Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ٹک ٹاک پر ماہانہ لاکھوں روپے کمانے والے پاکستانی ٹک ٹاک اسٹا ر

    ٹک ٹاک پر ماہانہ لاکھوں روپے کمانے والے پاکستانی ٹک ٹاک اسٹا ر

    سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نوجوانوں کی مقبول ترین ایپ ہے جس نے مقبولیت میں انسٹاگرام اور فیس بک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے یہاں تک کہ پاکستانی نوجوان دوسری سوشل میڈیا ویب سائٹس کی بجائے زیادہ تر ٹک ٹاک پر نظر آتے ہیں اور آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ نوجوان ٹک ٹاک پر لاکھوں کما رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ٹک ٹاک کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے احسن خان نے اپنے شو میں پاکستان کے مشہور ٹک ٹاک سٹارز کو بلایا اور ان سے ٹک ٹاک اوران کی آمدنی کے بارے میں بھی سوال جواب کئے-

    احسن خان کے شو میں حال ہی میں مجتبی لاکھانی اور ایمن زمان جن کے 2.6 ملین فالوورز ہیں اور ٹک ٹاک کی مشہور بھائی بہن کی جوڑی شیری اور مشال ملک اور پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر کے گانے تُم تُم میں ڈیبیو کر نے والی اسٹار اریکا حق جن کے ٹک ٹاک 5.4 ملین فالوورز ہیں شریک ہوئیں-

    شو کے دوران احسن خان نے ان تمام ٹک ٹاک اسٹار سے ان کی آمدنی پوچھی تو انہوں نے کہا کہ ان کی آمدنی کا انحصار ان کی ویڈیوز کی تعداد اسپانسرز ویڈیوز اور کمپنی وغیرہ پر ہوتا ہے۔

    ٹک ٹاک سٹار مجتبیٰ لاکھانی اور ایمن زمان نے بتایا کہ انہوں نے ایک موبائل فون کمپنی کی کیمپین کے لئے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی جس کے انہیں 1 لاکھ 60 ہزار روپےکی آمدنی ہوئی تھی۔

    ٹک ٹاک پر بھائی بہن کی مشہور جوڑی شیری اور مشال نے بتایا کہ ان دونوں کی ماہانہ آمدنی 4 لاکھ کے قریب ہوجاتی ہے جبکہ اریکا حق نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا کر ماہانہ ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے تک کمالیتی ہیں۔

    واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر ٹک ٹاک اسٹارزکی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے کئی واقعات کے باعث حکومت ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی تجویز پر غور کر رہی ہے جبکہ فحش مواد پرحکومت نے ٹک ٹاک کو وارننگ جاری کر دی ہے . فحش اور غیر اخلاقی مواد کی وجہ سے ٹک ٹاک پر بھی پابندی لگائے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے . پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن ایوان سیمابیہ طاہر نے پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے قرار داد جمع کرادی ہے –

    سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرار داد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ’پاکستان میں ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے مذاہب کا مذاق بنایا جارہا ہے اور موبائل ایپلیکیشن کی وجہ سے بے حیائی بھی پھیل رہی ہے‘۔
    قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ ’ٹک ٹاک پر بے سروپا گفتگو کر کے نئی نسل کو تباہی کے دہانے کی طرف دھکیلا جارہا ہے، پلیٹ فارم پر شیئر ہونے والی ویڈیوز کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں اور نہ ہی کسی قسم کی قانونی گرفت ہوتی ہے-

    سیمابیہ طاہر نے لکھا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز کو بلیک میلنگ کے لیے بھی استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی لوگوں نے خودکشی کر کے اپنی قیمتی جانوں کو ختم کیا۔ایوان میں جمع کرائی گئی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ’پنجاب اسمبلی کا ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو ز پر مکمل پابندی عائد کی جائے تاکہ نوجوان نسل کو بچایا جاسکے‘۔

    حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے تو ہمیں حکومت کا ساتھ دینا چاہئے حریم شاہ

  • عائزہ خان کی نئی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    عائزہ خان کی نئی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی :اپنی جاندار اداکاری کے باعث لوگوں میں دلوں پر راج کرنے والی پُرکشش اداکارہ عائزہ خان نے ایک بار پھر اپنی نئی تصاویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر دھوم مچادی-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شئیر کی گئیں تصاویر میں عائزہ خان کو پیلے رنگ کے خوبصورت لباس اور سر پر دوپٹے میں دیکھا جاسکتا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CC6UEryhOCO/
    انصب جہانگیر اسٹوڈیو کے شاندار لباس ، انیلا مرتضیٰ کے سٹائل اور اصفر کی جیولری کے ساتھ عائزہ خان نے بے حد خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CC6T6KWhE1D/
    عائزہ کی تصاویرپرصارفین پسندیدگی کااظہارکررہے ہیں ایک صارف نے کہا کہ یقینا پاکستانی خوش ہوں گے کہ ان کی خواہش کے مطابق تصاویر بنی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CC6ToqWhyl5/

    واضح رہے کہ اس وقت عائزہ خان جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے مہر پوش میں مہرو کا کردار اداکا کر رہی ہیں ا ڈرامے میں ان کے مقابل ان کے شوہر دانش تیمور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اس ڈرامے کو تحریر مصباح نوشین نے کیا ہے جبکہ اس ڈرامے کے ہدایت کار مظہر معین اور پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں ڈرامہ پروڈکشن ہاؤس 7تھ اسکائی انٹرٹینمنٹ تلے بنایا گیا ہے-

  • نورے کی سالگرہ پر سائرہ یوسف کا محبت بھرا پیغام

    نورے کی سالگرہ پر سائرہ یوسف کا محبت بھرا پیغام

    پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے بیٹی نورے کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کیاہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی بیٹی ’نورے‘ آج چھ سال کی ہوگئی، اس حوالے سے سائرہ یوسف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی نورے کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہارکیا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CC6kkSVp5Pf/
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سائرہ یوسف نے دو تصاویر شیئر کی ہیں، ایک تصویر میں وہ کیک ہاتھ میں لیے کھڑی مسکرا رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر صرف کیک کی ہے کیک پرایک گڑیا بنی ہوئی ہے، سائرہ نے اسے نمایاں کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اور بالکل ایسے ہی نورے چھ سال کی ہوگئی-

    سائرہ یوسف نے مزید لکھا کہ ’تم میں ، میں خالص محبت دیکھتی ہوں۔

    سائرہ یوسف کی پوسٹ پر ردعم دیتے ہوئے اداکارہ ثنا جاوید نے بھی نورے کے لئے محبت کا اظہار کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی-

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں تھیں طلاق کی تصدیق کے 2 ماہ بعد شہروز سبزواری نے تصدیق کی کہ انہوں نے ماڈل صدف کنول سے نکاح کرلیا ہے۔

  • اداکارہ روبینہ اشرف نے بھی کورونا کو شکست دے دی

    اداکارہ روبینہ اشرف نے بھی کورونا کو شکست دے دی

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی روبینہ اشرف نے کورونا وائرس کو شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : روبینہ اشرف کورونا کو شکست دینے کے بعد گھر پہنچ گئیں ہیں جس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر روبینہ اشرف کی بیٹی منا طارق نے اپنی والدہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی شیئر کی گئی اس تصویر میں روبینہ اشرف گھر میں ان کے استقبال کے لیے کی گئی سجاوٹ کے پاس ہی بیٹھی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CC79MYkJD5O/
    تصویر شئیر کرتے ہوئے منا طارق نے لکھا کہ یہ سب اس مسکان کے لیے جس کے بارے میں میں نے سوچا تھا کہ شاید میں اسے کبھی نہ دیکھ پاؤں اور ان ہاتھوں کے لیے جن کے بارے میں میں نے سوچا کہ میں انھیں شاید اب کبھی نہ چوم پاؤں۔

    انہوں نے لکھا کہ میری والدہ جو ایک ماہ تک کورونا وائرس سے لڑتی رہیں اور اس سے صحتیاب ہوکر دوبارہ ہمارے درمیان ہیں

    روبینہ اشرف کی بیٹی نے لکھا کہ میں نے روزانہ اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مجھے میری سب سے بہترین چیز دوبارہ لوٹادیں۔

    انہوں نے لکھا کہ اس وقت نے مجھے نہ صرف یہ سکھایا کہ میں ان کا زیادہ خیال رکھوں بلکہ اس نے مجھے یہ احساس بھی کروادیا کہ میں ان کے بغیر کچھ بھی نہیں۔

    منا نے لکھا کہ یہ تصویر ان لوگوں کے لیے جنہوں نے میری والدہ کے لیے دعائیں کیں ان کی خیریت دریافت کرنے لیے پیغامات بھیجے

    اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ روبینہ اشرف کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    واضح رہے کہ لیجنڈی اداکارہ 3 جون کو کورونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں، جس کے بعد انھوں نے خود کر گھر ہی میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

    روبینہ اشرف کی صحت سے متعلق زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں ڈاکٹر عامر لیاقت

    پاکستان کی دو سینئیر اداکارائیں کورونا وائرس کا شکار

    والدہ خیریت سے ہیں،غلط افواہیں پھیلانے سے گریز کریں صاحبزادی روبینہ اشر

  • شاہ رخ خان نے اپنے گھر منت کو پلاسٹک کور سے کیوں ڈھانپا؟

    شاہ رخ خان نے اپنے گھر منت کو پلاسٹک کور سے کیوں ڈھانپا؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رُخ خان کے گھر منت پر پلاسٹک چڑھی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں ۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں واقع شاہ رُخ خان کا گھر منت آج کل پلاسٹک سے ڈھکا ہوا ہے شاہ رُخ خان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شاہ رُخ خان کے گھر کی تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں اور حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ آخر شاہ رخ خان نے ایسا کیوں کیا ہے ؟


    منت کو پلاسٹک کے کور میں ڈھکنے سے سے شائقین کے درمیان آن لائن بحث چھڑ گئی کہ کیا یہ COVID – 19 بیماری کے خلاف احتیاطی تدابیر ہے یا محض مون سون کے اثرات سے بچاؤ کے لئے ہے؟ ایک صارف نے لکھا ، "میرے خیال میں کرونا کی وجہ سے ہے۔ حال ہی میں یہ تحقیق میں پتا چلا ہے کہ کورونا ہوا سے پھیلتا ہے۔ لہذا حفاظتی وجوہات اور احتیاطی تدابیر کی بنا پر انہوں نے یہ کام سانجام دیا ہے۔
    https://twitter.com/TheSRKianKING/status/1285203424938606597?s=20
    تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی شاہ رُخ خان کی جانب سے اپنے گھر منت کو مون سون موسم کے اثرات سے بچانے کے لیے ایسا کیا گیا ہے ۔


    واضح رہے کہ شاہ رخ خان اپنے گھر منت میں اپنی اہلیہ اور 3 بچوں سمیت رہتے ہیں، عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران وہ اپنے خاندان کے ہمراہ اپنے گھر میں ہی وقت گزار رہے ہیں۔

  • سونیا حسین کی عمران اشرف کے بیٹے  کے ساتھ دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سونیا حسین کی عمران اشرف کے بیٹے کے ساتھ دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے عمران اشرف کے بیٹے روہم کو اٹھائے خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر وائرل-

    باغی ٹی وی : اداکارہ سونیا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکار عمران اشرف کے بیٹے روہم کو گود میں اٹھاکر لی گئی تصاویر شیئر کیں-

    تصاویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں انہوں نے ہمایوں سعید کو ٹیگ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ منا میری گود میں زیادہ خوش تھا۔
    https://www.instagram.com/p/CC6SXqSDVf6/
    سونیا نے اپنی پوسٹ میں عمران اشرف کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے ان سے تائید چاہی کہ اُن کا بیٹا کس کے ساتھ زیادہ خوش تھا۔

    خیال رہے کہ سونیا حسین سے قبل حال ہی میں ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی تھی جس میں انہوں نے عمران اشرف کے بیٹے روہم کو باہوں میں لیا ہوا تھا-

    تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے عمران اشرف اور اُن کی اہلیہ کرن اشرف کو شادی کی دوسری ویڈنگ اینورسری کی مبارکباد دی تھی اور لکھا تھا کہ مجھے یاد ہے کہ جب روہم کی پیدائش ہوئی تھی تو عمران اشرف نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر اُن کے بیٹے کی پہلی تصویر میں پوسٹ کروں گا۔

    اداکار نے لکھا تھا کہ لہذا وعدہ پورا کرتے ہوئے میں روہم کے پیدائش کے وقت کی پہلی تصویر آج پوسٹ کر تے ہوئے یہاں پہلی بار آپکے ساتھ ان کے بیٹے روہم کا تعارف کروا رہا ہوں۔

    واضح رہے کہ عمران اشرف اور کرن عمران 2018 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور گزشتہ سال اُن کے ہاں بیٹے

    کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام روہم اشرف ہے۔

    ہمایوں سعید نے عمران اشرف کے ساتھ کیا وعدہ پورا کر دیا

  • عاصم اظہر نے اپنے نئے گانے کی ریلیز کا اعلان کر دیا

    عاصم اظہر نے اپنے نئے گانے کی ریلیز کا اعلان کر دیا

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عاصم اظہر نے اپنا نیا گانا’سوہنیا‘ 23 جولائی کو ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئے گانے کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ زائقین کو اُن کا یہ نیا گانا پسند آئے گا۔


    عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر اپنی سابقہ انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے نئے آنے والے گانے ’سوہنیا‘ کی ایک جھلک شئیر کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنے آپ اور اپنے کام کی بہتری کیلئے مسلسل کوشاں ہوں اب تک کے اپنے کام سے مطمئن ہوں مجھے میرا کام پسند ہے کیونکہ میں اپنے گانوں کے ذریعے دوسروں سے بات کرتا ہوں۔

    گلوکار نے طویل پیغام میں اپنی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ شروعات سے ہی میری زندگی کا سفر آسان نہیں رہا اور سولہ سال کی عمر سے ہی مجھے بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن یہاں میں آپ سب کا شکرگزار ہوں کہ آپ سب نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور کسی نہ کسی موڑ پر گلوکار کی مدد کی مجھے ایک بہترین گلوکار کی فہرست میں شامل کیا اور میرے گانوں کا پسند کیا۔

    گلوکار نے کہا تھا کہ میں اپنے گانے ’تُم تُم‘ کو ملنے والی شہرت کے لیے بھی آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ چند ہی دنوں میں میرے گانے کو 5 ملین ویوز مل چکے ہیں جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے میرا گانا ابھی بھی یوٹیوب پر نمبر 1 پر ٹرینڈنگ پر ہے اور میں اس گانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مزاحیہ میمز کا بھی حصہ بنا رہا لیکن بعض اوقات آپ لوگ حد سے زیادہ بڑھ جاتے ہیں-

    اُنہوں نے کہا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے کام کی وجہ سے ٹرینڈنگ پر رہوں لیکن آپ لوگ منفی انداز میں میمز کا حصہ بناتے ہیں الحمداللہ میں جہاں بھی ہوں بہت خوش اور مطمئن ہوں میں خود کو ایک اچھا بیٹا ایک اچھا دوست اور ایک اچھا انسان بنانے کی کوشش کررہا ہوں تاکہ زندگی کے تمام چیلنجز کا سامنا کرسکوں۔

    ہانیہ سے اپنے تعلق پر بات کرتے ہوئے عاصم کا کہنا تھا کہ ہانیہ خوبصورت شخصیت کی مالک ہے جس نے مجھے پیار کرنا اور پیار بانٹنا سکھایا اِسی لیے ہمارا تعلق ہمیشہ مضبوط رہے گا اور ہمارا تعلق ایک لیبل سے بڑھ کر ہے انہوں نے کہا ہانیہ نے بھی یہی بات کی تھی کہ ہمارا تعلق اتنا مضبوط ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

    گلوکار نے دونوں کے تعلق پر بات کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ سب آرام سے بیٹھو اور ہر جگہ محلّے کی پھپھو نہیں بنتے ہیں۔

    گلوکار نےتصویر شئیر کعتے ہوئے اپنی مذکورہ پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میں اپنے فن کے ذریعے بات کرنا چاہتا ہوں تو لہذا یہ میرے نئے گانے کی پہلی جھلکی ہے جو میں شیئر کررہا ہوں۔

    انہوں نے گانے کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنا نیا گانا 23 جولائی کو ریلیز کرنے والے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سب اسے پسند کریں گے-

    عاصم اظہرصرف میرا اچھا دوست ہے ہمارے درمیان کوئی نجی تعلقات نہیں ہانیہ عامر

    عاصم اور ہانیہ تو بس دوست تھے، گزشتہ کچھ مہینوں میں انکی آپس میں ملاقاتوں کی چند جھلکیاں

    ہانیہ عامر کا عاصم اظہر کو صرف دوست کہنے پر اریکا حق تنقید کی زد میں

    ہانیہ عامر کے بعد عاصم اظہر نے بھی اپنے تعلق پر خاموشی توڑ دی

  • بیٹے کا ماں پر تشدد شوبز فنکاروں کی شدید الفاط میں مذمت

    بیٹے کا ماں پر تشدد شوبز فنکاروں کی شدید الفاط میں مذمت

    پاکستانی فنکاروں نے سوشل میڈیا پر بیٹے اور بہو کے والدی پر تشدد کرنے کی وائرل ویڈیو پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ارسلان نامی شخص کو بیوی سمیت والدہ پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اور اپنی ماں کے لئے بُرے الفاظ استعمال کر رہا ہے-

    اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ مچ گیا ہے اور یہ معاملہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہےاس ویڈیو پر جہاں ٹوئٹر صارفین کی جانب سے اس دلخراش ویڈیو پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں شوبز ستاروں نے بھی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے-

    اداکار حمزہ علی عباسی نے اس وقاعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ میرے پاس اس واقعے کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں اور نہ ہی میں یہ ویڈیو پوسٹ کرسکتا ہوں بلکہ میں نے یہ ویڈیو ہی ڈیلیٹ کردی ہے۔


    حمزہ علی عباسی نے والدہ پر تشدد کرنے والے بیٹے پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے لکھا اوہ میرے خدا۔۔۔ جہنم کا گہرا ترین کونا اس شیطان کا منتظر ہے جس نے اپنی بوڑھی ماں پر ہاتھ اٹھایا۔

    حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ کسی بھی ماں کو اپنے بچے کے ذریعے تکلیف نہیں پہنچنی چاہیے اور نہ ہی کسی بچے کے ذریعے باپ کو نقصان پہنچنا چاہے۔


    نیمل خاور نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کا قہر اس آدمی کا منتظر ہے-

    صبا قمر نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے اس پر فوراً کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے-


    انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہیں یہ غیر انسانی عمل دیکھ کرتکلیف ہوئی ہے-

    صبا قمر نے کہا کہ وہ یہ سب دیکھ کر اس وقت خوفزدہ ہیں کہ کوئی اتنا ظالم اور سخت دل کیسے ہو سکتا ہے۔‘

    صبا قمر نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستانی حکام سے مودبانہ درخواست کی کہ اس اس واقعے پر کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے ۔
    صارفین نے بھی اس ویڈیو پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے کو تنقید کا نشانہ بنایا-


    https://twitter.com/U_3322/status/1285735571932020738?s=20
    https://twitter.com/chalosidepehato/status/1285912260792246274?s=20
    https://twitter.com/SRKYousafzaiPK/status/1285923448775036928?s=20


    https://twitter.com/DekhHw/status/1285903919617658880?s=20

    واضح رہے کہ گذشتہ روز راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقے میں اہلیہ کے ساتھ مل کر بیٹے نے ماں اور بہن کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا ویڈیو وائرل ہونے پرریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے سخت نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ کروادیا۔ میاں بیوی کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق صادق آباد کے علاقے ڈھوک علی اکبر کری روڈ کی رہائشی گلنار بی بی کا بیٹا ارسلان اور بہو بسمہ جو والدین سے الگ رہتے ہیں والدین سے ملنے کے لیے انکے گھر آئے جہاں ارسلان کی بہن اور اسکی اہلیہ کی کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جو بڑھ گئی اور جھگڑا شروع ہوگیا۔

    اس دوران بیٹا ارسلان بھی درمیان میں کود پڑا اور اہلیہ کے ساتھ مل کر والدہ گلنار بی بی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ گھر میں کسی فرد نے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس کی اطلاع ملتے ہی ریجنل پولیس آفیسر سہیل حبیب تاجک اور سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے نوٹس لیکر پولیس کو فوری کارروائی کا حکم دیا ہے

    جبکہ ایس پی راول رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ رشتوں کا تقدس پامال کرنے اور والدہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والے بیٹے اور اسکی اہلیہ کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا-

    شادی کرو کاروبار نہیں ، صبا قمر کی شادی سے متعلق روایتی خیالات پر تنقید

  • فلک شبیر نے سارہ خان کو شادی کی پیش کش کیسے کی؟

    فلک شبیر نے سارہ خان کو شادی کی پیش کش کیسے کی؟

    رواں ماہ 17 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کی اچانک شادی نے لوگوں کو حیران کر دیا تھا جوڑے نے 14 جولائی کو منگنی کا اعلان کیا اور اگلے ہی دن دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور دونوں 17 جولائی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے-

    باغی ٹی وی : فلک شبیر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ان کے اور سارہ خان کے درمیان دوستی کی شروعات ہوئی اور کس طرح انہوں نے اداکارہ کو شادی کی پیش کش کی-

    فلک شبیر نے بتایا کہ ان کے اور سارہ خان کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات 2019 میں ہم ٹی وی برائڈل کوچر شو میں ہوئی تھی اور اسی ملاقات کے بعد ہی انہوں نے باقی زندگی ایک ساتھ گزارنے کی پلاننگ کی تھی۔

    انسٹاگرام سکرین شاٹ
    فلک شبیر نے بتایا کہ مذکورہ ملاقات سے قبل ان کے اور سارہ علی خان کے درمیان سرسری ملاقاتیں ہوتی تھیں لیکن اس دن وہ تنہا بیٹھ کر چائے پی رہے تھے تو انہوں نے سارہ خان اور نور کو ساتھ میں چائے پینے کی پیش کش کی اور پھر چائے کے ساتھ تفصیلی گفتگو کے بعد ان کے درمیان ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔

    گلوکار نے بتایا کہ ان کے اور سارہ خان کے درمیان دوسری اہم ملاقات لاہور کے ایم ایم روڈ کے ایک ہوٹل میں اس وقت ہوئی جب وہ ایک شو کرنے کے بعد فری ہوئے۔

    انسٹاگرام سکرین شاٹ
    انہوں نے بتایا کہ اس روز کا کھانا ایک ساتھ کھانے کے بعد جب انہوں نے سارہ خان کو گھر چھوڑا تو انہوں نے راستے میں ہی اداکارہ کو شادی کی پیش کش کی جس پر سارہ خان نے انہیں والدین سے ملاقات کے لیے کہا۔

    گلوکار نے مزید بتایا کہ کچھ دن بعد انہوں نے سارہ خان کے والد سے ملاقات کی اس سے قبل سارہ نے انہیں بتایا تھا کہ اگر ان کے والد 15 منٹ سے قبل ملاقات سے اٹھ گئے تو ان کی شادی نہیں ہوسکتی فلک شبیر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سارہ کے والد سے گفتگو کی جو 2 گھنٹے تک جاری رہی اور سارہ کے والد شادی کے لئے راضی ہو گئے –

    گوگل ڈاؤن لوڈ فوٹو
    فلک شبیر نے سارہ خان کے کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد بھی سارہ خان کو شوبز میں کام کرنے سے نہیں روکا جائے گا بلکہ اس کی اپنی مرضی ہوگی کہ وہ اداکاری کے علاوہ گلوکاری بھی کرتیں ہیں تو کریں وہ سارہ خان کے ہر فیصلے میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے-

    سارہ خان اور فلک شیر کی منگنی اور مایوں کی خوبصورت تصا ویر سوشل میڈیا پر وائرل

  • بھارتی چینل زی 5  اپنے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر پاکستانی ڈرامے نشر کرے گا

    بھارتی چینل زی 5 اپنے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر پاکستانی ڈرامے نشر کرے گا

    بھارت کا چینل زی 5 نے اپنے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر پاکستانی ڈراموں کو نشر کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق ، زی 5 بھارت کے زیانٹرٹینمنٹ چینل کا ذیلی ادارہ ہے۔ زی 5 متعدد پاکستانی ڈراموں کو اپنے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر جاری کرے گا جن میں بن روئے ، دیارِ دل ، باغی ، اور دیگر ڈرامے شامل ہیں-

    کچھ سال پہلے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات تھے ، تب بھارتی چینل زی ٹی وی نے ایک نیا چینل زی زندگی شروع کیا تھا جو پاکستانی ڈراموں کو نشر کرتا تھا۔ ان ڈراموں کو ہندوستانی لوگوں نے بہت پسند کیا اور ہمارے فنکاروں کو سرحد پار سے بہت شہرت ملی۔

    بعد میں ، جب سرحدوں پر تناؤ بڑھ گیا تو ہمارے تمام فنکاروں کو پاکستان واپس آنا پڑا ،ساتھ ہی اس چینل نے پاکستانی مواد کو نشر کرنا بھی بند کردیا۔

    اب تقریبا تین سال بعد ، زی 5 ایک آن لائن پلیٹ فارم جو زی انٹرٹینمنٹ کا ذیلی ادارہ ہے ، ایک بار پھر پاکستانی ڈرامے نشر کرنے کے لئے تیار ہے۔

    اطلاعات کے مطابق ، زی 5 پاکستان کی پانچ نئی سیریز بھی شروع کرنے والی ہے۔ سیریل کی تفصیل درج ذیل ہے:

    دھوپ کی دیوار:
    عمیرہ احمد کی تحریر کردہ اور حسیب حسن کی ہدایت کاری میں بننے والے اس پاکستانی ڈرامے میں سجل علی ، احد رضا میر ، منظر سہبائی ، سمیعہ ممتاز ، علیٰ خان ، عدنان جعفر ، ثمینہ احمد ، اور زیب رحمن نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں –
    من جوگی:

    ایک اور ڈرامہ من جوگی ہے ، جس میں صبا قمر ، نعمان اعجاز ، آغا مصطفیٰ حسن ، عظمیٰ حسن ، اور گل رانا ہیں۔ ڈرامہ ساجی گل لکھیں گے اور ہدایتکار کاشف نثار ہوں گے۔
    ایک جھوٹی لو سٹوری:

    عمیری احمد کی تحریر کردہ اور مہرین جبار کی ہدایات میں بننے والے ڈرامے ایک جھوٹی لو سٹوری کی سٹار کاسٹ میں ، بلال عباس خان ، مدیحہ امام ، کنزہ رزاق ، فرقان قریشی ، کرن حق ، بیئو ظفر ، اور محمد احمد شامل ہیں ۔
    چڑیلز:

    عاصم عباسی کے تحریر اور ہدایت کردہ پروجیکٹ چوریلز میں یسرا رضوی ، ثروت گیلانی ، نمرا بُچا ، مہر بانو ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ، یہ کہانی پدرانہ شفقت، صنفی امتیاز ، اور بدعنوانیوں کے خلاف لڑنے کے طریقوں پر روشنی ڈالے گی۔

    عبداللہ پور کا دیوداس:

    ڈرامہ عبداللہ پور کا دیوداس بھی مذکورہ انڈین ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا۔ ڈرامہ کی ہدایتکاری انجم شہزاد کریں گے اور اسکرپٹ شاہد ڈوگر لکھیں گے۔ ڈرامہ میں بلال عباس خان ، سارہ خان ، نعمان اعجاز ، اور سویرا ندیم نظر آئیں گی۔

    ڈرامہ سیریل دھوپ کنارے کے بعد آہٹ اور تنہائیاں بھی سعودی عرب میں نشر کئے جائیں گے

    نبیل قریشی کا لیاری گینگ وار پر ویب سیریز بنانے کا اعلان