Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کورونا وائرس  سے متعلق صوفی بینڈ نفس نے نیا گانا جاری کر دیا

    کورونا وائرس سے متعلق صوفی بینڈ نفس نے نیا گانا جاری کر دیا

    چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ہر کوئی اس کے خو ف وہراس میں مبتلا ہے حکومتی اداروں سمیت معروف شوبز شخصیات اور کھلاڑی اس خطرناک وبا سے بچاؤ کے لئے عوام میں آگاہی کا پیغام دیتے نظر آ رہے ہیں تاہم اب پاکستانی صوفی بینڈ ،نفس، نے کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے احتیاطِ کورونا کے نام سے نیا گانا جاری کردیا ہے

    باغی ٹی وی : حکومتی اداروں سمیت معروف شوبز شخصیات اور کھلاڑی خطرناک وبا سے بچاؤ کے لئے عوام میں آگاہی کا پیغام د یتے نظر آ رہے ہیں تاہم ان ا س حوالے سے صوفی میوزک میں اپنا خاص مقام بنانے والے نفس بینڈ نے بھی عوام کو بیما ری کے خلاف لڑنے کے لیے احتیاط کورونا کے نام سے گانا جاری کیا ہے
    https://web.facebook.com/nafsband/videos/2454187551537780/
    ویڈیو میں گلوکار نعمان علی نے پاکستانیوں کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ:

    دشمنِ جان کو مات کر لیجیئے

    چار دن احتیاط کر لیجیئے

    اپنے گھر کے حسین مکینوں کو

    اپنی کل کائنات کر لیجیئے

    رحم خود پر اگر نہیں آتا تو

    اپنے بچوں کے ساتھ کر لیجئیے

    بس چار دن احتیاط کر لیجیئے

    یہ کوئی قید ہے کہ گھر بیٹھیں

    جس سے جی چاہے بات کر لیجیئے

    بس چار دن احتیاط کر لیجیئے

    دل ملا لیجیئے اجازت ہے

    دور لیکن یہ ہاتھ کر لیجیئے

    بس چار دن احتیاط کر لیجیئے

    فکر اپنی ہے ہر ایک سے پہلے

    کام ہر وار یار کر لیجیئے

    بس چار دن احتیاط کر لیجیئے

    اپنی کل کائنات کر لیجیئے

    اپنے بچوں کے ساتھ کر لیجیئے

    دور لیکن ہاتھ کر لیجیئے

    نفس بینڈ کے کورونا کے بارے آگاہی کے گانے کو آفتاب اکبر نے لکھا ہے جب کہ ویڈیو میں گلوکار نعمان علی کے ہمراہ ساتھی گٹارسٹ مونی کاندھرو اور سعد خان بھی نظر آرہے ہیں

  • کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بے بی شارک کا بچوں اور بڑوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا پیغام

    کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بے بی شارک کا بچوں اور بڑوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا پیغام

    دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس جہاں حکومتی ادارے اور معروف شخصیات احتیاطی تدابیر اپنانے کے پیغامات دے رہی ہیں وہیں اب بچوں کے پسندیدہ گانے بےبی شارک ڈو ڈو میں بھی بچوں اور بڑوں دونوں کو ہاتھ دھونے کا پیغام دیا گیا ہے

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس جہاں حکومتی ادارے اور معروف شخصیات احتیاطی تدابیر اپنانے کے پیغامات دے رہی ہیں وہیں اب بچوں کے پسندیدہ گانے بےبی شارک ڈو ڈو میں بھی بچوں اور بڑوں دونوں کو ہاتھ دھونے کا پیغام دیا گیا ہے بچوں کے اس مقبول اور پسندیدہ گانے بےبی شارک کے اشعار تبدیل کرکے نیا گایا جاری کیا گیا جس میں ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ بھی سمجھایا گیا اوراس کے ساتھ ساتھ چھینکتے اور کھانستے وقت منہ کو ڈھانپنے کا پیغام دیا گیا

    واضح رہے اس سے پہلے پاکستان کی اینیمیٹڈ فلم دی ڈونکی کنگ کے مرکزی کردار منگو کابھی کورونا وائرس میں احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے ویڈیو پیغام سامنے آ یا تھا جس می منگو نے کہا تھا کہ آ پ سب کورونا وائرس سے ڈرے ہوئے ہیں، لیکن اس وائرس سے ہمیں ڈرنا نہیں لڑنا ہے

    منکو نے کہا تھا کہ جان لیوا وائرس کے خلاف سب سے بڑا ہتھیار تو سماجی دوری ہے یعنی اپنوں اور غیروں سے فاصلہ رکھنا ہے منگو نے کہا کہ براہ کرم بلاضرورت اپنے گھروں، گھونسلوں اور بلوں سے نہ نکلیں

  • کورونا وائرس،جہاں تباہی ہو رہی ہے وہیں دنیا بہتر بھی ہو رہی ہے ہم اسے نقصان پہنچاتے بہت لاپرواہ ہو گئے تھے عروہ حسین

    کورونا وائرس،جہاں تباہی ہو رہی ہے وہیں دنیا بہتر بھی ہو رہی ہے ہم اسے نقصان پہنچاتے بہت لاپرواہ ہو گئے تھے عروہ حسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عروہ حسین کا کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا کو تباہی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں ان کے مطابق کہیں نہ کہیں اس وائرس سے دنیا بہتر بھی ہورہی ہے

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عروہ حسین نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا عروہ حسین نے لکھا کہ میں سوچ رہی تھی کہ اس عالمی وبا کے حوالے سے میری سوچ خاصی الگ ہے


    اداکارہ نے کہا کہ جہاں میں یہ سوچ رہی ہوں کہ اس وائرس کے باعث خوب تباہی ہورہی ہے وہیں میں نے یہ بھی نوٹس کیا کہ ہماری دنیا بہتر ہورہی ہے اور اسے بہتر ہونے کی ضرورت بھی تھی کیوںکہ ہم اسے نقصان پہنچاتے پہنچاتے بہت زیادہ لاپرواہ پوچکے تھے


    اداکارہ نے لکھا کہ جہاں مجھے اس وقت اپنی ماں کی اور گھر والوں کی یاد آرہی ہے وہیں میں اس بات کا بھی شکر ادا کررہی ہوں کہ میں خود اپنے گھر میں محفوظ ہوں مجھے چاہنے والے موجود ہیں جن سے میں بات کرسکتی ہوں اور میرے پاس ٹیبل پر خوراک موجود ہے


    عروہ حیسین نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے ان تمام لوگوں سے ہمدردی ہے جنہیں اس وقت کسی نہ کسی مشکل کا سامنا ہے جو کھانے یا اپنی صحت کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی میں مبتلا ہیں یا پھر وہ ڈاکٹرز اور پولیس اہلکار جو سب سے آگے کھڑے ہوکر اس جنگ میں لڑ رہے ہیں


    عروہ حسین نے مزید ایک ٹویٹ میں لکھا بہادر بن کر رہیں اور مثبت رہنے کی کوشش کریں اور سب سے ضروری شکرادا کریں اور اپنے گھروں میں ہی رہیں

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خطرناک کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے واضح رہے کہ حکومتی اداروں کے علاوہ متعدد فنکار اور معروف شخصیات بھی کورونا وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور افراتفری نہ پھیلانے کے مشورے دیتی نظر آ رہی ہیں

    کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر گھبرانے کی ضرورت نہیں،ہمایوں سعید

  • چنیوٹ میں اپنی مدد آپ کے تحت مستحق اور غریب افراد کے لئے سبزی کیمپ کا اہتمام

    چنیوٹ میں اپنی مدد آپ کے تحت مستحق اور غریب افراد کے لئے سبزی کیمپ کا اہتمام

    پاکستان میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر حکومت نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کر رکھا ہے جس کے بعد نہ صرف کاروباری اداروں کو بند کردیا گیا بلکہ عام ٹرانسپورٹ سمیت تمام کاروبار زندگی معطل ہوگئی

    حکومت کی طرف سے مستحق اور مزدور طبقہ لوگوں کے لئے امداد ا اعلا کیا گیا لہذا ابھی تک اس پر ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود بھی عمل درآمد نہیں کیا تاہم عوام اپنی مدد آپ کے تحت اس مشکل وقت میں مستحق اور غریب لوگوں کی مدد کے لئے میدان میں نکل آئی ہے

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز محلہ رحمان آباد چنیوٹ میں مخیر حضرات کی جانب سے سبزی کا کیمپ لگایا تھا جہاں کُل 400 خاندان کیلئے سبزی کا اہتمام کیا گیا تھا جس کی چند ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہیں

    کیمپ کیطرف سے فی خاندان کو 50 روپے میں مکمل سبزی بمعہ مصالحہ فراہم کیا گیا اور مستحق خاندان کو فری سبزی بمعہ مصالحہ دیا گیا تھا


    ویڈیو میں ایک خاتون نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انکے خاندان میں دس افراد کے لئے انہوں نے 50 روپے میں مکمل سبزی بمعہ مصالحہ جات خریدی ہے جبکہ کیمپ کا مسجد میں باقاعدہ اعلان کے ذریعے لوگوں کو سبزی لینے اور خریدنے کی دعوت دی گئی


    کیمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ الحمداللہ آج یعنی 30 مارچ کو ان شاءاللہ 650 خاندان کیلئے 50 روپے میں مکمل سبزی بمعہ مصالحہ اور مستحق افراد کیلئے فری سبزی بمعہ مصالحہ مہیا کی جائے گی مزید انہوں نے کہا کہ وہ گوشت بھی آدھی قیمت پر فراہم کریں


    انتظامیہ نے لوگوں سے اس نیک کام میں شامل ہونے کی دعوت دی اور کہا کہ مزید اگر کوئی بھائی چنیوٹ سے اس کارخیر میں حصہ ڈالنا چاہے تو وہ اس نمبر(حافظ عبدالقیوم چنیوٹ 0300-7709691 )پر رابطہ کر لے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کیلئے آسانی پیدا کی جاسکے اور لوگ مشکل کی اس گھڑی میں زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں

    مایا علی نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنا شروع کر دیا

  • کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر گھبرانے کی ضرورت نہیں،ہمایوں سعید

    کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر گھبرانے کی ضرورت نہیں،ہمایوں سعید

    دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے خطرناک کورونا وائرس کے حوالے سے جہاں جہاں حکومتی ادارے لوگوں کو اس وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دیتے نظر آرہے ہیں وہی متعدد معروف شخصیات عوام کو سوشل میڈیا پر حفاظتی تدابیر کے حوالے سے پیغام دیتی نظر آ رہی ہیں اداکار ہمایوں سعید نے کورونا وائرس کے حوالے سےآگاہی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے

    باغی ٹی وی : اداکار ہمایوں سعید نے کورونا وائرس کے حوالے سےآگاہی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اداکار ہمایوں سعید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لوگوں کو کوروناوائرس کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل ویڈیو میں انہوں نے کہا اگر آپ لوگوں میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں تو آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ آپ گھر میں رہیں اور حکومت کی ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن پر فون کرکے اپنی طبعیت کے بارے میں بتائیں انہوں نے ویڈیو میں حکومتی ہیلپ لائن کا نمبر بھی بتایا اور کہا اپنے گھر میں رہیئے اور محفوظ رہیئے

    واضح رہے کہ حکومتی اداروں اوت ہمایوں سعید کے علاوہ متعدد فنکار اور معروف شخصیات بھی کورونا وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور افراتفری نہ پھیلانے کے مشورے دیتی نظر آ رہی ہیں

  • بھارت میں لاک ڈاؤن، سلمان خان کا فلم انڈسٹری کے 25 ہزار مزدوروں کی مدد کا اعلان

    بھارت میں لاک ڈاؤن، سلمان خان کا فلم انڈسٹری کے 25 ہزار مزدوروں کی مدد کا اعلان

    بھارت بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر 21 روزہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہونے والے فلم انڈسٹری کے 25 ہزار سے زائد لوگوں کی مدد کا سلمان خان نے اعلان کر دیا اور اس ضمن میں اداکار نے اپنی سماجی تنظیم بینگ ہیومن کو ہدایات بھی کردی ہیں

    باغی ٹی وی :دنیا بھر میںتیزی سے پھیلنے والا کورونا وائرس نے بھارت میں بھی اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں جس کی حفاظت کے پیش نظر مودی سرکار نے بھارت بھر میں 21 روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کر رکھا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں لاک ڈاؤن سے قبل ہے فلموں کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی تھی جب کہ نئی فلموں کی نمائش بھی عارضی طور پر روک کر سینما گھروں کو بند کردیا گیا تھا

    اس صورتحال کی وجہ سے جہاں ملک بھر کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں تو وہیں بالی وڈ انڈسٹری سے وابستہ یومیہ بنیادوں پر کمانے والے 25 ہزار سے زائد مزدور بھی فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ہیں

    فلم انڈسٹری کے ان 25 ہزار سے زائد لوگوں کی مدد کا سلمان خان نے اعلان کر دیا اور اس ضمن میں اداکار نے اپنی سماجی تنظیم بینگ ہیومن کو ہدایات بھی کردی ہیں

    اس حوالے سے فلمی انڈسٹری کی ایک تنظیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا ہے اس ضمن میں سلمان خان کی تنظیم بینگ ہیومن نے ان مزدوروں کی مد د کرنے کا کہا ہے

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ہمارے پاس باقاعدہ طور پر 5 لاکھ مزدور ہیں جن میں سے 25 ہزار مزدورں کو مالی مدد درکار ہے سلمان خان کی ہدایات کے بعد ان کی تنظیم نے فلم یونین سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے 25 ہزار ملازمین کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیل بھی حاصل کرلی ہے اور اداکار کی تنظیم کے مطابق وہ جلد ہی ملازمین کو رقم کی منتقلی شروع کردے گی

  • پولیس کی سختی پر پاکستانی نوجوانوں نے باہر نکلنے کے نت نئے طریقے اپنا لئے

    پولیس کی سختی پر پاکستانی نوجوانوں نے باہر نکلنے کے نت نئے طریقے اپنا لئے

    پاکستان میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کی وجہ سے حفاظتی تدابیر کے پیش نظر حکومت نے عوام کو گھر میں رہنے کی ہدایت کی ہے اور پورے ملک میں لاک ڈاؤن کر رکھا ہے

    باغی ٹی وی : پاکستان میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کی وجہ سے حفاطتی تدابیر کے پیش نظر حکومت نے عوام کو گھر میں رہنے کی ہدایت کی ہے اور پورے ملک میں لاک ڈاؤن کر رکھا حکومت کے ساتھ دیگر سیاسی و شوبز معروف شخصیات بھی عوام کو گھروں میں رہنے اور خود کو محفوظ رکھنے کے پیغامات دیتی نظر آ رہی ہیں لیکن حکومت کی ہدایت فورسز کی سختی اور لاک ڈاؤن کے باوجود لوگ باہر گھوم رہے ہیں


    لاک ڈاؤن میں تمام ٹرنسپورٹس بند ہیں سوائے موٹر سائیکل کے لوگ موٹر سائیکلوں پر انے روزمرہ کے کام سر انجام دے رہے ہیں تاہم عوام نے اتنی سی آزادی کے بھی ناجائز فائدے اٹھانے شروع کر دئیے ہیں اور وہ اس جان لیوا وبا کو سنجیدہ نہیں لے رہے جس کا اندازہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو سے لگایا جا سکتا ہے

    اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے بائیک پر ایک لڑکا اور ایک خاتون کو پولیس نے شک کی بنا پر کہ یہ خاتون نہیں لڑکا ہے ان کو روک کرخاتون کا نقاب ہٹا کر چیک کیا تو وہ بھی لڑکا ہی تھا جو پولیس سے بچنے کے لئےخواتین کے کپڑوں میں ملبوس تھا

    واضح ہے کہ پاکستان میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے حکومت نے لاک ڈاؤن کر رکھا ہے لوگوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر رکھی ہے

  • عمران خان کو روز کہتا ہوں کہ عوام کیلئے امداد کا اعلان کریں ورنہ وہ باہر نکل آئے گیں  ڈاکٹر عامر لیاقت

    عمران خان کو روز کہتا ہوں کہ عوام کیلئے امداد کا اعلان کریں ورنہ وہ باہر نکل آئے گیں ڈاکٹر عامر لیاقت

    پاکستان کے معروف مذہبی سکالر اور پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ عمران خان کو روز کہتا ہوں کہ عوام کیلئے امداد کا اعلان کریں ورنہ وہ باہر نکل آئے گیں

    باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف مذہبی سکالر اور پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ عمران خان کو روز کہتا ہوں کہ عوام کیلئے امداد کا اعلان کریں ورنہ وہ باہر نکل آئے گیں سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں کسی نے عامر لیاقت سے پوچھا کہ آپ یہاں بیٹھ کر راشن تقسیم کر رہے ہیں آپ وفاق میں تو وفاق کیا اس وقت گرانٹ دے گی جب مزدور طبقہ اپنے بچوں کی بھوک کی وجہ سے باہر نکل آئے گا

    اس پر عامر لیاقت نے کہا کہ اس وقت بہت زیادہ خوفناک صورتحآل ہے کہ گرانٹ کا اعلان نہیں ہوا اگر اب بھی لوگوں کو فوری طور پر پیسے نہیں دئے گئے تو آپ کو تو پتہ نہیں یہاں کیا نظر آ رہا ہے پر مجھے تو افراتفری نظر آ رہی ہے


    انہوں نے کہا مجھے لگ رہا ہے کوگ گھروں میں نہیں بیٹھیں گے باہر نکل آئیں گے انہوں نے کہا کہ میں تو روز کہہ رہا ہوں اگر میں کوئی بات سمجھا رہاہوں کہ کیسے مینج کریں نہیں سنتے لیکن مجھے سوشل میڈیا پر گالیاں پڑنا شروع ہو جاتی ہیں

    عامر لیاقت نے کہا خصوصی طور پر ہونا یہ چاہیئے تھا کہ منتخب اراکین وہاں پر بیٹھے ہوتے انہوں نے کہا مسئلہ یہ ہے کہ آپ منتخب اراکین سے پوچھیں گے تو وہ کچھ بتائیں گے انہوں نے کہا منتخب اراکین تو گراؤنڈ پر ہیں میں اس وقت گراؤنڈ پر بیٹھا ہوں تو مجھے پتہ اس وقت کیا پریشانی ہے

    عامر لیاقت نے کہا اگر وزیر اعظم مجھے پوچھیں تو صورتحال بتاؤں کہ خان صاحب یہاں تشریف لائے وہ بات ہی نہیں کرنے دے رہے بات کریں تو گالیاں دینا شروع ہو جاتے ہیں گندی گندی ماں باپ کی گالیاں دینا شروع ہو جاتے ہیں تو پھر وہاں کیا بات کرے انسان


    انہوں نے کہا ہمیں یعنی وفاق کو صرف اڑھائی سو راشن کے بیگ ملنے ہیں انہوں نے طنزیہ کہا اڑھائی سو اڑھائی ہزار نہیں انہوں نے کہا ہر ایم این اے ہر ڈسٹرکٹ کو اڑھائی سو بیگ ملنے ہیں لیکن ابھی تک وہ بھی نہیں ملے

    عامر لیاقت نے کہا ہم کہاں سے جمع کریں انہوں نے کہا خان صاحب کو اندازہ نہیں ہم کتنے بُرے حالات میں ہیں انہوں نے کہا ہم نے پورے شہر کراچی نے انہیں 14 سیٹیں دی ہیں اگر یہ مل کر کام نہیں کریں گے تو پھر یہ کیسے ہوگا اڑھائی سو بیگ سے کیا ہوگا انہوں نے کہا کہ میں خود بہت پریشان ہوں صورتحال سے لوگ پریاشان ہیں لوگ رو رہے ہیں میں کہاں سے جمع کروں اور لوگوں میں تقسیم کروں

    واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی عامر لیاقت حرا اور مانی کے ساتھ ویڈیو چیٹ میں اپنے لیڈر کا مذاق اڑا چکے ہیں مذہبی سکالر نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے 3000 روپے دئیے ہیں ماشاء اللہ اتنی زیادہ رقم دی ہے کہ آپ اس سے اپنے بچوں کی کفالت کرسکتے ہیں اوروں کی مدد کرسکتے ہیں اگر آپ چاہیں تو 3000 روپے میں دوسرے گھروں میں راشن ڈلوا سکتے ہیں

    عامر لیاقت مذاق اڑاتے ہوئے مزید کہا تھا کہ اتنے زیادہ پیسے دئیے ہیں وزیراعظم نے انہیں سنبھال کررکھیں اس میں بہت برکت ہوگی کئی بچیوں کا جہیز بن جائے گا اسکو سنبھال کر خرچ کریں

    معروف مذہبی سکالر عامر لیاقت اپنے ہی لیڈر کا مذاق اڑانے لگے

  • کورونا کے مریضوں کی نگہداشت کیلئے ڈاکٹر کو کیا کچھ پہننا پڑتا ہے ؟

    کورونا کے مریضوں کی نگہداشت کیلئے ڈاکٹر کو کیا کچھ پہننا پڑتا ہے ؟

    دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے فرنٹ لائن میڈیکل سٹاف پوری ذمہ داری سے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں سوشل میدیا پر وئرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح روزانہ میڈیکل سٹاف کو کورونا کے مریضوں کا خیال رکھنے سے پہلے کتنے اور کونسے حفاظتی اقدامات کرنا پڑتے ہیں

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے فرنٹ لائن میڈیکل سٹاف پوری ذمہ داری سے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں ایک ہیلتھ کئیر ورکرکو ہر دن احتیاطی تدابیر کے تحت لباس کی مختلف تہیں اپنے اوپر چڑھانی پڑتیں ہیں تاکہ وہ کورونا کے مریض کا علاج کر سکیں دنیا بھر میں ان مسیحاؤں کے لئے دعا گو ہیں اور ان کی اس کارگردگی اور قربانیوں کو سراہ رہے ہیں


    سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹی آر ٹی ورلڈ نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں ڈاکٹر کو ڈیوٹی سرانجام دینے سے پہلے حفاظتی تدابیر اور احتیاط کے طور پر مختلف کاسٹیومز پہنتے ہو ئے دیکھا جا سکتا ہے جسمیں ماسک اور عینک سے حفاظت پر آنکھوں کے نیچے اور ناک پر پروٹیکٹر ، ماسک ، گلاسز ، وائرس سے بچاؤ کے لئے فل کاسٹیوم اور میڈیکل کیپ وغیرہ شامل ہیں

    اس پوسٹ کے کیپشن میں ٹی آر ٹی ورلڈ کی طرف سے لکھا گیا ایک ہیلتھ کئیر ورکرکو ہر دن احتیاطی تدابیر کے تحت لباس کی اتنی تہیں اپنے اوپر چڑھانی پڑتیں ہیں تاکہ وہ کورونا کے مریض کا علاج کر سکیں

  • ماضی میں کسی نے کشمیر پر توجہ نہیں دی اب پوری دنیا لاک ڈاؤن میں ہے قراۃالعین بلوچ

    ماضی میں کسی نے کشمیر پر توجہ نہیں دی اب پوری دنیا لاک ڈاؤن میں ہے قراۃالعین بلوچ

    پاکستان کی معروف گلوکارہ قراۃالعین بلوچ کا کہنا ہے ماضی میں کسی نے کشمیر پر توجہ نہیں دی تھی اب پوری دنیا لاک ڈاؤن میں ہے

    باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف گلوکارہ قراۃالعین بلوچ کا کہنا ہے ماضی میں کسی نے کشمیر پر توجہ نہیں دی تھی اب پوری دنیا لاک ڈاؤن میں ہے گلوکارہ قراۃ العین بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دُنیا بھر میں لگے لاک ڈاؤن کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ابھی کچھ عرصہ پہلے کی ہی بات ہے کہ عالمی طاقتوں نے کشمیر کے لاک ڈاؤن پر توجہ نہیں دی تھی اور اب پوری د نیا ہی لاک ڈاؤن کی زد میں آگئی ہے
    https://twitter.com/Quratulainb/status/1243408471833210881?s=19
    قراۃ العین بلوچ نے لکھا کہ اللہ عظیم ہے

    قراۃ العین بلوچ کے اس ٹوئٹ پر مقبوضہ کشمیر کے طاہر زینب ایک صارف نے لکھا کہ مقبوضہ کشمیر کا لاک ڈاؤن اور کورونا کا لاک ڈاؤن دونوں ایکدوسرے سے بہت مختلف ہیں


    ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈاؤن میں ہماری بات چیت بند ہوگئی تھی ہمیں ذلیل و خوار کیا گیا تھا ہم پر وحشیانہ کرفیو لگایا گیا تھا جس سے ہمیں اسپتالوں دوائیوں تک رسائی حاصل نہیں تھی

    ٹوئٹر صارف نے مزید لکھا کہ ہمارے یہاں تیز رفتار انٹرنیٹ پر اب بھی پابندی ہے ہمارے لیے صرف رات کو گھروں میں چھاپے گرفتاریاں اور جیلیں ہیں
    https://twitter.com/Quratulainb/status/1243526699364552706?s=19
    صارف کے اس جذباتی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے قراۃ العین بلوچ نے لکھا کہ آپ سب ہمارے خیالات اور دُعاؤں میں شامل ہو اور ہر ایک وہ شخص ہماری دُعاؤں میں شامل ہے جو اس دُنیا میں درد سے دو چار ہے


    ایک اور ٹویٹر صارف نے شاعرانہ انداز میں دنیا کے کورونا کیوجہ سے حالیہ حالات کا موازنہ کشمیر کے ساتھ کرتے ہوئے لکھا کہ تصور میں اچانک تصویر بن رہی ہے ، یہ دنیا رفتہ رفتہ کشمیر بن رہی ہے