Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • چنار کا درخت، بعض تاریخی پہلو اور میجک آف کشمیر  از قلم : عاقب شاہین

    چنار کا درخت، بعض تاریخی پہلو اور میجک آف کشمیر از قلم : عاقب شاہین

    چنار کا درخت، بعض تاریخی پہلو اور میجک آف کشمیر

    از قلم : عاقب شاہین

    یوں تو کشمیر کی خوبصورتی میں مختلف قسم کے چھوٹے بڑے درختوں کا اہم کردار ہے تاہم چنار کا درخت اپنی عظمت ، قدوقامت اور حُسن کی وجہ سے اپنا ایک اہم مقام رکھتا ہے ۔۔۔ یہ بہت گھنا ہوتا ہے ، اِس کی شاخیں لمبی لمبی ہوتی ہیں ، پتے بڑے اور انسانی پنجے سے مشابہ ہوتے ہیں۔۔۔ یہ عظیم الشان درخت بے ثمر ہوتا ہے مگر اِس کی لکڑی جوہر دار ہوتی ہے۔۔۔ شدید ترین گرمی میں اِس کا سایہ تپتے وجود کو فرحت کا احساس دلاتا ہے ۔۔۔ اِس کے پتوں کی سرسراہٹ کی آواز انسان کو مدہوش سا کر دیتی ہے ۔۔۔ تیز بارش میں یہ اپنے نیچے پناہ لینے والوں کو دس منٹ تک بھیگنے نہیں دیتا ۔۔۔ یہ بہت شفیق ، ملنسار اور محبت کرنے والا درخت ہے ۔۔۔
    یہ عظیم الشان درخت 25 میٹر لمبا اور اِس کی موٹائی 50 فٹ بلکہ کہیں کہیں اِس سے بھی زیادہ ہوتی ہے ۔۔۔ موسمِ گرما میں جہاں اِس کے بڑے بڑے سرسبز پتے دِل کو موہ لیتے ہیں وہاں موسمِ خزاں میں یہ پتے سُرخ رنگ میں تبدیل ہو کر ایک موقعے پر ایسا نظارہ پیش کرتے ہیں جیسے درخت میں آگ لگی ہو ۔۔۔ اِس موسم میں چنار کا درخت ایک عجیب قسم کا نظارہ پیش کرتا ہے جِسے دیکھ کر فطرت شناس لوگ خوب لطف اندوز ہوتے ہیں ۔۔۔

    آگئی لو خزاں کی پربت تک
    وادیوں میں چنار جلتے ہیں

    رات کے وقت قمقموں کی روشنیاں جب چناروں کے پتوں پر پڑتی ہیں تو اُنہیں سُرخ رنگِ زیبائی سے رنگ دیتی ہیں اور مظاہرِفطرت کا نظارہ کرنے والے متحیر نگاہوں سے دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں۔۔۔ چنار کے درخت نے اپنی منفرد پہچان ، خوبصورتی اور عظمت کی بدولت یہاں کے ادب اور شعروشاعری میں بھی اپنا ایک مقام حاصل کیا ہے ۔۔۔ شیخ عبداللہ نے بھی اپنی سوانحِ حیات کا نام آتشِ چنار رکھا ہے ۔۔۔
    یہ درخت کشمیر کی ثقافت کا ایک انمول حصہ ہے ، کشمیر میں اِسے شاہی درخت کے طور پر بھی جانا جاتا ہے ۔۔۔ اِس درخت کو میجک آف کشمیر یا جادوئے کشمیر بھی کہتے ہیں ، اِسی لیے تو ڈاکٹر علامہ اقبال جیسے عظیم مفکر نے کشمیری لوگوں کو چنار کے درخت کے ساتھ تشبیہ دے کر کہا ہے:

    جِس خاک کے خمیر میں ہے آتشِ چنار
    ممکن نہیں کہ سرد ہو وہ خاکِ ارجمند

    عام خیال یہ ہے کہ کشمیر میں چنار کا پہلا پودا 1586ء میں مغلوں کے ریاست پر تسلط جمانے کے بعد سرزمینِ فارس سے لا کر بویا گیا تھا لیکن بعض محققین کہتے ہیں کہ کشمیر میں سب سے پُرانا چنار 1374ء میں لگایا گیا ۔۔۔ کشمیر میں صدیوں سے موجود چنار اِس کی شناخت بن چکا ہے ۔۔۔ افسوس !!! انفراسڑکچر کی ترقی کے نئے منصوبوں جیسے سڑکوں کی کشادگی ، سرکاری عمارتوں ، ہوٹلوں ، تجارتی مراکز اور دوسری تعمیرات کے نام پر یا کسی اور بہانے سے کشمیر میں چناروں کو بڑی بے دردی کے ساتھ کاٹا جا رہا ہے۔۔۔ محافظینِ ماحول کا کہنا ہے کہ کشمیر ہر سال مجموعی طور پر چنار کے تقریباً سات سو درختوں سے محروم ہو جاتا ہے ۔۔۔ چنار کے پودے کو تناور ، جلالی اور سجاوٹی درخت بننے میں ایک صدی لگتی ہے لیکن یہاں درجنوں درختوں کو بغیر کسی پچھتاوے اور جواب دہی کے کاٹ ڈالتے ہیں ۔۔۔ مشاہدہ کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ صرف سرینگر میں درجنوں ایسے چنار ہیں جو متعلقہ حکام کی لا پرواہی یا پھر حکومت کی مجرمانہ خاموشی کے نتیجے میں سوکھ کر رہ گئے ہیں ۔۔۔
    سیاحت سے تعلق رکھنے والے افراد کو یہ فکر لاحق ہے کہ ماضی میں لاکھوں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے والا یہ بلند و قامت درخت اگر اِسی طرح سے کٹتا رہا تو وادیِ کشمیر کے حُسن کا نظارہ کرنے والے یہاں آنا ترک کر دیں گے ۔۔۔

    اے وادیِ کشمیر ، اے وادیِ کشمیر
    کشمیر تیرا حُسن ہوا درد کی زنجیر
    آنسو ہیں تیری آنکھ میں، پیروں میں زنجیر
    قدرت نے چناروں سے کیا تجھ کو مزین
    باطل نے بنایا ہے تجھے درد کی تصویر
    اے وادیِ کشمیر ، اے وادیِ کشمیر

  • ٹک ٹاک بند ہوا تو خودکشی کر لیں گے، ٹک ٹاکرز کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    ٹک ٹاک بند ہوا تو خودکشی کر لیں گے، ٹک ٹاکرز کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    ٹک ٹاک بند ہوا تو خودکشی کر لیں گے ٹک ٹاکرز کی باغی ٹی وی سے خصوصی گفگتو

    باغی ٹی وی : ٹک ٹاک نے کئی نوجوانوں کی جانیں لے لی ہیں ٹک ٹاک کے شوقین نوجوان خطرںاک سٹنٹ کے ساتھ ٹک ٹاک بناتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ حال ہی‌ میں ٹک ٹاک کے ذریعے دوستی کا کرنے والی لڑکی کو اُس کے ٹک ٹاکر دوستوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کی وجہ سے پب جی کی طرح ٹک تاک کو نبھی بین کرنے پر غور کیا جا رہا ہے-

    ٹک ٹاک ایپ پر ٹک ٹاکر سٹار کی ویڈیو وائرل نہیں ہو رہیں جس پر ٹک ٹاک سٹار کا کہنا تھا کہ ان کی آمدنی کا انحصار ٹک ٹاک پر ہی ہے اگر ٹک ٹاک بین ہو جائے گا یا ہماری ویڈیو وائرل نہیں ہوں گی ایسے ہی چلتا رہے گا تو وہ بے روزگار ہو جائیں گے تاہم حال ہی میں ٹک ٹاکرز نے باغی ٹی وی سے بھی خصوصی گفتگو کی-

    ٹک ٹاک سٹار کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک والے ان کی ویڈیو وائرل نہیں کر تے انہوں نے کہا ٹک ٹاک انہیں پب جی سے بھی پیارا ہے ایک ٹک ٹاک سٹار نے کہا کہ انقلاب زندہ باد نہیں بلکہ عمران خان زندہ باد کیونکہ اگر ٹک ٹاک بند ہوا تو ہم عمران خان سے کہہ کر کھلو لیں گے-

    ایک ٹک ٹاک سٹار نے کہا کہ ٹک ٹاک کبھی بین نہیں ہو سکتا اگر بین ہو گیا تو ہم مر جائیں گے کیونکہ یہ ہی ان کی آمدنی کا ذریعہ ہے –

    انہوں نے کہا کہ وہ ٹک ٹاک کو بین ہی نہیں کرنے دیں گے انہوں نے کہا کہ اگر ٹک ٹاک بند ہو گیاتو ہم دو ٹائم کا کھا نا چھوڑ دیں گے-

    ٹک ٹاکرز نے کہا کہ اگر ٹک ٹاک بند ہوگیا تو ہم موبائل استعمال کرنا چھوڑ دیں گے کیونکہ ہم موبائل صرف پن جی اور ٹک تاک کے لئے استعمال کرتے تھے اب پب جی تو وی پی این لگا کر چلا لیتے ہیں لیکن ٹک ٹاک ہمیں پب جی سے بھی زیادہ پیارا ہے اگر بند ہو گیا تو موبائل استعمال کرنا چھوڑ دیں گے-

    انہوں نے کہا کہ اگر ٹک تاک بند ہو ھئی تو ہمارے لئے بہت بڑا جھٹکا ہو گا کیونکہ یہ ایک ایسا پکیٹ فارم ہے جس سے عام بندے کو اوپر آنے کا موقع ملتا ہے –

    ایک ٹک ٹاکر نے کہا کہ اس کے لئے اپنی جان دینا بالکل ٹھیک نہیں ہے اس سے کونسا پیسا ملتا ہے بس شہرت ملتی ہے اور ویہ انسان کو محنت کر کے اپنے دم پر حاصل کرنی چاہیئے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل انڈیا اور امریکہ میں بھی ٹک ٹاک بند کیا جا چُکا ہے-

  • ترقی کی طرف بڑھتا  میرا پاکستان  تحریر:عاصم مجید، لاہور

    ترقی کی طرف بڑھتا میرا پاکستان تحریر:عاصم مجید، لاہور

    ترقی کی طرف بڑھتا میرا پاکستان
    عاصم مجید، لاہور

    ہم سب لوگوں کا رویہ کچھ ایسا ہوچکا ہے کہ منفی خبر سنتے ہیں، منفی خبر ہی شیئر کرتے ہیں جبکہ مثبت خبر سن کر خود تک محدود کر جاتے ہیں۔
    یہی وجہ ہے کہ عام پاکستانی یہی سمجھتا ہے کہ میرا ملک ڈوب رہا ہے اسی منفی سوچ کی وجہ سے لوگوں کے منفی رویے میں اضافہ بھی ہوتا جا رہا ہے۔
    آئیں مثبت خبر پڑھیں اور اس کو زیادہ سے زیادہ شئیر بھی کریں۔
    آئیں آپ کو پاکستان کی بہت ساری مثبت خبریں بتاتے ہیں جس سے یقینا آپ کا حوصلہ بھی بڑھے گا اور اپنے ملک کے لیے محبت بھی بڑھے گی۔

    1۔ پاکستان میں اس وقت تقریبا 8 ڈیم بن رہے ہیں جن میں مجموعی طور پر تقریبا 11 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی یہ تمام ڈیم 2028 تک مکمل ہو جائیں گے۔
    ان ڈیموں میں سے کچھ 1 سال کچھ 2 سال بعد بن جائیں گے۔ ہر ڈیم سے کئی ہزار نوکریاں ، سیلاب سے بچت، کئی لاکھ ایکڑ زمین سیراب اور اربوں روپے کی سستی ترین اور ماحول دوست بجلی پیدا ہو گی۔
    مستقبل میں اسی بجلی سے فیکٹریوں کے لیے بجلی دینا بھی ممکن ہو گا۔
    2۔ پاکستان کا کویت کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت پاکستانی ڈاکٹروں اور نرسوں کو وہاں نوکریاں دی جائیں گی۔
    3۔ پاکستان کی آئی ٹی میں برآمدات میں %26 اضافہ ہوا ہے۔
    4۔ پاکستانی سیمنٹ کمپنی (DG) کا فلپائن کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے اب پاکستانی سیمنٹ برآمد کرے گا۔
    5۔ ورلڈ ٹورازم کی میزبانی اگلے سال پاکستان کرے گا۔ 5 روزہ فورم میں مختلف شخصیات پاکستان تشریف لائیں گی۔ ایسے فورم کے بعد 6 ماہ تک کنسلٹنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اسی سلسلے میں 2 سالوں میں 32 ہوٹل 2 سٹار اور 3 سٹار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    صرف ٹورازم کے فروغ سے پاکستان ہر سال اربوں کما سکتا ہے۔
    6۔ پاکستانی اسٹاک مارکیٹ پچھلے 12 دنوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور دنیا کی تیسری بہترین مارکیٹ بن چکی ہے۔
    7۔ اسٹیٹ بینک کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں نے گزشتہ مالی سال ریکارڈ 23 ارب 12 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجی ہیں۔
    مالی سال 20-2019 ترسیلات زرمیں 4.6 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔
    8۔ پاکستانی تاریخ میں پہلی دفعہ صدر نے توریبا 59 کروڑ اور وزیراعظم نے تقریبا 10 کروڑ روپے کی بچت کر کے پاکستانی خزانہ میں جمع کرا دیے ہیں۔
    9۔ وینٹیلیٹر پاکستان میں بننے شروع ہو چکے ہیں۔ سری لنکا نے 450 وینٹیلیٹر کا آرڈر دے دیا ہے۔
    10۔ پاکستان میں سب سے بڑا کیش پروگرام جو کہ کرونا وائرس کی وجہ سےشروع کیا گیا اسکے تحت تقریبا 162 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
    11۔ پاکستان میں دو بڑے ہسپتالوں کا افتتاح کیا جا چکا ہے۔
    12۔ پاکستانی پاسپورٹ چھ درجے بہتر ہوا ہے۔

    13۔ لاہور شہر میں زیر زمین واٹر سٹوریج ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ جس سے بارش کے اضافی پانی کو ڈالا جا سکے گا۔
    14۔ جولائی میں 80 کروڑ ڈالر کے قرضے واپس کئے گئے۔
    15۔ کرنٹ اکاونٹ خسارہ تقریبا ختم کو چکا ہے۔

    ہمارا پاکستان دن بدن ترقی کی جانب گامزن ہے۔ ان شا اللہ جلد ہی مزید خوشخبریاں بھی سننے کو ملیں گی۔
    پاکستان زندہ باد

  • سارہ علی خان کا ڈرائیور کورونا کا شکار

    سارہ علی خان کا ڈرائیور کورونا کا شکار

    بالی وڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان کے ڈرائیور کو کورونا وائرس ہوگیا ہے جبکہ سارہ اور اہل خانہ صحتیاب ہیں۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ علی خان نے ایک نوٹ شئیر کیا جس میں انہوں لکھا کہ میں آپ کو بنانا چاہتی ہوں کہ میرے ڈرائیور کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے بی ای سی نے انہیں اس بات سے آگاہ کیا ہے اور اُن کے ڈرائیور کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

    سارہ علی خان نے لکھا کہ اُن کے اہل خانہ اور گھر میں موجود دیگر سٹاف کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کررہے ہیں۔

    اداکارہ نےبی ایم سی کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میرے اہل خانہ اور میری جانب سے بی ایم سی کا بہت شکریہ کہ انہوں نے ہماری مدد کی اور ہماری رہنمائی کی۔

    سارہ علی نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ سب اس جان لیو وبا سے محفوظ رہیں-

    واضح رہے کہ اس سے قبل لیجنڈری اداکار امتابھ بچن ، ابھشیک بچن، ایشوریہ رائے بچن اور اُن کی بیٹی آرادھیا بچن کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

    اس حوالے سے ابھشیک بچن نے بتایا کہ ایشوریہ اور آرادھیا کو گھر پر ہی قرنطینہ کیا گیا ہے۔ جبکہ امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے-

    امیتابھ بچن کا مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

    شاہد آفریدی اور شعیب اختر کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

    بھارتی فنکاروں کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغامات

    امیتابھ بچن کی طبیعت مستحکم ہے تاہم اگلے 7 دن بہت اہم ہیں ہسپتال ذرائع

    معروف بھارتی اداکارامیتھا بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

    امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

    ارادھیہ اور ایشوریا رائے کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آگئے

  • ژالے سرحدی کا جلد ہی اپنا یو ٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان

    ژالے سرحدی کا جلد ہی اپنا یو ٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی اپنا یو ٹیوب چینل لانچ کرنے والی ہیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر چند گھنٹے قبل ژالے سرحدی نے اپنی ایک خوبصورت تصویر شئیر کی اور لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہے کہ میرا یوٹیوب چینل جلد آنے والا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CCnJEPIA8bO/
    انہوں نے اپنے یو ٹیوب چینل کا نال بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے چینل کا نام zhalaytalks ہوگا-

    انہوں نے کہا میرا یو ٹیوب چینل لانچ ہوتے ہی اپ اس میں شامل ہوں-

    ژالے نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ آپ نے گذشتہ برسوں میں میری حمایت اور تعریف کی-

    اداکارہ نے کہا کہ آپ سب کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ کے ساتھ ار حمایت نے میری زندگی کو کتنا بہتر متاثر کیا ہے اس کے لئے میں آپ سب کی شکر گزار ہوں! آپ کے مہربان الفاظ اور دعا کے لئے آپ کا شکریہ۔

    انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ وہ اپنے یوٹیب چینل کے ذریعے اپنے مداحوں کو بہتر تفریح مہیا کر سکیں گی-
    https://www.instagram.com/p/CCnmRD5gQOd/
    انہوں ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ویڈیو شئیر کی ج میں انہوں نے خوبصورت سفید لباس پہن رکھا ہے اور وہ کسی شو میں جانے کے لئے تیار ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اپنا یو ٹیوب چینل لانچ کرنے جا رہی ہیں آپ سب سے گذارش پے کہ اسے فولو کریں اور آپ جو بھی سوالات کرنا چاہیں یوٹیوب انسٹا فیس بُک پر آپ کو آپ کی پسند کا کونٹینٹ ملے گا-

    واضح ہے کہ ژالے سرحدی جلد ہی بین الاقوامی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی یہ اُن کی بین الاقوامی سطح پر پہلی فلم ہوگی جس میں وہ ایکشن میں دکھائی دیں گی اس کے علاوہ اداکارہ ایک ملکی فلم بھی کرنے جا رہی ہیں جس کی شوٹنگ شمالی علاقہ جات میں ہو گی علاوہ ازیں بطور گلوکارہ جلد ہی وہ اپنا پہلا سنگل گانا ریلیز کریں گی-

    ژالے سرحدی جلدی ہی غیر ملکی فلم میں نظر آئیں گی

  • ژالے سرحدی جلدی ہی غیر ملکی فلم میں نظر آئیں گی

    ژالے سرحدی جلدی ہی غیر ملکی فلم میں نظر آئیں گی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی بین الاقوامی فلم میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں فلم کی شُوٹنگ کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں ہوجائے گا۔

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق ژالے سرحدی جلد ہی ملکی فلم سمیت ایک غیر ملکی فلم کی شوٹنگ بھی شروع کردیں گی اور ساتھ ہی وہ اپنا پہلا گانا بھی ریلیز کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CCkf5cDAk9I/
    اس حوالے سے ژالے سرحدی کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی بین الاقوامی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی یہ اُن کی بین الاقوامی سطح پر پہلی فلم ہوگی جس میں وہ ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

    اداکارہ نے اپنی غیر ملکی فلم کے حوالے سے بتایا کہ وہ کسی بھارتی فلم نہیں بلکہ انٹرنیشنل فلم کا حصہ ہوں گی، اداکارہ نے فلم کے حوالے سے زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
    https://www.instagram.com/p/CCXgHnyAdNH/
    انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی فلم کی ہدایات بہت معروف فلم ساز دیں گے، یہاں انہوں نے ہدایت کار کا نام نہیں بتایا۔

    ژالے سرحدی نے بتایا کہ وہ ایک کمرشل فلم ہوگی اور رواں ماہ کے آخر میں ممکنہ طور پر اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک ملکی فلم بھی کرنے جا رہی ہیں جس کی شوٹنگ شمالی علاقہ جات میں ہو گی علاوہ ازیں بطور گلوکارہ جلد ہی وہ اپنا پہلا سنگل گانا ریلیز کریں گی-

  • عاصم اور ہانیہ تو بس دوست تھے، گزشتہ کچھ مہینوں میں انکی آپس میں ملاقاتوں کی چند جھلکیاں

    عاصم اور ہانیہ تو بس دوست تھے، گزشتہ کچھ مہینوں میں انکی آپس میں ملاقاتوں کی چند جھلکیاں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور مقبول گلوکار عاصم اظہرکے حوالے سے یہ چہ مگوئیاں کافی عرصے سے جاری تھیں کہ ان کے آپس میں تعلقات رہے ہیں اور ماضی میں انہیں اکثر کافی جگہوں پر اکٹھا دیکھا جاتا رہا جس پر قیاس آرائیاں ہوتی رہیں کہ شاید وہ شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : رواں برس اپریل میں بھی گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام لائیو چیٹ کے دوران ہانیہ عامر سے سوال کیا تھا کہ مداح پوچھ رہے ہیں کہ وہ عاصم اظہر سے کب شادی کر رہی ہیں؟

    آئمہ بیگ کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر ہانیہ عامر نے بات کو ٹالتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی تو وہ بچی ہیں ایسے میں وہ کیسے شادی کرلیں تاہم انہوں نے اس وقت واضح طور پر عاصم اظہر سے تعلقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی۔

    تاہم حال ہی میں ایک بار پھر آئمہ بیگ کے ساتھ لائیو ویڈیو چیٹ میں ہانیہ عامر نے کھل کر عاصم اظہر سے تعلقات پر بات کی-

    54 سیکنڈ کےمختصر دورانیے کی ویڈیو میں ہانیہ عامر نے بتایا تھا کہ وہ اور گلوکار عاصم اظہر بہترین دوست ہیں تاہم ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے درمیان ‘وہ’ والے تعلقات نہیں۔

    ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ان کے اور عاصم اظہر کے درمیان جوڑے بننے والے تعلقات نہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے اس طرح کی ملاقاتیں کی ہیں اور نہ ہی وہ ایک د وسرے کو اس طرح دیکھتے ہیں وہ دونوں بہترین دوست ہیں اور وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے رہتے ہیں۔

    ہانیہ عامر نے کہا تھا کہ وہ حال ہی میں عاصم اظہر کے گانے میں بھی دکھائی دیں اور ان دنوں گلوکار ایک منصوبے میں ان کی مدد کر رہے ہیں-

    اداکارہ کی جانب سے عاصم اظہر کے ساتھ دوستی کے اعتراف اور تعلقات کے انکار کے حوالے سے کچھ مداح پریشان بھی دکھائی دیئے اور ناراض بھی دکھائی دیئے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں نے ہانیہ کی اس بات پر مختلف تبصرے بھی کئے-
    https://twitter.com/Mutmaeenbeghrt/status/1282733324667060225?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ سنگل لوگ کیا کرتے ہیں؟


    میاں تیمور نامی صارف نے لکھا کہ ہانیہ یہ تُم نے ٹھیک نہیں کیا-
    https://twitter.com/khiz110/status/1282450864725200902?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ اہنیہ عامر کی اس بات کے بعد عاصم اظہر تم جہ ملے جو خود ہی گا کر سنا رہا ہو گا اپنے آپ کو-https://twitter.com/aey_its_bia/status/1282586499591086080?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ میں نے واقعی عاصم کو ایک محفل موسیقی میں "میری زندگی میں دو خوشیاں ہیں ، ایک میری امی اور ایک تم (ہانیہ)” کہتے ہوئے دیکھا تھا۔اس نے عاصم کو کہا لو بیٹھے رہو اب-


    ایک صارف نے لکھا کہ عاصم اظہر نے مشکل وقت میں ہانیہ عامر کی حمایت کی۔ لیکن پھر اس نے اسےچھوڑ دیا کیونکہ وہ اب شوبز میں سیٹ ہو چکی ہے۔ لڑکیاں ناقابل یقین اور معنی خیز مخلوق ہیں۔


    ایک اور صارف نے لکھا کہ عاصم اظہر بھی کٹ گیا ہانیہ نے کہہ دیا کہ وہ بس میرا اچھا دوست ہے-
    https://twitter.com/QueenAfshan/status/1282561654199287808?s=20
    ایک صارف نے ہانیہ عامر کے عاصم اظہر کو صرف ایک اچھے دوست کہنے پر آئمہ بیگ کے ری ایکشن کی تصویر شئیر کی-


    ایک صارف نے لکھا کہ یہ دن آنے والے ہیں جب ہانیہ کی جگہ اریکا حق عاصم اظہر کے ساتھ ہو گی جیسے صدف کنول نے سائرہ یوسف کی جگہ شہروز کے ساتھ لے لی تھی-
    دوسرئ جانب ان کی مختلف مقامات پر اکٹھے گزارے گئے لمحات کی تصاویر شئیر کیں جس میں دیکھ کر صرف یہی ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل مین ان دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ شادی کے بندھن میں دیکھا جائے گا-لیکن ان سب کے برعکس ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کو صرف دوست کہہ کر سب کو حیران پریشان کردیا ہے-


    ایک صارف نے لکھا کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر صرف ایک دوست تھے-


    ان کی ظاہری شکل سے پہلے کہ وہ عوامی سطح پر اسے زیادہ واضح کرنا شروع کردیں


    ایک مرتبہ جب ایکومن دیکھنے کے لئے اکٹھے ہوئے ، اور اس کے بعد سے اکثر و بیشتر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر اور کہانیاں پوسٹ کرنا شروع کردیں-


    عاصم اظہر ہانیہ کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کراچی سے اسلام آباد آیا تھا ، متعدد جگہوں پر گیا تھا ، یہ گیانکی ہے۔


    کہیں لاہور میں طزت کے دوران لی گئی تصاویر صرف دوستوں کی


    اس تصویر میں ہانیہ عامر نے عاصم کو سری لنکا کے دورے پر حیرت میں ڈال دیا جہاں وہ اپنے گانے یا کسی اور چیز کی شوٹنگ کر رہا تھا۔اور یہ صرف ان کے دوست تھے۔


    یہ تصویر جب دبئی اسٹیڈیم میں ایک ساتھ پی ایس ایل میچ دیکھا-


    یہ تصویر جب عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کو اس کی سالگرہ پر ہانیہ کی پسندیدہ سورج مکھی کی تھیم کے ساتھ دی-


    ٹیلی فلم پیار کہانی کی شوٹنگ کے دوران


    ان کی مشہور ریمپ واک


    مختلف برانڈز کے لئے شاٹس


    وہ شادیوں میں شریک ہورہے ہیں جبکہ عاصم مستقبل میں ہانیہ کو اپنے شریک حیات کے طور پر دیکھ رہا ہے-صرف دوستوں نے عوامی طور پر ہاتھ تھامے’


    سین تو کبھی تھا ہی نہیں شاید


    ان کے خوبصورت اسٹیج پر نمائش

    عاصم اظہرصرف میرا اچھا دوست ہے ہمارے درمیان کوئی نجی تعلقات نہیں ہانیہ عامر

  • دوسرے ممالک کے فنکاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں اور اپنے لوگوں کو غیر محفوظ محسوس نہ کروائیں ، آغا علی کا اسراء بلجیک کو پاکستانی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے پر  تنقید کرنے والے فنکاروں کو جواب

    دوسرے ممالک کے فنکاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں اور اپنے لوگوں کو غیر محفوظ محسوس نہ کروائیں ، آغا علی کا اسراء بلجیک کو پاکستانی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے پر تنقید کرنے والے فنکاروں کو جواب

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ اداکار ہمیشہ بین الاقوامی سطح پر کام کرنا پسند کرتے ہیں اور جب کسی اداکار کو دوسرے ملک سے کسی پراجیکٹ کی آفر ہو تو یہ اس کیلئے قابل فخر لمحہ ہوتا ہے۔

    باغی ٹی وی : اپنے ایک انٹر ویو میں اسرا بلجیک نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے تین مختلف برانڈز کے ساتھ کام کرنے والی ہیں اور وہ اس بات کا باقاعدہ اعلان کچھ دن میں ایک پریس ریلیز کے ذریعے کریں گی۔تاہم اب گذشتہ روزان میں سے ایک برانڈ کے لیے اداکارہ کے اشتراک کا اعلان ہوگیا ہے اور انہیں ایک موبائل کمپنی کا برانڈ ایمبسیڈر بنادیا گیا ہے۔

    اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اعلان کیا تھا کہ ترک اداکارہ ان کی نئی ڈیوائس ویو میکس پرو کے لیے برانڈ ایمبیسڈر بن گئی ہیں کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ پہلا پاکستانی برانڈ ہے جس نے ارطغرل ڈرامے سے شہرت پانے والی اداکارہ کو اپنے نئے فون کی مہم کا حصہ بنایا ہے۔

    کمپنی کے اس اعلان کے بعد اداکار یاسر حسین نے غیر ملکی برانڈ ایمبیسیڈر کے خلاف آواز بلند کی جس کی حمایت اداکارہ ایمن خان اور اداکارہ منال خان نے بھی کی-

    یاسر حسین نےاپنی انسٹاگرام سٹوری میں لوگوں سے سوال پوچھا تھا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر پاکستانی ہونی چاہئے؟ نہ بھارتی اور نہ ترک اداکارہ؟یاسر حسین نے کہا تھا کہ کیا ماہرہ خان، صباقمر، سونیاحسین، منال خان، ایمن خان، امر خان، زارا نور عباس، ہانیہ عامر ، ثنا جاوید، یمنی زیدی، ارمینہ خان، سارہ اور حرامانی کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن سکے؟

    یاسر حسین نے لکھا تھا کہ پاکستانی اداکاراؤں کو سپورٹ کریں پاکستان زندہ باد۔ یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اقرا عزیز کا نام نہ لکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اقرا کانام اس لیے نہیں ہے کیونکہ وہ پہلے ہی ایک موبائل برانڈ کی ایمبسیڈر ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CCnYwHUh9u3/?igshid=1bd9z5onu7gs
    اس کے بعد آغا علی نے اسراء بلجیک کو پاکستانی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے پر تنقید کرنے پر جواب دیتے ہوئے اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی-

    انسٹا گرام سکرین شاٹ
    انہوں نے لکھا کہ اداکار ہمیشہ بین الاقوامی سطح پر کام کرنا پسند کرتا ہے اور جب کسی اداکار کو دوسرے ملک سے کسی پراجیکٹ کی آفر ہو تو یہ اس کیلئے قابل فخر لمحہ ہوتا ہے۔

    آغا علی کا کہنا تھا کہ ایسا ہی جب پاکستانی کمپنی کسی غیرملکی اسٹار کو برانڈ ایمبیسیڈر بنائے تو یہاں کے فنکار غیر محفوظ محسوس کرنا شروع کردیتے ہیں کہ جیسے غیر ملکی اسٹارز اُن کے پروجیکٹس اور کام پر ڈاکہ ڈالنے آئے ہیں۔

    آغا علی نے لکھا کہ اللہ نے جو آپ کے نصیب میں لکھا ہے اس سے نہ زیادہ ملے گا نہ ہی کم تو لہذا دوسرے ممالک کے فنکاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں اور اپنے لوگوں کو غیر محفوظ محسوس نہ کروائیں آنے دو جو آتا ہے خوش رہو اور محنت کرو۔

    انسٹا گرام سکرین شاٹ
    انہوں نے ایک اور سٹوری میں لکھا کہ فواد اور ماہرہ جب اپنا کام اپنے پروجیکٹس ادھورے چھوڑ کر بھارت سے وطن واپس آئے تو ہمیں بہت بُرا لگا تھا اسی طرح اگر ترکی یا کسی اور ملک کے اداکار یہاں سے جائیں گے تو یقیناً وہاں کے لوگوں کو بُرا لگے گا اور ترکی جو پیار اور عزت دیتا ہے پاکستانیوں کو کیا یہ تعلق ایسا ہی رہے گا-

    آغا علی کا کہنا تھا کہ برائے مہربانی غیر ملکی اداکاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں اور انہیں اُن کے ملک کی طرح پیار اور عزت دیں۔

    اداکار نے لکھا کہ پاکستان کی عزت بھی اسی میں ہے باقی جو آپ کو ٹھیک لگے۔

    کیا پاکستانی اداکاراؤں میں کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن سکے؟ یاسر حسین

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

  • شادی کرو کاروبار نہیں ، صبا قمر کی شادی سے متعلق روایتی خیالات پر تنقید

    شادی کرو کاروبار نہیں ، صبا قمر کی شادی سے متعلق روایتی خیالات پر تنقید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ شادی سے متعلق روایتی خیالات پر تنقید کرتی نظر آ رہی ہیں ۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شادی اور اس سے متعلق مسائل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ویڈیو میں صبا قمر رشتے کرانے والی آنٹیوں پر تنقید اور شادی کے بعد لڑکی کو سُسرال میں پیش آنے والی مشکلات پر اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہیں ۔
    https://www.instagram.com/tv/CClIIHghxJ3/?igshid=mu20693jjhx5
    صبا قمر کی شئیر کی گئی ویڈیو میں کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں دو طرح کے لوگ لڑکی کا رشتہ دیکھنے آتے ہیں ایک تنگ نظر اور دوسرے آزاد خیال لوگ مگر دونوں خاندانوں کو بہو کی شکل میں نوکرانی ہی چاہیے ہوتی ہے، لڑکی اگر پڑھی لکھی ہے تو نوکری کرےاور اگر ان پڑھ ہے تو گھر کاکام کرے-

    انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد کوئی بھی فیصلہ میاں بیوی کا نہیں رہتا بلکہ گھر کی کوئی نہ کوئی بزرگ خاتون فیصلے کرتی ہیں کہ میں مرنے سے پہلے تمہاری اولاد دیکھنا چاہتی ہوں، اور اگر اللہ کی دین سے بیٹی جیسی رحمت گھر میں آ جائے تو ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے کہ پوتا دیکھنے کی خواہش تھی یہ تو پوتی ہو گئی اور پھر بیٹا پوتے کے لئے پوتیوں کی لائن لگا دیتا ہے-

    صبا قمر نے ویڈو شیئر کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ اپنے لیے شادی کرنا چاہتی ہیں لوگوں کو دکھانے کے لیے نہیں صبا قمر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ شادی کرو کاروبار نہیں بھی استعمال کیا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر معاشرے کے کئی مسئلوں پر بات کرتی رہتی ہیں اور اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں جنیہں مداحوں کی طرف سے خوب سراہا جاتا ہے-

  • کیا پاکستانی اداکاراؤں  میں کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن سکے؟ یاسر حسین

    کیا پاکستانی اداکاراؤں میں کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن سکے؟ یاسر حسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معورف مزاحیہ اداکار یاسر حسین ایک موبائل فون کمپنی کی جانب سے پاکستانی اداکاراؤں کی بجائے تُرک سیریز کی مرکزی اداکارہ حلیمہ سلطان (اسرا بلجیک) کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر احتجاج کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکار یاسر حسین کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو مسلمانوں کین اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پرنشر کرنے کے شروع سے ہی مخالف ہیں اور پہلے بھی انہوں نےاس ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ملکی ڈرامے کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے سے مقامی فنکاروں کو نقصان ہوگا۔

    اور اب جب ایک معروف موبائل کمپنی نے ’ارطغرل غازی‘کی مرکزی اداکارہ اسریٰ بلجک کو اپنے موبائل فون کا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیا ہے تو یاسر حسین نے ایک بار پھر اپنی آواز اٹھاتے ہوئے مقامی اداکاراؤں کی جگہ ایک غیر ملکی اداکارہ کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر احتجاج کیا ہے۔

    یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر اسرا بلجیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے سوال پوچھا تھا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر پاکستانی ہونی چاہئے؟ نہ بھارتی اور نہ ترک اداکارہ؟ پاکستان زندہ باد

    انسٹا گرام سٹوری سکرین شاٹ
    انہوں نے ایک اور اسٹوری میں پاکستان کی تقریباً تمام صف اول کی اداکاراؤں اور ماڈلز کے نام لکھ کر کہا کیا ماہرہ خان، صباقمر، سونیاحسین، منال خان، ایمن خان، امر خان، زارا نور عباس، ہانیہ عامر ، ثنا جاوید، یمنی زیدی، ارمینہ خان، سارہ اور حرامانی کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن سکے؟

    انسٹا گرام سٹوری سکرین شاٹ
    یاسر حسین مزید لکھا کہ پاکستانی اداکاراؤں کو سپورٹ کریں پاکستان زندہ باد۔ یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اقرا عزیز کا نام نہ لکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اقرا کانام اس لیے نہیں ہے کیونکہ وہ پہلے ہی ایک موبائل برانڈ کی ایمبسیڈر ہے۔

    انسٹا گرام سٹوری سکرین شاٹ
    اداکار یاسر حسین نے مزید ایک اور سٹوری میں لکھا کہ پاکستانی ہو تو پاکستانی کو سپورٹ کرو-پاکستان زندہ باد-

    یاسر حسین کی اس پوسٹ پراداکارہ منال خان نے ان کی تائید کرتے ہوئے کہا یاسر حسین بالکل درست کہہ رہے ہیں لیکن ہمارے لوگ انہیں غلط ضرور ثابت کریں گے۔

    دوسری جانب منال خان کی بہن ایمن خان نے اور اور رافع راشدی اور حسن حیات خان نے بھی اداکار یاسر حسین کی تائید کی-

    انسٹا گرام سٹوری سکرین شاٹ
    واضح رہے کہ اس سے قبل کئی بھارتی فنکار پاکستانی پروڈکٹس کے لیے اشتہارات میں ماڈلنگ کرچکے ہیں-

    یاد رہے کہ اپنے ایک انٹر ویو میں اسرا بلجیک نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے تین مختلف برانڈز کے ساتھ کام کرنے والی ہیں اور وہ اس بات کا باقاعدہ اعلان کچھ دن میں ایک پریس ریلیز کے ذریعے کریں گی۔تاہم اب گذشتہ روزان میں سے ایک برانڈ کے لیے اداکارہ کے اشتراک کا اعلان ہوگیا ہے اور انہیں ایک موبائل کمپنی کا برانڈ ایمبسیڈر بنادیا گیا ہے۔

    اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اعلان کیا تھا کہ ترک اداکارہ ان کی نئی ڈیوائس ویو میکس پرو کے لیے برانڈ ایمبیسڈر بن گئی ہیں کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ پہلا پاکستانی برانڈ ہے جس نے ارطغرل ڈرامے سے شہرت پانے والی اداکارہ کو اپنے نئے فون کی مہم کا حصہ بنایا ہے۔

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر