Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سیاستدانوں کو غدار قرارد دینے کی مہم ،چیف جسٹس آف پاکستان سے  بشری بی بی کیخلاف ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

    سیاستدانوں کو غدار قرارد دینے کی مہم ،چیف جسٹس آف پاکستان سے بشری بی بی کیخلاف ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

    پنجاب اسمبلی میں سابق خاتون اول بشریٰ مانیکا کی جانب سے سیاستدانوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم پر قراداد پیش کی گئی-

    باغی ٹی وی : مذکورہ قرارداد ایم پی اے سمیرا کومل کی جانب سے پیش کی گئی جس میں چیف جسٹس آف پاکستان سے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول کے خلاف سیاستدانوں کو غدار قرارد دینے کی مہم پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا-

    مخالفین کے خلاف غداری کا بیانیہ بنایا جائے، بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک

    قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سابق خاتون اول بشریٰ مانیکا کی جانب سے سیاستدانوں کو غدار قرار دینے کی مہم چلانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے کسی بھی خاتون اول کو ایسی گھٹیا مہم لیڈ کرنا زیب نہیں دیتا سیاستدان عوام کے منتخب کردہ نمائندے ہوتے ہیں- لاکھوں ووٹرز اپنے نمائندوں کو منتخب کر کے اسمبلیوں میں پہنچاتے ہیں-

    بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیوجعلی ہے،شہباز گل

    قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے سابق خاتون اول بشریٰ مانیکا اور سابق وزیراعظم اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ڈیجیٹل میڈیا کے فوکل پرسن ارسلان خالد کی آڈیو کال پر ازخود نوٹس لیں –

    علاوہ ازیں قررار داد میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ ایوان حکومت سے بھی مطالبہ کر تا ہے کہ اس آڈیو کا کا فوری فرانزک آڈٹ کرایا جائے-

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا سے منسوب ایک آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ کو مخالفین کے خلاف بیانیہ بنانے اور انہیں غدار ثابت کرنے کی مہم چلانے کی ہدایات دے رہی ہیں۔

    اچھا وقت آنے والا ہے، عوام کو تکلیفوں سے نجات دلائیں گے،مریم نواز

    مبینہ آڈیولیک میں بشریٰ بی بی تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد کو ہدایات دے رہی ہیں کہ کس طرح مخالفین کے خلاف غداری کا بیانیہ بنانا ہے۔

    لیک آڈیو میں مبینہ طور پر بشریٰ بی بی کہہ رہی ہیں کہ ‘خان صاحب نے آپ سے کہا تھا کہ غداری کا ہیش ٹیگ چلانا ہے، مجھے لوگوں کے فون آ رہے ہیں کہ آپ کا سوشل میڈیا تو بہت ایکٹو تھا پر ایک ہفتے سے بالکل ایکٹو نہیں ہے، ایسا کیوں ہے ؟ آج کل تو آپ لوگوں کو بہت ایکٹو ہونا چاہیے تھا-

    کیابشریٰ‌ بی بی کا سیاست سے واقعی تعلق نہیں؟آڈیولیک ہونےکےبعد ماضی کےکچھ حقائق آگئے

    بشریٰ بی بی مزید کہتی سنائی دے رہی ہیں کہ ‘علیم خان اور باقی سب جو بولیں گے وہ سب پلاننگ کے تحت ہے، آپ نے ان کو غداری کے ساتھ لنک کردینا ہے، آپ نے سوشل میڈیا میں لیٹر (مبینہ دھمکی آمیز امریکی خط) کا معاملہ اٹھانا ہے کہ وہ خط صحیح ہے، یہ غداری کی وجہ سے اکٹھے ہوگئے ہیں اور اپنے آپ کو بچانے کے لیے یہ غداروں کے ساتھ مل گئے ہیں اور غدار باہرکی قوتیں بھی ہیں اور سب، یہ سارا آپ کو پتا ہے’۔

    بشریٰ بی بی کا مزید کہنا تھا کہ’ آج آپ نے روس کا معاملہ اٹھانا ہے اور اس معاملے کو نیچے نہیں آنے دینا، ٹرینڈ بنا دینا ہےکہ ان کو بھی پتہ ہےکہ خان اور ملک کے ساتھ غداری ہو رہی ہے’۔ مبینہ لیک آڈیو میں سابق خاتون اول کا کہنا تھا کہ ‘فرح اور میرے بارے میں انہوں نے بہت گند اڑانا ہے، اس کو بھی آپ نے غداری سے لنک کرنا ہےکہ ہمیں پتہ ہےکہ یہ کون غدار کر رہا ہے-

    فرح گوگی کو ریڈ وارنٹ کے ذریعے لائیں گے،صوبائی وزراء

  • کراچی صارفین کیلئے بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری

    کراچی صارفین کیلئے بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے آج کےالیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں کے الیکڑک کے لیے بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی-

    باغی ٹی وی : اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، نیپرا کے مطابق اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے جس سے صارفین پر 22ارب 64 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں مزید اضافہ،لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا

    حکام کا کہنا ہے کہ 380 ارب روپے وصول کرنے ہیں، کے الیکٹرک کو سستی بجلی لینے کے لیے نیپرا کی ضرورت ہوتو حاضر ہیں، ہم سستی بجلی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

    متوقع برسات کے پیش نظر ندی نالوں کی صفائی

    واضح رہے کہ کے الیکٹرک نےمئی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپراکو درخواست جمع کرائی تھی جس میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 11روپے 34پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ کے الیکٹرک نے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی میں چندروز قبل5.27 روپے مہنگی کی تھی جو اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی تھی۔

    فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی

  • فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون کے ساتھ  مبینہ زیادتی

    فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی

    فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریض خاتون کو سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا-

    باغی ٹی وی : فیصل آباد پولیس کے مطابق منیر آباد کی رہائشی شادی شدہ خاتون سلمٰی بی بی نے درخواست میں الزام لگایا ہے کہ وہ کارڈیا لوجی اسپتال میں چیک اپ کروانے اور دوائی لینے گئی تھی۔

    جام پور۔ بس میں کنڈکٹرکی مسافرخاتون سے زیادتی

    خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اسپتال کے سکیورٹی گارڈ بابر نے ڈاکٹر سے جلد چیک اپ کرانے اور دوا لے کر دینے کا کہا اور پھر ڈاکٹر کے موجود نہ ہونے کا بتا کر اسپتال کے ایک کمرے میں لے گیا جہاں ملزم نے مبینہ طور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے درخواست پر تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں،

    ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دوائی لینے آئی خاتون سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بابر کو گرفتار کر لیا- ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت سزا دلوائی جائے گی

    فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔حمزہ شہباز واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اور حقائق منظر عام پر لانے جائیں۔

    قبل ازیں جام پور میں بس میں خاتون کی ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا متاثرہ عورت بھکر سے کراچی جارہی تھیں عادل شاہ کمپنی کی بس JC 9245 بھکر سے کراچی جارہی تھی ،اس بس میں اکیلی سفر کرنے والی خاتون کو کنڈ کٹر نے سدا بہار ہوٹل جام پور کے نزدیک زیادتی کانشانہ بناڈالا،15 پر اطلاع کرنے پر پولیس تھانہ سٹی جام پور نے موقع پر پہنچ کرکنڈ کٹر ملزم سلیم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    پولیس کے مطابق بھکر سے کراچی جانے والی مسافر بس جام پور ہوٹل اسٹاپ پر رکی تھی،یہ زیادتی کاواقعہ کچھ اس طرح پیش آیا تھا کہ جب مسافر ہوٹل پر کھانا کھانے کیلئے اترے تو کنڈکٹر نے اکیلی خاتون کو بس کی پچھلی سیٹ پر زبردستی لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔30 سال کی خاتون اکیلے بھکر سے کراچی آرہی تھیں۔خاتون کی شکایت پر کنڈکٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ میڈیکل ٹیسٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔ گرفتار ملزم نے بھی اعتراف جرم کرلیا ہے-

    امریکا میں ٹرک کے اندر موجود 53 افراد کی ہلاکت کی وجہ سامنے آگئی

  • روس کا ایک اوریوکرینی شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ

    روس کا ایک اوریوکرینی شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ

    روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرینی شہر لیسیچنسک اور فرنٹ لائن ریجن لوہانسک کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : "الجزیرہ” کی رپورٹ کے مطابق روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے مشرقی یوکرین کے صوبہ لوہانسک کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جس کے بعد یوکرین کے آخری ہولڈ آؤٹ لائسیچنسک پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

    ملکہ برطانیہ کی بعض اہم ذمہ داریوں میں کمی کردی گئی

    یوکرین کے مشرقی علاقے لوہانسک میں لیسیچنسک آخری اہم شہر ہے جو ابھی تک یوکرین کے کنٹرول میں ہے روس کا دعویٰ درست ثابت ہونے پریہ روسی فورسز کے لیے ایک بڑی کامیابی ہو گی اور وہ یوکرین کے مشرقی حصے کو مکمل طور پر کنٹرول کرنے کے قابل ہو سکیں گی یوکرینی دارالحکومت کیف سے واپس ہٹنے کے بعد سے روسی فورسز اس محاذ پر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھیں-

    روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو مطلع کیا کہ لوہانسک کو "آزاد” کر دیا گیا ہے، وزارت دفاع نے اتوار کے روز کہا کہ یوکرائنیوں نے جنگی پروپیگنڈہ کے طور پر ایک اصطلاح استعمال کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ اس سے قبل روس نے کہا تھا کہ اس کی افواج نے لیسیچنسک کے آس پاس کے دیہات پر قبضہ کر لیا ہے اور شہر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    یوکرین کی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کی افواج لیسیچنسک سے واپس چلی گئی ہیں۔

    چین کے خلاف نیٹو کا اقتصادی ورژن بنانا بہت خطرناک ہوگا، چینی وزارت خارجہ

    اپنے رات کو اپنے ویڈیو خطاب میں، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے انخلاء کو تسلیم کیا لیکن کہا کہ شہر کے لیے لڑائی اب بھی اس کے مضافات میں جاری ہےیوکرین کچھ بھی واپس نہیں کرے گا اور مزید جدید ہتھیاروں کے ساتھ شہر کو دوبارہ حاصل کرنے کا عہد کیا۔ دوسرے علاقوں پر دوبارہ قبضہ کرنے میں اپنی افواج کی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے، اس نے وعدہ کیا کہ ایک دن آئے گا جب ہم ڈونباس کے بارے میں بھی یہی کہیں گے-

    اس سے قبل زیلینسکی نے کہا تھا کہ کیف کی افواج اب بھی لیسیچنسک کے مضافات میں روسی فوجیوں سے "بہت مشکل اور خطرناک صورتحال” میں لڑ رہی ہیں۔

    ہم آپ کو حتمی فیصلہ نہیں دے سکتے۔ زیلنسکی نے کیف میں آسٹریلیا کے دورے پر آئے ہوئے وزیر اعظم کے ساتھ دی گئی ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ لیسیچنسک کے لیے ابھی بھی جنگ لڑی جا رہی ہے علاقہ تیزی سے ایک طرف سے دوسری طرف جا سکتا ہے۔

    یوکرائنی حکام نے اس سے قبل رہائشی علاقوں پر شدید توپ خانے کی اطلاع دی تھی۔

    روس کا یورپ کو گیس سپلائی کرنیوالی پائپ لائن بند کرنے کا اعلان

    لوہانسک کے گورنر Serhiy Haidai نے اپنے ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ روسی لیسیچنسک کے علاقے میں اپنی پوزیشن مضبوط کر رہے ہیں، شہر میں آگ لگی ہوئی ہے انہوں نے ناقابل بیان وحشیانہ حکمت عملی کے ساتھ شہر پر حملہ کیا۔

    دریں اثنا، انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار، جو واشنگٹن میں قائم ایک تھنک ٹینک ہے، نے ایک بریفنگ نوٹ میں لکھا کہ یوکرین کی افواج نے ممکنہ طور پرلیسیچنسک سے جان بوجھ کر انخلاء کیا، جس کے نتیجے میں 2 جولائی کو روسیوں نے شہر پر قبضہ کر لیا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ یوکرین کے فوجی حکام نےعوامی طور پر فوجیوں کے انخلاء کا اعلان نہیں کیا لیکن نہ ہی انہوں نے لیسیچنسک کے ارد گرد دفاعی لڑائیوں کی اطلاع دی اس میں مزید کہا گیا کہ روس آنے والے دنوں میں ممکنہ طور پر لوہانسک اوبلاست کے باقی ماندہ علاقے پر اپنا کنٹرول قائم کر لے گا۔

    ہندوستان ممکنہ تباہی کے راستے پر چل رہا ھے:ہندوستان کے دانشور بھی بول اُٹھے

    یوکرین کے جنگجوؤں نے لیسیچنسک کا دفاع کرنے اور اسے روس کے گرنے سے روکنے کی کوشش میں ہفتے گزارے، جیسا کہ گزشتہ ہفتے پڑوسی ملک سیوروڈونٹسک نے کیا تھا۔ ایک صدارتی مشیر نے ہفتے کے روز دیر سے پیش گوئی کی تھی کہ شہر کی قسمت کا فیصلہ دنوں میں ہو سکتا ہے۔

    ایک دریا Lysychansk کو Severodonetsk سے الگ کرتا ہے۔ یوکرائنی صدر کے ایک مشیر اولیکسی آریسٹووچ نے ہفتے کے روز دیر گئے ایک آن لائن انٹرویو کےدوران کہا کہ روسی افواج پہلی بار شمال سےدریا کو عبور کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں، جس سے ایک "خطر ناک” صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

    آریسٹووچ نے اس وقت کہا تھا کہ روسی افواج شہر کے مرکز تک نہیں پہنچی ہیں لیکن لڑائی کے دوران یہ اشارہ ملتا ہے کہ لیسیچنسک کی لڑائی کا فیصلہ پیر تک کر لیا جائے گا۔

    روس کے 2014 میں کریمیا کے الحاق کے بعد سے روسی علیحدگی پسند ڈونباس کے علاقے میں یوکرین کی افواج سے لڑ رہے ہیں۔

    روسی حملے سے پہلے، علیحدگی پسندوں نے لوہانسک اور ڈونیٹسک دونوں حصوں میں نام نہاد عوامی جمہوریہ تشکیل دیے تھے، حالانکہ وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ نہیں ہیں۔ 24 فروری کو یوکرین پر حملہ شروع کرنے سے کچھ دیر پہلے، پیوٹن نے دونوں خطوں کو یوکرین سے آزاد قرار دیا تھا-

    یوکرینی سرحد کے قریب روسی شہر میں متعدد دھماکے،3 افراد ہلاک، 11 رہائشی عمارتیں اور…

  • ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں مزید اضافہ،لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا

    ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں مزید اضافہ،لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 919 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21ہزار81 میگاواٹ ہے، ملک میں بجلی کی طلب 29 ہزار میگاواٹ ہے،پانی سے 5 ہزار 227 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ،سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار591 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں-

    نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ڈاکٹر اور اس کا بیٹا ہلاک

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 10ہزار 135میگاواٹ ہے ،ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 627 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 111 ہے ،بگاس سے چلنے والے پلانٹس 122میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں –

    انٹرنیٹ کمپنیوں کا ملک بھر میں سروس معطلی کا عندیہ

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق جوہری ایندھن 2ہزار 268 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ،ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے-

    متوقع برسات کے پیش نظر ندی نالوں کی صفائی

  • نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ڈاکٹر اور اس کا بیٹا ہلاک

    نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ڈاکٹر اور اس کا بیٹا ہلاک

    فیصل آباد: موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے کار سوار ڈاکٹر اوراس کے بیٹے کو قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق سمندری کے نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر عتیق اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ کار میں جارہے تھے کہ چک 228 گ ب کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے دونوں باپ بیٹے کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔

    چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےنجی خبررساں ادارے کا رپورٹر جاں بحق

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں باپ بیٹے کے قتل کی وجہ اور واردات میں ملوث ملزمان کے بارے میں فوری طور پر کوئی شواہد نہیں مل سکےہیں۔

    دوسری جانب آر پی او بابر سرفراز نے دوہرے قتل کا نوٹس لے کر متعلقہ افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔

    جام پور۔ بس میں کنڈکٹرکی مسافرخاتون سے زیادتی

    قبل ازیں خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے علاقے شبقدر میں نامعلوم افراد نے نجی خبررساں ادارے کے نمائندے افتخار احمد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کی ہدایت پر ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد جائے وقوعہ پر پہنچے اور ڈی پی او کی نگرانی میں مقتول کے کا پوسٹ مارٹم کروانے کے احکامات جاری کیے تھے-

    آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ واقعے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی انہوں نے نجی خبررساں ادارے ایکسپریس کے نمائندے کے قتل میں ملوث قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا-

    وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف کا بس میں خاتون سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

  • بھارت: بس کھائی میں گرنے سے اسکول بچوں سمیت 16 افراد ہلاک،متعدد زخمی

    بھارت: بس کھائی میں گرنے سے اسکول بچوں سمیت 16 افراد ہلاک،متعدد زخمی

    بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس کھائی میں گرنے سے اسکول بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے اسکول کے بچے بھی شامل ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق بس میں 40 سے زائد بچے سوار تھے۔

    کولّو کے ڈپٹی کمشنر آشوتوش گرگ نے بتایا کہ بس صبح 8.30 بجے کے قریب جانگلا گاؤں کے قریب کھائی میں گر گئی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

    راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں گرگئی،19 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں گرگئی تھی جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے تھے-

    لیویز ذرائع کے مطابق شیرانی کے پہاڑی علاقے دانہ سر میں بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانےوالی مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری تھی بس میں 30 سے زائد افراد سوار تھے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 19 افراد کے علاوہ کئی زخمیوں کو ژوب سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ۔

    ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کا کہنا تھا کہ سپر سدا بہار کمپنی کی مسافر بس راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ بلوچستان کی سرحد سے متصل علاقے دانہ سر میں حادثے کا شکار ہوگئی۔عینی شاہدین کے مطابق بارش کے دوران بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہرئی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 19 مسافر جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے تھے-

    ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

  • منی لانڈرنگ کیس: مونس الہٰی کی عبوری ضمانتوں میں 14 جولائی تک توسیع

    منی لانڈرنگ کیس: مونس الہٰی کی عبوری ضمانتوں میں 14 جولائی تک توسیع

    بینکنگ کورٹ لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی-

    باغی ٹی وی : سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی بینکنگ کورٹ لاہور میں پیش ہو ئے ،مونس الہٰی سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں حاضری لگوائی عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اب تک کیا تفتیش کی ہے؟-

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ محمد خان بھٹی اور واجد خان بھٹی نے گزشتہ ہفتے انویسٹی گیشن جوائن کی،کمپنی کے شئیر ہولڈرز سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے،شئیر ہولڈرز کے تعین کے بعد مونس الہٰی کو دوبارہ طلب کیا جائے گا-

    عدالت نے مونس الہٰی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 14 جولائی تک توسیع کر دی-

    بعض ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے لیے تیاری اچھی ہے،ضرور وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں گے، ضمنی انتخابات کےلیے ق لیگ مہم چلار ہی ہے-

    خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ایف آئی اے نے 15 جون کو مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

    ایف آئی اے کی ایف آئی آر میں مونس الہٰی کے خللاف دفعہ 34، 109، 420، 468 اور 471 کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ ایکٹ کی سیکشن 4 شامل کی گئی ہیں مقدمے میں مونس الہیٰ پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ انکوائری نے ثابت کیا کہ مونس الہٰی، نواز بھٹی، مظہر عباس، شہریار، جاوید، وجیہہ اور محمد خان بھٹی منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا تھا کہ جو کرنا ہے کر لو، میں پہلے بھی پیش ہوا تھا میں اب پھر پیش ہوں گا، میرا انتظار کرو میں آرہا ہوں۔


    ایک اور ٹوئٹ میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے دباؤ کے ہتھکنڈے سابق وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ (ق) کی حمایت واپس نہیں لے سکیں گے، یہ سمجھنا ن لیگکی بھول ہے کہ وہ مجھ پر سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ساتھ وفاداری تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈال سکتی ہے-

  • ملکہ برطانیہ کی بعض اہم ذمہ داریوں میں کمی کردی گئی

    ملکہ برطانیہ کی بعض اہم ذمہ داریوں میں کمی کردی گئی

    بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کردہ سالانہ ریویو میں ملکہ برطانیہ کواہم ذمہ داریوں سبکدوش کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق جون کے مہینے میں برطانوی ملکہ کی تخت نشینی کے 70 سال مکمل ہونے پر پلاٹینیم جوبلی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کردہ سالانہ ریویو میں 96 سالہ ملکہ برطانیہ کی اہم منصبی ذمہ داریوں کی 13 نکاتی فہرست میں سے پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کی سربراہی سمیت 6 ذمہ داریوں کو خارج کر دیا گیا ہےجن میں سے 5 اہم ذمہ داریاں اب پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس کے حوالے کی جائیں گی۔

    سنکیانگ: قومیتوں کے حقوقِ معاش کا تحفظ اور بہتر زندگی کے موضوع پر سیمینار

    رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اب بھی ریاست کے سربراہ اور قوم کے سربراہ جیسے دو اہم منصب ملکہ برطانیہ کے کردار کا حصہ ہیں اور ملکہ برطانیہ اب بھی رسمی قانونی تقاضوں کے مطابق بطور سربراہِ ریاست اپنی ذمہ داریاں نبھاتی رہیں گی –

    بطور سربراہ مملکت ان کے سرکاری دورے کرنے اور دیگر سربراہان مملکت کے سرکاری دوروں کی میزبانی اور وزیر اعظم کی تقرری سمیت دیگر اہم ذمہ داریاں اب بھی ان کے پاس ہی رہیں گے قوم کی سربراہ کی حیثیت میں ملکہ برطانیہ مناسب مواقع اور ضرورت کے وقت اپنا کردار ادا کر یں گی۔

    ایسےآثارمل رہےہیں کہ چین پہلےچاند پرقبضہ کرے گاپھردنیا پرحکمرانی:ناسا سربراہ

    خیال رہے کہ گزشتہ دہائی میں یہ پہلا موقع ہے کہ ملکہ کی ذمہ اہم ریاستی ذمہ داریوں کی فہرست میں کسی قسم کی تبدیلی یا کمی کی گئی ہے بکنگھم پیلس ذرائع کے مطابق ملکہ برطانیہ کی منصبی ذمہ داریوں کی فہرست میں تبدیلی ان کے کردار کو ‘قومی تشخص و اتحاد’، ‘تسلسل و استحکام’ اور ‘سپورٹ اور سروس’ کے تناظر میں مزید واضح اور متاثر کن بنانے کے لیے کی گئی ہے، یہ کوئی بہت بڑی تبدیلی نہیں بلکہ ‘پوسٹ جوبلی’ چھوٹی سی اپڈیٹ ہے۔

    روس کا یورپ کو گیس سپلائی کرنیوالی پائپ لائن بند کرنے کا اعلان

  • اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 6 کوہ پیما ہلاک اور 8 زخمی

    اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 6 کوہ پیما ہلاک اور 8 زخمی

    اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 6 کوہ پیما ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی سہ پہر کو اٹلی میں موجود یورپ کے سب سے بڑے پہاڑی سلسلے اٹالین ایلپس میں برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 6 کوہ پیما ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔

    مقامی حکام کا کہنا ہے کہ 5 ہیلی کاپٹر اور درجنوں ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مدد کے لیے جائے وقوعہ پر بھیجے گئے،ڈولومائٹس کے سب سے اونچے پہاڑ مارمولڈا پر گرنے کے بعد کم از کم ایک درجن افراد اب بھی لاپتہ ہیں-

    مقامی ایمرجنسی سروس کے مطابق تودہ گرنے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی، تاہم خیال کیا جارہا کہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ حادثے کا سبب ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب حادثے کے وقت پہاڑ سر کرنے والے کوہ پیماؤں کی مکمل تعداد ابھی معلم نہیں ہوسکی تاہم ریسکیو حکام کا کہنا ہے شاید 15 افراد لاپتہ ہو سکتے ہیں۔

    الپائن ریسکیو سروس نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ برف کا ایک اہم حصہ، جسے سیرک بھی کہا جاتا ہے، چوٹی پر چڑھنے کے ساتھ ہی مارمولڈا گلیشیر پر گر گیا تھا علاقے میں تمام الپائن ریسکیو سٹیشنز کو فعال کر دیا گیا ہے، جن میں کینائن یونٹس اور کم از کم پانچ ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔

    ایک مقامی سرائے Castiglioni Marmolada Refuge کے ایک عملے نے سیرک کے گرنے کا مشاہدہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ اس نے ایک تیز آواز سنی، جو کہ ایک تودہ گرنے کی طرح ہے، پھر ہم نے برف اور برف پر مشتمل ایک قسم کا برفانی تودہ دیکھا اور وہاں مجھے احساس ہوا کہ کچھ سنگین ہوا تھا۔

    یہ گرنا ریکارڈ مقامی درجہ حرارت کے درمیان بھی ہوا، Skytg24 نے رپورٹ کیا، پہاڑ کی چوٹی پر تقریباً 10 ڈگری سیلسیس (50 ڈگری فارن ہائیٹ) تک پہنچ گیا اٹلی سمیت مغربی یورپ کے کئی حصوں میں گزشتہ ایک ماہ سے ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب کراچی اور اسلام آباد کی خواتین پر مشتمل ٹیم نے گلگت میں روپال پیک سر کرلی ذرائع کے مطابق پارس علی کی قیادت میں ٹیم نے 5 ہزار 642 میٹر اونچی چوٹی کو سر کیا، روپال پیک گلگت بلتستان نانگا پربت کے جنوب میں ہمالیہ سلسلے میں واقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کی ٹیم میں سونیا بابر، ثناء جمیل، حفصہ عادل، سونیا نساء شامل تھیں اس کے علاوہ 8 رکنی ٹیم میں عمارا اور ندا عامر بھی شامل تھیں۔