Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سوہائے ابڑو اور فرحان سعید کے نئے ڈرامے پریم گلی کا پہلا ٹیزر جاری

    سوہائے ابڑو اور فرحان سعید کے نئے ڈرامے پریم گلی کا پہلا ٹیزر جاری

    پاکستانی مشہور گلوکار اور اداکار فرحان سعید اور نامور اداکارہ سوہائے ابڑو آنے والی رومانٹک کامیڈی ٹیلی ویژن سیریز پریم گلی میں جلد ہی دکھائی دیں گے-

    باغی ٹی وی: فرحان سعید اور سوہائے ابڑو جلد ہی نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کی نئی رومانٹک کامیڈی سیریز پریم گلی میں ایک ستھ دکھائی دیں گے اس ڈرامہ سیریل کو فائزہ افتخار نے قلمبند کیا ہے جبکہ قاسم علی مرید کی ہدایتکاری میں اور سکس سگما پلس کے تحت ہمایوں سعید نے پروڈیوس کیا ہے۔

    پریم گلی میں فرحان سعید حمزہ کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ اس ڈرامے میں سوہائے ابڑو جویا کے کردار میں نظر آئیں گی-

    ڈرامے کہانی کے بارے میں زیادہ کچھ سامنے نہیں آیا تاہم ڈرامے کی کہانی کو اس کے نام سے آسانی سے اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ یہ ایک محبت کی کہانی ہے-

    پریم گلی کا ٹیزر ریلیز ہو چکا ہے جس میں فرحان سعید اور سوہائی ابڑو رومانس کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں اور ان کی جوڑی حیرت انگیز نظر آتی ہے-

    فرحان سعید اور سوہائے ابڑو کے علاوہ اس کی دیگر کاسٹ میں قوی خان ، انوشے عباسی ، جاوید شیخ ، شمیم ہلالے، صبا حمید، وسیم عباس ، عظمی حسن شامل ہیں-
    ٹیزر نمبر 1:

    ٹیزر نمبر 2:

    ’چڑیلز‘ شوہروں کی بے وفائی سے پردی اٹھاتیں ذہین بولڈ بہادر اور خوبصورت خواتین کی…

    پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ کا ٹریلر جاری

  • این ڈی ایم اے کراچی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو شرمندہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہی فخرعالم

    این ڈی ایم اے کراچی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو شرمندہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہی فخرعالم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار ،اداکار اور میزبان فخر عالم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے کراچی کی صفائی کو سراہتے ہوئے سیاسی جماعتوں پر طنزیہ انداز پر تنقید کی-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں فخر عالم نے این ڈی ایم اے کے کام کو سراہتے ہوئے سیاسی جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے کراچی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو شرمندہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہی۔

    فخر عالم نے اپنی ٹوئٹ میں کراچی کی بارش سے قبل کی کچھ تصویریں اور این ڈی ایم اے کی صفائی کے بعد کی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کی شیئر کردہ پہلے کی تصویریں اٹھارویں ترمیم کی موجودگی میں لی گئیں جبکہ بعد کی تصاویر وفاقی این ڈی ایم اے کی صفائی کے بعد لی گئی ہیں۔


    فحر عالم نے تصاویر شئیر کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ ہی بتائیے کہ کون سی تصاویر جمہوریت کی بہتر نمائندگی کررہی ہیں؟


    فخر عالم کی اس ٹویٹ پر رپورٹر اور ایڈیٹر مہرین زہرہ ملک نے سوال کیا کہ آپ کا کیا نقطہ نظر کیا ہے؟

    ایک صارف کا جواب دیتے ہوئے فخر عالم نے لکھا کہ میرا پوائنٹ تصاویرمیں ہے 12 سال تک ہم بس نشاندہی ہی کرتے رہے اور پھر ہم فوج سے صفائی کرنے کا کہا اور فوج نے 3 دن میں کراچی کے شہریوں کی برسوں کی تکلیف کو ختم کردیا ہے۔


    انہوں نے کہا کہ لیکن جب ہم اس کی نشاندہی کرتے ہیں تو سب مشتعل ہوجاتے ہیں کیونکہ ان کی جمہوریت کو خطرہ ہے۔


    فخر عالم نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ڈئیر این ڈی ایم اے براہ مہربانی کراچی کی صفائی کو ہلکا لیں آپ کراچی کی تمام سیاسی جماعتوں کو شرمندہ کررہے ہیں اور کراچی والوں کا دل جیت رہے ہیں-

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کے چیئرمین کو ہدایت کی تھی کہ وہ کراچی کا دورہ کریں اور شہر کی صفائی شروع کردیں-

    مون سون بارشوں کے باعث کراچی کی حالت پر شوبز ستارے پریشان

    سندھ حکومت کا کراچی بھر کے شہریوں کیلئے چائے کا بڑا انتظام

    کراچی ڈوبنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو ہوش آ گیا،اجلاس میں اہم حکم دے دیا

    بارش سے کراچی تالاب کامنظر پیش کرنے لگا، کئی ہلاکتیں

    کراچی میں بارش، وزیراعظم سے ریسکیو کے لئے فوج بھیجنے کا مطالبہ آ گیا

    کراچی تین ماہ کیلئےمیرے حوالےکردیں، صاف ہوجائےگا،کراچی والےمیری صلاحیتوں سے واقف ہیں‌:مصطفیٰ کمال کا دعویٰ

  • نواز الدین صدیقی کے بھارتی  شوبز انڈسٹری کے تعصبانہ رویئے سے متعلق اہم انکشافات

    نواز الدین صدیقی کے بھارتی شوبز انڈسٹری کے تعصبانہ رویئے سے متعلق اہم انکشافات

    بالی وڈ نامور اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی رنگ گورا کرنے کے لئے فیئرنیس کریم کا استعمال کیا تھا ۔

    باغی ٹی وی : نوازالدین صدیقی نے بھارتی جریدے سینما ایکسپریس کو انٹرویو کے دوران بھار تی شوبز انڈسٹری کے تعصبانہ رویئے سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں گہری رنگت ہونے کے نتیجے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی معجزاتی نتائج کی توقع کر تے ہوئے رنگت صاف کرنے کے لیے رنگ گورا کرنے والی کریموں کا استعمال کیا تھا ۔

    اداکار نے کہا کہ انہیں یاد ہے ایک بار وہ رنگ گورا کرنے والی کریم فیئر اینڈ لولی کے دھوکے میں کسی جعلی کریم کا استعمال کر رہے تھے اور اپنا رنگ گورا کرنے کی کوششوں میں اپنا بہت سارا وقت ضائع کیا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں کوئی نامور اداکار یا اداکارہ گہری رنگت کا نہیں ہے وہ پہلے اپنی رنگت کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہو گئے تھے مگر پھر انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنی گہری رنگت سے متعلق کچھ نہیں کر سکتے ہیں اُن کے لیے یہ بہتر ہوگا کہ وہ اپنے کیریئر اور کام پر توجہ دیں۔

    نوازالدین صدیقی نے کہا کہ اُنہیں معلوم تھا کہ جب بات اُن کی شخصیت یا اُن کے چہرے کی آتی ہے تو وہ کچھ خاص نہیں تھے اور اُنہیں اس صدمے سے باہر آنے میں بھی کچھ وقت لگا تھا مگر اُنہیں اس بات کی خوشی ہے کہ اُنہوں نے اپنے اصل رنگ کو قبول کرتے ہوئے اسی طرح رہنے کا فیصلہ کیا اور رنگ گورا کرنے سے متعلق ڈپریشن سے باہر آئے۔

    کورونا کے باعث میگا بجٹ لائیو ایکشن فلم مولان کو آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان

    سوشانت سنگھ راجپوت خود کشی سے قبل بنا تکلیف کی موت سرچ کیا کرتے تھے ممبئی پولیس

  • سونیا حسین کا ذہنی صحت سے متعلق اہم پیغام

    سونیا حسین کا ذہنی صحت سے متعلق اہم پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے ذہنی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ سونیا حسین نے ذہنی صحت سے متعلق اپنے پیغام میں لکھا کہ اگر آپ اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شرمندگی محسوس کرتے ہیں تو براہ مہربانی آپ ایک بار جا کر اس کی تعریف کا جائزہ لیں۔
    https://www.instagram.com/p/CDf5TJNDWUO/?igshid=t19ed4ftvh77
    سونیا حسین نے لکھا کہ ذہنی مسائل کا شکار افراد بھی اسی عزت و احترام کے مستحق ہیں جیسے عارضہ قلب میں مبتلا مریض ۔

    اداکارہ نے لکھا کہ وقت آ گیا ہے کہ کسی بھی شکل میں ذہنی بیماری کیلئے شرم محسوس کرنے کو ختم کیا جائے۔
    https://www.instagram.com/p/CDd5nNDDd3Y/?utm_source=ig_embed
    اس سے قبل اداکارہ نے اپنی ایک پوسٹ میں اپنے نئے ڈرامے ’سراب‘ کا ایک پوسٹر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ خبردار! جو مجھے کسی نے پاگل کہا۔

    ڈرامہ سیریل ’سراب‘ میں سونیا حسین ذہنی بیماری کا شکار ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جسے ذہنی مسائل کا سامنا ہے جس میں وہ کبھی بالکل ٹھیک دکھائی دیتی ہیں اور کبھی انہیں کچھ بھی یاد نہیں رہتا ان کے ہمراہ اداکار سمیع خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں-

    سونیا حسین اور سمیع خان جلد ہی نئے ڈرامے میں نظر آئیں گے

  • یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاکستانی شوبز شخصیات کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

    یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاکستانی شوبز شخصیات کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

    مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جہاں گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں عوام نے یوم استحصال کشمیر منایا وہیں پاکستانی معروف شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کریک ڈاؤن کا ایک سال مکمل ہوگیا۔


    انہوں نے لکھا کہ مظلوم کشمیری گزشتہ 365 دن سے اندھیرے، در اور اذیت سہتے ہوئے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ان کی جاری مصائب کو فراموش نہیں کیا جائے گا-

    اداکارہ نے کہا کہ اب سستی کاہلی اور نظرانداز کرنے کا کوئی آپشن نہیں ہے ہمیں اٹھنا ہوگا اور اپنی آواز بلند کرنا ہوگی اور انہیں اس ظلم و بربریت سے نجات دلانا ہوگی ہماری لئے کشمیریوں کی زندگی کی اہمیت ہے!


    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عاصم اظہر نے ’کشمیر‘ لکھا مفلر پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ہمارے کشمیری بہن بھائی ہمیشہ ہماری دعاؤں میں رہتے ہیں۔


    اپنے ایک اور ٹوئٹ میں عاصم ا ظہر نے لکھا کہ وہ کشمیر کیلئے ہمیشہ دعاگو ہیں-

    معروف گلوکار فرحان سعید نے یوم استحصال کے موقع پر اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ میں جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہوں اور دل سے ان کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہوں-


    انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ دعاگو ہیں کہ اللہ کشمیری عوام کو جلد آزادی سے نوازے(آمین)۔

    اس سے قبل میزبان اور گلوکار فخر عالم اور نامور اداکارہ ارمینہ خان نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مقبوضہ وادی کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سوشل میڈ یا پر اپنے پیغامات شئیر کئے تھے-

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے اور جموں و لداخ کو کشمیر سے الگ کرنے کی غیر قانونی کوشش کی تھی اور کشمیر پر لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا تھا نہتے کشمیریوں کو گھروں میں محصور کر رکھا ہے پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں پھیلے پاکستانیوں نے گزشتہ روز کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یومِ استحصالِ کشمیر منایا۔

    یوم استحصال کشمیر کے موقع پرپاکستانی فنکاروں کا مقبوضہ وادی کے عوام سے اظہار یکجہتی

    یوم استحصال کشمیر کے موقع پر موٹر وے پولیس کا ریلی کا انعقاد

  • اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر پر حملہ

    اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر پر حملہ

    گلگت میں موجود پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر پر مبینہ طور پر 2 افراد نے حملہ کر دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق گلگت میں موجود معروف اور سینئر اداکارہ نائلہ جعفری کے مکان پر 2 افراد نے پتھراؤ کیا اداکارہ کے مطابق ملزمان ان سے زبردستی مکان خالی کرانا چاہتے ہیں –

    رپورٹس کے مطابق نائلہ جعفری نے آئی یو تھانے میں درخواست دی نائلہ کی جانب سے دی گئی درخواست کے مطابق دو افراد نے ان کو گھر خالی کرنے کے لئے دھکمیاں دیں اور ان پر حملہ کرتے ہوئے گھر کے اندر پتھراؤ بھی کیا رتاہم وہ محفوظ رہیں-

    اداکارہ نے اپنی درخواست میں اپیل کی کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے دوسری جانب آئی یو تھانے کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ نائلہ جعفری کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے۔

    ایس ایچ او نے بتایا کہ نائلہ جعفری نے اپنی درخواست میں گھر پر حملے اور پتھراؤ کا تو ذکر کیا ہے مگر کسی بھی ملزم یا ملزمان کو نامزد نہیں کیا ہے صرف حلیہ بتایا ہے۔

    پاکستانی فنکا روں کا جانوروں کو اذیت پہنچانے والوں پر برہمی کا اظہار

    انڈسٹری میری عمر سے دُگنے طاقتور آدمی نے مجھے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا اور یہ سلسلہ برسوں تک چلتا…

  • مقبوضہ جموں اور کمشیر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال پر مبنی فلم ریلیز

    مقبوضہ جموں اور کمشیر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال پر مبنی فلم ریلیز

    پاکستانی معروف فلم رائٹر اور ڈائریکٹر ابراہیم بلوچ نے مقبوضہ جموں اور کمشیر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال پر مبنی فلم ریلیز کر دی-

    باغی ٹی وی : ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم سی پرائم کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پرریلیز کی گئی مختصر فلم ’آرٹیکل 370‘ میں مقبوضہ وادی میں گذشتہ برس سے لاک ڈاؤن کی زندگی کا احوال پیش کیا گیا ہے ’آرٹیکل 370‘ دل ٹوٹ جانے، قربانیاں دینے اور مشکل ترین حالات سے نکلنے کی کوشش پر مبنی جذباتی کہانی ہے۔

    مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو پیش کرتی یہ مختصر سی فلم ایک پرسکون زندگی گزارنے والی شادی شدہ لڑکی گل رعنا کی کہانی ہے جو اپنی زندگی میں اچھے دنوں کا انتظار کررہی ہے۔

    فلم کے ڈائریکٹر ابراہیم بلوچ کا کہنا ہے کہ فلم میں حتی الامکان غیر جانبدار ہونے کی کوشش کی گئی ہے اور فلم بنانے کا اہم مقصد مقبوضہ وادی میں موجود کشمیریوں کے حالات دنیا کے سامنے لانا ہیں اس مختصر سی فلم کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کی طرف مبذل کروانا ہے-

    گل رعنا کا کردار ادا کرنے والی مریم نفیس ایک پاکستان ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ انہوں نے ہم ٹی وی کے ڈرامہ دیارِ دل میں زرمینی کے بطور ٹی وی میں قدم رکھا۔ اس فلم کے ہدایتکار ابراہیم بلوچ جبکہ پروڈیوسر مدیحہ مجید ہیں-

    یوم استحصال کشمیر کے موقع پرپاکستانی فنکاروں کا مقبوضہ وادی کے عوام سے اظہار یکجہتی

    پاکستانیوں کا دوہرا معیار یوم استحصال کشمیر کے موقع پر بھی نیٹ فلکس پر ٹاپ ٹرینڈنگ مووی ایک انڈین…

  • فکری یلغار، سلو پوائزننگ  تحریر: عشاء نعیم

    فکری یلغار، سلو پوائزننگ تحریر: عشاء نعیم

    فکری یلغار، سلو پوائزننگ
    تحریر عشاء نعیم

    رفتہ رفتہ زمانہ بدل جاتا ہے ایک دم سے کچھ نہیں ہوتا ۔اور زمانہ بدلنے کا مطلب انسان بدلنا بلکہ انسانوں کی سوچ بدلنے کا نام دنیا یا زمانہ بدلنا ہے ۔
    کسی بھی انسان کی سوچ آپ ایک دم نہیں بدل سکتے رفتہ رفتہ بدل سکتی ہے ۔ہاں کچھ نظریات ضرور ایسے ہوتے ہیں جو یک دم کسی واقعہ، کسی حادثہ ،کسی تجربہ یا کسی دلیل کے سامنے ایک دم بدل جاتے ہیں لیکن مجموعی سوچ نہیں۔
    اس کے ویسے تو کئی ثبوت ہیں لیکن آپ کے سامنے سب سے بڑا ثبوت آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا تئیس سال میں دین مکمل ہونا ہے ۔
    اس کاملیت میں صرف دین کے احکامات و مسائل ہی شامل نہ تھے بلکہ لوگوں کی سوچ بھی شامل تھی جو بتوں کی پوجا ،اور کردار کی جہالت سے مکمل بدل چکی تھی اور اب وہ لوگ بت پرست نہیں بلکہ بت شکن تھے اور دنیا کے مہذب ترین لوگ تھے ۔جنھوں نے آگے بڑھ کر دنیا کی امامت سنبھال لی اور پھر روتی سسکتی، تڑپتی انسانیت کو جو جہالت میں گھر چکی تھی، کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لے آئی اور رفتہ رفتہ یہ دنیا سکون کا سانس لینے لگی ۔
    لیکن انسانیت کے دشمن کہاں یہ برداشت کر سکتے تھے ،جن کا مقصد انسانوں کو غلام بنا کر ان پہ حکومت کرنا اور انھیں آگ و خون میں نہلا کر شیطانی دماغوں کو سکون دینا تھا ۔۔
    انھوں نے جب دیکھا یہ عرب کے صحرائی دنیا کو ایسی روشنی میں لا رہے ہیں جہاں سے ان کی حکومت کا خاتمہ ہوتا نظر آنے لگا تو انھوں نے رفتہ رفتہ اس دنیا کی سوچ پھر بدلنی شروع کردی ۔
    جہاد ،تلوار اور گھوڑا ،تین خوبصورت نام تھے جو کسی بھی بہادر انسان کا زیور سمجھا جاتا تھا اسے گالی بنانے لگے ۔جس تلوار سے ظلم کا سر قلم کیا جاتا تھا اس کو ظالم اور انسانوں کے لیے دہشت گردی قرار دیا جانے لگا ۔
    مظلوم کو آواز اٹھانے پہ غدار اور ظالم کو انسان کا نام دیا جانے لگا ۔
    جرم کو فطری قرار دیا جانے لگا اور مجرم کو قابل ہمدردی اور جرم اس کا حق قرار دیا جانے لگا ۔
    مجرم کے لیے سزا کا مقصد تھا کہ دوسرے لوگ عبرت پکڑیں اور جرم سے باز رہیں لیکن یہاں کہا جانے لگا کہ وہ بھی انسان ہے ۔یوں اس کی ہمدردی میں لوگوں کو کھڑا کر کے اس کی حفاظت کی جانے لگی ۔نتیجتہ رفتہ رفتہ مسلمان کی سوچ بھی بدلنے لگی جرائم بڑھنے لگے ۔انسانیت سسکنےلگی ۔
    مسلمان انسانیت کے نام پہ عملی طور پر اٹھے، دنیا کو سکون ملا اور چھا گئے ۔
    پھر مسلمانوں کو انسانیت کے نام پہ انھیں ان کے مذہب سے عملی طور پہ دور کیا جانے لگا اور وہ دنیا میں دبنے لگا جس سے انسانیت خون میں نہلانے لگی۔
    آج سے سو سال پہلے تک اسلامی خلافت موجود تھی جس کی نگرانی میں کئی ممالک تھے تو اس وقت تک کچھ حد تک انسانیت کو سکون تھا لیکن شیطان نے اپنی چال چلی خلافت ختم ہو گئی اور پھر اس وقت سے آج تک ہر جگہ انسان آگ و خون میں نہا رہا ہے (جس میں مسلمان ہی ہیں کیونکہ اگر مسلمانوں کو نہ مارا گیا تو یہ باقی انسانوں کے لیے بھی غلامی سے نکلنے کے راستے ڈھونڈنے لگتے ہیں اور دنیا میں رب واحد کی واحدانیت کو ہی تسلیم کرتے ہوئے انصاف کا بول بالا کرتے ہیں )
    یوں رفتہ رفتہ دنیا جو روشنیوں میں آئی تھی پھر سے اندھیروں میں بھٹک رہی ہے ۔
    اور ہماری زندگی کے ہر معاملے میں یہی صورت حال ہے ۔
    دنیا نے ٹیکنالوجی میں ترقی کی تو کئی چیزیں ایسی آئیں کہ مسلمان حلال اورحرام کے فرق کو نہ جان پائے اور اس چیز سے بچتے رہے (کیوں کہ رفتہ رفتہ مسلمانوں نے علم سے دوری اختیار کی اور بہت ساری احادیث و قرآن کی تفسیر سے بے بہرہ رہے۔)
    وہی چیز جو ایک وقت میں حرام تھی رفتہ رفتہ وہ کچھ مقدار میں جائز سمجھی جانے لگی اور پھر رفتہ رفتہ وہ چیز مکمل طور پہ ہماری زندگی کا حصہ ہوں بنی کہ ہم یہ بھی بھول گئے کہ یہ حرام ہے یا حلال ؟
    اس کی مثال ایک ایپ جو وٹس ایپ کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس وقت دنیا میں بہت زیادہ استعمال ہو رہا ہے، میں آنے والے اموجیز کی بھی ہے ۔
    "ایموجی ” لفظ شاید پہلے کئی لوگوں نے نہ سنا ہو لیکن وٹس ایپ کی وجہ سے ہر بندے کو ایموجی کا پتہ چل گیا ہے ۔
    ایموجی دراصل چند لائنز سے بننے والا ایسا خاکہ ہے جس میں مکمل تصویر نہیں ہوتی آنکھوں کی جگہ نقطے اور ہونٹوں کی جگہ لائنز یوں لگاتے ہیں جس سے ہنسنا،رونا ،اداسی اور پریشانی کے ساتھ بہت سارے جذبات کا اظہار ہوتا ہے ۔
    لیکن یہ مکمل شکل نہیں ہوتی ۔
    پہلے پہل مذہبی طبقے نے اس سے پرہیز کیا رفتہ رفتہ غور کرنے پہ پتہ چلا یہ تو مکمل تصویر نہیں ہے سو استعمال میں حرج نہیں اور رفتہ رفتہ یہ بڑے بڑے مذہبی لوگ بھی استعمال کرنے لگے۔
    پھر یہ سٹیکرز مزید ترقی کر گئے اور ان کی جگہ چھوٹے چھوٹے بچوں کی اصل تصاویر نے لے لی ۔معصوم سی پیاری پیاری من موہنی شکلوں نے دلوں کو موہ لیا اور ہر کوئی نہ صرف استعمال کرنے لگا بلکہ اپنے اپنے بچوں کے سٹیکرز بھی بنانے لگا ۔
    رفتہ رفتہ ذہن کھلے اور اب یہ سٹیکرز اداکاروں کے بننے لگے ۔
    جو میں مذہبی خیالات کی لڑکیاں جو غیر محرم کی تصاویر سے پرہیز کرتی ہیں وہ بھی ان سٹیکرز خو استعمال بے دھڑک کرنے لگیں۔
    بات یہیں پہ ختم نہیں ہوئی بلکہ اب ینگ لڑکیوں کے کچھ اداکاروں کے ایسے سٹیکرز بھی آ گئے جن میں ان کا لباس غیر مناسب ہوتا ہے لیکن یہاں تو کوئی مسلہ نہیں کیونکہ رفتہ رفتہ ذہن بن چکے ہیں کہ یہ تو سٹیکرز ہیں ۔
    ان میں سلیو لیس یا نیک لیس شرٹ ہو یا فضول اشارہ ہو اس سے کیا فرق پڑتا ہے ؟
    رفتہ رفتہ دل دماغ اور سوچ سب بدل چکا ہے ۔ ذہن ان چیزوں کو قبول کر چکا ہے ۔جو چیز پہلی بار ہوتی ہے وہ حیرت انگیز، دوسری بار ،حیرت اور تیسری بار معمول کی بات ہوتی ہے ۔
    کیونکہ رفتہ رفتہ ذہن بدل جاتے ہیں زمانے بدل جاتے ہیں۔
    لیکن میری دعا ہے ہم رفتہ رفتہ واپس اسلام کی طرف لوٹ جائیں اور اچھائی برائی میں فرق کو سمجھتے ہوئے دنیا کو رفتہ رفتہ پھر سے عافیت میں لے آئیں ۔
    پیاری بہنوں اور بھائیو آپ ان سٹیکرز میں جو آج کل بے ہودگی ہے خاص طور پہ سمجھ جائیں اور ان کو پھیلانے سے باز رہیں ۔یقینا ان بےہودہ سٹیکرز پہ جب دوسرے بندے کی نظر پڑے گی تو ذمہ دار آپ بھی ہوں گے ۔جواب دہ آپ بھی ہوں گے ۔
    اس لیے اپنے آپ کو بچائیں دوسروں کو بھی بچائیں
    وما علینا الالبلاغ

  • یوم استحصال کشمیر  از قلم: ساجدہ بٹ

    یوم استحصال کشمیر از قلم: ساجدہ بٹ

    یوم استحصال کشمیر

    از قلم: ساجدہ بٹ

    197 سے کشمیری استحصال کا شکار ہیں اور ستم بالائے ستم
    5 اگست 2019 کشمیریوں کے لئے اک اور قیامت کا دن تھا یہ وہ دن تھا جب بھارت نے کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرتے ہوئے آرٹیکل 370 اور 35 اے کا خاتمہ کر دیا ۔
    کشمیر لہو لہو ہے ۔ہر طرف بھارت کی حقوق انسانیت کو پامال کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور کوئی روکنے والا نہیں ،
    آخر کب تک میرے کشمیری مسلمان ان ظالم و جابر لوگوں کے ہاتھ میں پستے رہیں گے آخر کیوں ؟
    آج کے اس ترقی یافتہ دور میں اس تعلیمی یافتہ دور میں کیوں خاموش تماشائی بن کر دیکھتے رہیں کسی کو ظلم کرتے ہوئے ،کیوں دیکھتے رہیں کہ کوئی حقوقِ انسانی کے سب سے بڑے حق آزادی کو پیروں تلے روند ڈالے۔
    آخر کیوں؟؟؟

    اس غم میں کلیاں زرد ہوئیں،اس سوچ میں غنچے سوکھ گئے

    ہر شاخ پہ اُلو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہو گا

    دنیا کے منصفو کُچھ تو بولو کہ کیوں کشمیریوں کو آزادی کا حق حاصل نہیں ہو سکتا؟
    غیر مسلم کی طرف سے خاموشی کو تو کسی حد تک ہم برداشت کرتے ہیں لیکن میرا مسلم ممالک سے ایک سوال ہے کہ57 سے زیادہ مسلم ممالک نے کشمیر کے لیے اب تک کیا کیا؟؟؟
    آپ سب تو ہمارے اپنے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان تو یاد ہو گا سب کو ۔۔۔۔۔۔
    کہ سب مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں،،،
    تو مسلمانو آپ کو اپنے بھائیوں کا احساس کیونکر نہیں ہے ؟؟
    دو چار نعرے لگا کر کُچھ نہیں ہو گا سن لو مسلمانوں اب وقت ہے کہ کچھ عملی اقدام اٹھائیں کشمیریوں کے لئے کوئی قربانی پیش کریں ۔۔۔ہم پاکستانی یہ ہر گز نہیں چاہتے کہ کشیمر ہر صورت ہمارا حصہ بنے ہم تو بس یہ چاہتے ہیں کہ جو کشمیری چاہتے ہیں اُن کی وہ بات پوری کی جائے اُن کو آزادی د دی جائے ۔۔۔۔۔

    آزادی دی جائے۔۔۔۔۔۔

    آزادی دی جائے۔۔۔۔۔
    اُن کی مرضی سے دی جائے
    آپ بہت بڑے دولت مند ہیں نیک ہیں، سپر پاور ہیں،بہت تعلیمی یافتہ ہیں , لیکن آپ کے سامنے ظلم ہو رہا ہے اور مظلوم کے لئے آپ کُچھ بھی نہیں کر سکتے تو پھر آپ میری نظر میں ظالم ہیں آپ نیک کیسے ہو سکتے ہیں؟؟؟

    مانگتے پھرتے ہیں اغیار سے مٹی کے چراغ

    اپنے خورشید پہ پھیلا دیئے سائے ہم نے

  • انڈسٹری میری عمر سے دُگنے طاقتور آدمی نے مجھے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا اور یہ سلسلہ برسوں تک چلتا رہا عائشہ عمر کا سنسنی خیز انکشاف

    انڈسٹری میری عمر سے دُگنے طاقتور آدمی نے مجھے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا اور یہ سلسلہ برسوں تک چلتا رہا عائشہ عمر کا سنسنی خیز انکشاف

    پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے حال ہی میں ادکارہ اور ڈائریکٹر روز میکگوان سے لائیو سیشن کے دوران بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میری عمر سے دُگنے طاقتور آدمی نے مجھے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا اور یہ سلسلہ برسوں تک چلتا رہا۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایف آر کے میگزین نامی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اس با ت کا انکشاف کیا کہ عائشہ عمر نے حال ہی میں ادکارہ اور ڈائریکٹر روز میکگوان سے لائیو سیشن کے دوران خود پر ہوئے جنسی حملے کی کہانی بیان کی ہے-
    https://www.instagram.com/p/CDfDKbwMg5C/?igshid=72n6yylyed92
    انسٹا گرام پر ایف آر کے میگزین نامی اکاؤنٹ نے عائشہ عمر کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عائشہ عمر نے کہا کہ میں اس وقت 23 سال کی تھی اور انڈسٹری میں داخل ہوئی تھی جب میری عمر سے دُگنے طاقتور آدمی نے ایسا کیا اور یہ سلسلہ برسوں تک چلتا رہا۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ ایک دفعہ کا واقعہ نہیں تھا اور اس پر کوئی کارروائی نہیں چاہتی میں نے اسے جیسے ایک ڈبے میں بند کردیا اور کہا ٹھیک ہے یہ میری زندگی میں ہورہا ہے اور مجھے اس سے نمٹنا ہے۔

    عائشہ عمر نے کہا کہ میں یہ بات کسی سے شیئر نہیں کرنا چاہتی تھی اور 15 برس تک اسے وہیں رہنے دیا کسی کو نہیں بتایا اور آخر کار میں نے 2 برس پہلے کسی سے اس بارے میں بات کی۔

    انہوں نے کہا کہ انڈسٹری سے میری ایک دوست نے بھی اپنی کہانی بیان کی تھی اور ٹی وی چینلز نے مجھے بلاکر پوچھنا شروع کردیا کہ ‘آپ کیا سمجھتی ہیں کہ وہ سچ کہہ رہی ہیں؟’

    عائشہ عمر نے کہا کہ میں نے جواب دیا تھا کہ میں کسی وکٹم (متاثرہ فرد) پر بھروسہ کروں گی۔

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے مجھ سے پوچھا کیا انڈسٹری میں جنسی ہراسانی ہوتی ہے اور یہ پہلی بار تھا کہ میں نے کہا تھا کہ ہاں ایسا ہوتا ہے۔

    عائشہ عمر نے کہا کہ انہوں نے مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا آپ کے ساتھ ایسا ہوا تھا اور میں نے کہا کہ ہاں اور میں اس پر کسی دن بات کروں گی لیکن آج نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے اس مونسٹر کا نام نہیں لیا لیکن اس حوالے سے بات کرنا شروع کردی ہے۔

    واجح رے کہ اس قبلاداکارہ احسن خان کے شو بول نائٹ ود احسن میں بھی عائشہ عمر نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی اپنی زندگی اور اپنے کیریئر میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھ سکتی ہوں کہ لوگوں کو کیسا لگتا ہوں گا کیوں کہ مجھے بھی اپنی زندگی اور کیریئر میں جنسی ہراسانی کا سامنا رہ چکا ہے مجھ میں ہمت نہیں کہ میں ان واقعات کے بارے میں ابھی بات کروں شاید کبھی ایسا وقت آیا تو میں بھی اس حوالے سے بات کروں گی اس لیے میں ان سب کو سپورٹ کرتی ہوں جو سامنے آئے اس حوالے سے بات کی

    اداکارہ نے کہا اگر آپ کو جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہو تو اس کے بارے میں بات کرنے کا کوئی وقت نہیں آپ ایک سال 20 سال بعد یا 2 منٹ بعد بھی سامنے آکر اس کے خلاف آواز اٹھا سکتے ہیں

    عائشہ عمر کی شیخ رشید کے ساتھ شادی کی خواہش

    پاکستان میں خواتین کے حقوق کی تحریک فیمنزم سے متعلق لوگوں کو غلط فہمی ہے ، عائشہ…

    انصر عباسی کا پیمرا اور حکومت سے فحاشی و عریانیت کو روکنے کی درخواست

    خواتین کے جنسی استحصال کے مقدمے میں ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کو 23 سال قید کی سزا سنا دی گئی

    ہاروی وائنسٹن می ٹو مہم کے تاریخ ساز فیصلے میں مجرم قرار

    اداکارہ ہوں جسم فروش نہیں، مریم نفیس

    فیمنزم صرف برابری ہے میں میرا جسم میری مرضی نعرے پر متفق نہیں سونیا حسین

    فنکاروں کا بچوں کے استحصال کے خلاف مہم کا آغاز

    متعدد بار ریپ کا نشانہ بنایا گیا لیڈی گاگا کا انکشاف

    اداکارہ کا کرئیر میں متعدد بار جنسی ہراسانی کا انکشاف