Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مہوش حیات کی مداحوں سے جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی رپورٹ کرنے کی اپیل

    مہوش حیات کی مداحوں سے جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی رپورٹ کرنے کی اپیل

    پاکستان شوبز انڈسٹر کی معروف اداکارہ اور تمغہ امتیاز مہوش حیات نے اپنے پرمداحوں جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی رپورٹ کرنے کا کہا جس میں داکارہ ا کا بہروپ بھرا جاتا ہے اور اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی : مہوش حیات نے اپنے انسٹا گرام سٹوری کے پیغام میں اپنے نام سے بنائے گئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو شیئر کرتےہوئے کہا ہے کہ اس جعلی اور جھوٹے ٹک ٹاک اکاؤنٹ میں میرا بہروپ بھرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

    انہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں برائے مہربانی اس جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی رپورٹ کریں یہ میرا بہروپ بھرنے کی کوشش کر رہا ہے-

    یاد رہے کہ مہوش حیات سوشل میڈیا پلیٹ فارم مثلاً انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر بہت زیادہ متحرک ہیں اور اکثر و بیشتر حالات حاٍظرہ پر اپنی رائے کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ان کے 38 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں اور ٹوئٹر پر ان کے 13 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں-

    آمنہ شیخ کی سوشل میڈیا پر وائرل حالیہ تصویر نے نئی بحث چھیڑ دی

    یاسر حسین کا پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے اہم پیغام

    بیروت دھماکوں پر پاکستانی شوبز ستاروں کا اظہار افسوس

  • حمزہ علی عباسی کا  بھارت میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

    حمزہ علی عباسی کا بھارت میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

    اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے بھارت میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حمزہ علی عباسی نے بھارت میں طیارہ حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انڈیا ائیر کا یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے-


    اداکار نے حادثے میں مرنے والوں اور زخمیوں کے لئے دعا بھی کی۔

    واضح رہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارہ کے کریش لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر آبادی میں گھس جانے کے باعث 20 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں-

    خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق سول ایوی ایشن وزارت کا کہنا تھا کہ ایئرانڈیا کا جہاز دبئی سے پہنچا تھا جس میں عملہ اور 191 افراد سوار تھے اور جنوبی شہر کیلی کٹ میں بارش کے دوران لینڈنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔بیان میں کہا گیا کہ جہاز میں 10 شیرخوار بچے بھی سوار تھے-

    رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے کورونا کے باعث دبئی میں پھنسے ہوئے بھارت کے شہریوں کو واپس لانے کے لیے انتظام کی گئی پرواز تھی۔

    بھارت: کیرالا میں ایئرانڈیا کا طیارہ رن وے پر پھسل گیا، بڑے پیمانے پرہلاکتوں کا خدشہ

    ایئرانڈیا طیارہ حادثہ،ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی

  • تُرک اداکارہ اسرا بلجیک نے ایک اور پاکستانی برانڈ کے ساتھ پارٹنر شپ کا اعلان کردیا

    تُرک اداکارہ اسرا بلجیک نے ایک اور پاکستانی برانڈ کے ساتھ پارٹنر شپ کا اعلان کردیا

    اسلامی فتوحات پر مبنی تُرکی ی شہرہ آفاق سیریز دیریلیس ارطغرل میں حلیمہ سلطان کا کرادر ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بلجیک نے جاز کے ساتھ پارٹنر شپ کا اعلان کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : ایک خصوصی انٹرویو میں اسرا بلجیک نے کہا کہ جاز پاکستان کا ایک معروف ترین برانڈ ہے انہوں نے کہا جب جاز نے 2020 کے لئے برانڈ ایمبیسڈر کے لئے مجھے کہا تو میں نے جاز نیٹ وک پر کچھ چیزیں سرچ کیں اور وہ جاز کے تیز نیٹ ورک پر بہت خوش ہوئیں اور اب وہ پاکستان کے نمبر ون نیٹ ورک جاز کے ساتھ کام کرنے کے لئے پُرجوش ہیں –
    https://www.youtube.com/watch?v=P2DwYq55GyE&feature=youtu.be
    اسرا بلجیک نے کہا کہ وہ جاز فیملی کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں-

    انہوں نے جاز کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بہت خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ جاز کے متعلق میں نے کافی تعریف سنی ہےان تعریفوں کی ہی وجہ سے میں نے جاز کی برانڈ ایمبیسڈر بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تُرک اداکارہ نے عید کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام میں پاکستان کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پاکستانی مداحوں کو بتایا تھا

    کہ وہ جلد ہی پاکستان کے نمبر ون نیٹ ورک جاز ساتھ میری کیمپین جلد آنے والی ہے جو سب کو پسند آئے گی۔

    اس سے قبل اسراء بلجیک نے پاکستانیوں کیلئے ایک انوکھا پیغام شیئر کر کے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا تھا ادکارہ کا پیغام سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا رہا-

    اسراء بلجیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے مختصر پیغام میں لکھا تھا کہ انہیں پاکستان میں اپنا نمبر ون مل گیا ہے۔

    اداکارہ کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی تھی وہ کسے اپنا نمبر ون قرار دے رہی ہیں تاہم جہاں سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی اس ٹویٹ پر مختلف تبصرے کرتے رہے وہیں پاکستانی شوبز ستارے بھی اپنی ہی طرف سے طرح طرح کے اندازے لگا تے رہے-

    بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسرا بلجیک نے یہ بتا کر کہ ان کا پاکستانی نمبر ون کون ہے تمام پاکستانیوں کی پریشانی، سسپنس اور شش و پنج دور کردیا تھا اور مداحں کو بتایا تھا کہ ان کا پاکستانی نمبر ون جاز 4G ہے-

    اسرا بلجیک نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ میرا خیال ہے کہ میرے خیال میں دنیا کو بتانے کا وقت آگیا ہے کہ وہ جاز کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں ہیں-انہوں نے ہیش ٹیگ دنیا کو بتا دو اور جاز سپر 4G بھی استعمال کئے

    اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کے لئے ایسرا بلجک کا پہلا اشتہار جاری

    ارطغرل غازی کی ہیروئن اسرا بلجیک کا پاکستانی نمبر ون سامنے آ گیا

    اسرا بلجیک کا پاکستانیوں کے لئے انوکھا پیغام

    حلیمہ باجی آپ سے یاسر حسین بہت جلتا ہے ارطغرل سے کہہ دو اُسے ختم کر دے

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    کیا پاکستانی اداکاراؤں میں کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن سکے؟ یاسر حسین

    دوسرے ممالک کے فنکاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں اور اپنے لوگوں کو غیر محفوظ محسوس نہ کروائیں ، آغا علی کا اسراء بلجیک کو پاکستانی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے پر تنقید کرنے والے فنکاروں کو جواب

    پاکستانی فنکاروں کا اسراء بلجیک کو پاکستانی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے پر تنقید کرنے والے فنکاروں کو جواب

    اسرا اب ہماری بھابھی ہیں سارہ خان اور مہوش حیات کا اسرا بلجیک کی ٹویٹ پر ردعمل

    آپ نے پہلے ہمارا کام لیا اور اب لڑکے، یاسر حسین کا سرا بلجیک کی ٹویٹ پر تبصرہ

  • آمنہ شیخ کی سوشل میڈیا پر وائرل حالیہ تصویر نے نئی بحث چھیڑ دی

    آمنہ شیخ کی سوشل میڈیا پر وائرل حالیہ تصویر نے نئی بحث چھیڑ دی

    پاکستان کی معروف اداکارہ آمنہ شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی-

    باغی ٹی وی :پاکستان کی معروف اور پُرکشش اداکارہ آمنہ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ا یک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے تصویر میں تین ہاتھ ہیں جن میں سے ایک ہاتھ چھوٹا ہے جو بچی کا محسوس ہو رہا ہے بچی کے ہاتھ کی ہتھیلی پر دو انگوٹھیاں رکھی ہوئی ہیں
    https://www.instagram.com/p/CDnjumah_1R/?igshid=1cgpv3x3ho5t9
    آمنہ شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر کوئی کیپشن نہیں دیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی ایموجی استعمال کیا گیا ہے ۔

    آمنہ شیخ کی اس تصویر پر مدا شش و پنج کیں پڑ گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے مداحوں نے خود ہی اندازے لگا کر انہیں نئی زندگی کی شروعات کی مبارکباد دی ہے اُن کے مداحوں کی جانب سے ڈھیر ساری نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ انہیں شادی کی مبارکباد دی گئی ہے ۔

    آمنہ شیخ کو اس تصویر پرجہاں مداحوں نے مبارکباد دی وہیں شوبز شخصیات کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے-جن میں موٹیویشنل اسپیکر منیبہ مزاری اور سنیتا مارشل ،سکینہ سمو،ڈاکٹر شائستہ لودھی،نادیہ حسین،صبا قمر زمان، شرمین عبید چنائے،ہما عدنان ،عروسہ صدیقی ودیگر شامل ہیں-


    آمنہ شیخ انسٹاگرام سکرین شاٹ
    واضح رہے کہ آمنہ شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر کسی قسم کی کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے

    عائشہ خان کی حمزہ علی عباسی کو بیٹے کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار

    سونیا حسین کا ذہنی صحت سے متعلق اہم پیغام

  • بدترین معاشی مشکلات کا شکار بلوچ لوک فنکار واسو خان کس حال میں ہیں؟

    بدترین معاشی مشکلات کا شکار بلوچ لوک فنکار واسو خان کس حال میں ہیں؟

    تقریباً ایک دہائی قبل معروف گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے کے ساتھ ’اپنے اُلو کتنے ٹیڑھے، اب تک ہوئے نہ سیدھے‘ گانے سے شہرت حاصل کرنے والے بلوچ لوک فنکار واسو کے سخت حالات کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق غربت اور کوئی باقاعدہ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے لوک فنکار واسو خان بیماری کا شکار بن کر گھر تک محدود ہوگئے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔

    واسو خان کی بیماری کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کئی افراد نے شہزاد رائے سے بھی فوک فنکار کی مدد کی اپیل کی۔

    بلوچستان کے پسماندہ علاقے جعفر آباد سے تعلق رکھنے والے واسو خان کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر بحث اس وقت شروع ہوئی جب کہ بلوچستان حکومت کے ترجمان نے فنکار کی مدد کرنے سے متعلق ایک ٹوئٹ کی۔

    بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے گذشتہ روز 5 اگست کو اپنی ٹوئٹ میں واسو خان کے گھر جاکر ان کے ساتھ بنوائی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ لوک فنکار بیماری اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور آج معروف گلوکار واسو کے گھر انکےخدمت میں حاضر ہوکر وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا پیغام پہنچایا۔


    انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں واسو اور شہزاد رائے کی پرانی تصویر بھی شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیر اعلی نےچند روزقبل انکی مالی معاونت،علاج معالجہ،ادویات کا ذمہ لینےکااعلان کیاتھا۔ واسو ذیابیطس کے مریض اور بدترین معاشی مشکلات کاشکار ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے فنکار ہمارا افتخار ہیں اور ان کی جہاں تک ممکن ہو سکا مدد کریں گے-

    ترجمان بلوچستان حکومت نے آج 6 اگست کو واسو خان کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں فوک گلوکار ان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں-


    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان نے لکھا کہ معروف گلوکار واسو ان دنوں بیمار و کسمپرسی کی ذندگی گزاررہے ہیں۔
    انکے گھر کی حالت سے انکے معاشی حالات کااندازہ لگایا جاسکتا ہے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نےچند روز قبل انکی مالی معاونت وعلاج معالجہ کااعلان کیا ہے اورکل یعنی 7 اگست کو وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں انکی خدمت میں چیک پیش کرینگے-

    واسو خان کے ساتھ لیاقت شاہوانی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد کئی افراد نے شہزاد رائے کو طعنے دیے اور ان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے واسو خان کو بھلا دیا۔


    تاہم ان طعنوں اور تنقید کے جواب میں جلد ہی واسو خان کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں انہوں نے شہزاد رائے کی جانب سے تاحال مدد ملنے کی تصدیق کی۔

    روبینہ ابراہیم زہری کی جانب سے واسو خان کی مختصر ویڈیو ٹوئٹ کی گئی جس میں وہ اپنی بیماری سے متعلق بتانے سمیت شہزاد رائے کی جانب سے مدد ملنے کا اعتراف بھی کرتے دکھائی دیئے۔
    https://twitter.com/Balochistan__/status/1291283378361323520?s=20
    انہوں نے کہا کہ شہزاد رائے نے میری بہت مدد کی ہے میرا آغا خان میں علاج کروایا آج تک میرے ساتھ رابطے میں ہے میں انکا شکر گزار ہوں اور لیاقت شاہوانی صاحب کا بھی شکریہ جنہوں نے مجھے آکر پوچھا اور اسحاق لہڑی صاحب کا شکریہ جنہوں نے میری آواز دنیاتک پہنچائی۔

    واسو خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کا علاج کروانے سمیت ان کے گھر کی تعمیر کروائی جائے اور ان کے کسی بیٹے کو سرکاری نوکری بھی دی جائے تاکہ ان کی مالی مشکلات حل ہوسکیں۔

    واضح رہے کہ واسو خان نے ابتدائی طور پر 2011 کے آخر میں شہزاد رائے کے ساتھ ’اپنے اُلو کتنے ٹیڑھے، اب تک نہ ہوئے سیدھے‘ گانا کیا تھا اس کے بعد دونوں نے 2012 میں جیو ٹی وی پر ’واسو اور میں‘ نامی سماجی شو کیا تھا، جس میں وہ ملکی حالات پر بات کرتے دکھائی دیے تھے ان کے اس شو کو لوگوں کی جانب سے بہت پذیرائی ملی تھی-

    آپ خوش ہوں یا غمگین زندگی کے ہر لمحے کو سیلیبریٹ کریں صبا قمر

    ہارون شاہد اور زیب بنگش کا جنید جمشید کو خراج تحسین

  • عائشہ خان کی حمزہ علی عباسی کو بیٹے کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار

    عائشہ خان کی حمزہ علی عباسی کو بیٹے کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی خوبصورت اور پُرکشش اداکارہ عائشہ خان نے حمزہ علی عباسی کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی کے بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پیارے دوستوں حمزہ اور نیمل کو بچے کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
    https://www.instagram.com/p/CDbpx0Wl1pc/?utm_source=ig_embed
    انہوں نے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے محمد مصطفی کو دنیا میں خوش آمدید کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ آپ کے بیٹے کو ہمیشہ صحت اور خوشی سے نوازے۔

    ساتھ ہی انہوں نے حمزہ عباسی کی بہن فضیلہ عباسی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اور فضیلہ آپ کو بگڑا اور دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتیں-

    واضح رہے کہ 3 اگست کو حمزہ علی عباسی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں بتایا تھا کہ للہ نے مجھے اور نیمل کو بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی نعمت سے نوازا ہے۔

    جبکہ حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچے کے ہاتھ کے ساتھ اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش 30 جولائی کو ہوئی تھی۔

    حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ بیٹے کی تصویر شئیر کر دی

  • بچپن سے ہی نیند سے متعلق مسائل کا سامنا رہا ہے   ماہرہ خان

    بچپن سے ہی نیند سے متعلق مسائل کا سامنا رہا ہے ماہرہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن سے ہی نیند کے انتظار میں رات بھر جاگتی رہتی تھیں-

    باغی ٹی وی :ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آرٹ ورک پر مبنی ایک ویڈیو شئیر کی جس کے پس منظر میں کوک اسٹوڈیو سیزن 4 میں شامل گانا نندیا رے لگایا گیا تھا۔
    https://www.instagram.com/p/CDhfsD5h6fV/?igshid=1003v20lwk3zc
    اداکارہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنی نیند سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بچپن سے ہی نیند کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے یا کم از کم یہی ہے جو مجھے میرے بڑوں نے بتایا ہے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ مجھے بس اتنا ہی یاد ہے کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے تب سے ہی نیند کے انتظار میں رات بھر جاگتی رہتی تھی اوررات کے آنے کا انتظار کیا کرتی تھی کہ اہل خانہ کے دیگر تمام افراد سوجائیں اور پھر میں آرام سے رات بھر جاگتی رہوں۔

    ماہرہ نے لکھا کہ میں ہمیشہ کھلی آنکھوں سے خواب دیکھا کرتی تھی اور یہ تصور کیا کرتی تھی خدا سب دیکھ رہا ہے۔

    انہوں نےلکھا کہ میں کھلی آنکھوں سے ہی فلم میں اداکاری کرنا،اسکول میں کچھ جیتنا، جو شخص پسند تھا اس سے باتیں کرنا اور اسی قسم کے دیگر منظرنامے ادا کرنے میں رات گزارتی تھی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ اس بے خوابی کی عادت میں کوئی تبدیلی رونما ہوئی ہو کیوں کہ واقعی میں کچھ نہیں بدلا ہے سوائے منظرنامے کے-

    ماہرہ نے ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا کہ زندگی میں جس چیز کی یاد آتی ہے وہ بچپن میں میری والدہ کا گانا سنانا ہے جس سے مُجھے فورا نیند آجاتی تھی۔

    سونیا حسین کا ذہنی صحت سے متعلق اہم پیغام

    ماہرہ خان کا بیروت دھماکوں پر غم کا اظہار

  • یاسر حسین کا پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے اہم پیغام

    یاسر حسین کا پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے اہم پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے حکومت کو ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی نہ لگانے کا مشورہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : یا سر حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور حالات حاظرہ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں اور اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر و بیشتر سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھوں تنقید کا نشانہ بھی بنتے ہیں –

    حال ہی میں یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں ٹھٹھہ کے نوجوان آصف مگسی کی 11 موٹر سائیکلوں کی لانگ جمپ کی خبر کو شئیر کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر پابندی نہ لگانے کا مشورہ دیا ہے۔

    یاسر حسین انسٹاگرام سٹوری سکرین شاٹ
    اداکار نے کہا کہ اور ہاں آصف مگسی بھی ایک ٹک ٹاک اسٹار ہے، ٹک ٹاک پر پابندی نہ لگائیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ٹک ٹاک پر بھی انسٹاگرام اور فیس بُک کی طرح اچھے بُرے سب لوگ ہیں۔

    پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر غیراخلاقی مواد ہونے پر وارننگ جاری کی گئی تھی اپنی وارننگ میں پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ مختلف طبقات کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز کی شکایات مل رہی ہیں وارننگ پر ٹک ٹاک کی جانب سے تحریری جو اب تسلی بخش نہیں ہے

    پی ٹی اے نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹک ٹاک سے تمام غیراخلاقی ویڈیوز ہٹائی جائیں اور ٹک ٹاک پر آئندہ ایسی ویڈیوز اپ لوڈ نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی جائے۔

    ٹک ٹاک پر ماہانہ لاکھوں روپے کمانے والے پاکستانی ٹک ٹاک اسٹا ر

    یوٹیوب پر پابندی،شوبز فنکاروں کا برہمی کا اظہار

    حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے تو ہمیں حکومت کا ساتھ دینا چاہئے حریم شاہ

    لانگ جمپر محمد آصف کو بڑے قومی ادارے نے ملازمت دے دی

  • گلوکار سلمان احمد کے بیٹوں نے یوم آزادی کی منابست  اورافواج پاکستان اور قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے لئے گانا تیار کرلیا

    گلوکار سلمان احمد کے بیٹوں نے یوم آزادی کی منابست اورافواج پاکستان اور قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے لئے گانا تیار کرلیا

    پاکستان کے معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار سلمان احمد کے بیٹوں شیر جان اور عمران نے 14 اگست کے حوالے سے نیا گانا ’دل میں پاکستان‘ تیار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دل دل پاکستان کے نام سے مقبول ملی نغمہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے جنون گروپ کے لیڈ گٹارسٹ سلمان احمد کے بیٹوں نے یوم آزادی کی منابست اور افواج پاکستان اور قومی ہیروز کو ملک کی خاطر خدمات سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کرنے لئے گانا تیار کرلیا ہے۔

    ملک کے ممتاز گلوکار سلمان احمد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹوں شیر جان اور عمران نے جیم کے نام سے نیا میوزک بیڈ ترتیب دیا ہے اور پہلا ملی نغمہ تیار کیا ہے جب کہ گانے کی کمپوزنگ اور موسیقی شیر جان عمران اور دوست جنید نے تیار کی ہے۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان احمد کے بیٹے شیر جان کا کہنا تھا کہ موسیقی سے دلی لگاؤ ہے میرے بابا میرے آئیڈیل ہیں تعلیم کے ساتھ موسیقی میں ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں-

    انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو ہمارا گانا دنیا بھر میں ریلز ہوگاشیر جان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ ملک کے لئے زیادہ سے زیادہ فلاحی کام کئے جائیں-

    ایک وقت تھا کشمیر پر انگار وادی جیسے ڈرامے آتے تھے، اب تو ساس بہو کی لڑائیاں ہی…

    مقبوضہ جموں اور کمشیر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال پر مبنی فلم ریلیز

  • بیروت دھماکے حادثہ یا اسرائیل حملہ   تحریر: صابر ابو مریم

    بیروت دھماکے حادثہ یا اسرائیل حملہ تحریر: صابر ابو مریم

    بیروت دھماکے ۔ ۔ حادثہ یا اسرائیل حملہ
    تحریر: صابر ابو مریم
    سیکرٹری جنرل فلسطین فاءونڈیشن پاکستان
    پی ایچ ڈی اسکالر، شعبہ سیاسیات جامعہ کراچی

    چار اگست منگل کی شام تقریبا چھ بجے لبنانی وقت کے مطابق بیروت کی بندر گاہ پر یکے بعد دیگر دو بڑے دھماکے ہوئے جس کے باعث نہ صرف پوری کی پوری بندر گاہ تباہ ہوئی بلکہ ان دھماکوں کی شدت اس قدر خطر ناک اور تباہ کن تھی کی مقامی ذراءع کے مطابق چالیس کلو میٹر کے دائرے میں موجود عمارتوں کی کھڑکیاں اور شیشے ٹوٹ گئے اور خطر ناک زلزلہ کی لہر پیدا ہوئی ۔ دھماکوں کے چند لمحوں بعد بیروت کے گورنر نے ذراءع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان دھماکوں سے بیروت کو ہیرو شیما اور ناگا ساکی کی یاد دلا دی ہے ۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی ویڈیوز کو دیکھ کر با آسانی یہ کہا جا سکتا تھا کہ یہ دھماکے نیم ایٹمی دھماکے ہیں ۔

    بیروت میں منگل کو ہونے والے دھماکوں میں اب تک سرکاری ذراءع کے مطابق ایک سو پینتیس افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ پانچ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں ۔ درجنوں افراد لا پتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔ اسی طرح تین لاکھ کے قریب افراد بے گھر ہوئے ہیں جن کے گھر تباہ ہو چکے ہیں ۔ ان تمام باتوں میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ بیروت شہر کی واحد بندر گاہ جو لبنان کی معاشی ضروریات اور غذائی اجناس کی درآمد کے لئے راستہ ہے مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بندر گاہ پر ہونے والے ہولناک دھماکوں کی تباہی کے باعث جہاں تیل کا ذخیرہ تباہ ہوا ہے وہاں ساتھ ساتھ ملک کی ضروریات پوری کرنے کے لئے درآمد کی گئی غذائی اجناس بھی تباہ ہو چکی ہیں ۔

    لبنان حالیہ دنوں جہاں اس خطر ناک مصیبت سے گزر رہا ہے وہاں ساتھ ساتھ لبنان کا شمار ایسے ممالک میں بھی ہوتا ہے کہ جن پر امریکہ نے سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور ان پابندیوں کی وجہ سے لبنان کی معیشت بالکل تباہی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ امریکی صدر کی جانب سے لبنانی بینکوں اور معاشی اداروں پر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ابھی تازہ ترین صورتحال میں امریکی صدر نے انتہائی بے شرمی کے ساتھ کہا ہے کہ امریکہ لبنان کی مدد کے لئے تیار ہے لیکن آج دو دن گزر جانے کے بعد جہاں امریکہ کی طرف سے کوئی امداد نہیں بھیجی گئی وہاں ابھی تک کسی بھی قسم کی پابندی میں نرمی یا پابندی کے خاتمہ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا ہے ۔ پوری دنیا نے بم دھماکوں کے بعد پید ا ہونے والی صورتحال میں لبنان کے عوام کی مدد کرنے کو اولین ترجیح قرار دیا ہے لیکن امریکی پابندیاں ان امدادی سرگرمیوں کی راہ میں بھی رکاوٹ ہیں ۔

    ایران، قطر، ترکی سمیت عرا ق نے لبنان کی عملی مدد شروع کر دی ہے، ایران کے تین کارگو جہاز حملہ کے بعد بدھ کی درمیان شب کو بیروت ہوائی اڈے پر پہنچ چکے تھے، عرا ق نے امریکہ کے دباءو کو مسترد کرتے ہوئے اگلے ہی دن سے لبنان کے لئے تیل کی سپلائی پہنچانے کی یقین دہانی کروائی تھی، اسی طرح قطر اور ترکی نے موبائل اسپتالوں کا قیام کیا ہے ۔ شام کی حکومت جو گذشتہ دس سال سے امریکہ اور عرب دنیا کی پابندیوں اور سازشوں کا مقابلہ کر رہی ہے اس مشکل وقت میں لبنان کے لئے زمینی او ر فضائی تمام سرحدوں کھول دیا گیا ہے اور زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے دمشق میں منتقل کیا گیا ہے ۔ فرانس کے صدر مائیکرون بھی جمعرات کو لبنان پہنچے ہیں اور امداد کا اعلان کیا ہے ۔

    اس تمام صورتحال کے تناظر میں لبنان حکومت نے ملک میں پندرہ روز کی ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے اور پورے ملک میں سوگ کی فضاء ہے ۔ آئیے اب سیاسی طور پر دنیا کے رویہ اور خاص طور پر امریکہ اور اسرائیل کے رویہ کو بیان کرتے ہیں کہ لبنان میں ٹوٹنے والی اس قیامت پر امریکی صدر اور غاصب صہیونیوں کی جعلی ریاست اسرائیل کے حکمران کیا کہتے ہیں ۔

    لبنان کی بندر گاہ پر ہونےو الے ہولناک دھماکوں کو ابتدائی طور پر سرکاری موقف میں بتایا گیا ہے کہ بندر گاہ پر موجود دوہزار سات سو ٹن ناءٹریٹ سوڈیم آتش گیر مادہ موجود تھا جس کے دھماکہ کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے ۔ دوسری طرف امریکی صدر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ حملہ ہو سکتا ہے، لہذا لبنانی حکومت کے موقف کی تردید کی گئی ہے ۔

    عالمی سطح پر ماہرین سیاسیات کی رائے میں بھی اسی طرح کا تاثر موجود ہے اور کچھ ماہرین کی رائے ہے کہ یہ ایک حملہ ہو سکتا ہے اور اس حملہ میں اسرائیل کا ملوث ہونا قوی امکان ہے ۔ اس خیال کے مالک ماہرین کاکہنا ہے کہ اسرائیل ماضی میں لبنان کی بندرگاہ اور فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیتا رہا ہے اور عین ممکن ہے کہ اسرائیل ان حملوں کے پیچے ملوث ہو ۔

    کچھ اور ماہرین سیاسیات نے اس خوفناک دھماکوں کو حادثہ ہی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی وجوہات اور غفلت برتنے والے عناصر کی نشاندہی کی جائے اور ان کے خلاف قرار واقعی ایکشن لیا جائے ۔

    اطلاعات کے مطابق اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ بڑے پیمانے پر دو ہزار سات سو ٹن ناءٹریٹ سوڈیم مواد بندر گاہ کی ذخیرہ گاہ میں سنہ2014ء سے موجود تھا جس کے بارے میں غفلت سے کام لیا گیا ہے ۔ اسی طرح منگل چار اگست کو ہی اسرائیل جنگی طیاروں نے لبنانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام میں داخل ہوئے اور شام میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف لڑنے والی افواج کے خلاف بمباری میں حصہ لیا لہذا ایک امکان یہ پایا جاتا ہے کہ اس کاروائی میں بھی اسرائیلی ہاتھ کارفرما ہو ۔ سیاسی ماہرین کی رائے کے مطابق یہ امکان قوی ہے کہ اسرائیل نے بندر گاہ پر حملہ کر کے حالیہ دنوں امریکہ کی طرف سے معاشی شکنجہ میں جکڑے بیروت کو مزید کڑے امتحان میں مبتلا کر دیا ہے ۔

    دوسری جانب اسرائیل نے لبنان کی بندر گاہ پر کسی بھی حملہ سے انکار کرتے ہوئے خوفزدگی رویہ کا مظاہرہ کیا ہے البتہ سوشل میڈیا پر اسرائی کے کچھ اراکین کنیسٹ نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور تباہی پر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔

    خلاصہ یہ ہے کہ لبنان اس حادثہ کے بعد مشکلات کا شکار ہو چکا ہے، بندر گاہ مکمل تباہ ہو چکی ہے، ایران اور دیگر خطے کے ممالک لبنان کی مدد کے لئے میدان میں اتر آئے ہیں ۔ لبنان کی مدد ایسے ممالک کررہے ہیں جو خود پہلے ہی امریکی پابندیوں کا شکار ہیں لیکن جو ممالک امریکہ کے اتحادی ہیں ان کی طرف سے تا حال لبنان کی مدد کے مناظر دیکھنے میں نہیں آئے ہیں ۔ لبنان اپنی ایک مکمل تاریخ رکھتا ہے، اس لبنان نے بہت سے کٹھن حالات کا مقابلہ کیا ہے، اسی لبنان نے سنہ 2000ء میں اسرائیل کولبنان سے فرار کرنے پر مجبور کیا اور مکمل آزادی حاصل کی ۔ یہ لبنان ہے کہ جس نے امریکہ اور اسرائیل کے تمام ناپاک منصوبوں کو آج تک ناکام بنایا ہے اور سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق لبنان سے یہی امید کی جا رہی ہے کہ لبنان ایک مرتبہ پھر اس خطر ناک صورتحال سے نکل کر ابھرے گا اور یہ لبنان اب پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقت ور ثابت ہو گا ۔