۔

    اداکارہ ماہرہ خان نے انٹر ویو کے دوراب بتایا کہ اُن کے والد نے انہیں کبھی نہیں مارا لیکن والدہ دور بیٹھے اُن پر ہینگر کا نشانہ لیا کرتی تھیں کیونکہ وہ اور اُن کا بھائی بہت شرارتیں کرتے تھے اور اُن کی والدہ کو گھٹنوں کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے وہ ان کے پیچھے بھاگ نہیں سکتی تھیں اسی لیے وہ دور سے ہی ہینگر یا کسی اور چیز کا نشانہ لے کر اُنہیں مارتی تھیں۔

    اداکارہ سے انٹرویوکے دوران مزید پوچھا گیا کہ انہوں نے پہلی بار میک اپ کب کیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پہلی بار میک اپ اُس وقت کیا تھا جب وہ وی جے بنیں تھیں۔

    ماہرہ خان نے انٹرویوکے دوران یہ بھی بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلی نوکری ایک ڈیپارٹمینٹل اسٹورمیں ایک کیشیئرکی تھی اُس وقت اُن کی تنخواہ 6 ڈالر فی گھنٹہ تھی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ میں میزبان و اداکار فہد مصطفی کے ساتھ دکھائی دیں گی۔

    ہمایوں سعید کے مطابق اگرعدنان صدیقی اور عائزہ خان سمیت دیگر شوبزشخصیات ڈش ہوتیں تو…

    سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

  • جنید خان کا خوبصورت انداز میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    جنید خان کا خوبصورت انداز میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار جنید خان نے کراچی میں مون سون بارشوں کی ہی مناسبت سے گانا گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکار و گلوکار جنید خان نےسوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں میں سندھ حکومت پر گانا گاتے ہوئے پُر مزاح انداز میں طنز بھی کیا ۔

    گلوکار کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں انہیں آج موسم بڑا بے ایمان ہے گانا گاتے دیکھا جاسکتا ہے اور اس دوران وہ اپنے گھر کے باہر کھڑے پانی کی طرف نشاندہی کرتے کہتے ہیں لیکن کراچی کی یہ صورتحال ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CETjBSogzY3/?igshid=zka0vw55gkfz
    انہوں نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہکراچی میں خوبصورت موسم ہے لیکن ہم سب کو ساتھ ہی دعا گو ہونا چاہئے کہ سب محفوظ رہیں۔

    جنید خان نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے اُن کے بارش کے پسندیدہ گانوں کے حوالے سے بھی پوچھا کہ ان کا پسندیدہ گانا کون سا ہے-

    اداکار نے ہیش ٹیگ بارش والے گانے کا بھی استعمال کیا-

    اداکار کی اس پوسٹ پر اداکارہ حرامانی اور شگفتہ اعجاز نے بھی رد عمل دیتے ہوئے کمنٹس کئے-

    جنید خان انسٹاگرام سکرین شاٹ