Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کیسے بھول جائیں تجھے   ازقلم:منہال زاہد سخی

    کیسے بھول جائیں تجھے ازقلم:منہال زاہد سخی

    منہال زاہد سخی

    تجھے کبھی نہیں بھول پائیں گے
    ہم تیرا ہی رستہ چاہیں گے
    کہ کیسے بھول جائیں تجھے
    اندھیرے میں چمکتا اک ستارہ تھا
    ارض پاک کے سہاروں میں مضبوط اک سہارا تھا
    تو دل جان ہمارا تھا
    امیدوں کا دھارا تھا
    کہ کیسے بھول جائیں تجھے
    تو وطن کی خاطر جیا ہمیشہ
    تو وطن کی خاطر دشمنوں سے لڑا ہمیشہ
    اس ارض پاک کی خاطر ہی بڑھا ہمیشہ
    تو شہید ہوکر ہے اب زندہ ہمیشہ
    کہ کیسے بھول جائیں تجھے
    تو نے دشمن کو اپنی اوقات میں رکھا
    آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات میں رکھا
    دشمن کو ہمیشہ ہی مات میں رکھا
    قوم نے تجھے ہمیشہ یاداشت میں رکھا
    کہ کیسے بھول جائیں تجھے
    تیرے اہداف تیری منزل ابھی بھی ہم کو یاد ہے
    تیرا خون رائیگاں نہیں جائے گا دھرتی یہ آباد ہے
    تیرے جیسے وطن کے بیٹے پائندہ باد ہے
    تہرے خون سے رنگین پاکستان زندہ باد ہے ۔

    #قلم_سخی
    #SAKHI
    #PAKISTANI🇵🇰
    #SHAHEED❤️
    #PakistanZindabad

  • سردار سراج خان رئیسانی ایک محب وطن پاکستانی  ازقلم: محمد عبداللہ گِل

    سردار سراج خان رئیسانی ایک محب وطن پاکستانی ازقلم: محمد عبداللہ گِل

    سردار سراج خان رئیسانی_ایک محب وطن پاکستانی
    ازقلم محمد عبداللہ گِل
    جس جس خاص و عام نے وطن عزیز پاکستان کی فلاح اور ترقی کی بات ہے وہ دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹے کی مانند کھٹکھٹا ہے۔پھر چاہے پاکستان کے کسی بھی صوبے سے تعلق رکھتا ہو اس سے فرق نہیں پڑتا۔1971ء میں بھارت جو کہ پاکستان کا ازلی دشمن ہے پروپیگنڈا کر کے ہمارا پانچواں بازو یعنی کہ مشرقی پاکستان کو الگ کر دیا۔اسی طرح اب بھارت نے بلوچستان جو کہ معدنیات سے مالامال ہے،رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے۔اس میں بلوچوں کو پاکستان کے مخالف کرنا شروع کر دیا لیکن جب اس وہاں سے منہ کی کھانی پڑی تو اس نے کچھ ایسے نمک حرام انسانوں کو تلاش کیا جو کہ تھوڑے سے ٹکوں کی خاطر وطن عزیز پر حملے کر سکتے ہیں ان کو خرید لیا۔جو کہ آج کل( بی ایل اے ) بلوچستان لبریشن آرمی اور ٹی ٹی پی کے نام کے ساتھ پاکستان میں دہشت گردی کر رہی ہے لبادہ تو پاکستان کا ہوتا ہے اسلام کا ہوتا ہے لیکن در حقیقت وہ را RAW کے پالتو ہوتے ہیں۔جس میں یہ حال ہی کا واقعہ ہے کراچی سٹاک ایکسچینج مارکیٹ پر حملہ ہوا اور اس کی ذمہ داری بی ایل اے نے لی۔
    اس طرح ان کے مد مقابل ایسے بھی محب وطن بلوچ بھائی ہیں جنھوں نے اپنی ہر شے وطن کے لیے قربان کر دی۔انھی شیروں میں سے ایک شہید سراج رئیسانی بھی تھے

    ۔سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے
    دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے

    یہ وہی میر سراج رئیسانی تھے جنہوں نے وطن کی محبت میں آزادی ریلی نکالی اور دو کلومیٹر طویل پاکستانی پرچم تیار کراکے بلوچستان کے گلی کوچوں میں آزادی مارچ کروایا جب بلوچستان میں سبز ہلالی پرچم لہرانا اور ترانا گانا ایسا سنگین جرم بنا دیا گیا تھا جس کی سزا موت سے کم نہ تھی وہ ایسا محب وطن تھا جو تقاریر کا اختتام پاکستان زندہ باد کے نعرے سے کرتا تھا۔ ویسے اس ملک میں محب وطن ہی دہشت گردی کا نشانہ بنتے ہیں۔ نواب سراج رئیسانی وہ شیر تھا جو اکیلا پاکستان کا پرچم لئے سارے بلوچستان میں لہرانے نکل پڑا تھا۔

    شہید سراج بلوچ باغیوں کے مقابل سینہ تانے کھڑا تھا وہ فراری کیمپوں پر قہر بن کر نازل ہوتا تھا وہ ہر محاذ پر پاکستان دشمنوں کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر چیلنج کر رہا تھا اداروں کی ترجیحات ضرورت کے مطابق بدلتی رہتی ہوں گی لیکن شہید سراج کا مرکز و محور اوّل و آخر صرف اور صرف پاکستان رہا وہ پاکستان کے لئے جیا اور اسی کےلئے جام شہادت نوش کیا۔ حب الوطنی کی میراث کے امین نوابزادہ سراج رئیسانی شہید کے دو سنگین ”جرائم“ تھے۔ بھارتی ترنگے کے جوتے بنوانا اور دو کلومیٹر طویل سبز ہلالی پرچم لہرانا۔
    کیا خوب کہا جاتا ہے

    شہید کی جو موت ہے
    وہ قوم کی حیات ہے

    سراج جان رئیسانی شہید رحمتہ اللہ کی شہادت کے بعد بلوچوں کو بھی سمجھ آئی کہ یہ سارا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔اور یہ سراج خان رئیسانی شہید کی شہادت کا ہی نتیجہ ہے کہ آج بلوچستان بھی پاکستان کا حصہ ہے وگرنہ دشمن قوتیں پرپیگنڈا سے ہمارا یہ بازو بھی چھین لیتی
    کہا جاتا ہے

    وطن کے بیٹوں کے لئے ان کی وفا وسرفروشی پر فیض احمد فیض کے الفاظ میں خراج عقیدت پیش ہے۔

    جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے

    یہ جان توآنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں

    میدانِ وفا دربار نہیں یاں نام و نسب کی پوچھ کہاں

    عاشق تو کسی کا نام نہیں، کچھ عشق کسی کی ذات نہیں

    گربازی عشق کی بازی ہے جو چاہو لگا دو ڈر کیسا

    گر جیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں

    سچا پاکستانی بہادر بلوچ سردار بھارتی ترنگے کا جوتا بنانے والے کٹر پاکستانی نواب سراج رئیسانی شہید کو سلام’ صد سلام، جو سب سے پہلے مسلمان تھا۔…. پھر پاکستانی تھا۔۔۔ پھر بلوچ تھا۔۔۔۔۔ یہ شہید رئیسانی تھا۔۔۔ ایک سوال یہ بھی ہے کہ سراج رئیسانی کی شہادت پر ہندوستانی کیوں جشن منا رہے ہیں۔

    شہید کا خون بھی رائیگاں نہیں جاتا،
    اللہ ان کی شہادت کو قبول فرما کر ان کو جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے اور ملک عزیز پاکستان کو دشمن قوتوں سے محفوظ رکھے
    آمین

  • کب تلک تلخ اوقات رہیں گے بندائے مزدور کے یا رب  تحریر: حفیظ اللہ سعید

    کب تلک تلخ اوقات رہیں گے بندائے مزدور کے یا رب تحریر: حفیظ اللہ سعید

    میری تربت بھی نہ ملے تجھ کو آنسو بہانے کے لیے
    اب تجھے وقت میسر ہوا مجھ کو منانے کے لیے

    تہی دامن کر دیا جب مجھے عشق نے تیرے
    کیا دست سوال دراز پھر مجھے آزمانے کے لیے

    میں اپنے راہ پہ گامزن تو اپنے مدار میں محو گردش
    اب تو مراسم ہیں فقط دنیا کو دکھانے کے لیے

    خطاء ہے گر کوئی میری تو الزام لگایے بھری بزم میں
    یہ مناسب نہیں چپ ہو جائیے تعلق پرانے کے لیے

    کب تلک تلخ اوقات رہیں گے بندائے مزدور کے یا رب
    کب تلک خود کو بیچے گا غریب پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے

    حفیظ اللہ سعید
    #نوائے_حفیظ
    #سچیاں_گلاں

  • میں اپنے دشمنوں کا ڈٹ کر سامنا کرتی ہوں  مہوش حیات

    میں اپنے دشمنوں کا ڈٹ کر سامنا کرتی ہوں مہوش حیات

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے سوشل میڈیا پرناقدین کے لئے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے –

    باغی ٹی وی: گذشتہ روز مہوش حیات نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے والدین سے پولیو کے قطرے لازمی پلانے کی اپیل کی تھی اداکارہ نے لکھا تھا کہ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں اور انہیں خوشحال مستقبل فراہم کریں۔اور پاکستان کو سحت مند پاکستان بنانے میں ان کی مدد کریں-

    اس ویڈیو کے جواب میں فائزہ نامی ایک صارف نے انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے اداکارہ کو جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ کاش یہ بات آپ کے والدین کو بھی کوئی بتا دیتا تو آج آپ بھی نارمل ہوتیں۔

    مہوش حیات نے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ کاش کہ آپ کے والدین نے آپ کو تھوڑی تمیز سکھائی ہوتی تو آپ بھی طور طریقوں اور ادب و آداب سے واقف ہوتیں۔

    فائزہ نامی صارف نے مہوش حیات کی اس ٹویٹ کا بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شُکر ہے میرے والدین نے تمیز اور آداب دونوں ہی سکھائے ہیں اسی لئے یہ تبصرہ خاص طور پر آپ کو کیا-

    جس پر مہوش حیات نے سوشل میڈیا پران سے نفرت کرنے والوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے اپنی ایک تصویر شیئر کی اور نفرت کرنے والوں کو اُن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے۔


    مہوش حیات نے کہا کہ میں کبھی بھی اپنے دشمنوں سے دور نہیں بھاگتی ہوں بلکہ اُن کا سامنا کرتی ہوں اور اُن کے نام یاد رکھتی ہوں۔

    مہوش حیات نےسوشل میڈیا صارف کو کھری کھری سنا دیں

  • امیتابھ بچن کا مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

    امیتابھ بچن کا مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

    کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بھارتی سینئر اداکار امیتابھ بچن نے اُن کی اور اہل خانہ کی صحت یابی کے لئے دعا گو اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والےتمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میرے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ میں ہر ایک کے دُعائیہ پیغام کا الگ الگ جواب دے سکوں لیکن میں یہاں اپنے اس پیغام کے ذریعے آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آپ میری، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے بچن اور ارادھیا بچن کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہیں۔


    امیتابھ بچن نے لکھا کہ میں ہاتھ جوڑ کر آپ کی ہمیشہ کی محبت اور پیار کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں-

    واضح رہے کہ امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے بچن اور ارادھیا بچن عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ جیا بچن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

    کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن ممبئی کے ناناوتی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل ہیں جبکہ ایشوریا رائے بچن اور اُن کی بیٹی ارادھیا بچن کو گھر میں ہی قرنطینہ کیا گیا ہے۔

    شاہد آفریدی اور شعیب اختر کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

    بھارتی فنکاروں کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغامات

    امیتابھ بچن کی طبیعت مستحکم ہے تاہم اگلے 7 دن بہت اہم ہیں ہسپتال ذرائع

    معروف بھارتی اداکارامیتھا بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

    امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

    ارادھیہ اور ایشوریا رائے کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آگئے

  • بھارتی اداکارہ و ماڈل دیویا چوکسے چل بسیں

    بھارتی اداکارہ و ماڈل دیویا چوکسے چل بسیں

    اداکار جگدیپ ار کریوگرافر سروج خان کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ و ماڈل 29 سالہ دیویا چوکسے چل بسیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق دیویا چوکسے گزشتہ ڈیڑھ سال سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور ان کا علاج چل رہا تھا دیویا چوکسے نے چند ڈراموں سمیت کچھ اشتہارات میں کام کیا تھا، تاہم کیریئر کے عروج سے قبل ہی وہ موذی مرض کا شکار ہوگئیں اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے زیر علاج رہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینسر کا علاج کراتے ہوئے دیویا چوکسے مالی مسائل کا شکار بھی ہوگئی تھیں اور انہوں نے مالی مدد کے لیے دوستوں اور مداحوں سے سوشل میڈیا پر اپیل بھی کی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق دیویا چوکسے کی دو دن قبل اچانک حالت بگڑ گئی اور انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں پہنچنے پر انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں کو بتایا تھا وہ ان کے پیغامات کے جوابات نہیں دیں سکیں گی۔

    سکرین شاٹ
    اداکارہ نے لکھا تھا کہ انہیں کینسر مار دے گی انہوں نے مداحوں سے آسان موت کے لیے دعا بھی کی تھی اور ساتھ ہی سب کے لیے پیار اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور مذکورہ پوسٹ کے کچھ ہی گھنٹوں بعد وہ ہسپتال میں چل بسیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے یہ سال بہت بھاری ثابت ہوا ہے رواں سال نامور بالی وڈ اسٹار عرفان خان، رشی کپور اور میوزک کمپوزر ساجد خان انتقال کرگئے تھے۔

    54 سالہ عرفان خان گزشتہ دو سال سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے ان کی وفات کے تین دن بعد ہی لیجنڈ اداکار رشی کپور بھی کینسر کے باعث چل بسے تھے۔ بعض ازاں ساجد خان کی اچانک موت نے زب کو غمزدہ کر دیا-

    واجد خان کے بعد گزشتہ ماہ 14 جون کو بالی وڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ نے بھی خودکشی کرلی تھی اُن کے دوستوں کا کہنا ہے کہ شدید ڈپریشن کا شکار تھے۔

    اس کے علاوہ سلمان خان کے ساتھ فلم’ریڈی ‘ میں کام کرنے والے مزاحیہ اداکار موہیت بگہیل 27 برس کی عمر میں چل بسے اس سے قبل بالی وڈ کی مشہور فلم پی کے میں عامر خان کے ساتھ کام کرنے والے اداکار کینسر کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے-اور ٹک ٹاک ویڈیو میں 11 لاکھ فالورز رکھنے والے نوعمر نوجوان لڑکی کی لاش اور انسٹاگرام پر 1.27 لاکھ سے زیادہ ،فالورز رکھنے والی لڑکی سیا ککڑ کی لاش گیتا کالونی میں موجود پہلی منزل پر اس کے بیڈروم میں لٹکی ہوئی ملی تھی-

    علاوہ ازیں بالی وڈ کی معروف کوریوگرافر سروج خان بھی دل کی دھڑکن بند ہونے کے باعث ممبئی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئیں تھیں۔ سورج خان کے بعد بھارت کی مقامی شوبز انڈسٹری کے اداکار سشیل گودا نے ریاست کرناٹکا کے علاقے مندیا میں اپنے گھر پر خودکشی کر کے موت کو گلے لگ لیا تھا-

    اداکار سشیل گودا کے بعد معروف اداکار جگدیپ جعفری بھی زائد العمری کے باعث چند دن قبل ہی انتقال کر گئے تھے۔

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    ایک اور بھارتی اداکار رشی کپور چل بسے

    بالی وڈ کے معروف میوزک ڈائریکٹر کرونا کی وجہ سے جاں بحق

    عرفان خان کے انتقال پر پاکستانی فنکاروں کا افسوس کا اظہار

    معروف کامیڈین جگدیپ ممبئی میں81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    بھارت کی نامورکوریوگرافرسروج خان چل بسیں

    17 سالہ بھارتی ٹِک ٹا ک اسٹار نے خود کشی کر لی

    سوشانت سنگھ راجپوت کے بعد ایک اور بھارتی اداکار نے خود کشی کر لی

  • اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحت پر مبنی تُرک سیریز ‘ارطغرل غازی’ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بلجیک پہلی بار ایک پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہو گئیں ہیں-

    باغی ٹی وی : چند روز قبل ایک نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ایسرا بلجیک نے انکشاف کیا تھا کہ وہ جلد ہی پاکستان کے 3 معروف برانڈز کے ساتھ کام کا آغاز کرنے والی ہیں تاہم اس حوالے سے انہوں نے تفصیلات نہیں بتائیں تھیں-

    اسرا بلجیک نے یہ امکان بھی ظاہر کیا تھا کہ وہ پاکستان کے تین مختلف برانڈز کے ساتھ کام کرنے والی ہیں اور وہ اس بات کا باقاعدہ اعلان کچھ دن میں ایک پریس ریلیز کے ذریعے کریں گی۔تاہم اب ان میں سے ایک برانڈ کے لیے اداکارہ کے اشتراک کا اعلان ہوگیا ہے اور انہیں ایک موبائل کمپنی کا برانڈ ایمبسیڈر بنادیا گیا ہے۔

    اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اعلان کیا ہے کہ ترک اداکارہ ان کی نئی ڈیوائس ویو میکس پرو کے لیے برانڈ ایمبیسڈر بن گئی ہیں۔

    فیس بُک اسکرین شاٹ
    کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ پہلا پاکستانی برانڈ ہے جس نے ارطغرل ڈرامے سے شہرت پانے والی اداکارہ کو اپنے نئے فون کی مہم کا حصہ بنایا ہے۔

    پاکستانی برانڈز کی جانب سے اداکارہ سے رابطہ کیے جانے کے بعد اداکارہ نے چند دن قبل اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اردو میں وضاحت بھی کی۔

    ایسرا بلگچ نے اردو میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ میری آفیشنل مینیجر اور واحد نمائندہ صرف ڈیوگو دروکان جیجی ہے آپ تمام اشتراک، خیالات، شراکت داری اور مجموعی طور پر کسی بھی منصوبے کے لیے ان سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں ساتھ ہی اداکارہ نے واضح کیا تھا کہ ترکی سے باہر وہ کسی بھی انتظامی کمپنی یا ادارے سے وابستہ نہیں ہیں۔

    انسڑا گرام سٹوری سکرین شاٹ
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی نے نے ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں مداحوں سے سوال کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز ارطغرل غازی کے مرکزی کردار ارطغرل کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر بنا لیا جائے تو کیسا رہے گا- جاوید آفریدی کی اس ٹویٹ پر پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور بعض نے کہا کہ حلیمہ کو آپ بھول گئے اور حلیمہ کو بھی پشاور ٹیم کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا تھا-

    مداحوں کے اس مطالبے کی بعد جاوید آفریدی نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں حلیمہ سلطان کو پشاور ٹیم کا حصہ بنانے کا عندیہ دیاجاوید آفریدی کی اس ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے اسرا بلجیک یعنی حلیمہ سلطان نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ پشاور زلمی کے مداحوں کو جلد ہی خوشخبری سنائیں گی- اسرا بلجیک کی اس ٹویٹ سے پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور پشاور زلمی کے مداحوں نے اس پر بھر پور خوشی کا اظہار کیا تھا یہاں تک کہ پشاور زلمی سے متعلق ٹویٹ کرنے پر حلیمہ سلطان پاکستان ٹویٹر پینل پر ٹرینڈ بنا رہا-

    واضح رہے کہ اس سے قبل ڈرامے کی مرکزی اداکارہ حلیمہ سطان جن کا اصل نام اسراء بلجیک نے کہا کہ وہ پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں آئیں گی۔

    اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ پاکستان میں ‘ارطغرل غازی‘ کی کامیابی کی اہم وجہ ہمارے سب کے جذبات اور احساسات ایک جیسے ہیں، ہم اسلامی تاریخ جاننا چاہتے ہیں۔‘اپنے کردار ’حلیمہ سلطان‘ کے بارے بات کرتے کہا کہ ’جب مجھے حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی تو میں اس کشمکش میں مبتلا ہوگئی کہ کیا میں تاریخ کے اس کردار کے ساتھ انصاف کرپاؤں گی؟

    پاکستان آنے کی متعدد بار خواہش کا اظہار کرنے والی اسراء نے ایک بار پھر ناصرف اسی خواہش کا اظہار کیا بلکہ یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ جلد اپنے کیمرے کے ساتھ پاکستان کے پہاڑی علاقوں جیسے بابو سر ٹاپ، آزاد کشمیر اور دیوسائی میں تصویر کشی کرنے اور اپنی ڈاکیومینٹری کے لیے یہاں آئیں گی۔ پاکستانی مداحوں کو یہ خوشخبری بھی سنائی کہ انہیں جلد جھیل سیف الملوک اور وادی ہنزہ میں گھومتے پھرتے دیکھیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ’ارطغرل‘ کی اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز ’ارطغرل غازی‘ سرکاری چینل پر یکم رمضان سے نشر کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘کو پاکستان میں وہ مقبولیت حاصل ہوئی جو ترکی میں نہ ہوسکی، پاکستان ٹیلی ویژن پر ڈرامہ سیریل ارطغرل غاز ی نے ریکارڈز قائم کردئیے ہیں، پی ٹی وی کے ذریعے دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانیوالا ڈرامہ بن چکا ہے، ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ نشر کرنے کے اعلان پر میری حیرت اور فخر کی ملی جلی کیفیات تھیں۔

    اداکارہ نے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کو یادگار اعلان قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب یہ اعلان سامنے آیا کہ ’دیرلیش ارطغرل‘ کو اُردو زبان میں ڈب کرکے پاکستان میں نشر کیا جائے گا تو اُس وقت مجھے بہت حیرت بھی ہوئی تھی اور فخر بھی محسوس ہوا تھا۔

    پشاورزلمی کے شائقین کوجلد خوشخبری سناوں گی ، حلیمہ سلطان کی ٹویٹ

  • شاہد آفریدی اور شعیب اختر کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

    شاہد آفریدی اور شعیب اختر کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

    کورونا وائرس کا شکار سئینربھارتی اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کے لئے سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور شاہد آفریدی نے جلد صحتیاب کے لیے دعا ئیہ پیغامات جاری کئے۔

    باغی ٹی وی :بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی۔اُنہوں نے بتایا تھا کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور اُنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ابھیشیک بچن نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ اُن کا اور اُن کے والد امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ابھیشیک نے کہا تھا کہآج میرے والد اور مجھ میں کووٖیڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہم دونوں میں معمولی علامات کے بعد ہسپتال میں داخل ہوئے میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ پرسکون رہیں اور پریشان مت ہوں-

    انہوں نے کہا کہ وہ تمام افراد جو گزشتہ 10 دن کے دوران ان کے قریب رہے وہ تمام افراد بھی اپنے ٹیسٹ کرالیں-

    امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے ان ٹوئٹس کے سامنے آنے پر جہاں ان کے مداحوں نے بھارتی فنکاروں نے بھی سوشل میڈیا پر ان کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شعیب اختر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی دُعائیہ پیغامات جاری کئے-


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرشعیب اختر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ امیت جی جلد صحتیاب ہوں آپ کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
    https://twitter.com/18_nahar/status/1282013071079178241?s=20
    شعیب اختر کی اس ٹویٹ پر ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے شعیب اختر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ سرحد پار دہشت گرد رہتے ہیں ہمیں کوئی بھی جلد صحتیابی والی دعا کے پیغامات نہیں چاہئیں

    اس پر شعیب اختر نے بھارتی ٹوئٹر صارف کو جواب دیا کہ سننے والی اوپر والے کی ذات ہے کیا پتا کس کی سن لے آپ کے لیبل کرنے سے کوئی لیبل نہیں ہو جاتا۔


    شعیب اختر کے اس پیغام سے بھارتی عوام و کرکٹ شائقین کے دل جیت لئے اور انہوں نے شعیب اختر کے اس عمل کو سراہا-


    https://twitter.com/SruthiRatheesh/status/1282386438437236736?s=20


    https://twitter.com/kazimmba/status/1282395356668596227?s=20


    دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی امیتابھ بچن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔


    شاہد آفریدی کی ٹویٹ پر بھارتی صارف نے ان کے اس عمل کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ ذہنیت ہے جو ہمارے ممالک کے مابین نفرت کو ختم کر سکتی ہے۔ معذرت کے ساتھ ، کسی ہندوستانی وزیر نے آپ کی بیماری کے دوران ٹویٹ کیا تھا۔

    معروف بھارتی اداکارامیتھا بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

    امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

    امیتابھ بچن کی طبیعت مستحکم ہے تاہم اگلے 7 دن بہت اہم ہیں ہسپتال ذرائع

    بھارتی فنکاروں کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغامات

  • والدین قدرت کا ایک عظیم  نشان   تحریر:اخت عمیر

    والدین قدرت کا ایک عظیم نشان تحریر:اخت عمیر

    والدین

    از قلم۔۔۔۔۔اخت عمیر

    ہوں والدین جس گھر میں وہاں جنت کا سماں ہے۔۔۔!!
    جہاں موجود نہ ہوں وہ تو ویران مکاں ہے۔۔۔۔!!
    بخوبی نبھا کر گھر کی ساری ذمہ داریاں امی جان۔۔۔!!
    وہ خبر بھی نہیں ہونے دیتیں کہ ان کو بھی تھکان ہے۔۔۔!!
    ہر ایک غم کو مسرت میں تبدیل کر دیتی ہیں وہ۔۔۔۔!!
    سنا نہ لوں جب تک درد دل ہوتا ہی نہیں اطمینان ہے۔۔۔!!
    سہہ کر اولاد کا ہر ایک دکھ اپنی ذات پر بابا جان۔۔۔۔!!
    مہیا کرتے وہ کس قدر خوبصورت امان ہیں۔۔۔۔!!
    راستے کی ہر ایک اذیت کو ہٹا دیتے ہیں وہ۔۔۔!!
    معاشرے کی ستم ظریفیوں کے سامنے بمثل چٹان ہیں۔۔۔!!
    اولاد کے ہر ایک درد پر تڑپ اٹھنے والے والدین۔۔۔۔!!
    مسکرا کر یہ بھی چھپا جاتے ہیں کہ وہ پریشان ہیں۔۔۔۔!!
    زندگی کی ہر ایک الجھن کو سلجھا دیتے ہیں وہ۔۔۔۔!!
    والدین تو قدرت کا ایک عظیم نشان ہیں۔۔۔!!
    سلامت رکھنا ان کو ہمیشہ یہ التجا ہے تجھ سے یا رب۔۔۔!!
    محبت کا سمندر ہیں وہ ایک عظیم سائبان ہیں۔۔۔۔۔!!

  • بشری انصاری نے اپنے نامناسب الفاظ پر معافی مانگ لی

    بشری انصاری نے اپنے نامناسب الفاظ پر معافی مانگ لی

    گزشتہ ماہ 30 جون کو معروف اداکارہ بشری انصاری نے اپنے ڈرامے ‘زیبائش’ پر تبصرہ کرنے والی ہوسٹ لبنی فریاد کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرنے پر معافی مانگ لی-

    باغی ٹی وی : پر بشری انصاری نے اپنے ڈرامے ‘زیبائش’ پر لبنیٰ فریاد کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔

    لبنیٰ فریاد نے اداکارہ کے ڈرامے کو فیملی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے ان کی بھتیجی زارا نور عباس سمیت ان کی بہن اسما عباس اور خود بشریٰ انصاری کی اداکاری پر بھی تنقیدی تبصرہ کیا تھا۔
    https://www.instagram.com/p/CBysc8OpRp1/
    لبنیٰ فریاد کی تنقید کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بشریٰ انصاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پراس پرشدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سخت کمنٹس کئے تھے جسے بعد ازاں انہوں نے ڈیلیٹ کردیا تھا۔

    اپنے کمنٹ میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ لو کلاس لوگ ہمارے ڈراموں پر گھٹیا کمنٹس کرکے فنکاروں کی محنت اور صلاحیتوں پر تنیقد کرتے ہیں کیا ایسے لوگوں کو اس انڈسٹری کے نشیب و فراز کا بھی اندازہ ہے؟وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ لوگ اس خاتون کا پینڈو اسٹائل کمنٹری شو دیکھ کیوں رہے ہیں کسی کی عزت و سالمیت کو تباہ کرنا گناہِ کبیرہ ہے۔ اگر واقعی آپ کو کوئی ڈرامہ نہیں پسند تو یہ آپ پر ہے کہ آپ اسے نہ دیکھیں لیکن یہ انتہائی کم درجے کی بات ہے کہ کسی کی محنت پر یوں اس لہجے پر تنقید کی جائے۔
    https://www.instagram.com/p/CCCIOGwp2Yt/
    اداکارہ نے لکھا کہ اُن کا یہ ماننا ہے کہ جب لوگوں کے پاس کرنے کو کچھ نہ ہو تو وہ ان لوگوں سے حسد کرنا اور اپنے جاہل ہونے کا ثبوت دینا شروع کر دیتے ہیں جو اپنی فیلڈ میں کچھ کررہے ہیں اللہ ایسے لوگوں کو عقل دے اور باعزت روزی بھی نصیب کرے ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ یہ حرام ہے کہ کسی کی روزی پر لات مار کر خود پیسے بنائے جائیں۔
    https://www.instagram.com/p/CCCIOGwp2Yt/
    انہوں نے لکھا کہ ایسے لوگ ہماری زندگیوں میں کورونا کی حیثیت رکھتے ہیں اللہ جلد انہیں جلد ختم کردے گا انشاہمارے ڈراموں کے لیے کیسا برا وقت آگیا ہےچھوٹی سوچ کے افراد فنکاروں کی سخت محنت اور تخلیقی کام کے بارے میں فضول باتیں یہ ہماری زندگیوں کے کورونا ہیں، اللہ ان کا خاتمہ کرے گا، انشاء اللہ-

    اس پوسٹ کو بشری انصاری نے فوری طور پر ڈیلیٹ کردیا تھا تاہم ان کے الفاظ پر لوگوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے ان سے لبنیٰ فریاد سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

    بعد ازاں خود لبنی فریاد نے بھی بشریٰ انصاری کی سخت تنقید کے جواب میں ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہوں نے معروف اداکارہ کے ہر لفظ کا جواب دیتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ وہ اپنی اداکاری کے ذریعے بھی دوسری بڑی شخصیات کی ڈھنگے انداز میں نقل کرتی آئی ہیں تاہم انہیں کبھی کسی بڑی شخصیت نے اس طرح روکا ٹوکا نہیں، جس طرح انہوں نے ان کے لیے جملے استعمال کیے۔

    لبنی فریاد نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ بڑے لوگ خود پر ہونے والی تنقید پر اتنے غصہ نہیں کرتے مگر بشری انصاری نے خود پر ہونے والی تنقید پر سخت رد عمل دے کر خود کو چھوٹا ثابت کیا۔

    لبنی فریاد کی ویڈیو اور لوگوں کی سخت تنقید کے بعد اب معروف اداکارہ نے اپنے جملوں پر معذرت کرلی –
    https://www.instagram.com/p/CCfhd2DJ8Zm/
    بشری انصاری نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ اسے کورونا کی وبا سے جوڑتے ہوئے دنیا اور پاکستان میں پھیلی ہوئی وبا پر بات کی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہر کوئی محنت سے کام کر رہا ہے اور اگر ایسی مشکل گھڑی میں محنت سے ہونے والے کام پر تنقید ہوگی تو ہر کسی کو برا لگے گا۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آرٹسٹ کے لیے کوئی بھی منصوبہ اس کے لیے بچےکی طرح ہوتا ہے جس پر وہ بڑی محنت سے دن رات کام کرتا ہے اور اگر اس آرٹسٹ کے اسی منصوبے پر تنقید کی جائے تو اسے دکھ ضرور ہوگا۔

    بشری انصاری نے لکھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ ہر کسی کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کی آزادی ہونی چاہیے تاہم اس حوالے سے زبان کی بہت بڑی اہمیت ہے اور ہم اپنے ہر لفظ کے ذمہ دار خود ہیں۔

    انہوں نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ہفتے انہوں نے انسٹاگرام پر انتہائی سخت زبان کا استعمال کیا اور انہیں موقع پر ہی اس کا احساس ہوگیا تھا جس وجہ سے انہوں نے اپنے کمنٹس ڈیلیٹ کردیئے۔

    بشری انصاری نے لکھا کہ تاہم یہ سوشل میڈیا کا دور ہے اس وجہ سے ان کی کہی گئی بات تماشا بن گئی اور وہ جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔

    بشری انصاری نے پاکستانی ڈراموں پر تنقید کرنے والوں کو کورونا قرار دیا