Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • زاہد احمد  نے مداحوں کو قرنطینہ میں وقت گزارنے کی تجاویز بتا دیں

    زاہد احمد نے مداحوں کو قرنطینہ میں وقت گزارنے کی تجاویز بتا دیں

    دنیا گھر میں جنگل میں آگ کی طرح پھیلنے والے کورونا وائرس نے بہت سی جانیں لے لی ہیں پاکستان میں بھی یہ خطرناک وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اس کے پیز نظر حکومت پاکستان نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کر رکھا ہے اور لوگوں کو گھروں سے غیر ضروری باہر نکلنے کی پابندی عائد کر رکھی ہے ان حالات کے پیش نظر گھر میں قرنطینہ میں خود کو کیسے مصروف رکھنا ہے اس کا علاج پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار زاہد احمد نے مداحوں کو بتا دیا

    باغی ٹی وی : معروف اداکار زاہد احمد نے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کو قرنطینہ میں وقت گُزارنے کی کچھ تجاویز بتائیں انہوں نے لکھا: وقت پر پانچ وقت کی نما ز ادا کریں (ہمارے پاس نماز نہ پڑھنے کا کوئی عذر نہیں ہے)
    https://www.instagram.com/p/B-T8diuJsrl/?igshid=kibdnozfku5z
    روزانہ قرآن پاک پڑھیں لیکن ترجمہ کے ساتھ (روزانہ تھوڑا تھوڑا پڑھیں خود پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں)

    انہوں نے لکھا میں آپ کو تجویز کروں گا کہ آپ اپنے موبائل فون میں حدیث کی کوئی ایپ ڈاؤن لوڈ کرلیں تاکہ آپ اس ایپ سے روزانہ کی بنیاد پر حدیث پڑھ سکیں (وہ پڑھیں جو آپ کا دل کرے)

    اداکار نے لکھا کہ اگر آپ کے بچے بھی میرے بچوں کی طرح چھوٹے ہیں تو روزانہ ان کے ساتھ ایک گھنٹہ کارٹون دیکھیں (اور اس بات پر انجوائے کریں)

    گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ کوئی بھی گیم کھیلیں (جیسے اسکریبل، پکشنری)

    اپنی فیلمی کے ساتھ مل کر میز پر کھانا کھائیں (اللہ تعالی کا شُکر ادا کریں کہ اس نے ہمیں کون کون سی نعمتوں سے نوازا ہے)

    زاہد احمد نے لکھا کہ یہ سب کرنے کے بعد دن کے آخر میں آپ کا دل سکون میں ہوگا کہ آپ نے اپنے اللہ کے تمام احکامات پورے کرتے ہوئے اپنی فیملی کے ساتھ بھی ایک اچھا وقت گزارا ہے

    اداکار نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں آپ سب کے ساتھ قرنطینہ میں وقت گزارنے کی کچھ تجاویزشئیر کر رہا ہوں

    واضح رہے کہ اس ے قبل اداکارہ مایا علی نے بھی قرنطینہ میں مصروف رہنے کی تجاویز مداحوں کے ساتھ شئیر کی تھیں انہوں نے لکھا تھا چند چیزیں ہم قرنطینہ کے دوران کر سکتے ہیں : نمازیں پڑھیں ، قرآن پاک کی تلاوت کریں ، گارڈننگ کریں ، کتابیں پڑھیں، فلمیں دیکھیں ، سیکھنے والی ویڈیوز ، ڈاکومینٹریز یا ڈرامے دیکھ سکتے ہیں ، پینٹنگ ، کوکنگ ، سلائی کڑھائی ،گھر کی صفائی مختلف گیمیں کھیل سکتے ہیں شوہر اپنی بیویوں کی گھر کی صفائی اور کھانا پکانے مین مدد کر سکتے ہیں وغیرہ

    مایا علی نے قرنطینہ میں وقت گزارنے کی تجاویز بتا دیں

  • مستحق لوگوں کی عزت و نفس مجروح کئے بغیر ان کی مدد کریں نیلم منیر

    مستحق لوگوں کی عزت و نفس مجروح کئے بغیر ان کی مدد کریں نیلم منیر

    پاکستان شوبز انڈسٹری معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ ہمیں ان لوگو ں کی مدد کرنی چاہیے جو دن رات ہماری مدد کرتے ہیں اور ہماری خدمت کرتے ہیں

    باغی ٹی وی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ ہمیں ان لوگو ں کی مدد کرنی چاہیے جو دن رات ہماری مدد کرتے ہیں اور ہماری خدمت کرتے ہیں نیلم منیر نے انسٹا گرام پر اپنی تصویر اور اپنے مداحوں کے لیےلکھے گئے پیغام نوٹ کی تصویر کا کولاج شئیر کیا
    https://www.instagram.com/p/B-XXQNdFGJP/?igshid=1pnc7wv90j5ef
    نیلم منیر نے اپنے اس پیغام میں لکھا کہ یہ وہ وقت ہے کہ اب ہم سب کو ان تمام لوگوں کے دکھ درد کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے جو دن رات ہماری مدد کرتے ہیں اور ہماری خدمت کرتے ہیں

    اداکارہ نے لکھا کہ جیسے ہوم ڈیلیوری بوائے ہمارا گھر کا عملہ اور ہمارے سیٹ پر موجود ہمارا عملہ اور ان جیسے بہت سے ایسے لوگ جو مستحق ہیں لیکن اپنی عزت نفس کی خاطر کسی سے خیرات نہیں مانگتے ہیں اور نہ ہی کسی کے آگے ہاتھ پھیلاتے ہیں

    انہوں نے لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب آگے بڑھیں اور ان کی عزت نفس کو مجروح کئے بغیر ان کی مدد کریں

    نیلم منیر نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ میری ذاتی اپیل ہے

  • ماہرہ خان کا مداحوں کو ڈرامہ سیریل آنگن ٹیڑھا دیکھنے کا مشورہ

    ماہرہ خان کا مداحوں کو ڈرامہ سیریل آنگن ٹیڑھا دیکھنے کا مشورہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کو پاکستانی ڈرامہ آنگن ٹیڑھا دیکھنے کا مشورہ دے دیا

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کو پاکستانی ڈرامہ آنگن ٹیڑھا دیکھنے کا مشورہ دے دیا
    اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئرکی جس میں انہوں نے پاکستان کے مشہورومعروف ڈرامہ آنگن ٹیڑھا کا ایک ویڈیو کلپ شئیر کیا اوراپنے کالج کے وقت کو یاد کرتے ہوئے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ جب وہ کالج میں زیرتعلیم تھیں تب وہ واپسی پر چند ہی چیزیں گھر لے کرجاتی تھیں جن میں سے ایک آنگن ٹیڑھا کی ڈی وی ڈی ہوا کرتی تھی
    https://www.instagram.com/p/B-X9HamBIxk/?igshid=18uzmftdikwxh
    اداکارہ نےلکھا کہ ہراتوار جب بھی وہ فارغ وہ فارغ ہوتی تھیں تووہ ایک گندے سے صوفے پربیٹھ کرآئس کریم کھاتے ہوئے ڈرامہ دیکھتی تھیں وہ ڈرامہ انہیں بہت خوشی دیتا تھا اور انہیں بہت ہنساتا تھا اور صرف گجھر میں ہونے کا احسا س دلاتا تھا

    ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ وہ آنگن ٹیڑھا کودیکھیں اوراگردیکھ چکے ہیں تودوبارہ دیکھیں کیونکہ یہ پاکستان کے بہترین ڈراموں میں سے ایک ڈرامہ ہے

    انہوں نے لکھا کہ ڈرامہ کے لکھاری انور مقصود اور اس ڈرامہ کے تمام کردار سلیم ناصر، بشراآپا، شکیل صاحب، واقعی ان سب کی کیا بات ہے

  • اس مشکل وقت میں غریبوں کی مدد کرتے ہوئے ان کی عزت نفس سے نہ کھیلیں

    اس مشکل وقت میں غریبوں کی مدد کرتے ہوئے ان کی عزت نفس سے نہ کھیلیں

    پاکستان کی نامور اداکارہ صنم جنگ نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اس مشکل وقت میں غریبوں کی مدد ضرور کریں تاہم ایسا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی واہ واہ کے لئے وہ ان کی عزت نفس سے نہ کھیلیں

    باغی ٹی وی : پاکستان کی نامور اداکارہ صنم جنگ نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اس مشکل وقت میں لوگوں کی مدد ضرور کریں تاہم ایسا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی واہ واہ کے لئے وہ ان کی عزت نفس سے نہ کھیلیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ صنم جنگ نے ایک د س سال کی بچی کا فلاحی اداروں کے نام لکھا گیا خط شئیر کیا

    جس میں لکھا تھا کہ انکل اپنے کپڑے اور راشن واپس لے جائیں پچھلے سال راشن اور کپڑے لیتے ہوئے ہماری تصویر اخبار میں چھپی تھی عید کے دن محلے کے بچے ہمیں بھکاری بھکاری کہہ کر منہ چڑا رہے تھے تب سے امی کو لوگ حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں


    صنم جنگ نے کیپشن میں لکھا کہ خدا کے لیے غریبوں کی مدد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی واہ واہ کے لیے ان کی عزت نفس سے مت کھیلیں

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن کرنے پر تمام سرگرمیاں اور کاروبار بند ہو گئے ہیں عوام مختلف مسائل کا شکار ہیں ایسے میں کئی نامور شخصیات اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت سامنے آکر اور چھپ کر ضرورت مندوں کی مدد کررہے ہیں

  • اب تو خوابوں میں بھی اپنے ہاتھ دھو رہی ہوتی ہوں ارمینہ خان

    اب تو خوابوں میں بھی اپنے ہاتھ دھو رہی ہوتی ہوں ارمینہ خان

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے ہر کوئی خو ف و ہراس میں مبتلا ہے اور اس سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن احتاطی تدابیر اپنا رہے ہیں

    باغی ٹی وی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے ہر کوئی خو ف و ہراس میں مبتلا ہے اور اس سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن احتاطی تدابیر اپنا رہے ہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ارمینہ خان کے مطابق انہوں نے جان لیوا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو اس قدر سنجیدہ لیا ہوا ہے کہ اب وہ نیند کی حالت میں بھی ہاتھ ہی دھو رہی ہوتی ہیں
    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1243426273734483969
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ اب میں اپنے خوابوں میں بھی اپنے ہاتھ دھو رہی ہوتی ہوں

    اپنے ایک اور ٹویٹ میں ارمینہ خان نے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری ایک معلوماتی تصویر شئیر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو کورونا ہونے کے امکا نات زیادہ ہیں
    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1243771382099521536?s=19
    انہوں نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ اس موقع کو ضا ئع نہ کریں اور سگریٹ نوشی کو ترک کردیں

  • جاپانی کامیڈین کین شمورا کا بھی کورونا کے باعث انتقال

    جاپانی کامیڈین کین شمورا کا بھی کورونا کے باعث انتقال

    جاپان سے تعلق رکھنے والے نامور کامیڈین 70 سالہ کین شمورا کی زندگی بھی کورونا وائرس نے نگل لی کامیڈین میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے

    باغی ٹی وی :جاپان سے تعلق رکھنے والے نامور کامیڈین 70 سالہ کین شمورا کی زندگی بھی کورونا وائرس نے نگل لی کامیڈین میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وہ جاپان سے تعلق رکھنے والی پہلی مشہور شخصیت ہیں جو اس مرض سے ہلاک ہوئے

    رپورٹس کے مطابق کین شمورا پھیپھڑوں کے کینسر کا شکار بھی تھے جس کی سرجری انہوں نے 2016 میں کروائی تھی

    جاپان کی حکومت کے ترجمان اور کابینہ کے چیف سیکریٹری یوشی ہائیدی سوگا نے بھی ایک نیوز کانفرنس کے دوران کین شمور کی موت پر دکھ کا اظہار کیا

    ان کا کہنا تھا کہ میں کین شمورا کی روح کے سکون کیلئے دعا کرتا ہوں لیکن جو بات سب سے اہم ہے وہ یہ کے کس طرح اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جائے ہم اس وقت بہت ہی سنگین مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں

    واضح رہے کہ کین شمورا نے کامیڈی میں اپنے کیریئر کا آغاز 1970 سے کیا تھا

  • مایا علی نے قرنطینہ میں وقت گزارنے کی تجاویز بتا دیں

    مایا علی نے قرنطینہ میں وقت گزارنے کی تجاویز بتا دیں

    قرنطینہ میں خود کو کیسے مصروف رکھنا ہے اس کا علاج پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ مایا علی نے مداحوں کو بتا دیا

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ مایا علی نے مداحوں کو قرنطینہ میں وقت گزارنے کی تجاویز بتائیں سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکارہ مایا علی نے ایک پوسٹ شئیر کی جس پر ایک تفصیلی نوٹ لکھا ہوا تھا

    اداکارہ نے لکھا کہ یہ چیزیں ہم قرنطینہ کے دوران کر سکتے ہیں : نمازیں پڑھیں ، قرآن پاک کی تلاوت کریں ، گارڈننگ کریں ، کتابیں پڑھیں، فلمیں دیکھیں ، سیکھنے والی ویڈیوز ، ڈاکومینٹریز یا ڈرامے دیکھ سکتے ہیں ، پینٹنگ ، کوکنگ ، گھر کی صفائی مختلف گیمیں کھیل سکتے ہیں شوہر اپنی بیویوں کی گھر کی صفائی اور کھانا پکانے مین مدد کر سکتے ہیں وغیرہ
    https://www.instagram.com/p/B-W3Eu4n31S/?igshid=116r02wc7jb04
    مایا علی نے لکھا کہ مثبت رہیں اور سٹریس نہ لیں اور ادکارہ نے لکھا کہ سب سے ضروری چیز اپنے ملازموں اور دوسرے مستحق لقگقں کو اگنور نہ کریں جو کہ آپ کی طرح اس مشکل وقت میں پریشانی میں مبتلا ہیں

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہم اس وقت ایک خاندان بن جائیں

    اس پر ایک مداح نے لکھا کہ کیا آپ ابھی تک راشن بیگز تقسیم کر رہی ہیں جس پر مایا علی نے کمنٹ کہا کہ ہاں

    اس سے قبل اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شئیر جس میں وہ سفید رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں مایا علی نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ بعض اوقات ہم آسمان کی طرف دیکھتے ہیں اور بہت کچھ سوچتے ہیں
    https://www.instagram.com/p/B-UVhWrH5lf/?igshid=sha0djvsqwcx
    اداکارہ نے لکھا کہ آسمان کو دیکھتے ہوئے ہم جو سوچتے ہیں کبھی وہ مثبت خیال ہوتے ہیں اور کبھی منفی خیالات بھی ہوتے ہیں اس کے ساتھ ہی ایک اُمید بھی ہوتی ہے جو ہمیں مضبوط رہنے اور مثبت رہنے کی ترغیب دیتی ہے

    مایا علی نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ انشا اللہ یہ وقت بھی گزر جائے گا ہم ایک بار پھر سے مسکرائیں گے ہاتھ ملائیں گے گلے ملیں گے اور اپنے پیاروں کے ساتھ اجتماعات کریں گے انہوں نے لکھا کہ گھر میں رہیں محفوظ رہیں

    واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی مایا علی نےانسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ انشااللہ یہ دن بہت جلد واپس آجائیں گے کہ جب تمام مسلمان اکٹھے ہوکر نماز پڑھیں گے اللہ سے اُمید رکھیں اور گھبرائیں نہیں وقت اگر پہلے جیسا نہیں رہا تو انشااللہ وقت ایسا بھی نہیں رہے گا

    مایا علی نے لکھا تھا یہ وہ وقت ہے کہ جب ہمیں بحیثیت قوم ایک بننا ہے اور حکومت کے قائم کردہ احکامات پر عمل کرنا ہے براہ مہربانی اپنی صحت کی خاطر اور دوسروں کی زندگیوں کی خاطر اپنے گھروں میں رہی

    مایا علی نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنا شروع کر دیا

  • ماہرہ خان کا قوم کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہ کرنے کا انوکھا انداز

    ماہرہ خان کا قوم کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہ کرنے کا انوکھا انداز

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر احتیاطی تدابیر اپنانے کے پیغام دیتی نظر آ رہی ہیں اب انہوں نے اپنی فلم سپر اسٹار کی ایک جھلک کے ذریعے کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی دی ہے

    باغی ٹی وی :معروف اداکارہ ماہرہ خان کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر احتیاطی تدابیر اپنانے کے پیغام دیتی نظر آ رہی ہیں تاہم گذ شتہ روز اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ پولیس یونیفارم میں ملبوس ہیں اور اپنے ساتھ موجود دو لوگوں کو فاصلہ رکھنے کا کہہ ر ہی ہیں
    https://www.instagram.com/p/B-U6_CGBUkN/?igshid=1nyvlnrqbttbg
    اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ فاصلہ رکھو یہ ایس ایچ او چیمہ کا حکم ہے

    ماہرہ خان نے لکھا کہ یہ تصویر فلم سُپر اسٹار کے سیٹ کی ہے جس کو میں بہت یاد کر رہی ہو

  • بُرا وقت ہمیشہ نہیں رہتا اندھیرے کے بعد روشنی ہے حریم فاروق

    بُرا وقت ہمیشہ نہیں رہتا اندھیرے کے بعد روشنی ہے حریم فاروق

    پاکستان شوبز ابڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ ایک بات یاد رکھیں کہ یہ اللہ کا نظام ہے کہ اندھیرے کے بعد روشنی ہے بُرا وقت ہمیشہ نہیں رہتا ہے

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز ابڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ ایک بات یاد رکھیں کہ یہ اللہ کا نظام ہے کہ اندھیرے کے بعد روشنی ہے بُرا وقت ہمیشہ نہیں رہتا ہے اداکارہ حریم فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اداکارہ نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں علامہ اقبال کی شاعری کے کچھ اشعار لکھے
    https://www.instagram.com/p/B-PFc1mFxlW/?igshid=1ufogvmgnu88r
    سورج نے دیا اپنی چھاؤں کو یہ پیغام

    دُنیا ہے عجیب چیز کبھی صبح کبھی شام

    حریم فاروق نے لکھا کہ یہ بات ہمیشہ یاد رکھیے گا اندھیرے کے بعد ہمیشہ روشنی آتی ہے یہ ہی اللہ کا نظام ہے دُنیا میں اچانک جو تبدیلی آئی ہے یہ پریشان کُن ہے لیکن کچھ بھی ہمیشہ کے لیے نہیں رہتا ہے اِسی طرح بُرا وقت بھی ایک دن ختم ہو جاتا ہے

    اداکارہ نے لکھا کہ اس لیے ضروری ہے کہ ہم اس مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں ایک دوسرے کی مدد کریں اور پوزیٹیو رہیں انشا اللہ اچھا وقت بہت قریب ہے

    حریم فاروق نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ آپ لوگ مثبت رہنے کےلیے کیا کر رہے ہیں؟

  • کورونا وائرس کے حوالے سے عمران خان کے اقدامات قابل تحسین ہیں عاطف اسلم

    کورونا وائرس کے حوالے سے عمران خان کے اقدامات قابل تحسین ہیں عاطف اسلم

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا خطرناک وبائی مرض جنگل میں آگ کی طرح پھیل رہا ہے حکومت اس خطرناک مرض سے بچاؤ کے اقدامات کے لئے کوشاں ہے جس سے کافی لوگ اور فنکار بھی متاثر نظر آ رہے ہیں جسکا اظہار وہ سوشل میڈیا پر کر رہے ہیں معروف گلوکار عاطف اسلم کا بھی کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلوکار عاطف اسلم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہوں نے کورونا وائرس کے اس مشکل وقت میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ہے


    عاطف اسلم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جو اقدامات اُٹھائے ہیں وہ واقعی قابل تحسین ہیں

    گلوکار نے کہا کہ جس کی جتنی استطاعت ہے وہ اپنی استطاعت کے حساب سے اپنے اردگرد ایسے لوگوں کو دیکھے جن کو اس مشکل گھڑی میں مدد کی ضرورت ہے آپ اُن کی ضرور مدد کریں اور اللہ تعالی ہمیں ان تمام پریشانیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ہمت عطا کرے

    گلوکار نے کہا الحمد اللہ میرا تعلق حکومتی پارٹی یا کسی بھی دوسری پارٹی سےنہیں ہے لیکن میں پھر بھی وزیراعظم عمران خان صاحب کی کاوشیں قابل تعریف ہیں

    گلوکار نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب اس وقت ہم سب آپ کے ساتھ ہیں آپ کو جب بھی ہماری ضرورت ہوگی اور ہم سے جو اور جتنا ہوسکا ہم وہ کریں گے